حقیقی فتح کیلئے ضروری ہے کہ قوم کئی نسلیں حقیقی ایثار و اخلاق کا نمونہ دکھائیں۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 24ستمبر 1948ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 24 ستمبر 1948ء
حقیقی فتح کیلئے ضروری ہے کہ قوم کی کئی نسلیں حقیقی ایثار و اخلاق کا نمونہ دکھا ئیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 ستمبر 1948ء
چند ماہ ہوئے ، میں نے جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ یہ ایسا زمانہ نہیں جس
میں مالی قربانی کی کوئی ضرورت نہ ہو۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ میں نے پچھلے دنوں جماعت میں یہ تحریک کی
تھی اور اس پر زور دیا تھا کہ جماعت جانی قربانی میں زیادہ سے زیادہ اور نمایاں حصہ لے۔جانی قربانی ہی
ہے، جس سے گزشتہ خدائی سلسلے مضبوط ہوتے آئے ہیں اور جانی قربانی ہی ہے، جس کی وجہ سے ان کی جڑیں
پاتال تک پہنچ گئی تھیں۔مگر ساتھ ہی میں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ ایسا زمانہ ہے، جس میں دشمن کا مقابلہ صرف
جانی قربانی سے ہی نہیں کیا جاسکتا، جب تک ہمارے پاس مال نہ ہو۔اور جب تک ہم انہی ہتھیاروں سے
کام نہ لیں جن سے دشمن کام لے رہا ہے، اس وقت تک ہم اس کے مقابلہ میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔تبلیغ کو ہی لے لو، فرض کرو ایک جگہ پر کوئی فتنہ کھڑا ہو جاتا ہے۔اس کی وجہ سے وہاں کی جماعت کے
کو مرکز سے امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔ہم نے وہاں ایک مبلغ بھجوانا ہے یا دو چار مبلغ بھجوانے ہیں۔ہم
ان مبلغوں سے یہ خواہش رکھتے ہیں کہ وہ سلسلہ پر بار نہ بنیں بلکہ فتنہ کی جگہ پر مفت پہنچیں۔لیکن مبلغ کا
ایمان اور اخلاص روپیہ پیدا نہیں کر سکتا۔ایک مبلغ یہی کر سکتا ہے کہ وہ کہے، بہت اچھا میں ہوائی جہاز میں
نہیں جاتا، ریل میں چلا جاتا ہوں۔یا کہے میں سیکنڈ کلاس میں نہیں جاتا، انٹر میں چلا جاتا ہوں یا تھرڈ میں
چلا جاتا ہوں۔یا کہے میں ریل میں نہیں جاتا ، لاری میں چلا جاتا ہوں۔یا کہے میں لاری میں نہیں جاتا،
تانگے میں چلا جاتا ہوں۔یا کہے میں تانگے میں نہیں جاتا، گھوڑے یا گدھے پر چلا جاتا ہوں۔یا کہے میں
گھوڑے یا گدھے پر
نہیں جاتا، پیدل ہی چلا جاتا ہوں۔مبلغ تو صرف یہی قربانی کر سکتا ہے۔مگر وہ روپیہ
پیدا نہیں کر سکتا۔فرض کرو ہم یہاں بیٹھے ہیں اور بمبئی میں کوئی فتنہ پیدا ہو گیا ہے۔وہاں کی جماعت ہمیں
ایک تار بھیج دیتی ہے کہ یہاں دشمن علماء کی یلغار ہوگئی ہے، آپ ہماری امداد کریں اور مرکز سے مبلغ روانہ
