کوئی قومی ترقی بغیر اولاد کی قربانی کے نہیں ہوسکتی۔خطبہ عید الاضحیہ فرمودہ 14 اکتوبر 1948ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه عید الاضحیہ فرموده 14 اکتوبر 1948ء
کوئی قومی ترقی بغیر اولاد کی قربانی کے نہیں ہوسکتی
خطبہ عیدالاضحیہ فرمودہ 14 اکتوبر 1948ء
194814
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے کی قربانی پیش کی، ایک رؤیا کی بنا پر، ایک
ارشاد الہی کی بنا پر۔اور خدا نے ان کے اس فعل کو پسند فرما کر حکم دیا کہ تم بکرے کی قربانی کرو، بیٹے کی قربانی
نہ کرو۔میں کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خواب میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو یہ
دکھائی دیا تھا کہ اپنے بیٹے کو قربان کر رہے ہیں، اس کی کیا تعبیر تھی؟ میں بار ہا تا چکا ہوں کہ بیٹے کی قربانی کا
یہ مطلب نہیں تھا کہ چھری لے کر اپنے بیٹے کو ذبح کر دو۔بلکہ مطلب یہ تھا کہ دین کی خدمت کے لئے اپنے
میٹے کو وقف کر دو۔دنیوی ترقیات کے رستہ کو چھوڑ دینا، دنیوی عزتوں پر لات مار دینا اور دنیوی کامیابیوں
کے حصول کے تمام ذرائع کو نظر انداز کر دینا، ایک بہت بڑی موت ہوتی ہے۔جو بسا اوقات دوسری موت
سے زیادہ سخت معلوم ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ دوسری موت کو تو قبول کر لیتے ہیں لیکن اس کا
موت کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔کیونکہ اس میں احساس اذیت بہت لمبا ہوتا ہے۔اور ایک
لمبے عرصہ تک انسان کو تکالیف میں مبتلا رہنا پڑتا ہے۔"
یہ عید اس خوشی میں منائی جاتی ہے کہ حضرت
ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے کی قربانی
خدا تعالی کی راہ میں پیش کی۔لیکن ہماری یہ حالت ہے کہ ہم ان کے دنبہ کی قربانی کو تو یا در رکھتے ہیں لیکن ہمارا
ذہن اس طرف بالکل نہیں جاتا کہ ہم کس چیز کی یاد مناتے ہیں اور کس چیز کی یاد بھلاتے ہیں؟ حضرت
ابراہیم کی دوقربانیاں تھیں۔ایک وہ قربانی ، جو انہوں نے اپنے بیٹے کی کی اور ایک وہ قربانی، جو انہوں نے
بکرے کی کی۔بکرے کی قربانی محض یادگار کے طور پر تھی تا کہ جو حقیقی قربانی انہوں نے پیش کی تھی ، اس کی
ایک ظاہری شکل بھی پیدا کر دی جائے۔اصل قربانی ان کی یہی تھی کہ
انی اسکنت من ذریتی بواد غیر ذی زرع۔میں نے اپنی نسل کو خدائے واحد کی یاد اور اس کے ذکر کے لئے ایک ایسی جگہ بسا دیا ہے، جہاں
دنیوی آمد کا کوئی ذریعہ نہیں اور جہاں کی زندگی دنیوی مال ومتاع کے کمانے میں محمد نہیں ہوسکتی۔یہ قربانی
تھی، جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کی۔59
اقتباس از خطبه عید الاضحیہ فرمودہ 14 اکتوبر 1948ء
"
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دوھل کئے تھے۔ایک انہوں نے اپنے بیٹے کی قربانی
پیش کی تھی اور دوسرے اس کی یاد میں انہوں نے بکرے کی قربانی پیش کی۔مگر آج کے دن مسلمان کیا
