میں ہوشیار کر دینا چاہتا ہوں کہ خدائی بادشاہت کا وقت قریب آرہا ہے۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 27 اگست 1948ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 27 اگست 1948ء
میں ہوشیار کر دینا چاہتا ہوں کہ خدائی بادشاہت کا وقت قریب آرہا ہے
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 27 اگست 1948ء
خدا تعالیٰ نے ہماری جماعت کو ایک خاص مقصد کے لیے قائم کیا ہے۔اور وہ مقصد یہ
ہے کہ ہم نے اسلام کو باقی تمام ادیان پر غالب کرنا ہے۔خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے:۔هو الذي ارسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله۔کہ ہم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ثانیہ اس لئے فرمائی ہے تا اسلام کو باقی تمام
ادیان پر غالب کر دیا جائے۔گویا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی غرض ہی یہ ہے کہ آپ
نے اسلام کو باقی تمام ادیان پر غالب کرنا ہے۔یہ غلبہ ہزاروں ہزار اقسام کا ہے۔اس زمانہ میں کوئی بھی
ایسی چیز نہیں ، جس میں اسلام غالب نظر آتا ہو۔دین کو لے لو، اگر چہ عیسائیت جھوٹی ہے اور اسلام ہی سچا
مذہب ہے۔مگر پھر بھی عیسائیوں میں کئی لاکھ ایسے لوگ پائے جاتے ہیں، جو اپنے دین کی خاطر اپنی
زندگیاں وقف کر دیتے ہیں۔عیسائیوں کا چھ لاکھ باقاعدہ مبلغ ہے۔وہ صرف پروٹسٹنٹ اور پریسٹرین
چرچوں کا ہے، رومن کیتھولک ان کے علاوہ ہے۔سارے ملا کر قریبا ہیں، پچیس لاکھ پادری بن جاتے
ہیں۔اب دیکھو انہیں صرف جھوٹا کہنے سے کیا بنے گا ؟ جھوٹے کے معنی تو یہ ہیں کہ بچے کے اندر اس سے
زیادہ قربانی پائی جائے۔لیکن حال یہ ہے کہ جو جھوٹا ہے، وہ تو ایک انسان کی خدائی منوانے کے لئے
لاکھوں مبلغ دیتا ہے لیکن سچا، خدا کی خدائی منوانے کے لیے سینکڑوں
مبلغ بھی نہیں دیتا۔بلکہ حقیقت یہ ہے
کہ ان میں ایسے پچاس آدمی بھی نہیں پائے جاتے۔اس کے مقابلہ میں عیسائیت کے پاس لاکھوں مبلغ
ہیں، جو بڑے جوش کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔افریقہ کے ایک علاقہ میں ایک دفعہ عیسائیوں کے چھ،
سات مشنری گئے۔وہاں کے مردم خور آدمیوں نے انہیں کھا لیا۔جب یورپ میں یہ خبر پہنچی تو تین ، چار دن
میں کئی ہزار مردوں اور عورتوں نے اپنے نام پیش کر دیئے کہ ہم وہاں جانے کے لیے تیار ہیں۔مسلمان
اول تو وہاں گئے ہی نہیں لیکن اگر چلے بھی جاتے اور مردم خور انسان انہیں کھا لیتے تو جب وہاں سے خبر آتی ،
ہماری عورتیں کہتیں شکر ہے، ہمارا بچہ نہیں گیا تھا۔اس کے مقابلہ میں عیسائیوں میں کتنا جوش ہے۔43
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 اگست 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
صرف یہ کہنے سے کہ ہمارا مذ ہب سچا ہے اور وہ جھوٹے ہیں، کیا بن جاتا ہے؟ سچاند ہب کیا کوئی
جادو اور ٹو نہ ہے کہ اگر اس کا نام لے لیا تو اللہ تعالیٰ ہمیں آسمان پر جگہ دے دے گا۔بچے کی کوئی علامت ہوئی
چاہئے۔پھر عیسائیت کے مقابلہ میں ہم اگر لاکھوں مبلغ بھی دیں تو وہ کون ہوں گے؟ وہ ایسے ہوں گے، جن
کی چھپیں سے پچاس تک ماہوار آمدن ہوگی، جو دال روٹی کھانے والے ہوں گے۔ان کو اگر ایک آدھ وقت
کا فاقہ بھی آگیا تو آخر کون سا فرق پڑے گا؟ لیکن عیسائیت میں جن لوگوں نے اپنی زندگیاں وقف کی