کریں۔ہمارے پاس وہاں بھیجنے کے لئے مبلغ موجود ہیں۔ہمارے پاس ایسے لوگ موجود ہیں، جو دین کی
خدمت کے لئے اپنی زندگیاں پیش کر دیں۔لیکن بمبئی یہاں سے ہزاروں میل دور ہے اور راستہ کے لئے
53
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 ستمبر 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔۔جلد سوم
کرامیہ اور دیگر اخراجات کی ضرورت ہے۔اگر ہم اپنے مبلغوں کے لئے کسی سواری کا بندوبست نہ کر سکیں
اور وہ وہاں پیدل جائیں تو لازماً وہ وہاں پانچ چھ مہینے میں پہنچیں گے۔وہ لوگ قربانی تو کریں گے ، اپنی
جان پیش تو کر دیں گے مگر کیا وہ مقصد جو ان کے سامنے ہوگا، پورا ہو جائے گا ؟ کیا وہ بمبئی کے احمدیوں کی
امداد کے قابل ہو سکیں گے؟ یہ تو یقینی بات ہے کہ اگر وہ پیدل جائیں تو وہ بمبئی میں اتنے عرصہ کے بعد
پہنچیں گے کہ وہاں کے لوگوں کو اس فتنہ کی یاد بھی بھول چکی ہوگی۔وہ یہ جانتے بھی نہیں ہوں گے کہ یہ احمق
یہاں کیوں آئے ہیں؟ یہاں ان کا کیا کام ہے؟ مولوی وہاں آئے اور چلے گئے۔اگر جماعت کو خدا تعالیٰ
نے فتح دی ہوگی تو کچھ نئے لوگ جماعت میں شامل ہو چکے ہوں گے اور اگر فتح نہیں دی تو کچھ لگ مرتد ہو
چکے ہوں گے۔اس وقت ہمارے مبلغ وہاں پہنچیں گے اور کہیں گے ، ہم غیر احمدی علماء سے بحث کرنے کے
لئے آئے ہیں۔کیا ان کا وہاں ایسے وقت میں جانا جبکہ فتنہ کی یاد بھی بھول چکی ہوگی ، جماعت کے لئے کسی
فائدہ کا موجب ہو سکتا ہے؟
غرض ہماری جماعت کے لئے صرف جانی قربانی ہی کافی نہیں۔بلکہ ہمارے لئے روپیہ کی بھی
ضرورت ہے۔کوئی کہہ سکتا ہے کہ پہلے زمانے میں ایسا کیوں نہیں تھا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ پہلے زمانہ میں
دشمن بھی کسی جگہ اتنی جلدی نہیں پہنچ سکتا تھا۔جتنی دیر میں کسی جگہ پر پہنچنے میں لگ جاتی تھی ، اتنی دیر دشمن کو
بھی لگ جاتی تھی۔اس زمانہ میں تو دشمن ہوائی جہاز ، ریل بالاری وغیرہ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔اور ان
چیزوں کی مدد سے جس جگہ چاہے
جلد پہنچ سکتا ہے۔اگر ہمارا مبلغ پیدل جائے تو دشمن وہاں بہت عرصہ پہلے
پہنچ چکا ہوگا۔پچھلے زمانہ میں اگر دشمن گھوڑے یا گدھے پر سوار ہو کر کسی جگہ پر پہنچتا تھا تو اس کے مقابلہ کے
لئے دوسرے لوگ بھی گھوڑے یا گدھے پر سوار ہو کر اس جگہ پہنچ جاتے تھے۔پس پہلا زمانہ ایسا تھا کہ اس
میں تبلیغ کرنے کے لئے زیادہ روپیہ کہ ضرورت نہیں ہوتی تھی۔اس زمانہ کے حالات ایسے تھے کہ سفر بغیر
روپیہ کے ہوسکتا تھا۔مگر اس زمانہ میں سفر بغیر روپیہ کے نہیں ہوسکتا۔فرض کرو ہمارے کسی مبلغ نے افریقہ یا
