حضرت مصلح موعودؓ کے خاندان پر بعض اعتراضات کے مفصل جوابات۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 14 مئی 1948ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 مئی 1948ء
حضرت مصلح موعودؓ کے خاندان پر بعض اعتراضات کے مفصل جوابات
خطبہ جمعہ فرمودہ 14 مئی 1948ء۔۔۔۔اس خاتون نے جو اعتراضات لکھے ہیں، وہ یہ ہیں کہ خاندان کی عورتیں سادہ زندگی بسر
نہیں کرتیں، خود کام نہیں کرتیں بلکہ گھروں میں انہوں نے نوکر رکھے ہوئے ہیں۔گوٹہ کناری سے دوسروں
کو منع کیا جاتا ہے مگر خود گوٹہ کناری استعمال کی جاتی ہے۔سواری استعمال کرتی ہیں۔لجنہ کی کلرک ہے، وہ
خود کام نہیں کرتیں ؟“
جہاں تک سادہ زندگی کا تعلق ہے، یہ ایک نسبتی لفظ ہے۔ہم سادہ زندگی کی کوئی ایک تعریف نہیں کر
سکتے۔مثلاً سادہ زندگی میں پہلے کھانا آتا ہے۔کھانے کے متعلق ہم نے یہ اصول مقرر کیا ہوا ہے کہ ایک کھانا
ہو۔اس کے متعلق اس خاتون سے بہر حال میں زیادہ واقف ہو سکتا ہوں۔کیونکہ میں روزانہ گھر میں کھانا
کھاتا ہوں۔اور یہ بھی لازمی بات ہے کہ اگر گھر میں ایک سے زیادہ کھانے پکے ہوں تو عورت اپنے خاوند
کے آگے ہی وہ کھانے رکھتی ہے۔مگر جہاں تک میراعلم ہے، ہمارے گھروں میں ایک ہی کھانا پکتا ہے،
سوائے بیمار کے۔مثلاً بیمار کو بے مرچ سالن چاہیئے ، اب سب گھر والوں کو تو بے مرچ سالن نہیں دیا جا سکتا۔اگر کسی بیمار کے لئے بعض دفعہ بے مرچ سالن بھی تیار ہو جائے تو اس کو دو کھانے نہیں کہہ سکتے۔یا مثلاً کسی کو
پیچش ہو اور اس کے لئے خشکہ پک جائے تو یہ بھی دوکھانے نہیں ہوں گے۔کیونکہ روٹی اور نے کھانی ہے اور
خشکہ اور نے کھانا ہے۔پچھلے دنوں مجھے پیچش کی شکایت رہی ہے۔اس لئے میرے لئے ساگودانہ الگ پکتا
رہا ہے۔کیونکہ اطباء نے لکھا ہے کہ پیچش میں ساگودانہ وغیرہ چیزیں استعمال کرنی چاہیں تا کہ انتڑیوں میں
لزوجت پیدا ہو اور زخم جلدی مندمل ہوسکیں۔ایک بچہ تو ساگودانہ پر گزارہ کر سکتا ہے مگر بڑا آدمی گزارہ نہیں کر
سکتا، اس لئے علاوہ ساگودانہ کے خشکہ شور با یا خشکہ دال بھی پکانا پڑتا ہے۔یا بعض اطباء اسپغول تجویز کرتے
ہیں۔مگر اس کو بھی دوسرا کھانا نہیں کہا جاسکتا۔بہر حال جہاں تک کھانے کا سوال ہے، میں گواہی دے سکتا
ہوں اور باورچی خانہ والے بھی گواہی دے سکتے ہیں کہ ہمارے گھروں میں ہمیشہ ایک کھانا تیار ہوتا ہے۔سوائے اس کے کہ غلطی سے کوئی شخص اور نتیجہ نکال لے۔مثلاً ہمارے باورچی خانہ میں سات آٹھ گھروں کے
25
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 مئی 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
کھانے پکتے ہیں۔میرے بہنوئی ہیں، بہنیں ہیں، بھائی ہیں بھیجے ہیں، چونکہ سب کے کھانے ایک ہی جگہ
تیار ہوتے ہیں، اس لئے ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص غلطی سے یہ سمجھ لے کہ یہ سب کھانے ایک گھر کے لئے ہیں۔حالانکہ وہ الگ الگ گھروں کے لئے تیار ہوتے ہیں اور الگ الگ افرادان کے اخراجات کے ذمہ دار ہیں۔بہر حال ہمارے گھر میں صرف ایک کھانا پکتا ہے، اس سے زیادہ نہیں۔باقی ربالباس کا سوال۔سولباس آج کل جس قدر گراں ہے، وہ سب کو معلوم ہے۔دو دو، اڑھائی
اڑھائی روپے میں آج کل لٹھے کا ایک گز آتا ہے۔اس سے سمجھا جاسکتا ہے کہ لباس میں تعیش یا آرائش کا
خیال بہت بڑی رقم کے ساتھ ہی کیا جاسکتا ہے۔اور رقم ، جو میں دیتا ہوں، اس کا علم بھی مجھے کو ہی ہو سکتا
ہے۔اور میں سمجھ سکتا ہوں کہ اس رقم میں سے کس حد تک اخراجات کئے جاسکتے ہیں؟ جنگ سے پہلے میں
اپنی بیویوں کو پندرہ روپے ماہوار دیا کرتا تھا۔( یہ بھی قریب کی بات ہے، ورنہ شروع میں ہی سات روپے
ماہوار اور کپڑے اور دوسرے اخراجات کے لیے دیا کرتا تھا۔لیکن جب سے جنگ شروع ہوئی ہے، میں
اپنی بیویوں کو نہیں روپے ماہوار دیا کرتا ہوں۔میری بڑی بیوی جب سے لاہور آئی ہیں، وہ ساری کی ساری
رقم انجمن میں بھیج دیتی ہیں اور ان کے پاس صرف صفر رہ جاتا ہے۔اب وہ خاتون خود ہی سوچیں کہ صفر میں
کتنی عیاشی کی جاسکتی ہے؟ میری باقی بیویوں کے اخراجات کا بھی آسانی کے ساتھ پتہ لگ سکتا ہے۔وصیت سب نے کی ہوئی ہے، تحریک جدید کے دفتر سے پوچھ لیں کہ وہ تحریک میں کتنا چندہ دیتی ہیں؟ پھر