ہیں، انہیں ہر قسم کی دولت میسر تھی۔اگر مسلمان اپنی زندگیاں وقف کرتے ہیں تو گویا 50 روپے ماہوار خرچ
کرتے ہیں۔لیکن اس کے مقابلہ میں عیسائی لوگ ہزار، دو ہزار تین ہزار روپیہ ماہوار خرچ کرتے ہیں۔ان میں طاقت تھی کہ وہ اتنی کمائی کر سکیں۔لیکن اس آمدن کو چھوڑ کر وہ چلے گئے۔ایسے ایسے ڈاکٹر ، جو
سارے علاقے میں مشہور تھے، جو شہر میں پریکٹس کے ذریعہ چالیس چالیس، پچاس پچاس ہزار روپیہ ماہوار
کما سکتے تھے، گرجے میں تنگی سے اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں۔انہیں وہاں معمولی کھانے پینے کومل جاتا
ہے۔دو، تین جوڑے کپڑے پہنے کومل جاتے ہیں اور پھر وہ اپنی ساری عمر گرجے میں لگا دیتے ہیں۔پنجاب
میں ایک ڈاکٹر ٹیلر تھا۔وہ آنکھوں کے علاج میں سارے پنجاب میں مشہور تھا۔گزشتہ جنگ کے دنوں میں وہ
چند دن سرکاری ہسپتال میں بھی لگا تھا۔میں نے خود اس سے علاج کروایا ہے۔ہزاروں ہزار مریض اس کے
پاس آتے تھے اور ان میں سے ہر ایک کم از کم پندرہ روپیہ اسے دیتا تھا۔اور جو آپریشن کرواتے تھے، وہ تو
سوسو، دو دو سو بھی دیتے تھے۔لیکن وہ اپنی ساری آمدن گرجے میں دے دیتا تھا اور کہتا تھا کہ میں تو پادری ہوں
اور میں نے اپنی زندگی وقف کی ہوئی ہے۔پس اگر ہم تعداد میں بھی ان کے برابر ہوتے تب بھی ہماری
قربانی ، ان کی قربانی کے برابر نہیں ہو سکتی تھی۔امریکہ کے بعض پروفیسر سوسو، ڈیڑھ ڈیڑھ سو میں کام کر رہے
ہیں۔اگر انہیں گورنمنٹ منگوائی تو ہزار ہزار، ڈیڑھ ڈیڑھ ہزار ماہوار دیتی۔پس ان کے افراد کے مقابلہ میں
بھی ہم نے کوئی قربانی نہیں کی اور لیاقت کے مقابلہ میں بھی ہم نے کوئی قربانی نہیں کی۔اور پھر یہ تو میں نے ہزاروں شاخوں میں سے ایک شاخ گنوائی ہے۔اب اگر ہم کہیں
ليظهره على الدين كله
کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم نے اسلام کو دنیا کے باقی ادیان پر غالب کرنا ہے۔تو اس کے یہ معنی
ہوں گے کہ کوئی ایسی جماعت پیدا ہو جائے ، جس کے افراد دوسرے مذاہب سے زیادہ دین کی خدمت
کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں۔وہ دوسرے مذاہب سے زیادہ لیاقت کی قربانی کریں۔اگر ہم ایسا نہیں
کرتے تو اسلام دوسرے مذاہب پر غالب کیسے ہوگا ؟
44
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 اگست 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
یا مثلا لعلیم کو لے لو تعلیم میں جتنی انہوں نے ترقی کی ہے، ہمارا ان سے مقابلہ ہی کہاں ہے؟
ان کا ادنیٰ سے ادنی عالم ہمارے بڑے سے بڑے عالم کے مقابلہ میں زیادہ علم رکھتا ہے۔گویا علم کے
میدان میں بھی ہم انہیں اس وقت تک شکست نہیں دے سکتے ، جب تک ایسے
علماء پیدا نہ کئے جائیں ، جن
کے سامنے یورپ کے علماء بیچ رہ جائیں۔پھر خدمت خلق کا کام ہے۔وہ ہزاروں ہزار اس کام میں لگے ہوئے ہیں۔کہیں ریڈ کر اس
سوسائٹیاں قائم کی جارہی ہیں، کہیں ہسپتال کھولے جا رہے ہیں اور کہیں سکول کھولے جا رہے ہیں۔اس
میدان میں بھی اگر ہم انہیں شکست نہ دیں تو ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔خدمت خلق ایسی
ہونی چاہیے کہ کوئی مذہب ہمارا مقابلہ نہ کر سکے۔پس اگر قرآن کریم کی یہ پیشگوئی پوری ہوسکتی ہے تو اسی وقت ، جب ہم ہر میدان میں اور ہر کام