امریکہ جانا ہے تو اس کے لئے جہاز کے کرائے اور دوسرے اخراجات کی ضرورت ہوگی۔کوئی کہہ سکتا ہے
لہ کیا پہلے زمانہ میں ایسا نہیں ہوتا تھا؟ ہم کہتے ہیں، پہلے تو امریکہ معلوم بھی نہیں تھا۔جتنی دنیا اس وقت
معلوم تھی ، وہ بغیر سمندر کے تھے اور سفر کے لئے جہاز یا کشتی کی ضرورت نہیں پڑتی تھی۔خشکی کا سفر پیدل یا
گھوڑوں اور گدھوں وغیر پر ہوتا تھا۔لیکن اس زمانہ میں سفر کرنے والا بعض اوقات سمندر میں سفر کرنے پر
مجبور ہوتا ہے، جس کے لئے اسے کرایہ کی ضرورت ہوتی ہے۔اس زمانہ میں آبادی اور دنیا کا تمدن ایسا تھا
54
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
کہ معلوم دنیا کے ہر گوشہ میں بغیر جہاز یاستی پہنچا جا سکتا تھا اور ابال از خطبه جمعه فرموده 24 ستمبر 948
کے لئے روپیہ کہ ضرورت نہیں ہوتی
تھی۔مگر اب پہلے زمانہ کے تمدن اور اس زمانہ کے تمدن میں بہت فرق پیدا ہو چکا ہے۔پھر اس زمانہ میں
مہمان نوازی، انسانیت اور شرافت کا جزو سمجھی جاتی تھی۔اس زمانہ میں اگر کوئی شخص کسی گاؤں میں چلا جاتا
تھا تو خواہ وہ کسی کا واقف ہو یا نہ ہو ، سارے گاؤں کے لوگ اس پر ٹوٹ پڑتے تھے اور اسے کہتے تھے کہ تم
ہمارے ہاں مہمان ٹھہرو۔جگہ جگہ سرا ئیں بنی ہوئیں تھیں۔جن میں مسافروں کی رہائش کا مفت انتظام ہوتا
تھا۔کسی قسم کا خرچ نہیں آتا تھا۔اگر کوئی ایسا قصبہ ہوتا، جس کے رہنے والوں میں مہمان نوازی کا جذ بہ نسبتا
کم ہوتا تو پھر بھی مسافر کو کوئی تکلیف نہیں ہوتی تھی۔قصبہ میں ایسی سرا ئیں بنی ہوئی ہوتی تھیں، جہاں چند
آدمی بٹھائے ہوئے ہوتے تھے ، جو مسافر کی خدمت دو چار آنہ کے بدلے میں کر دیا کرتے تھے۔باقی
سرائے کا کوئی خرچ نہیں ہوتا تھا۔اب بھی ہندوستان میں سڑک کے کناروں پر جگہ جگہ سرائیں بنی ہوئی نظر
آتی ہیں۔گواب ویران ہیں۔ان میں سے بعض سرائیں امراء نے بنائی تھیں اور کچھ سرائیں خود حکومت
نے بنائی تھی۔لیکن اب تو ایسا رواج ہو گیا ہے کہ جو کوئی دوسرے شہر میں جاتا ہے ، وہ ہوٹل میں ٹھہرتا ہے۔اور اس زمانہ میں معمولی سے معمولی اور ذلیل سے ذلیل ہوٹل بھی ایک روپیہ فی کس کرایہ کا ان سے لیتا ہے
اور کھانے وغیرہ کے اخراجات اس کے علاوہ ہوتے ہیں۔پھر خوراکیں بھی بدل گئی ہیں۔پہلے زمانہ میں
امیر سے امیر اور غریب سے غریب آدمی کی خوراک میں بہت کم فرق ہوتا تھا۔لیکن اب بہت زیادہ فرق
ہے۔اس زمانہ میں ایک امیر سے امیر آدمی اور ایک غریب سے غریب آدمی بڑی آسانی کے ساتھ اکٹھا بیٹھ
کر کھا سکتے تھے کیونکہ ان کی خوراکوں میں زیادہ فرق نہیں ہوتا تھا۔مگر اب تو ایک امیر آدمی معمولی آدمی کے
ساتھ تو کیا ایک درمیانے درجے کے آدمی کے ساتھ بھی اکٹھا بیٹھ کر کھانا کھانے سے گریز کرتا ہے۔کیونکہ