لجنہ اماء اللہ کا چندہ بھی دیتی ہیں، یہ چندہ کم از کم پندرہ روپے ماہوار جاپڑتا ہے اور زیادہ سے زیادہ پندرہ
روپے ان کے پاس باقی رہ جاتے ہیں۔اگر یہ سارے کے سارے کپڑوں پر ہی لگا دیئے جائیں تو سال
میں صرف چھ سات جوڑے لٹھے اور ململ کے بنا سکتی ہیں۔اب وہ خاتون خود ہی سوچھیں کہ وہ کون سی عیاشی
ہے، جو اس
رقم میں ہو سکتی ہے؟ یہ تو میں نے عقلی دلیل دی ہے، باقی ان کے لباس مجھے نظر آتے ہیں۔یہ تو
نہیں کہ وہ دروازے بند کر لیتی ہیں اور صرف لجنہ کے ممبروں
کو کہتی ہیں کہ آؤ اور ہمارے لباس دیکھ لو۔سب
سے زیادہ میری ہی نظر ان کے لباس پر پڑتی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ پچھلے سات آٹھ ماہ میں ان میں سے ہر
ایک کے لباس اتنے بوسیدہ ہو چکے ہیں کہ ان کے پاس کوئی جوڑا بھی اب ایسا نہیں، جو کئی جگہ سے سلا ہوانہ
ہو۔اسی وجہ سے بعض دفعہ تحفہ کے طور پر جب لٹھا یا ململ بعض دوست مجھے دے جاتے ہیں تو میں اس میں
سے کبھی کسی کو پاجامہ یا کوئی اور کپڑا بنوا دیتا ہوں، جس سے گزارہ ہوتا رہتا ہے۔مگر اس کے باوجود یہ اعتراض کیوں پیدا ہوا؟ اصل بات یہ ہے کہ بعض عورتیں انتظام اچھا جانتی
ہیں اور بعض اچھا انتظام کرنا نہیں جانتیں۔اس انتظام کے اچھا یا برا ہونے کی وجہ سے بہت بڑا فرق پیدا ہو
26
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 مئی 1948ء
جاتا ہے۔اچھا انتظام کرنے والے تھوڑے روپیہ میں اچھا گزارہ کر لیتے ہیں اور ناقص انتظام والے زیادہ
روپیہ میں بھی اچھا گزارہ نہیں کر سکتے۔پرسوں انجمن کی میٹنگ تھی ، میں نے لنگر والوں سے لنگر کا حساب
پوچھا؟ لنگر والے پہلے سالن میں نہ بناسپتی گھی ڈالتے تھے، نہ حیوانی۔جب مجھے معلوم ہوا تو میں نے ان
سے کہا کہ اس سے تو لوگوں کی صحبتیں برباد ہو جائیں گی۔کم سے کم دو چھٹانک فی سیر گھی ضرور ڈالنا چاہیے۔پرسوں انہوں نے حساب بتایا کہ اس طرح چودہ روپے مہینہ فی کس خرج بن گیا ہے۔میں نے کہا اتنا خرچ
کس طرح آسکتا ہے؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپ نے جو فر مایا تھا کہ گھی ڈالا کرو۔اس وجہ
سے یہ خرچ اتنا نکلا ہے۔یکدم مجھے خیال آیا کہ ہمارے گھر میں لنگر کی طرف سے جو بل بھیجا گیا ہے، وہ اس
سے کم ہے۔قادیان میں جب ہم تھے تو ملازم بازار سے سودا سلف لے آیا کرتے تھے۔لیکن جب سے
لا ہور آئے ہیں ہنگر والے ہی سب اشیاء مہیا کرتے ہیں۔پھر بل بنا کا بھیج دیتے ہیں۔میری بیویاں رقعہ
لکھ کر بھیج دیتی ہیں اور سودا انہیں لنگر والے منگوا دیتے ہیں۔میں نے کہا آپ نے ابھی مجھے بل بھجوایا ہے
اور اس بل میں ہمارے گھر کا خرچ اس سے کم دکھایا گیا ہے۔ہمارے گھر میں 4-3 چھٹانک کے درمیان کا سے کم گیا
گھی پڑتا ہے اور آپ نے جو مجھے بل بھیجوایا ہے، اس میں ہمارے گھر کا خرچ پونے دس روپے فی کس لکھا
ہے۔حالانکہ ہمارے گھر کا کھانا آپ سے بہت اچھا ہوتا ہے۔پھر آپ کا چودہ روپے کس طرح خرچ ہو
گیا ؟ (پکا ہوا کھانا نگر نہیں بھجواتا کہ یہ سمجھا جاسکے کہ وہ ہم سے رعایت کرتے ہیں۔بلکہ ہم ان کی معرفت
جنس منگواتے ہیں۔جس پر وہ کچھ رقم مزدوری وغیرہ کی لگا کر ہم کو بل دیتے ہیں۔کھانا پکتا ہمارے گھر میں
ہے۔انہوں نے کہا خرچ یہی ہے، ہم حساب سامنے رکھ دیتے ہیں ، آپ دیکھ لیں۔بیان کرنے والا بھی
باورچی نہیں تھا کہ یہ سمجھا جا سکے کہ وہ حساب نہیں سمجھا بلکہ ملک سیف الرحمن صاحب تھے۔یہ درست ہے
کہ انہوں نے اپنی طرف سے کوشش کی تھی کہ صحیح حساب پیش کریں مگر آخر میں نے ان
کی غلطی نکال لی۔میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کا خرچ کیا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ ہم 320 آدمیوں کے لئے 20 سیر
گوشت پکاتے ہیں۔گویا ایک وقت میں ایک چھٹانک فی کس جا پڑتا ہے۔میں نے کہا آپ نے ہمارا
خرچ 90 آدمیوں پر ڈالا ہے۔اور آپ کی پرچیوں سے پتہ لگتا ہے کہ دوسیر گوشت ایک وقت میں آتا ہے۔گویا جہاں ایک سیر میں آپ 16 آدمیوں کوکھانا کھلاتے ہیں وہاں ہمارے گھر میں سیر میں 45 آدمی کھانا
کھاتے ہیں۔پھر ہمارا کھانا لنگر کی نسبت زیادہ اچھا ہوتا ہے۔لنگر کا کھانا یقیناً ہم لوگ زیادہ دیر تک نہیں کھا
سکتے۔اصل میں نوے کا حساب تو غلط تھا، دراصل 70 آدمی کھانا کھاتے ہیں اور اس طرح 45 کی بجائے
27
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 مئی 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
