ہر احمدی دنیا کو بتا دے کہ ہم ہر حالت میں اپنے ایمان پر قائم رہنے والے ہیں۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مئی 1948ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 28 مئی 1948ء
ہر احمدی دنیا کو بتا دے کہ ہم ہر حالت میں اپنے ایمان پر قائم رہنے والے ہیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مئی 1948ء۔۔۔ہماری جماعت باقی مسلمانوں کے ساتھ ایک بڑے دور ابتلاء سے گزری ہے۔اس لئے
میرا یہ خیال تھا کہ بوجہ ایمان کی زیادتی کے بوجہ نشانات اور معجزات دیکھنے کے، بوجہ آسمانی تائیدات دیکھنے
کے اور بوجہ مرنے کے بعد کی زندگی پر کامل ایمان اور پورا یقین ہونے کے، ہماری جماعت قربانی اور ایثار کے
اس درجہ پر پہنچ چکی ہوگی کہ وہ یکدم کود کر ایک بڑی منزل کو تھوڑے سے وقت میں طے کر لے۔لیکن تجربہ سے
معلوم ہوا ہے کہ خدا تعالیٰ کی وہ پیشگوئی ، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کے متعلق تھی کہ وہ
بہت آہستہ آہستہ ترقی کرے گی۔وہ پیشگوئی ابھی تک جاری ہے۔اور ابھی جماعت میں وہ طاقت اور قوت
پیدا نہیں ہوئی کہ وہ بڑی قربانیوں کے لئے یکدم تیار ہو سکے۔شاید میرا وہ الہام جو 1943ء میں ہوا تھا اور اسی
وقت شائع بھی ہو گیا تھا کہ روز جزا قریب ہے اور رہ بعید۔اس کا ایک مفہوم یہ بھی تھا کہ الہی نشانات کے کا
ظاہر ہونے کا وقت تو قریب آچکا ہے مگر جماعت کے لئے ان حالات سے فائدہ اٹھانے کی راہ ابھی بعید
ہے۔اور ہم آہستہ آہستہ اس درجہ اور مقام تک پہنچیں گے کہ ان عظیم الشان نشانات کے مطابق اپنی زندگی بسر
کر سکیں۔بہر حال اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو ہماری نسبت اچھی طرح پڑھ سکتا ہے۔ہم اپنے متعلق غلطی کر
سکتے ہیں لیکن خدا تعالی غلطی نہیں کر سکتا۔جو وہ کہتا ہے ، وہی صحیح ہے۔اور جو اس کا علم ہے، ہمیں بہر حال اس
کے تابع چلنا چاہیے، اور تابع چلنا پڑے گا۔غرض اس بات پر غور کر کے اور اس بات کو سمجھ کر اور اس کے فوائد کی اہمیت کو محسوس کر کے کہ
ہمارے چند افراد قوم کا کوئی بڑی قربانی کر دینا اتنا شاندار نہیں ہوتا ، جتنا اکثر افراد قوم کا یاسب قوم کا اس
سے کم قربانی کرنا۔اگر قوم میں سے دو یا چار آدمی سو میں سے اسی یا نوے نمبر حاصل کر لیتے ہیں تو یہ
جماعت کے لئے اتنا شاندار اور بابرکت نہیں ہوسکتا، جتنا سو میں سے اسی کا ، چالیس پاپنتالیس نمبر لے
لینا۔میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ جس قربانی کا میں نے جماعت سے مطالبہ کیا تھا ، اس کی شکل بدل دوں۔میرے نزدیک جو بات میں نے کہی تھی ، وہ چوٹی کی قربانی کے مطابق نہیں تھی۔چوٹی کی قربانی یقینا اس
37
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 مئی 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
سے زیادہ شاندار ہوتی ہے اور ہونی چاہیے۔کیونکہ جہاں تک ایمان کامل کا سوال ہے، اس میں کسی نسبت )