کرتے ہیں؟ وہ بکرے کی قربانی تو پیش کرتے ہیں لیکن بیٹے کی قربانی بھول جاتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ کوئی نسل اور کوئی قوم اور کوئی خاندان اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا،
جب تک وہ اپنی اولاد کی قربانی پیش نہ کرے۔جس طرح کوئی زمیندار اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا ،
جب تک وہ اپنے حاصل شدہ غلہ کی قربانی نہ کرے۔زمیندار ہل چلاتا ، زمین کو نرم اور ہموار کرتا اور پھر بطور
یج اپنا وہ غلہ زمین میں ڈالتا ہے، جو کما کر وہ اپنے گھر میں لا چکا ہوتا ہے۔اس امید پر کہ اس کے ہاں موہوم
غلہ پیدا ہو گا۔جو چیز وہ زمین میں ڈالتا ہے، وہ یقینی اور قطعی ہوتی ہے۔اور جو چیز پیدا ہونے والی ہوتی ہے،
وہ وہی ہوتی ہے۔مگر کامیاب وہی زمیندار ہوتا ہے، جو ایک وہمی چیز کے لئے اپنی حاضر چیز قربان کر دیتا
ہے۔جو زمیندار اس بات کے لئے تیار نہیں ہوتا کہ اپنے حاضر غلہ کو موہوم غلہ کے لئے قربان کر دے، وہ
خود بھی آئندہ ترقی سے محروم رہتا ہے اور اپنے ملک کو بھی آئندہ ترقی سے محروم رکھتا ہے۔اسی طرح اگر کوئی
قوم یہ بجھتی ہے کہ اس کی اولاد کی حاضر زندگی زیادہ قیمتی ہے اور وہ اپنی اولا د کو آئندہ کی زندگی کے حصول
کے لئے قربان کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتی۔وہ بھی اسی طرح تباہ ہو جاتی ہے، جس طرح وہ زمیندار تباہ ہو
ہو جاتا ہے، جو اپنے حاضر غلہ کو محفوظ رکھتا ہے اور غائب غلہ کو نظر انداز کر دیتا ہے۔"
بہر حال اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم کی اس قربانی کی یادگار میں کہ وہ اپنے بیٹے کو خدا
تعالیٰ کی راہ میں ذبح کرنے کے لئے تیار ہو گئے تھے ، بکرے کو رکھا تھا۔مگر ہم تمثیل کو قبول کرتے ہیں اور
حقیقت کو رد کرتے ہیں۔ہماری زندگیاں گزرتی چلی جاتی ہیں، ہماری اولادوں کی زندگیاں گزرتی چلی
جاتی ہیں، ہمارے بھائیوں کی زندگیاں گزرتی چلی جاتی ہیں، ہمارے ہمسایوں کی زندگیاں گزرتی چلی
جاتی ہیں، مگر ہم میں سے کوئی بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی پیش نہیں کرتا۔لیکن ہم میں سے ہر
شخص ابراہیم کے بکرے میں سے گوشت کھانے کے لئے تیار ہو جاتا ہے“۔"
ہماری جماعت کو بھی غور کرنا چاہیے کہ کیا قربانی کے لحاظ سے اس کے افراد کے اندر وہ
نسبت پائی جاتی ہے، جو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے محفوظ رکھنے والی ہوتی ہے؟ اگر نہیں تو یہ کتنے بڑے خوف کا
مقام ہے کہ وہ دعوئی تو ایمان کا کرتے ہیں اور عمل وہ کرتے ہیں، جو ایمان کے خلاف ہوتا ہے۔۔۔۔پھر اب ایک اور وادی غیر ذی زرع اس رنگ میں بھی ہمارے سامنے ہے کہ ہم مرکز
سلسلہ کے لئے ایک نئی بستی اسی قسم کے مقام پر بسا رہے ہیں۔یہ بستی بھی اسی لئے بسائی جارہی ہے کہ بد
60
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبہ عید الاضحیه فرموده 14 اکتوبر 1948ء
ماحول اور برے خیالات سے الگ ہو کر ہماری جماعت کے افراد دین کی تعلیم حاصل کریں اور پھر اسلام