35 آدمی کھانا کھانے والے بن جاتے ہیں۔مگر یہ بھی نصف چھٹانک فی کس سے کم بنتا ہے۔حالانکہ بہت
سے گھر ایسے ہیں، جن میں چھٹانک چھٹانک ، ڈیڑھ ڈیڑھ چھٹانک فی کس گوشت استعمال کیا جاتا ہے۔لیکن اگر وہ ہمارے گھر کا کھانا دیکھ لیں تو شور مچانے لگ جائیں کہ یہ کھانا زیادہ اچھا ہے۔اصل میں کھانا
پکانے کی بہت سی جزئیات ہوتی ہیں، اگر کھانا صحیح طور پر پکایا جائے ، گوشت کو اچھی طرح گلایا جائے تو بہت
تھوڑی چیز میں نہایت اچھا کھانا تیار ہو سکتا ہے۔میں ایک دفعہ راجپورہ گیا۔میرے پاس بائیس تنیس آدمی تھے۔گوشت سبزی وہاں نہیں ملتی۔بلکہ بعض دفعہ دال تک بھی میسر نہیں آتی۔میں نے کہا چلو مرغی لے کر اس کا شوربہ ہی پکالو۔میرا خیال تھا کہ
شور بہ اتنا بن جائے گا کہ وہ بائیس تئیس آدمیوں
کو کافی ہوگا۔مگر میں نماز پڑھ کر بیٹھا ہی تھا کہ ایک برات آ
گئی اور انہوں نے کہا کہ ہم نکاح پڑھوانا چاہتے ہیں۔اس برات میں 35 کے قریب آدمی تھے۔میں نے
ام طاہر مرحومہ کو اندر رقعہ لکھا کہ چیز تو یہاں ملتی کوئی نہیں اور 35 مہمان آگئے ہیں۔اب اس کی تدبیر کچھ اس
طرح کرو کہ مجھے اندر بلالو، ہم سب فاقہ کر لیں گے اور ان کو کھانا کھلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے
باورچی سے بات کر لی ہے۔اس نے کہا ہے کہ میں اسی میں 55 آدمیوں کو بھگتا لوں گا۔آپ کوئی فکر نہ
کریں۔میں ان سے باتیں بھی کروں اور دل بھی دھڑ کے کہ اب بنے گا کیا؟ پہلے خیال تھا کہ شاید وہ نہ
ٹھہریں۔مگر چونکہ وہ دور سے آئے تھے، اس لئے میں نے ام طاہر مرحومہ سے کہا کہ غالباً وہ یہاں ٹھہریں
گے۔اگر ایسا ہوا تو یہی صورت ہے کہ ان کو کھانا کھلا دو، ہم سب فاقہ کر لیں گے۔تھوڑی دیر کے بعد کھانا آ
گیا ، شور به نهایت مزیدار پکا ہوا تھا۔ہم سب نے خوب پیٹ بھر کر کھایا۔اس کے بعد میں گھر گیا اور پوچھا
کہ باہر تو گزرگئی تم نے بھی کچھ کھایا یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے کھا لیا ہے۔اب یہ اس باور چی
کا کمال تھا کہ اس نے بوٹی اور ہڈی کو اس طرح گلا دیا کہ پانی کے اندر بھی شور بے کا مزہ آنے لگا۔ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم جب زندہ تھے، ان کا میرے ساتھ ہمیشہ یہی جھگڑا رہتا تھا۔وہ کہتے تھے کہ میں مان ہی نہیں سکتا کہ اتنے تھوڑے روپیہ میں گزارہ ہو سکتا ہے۔اس وقت ہمارا سات روپیہ
مہینہ فی کس ناشتہ اور کھانے پر خرچ آتا تھا۔مجھے یاد ہے، امتہ اکئی مرحومہ جب تک زندہ رہیں، میں سات
روپیہ فی کس کے حساب سے خرچ دیا کرتا تھا۔اس وقت ان کے بطن سے دو بچے تھے، تیسرا ان کی وفات کے
قریب پیدا ہوا۔میں تھا، نوکر تھا، پھر اوپر کے اخراجات ، لباس وغیرہ کے متعلق تھے۔مگر ان سب اخراجات کو
ملا کر ہمارا بجٹ ہمیشہ 59 روپے مہینہ ہوتا تھا۔لیکن اعتراض کرنے والے اس وقت بھی اعتراض کرتے
28
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
تھے۔ایک دفعہ ایک شخص نے لکھا کہ میری بیوی کہتی ہے، آپ کی بو از خطبه جمعه فرمورد 14 متی کی
کے پاس پانچ، پانچ
ایک ایک جوڑا ہے۔میں نے ان سے کہا کہ وہ بڑے شوق سے آجائیں، میں اپنی بیویوں کے ٹرنک لا کر ان
کے سامنے رکھ دیتا ہوں۔وہ پانچ ، پانچ سو کے جوڑے ہمیں دیتی جائیں اور ہمارے کپڑے خود اٹھا کر لے
جائیں۔اس طرح ہمارا ہی فائدہ ہوگا ان کا نہیں۔بلکہ اگر ہمارے سارے کپڑے اور جو تیاں وغیرہ ملا کر بھی
پانچ سو سے کم کے ہوئے تو انہیں کم از کم ایک جوڑ اتو پانچ سو کا ہمیں ضرور دینا پڑے گا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہمارے گھر میں گوٹہ کناری بھی استعمال کرنے والے ہیں۔مگر ایک بھی
نہیں ، جس نے ان دنوں گوٹہ کناری خریدا ہو۔پھر بات کیا ہے؟ بات وہی سلیقہ اور ہنر والی آجاتی ہے۔ہماری والدہ ہندوستانی ہیں اور اس وجہ سے ہمارے ہاں دلی کا رواج ہے۔اور دلی کی عورتیں گوٹہ کناری کو
ایسا سنوار کر رکھنا جانتی ہیں کہ ہماری والدہ کو ان کی دادی کے لباس جہیز میں ملے تھے اور وہ ہم کو دکھایا کرتی
تھیں۔بلکہ دلی والے تو سوسو سال تک بھی گوٹہ لے جاتے ہیں۔پس یہ تو ٹھیک ہے کہ ان میں بعض گوٹہ
کناری استعمال کرتی ہیں، مگر یہ گوٹہ وہی ہے، جو ان کی شادیوں پر خریدا گیا تھا۔اس کے بعد انہوں نے