میں انہیں شکست دیں۔پھر عیسائیوں کو جانے دو، ہندوستان میں ہندوؤں کے کتنے سادھو پائے جاتے
ہیں؟ خواہ وہ مذہب جھوٹا ہی ہے مگر ان کے سادھوؤں کا کم از کم سولہ لاکھ کا اندازہ ہے۔اس کے معنی ہیں
ہوئے کہ ہندوستان میں سولہ لاکھ ہندو ایسے ہیں، جو شادی بیاہ کا خیال ترک کر کے اور اپنا گھر بار چھوڑ کر
ننگ دھڑنگ بھوت بنے پھر رہے ہیں۔کانگریس کو جو کامیابی ہوئی ہے، اس میں بڑی مددان سادھوؤں کی
تھی۔اور مجھے یاد ہے جب گاندھی جی نے رولٹ ایکٹ پر شورش کا فیصلہ کیا اور کہا کہ ہم نان کو اپریشن
Non cooperation کریں گے، اس وقت تین ، چار دن کے اندر سارے ہندوستان میں ایسی آگ
لگ گئی تھی کہ حیرت آتی تھی۔ہم سمجھتے تھے کہ قادیان ایک طرف ہے، اس طرف کسی کی توجہ نہیں۔انہوں
صرف پندرہ دن پہلے اعلان کیا تھا، اس لئے خیال تھا کہ سب ملک میں خبر نہ پہنچی ہوگی۔میں نے چاہا کہ
اپنے گروہ کے لوگوں کو سمجھاؤں تا فساد نہ ہو۔میرا خیال تھا کہ یہاں کے لوگوں کو اس تحریک کی خبر تک نہ ہو
گی۔جب میں نے رؤسا کو اکٹھا کرنے کے لئے آدمی بھیجے تو ان میں سے ایک آدمی نے مجھے آکر بتایا کہ
فلاں گاؤں کے زمیندار کو میں نے بڑی مشکل سے یہاں آنے پر راضی کیا ہے۔وہ بات سننے سے پہلے ہی
کہنے لگے کہ آخر مرزا صاحب کے آباؤ اجداد بھی اس علاقہ کے حاکم تھے اور اگر وہ دوبارہ حکومت حاصل کرنا
چاہتے ہیں تو ہم ان کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ان کے ذہنوں میں یہ تھا کہ ہم نے انگریزوں کا مقابلہ
کرنا ہے۔قادیان کے پاس ہی تین میل کے فاصلہ پر ٹھیکری والا ایک گاؤں ہے۔وہاں ان دنوں کافی
تعداد میں پستول پہنچ گئے تھے اور وہاں ان کی پریکٹس بھی ہوا کرتی تھی۔میں نے جب اس کی تحقیقات کی تقم
45
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 27 اگست 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
معلوم ہوا کہ یہ سب کام سادھوؤں کا تھا۔جنہوں نے تمام علاقہ میں پھر کر اور چکر لگا کر یہ خبر پہنچا دی تھی۔ہندوستان میں آٹھ لاکھ گاؤں ہیں۔اس طرح 16 لاکھ سادھوؤں کے یہ معنی ہوئے کہ دو، دو سادھو ایک
وقت میں ایک، ایک گاؤں میں جاسکتے ہیں اور اس طرح ایک چیز سارے علاقہ میں ایک دن میں پھیلائی
جاسکتی ہے۔اس کے مقابلہ میں مسلمانوں میں ایسے کتنے لوگ ہیں، جنہوں نے دین کے لیے اپنی
زندگیاں وقف کر دی ہیں؟ اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے۔اے مسلمانوں
! تمہارا جو مقصد ہے تمہاری
ہر وقت اس کی طرف توجہ ہونی چاہئے۔وو
""۔۔۔خدا تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ قوم کو پراگندہ ہر گز نہیں ہونا چاہیے۔بلکہ فرماتا ہے
کہ اسے مسلمانو ! تم جس طرف بھی نکلو، تمہارا یہ مقصد ہونا چاہیے کہ ہم نے خدا تعالیٰ کے دین کو کامیاب کرنا
ہے۔جب تک تم اس رنگ میں کام نہیں کرو گے تمہیں کامیابی کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔صحابہ نہیں یہ چیز
پیدا ہو گئی تھی ، اس لئے وہ ہر رنگ میں اس کے لئے کوشش کرتے تھے اور آخر انہیں کامیابی ہو جاتی تھی۔جب تک کوئی قوم اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لئے اپنی زندگیاں صرف نہ کر دے، وہ
اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔بلکہ اس وقت تک کسی کامیابی کی امید رکھنا ہی غلط ہے۔میں نے تمام
مذاہب کی تاریخوں میں، جو بھی محفوظ ہیں، کہیں بھی نہیں دیکھا کہ ایک آدمی اگر تجارت کر رہا ہے تو وہ
تجارت ہی کر رہا ہے۔اور اگر اس نے تھوڑا بہت چندہ دے دیا تو سمجھ لیا کہ اس نے دین کہ بہت بڑی
خدمت کر دی ہے۔میں نے ایسی کوئی مثال نہیں دیکھی، نہ موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے ایسا کیا، نہ عیسی علیہ
السلام کی قوم نے ایسا کیا ، نہ رام اور کرشن علیہما السلام کی قوموں نے ایسا کیا اور نہ زرتشت علیہ السلام کی قوم
نے ایسا کیا۔غرض کسی بھی نبی کی قوم نے ایسا نہیں کیا۔سارے ہی موت کو قبول کرتے تھے۔تجارت اور
پیشے کرنا، ان میں بھی تھا۔مگر وہ جو بھی کرتے تھے، اپنے مقصد کی تائید کے لئے کرتے تھے۔وہ نوکریاں اس
لئے کرتے تھے تا جماعت کی ترقی کے لئے کوئی موقع مل سکے۔وہ زراعت اور صنعت و حرفت اس لئے
کرتے تھے تا جماعت کی ترقی کے لئے کوئی موقع مل سکے۔وہ پیشے اس لئے کرتے تھے تا جماعت کی ترقی
کے لئے کوئی موقع مل سکے اور وہ تجارتیں اس لئے کرتے تھے تا جماعت کی ترقی کے لئے کوئی موقع مل
سکے۔لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ ہماری جماعت میں سے بہت سے ایسے افراد ہیں کہ اگر وہ پانچ وقت نمازیں
پڑھ لیتے ہیں یا چندہ دے دیتے ہیں تو وہ سمجھ لیتے ہیں کہ انہوں نے خدائی سپاہی کا کام پورا کر دیا۔اگر کسی
ملک کے ایسے سپاہی ہوں تو وہ ایک ہی سال میں تباہ ہو جائے۔جب بھی کوئی نبی دنیا میں آتا ہے، اس کے
46
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 اگست 1948ء
ماننے والے روحانی سپاہی ہوتے ہیں۔ان کا یہ فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کو اس رنگ میں صرف
کریں کہ وہ اپنے مقصد کو پورا کر لیں۔اگر وہ اپنی زندگیوں کو ایسے رنگ میں صرف نہیں کرتے کہ ان کا
مقصد پورا ہوتو وہ بھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔کامیاب وہی قوم ہوگی ، جو اپنی زندگیوں کو اس رنگ میں لگا
دے کہ وہ جب دفتر جارہے ہوں ، تب بھی ان کے دماغ میں یہ ہو کہ ہم نے دین کو غالب کرنا ہے۔جس
دفتر سے واپس آرہے ہوں ، تب بھی ان کے دماغ میں یہ ہو کہ ہم نے دین کو غالب کرنا ہے۔وہ جب
تجارت کر رہے ہوں اور ترازو ان کے ہاتھ میں ہو، تب بھی ان کے دماغ میں یہ ہو کہ ہم نے دین کو غالب
کرنا ہے۔وہ اگر ہل چلا رہے ہوں، ان کا ہاتھ بل پر ہو مگر ان کا دماغ اس طرف جا رہا ہو کہ ہم نے دین کو
غالب کرنا ہے۔جب تک آپ لوگوں میں یہ روح پیدا نہیں ہو جاتی ، اس وقت تک کامیابی کی امید رکھنا
عبث ہے۔میں یہ تو نہیں کہتا کہ یہ سلسلہ، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا قائم کیا ہوا ہے، کامیاب
نہیں ہو گا۔یہ سلسلہ ضرور کامیاب ہو گا خواہ آپ سب مرتد ہو جائیں۔مگر بے شرمی یہ ہے کہ ہر کوئی یہ سمجھتا
ہے کہ میں اس کامیابی میں حصہ دار ہوں“۔۔پس یہ سوال نہیں کہ یہ سلسلہ کامیاب ہوگا یا نہیں؟ یہ سلسلہ یقیناً کامیاب ہوگا۔بلکہ سوال
یہ ہے کہ کمزور ایمان اور منافق لوگ بھی ان نعمتوں میں اپنے آپ کو شریک سمجھتے ہیں۔وہ نوکریاں کرتے
ہیں، تجارتیں کرتے ہیں، پیشے کرتے ہیں اور دنیا کے دیگر کاروبار کرتے ہیں مگر اسلام کو ان پر حاوی اور
