ہم پھولوں کی سیج پر چل کر دلوں کو فتح نہیں کرسکتے۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 13 فروری 1948ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
زیک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
وو
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 13 فروری 1948ء
ہم پھولوں کی پیج پر چل کر دلوں کو فتح نہیں کر سکتے
خطبہ جمعہ فرمودہ 13 فروری 1948ء
جس شخص کے دل میں خدا تعالیٰ کے احسانات کی یہ عظمت ہو، جس شخص کے دل میں خدا
تعالیٰ کے احسانات کی یہ قدر ہو، اس کی زندگی ہی اصل زندگی ہے۔اگر اس
کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نعمتیں
ملتی ہیں اور وہ ان نعمتوں کو کھاتا ہے تو ان نعمتوں کے کھانے پر اگر کوئی شخص اعتراض کرتا ہے تو وہ کافر ہے،
بغیر اس کے کہ وہ خدا کا انکار کرے۔کیونکہ وہ خدا کی صفت کا انکار کرتا ہے۔اور اگر وہ فاقے کرتا ہے اور کوئی
دوسرا شخص اس کے فاقے پر یہ اعتراض کرتا ہے کہ کیا یہ بھی خدا کا بندہ ہے، جو فاقے کر رہا ہے؟ تو وہ بھی کافر
ہے۔اس لئے کہ اس کی زندگی اپنی زندگی نہیں۔نہ اس کا کھانا اپنا ہے، نہ اس کا پینا اپنا ہے، نہ اس کا جینا اپنا
ہے۔وہ کھاتا ہے تو خدا کے لئے کھاتا ہے، وہ پیتا ہے تو خدا کے لئے پیتا ہے، وہ فاقے کرتا ہے تو خدا کے
لئے فاقے کرتا ہے۔یہ وہ زندگی ہے، جو ایک مومن کی زندگی ہوتی ہے۔جب تک اس احساس کے ساتھ
کوئی شخص خدا کے لئے اپنی زندگی وقف نہیں کرتا ، اس وقت تک وہ ہرگز مومن نہیں کہلا سکتا۔میں ان کو بھی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان میں سے زندگیاں وقف کر چکے
اور کام کر رہے ہیں اور خصوصا وہ میرے بیٹے ہی ہیں، کہتا ہوں کہ تم بھی میرے خطبوں پر یہ مت خیال کرو کہ
تم کو بری سمجھا گیا ہے۔تمہارا اپنے آپ کو وقف کرنا یا کام کرنا، یہ ثابت نہیں کرتا کہ تم خدا کے بندے ہو۔ہو
سکتا ہے کہ تم خدا کے بندے نہ ہو بلکہ میرے بندے ہو۔ہو سکتا ہے کہ تم نے خدا کو خوش کرنے کے لئے نہیں
بلکہ مجھے خوش کرنے کے لئے اپنی زندگی وقف کی ہوئی ہو۔اس لئے تم بھی اپنے حالات کا جائزہ لو۔اگر اپنی
زندگی وقف کرنے کے بعد پھر بھی تمہارے اندر دنیا کی لالچ پائی جاتی ہے، اگر پھر بھی تمہارے اندر یہ
احساس پایا جاتا ہے کہ تمہارا باپ یا تمہاری ماں کس حد تک تمہاری خدمت کرتے ہیں؟ اگر پھر بھی تمہارے
قلوب میں بشاشت پیدا نہیں ہوئی بلکہ وقف کے بعد تمہارے اندر مایوسی پیدا ہو جاتی ہے یا امنگ پیدا نہیں
ہوتی تو تمہیں سمجھ لینا چاہئے کہ تم نے جبر کے ماتحت اپنے آپ
کو وقف کیا ہوا ہے۔جس طرح زبردستی کا کلمہ
پڑھانا کسی کو جنت کا مستحق نہیں بنادیتا، اس طرح زبردستی کا وقف بھی کسی کو خدارسیدہ نہیں بنا سکتا۔17
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 فروری 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سو
اگر تم نے خدا کے لیے اپنی زندگیاں وقف کی ہوئی ہیں تو تم پر اداسی کیوں طاری ہے؟ کسی تکلیف
کے پہنچنے پر تمہارے اندر احساس کمتری کیوں پایا جائے؟ اگر تمہارا کوئی عزیز دنیا کماتا ہے تو تمہارے دل
میں لالچ کیوں پیدا ہوتی ہے؟ کیا کسی کو پاخانہ کھاتے دیکھ کر تمہارے دل میں بھی رغبت پیدا ہوتی ہے؟ اگر