نہیں لیا یا
تحریک جدید کے بعد نہیں لیا۔گوٹہ کناری والے کپڑے ایسے ہی ہیں، جو یا تو بیویوں کو بری میں
دیے گئے تھے یا جہیز میں آئے ہیں۔ابھی چند دن ہوئے ، میں نے اپنی بڑی لڑکی ناصرہ سے جہیز کے ایک کا
جوڑے سے متعلق پوچھا۔اس کی شادی 1933ء میں ہوئی تھی ، جس پر چودہ سال گزر چکے ہیں۔اس وقت
میں نے اس کو ایک سنہری کام والا کپڑا خرید کر دیا تھا، جو مجھے بہت پسند آیا تھا۔میں نے اس سے پوچھا کہ
کیا وہ جوڑا اس کے پاس ہے؟ اس نے کہا، وہ اب تک محفوظ ہے۔اب وہ اس لباس کو کہیں استعمال کر لے
تو یہ قابل اعتراض بات نہیں ہوگی۔دیکھنے والے میں اگر عقل کا مادہ ہو تو اسے پہلے یہ پوچھنا چاہئے کہ یہ
کپڑے کب کے بنے ہوئے ہیں؟ اگر جواب میں اسے یہ بتایا جائے کہ یہ 1934ء کے بعد کے ہیں ، تب
تو یہ قابل اعتراض امر ہے۔لیکن اگر وہ کہے کہ میں نے دیر سے سنبھال کر رکھے ہوئے ہیں۔تو یہ قابل
تعریف بات ہوگی اور اس بات کی علامت ہوگی کہ وہ بڑے اقتصادی دماغ رکھنے والے آدمی ہیں اور اپنی
ہر چیز کو سنبھال کر رکھتے ہیں۔میرا بوٹ ہی ہے، اس کو پہنے اڑھائی سال گزر چکے ہیں۔حالانکہ کئی لوگ
ایسے ہوتے ہیں، جن کی دوسرے مہینہ میں ہی ایڑی کھل جاتی ہے اور وہ سلیپر بنا کر گھسٹتے پھرتے ہیں۔پس
اگر کسی چیز کا صحیح استعمال کیا جائے تو یہ قابل اعتراض بات نہیں بلکہ قابل تعریف بات ہے۔پھر اصل سوال، جو قابل غور ہے، وہ یہ ہے کہ مساوات کے یہ معنی ہیں کہ تمام دنیا ایک لیول پر ہویا
مساوات کے یہ معنی ہیں کہ نبی طور پر ہر شخص قربانی کرے۔اگر اس کے معنی یہ لئے جائیں کہ سب لوگ ایک
29
اقتباس از خطبه جمعه فرمود 140 مئی 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
لیول پر ہوں تو یہ بات ایسی ہے، جس پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی عمل نہیں کرتے تھے۔احادیث میں
ب شخص کے متعلق آتا ہے کہ جب وہ نماز پڑھایا کرتا تھا تو نگا ہوجاتا تھا۔کیونکہ اس کا کرتہ لمبانہ تھا۔کیا
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا لباس بھی ایسا ہی ہوتا تھا؟ اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا لباس پورا ہوتا تھا۔بلکہ احادیث میں یہاں تک ذکر آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک جہ تھا، جو آپ خاص
طور پر جمعہ کے دن پہن کر جایا کرتے تھے تو مساوات کہاں رہی ؟ پھر احادیث میں آتا ہے کہ آپ کے پاس
گھوڑا ، اونٹ اور خچر بھی تھے۔مگر صحابہ میں وہ بھی تھے، جن کے متعلق ذکر آتا تھا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے پاس آئے اور انہوں نے کہا کہ یا رسول
اللہ ! ہمیں کوئی چپلی ہی دے دیں، ہم جہاد میں شامل ہونا
چاہتے ہیں۔مگر آپ نے فرمایا میرے پاس چہلی بھی نہیں۔اگر مساوات کے یہ معنی ہیں کہ سب کے لباس
ایک جیسے ہوں تو میں اس خاتون سے یہی سوال کرتا ہوں کہ کیا اس کا اور اس کی چوڑھی کا لباس ایک جیسا ہے؟
وہ یہی کہے گی کہ میں اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کرتی ہوں اور وہ اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کرتی ہے۔پھر اگر خدا کسی کو زیادہ دیتا ہے اور وہ اپنی حیثیت کے مطابق خرچ کرتا ہے تو اس پر اعتراض کیسا ؟ اب تو ہماری
جائیداد کو ایک حد تک نقصان پہنچ گیا ہے۔پچھلے ایام میں میرا چندہ آمد پر 80 فیصدی ہوتا تھا اور یہ بھی اس
صورت میں جبکہ مجھ پر اتنا قرض تھا۔اور اتنا قرض ہے کہ دوسرے آدمی کا اتنے قرض میں دل بیٹھ جائے۔ایسے لوگ جن پر نبتی طور پر اس کا دسواں حصہ بھی قرض ہوتا ہے، چندہ دینے سے عموما گریز کرنے لگ
جاتے ہیں۔مگر میں اتنے قرض کے باوجود اپنی آمد پر 80 فیصدی چندہ دیتا رہا ہوں۔پس سوال نسبتی بات کا ہوتا ہے۔بعض چیزوں کے بارے میں بے شک اصول مقرر ہیں اور اس
میں سب برابر ہیں۔مثلاً ہم نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ سب لوگ ایک کھانا کھا ئیں۔مگر ہم نے یہ نہیں کہا کہ
صرف دال کھاؤ۔جو گوشت کھا سکتا ہے، وہ گوشت کھائے۔جو بھنا ہوا گوشت کھا سکتا ہے، وہ بھنا ہوا
گوشت کھائے۔ہزاروں احمد می ایسے ہوں گے، جن کے گھروں میں بھنا ہوا گوشت پکتا ہوگا۔ہم تو پچھلے
آٹھ مہینہ سے پتلے اور لمبے شوربہ پر ہی گزارہ کرتے ہیں۔لیکن اس کے یہ معنی نہیں کہ اگر کوئی بھنا ہوا
