تحریک قرآنی پیشگوئی کے تحت جنت کے بدلہ مال اور جان کا مطالبہ کرتی ہے۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1948ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1948ء
تحریک قرآنی پیشگوئی کے تحت جنت کے بدلہ مال اور جان کا مطالبہ کرتی ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1948ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔تحریک جدید کے چودھویں سال کی تحریک پر ایک سال گزر چکا ہے اور اب نیا سال آگیا
ہے۔جس میں کہ تحریک جدید میں حصہ لینے والوں کے لئے پندرھویں سال کا وعدہ کرنا ہے۔اس لئے آج
میں دور اول کے دوستوں کو پندرھویں سال کے وعدوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔جیسا کہ احباب کو معلوم ہے تحریک جدید کے ذمہ ہندوستان سے باہر کی تبلیغ کے سارے کام
ہیں۔اور مبلغین کی تیاری اور واقفین کی تیاری کا کام بھی اس کے ذمہ ہے۔اس کے علاوہ بعض اور کام ، جو
صدر انجمن احمدیہ کو کرنے چاہئے تھے لیکن اس نے نہیں کئے یا وہ ان کی طرف توجہ نہیں کر سکی ، وہ بھی اسی
کے ماتحت آگئے ہیں۔مثلاً سائنٹیفک ریسرچ صنعت و حرفت کا محکمہ ہے، تجارت کا محکمہ ہے اور ان کے
ذریعہ گو بہت آہستہ آہستہ مگر کچھ نہ کچھ ترقی کی صورت پیدا ہو رہی ہے۔اس طرح تحریک جدید کے ذریعہ
سے بیرونجات کے مشن خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت ترقی کر چکے ہیں۔بہت سی نئی جگہوں میں تبلیغ کا کام
شروع ہو چکا ہے اور بہت سی پہلی جگہوں میں کام پہلے سے زیادہ وسیع ہو چکا ہے۔تحریک جدید کے شروع ہونے سے پہلے ایران میں ہمارا کوئی مبلغ نہیں تھا۔لیکن اس وقت وہاں
ہمارے دو مبلغ کام کر رہے ہیں۔یہ عجیب بات ہے کہ ایران میں ، جہاں ہمارے خاندان یعنی حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کا درمیانہ قدم پڑا تھا، ہمارا خاندان بخارا سے نکل کر پہلے ایران میں
بسا اور وہاں سے پھر ہندوستان آیا تھا۔مشن قائم ہوئے پانچ سال ہو گئے ہیں۔لیکن اس وقت تک وہاں
ایک بھی احمدی نہیں ہوا۔تحریک ضرور ہے اور کچھ لوگوں سے آہستہ آہستہ تعلقات بھی پیدا ہور ہے ہیں لیکن
ابھی تک وہاں احمدیت پھیل نہیں سکی۔اور یہی ایک ایسا ملک ہے، جہاں باوجود اس کے کہ ہمارے مبلغ پانچ
سال سے جاچکے ہیں لیکن پھر بھی وہاں کوئی مقامی احمدی نہیں ہوا۔تحریک جدید کے ماتحت دوسرامشن، جو قائم ہوا یا یوں کہو کہ دوسرامشن، جسے تقویت حاصل ہوئی ،
مشن وہاں پہلے سے ہی قائم تھا مگر اب وہاں مبلغ زیادہ ہو گئے ہیں اور کام زیادہ ہور ہے ہیں، وہ فلسطین کا
63

خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
علاقہ ہے۔وہاں پہلے بھی کام کافی ہو ہاتھ مگر تحریک جدید کے ذریعہ کام اور بھی زیادہ بڑھ گیا۔پہلے وہاں
حیفہ میں جماعت تھی یا اس کے پاس پہاڑی پر جماعت رہتی تھی۔لیکن بعد میں آہستہ آہستہ اردگرد کے علاقوں
میں پھیلی۔یہ حالت بھی تباہی سے پہلے تھی ، جواب وہاں آئی ہے۔مشرقی پنجاب پر جیسے تباہی آئی، ویسے ہی
یہودیوں کے حملہ کی وجہ سے فلسطین پر آئی ہے۔اور خطر ناک جگہ وہی تھی ، جہاں ہماری جماعت تھی۔حیفہ کا
کچھ حصہ فسادات سے پہلے ہی مشن چلا گیا تھا، باقیوں کے متعلق کوئی اطلاع نہیں آئی۔چوہدری محمد شریف
صاحب نے ، جو وہاں کے مشنری انچارج تھے، وقت کی نزاکت سمجھتے ہوئے بڑی ہوشیاری سے کام کیا اور اپنا
ایک مبلغ شرق اردن بھجوادیا اور اسے ہدایت کی کہ پتہ نہیں ہمارا کیا حال ہو؟ تم وہاں جا کر نیا مرکز بنانے کی