تم نے صحیح طریق اختیار کیا ہوا ہوتا تو تم سمجھتے کہ وہ نجاست کھا رہا ہے اور ہمیں اس کی نسبت کھانے والے
شخص سے گھن آنی چاہئے تھی ، نفرت اور کراہت آنی چاہئے تھی۔لیکن اگر تمہیں کراہت نہیں آتی تو تم بھی
ویسے ہی مجرم ہو جیسے وہ۔فرق صرف یہ ہے کہ وہ ظاہری کا فر ہے تم باطنی کا فر ہو۔اور کوئی فرق نہیں۔اور اگر جس لائن کو تم نے اختیار کیا ہے اس کے فوائد تم پر روشن ہیں۔تم اپنی زندگی وقف کرنے
کے بعد اپنے دلوں میں ایک عظیم الشان تغیر محسوس کرتے ہو تم یقین رکھتے ہو کہ یہ ایک بھاری نعمت ہے،
جو تمہیں دی گئی ہے۔دنیا تمہاری نظروں سے اوجھل ہو جاتی ہے اور خدا ہی خدا تمہیں نظر آنے لگتا ہے۔اسی
طرح تمہارے کاموں میں وہ اولوالعزمانہ شان پیدا ہو جاتی ہے کہ جو خدا کے بندوں میں پیدا ہونی
چاہیے۔اور تم صرف مفوضہ کام کا بجالانا ہی کافی نہیں سمجھتے بلکہ تمہیں یہ بھی مدنظر ہوتا ہے کہ جماعت کی
ساری ذمہ داریاں تم پر ہیں۔اس راہ میں مرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہو۔تب بیشک یہ کہا جا سکتا ہے
کہ تم نے وقف کی حقیقت کو سمجھا ہے۔یا درکھو بغیر موت قبول کرنے کے کوئی مذہبی جماعت، مذہبی جماعت نہیں بن سکتی۔تم کو پہلے
قربانیاں دینی پڑیں گی اور جماعت کو بعد میں قربانی کے لیے بلایا جائے گا۔تم اگر یہ امید کرتے ہو کہ پہلے
دوسرے لوگ قربانیاں کریں تو تم کا فر اور مرتد ہو۔پہلے تمہیں اپنی قربانیاں پیش کرنی پڑیں گی۔اور وہ دن
کچھ زیادہ دور نہیں بلکہ وہ دن دروازے پر کھڑے ہیں، جب تم کو اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کرنی پڑیں
گی۔یہ عیاش لوگوں کے خیالات ہوتے ہیں کہ اگر ہم آگے بڑھے تو ہمارے بچے یتیم اور ہماری بیویاں بیوہ
ہو جائیں گی۔مؤمن ان چیزوں کو فخر کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں قبول کرتا ہے۔اگر خدا کی مرضی یہی ہے
تو ہونے دو بیویوں کو بیوہ ، ہونے دو بچوں کو یتیم۔ہمارا مٹ جانا خدا کی راہ میں اگر اسلام کو مضبوط بناتا ہے
تو ہم ضرور مئیں گے اور ہمارا منا ہمارے لیے فخر کا موجب ہوگا۔ہمارا یہ احساس کہ ہم زندہ رہ کر دین کی
خدمت کریں، یہ دہریت ہے، یہ کفر ہے، یہ بے ایمانی ہے۔تم کو سب سے پہلے اپنی قربانی پیش کرنی ہوگی
اور تمہاری اس قربانی کے بعد وہ ہزاروں ہزار اور لاکھوں لاکھ احمدی جو اس وقت نابینا ہیں اور صرف منہ سے
اپنے آپ کو احمدی کہتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی آنکھوں کو بھی بینا کر دے گا اور ان کے ایمانوں کو بھی مضبوط بنا
18
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 فروری 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
دے گا۔ہم پھولوں کی پیچ پر چل کر دلوں کو طے نہیں کر سکتے۔دلوں کو تح کرنے کے لیے بارود کی سرنگوں پر
چلنا پڑتا ہے۔اور بارودی سرنگیں جب پھٹتی ہیں تو ہڈیوں تک کو اڑا دیتی ہیں اور جسم کا پتہ بھی نہیں لگتا کہ
کہاں گیا ہے؟ ان رستوں پر چلے بغیر تم خدا تعالیٰ کی بادشاہت دنیا میں قائم نہیں کر سکتے۔اور خدا تعالیٰ کی
بادشاہت قائم کئے بغیر تم خدا تعالیٰ کو منہ بھی نہیں دکھا سکتے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 11 مارچ 1948ء)
19