گوشت کھاتا ہے تو یہ قابل اعتراض امر ہے۔اگر ایک آدمی کے گھر افراد کم تھے اور اس کے گھر کے حالات
بھی اچھے تھے اور اس نے بھنا ہوا گوشت کھایا تو یقینا اس نے ایک کھانا کھانے کے حکم کو پورا کر دیا۔لیکن کئی
احمدی ایسے بھی ہیں ، جن کو شور بہ تو کیا، دال بھی مشکل سے ملتی ہے۔ایسے احمدیوں سے ہماری حالت یقیناً
اچھی ہے۔پھر کئی ایسے بھی ہیں، جن کو دال بھی نہیں ملتی۔بلکہ ایسے بھی پائے جاتے ہیں، جن کو دو وقت کے
30
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 مئی 1948ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
فاقے آتے ہیں۔تم ساروں کے متعلق کوئی ایک قانون نہیں بنا سکتے۔ہاں اپنی اپنی حالت کے مطابق ہر
شخص سادہ زندگی اختیار کرے گا۔دو وقت کا فاقہ کرنے والا ، جس نے پھٹا پرانا لباس پہنا ہے، دوسرے کو
یہ نہیں کہ سکتا کہ وہ کیوں سیر ہو کر کھانا کھاتا ہے یا کیوں اس نے اچھے کپڑے پہنے ہوئے ہیں؟ ہم کہیں
گے کہ ایک کی آمد زیادہ ہے، وہ اچھے کھانے کھاتا اور اچھے کپڑے پہنتا ہے اور دوسرے کی آمد کم ہے، اس
لیے وہ فاقے کرتا ہے یا تن ڈھانکنے کے لیے اس کے پاس پھٹا پرانا لباس ہے۔لیکن قانون کی پابندی
دونوں نے کی ہے۔یعنی ایک ہی کھانا کھایا ہے اور گوٹے کناری پر اپنا روپیہ تحریک کے بعد ضائع نہیں کیا۔غرض سادگی ایک نسبتی چیز ہے اور قربانی بھی ایک نسبتی چیز ہے۔پھر ہمارے لئے کیوں ایسا کرنا
جائز نہیں ؟ اگر ہم چندہ دوسروں کی نسبت زیادہ رکھیں اور ہمارا میعار قربانی بھی دوسروں کی نسبت زیادہ بلند
ہو۔اور پھر ہماری حالت ہر شخص سے اچھی ہو اور بعض سے خراب تو ہم پر اعتراض کیسا؟ بہر حال تمہیں دو
میں سے ایک بات ضرور مانی ہوگی۔شتر مرغ کی طرح تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم اونٹ بھی ہیں اور مرغ
بھی۔یا تو تمہیں اونٹ بننا پڑے گا یا مرغ۔یہ دونوں چیزیں ایک وقت میں اکٹھی نہیں ہوسکتیں۔یا تو یہ
فیصلہ کیا جائے کہ جماعت کے غریب سے غریب آدمی کی حالت کے برابر سب کو رہنا چاہئے۔تو ہم انشاء
اللہ کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے۔اور اگر یہ فیصلہ ہو کہ یہ نسبتی چیز ہے۔تو جو اپنے لئے قانون بناؤ گے، وہی
ہمارے لئے ہونا چاہیے۔بہر حال ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔یہ
نہیں کہ کسی کے لئے کوئی قانون ہو اور کسی
کے لئے کوئی قانون۔اگر جماعت یہ فیصلہ کرے کہ ہر امیر وغریب کو فاقہ سے رہنا چاہیے تو ہمیں اس پر کوئی
اعتراض نہیں ہوگا۔یقیناً اگر جماعت ایسا کرنا چاہئے تو گو یہ غیر طبعی بات ہوگی مگر ہوگی مفید۔دنیا میں ایسا
کبھی نہیں ہوا، سوائے جنگ کے حالات کے۔جنگ کے دوران میں رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک
دفعہ فرمایا تھا کہ اگر کسی کے پاس ایک من غلہ ہے تو ایک من غلہ لے آئے اور جس کے پاس ایک سیر غلہ ہے
تو وہ ایک سیر غلہ لے آئے اور سب مل کر کھائیں۔مگر عام حالات میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔نہ رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیا، نہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایسا کیا ، نہ حضرت عیسی علیہ السلام نے ایسا کیا اور نہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایسا کیا۔پھر بھی جماعت اگر ایسا فیصلہ کر دے تو اس کے کئی پہلو
نیک بھی ہو سکتے ہیں۔لیکن اگر یہ فیصلہ ہو کہ سادگی اور قربانی دونوں نسبتی چیزیں ہیں تو ہمارے خاندان کے
افراد سے بھی نسبتی قربانی کا ہی مطالبہ ہو سکتا ہے۔اگر وہ اس سے زیادہ کریں، یہ ان کی خوش قسمتی ہوگی۔مثلاً
جماعت سے میں نے مطالبہ کیا ہے کہ جن کو خدا تعالیٰ توفیق دے، وہ 50 فیصدی چندہ دیں۔اب اگر کوئی
31
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 مئی 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ایسا شخص 50 فیصدی چندہ دے دیتا ہے اور پھر اس کے پاس اتنار و پیہ بچ جاتا ہے، جس سے وہ گوشت کھاتا
ہے تو دال کھانے والا آدمی اس پر یہ اعتراض نہیں کر سکتا ہے کہ وہ دال کیوں نہیں کھاتا؟ یہ اعتراض اسی
وقت ہو سکتا ہے، جب جماعتی طور پر یہ فیصلہ کیا جائے کہ ہر شخص دال ہی کھائے۔تب بے شک اگر کوئی شخص