اور غیر نسبت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مومن کی طرف سے شرطیں نہیں ہوا کرتیں ، مومن کی طرف سے حد
بندیاں نہیں ہوا کریں۔یہ سب چیزیں ایمان کی کمزوری تک ہی چلتی ہیں۔وو
یہ سمجھتے ہوئے کہ جماعت ابھی اس مقام پر
نہیں پہنچی کہ بلاشرط قربانی کے لئے تیار ہو
جائے۔یہ تحریک کی تھی کہ اس بڑی مصیبت کے نازل ہونے کے بعد جبکہ ہماری جماعت کی جائیدادیں
مکان کی صورت میں بھی اور نقد روپیہ کہ صورت میں بھی ضائع ہو چکی ہیں اور باہر اور قادیان میں ہمارے
اخراجات بڑھ گئے ہیں ، جماعت کے افراد 25 فیصدی سے لے کر 50 فیصدی تک چندہ دیں۔مگر اس مجلس
میں شریک ہونے والوں میں سے چند افراد کے سوا باقی جماعت نے اس میں حصہ نہ لیا۔لیکن اس تحریک کو
میں نے جاری رکھا اور یہ تحریک مختلف ذرائع سے کی جاتی رہی۔کیونکہ میرا یہ تجربہ ہے کہ اکثر افراد کے دلوں
میں ایمان موجود ہے۔گو وہ کمزور ہی سہی، ایسا ہی سہی، جیسے بجلی کے قمقموں کے مقابلہ میں مٹی کے تیل کا ایک
چھوٹا سا دیا ہوتا ہے، لیکن ہے ضرور۔میں نے سمجھا کہ متواتر تحریک کے نتیجہ میں جماعت کا ایک حصہ ضرور اس
پر عمل پیرا ہو گا۔گو میں یہ سمجھتا تھا کہ جماعت ایمان کے اس مقام پر نہیں پہنچی کہ اس کا سو فیصدی یا ایک معتد بہ
حصہ اس میں حصہ لے۔چنانچہ متواتر تحریک کے نتیجہ میں بہت سے لوگ ، جنہوں نے پہلے اس تحریک میں
حصہ نہیں لیا تھا ، اب انہوں نے بھی حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔اور شاید اب سینکڑوں تک ایسے لوگوں کی تعداد
پہنچ گئی ہو، جنہوں نے 25 سے 50 فیصدی تک چندہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔لیکن جماعت کی تعد ادلا کھوں کی
ہے، ہزاروں کی بھی نہیں۔اس لئے سینکڑوں کا لفظ ہمارے لئے کسی قسم کی خوشی کا موجب نہیں ہوسکتا۔بہر حال یہ تحریک بڑھ رہی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر اسے جاری رکھا جائے تو یہ سینکڑوں سے نکل کر
ہزاروں تک پہنچ جائے گی۔لیکن جیسا کہ میں نے شروع میں بتایا ہے، میری رائے یہ ہے کہ بعض افراد کا زیادہ۔سے زیادہ قربانی کرنا، اتنا خوش کن نہیں ہوسکتا، جتنا زیادہ سے زیادہ افراد کا تھوڑی قربانی کرنا۔گوتجربہ نے بتا دیا ہے کہ جماعت متواتر تحریکات کے نتیجہ میں اپنے اخلاص میں ترقی کرتی ہے اور
کرتی چلی جائے گی۔پہلے اگر روکیں پیدا بھی ہوں تو آہستہ آہستہ وہ روکیں دور ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔اس
تحریک کے شروع میں بھی روکیں پیدا ہوئیں لیکن وہ روکیں آہستہ آہستہ دور رہورہی ہیں اور لوگوں میں
بیداری پیدا ہورہی ہے۔لیکن اس رفتار کو دیکھ کر میں ڈرتا ہوں کہ اس کے نتیجہ میں زیادہ تر جماعت ثواب سے
محروم رہ جائے گی۔اس لئے غور کرنے پر میں نے اس سکیم میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں ، جن کا میں آج اعلان کر