غالب نہیں سمجھتے۔پھر وہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ہم اس مقصد عالی میں شریک ہو گئے ہیں، جس کے لئے خدا
تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا ہے؟
میں کوئٹہ کی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں اور اس جماعت کے ذریعہ دوسری جماعتوں کو بھی نصیحت
کرتا ہوں
کہ اللہ تعالیٰ میں طاقت ہے مگر وہ ہر کام نہیں کیا کرتا۔کیا اس میں یہ طاقت نہیں کہ وہ کوئٹہ کو اٹھا کر
الٹ دے؟ مگر وہ ایسا نہیں کرتا۔کیا اس میں یہ طاقت نہیں کہ تمام عیسائی مر جائیں؟ کیا اس میں یہ طاقت
نہیں کہ تمام عیسائی ایک دن میں اپنے خزانے کھولیں اور وہ سب خزا نے احمدیوں کے گھروں میں پڑے
ہوں اور وہ خود قلاش ہو جائیں؟ مگر کیا خدا تعالیٰ ایسا کرتا ہے؟ یہ کہہ دینا کہ وہ ایسا کر دے گا، جماعت کی
بات ہے۔سوال یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے قانون کو کس رنگ میں استعمال کرتا ہے؟ اس میں یہ طاقت ہے کہ
وہ دس ہیں سال میں تمہیں دس کروڑ کر دے۔یہ اس کے لئے ناممکن نہیں مگر کیا وہ ایسا کرتا ہے؟ وہ ایسا
کر سکتا ہے کہ مردوں
کو پھر زندہ کر دے، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دوبارہ زندہ کر کے دنیا میں واپس لے
47
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 اگست 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
آئے ، حضرت موی وعیسی علیہا السلام کو دوبارہ لے آئے مگر کیا وہ ایسا کرتا ہے؟ اور اگر وہ ایسانہیں کرتا تو
محض یہ کہہ دینا کہ وہ ایسا کر دے گا، درست نہیں۔وہ اپنے قانون کو تمہارے لئے کیوں توڑ دے گا ؟ اس کا
یہ قانون ہے کہ اگر اس کا کسی سے وعدہ ہے تو وہ قربانی کرے اور اس کے لئے جدو جہد کرے تو وہ اس کی
مدد کرے گا اور وہ کامیاب ہو جائے گا۔جو لوگ ایسا کرتے ہیں، وہ کامیاب ہو جاتے ہیں۔یا کچھ لوگ
ایسے ہوتے ہیں، جو ایسا کرتے ہیں، خدا تعالیٰ ان کی مدد کرتا ہے اور وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتے
ہیں۔اور جولوگ ایسا نہیں کرتے ، ان کو وہ مرتد اور بے ایمان بنا دیتا ہے، ان کا ایمان سلب ہو جاتا ہے۔پس ہماری جماعت کو اپنے اندر یہ احساس پیدا کر لینا چاہیے کہ ہم اس چیز کی امید نہیں رکھ سکتے ، جو
پہلے نبیوں کے ساتھ نہیں ہوئی۔پہلے انبیاء کی جماعتوں کو قربانیاں کرنی پڑیں، پہلے انبیاء کے ماننے والے
اپنے ملک اور قوم میں مجنون کہلاتے تھے۔قرآن کریم اس قسم کے واقعات سے بھرا پڑا ہے۔پس جب تک
ہم پہلی جماعتوں کی طرح قربانیاں نہیں کرتے ، پہلی جماعتوں کی طرح جب تک ہم مجنون نہیں کہلاتے ، ہم
کیسے کامیاب ہو سکتے ہیں؟ اگر آپ اپنے گھر جاتے ہوئے، اپنی حفاظت کے لئے ادھر ادھر نظر مارتے
جاتے ہیں اور ڈر کی وجہ سے تبلیغ نہیں کرتے ، دین کی خدمت کی طرف توجہ نہیں کرتے تو ہم مجنون نہیں کہلا
سکتے۔مجنون کے تو معنی ہی یہ ہیں کہ وہ اپنی عاقبت کی پرواہ نہیں کرتا۔پھر بعض لوگ یہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ اس کا
طرح نوکریاں جاتی رہیں گی ،تجارتیں ضائع ہو جائیں گی اور پھر جماعت کے پاس روپیہ کم ہو جائے گا،
جماعت کے اخراجات کیسے چلیں گے؟ ایسے لوگوں کو یا درکھنا چاہیے کہ ہم مال کے ذریعہ دنیا کے مقابلہ میں