اس کی خوراک اس کے موافق نہیں۔غرض تمدن کے فرق کی وجہ سے، ذرائع نقل و حرکت کے فرق کی وجہ
سے اور اس فرق کی وجہ سے کہ اس زمانہ میں آبادیاں اس طور پر تھیں کہ ان میں بغیر سواری کے سفر کیا جا سکتا
تھا تبلیغ بغیر پیسہ کے ہو جاتی تھی۔مگر اب
تبلیغ بغیر پیسہ کے نہیں ہو سکتی۔قربانی کرنے والے تو آگے آجائیں گے، جانیں پیش کرنے والے بھی مل جائیں گے۔لیکن یہ
چیز اس وقت تک مفید نہیں ہو سکتی، جب تک جانی قربانی کے ساتھ مالی قربانی بھی پیش نہ کی جائے۔اس میں
کوئی شبہ نہیں کہ فتح نو جوانوں سے ہی ہوتی ہے۔مگر جب تک پیسہ نہ ہو، ان کی قربانیوں سے پورا فائدہ نہیں
اٹھایا جا سکتا۔الفضل میں دوستوں نے پڑھا ہوگا کہ مجھے ایک غیر احمدی فوجی افسر نے چٹھی لکھی تھی۔جس
55
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 ستمبر 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
میں اس نے لکھا تھا کہ آپ جس رنگ میں تبلیغ کر رہے ہیں، وہ بے فائدہ ہے۔آپ مبلغ تو باہر بھیج دیتے ہیں
مگر انہیں کافی سامان نہیں دیتے۔جس کی وجہ سے ان کی صحتیں برباد ہو جاتی ہیں اور وہ صیح طور پر کام نہیں کر
سکتے۔میں نے اس چیز کا خود تجربہ کیا ہے۔میں دو، تین سال ملایا میں رہا ہوں اور آپ کے مبلغین کی حالت کو
دیکھا ہے۔میں باوجو د سلسلہ احمدیہ کی عظمت کو تسلیم کرنے کے اور اس
کی تبلیغی مساعی سے متاثر ہونے کے ، یہ
عرض کروں گا کہ آپ مبلغین کو اتنا کھانا ضرور دیں، جس سے وہ اپنی صحتوں
کو قائم رکھ سکیں۔یہ چٹھی ایک ایسے
شخص نے لکھی ہے، جس کا احمدیت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔گویا ایک غیر احمدی بھی اس بات
کو تسلیم کرتا ہے
کہ ہم مبلغین کو اتنا خرچ نہیں دے رہے، جو ان
کی محنتوں
کو قائم رکھنے کے لیے ضروری ہے۔غرض تبلیغ کے لیے روپیہ کی بھی ضرورت ہے۔پھر تعلیم کا کام ہے، وہ بھی بغیر روپیہ کے نہیں ہو
سکتا۔پہلے زمانہ میں روپیہ کی بہت کم قیمت تھی۔اس زمانہ میں ایک پڑھا لکھا آدمی ایک جگہ پر بیٹھ جاتا تھا
اور وہ دوسروں کو پڑھا دیا کرتا تھا۔وہ یہ کام مفت ہی کر دیا کرتا تھا۔ہاں تعلیم حاصل کرنے والے اس کی
تھوڑی بہت خدمت کر دیتے تھے۔لیکن اس زمانہ میں اور اس زمانہ بہت فرق ہے۔اس زمانہ میں اگر ایسے
آدمی کی بیوی کسی مجلس میں چلی جاتی تھی اور اس کے پاس کپڑے اچھے نہیں ہوتے تھے تو اسے اس کا
احساس نہیں ہوتا تھا۔کیونکہ اس کے اور دوسری عورتوں کے کپڑوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا تھا۔اس میں کوئی
شبہ نہیں کہ امیر آدمی روپیہ سے اچھے لباس خرید سکتا ہے۔لیکن اس وقت کپڑے ہوتے ہی نہیں تھے۔اس