اور احمدیت کی اشاعت کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیں۔یہ ایک چھوٹی قربانی ہے، جس کے ذریعے
جماعت کے افراد اپنے اخلاص کا ثبوت دے سکتے ہیں اور دیں گے۔مگر عملاً وہی ثبوت دیں گے، جو اس
بات کو مد نظر رکھیں گے کہ ہمارا اس وادی غیر ذی زرع میں رہنا صرف اس غرض کے لئے ہے کہ ہم دین کی
اشاعت کریں۔اس کے بغیر اگر وہاں رہیں گے تو انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔بہر حال میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ کوئی قومی ترقی بغیر اولاد کی قربانی کے
نہیں ہو سکتی۔جو قوم یہ چاہتی ہے کہ وہ ترقی یافتہ قوموں کی صفوں میں جا کھڑی ہو اور پھر وہ اپنی اولاد کی
قربانی سے دریغ کرتی ہے، وہ ایک ناممکن بات کا قصد کرتی ہے اور اپنے وقت کو ضائع کرتی ہے۔گری
ہوئی تو میں تبھی بڑھتی ہیں اور تبھی وہ ترقی یافتہ قوموں کی صفوں میں اپنا رستہ بنانے میں کامیاب ہوتی ہیں،
جب وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی طرح اپنی اولادوں کو وادی غیر ذی زرع میں رکھنے اور خدا کے لئے
انہیں قربان کرنے کے لئے تیار ہوں۔جب وہ مرنے پر آمادہ ہو جاتی ہیں، جب وہ اپنی اولادوں کو قربان
کرنے کے لئے تیار ہو جاتی ہیں تو اللہ تعالیٰ کے قانون کے ماتحت اس وقت کی زندہ قوموں کی زندہ نسلیں
مرجاتی ہیں۔یہ قانون قدرت ہے، جس کا ہر جگہ مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔بوڑھا درخت مرتا ہے اور نیا
درخت ترقی کرتا ہے۔پس دنیوی لحاظ سے بھی ترقی کی یہی راہ ہے کہ اپنی اولادوں کو قربان کیا جائے۔اگر
مسلمان چاہتے ہیں کہ یورپ کے لوگوں پر غلبہ حاصل کریں تو انہیں اپنی اولادوں کو قربان کرنا پڑے گا ،
انہیں تعیش کے سامانوں کو اپنے لئے حرام کرنا پڑے گا۔یہ موت ہے، جو انہیں قبول کرنی پڑے گی۔اس
موت کے دروازہ سے زندگی ملتی ہے۔اور اسی دروازہ میں سے گزر کر گری ہوئی تو میں دنیا پر غالب آیا کرتی
ہیں۔اگر آج مسلمان اپنی زندگیوں کو سادہ بنالیں اور اپنی جانوں اور اپنی اولادوں کی جانوں کو اللہ تعالیٰ کی
راہ میں قربان کرنے کے لئے تیار ہو جا ئیں تو اب بھی کچھ نہیں گیا۔جس وقت عیسائیت بڑھنی شروع ہوئی
ہے، اس وقت اسلام کے مقابلہ میں عیسائیت کی جو حالت تھی، آج عیسائیت کی ترقی کے زمانہ میں
مسلمانوں کی حالت اس سے بدرجہ ہا اچھی ہے۔اگر عیسائیت ہم سے کمزور ہو کر ساری دنیا پر غالب آ سکتی
ہے تو مسلمان ساری دنیا پر کیوں غالب نہیں آ سکتے ؟ اگر وہ اپنے نفس میں تغیر پیدا کریں، اگر وہ اپنی
اولادوں کو شیطان کے قبضہ میں دینے کی بجائے خدا تعالیٰ کے قبضہ میں دے دیں تو یقینا اسلام کفر پر غالب
آسکتا ہے۔یقینا محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حکومت آج بھی ساری دنیا پر قائم ہوسکتی ہے۔61
اقتباس از خطبه عیدالاضحیه فرموده 14 اکتوبر 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد سوم
خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مسلمانوں کے دلوں کے زنگ دور کرے اور ان کی آنکھوں کو کھوئے۔ان