جیت نہیں سکتے۔امریکہ کا ایک مالدار ہماری جماعت کی تمام جائیدادیں خرید سکتا ہے اور پھر بھی اس کے
خزانے میں روپیہ رہتا ہے۔امریکہ کے بعض مالداروں کے پاس ہماری ساری جماعت سے زیادہ روپیہ
ہے۔بعض کے پاس تو ہیں، ہمیں ارب روپیہ ہے اور اتنا روپیہ ہماری ساری جماعت کے پاس نہیں۔ان میں
ایسے لوگ سینکڑوں کی تعداد میں پائے جاتے ہیں، جن کے پاس اربوں روپیہ ہے۔وہ لوگ ڈالروں میں اس
کا ذکر کرتے ہیں کہ فلاں کے پاس ہزار ملین ہیں، فلاں کے پاس دو ہزار ، فلاں کے پاس تین، چار یا پانچ
ہزار ملین ڈالر ہے۔اور یہ تین ارب روپیہ سے لے کر پندرہ ارب روپیہ تک ہو جاتا ہے۔ایسی قوم کا مقابلہ تم
دولت سے کس طرح کر سکتے ہو؟ پھر ہمارے پاس دنیاوی طاقت بھی نہیں۔پیشوں کو لے لو تجارت کو لے لو،
تعلیم کو لے لو، صنعت و حرفت کو لے لو کسی چیز میں بھی تو ہم غالب نہیں آسکتے۔پس اگر ہم دنیوی لحاظ سے دیکھیں تو سیدھی بات ہے کہ ہم دوسری قوموں پر غالب نہیں آسکتے۔اگر ہم غالب آ سکتے ہیں تو محض اس طرح سے کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم کر کے اپنے آپ کو پاگل بنا دیں۔اگر
48
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 اگست 1948ء
ہم اپنے آپ کو پاگل بنادیں تو ایک سال میں ہم وہ کام کر لیں ، جس سے دنیا کی کایا ہی پلٹ جائے۔میں
نے جماعت کو کئی بار توجہ دلائی ہے کہ ہر احمدی سال میں کم از کم ایک احمدی بنائے۔اور میں نے حساب لگا
کر بھی بتایا تھا کہ اس طرح ہم دس پندرہ سال میں کہیں کے کہیں پہنچ جائیں گے۔اگر ہر احمدی سال میں
ایک، ایک احمدی بنائے تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ ہم اس وقت ہندوستان میں 3لاکھ ہیں۔ایک سال
کے بعد ہم 6 لاکھ ہو جائیں گے۔دو سال کے بعد 12 لاکھ ہو جائیں گے۔تین سال کے بعد 24 لاکھ ہو
جائیں گے۔چار سال کے بعد 48لاکھ ہو جائیں گے۔پانچ سال کے بعد 96لاکھ ہو جائیں گے۔چھ
سال کے بعد 1 کروڑ 92لاکھ ہو جائیں گے۔سات سال کے بعد 3 کروڑ 84لاکھ ہو جائیں گے۔آٹھ
سال کے بعد 7 کروڑ 68 لاکھ ہو جائیں گے۔نو سال کے بعد 15 کروڑ 36لاکھ ہو جائیں گے۔دس
سال کے بعد 30 کروڑ 72 لاکھ ہو جائیں گے۔تو دیکھو اگر ہر ایک احمدی سال میں ایک، ایک احمدی
بنائے تو دس سال میں کتنا بڑا تغیر پیدا ہو جاتا ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ ہم ایسا کرتے ہیں یا نہیں؟
سال میں ایک احمدی بنانا، کوئی مشکل چیز نہیں۔بشرطیکہ کوئی عقل سے کام لے اور اپنے اوپر
جنون وارد کرے۔لیکن اصل میں یہ رسمی طور پر ہوتا ہے۔اگر کوئی دوست پسند آ گیا اور اس سے کوئی بات
کہہ دی تو سمجھ لیا کہ اس نے سلسلہ پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔درحقیقت دوست بنانا مقصود ہوتا ہے تبلیغ
کرنا مقصود نہیں ہوتا۔اس کی غرض تو یہ ہوتی ہے کہ تعیش کے لئے کوئی بانداق آدمی مل جائے لیکن وہ سمجھتا
که سلسله پر وہ احسان کر رہا ہے۔حالانکہ وہ شخص بعض اوقات اس قابل بھی نہیں ہوتا کہ اسے تبلیغ کی
جائے۔اور بسا اوقات تبلیغ کی بھی نہیں جاتی۔کسی وقت وہ اگر اتنی سی بات کہہ دیتا ہے کہ فلاں ملک میں
ہمارے فلاں مبلغ نے تبلیغ کی تو وہ دوست کہ دیتا ہے، واہ واہ، سبحان اللہ یہ تو بہت ہی اچھا کام ہے۔اور