زمانہ میں جو بھی کپڑے ہوتے تھے ، نہایت معمولی ہوتے تھے۔بہر حال جب وہ عورت اپنے ہمسائیوں
سے ملتی تھی تو اس میں احساس ذلت پیدا نہیں ہوتا تھا۔وہ اپنے خاوند کے گلو گیر نہیں ہوتی تھی کہ اس نے
اپنے علم کو ضائع کر دیا۔مگر اب اتنا فرق پیدا ہو چکا ہے کہ اگر کوئی اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لیے
وقف کرے تو اس کے بیوی بچے اس کے گلے کا ہار بن جاتے ہیں کہ اس نے انہیں ذلیل کروا دیا ہے۔وہ
دوسروں میں ادنی سمجھے جاتے ہیں۔خدا نے اسے علم دیا ہے، اگر وہ آمدن پیدا کرتا تو وہ بھی دوسروں کے
شانہ بشانہ بیٹھ سکتا تھا اور ہمیں بھی بٹھا سکتا تھا۔یہی حال باقی کاموں کا ہے۔میں نے جماعت کے
دوستوں سے خصوصیت سے کہا تھا کہ ہم قادیان میں سلسلہ کی ساری جائیدادیں چھوڑ آئیں ہیں، اس لئے
ان دنوں سلسلہ کو زیادہ امداد کی ضرورت ہے۔پھر ہم صرف سامان اور جائیداد میں ہی نہیں چھوڑ آئے بلکہ
جماعت کے لاکھوں آدمی ایسے ہیں، جو گزشتہ فسادات کی وجہ سے سلسلہ کی اتنی مددنہیں کر سکتے جتنی وہ پہلے
کر سکتے تھے۔پس یہ زمانہ ایسا ہے، جس میں ہمیں زیادہ قربانیاں کرنی ہوں گی۔56
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 24 ستمبر 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
تحریک جدید کے متعلق بھی میں نے دیکھا ہے کہ سال میں سے نو مہینے گزر چکے ہیں بلکہ
ساڑھے نو مہینے گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک دو تہائی چندہ بھی نہیں آیا۔سال میں سے ساڑھے نو مہینے گزرنے
کے باوجود بھی تحریک جدید کا چندہ سات ماہ کے چندہ سے کم رہا ہے۔یہ بھی نہایت افسوس ناک امر ہے۔بلکہ دور دوم ، جو کہ نو جوانوں کا دور ہے، جن کے متعلق ہم یقین رکھتے تھے کہ وہ دور اول میں حصہ لینے والے
بوڑھوں سے زیادہ تیز چلنے والے ہوں گے، اس کا یہ حال ہے کہ لاکھوں روپے کے وعدے وصولی کے
قابل پڑے ہیں۔یہ تو ہم جانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا کام بہر حال پورا ہوگا۔مگر یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ قوم کی
آئندہ نسل اور پود بجائے آگے بڑھنے کے پیچھے جارہی ہے۔اور یہ نہایت ہی خطرناک بات ہے۔ہر قوم کی
نسل کو آگے بڑھنا چاہئے۔جس قوم کی نسل ایمان، ایثار اور قربانی میں پہلوں سے آگے نہیں بڑھتی ، وہ قوم
جیتا نہیں کرتی۔قوموں کی جنگ دو، تین سو سال تک رہتی ہے۔اور جب تک کسی قوم کی پندرہ ، ہیں نسلیں
اپنے پہلوؤں سے آگے نہ بڑھتی جائیں، اس جنگ کا کامیاب فیصلہ نہیں ہو سکتا۔فرد واحد کی جنگ 30-25