دال نہیں کھاتا اور شور بہ کھاتا ہے تو وہ غداری کرتا اور دھوکہ بازی کا ارتکاب کرتا ہے۔پھر اس خاتون نے لکھا ہے کہ خاندان کی عورتیں کام نہیں کرتیں۔یہ بھی واقعہ کے خلاف ہے۔اول تو ہر چیز کی ایک نسبت ہوتی ہے۔میری بڑی بیوی کی عمر اس وقت 57 سال کی ہے۔پھر انہیں بلڈ
پر یشر کا مرض ہے، دل کی دھڑکن تیز ہے اور استحاضہ کی بھی بیماری ہے، جس میں عورت قریب المرگ ہو
جاتی۔اب مساوات تو تبھی ہوسکتی ہے ، جب اس عورت
کو بھی یہی بیماریاں ہو جائیں۔ورنہ یہ کتنی حماقت کی
بات ہوگی کہ ساٹھ سالہ عورت کے متعلق ایک 25 سالہ عورت یہ کہنے لگ جائے کہ دیکھو میں یہ کام کر لیتی
ہوں ، وہ نہیں کرتی۔اس عمر اور ان بیماریوں کے ساتھ اگر موازنہ کیا جائے ، پھر مساوات ہوتی ہے۔ولایت
میں دستور ہے کہ گھوڑ دوڑ سے پہلے گھوڑے اور سوار کا وزن کر لیتے ہیں اور جتنی کمی ہو، اتنا بوجھ ساتھ باندھ
دیتے ہیں۔اس طرح اعتراض تبھی صحیح ہو سکتا ہے، جب اعتراض کرنے والی کی وہی عمر ہو ، وہی صحت ہو۔یہ کیا کہ بڑی عمر اور کمزور صحت والی عورت سے وہ عورت مقابلہ کرنے کے لئے کھڑی ہو جائے ، جو چھوٹی عمر
کی ہو اور جس کی صحت اچھی ہو۔اور کہے کہ میں کام کرتی ہوں اور وہ کام نہیں کرتی۔پھر یہ بھی غلط ہے کہ ہمارے گھر کی مستورات کام نہیں کرتیں۔جب ہم قادیان سے آئے ہیں تو
ہمارے گھر میں ایک لنگر جاری تھا۔اڑھائی سو کے قریب افراد تھے اور ان اڑھائی سو افراد کے کھانے کا
انتظام، جن میں میرے بھائی بہنیں بھتیجے سب شامل ہیں، سات آٹھ ماہ تک میری بڑی بیوی ام ناصر کے
سپر درہا۔وہی سب کھانا پکواتی اور تقسیم کرتی تھیں۔باقی گھر کے لوگ اگر کسی چھوٹی موٹی بات میں مدد کر
دیتے تو اور بات تھی۔ورنہ پکا پکا یا کھانا ہی ہمیشہ ان کے سامنے رکھا جاتا تھا۔پھر انہیں دنوں یہاں رتن باغ
میں چودہ سو سے زیادہ مہاجر عورتیں ٹھہری ہوئی تھیں، ان کو کون کھلا تا تھا ؟ کیا لا ہور کی عورتیں ان کو آکر
کھلاتی تھیں ؟ مہینوں
سینکڑوں عورتیں یہاں پڑی رہیں ، سب عورتوں کی ہر طرح خدمت کی جاتی رہی۔یہ
خدمت ہمارے گھر کی مستورات ہی کرتی تھیں اور یا پھر مہاجرات میں سے بعض عورتیں ان کی مدد کر دیتی
تھیں۔پس یہ کہنا کہ ہمارے گھر کی عورتیں کام نہیں کرتیں ، غلط ہے۔باقی رہا یہ سوال کہ ہماری عورتیں موثر و غیرہ پر سواری کرتی ہیں۔اس کا جواب یہ ہے کہ اگر سواری
گھر میں ہوگی تو ضرور استعمال کی جائے گی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی سواری استعمال کیا کرتے
32
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 مئی 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
تھے۔جس کو سواری نصیب ہو، آخر وہ کیوں استعمال نہ کرے؟ اس طرح وقت بھی بچ جاتا ہے، کام بھی
جلدی ہو جاتا ہے۔مجھے پر بعض لوگ اعتراض کیا کرتے ہیں کہ میں موٹر میں سواری کیا کرتا ہوں۔اگر
سواری نہ کروں
تو پھر کہیں گے کہ کام تھوڑا کرتا ہے۔یہ بات تو ویسی ہی ہے، کہتے ہیں کوئی خاوند اپنی بیوی
کے پیچھے پڑ گیا کہ جب تو روٹیاں پکاتی ہے تو تیری کہنیاں کیوں ہلتی ہیں؟ اب یہ کس طرح ہوسکتا ہے کہ
ایک عورت روٹیاں بھی پکائے اور اس کی کہنیاں بھی نہ ہیں؟ اسی طرح یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ کام بھی زیادہ ہو
اور اسباب بھی مہیا نہ ہوں۔جماعت یہ تو کہے کہ ہماری چٹھیوں کا جواب جلدی کیوں نہیں دیا جاتا مگر
اعتراض یہ کرے کہ ایک پرائیویٹ سیکریٹری اور سات، آٹھ آدمی عملہ میں کیوں رکھے ہوئے ہیں؟ یہ بھی
مطالبہ کرے کہ رقعوں کا جواب جلدی دیا جائے اور یہ بھی کہے کہ جواب دینے والا عملہ نہ ہو۔یہ عقل کے
خلاف بات ہے۔یہ جو کہا گیا ہے کہ لجنہ کی کلرک کیوں ہے؟ اس کے متعلق یاد رہے کہ لجنہ کی ایک کلرک
نہیں بلکہ دو کلرک ہیں۔اس طرح میں اعتراض کرنے والی کے اعتراض کو اور بھی پکا کر دیتا ہوں۔لیکن
مجھے دو پر بھی اعتراض ہے۔میں قریباً سال بھر سے اپنی بیوی سے جھگڑا کر رہا ہوں کہ دو کلرک کافی نہیں،
ایک تنخواہ دار سیکریٹری کا بھی اضافہ کیا جائے۔مگر اس خاتون کو اعتراض ہے کہ ایک کلرک بھی کیوں ہے؟
انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ہندوستان اور امریکہ میں چار سو لجنات پائی جاتی ہیں۔ان سب کا کام ایک کلرک
کیسے کر سکتی ہے؟ اس خاتون نے تو دفتر میں کبھی کام نہیں کیا، اس کے خاوند نے کیا ہوگا۔وہ اپنے خاوند سے