احمدی سمجھ لیتا ہے کہ آج وہ آدھا احمدی ہو گیا ہے۔پھر کسی دن یہ کہ دیا کہ ہم نے ایک ریسرچ انسٹیٹیوٹ
قائم کی ہے تو وہ دوست کہہ دیتا ہے، سبحان اللہ بہت اچھا کام ہے۔وہ احمدی اس سے یہ نتیجہ نکال لیتا ہے کہ
وہ آج تین چوتھائی احمدی ہو گیا ہے۔غرض اگر کوئی اتنی تعریف بھی کر دے، جتنی کوئی ایک گاجر کے ٹکڑے پر
تعریف کر دیتا ہے تو وہ خوش ہو جاتا ہے۔آخر آپ کو دنیا کے کاموں سے اتنی محبت کیوں ہے؟ دین کی خاطر
تو اتنا وقت بھی خرچ نہیں کیا جاتا، جتنا وقت کسی کی بیوی یا خادمہ روٹی پکانے میں خرچ کر دیتی ہے۔پھر یہ کیا
بے ہودگی اور مداہنت ہے کہ آپ تبلیغ پر اتنا وقت بھی نہیں لگاتے ، جتنا وقت روٹی پکانے پر لگ جاتا ہے،
اور پھر سمجھتے ہیں کہ ہم قربانی کرتے ہیں؟
49
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 اگست 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
میں آپ لوگوں کو ہوشیار کر دینا چاہتا ہوں کہ خدائی بادشاہت کا وقت قریب آرہا ہے۔اور جب
خدائی بادشاہت کا وقت آتا ہے تو کمزور ایمان اور منافق لوگ کفار سے زیادہ مرتے ہیں۔جب ہلاکو خان
نے بغداد پر حملہ کیا تو لوگ ایک بزرگ کے پاس گئے اور عرض کیا کہ آپ دعا کریں کہ خدا تعالیٰ ہلاکو خان
سے ہمیں محفوظ رکھے۔اس بزرگ نے کہا، میں کیا دعا کروں، میں دیکھتا ہوں کہ آسمان پر سب فرشتے یہ دعا
کر رہے ہیں۔ایھاالکفار اقتلوا الفجار۔ايها الكفار اقتلوا الفجار۔یعنی اے کا فرو! فاجروں
کو قتل
کرو۔اے کا فرو!! فاجروں کو قتل کرو۔جہاں اتنا فرشتہ دعا کر رہا ہے، وہاں میری دعائیں کیا کریں گی ؟ پس
جب خدائی بادشاہت کا وقت آتا ہے تو اس قسم کے لوگ مجرموں کی صف میں کھڑے ہوتے ہیں اور کسی قسم
کے انعام کے مستحق نہیں ہوتے۔جب خدائی بادشاہت قائم ہو جائے، پھر اس قسم کے لوگ بھی کامیاب ہو
جاتے ہیں۔کیونکہ اس کے بعد تنزل کا وقت شروع ہو جاتا ہے اور جب تنزل کا وقت آتا ہے تو منافق بھی
دولت سے حصہ لے لیتے ہیں۔جب مسلمانوں کی بادشاہت آئی تو جعفر برمکی جیسے تو وزیر بن گئے لیکن
سید عبدا القادر جیلانی جیسے بزرگ تو گوشہ نشین ہی تھے۔پس دنیوی اقتدار کے وقت میں تو منافق کا میاب
ہو جاتے ہیں مگر ابتدائی زمانہ میں وہ کامیاب نہیں ہو سکتے۔بلکہ بادشاہتوں کے بعد تو اکثر دولت منافق
لے جاتے ہیں۔بنوامیہ کے بادشاہوں کو لے لو، وہ منافق ہی تھے، جو دنیا کو لوٹتے تھے فسق و فجور میں مبتلا ہے
تھے، رشوتیں لیتے تھے ، ضیافتیں کرتے تھے۔مگر جو نیک لوگ تھے، وہ گوشہ شین ہی تھے۔لیکن محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ابی بن سلول کو تو خلافت نہیں ملی تھی۔پس اللہ تعالیٰ کا سلوک ابتدائی زمانہ
میں اور ہوتا ہے اور ترقی کے زمانہ میں اور ہوتا ہے۔اس وقت دین غالب ہو جاتا ہے اور اس کے غلبہ کے
لئے دنیا وی اقتدار کی ضرورت باقی نہیں رہتی ، اس لئے اگر اس وقت منافق دولت میں سے حصہ لیتے ہیں تو
خدا تعالیٰ اس کی پرواہ نہیں کرتا۔لیکن جب ابتدائی زمانہ ہوتا ہے، جب دین کے غلبہ کے لئے دنیوی اقتدار
کی ضرورت ہوتی ہے، اس وقت دنیوی اقتدار میں سے حصہ اس کو ملتا ہے، جو مخلص اور مومن ہو۔اس لئے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ خلیفہ ہم نے بناتے ہیں۔کیونکہ ابتدائی زمانہ میں خلیفہ وہی ہونا چاہیے، جو خدا تعالیٰ