38
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 28 مئی 1948ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
دینا چاہتا ہوں۔وہ تبدیلی یہ ہے کہ بجائے 25 فیصدی کے ساڑھے سولہ فی صدی اور بجائے 50 فیصدی
کے 33 فیصدی حد رکھی جائے۔اس میں وہ تمام چندے شامل ہوں گے، جو اس وقت تک سلسلہ کی طرف
سے عائد ہیں۔مثلاً تحریک جدید کا چندہ ، جلسہ سالانہ کا چندہ، نئے مرکز کا چندہ ، انجمن کا چندہ لیکن شرط یہ
ہوگی کہ اس تحریک سے پہلے یعنی ستمبر والی تحریک سے پہلے، جو چندہ کوئی شخص دیتا تھا ، اس سے یہ چندہ کم نہ
ہو۔مثلاً اگر 1946 ء ی 1947ء میں کسی نے کوئی وعدہ کیا تھا اور اس وعدہ کے مطابق سوائے اطاعت
مرکز کے چندہ کے تحریک جدید اور دوسرے چندہ کو ملا کر اس کا چندہ ساڑھے سولہ فیصدی سے زائد
ہو جائے تو اسے زیادہ دینا پڑے گا اور اگر اس سے کم ہو تو اتنا چندہ ہی کافی سمجھا جائے گا۔حفاظت مرکز کے
چندہ کے لئے جو تحریک کی گئی تھی، چونکہ وہ رقم بڑی بھاری ہے، اس لئے شرط یہی ہوگی کہ اگر کوئی شخص 25
فیصدی چندہ دیتا ہے تو چندہ حفاظت مرکز اس میں شامل ہوگا۔لیکن 25 فی صدی تک اگر چندہ نہیں دیتا تو
حفاظت مرکز کا چندہ اس میں شامل نہیں ہوگا۔ساڑھے سولہ فی صدی میں سے تمام چندوں کو نکال کر جو
روپیہ باقی بچے گا، اسے علیحدہ ریز رور کھا جائے گا۔مثلاً ایک شخص کا چندہ 15 فیصدی بنتا ہے تو اس میں سے
ڈیڑھ فیصدی ریز در فنڈ میں شامل کر دیا جائے گا۔اور اگر بارہ فیصدی بنتا ہے تو ساڑھے 4 فیصدی ریز روفنڈ
میں شامل کر لیا جائے گا۔اور اگر دس فیصدی بنتا ہو تو ساڑھے چھ فیصدی ریز روفنڈ میں شامل کر دیا جائے گا۔حفاظت مرکز کی اس سال کی تحریک کے ختم ہونے کے بعد آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا اور اس وقت تک
اسے جاری رکھا جائے گا، جب تک ہمیں قادیان واپس نہیں مل جاتا۔بلکہ قادیان کے مل جانے کے بعد بھی
اس تحریک کو چند سالوں تک جاری رکھنا پڑے گا۔بہر حال اس سال، جو تحریک کی گئی ہے، اس کا ادنی درجہ
ساڑھے سولہ فیصدی ہوگا اور اوپر کا درجہ 1/3 تک کا بشر طیکہ کسی کے پچھلے موعودہ چندوں کی مقدار ساڑھے
سولہ فیصدی سے زیادہ نہ ہو جاتی ہو۔ایسی صورت میں وہ اپنے موعودہ چندہ کے مطابق چندہ دے گا۔اس کے علاوہ اس وقت میرے نزدیک کم سے کم تحریک یہ ہونی چاہیے کہ جماعت کا ہر فر دوصیت
کر دے۔دنیا میں ہر چیز کے مظاہرے کا ایک وقت ہوتا ہے۔ہمارے ہاتھ سے قادیان نکل جانے کی وجہ
سے دشمن کی نظریں اس وقت خاص طور پر اس امر کی طرف لگی ہوئی ہے کہ بہشتی مقبرہ ان کے ہاتھوں سے
نکل گیا ہے، جس کے لئے یہ لوگ وصیت کیا کرتے تھے۔اب ہم دیکھیں گے کہ یہ لوگ کیسے وصیت کرتے
ہیں؟ اس اعتراض کو رد کرنے کا ہمارے پاس ایک ہی ذریعہ ہے کہ ہر احمدی وصیت کر دے اور دنیا کو بتا