پوچھے کہ چار سو ڈ پٹی کمشنروں سے خط و کتابت کرنے کے لئے کتنے عملہ کی ضرورت ہوتی ہے؟ یہاں پنجاب
میں سولہ ڈپٹی کمشنر ہیں۔ان سولہ ڈپٹی کمشنروں کی نگرانی کے لئے کمشنروں کے دفاتر میں کتنا عملہ رکھا ہوا
ہے؟ پھر چار سو لجنات کے لئے کوئی ایک کلرک کس طرح کافی ہوسکتی ہے؟ پھر اس خاتون نے تو غالبا تعلیم
نہیں پائی ، اس لئے شاید وہ اس کی اہمیت نہ سمجھ سکیں۔لیکن وہ اس بارہ میں اپنے خاوند سے ہی دریافت کر
لیں۔میری بیوی ایم۔اے کا امتحان دے رہی ہے اور دو سال کی پڑھائی آٹھ مہینہ میں کر رہی ہے۔اس
خاتون نے خود تو کائی امتحان نہیں دیا ہوگا، اس کے خاوند اور بھائیوں نے تو ایم۔اے کی تیاری کی ہوگی۔وہ
ان سے ہی پوچھ سکتی ہیں کہ اس پر کتنا وقت صرف ہوتا ہے؟ چار گھنٹے ان کو صرف پروفیسر پڑھاتے ہیں اور
پھر پڑھائی کو یاد کرنے کے لئے بھی وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔کچھ میں بھی ان سے دفتر کا کام لیتا ہوں۔اس لئے ان پر یہ اعتراض نہیں ہوسکتا کہ وہ کام نہیں کرتیں۔یہ بھی اعتراض کیا گیا ہے کہ آپ کے خاندان کی عورتیں لجنہ میں نہیں جاتیں۔واقعہ یہ ہے،
عورتیں اس وقت بیٹھی سن رہی ہیں کہ یہاں دو جلسے ہوتے ہیں۔ایک جلسہ قادیان کی لجنہ کا ہوتا ہے اور
33
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 مئی 1948ء
دوسرا جلسہ لاہور کی لجنہ کا ہوتا ہے۔ابھی کچھ دن ہوئے ، لاہور کی لجنہ کا جلسہ ہوا، جب تعداد معلوم کرنے
کے لئے پوچھا گیا کہ لاہور کی عورتیں کھڑی ہو جائیں تو اس میں لاہور کی صرف 5 عورتیں تھیں اور دوسو
قادیان کی عورتیں تھیں۔یہ لاہور کی لجنہ کا حال ہے۔لیکن قادیان والی عورتوں کے جلسہ میں شاذ و نادر ہی
کوئی لاہور کی عورت آتی ہے۔پس یہ اعتراض بھی غلط ہے۔غرض تمام باتیں ، جو اس خاتون نے لکھی ہیں، غلط نہی پر بنی ہیں۔لیکن اگر میرے اس جواب
سے بھی ان
کو تسلی نہ ہو تو صحیح طریق یہ ہے کہ وہ خاتون اپنے خاوند کو ساتھ لے کر آجائیں۔ہم ٹرنک ان کے
سامنے رکھ دیں گے، وہ دیکھ لیں کہ ہمارے گھر میں کتنے گوٹہ کناری والے کپڑے ہیں اور وہ کب سے بنے
ہوئے ہیں؟ وہ کپڑوں کی قیمت کا بھی اندازہ لگالیں ، اگر ان کے بیان کردہ قیمت سے وہ کم قیمت کے
ہوئے تو وہ اس کمی کو پورا کر دیں۔ہاتھ کنگن کو آرسی کیا۔جو چیز آسانی سے طے کی جا سکتی ہے، اس کے لئے
کسی جھگڑے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ اب بھی جمعہ کی نماز میں میری بیویاں آئی ہوئی ہیں اور وہ وہاں بیٹھی
ہیں۔ان کا لباس وہ دیکھ لیں ، دو کو میں نے یہ خط بتایا ہی نہیں، دو کو میں نے بتایا ہے۔مگر وہ اسی لباس میں
ہی آگئی ہیں۔خط سننے کے بعد انہوں نے لباس کو بدلا نہیں اور اس کی میں خود گواہی دیتا ہوں۔ان کے
لباس کو دیکھ لیں کہ کیا یہ اعتراض درست ہے؟
باقی رہاسنگار کا سوال۔سوظاہر ہے کہ وہ سنگھار اسی رقم میں سے
کر سکتی ہیں، جو میں ان کو دیتا ہوں
اور وہ رقم میں بتا چکا ہوں۔ایک کے پاس جیسا کہ میں نے بتایا ہے،صفر بچتا ہے۔اور صفر سے جتنا سنگار کیا
سکتا ہے، وہ ظاہر ہے۔باقی بیویوں کے پاس بھی زیادہ سے زیادہ پندرہ روپے بچتے ہیں۔اور آج کل گرانی
کا جو حال ہے، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ان پندرہ روپوں میں جتنا کپڑا خریدا جاسکتا ہے یا جتنی جوتیاں
خریدی جاسکتی ہیں، اس کے متعلق ہر شخص خود ہی اندازہ لگا سکتا ہے۔آج کل تو اتنے روپیہ میں جوتیاں بھی
مشکل سے خریدی جاسکتی ہیں۔قیمتیں اتنی بڑھ گئی ہیں کہ حیرت آتی ہے۔دس پندرہ روپے میں ایک
معمولی جوتی آتی ہے۔اگر دیسی جوتی کا بھی استعمال کیا جائے تو جو جوتی کبھی سوار و پے میں آتی تھی ، اب
آٹھ آٹھ ، نونو روپے میں آتی ہیں۔پھر تیل اور صابن وغیرہ سب چیزیں نکال کر دیکھنا چاہیے کہ ان کے
پاس کیا بچتا ہے اور اس میں سے کیا کچھ کیا جاسکتا ہے؟
باقی رہا ہنر ، سو اگر کوئی ہنر اور سلیقہ شعاری سے کام لیتا ہے تو اس پر اعتراض نہیں ہو سکتا بلکہ یہ قابل
تعریف بات ہے۔ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قربانی کے لئے ایک بکرے کی ضرورت تھی۔آپ
34
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 مئی 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