کے منشا کو جاری کرے لیکن جب خدا تعالیٰ کی بادشاہت قائم ہو جاتی ہے، پھر یزید جیسے بھی بادشاہ بن
جاتے ہیں۔ہزاروں ہزار ایسے فاسق ہوتے ہیں، جو بادشاہ بن جاتے ہیں مگر اولیاء اللہ کو بعض اوقات روٹی
بھی نہیں ملتی۔دہلی کے تخت پر جب مسلمان بادشاہ متمکن تھے ، سید ولی اللہ شاہ صاحب جیسے بزرگ کپڑے
کو بھی ترستے تھے۔آپ کو صفائی کا بہت شوق تھا اور روز کپڑے دھلوا کر بدلتے تھے۔آپ کی دنیوی حالت
50
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 اگست 1948ء
پادشاہوں کے نوکروں جیسی بھی نہیں تھی۔پس جب دنیوی اقتدار حاصل ہو جاتا ہے، اس وقت یہ ضروری
نہیں ہوتا کہ اس میں نیکوں کو ہی حصہ ملے۔خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ اس وقت ختم ہو جاتا ہے۔پس جماعت کو چاہیے کہ وہ اپنے اندر ایک خاص قسم کی تبدیلی پیدا کرے۔جب بھی دنیا میں کوئی
مامور آتا ہے تو ابتدائی زمانہ میں اس کے ماننے والوں میں سے ہر ایک دین کا سپاہی ہوتا ہے، جو اپنی جان
دین کے لئے پیش کر دیتا ہے۔اس کا بدلہ کیا ملتا ہے؟ حضرت ابوھریرہ ایک غریب آدمی تھے ، ان کے
بھائی میں بھی اتنی طاقت نہیں تھی کہ وہ اپنے بھائی کو ، جو دین کی خاطر سب کچھ چھوڑ کر بیٹھ گیا تھا، وہ کھانا
دے سکے۔لیکن ابو ھریرۃ کو صرف ابو ھریرۃ ہی نہیں کہتے۔بلکہ بڑے سے بڑا بادشاہ بھی جب آپ کا نام
لے گا تو ساتھ رضی اللہ عنہ کہے گا۔ایک مزدور، چکی پینے والے، گدھے چلانے والے اور اونٹ لا دنے
والے صحابی کا بھی آج جب نام لیا جاتا ہے تو ساتھ رضی اللہ عنہ کہا جاتا ہے۔لیکن بڑے سے بڑے بادشاہ کا
جب نام لیا جاتا ہے تو کوئی اسے رضی اللہ عنہ نہیں کہتا۔اکبر، جو بہت بڑا بادشاہ گذرا ہے، اس کے نام کے
ساتھ کوئی رضی اللہ عنہ نہیں کہتا۔مگر حضرت ابو ھریرۃ کا جب بھی نام لیا جاتا ہے تو ساتھ رضی اللہ عنہ کہا جاتا
ہے۔وہ ابوھریرۃ جس کو سات سات وقت کا فاقہ ہو جاتا تھا، جس کی بعض دفعہ بھوک کی وجہ سے ایسی
حالت ہو جاتی تھی کہ مرگی کا دورہ سمجھ کر آپ کو لوگ جو تیاں مارا کرتے تھے، وہ تو رضی اللہ عنہ کہلاتا ہے مگر
اکبر، بابر، ہمایوں ، شاہ جہاں، عالمگیر ، تیمور وغیرہ بادشاہوں کا نام جب لیا جاتا ہے تو ان کے ساتھ کوئی بھی
رضی اللہ عنہ نہیں کہتا۔یہ ان صحابہ کی قربانیوں کا نتیجہ تھا، جو انہوں نے اسلام کے ابتدائی زمانہ میں کی تھیں۔انہوں نے دنیا کو اپنے اوپر حرام کر لیا تھا، اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ نے انہیں بادشاہ کر دیا۔اب بڑے سے
بڑا بادشاہ بھی ان کی برتری کا اقرار کرتا ہے۔ہر زمانہ کے لئے الگ الگ انعام اور ذمہ داریاں ہیں۔ہم اس وقت کی ابتدائی جماعت ہیں۔ہماری حالت بالکل الگ ہے۔بعد میں زمانہ، اور تقاضہ کرے گا۔ہوسکتا ہے کہ بعد میں اگر کوئی نمازیں
پڑھ لے یا چندہ دے دے تو خدا تعالیٰ اسے بڑا بزرگ سمجھ لے۔لیکن جب تک ہم تلوار کی دھارے کے
نیچے اپنی گردنوں
کو نہیں رکھتے ، جب تک آروں کے نیچے آکر ہم نہیں چیرے جاتے ، ہم اس انعام کے مستحق
نہیں ہو سکتے۔جماعت کے ہر آدمی پر ایک جنون سا ہونا چاہیے اور وہ یہ کہ جو بوجھ خدا تعالیٰ نے اس کے
کندھوں پر ڈالا ہے، وہ اسے پورا کرے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 18 ستمبر 1948ء)
51