سال تک ہوتی ہے۔مگر قوموں کی جنگ لمبی ہوتی ہے اور اس کے لیے زیادہ قربانی اور ایثار کی ضرورت ہوتی
ہے۔ظاہری طور پر جو ہم نے فتح حاصل کی ہے کہ جماعت ایک سے لاکھوں ہوگئی ہے، ظاہری طور پر جو ہم
نے فتح حاصل کی ہے کہ ہمارا دس روپے سے لاکھوں روپیہ کا بجٹ ہو گیا ہے، ظاہری طور پر جو ہم نے فتح
حاصل کی ہے کہ ہماری جماعت کے افراد ادنی عہدوں سے بڑے عہدوں پر پہنچ گئے ہیں، ظاہری طور پر جو
ہم نے فتح حاصل کی ہے کہ ہماری جماعت کے نوجوان تعلیم میں پہلے سے زیادہ ترقی کر گئے ہیں، ظاہری
طور پر جو ہم نے فتح حاصل کی ہے کہ ہمارے مشن اب ساری دنیا میں قائم ہو گئے ہیں، یہ تو اک نسبتی فتح ہے،
حقیقی فتح نہیں۔در حقیقت نہ ہم نے افراد میں ترقی کی ہے، نہ اموال میں ترقی کی ہے اور نہ ہی تبلیغ میں ترقی
کی ہے۔کیونکہ ہماری ترقی نسبتی ترقی ہے، اس لئے ہماری خوشی اور اطمینان کا موجب نہیں ہو سکتی۔ہمارے
لئے خوشی اور اطمینان کا موجب نہیں ہو سکتی۔ہماری آخری جنگ کے دن قریب ہیں اور اس میں ہم اس وقت تک فتح کی امید نہیں کر سکتے ،
جب تک ہمارے نوجوان ہم سے زیادہ ایثار کا نمونہ نہ دکھائیں۔بلکہ ہم تب بھی فتح کی امید نہیں کر سکتے ،
جب تک ان سے اگلی نسل بھی زیادہ ایثار کا نمونہ نہ دکھائے۔اگر کسی قوم کی کم از کم بارہ نسلیں حقیقی ایثار کا
نمونہ نہیں دکھاتیں حقیقی اخلاق کا نمونہ نہیں دکھا ئیں تو اس قوم کوحقیقی فتح حاصل نہیں ہو سکتی۔ہماری جماعت
کے ابھی بچپن کے دن ہیں، بڑھاپے کے دن تو ابھی دور ہیں۔ہمارے بعد نو جوانوں نے ہی اسلام کے
57
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 ستمبر 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
جھنڈے کو بلند رکھنا ہے۔انہیں چاہیے کہ وہ اخلاص اور ایثار میں ہم سے زیادہ ہوں علم دین میں ہم سے
زیادہ ہوں، عبادت کی رغبت میں ہم سے زیادہ ہوں۔جماعت کی آئندہ ترقی کی ذمہ داری ہم پر نہیں،
آپ نو جوانوں پر ہے۔اس جنگ میں فتح حاصل کرنا آپ کے ذمہ ہے۔جب تک آپ ہم سے زیادہ
قربانی اور ایثار کا نمونہ نہیں دکھاتے ، احمدیت کو فتح حاصل نہیں ہوسکتی۔یا یوں کہو کہ احمدیت کو تو فتح حاصل ہو
گی مگر آپ اس سے محروم رہ جائیں گے۔پس آپ اپنے اندر تبدیلی پیدا کریں، اپنے حوصلوں کو بلند
رکھیں۔اور قربانی اور ایثار کا وہ نمونہ پیش کریں، جسے دیکھ کر پہلے لوگ شرمندہ ہوں۔بجائے اس کے کہ وہ
کہیں، افسوس تم ہماری اچھی نسل نہیں ہو، وہ یہ کہیں کہ کاش ہم کو بھی ایسی قربانی کی توفیق ملتی۔یہ وہ معیار
ہے، جس کو پورا کرنے سے احمدیت غالب آ سکتی ہے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 06اکتوبر 1948ء)
58