نے ایک صحابی کو بلایا اور اسے ایک دینار دے کر فرمایا کہ اس کا بکرا لے آؤ۔وہ تھوڑی دیر کے بعد واپس آیا تو
اس نے کہا یا رسول اللہ ! یہ بکر ابھی حاضر ہے اور دینار بھی حاضر ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، یہ
تم نے کیا کیا، کیا بغیر قیمت ادا کئے لے آئے ہو؟ اس نے کہا یا رسول اللہ ! یہ بات نہیں۔بلکہ اصل بات یہ
ہے کہ بجائے مدینے سے خریدنے کے میں تین، چار میل باہر چلا گیا۔وہاں ایک دینار کے دو بکرے مل
گئے۔مدینہ آکر میں نے ایک بکرا، ایک دینار میں بیچ دیا۔اب یہ بکرا بھی حاضر ہے اور دینار بھی حاضر ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر اس صحابی کو کوئی سزا نہیں دی۔یہ
نہیں فرمایا کہ تو بہت نالائق ہے تو بکرا
بھی لے آیا اور دینار بھی واپس کر رہا ہے۔بلکہ فرمایا، خدا تعالیٰ تمہارے کاموں میں برکت دے۔پھر اس
صحابی کے کاموں میں اتنی برکت پیدا ہوئی کہ صحابہ کہتے ہیں، اگر وہ مٹی کو بھی ہاتھ لگا تا تو سونا بن جاتی۔لوگ
آتے اور اس کے گھر میں روپیہ دے کر کہتے کہ کسی ایک تجارت میں ہی ہمارا حصہ ڈال لو۔پس عقل اور سمجھ
سے کام لیتے ہوئے ، اگر کسی کی صفائی زیادہ ہو تو بری بات نہیں ، اچھی بات ہے۔میری ایک شادی ہوئی ، اس بیوی کی والدہ انتظامی معاملات میں کچھ کچھی تھیں۔انہوں نے لڑکی
کو بستر دیتے وقت ایک گدیلا بھی ساتھ رکھ دیا اور کہا کہ اگر لڑ کی ایک گدلا کہیں پھینک دے تو دوسرا
استعمال کر لینا۔ان کی اس بات پر اب بھی ہمارے خاندان میں جنسی ہوا کرتی ہے۔انہوں نے خیال کیا کہ
جس طرح میں اپنی چیزوں کو سنبھال کر رکھنے کی عادی نہیں، اسی طرح یہ بھی ہوگی۔ایسی حالت میں یہ گدیلا
اس کے کام آجائے گا۔پس ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں۔مگر وہ بھی ہوتے ہیں، جو چیز کو سنبھال کر رکھنے کے
عادی ہوتے ہیں۔ایسی چیز خواہ کتنی ہی پرانی ہو جائے لوگوں کو اچھی نظر آتی ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ میرا
لباس اور دوسری چیزیں عام طور پر دیر تک چلتی چلی جاتی ہیں اور پھر اس قدرا اکٹھی ہو جاتی ہیں کہ میں ان کو
بانٹ دیتا ہوں۔پھر دوبارہ یہ سلسلہ اس طرح پر چل پڑتا ہے۔لباس کو بار بار بدلنا اور اس کے متعلق خاص
احتیاط سے کام لینا، یہ مجھے پسند نہیں۔جب میں ولایت گیا تو دوکوٹ بنوا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ان
میں سے میں نے صرف ایک ہی استعمال کیا، دوسرے کو چھوا بھی نہیں۔دوستوں نے کہا بھی کہ اس کا برا اثر
ڑے گا۔مگر میں ان سے یہی کہتا کہ ان لوگوں کے نزدیک معیوب بات ہے، ہمارے نزدیک تو معیوب
نہیں۔چنانچہ جس لباس میں میں گیا تھا، اسی میں واپس آگیا۔وہاں کے لحاظ سے یہ بات معیوب ہوگی مگر
یہاں کے لحاظ سے ہمیں تو برا لگتا ہے کہ بار بار کپڑے بدلنے پر وقت ضائع کیا جائے۔بہر حال پھوہر ین
قابل ملامت چیز ہے اور عقل قابل تعریف چیز ہے۔اسراف قابل الزام چیز ہے اور عقل اور سمجھ سے کام
لے کر چیزوں کو سنبھال کر رکھنا ، قابل تعریف چیز ہے۔35
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 مئی 1948ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اگر کوئی شخص عقل اور سمجھ کا دروازہ بند کر کے اعتراض کرتا ہے تو اس کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ وہ
انسانی دماغ کی قیمت گراتا ہے اور چاہتا ہے کہ انسانی تمدن اور تہذیب پہلے سے گر جائیں۔بہر حال جیسا
کہ میں نے بتایا ہے، اس خاتون کے الفاظ پر پتہ لگتا ہے کہ اس کے مدنظر صرف اعتراض کرنا نہیں تھا بلکہ
اعتراضات کی اصل غرض اصلاح تھی۔چاہے یہ اعتراضات کیسی ہی غلط فہمی پر مبنی تھے۔اس لئے میں اس
خاتون کے اس فعل کو اچھا سمجھتا ہوں اور اس کے خاوند پر ہی الزام لگا تا ہوں کہ وہ کیوں خفا ہوا ؟ اور کیوں
اس نے ایسا جواب دیا، جو اعتراض کو پکا کرنے والا تھا۔اسے چاہیے تھا کہ اعتراض کو بجائے پکا کرنے کے
اس کا مدلل جواب دیتا۔ہر شخص کو دلیل سے قائل کرنا چاہیے، خواہ بیوی ہو یا خاوند کسی کا کوئی حق نہیں کہ وہ
دماغی افکار پر حکومت کرنا چاہے۔دماغی افکار پر سوائے خدا کے اور کوئی حکومت نہیں کر سکتا اور خدا بھی کہتا
ہے کہ میں ایسا نہیں کیا کرتا۔پھر اور کون ایسا کر سکتا ہے؟“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 26 مئی 1948ء)
36