دے کہ ہمیں خدا تعالیٰ کے وعدوں پر جو ایمان اور یقین حاصل ہے ، وہ قادیان کے ہمارے ہاتھ سے نکلنے یا
39
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مئی 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
سے وابستہ نہیں۔بلکہ ہم ہر حالت میں اپنے ایمان پر قائم رہنے والے ہیں۔یہ کم سے کم مظاہرہ
ایمان ہے، جس کی اس وقت تم سے امید کی جاتی ہے۔پس جو شخص ساڑھے سولہ فیصدی بھی نہیں دے
سکتا۔میں سمجھتا ہوں اس کے لئے کم از کم اس قدر ایمان کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے کہ وہ وصیت کر دے۔اور کوشش کرے کہ ہماری جماعت میں کوئی ایک فرد بھی ایسا نہ رہے، جس نے وصیت نہ کی ہو۔اگر اس
تحریک کو پورے زور سے جاری رکھا جائے تو دشمن کا منہ خود بخود بند ہو ہو جائے گا اور وہ سمجھے گا کہ ان لوگوں
میں ایمان کی کچی حلاوت پائی جاتی ہے۔پس ہر شخص کو چاہیے کہ وہ وصیت کر دے اور اس طرح دنیا کو بتا
دے کہ قادیان کے نکلنے سے ہمارا ایمان کمزور نہیں ہوا۔بلکہ ہم اپنے ایمان میں پہلے سے بھی زیادہ بڑھ
گئے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ مقبرہ بہشتی کے وعدے دنیا کے ہر گوشہ میں ہم کو ملتے رہیں گے۔ایک بات میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ چونکہ اس کا تعلق صدر انجمن احمدیہ سے ہے اور دفاتر میں
عام طور پر رقابت پائی جاتی ہے، اس لئے اس بارہ میں احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے۔میں نے
دیکھا ہے کہ صدر انجمن احمدیہ میں جماعتوں اور افراد کی طرف سے اس تحریک کے سلسلہ میں جو روپیہ آ رہا
ہے، اس میں تحریک جدید کا حصہ بھی شامل ہوتا ہے۔مگر صدر انجمن احمد یہ خاموشی سے اس روپیہ کو اپنے
خزانہ میں ڈال لیتی ہے۔تحریک جدید والوں کو ان
کا چندہ ادا نہیں کرتی۔پس چونکہ اس قسم کے خدشات کو
موجود ہیں، اس لئے میں یہ قانون مقرر کرتا ہوں کہ ہر شخص کی طرف سے صدر انجمن احمدیہ کو جو چندہ ملتا
ہے، اس سے زیادہ کی وہ مالک نہیں ہوگی، جتنا کوئی پہلے چندہ دیا کرتا تھا۔اسی نسبت سے صدر انجمن احمد یہ
کو چندہ ملے گا۔باقی روپیہ میں اگر تحریک جدید کا چندہ شامل ہوگا تو وہ حصہ تحریک جدید کو ملے گا ، حفاظت
مرکز کا چندہ شامل ہوگا تو اتنا حصہ حفاظت مرکز کو ملے گا اور جو کچھ باقی بچے گا، اسے میں اپنے اختیار سے
سلسلہ کے مختلف محکموں میں تقسیم کر دوں گا۔وہ رقم صدر انجمن احمدیہ کی ملکیت نہیں ہوگی۔صدر انجمن احمد یہ
کا حصہ صرف اتنا ہی ہوگا، جتنا اسے پہلے ملاکرتا تھا۔لیکن بہر حال صدر انجمن احمدیہ کے پاس عذر ہوتا ہے
کہ چندہ آیا، بھیجنے والے نے کوئی خاص وضاحت نہیں کی تھی ، اس لئے ہم نے اسے اپنے خزانہ میں داخل
کر لیا۔اگر چندہ بھیجنے والا واضح کر دیتا تو ایسا نہ ہوتا۔پس میں جماعت پر یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی شخص فتنہ سے بچنا چاہتا ہے اور آئندہ خط و
