امریکہ، ہالینڈ، جرمنی اور انگلستان کے نو مسلموں کے اخلاص کا ذکر۔ خطاب فرمودہ 28 مارچ 1948 ء برموقع جلسہ سالانہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک انہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطاب فرمودہ 28 مارچ 1948ء
امریکہ، ہالینڈ، جرمنی اور انگلستان کے نومسلموں کے اخلاص کا ذکر
وو
خطاب فرمودہ 28 مارچ 1948ء بر موقع جلسہ سالانہ
ای طرح امریکہ کی جماعت کی طرف سے بھی تار آئی ہے کہ ہمارا سلام بھی جماعت تک پہنچا
دیا جائے اور دعا کی بھی تحریک کی جائے۔امریکن جماعتوں نے اطلاع دی ہے کہ ان کا اس سال کا تحریک جدید کا
چندہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں دگنے سے بھی زیادہ ہے۔اس سال انہوں نے تحریک جدید میں تین ہزار ڈالر
سے بھی زیادہ کا وعدہ کیا ہے۔ماہوار چندے اور دوسرے چندے ملا کر امریکن جماعتوں کا چندہ دس ہزار ڈالر بنتا
ہے۔جس کے معنی یہ ہیں کہ ہمیں پچیس ہزار روپیہ سالانہ ایک ایسا ملک، جو شدید مذہبی تعصب رکھتا ہے اور جو
کروڑوں کروڑ رو پیدا اسلام کی مخالفت کے لیے اپنے مشنریوں کو دیتا ہے، اس میں ہمارا پچیس ہزار روپیہ سالانہ کا
حصہ گویا بالکل حقیر نظر آتا ہے۔مگر اس بات
کو دیکھتے ہوئے کہ یہ حصہ ہم نے کس سے لیا ہے؟ جور تم ہمیں چھوٹی
نظر آتی ہے، درحقیقت روحانی طور پر بہت بڑی بن جاتی ہے۔اور جب ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہے
وہاں ہر سال جماعت ترقی کر رہی ہے، نئے نئے مشن قائم ہورہے ہیں۔اور جب ہم دیکھتے ہیں کہ پرانے نو
مسلموں میں بھی اخلاص اور ایمان ترقی کر رہا ہے تو ہم یقین رکھتے ہیں کہ یہ 25 ہزار ، 25 لاکھ کا اور 25 لاکھ ،
25 کروڑ کا اور 25 کروڑ ، 25 ارب کا پیش خیمہ بننے والا ہے۔امریکہ کے علاوہ پرسوں ہی مجھے جرمنی کے متعلق بھی چھٹی ملی ہے۔ایک جرمن نوجوان جن کا
کنزے نام تھا اور جن کا اسلامی نام میں نے عبد الشکور رکھا ہے، ان کی خواہش تھی کہ وہ ہندوستان آئیں۔خصوصا جب قادیان پر حملہ ہوا تو وہ بار بار خواہش کرتے تھے کہ اگر میرے لئے پاسپورٹ کا انتظام ہو
جائے تو میں مرکز کی حفاظت کے لئے جانا چاہتا ہوں۔آخر ایک لمبی خط و کتابت کے بعد اب گورنمنٹ
برطانیہ نے ہمارے مبلغوں کو اطلاع دی ہے کہ جس قدر سوالات گورنمنٹ کے سامنے ان کے متعلق تھے،
وہ سب حل ہو چکے ہیں اور اب انہیں جلد ہی پاسپورٹ دے دیا جائے گا۔امید ہے کہ پاسپورٹ ملنے پر وہ
بہت جلد اسلام سیکھنے اور پھر اپنے ملک میں اسلام پھیلانے کے لئے یہاں پہنچ جائیں گے۔اسی طرح ایک
اور جرمن تو مسلم نے بھی ہمارے سویٹزرلینڈ کے مبلغ کو خط لکھا ہے، وہ ہمبرگ کے رہنے والے ہیں کہ
21
اقتباس از خطاب فرموده 28 مارچ 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
کستان کے متعلق جو مشکلات ہیں، خصوصا کشمیر کا جومسئلہ در پیش ہے، اس میں اگر کسی طرح میری خدمات
مفید ہوسکتی ہوں تو میں اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔جس محکمہ کو چاہیں ، میرا نام پیش کر دیں۔غرض اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب جرمنی میں اسلام کی تبلیغ اچھی پھیل رہی ہے۔عجیب بات یہ ہے
کہ جرمنی اور ہالینڈ میں جو لوگ اسلام لا رہے ہیں، ان میں بہت زیادہ جوش پایا جاتا ہے اور وہ بہت اخلاص
اور قربانی کے ساتھ تبلیغی دائرہ کو وسیع کر رہے ہیں۔ان میں یہ بھی جوش پایا جاتا ہے کہ وہ اپنے
وطنوں کو چھوڑ کر یہاں تعلیم حاصل کریں اور پھر مبلغ بن کر اپنے ملکوں میں واپس جائیں اور اسلام کی اشاعت
کریں۔انگلستان میں یہ بات نہیں۔اسی طرح امریکہ میں بھی یہ جوش ابھی تک میں نے نہیں دیکھا۔اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ ان میں دین کے متعلق بڑا جوش پایا جاتا ہے اور وہ چندے خوب دیتے ہیں۔مگر میں نے
ان میں یہ جوش نہیں دیکھا کہ وہ اپنے وطنوں
کو چھوڑ کر آئیں یا جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔جرمن نو مسلموں میں خاص طور پر یہ بات پائی جاتی ہے۔خصوصا کنزے کے ہمارے مبلغ سوئٹزر لینڈ کو خطوط
آتے رہتے ہیں کہ کاش مجھے وہاں آنے کی اجازت مل جائے تو میں کچھ اسلام کی خدمت کر سکوں۔اسی طرح
ہالینڈ والوں میں بھی بڑا جوش پایا جاتا ہے۔انگلستان میں اب بڑے عرصہ کے بعد ایک انگریز لیفٹیننٹ نے
اپنی زندگی اسلام کی اشاعت کے لئے وقف کی ہے۔اور اب وہ انگلستان میں ہی تبلیغ پرمتعین ہیں۔مگر اس کو
جوش سے تبلیغ کر رہے ہیں کہ نہایت مسرت حاصل ہوتی ہے۔چاروں طرف پیدل بھر کر تبلیغ کرتے
ہیں۔گرجوں میں جاتے اور دیوانہ وار تبلیغ کرتے ہیں۔ایک دفعہ اشتہارات چھپوانے کے لئے ان کے پاس
پیسے نہ تھے تو انھوں نے مزدوری کی اور جو کچھ حاصل ہوا، اس سے اشتہارات چھپوا لئے۔یہ پہلی مثال
ہے، جو انگلستان میں تمیں سالہ جدو جہد کے بعد ہمیں دکھائی دی ہے۔لیکن جرمن اور ہالینڈ دونوں جلدی
جلدی اسلام کی طرف رغبت کر رہے ہیں اور اپنے اخلاص میں ترقی کر رہے ہیں۔( مطبوعه روز نامہ الفضل 20 اپریل 1948ء)
22