کی غفلتوں اور کوتاہیوں کو دور کرے اور انہیں صحیح طور پر کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔تا جس طرح وادی
غیر ذی زرع میں بسنے والے اسماعیل کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے ایک نورانی چراغ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کی صورت میں روشن کیا، جس سے
تمام دنیا جگمگا اٹھی ، اسی طرح خدا محمدیت کے باغ میں سے ایک نیا پودا
پھوڑے، جو ساری دنیا کو اسلام اور صداقت کی طرف کھینچ لانے کا موجب ہو۔بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ وہ پودا
خدا نے پیدا کر دیا ہے۔کاش مسلمانوں کی آنکھیں کھلیں اور وہ سمجھیں کہ آج سوائے ایک ہاتھ پر جمع ہونے
کے ان کی نجات کی کوئی صورت نہیں۔اور اس شخص کے ہاتھ پر تمام دنیا کے لوگ اکٹھے ہو سکتے ہیں، جسے خدا
نے کھڑا کیا ہو۔کوئی انسانی ہاتھ ساری
دنیا کومتحد نہیں کر سکتا۔عرب عراق کے ہاتھ پر جمع نہیں ہو سکتا۔عراق،
سعودی عربیہ کے ہاتھ پر جمع نہیں ہوسکتا۔مصر، شام کے ہاتھ پر اکٹھا نہیں ہوسکتا اور یہ عربی علاقے پاکستان
کے ہاتھ پر اکٹھے نہیں ہو سکتے اور پاکستان ان کی اتباع نہیں کر سکتا۔ہر شخص کو اپنی آزادی پیاری ہوتی ہے۔کون ہے، جو دوسرے کے لئے اپنی آزادی قربان کر دے؟ اسی کے لئے اپنی آزادی قربان کی جاسکتی ہے،
جس کے متعلق انسان
کو یہ یقین ہو کہ اس کا ہاتھ انسان
کا ہاتھ نہیں بلکہ خدا کا ہاتھ ہے۔ابھی تھوڑے دن ہوئے ایک جرمن نو مسلم کا خط میرے نام آیا۔جو بڑے اخلاص اور محبت کے
ساتھ لکھا ہوا تھا۔میں نے اسے جواب میں لکھا کہ کیا یہ ممکن تھا کہ جرمن کے لوگ ہندوستانیوں کی
فرمانبرداری اور اطاعت کرتے ؟ یہ خدا کا ہاتھ ہی ہے، جو تمہیں ہندوستان میں رہنے والے ایک شخص کی
طرف کھینچ لایا۔ورنہ وہ لوگ جو ایشیا اور ہندوستان میں رہنے والوں کو ذلیل سمجھا کرتے تھے، ان سے یہ کب
امید ہو سکتی تھی کہ وہ ان کی اطاعت کریں گے؟ یہ خدا کے ہاتھ کی ہی برکت ہے کہ اسی ہاتھ پر سب دنیا جمع ہو
گی اور اسی سے ساری دنیا ایک دن عدل وانصاف سے بھر جائے گی۔اب میں دعا کر دیتا ہوں ، سب دوست میرے ساتھ اس دعا میں شامل ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری
جماعت کو حقیقی طور پر ابراہیم کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور باقی مسلمانوں کی بھی آنکھیں
کھولے۔تاوہ اپنے اس فرض کو پہچانیں، جو ان پر عائد ہوتا ہے۔اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ نور، جو
آج دنیا کی آنکھوں سے پوشیدہ ہے اور جس کے متعلق اللہ تعالیٰ یہ چاہتا ہے کہ ہمارے ذریعہ سے پھر ظاہر ہو،
اس میں وہ اپنی غفلتوں اور سستیوں سے روک نہ بنیں۔بلکہ اس جماعت میں شریک ہو کر اللہ تعالیٰ کے نور
کے پھیلانے میں ممد ہوں۔تا جلد سے جلد اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہو اور وہ اس دنیا کی حالت کو بدل دے۔مطبوعه روزنامه الفضل 08 مارچ 1949ء)
62