کتابت کی اس مصیبت سے نجات حاصل کرنے کا خواہش مند ہے تو اسے تحریک جدید والوں کو بھی لکھ دینا
چاہیے کہ اتنا چندہ میں دیا کرتا ہوں۔اس میں اتنا حصہ تمہارا ہے، باقی ریز روفنڈ میں شامل کر دیا جائے اور
40
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مئی 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد سوم
خلیفۃ المسیح کے حکم کے ماتحت خرچ کیا جائے۔جولوگ ایسا نہیں کریں گے، انہیں زائد چندوں
میں الگ حصہ لینا پڑے گا۔مثلاً نئے مرکز کی تحریک ہو تولازمی طور پر اس کا الگ وعدہ لیا جائے گا۔لیکن میرا
منشاء یہ ہے کہ سر دست عام چندوں اور تحریک جدید کے چندوں کو کاٹ کر جو کچھ بچے ، اسے ریزرور کھا
جائے۔مگر یہ ایسی صورت میں ہو سکتا ہے، جب چندہ دینے والا صدرانجمن احمدیہ کو اور مقامی سیکریٹری کو
اطلاع دے دے کہ پہلے میرا چندہ اتنا تھا، اب میں اتنا دوں گا۔اس میں سے اتنی ریز روفنڈ رقم ہوگی، جو محفوظ
اپنی چاہیے اور اتنی تحریک جدید کی ہوگی۔ورنہ وہ ساری رقم صدر انجمن احمدیہ کے عام چندوں میں داخل کر لی
ہے۔جائے گی اور اسے نئے سرے سے چندہ دینا ہوگایا صدرانجمن احمدیہ سے جھگڑا شروع کرنا پڑے گا۔اب تک یہی ہو رہا ہے کہ جو رقم آتی ہے، صدرا مجمن احمد یہ اسے اپنے کھانہ میں جمع کر لیتی -
جب تحریک جدید نے اپنے حصہ کا مطالبہ کیا تو ان کو مشکل پیش آگئی۔اور اس سے زیادہ مشکل ان لوگوں کو
ہوگی ، جنہوں نے چندہ دیا ہے۔دفتر والے مانگیں گے اور وہ کہیں گے کہ ہم نے چندہ دے دیا ہے۔مگر
تحریک والے
کہیں گے کہ تمہاری طرف سے کوئی چندہ نہیں آیا۔پس ہر چندہ دینے والا ان پر واضح کر دے
که اتنا چنده صدر انجمن احمدیہ کا ہے، اتنا وصیت میں وضع کر لیا جائے ،اتنا تحریک میں دے دیا جائے اور
باقی روپیہ ریز روفنڈ میں داخل ہو یا لکھ دیں کہ یہ روپیہ تمبر کی تحریک میں جمع کر لیا جائے۔کیونکہ یہ تحریک
ستمبر 47ء میں جاری ہوئی تھی ، اس لئے ریز روفنڈ کی جگہ اس کا نام ” تحریک ستمبر“ مناسب رہے گا۔بہر حال
عام قاعدہ یہی ہو گا کہ نئے مرکز کا چندہ اس سے وضع کر لیا جائے گا۔مگر یہ بھی ہوسکتا ہے، جب سب دوست
یہ واضح کر دیں کہ پہلے میں اتنا چندہ دیا کرتا تھا، اب اتنا دوں گا۔اور اس میں سے پہلے چندہ کی رقم کاٹ کر
باقی روپیہ تحریک ستمبر میں داخل کیا جائے۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے تمہاری کمزوری کو دیکھتے ہوئے تخفیف کر دی ہے۔میں نے بھی یہ دیکھ کر کہ تم ابھی اس مقام تک نہیں پہنچے، جو کامل ایمان کا مقام ہوتا ہے، اپنے مطالبہ میں
تخفیف کر دی ہے۔قرآن مجید کا مفہوم تو اور ہے مگر کمزور ایمان والے اس کے یہی معنی لیتے ہیں اور میں نے
بھی انہیں معنوں میں تخفیف کی ہے۔پس اس تحریک کی آئندہ یہ صورت ہوگی کہ ساڑھے سولہ فیصدی سے
33 فیصدی تک چندہ دینا ہو گا۔اور جو لوگ اس مقام پر نہ پہنچ سکیں ، ان کے لئے کم سے کم ایمان کا مظاہرہ یہ
ہوگا کہ وہ وصیت کر دیں۔کوئی مردہ کوئی عورت کوئی بالغ بچہ ایسا نہ رہے، جس نے وصیت نہ کی ہو۔تا دنیا کو
معلوم ہو جائے کہ تم میں حقیقی ایمان پایا جاتا ہے اور قادیان کے کھوئے جانے کی وجہ سے مقبرہ بہشتی یا اس
کے نظام کے متعلق تمہیں کسی قسم کا شک وشبہ پیدا نہیں ہوا۔41
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 مئی 1948 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
میں پھر یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ چندہ دینے والوں کو یہ بتا دینا چاہیے کہ پہلے وہ اتنا چندہ
دیتے تھے اور اب اتنا چندہ دیں گے۔بعض لوگ یہ کرتے ہیں کہ میری اس تحریک کے جواب میں چندہ
وصیت کو بڑھا دیتے ہیں۔میری تحریک کا ہر گز یہ مطلب نہیں۔میں نے چندہ بڑھانے کو کہا ہے، وصیت کو
بڑھانے کو نہیں کہا۔میری بات کو پورا کرنے والے آپ
تبھی بنیں گے، جب آپ اپنے موعودہ چندہ وصیت
اور دوسرے موعودہ چندوں سے زائد رقم کو تحریک ستمبر میں جمع کرنے کی ہدایت دیں گے۔اگر وصیت کو
بڑھائیں گے تو وصیت کی زیادتی کا ثواب تو ضرور آپ کو ملے گا مگر میری بات کا ثواب آپ کو نہیں ملے گا۔مگر میری بات ماننے کی صورت میں آپ
کو دو ثواب ملیں گے۔اسی طرح خدا تعالیٰ چاہے تو ہر شخص کو تحریک
کا ممبر بنے کی توفیق بھی مل جائے گی۔آخر تبلیغ کا وہ وسیع سلسلہ، جو تحریک جدید کے ذریعہ دنیا میں نہایت کامیابی کے ساتھ جاری ہے
اور جس کے نہایت اچھے آثار اور خوش کن نشانات نظر آرہے ہیں۔اس کے متعلق کسی مومن کا دل یہ
برداشت ہی کس طرح کر سکتا ہے کہ اس میں اس کا حصہ نہ ہو۔ہم تو دیکھتے ہیں، دنیا میں چھوٹی سے چھوٹی
باتوں میں بھی حصہ لینے کے لئے انسان تیار ہو جاتا ہے۔بلکہ اچھی باتیں تو الگ رہیں، بری سے بری بات
میں بھی حصہ لینے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔وو۔۔۔در اصل رو چلنے کی دیر ہوتی ہے۔جب روچل جائے تو لوگ خود بخود اس کی طرف متوجہ
ہو جاتے ہیں۔اگر ہماری جماعت میں بھی قربانی کی روچل جائے گی تو یہ لازمی بات ہے کہ ہر روانہیں پہلے
سے اور زیادہ آگے لے جائے گی اور یہ سلسلہ اسی طرح بڑھتا چلا جائے گا۔ایک کے بعد دوسری، دوسری
کے بعد تیسری اور تیسری کے بعد چوتھی رو پیدا ہوگی اور قربانی میں ترقی کرتے کرتے تمہاری یہ حالت ہو
جائے گی کہ وہی چیز ، جسے تم آج اپنی موت سمجھتے ہو، اگر اس کے چھوڑنے کا تم سے تمہاری بیوی مطالبہ
کرے گی تو تم اس بیوی کو طلاق دینے کے لئے تیار ہو جاؤ گے۔اگر تمہارا بچہ اس قربانی کے خلاف مشورہ
دے گا تو تم اس بچہ کو عاق کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ گے۔اور وہی چیز ، جو آج تم کو موت سے پیچھے ہٹا دیتی
ہے، تمہیں سب سے زیادہ محبوب اور سب سے زیادہ خدا کے قریب کرنے والی نظر آئے گی“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 05 جون 1948ء)
42