کوشش کروں۔گویا انہوں نے وہی تدبیر اختیار کی ، جو ہم نے قادیان سے نکلنے کے وقت اختیار کی تھی۔اور اپنا
ایک ساتھی شرق اردن میں بھجوا دیا۔اسے گئے ہوئے سات آٹھ ماہ ہو گئے ہیں یا سال بھر کے قریب ہو گیا
ہے لیکن ابھی تک وہاں جماعت قائم نہیں ہوئی ، جماعت کا اثر ورسوخ پیدا ہورہا ہے۔شام میں کسی وقت ہمارے مبلغ گئے تھے لیکن کافی عرصہ سے یہ میدان خالی پڑا تھا۔تحریک جدید
کے ماتحت شیخ نوراحمد صاحب کو وہاں بھیجا گیا۔ان کے ذریعہ جماعت میں ایک خاص بیداری پیدا ہو رہی
ہے۔وہاں کے دوست منیر الحصنی صاحب مقامی احمدی ہیں، جو کہ نہایت ہی مخلص اور اچھے تعلیم یافتہ
ہیں۔انہوں نے یورپ میں فرانس وغیرہ میں تعلیم حاصل کی ہے۔وہ آسودہ حال اور تاجر ہیں۔ان کے
چھوٹے بھائی دمشق کے سب سے بڑے تاجر ہیں اور ان کے بھائی کی قاہرہ (مصر) میں ایک بڑی دکان
ہے۔ان کے خاندان کے سب افراد احمدی ہو گئے ہیں اور بہت مخلص اور قربانی کرنے والے لوگ ہیں۔ہمارے مبلغ کے وہاں جانے کی وجہ سے اور برادر منیر الحصنی صاحب کے قادیان میں رہ جانے کی وجہ سے،
وہاں کی جماعت میں ایک خاص احساس اور بیداری پیدا ہو چکی ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھا اثر پیدا ہوا
ہے۔عجیب بات یہ ہے کہ دوسرے ممالک کے خلاف یہاں تعلیم یافتہ اور با اثر لوگوں میں تبلیغ کا زور بڑھ رہا
ہے۔یہ شام وہی ہے، جس کے متعلق خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے الہام فرمایا تھا کہ
يَدْعُوْنَ لَكَ أَبْدَالُ الشَّامِ
شام کے ابدال تیرے لیے دعا کرتے ہیں۔اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ شام کی جماعت
اس وقت قائم ہوگی جبکہ جماعت احمدیہ پر ایک ابتلاء آنے والا ہے۔عجیب بات یہ ہے کہ ایک ہی وقت میں
اور قریب ہی کے عرصہ میں پنجاب اور فلسطین میں، جس میں سب سے پہلے بڑی جماعت قائم ہوئی تھی ،
، قائم
64

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1948ء
تباہی آئی۔تحریک جدید کے ماتحت دو واقف زندگی وہاں گئے۔گو وہاں پہلے جماعت موجود تھی لیکن ان کے
ذریعہ اس کا سلسلہ کے ساتھ گہرا تعلق پیدا ہو گیا۔پھرابی سینیا کا علاقہ ہے۔یہ وہ ملک ہے، جہاں مسلمان شروع میں ہجرت کر کے گئے۔اس
ملک میں بھی تحریک کے ماتحت ایک واقف زندگی گئے اور انہوں نے وہاں جماعت قائم کی۔اس جگہ
جماعت میں نئے احمدی بھی داخل ہو رہے ہیں۔اور بعض افراد نے کہا تھا کہ وہ قادیان میں دینی تعلیم
حاصل کرنے جائیں گے۔اس طرح تحریک جدید کے ماتحت مشرقی افریقہ میں کئی مشن قائم کئے گئے ہیں اور اس وقت
وہاں غالباً دس مبلغ کام کر رہے ہیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے اب حبشی لوگوں میں تبلیغ شروع ہو گئی ہے اور
ان لوگوں کو، جو پہلے عیسائی ہو گئے تھے، واپس لایا جارہا ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے یوگنڈا، کینیا، ٹا نگانیکا
تینوں جگہوں پر بڑے زور کے ساتھ تبلیغ جاری ہے۔آگے سے زیادہ جماعتیں قائم ہو چکی ہیں، جماعت
پھیل گئی ہے، نئی مساجد بنائی گئی ہیں اور حکومت بھی تعاون کر رہی ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کی
اچھی بنیاد قائم ہوگئی ہے۔پھر
تحریک جدید کی کوشش سے مغربی افریقہ میں مشن بہت زیادہ پھیل چکے ہیں۔وہاں پہلے تو
ہمارے دو ہی مبلغ ہوا کرتے تھے لیکن اب وہاں مرکز سے بھیجے ہوئے اور مقامی دو درجن کے قریب مبلغ
ہیں۔اور جماعت کے بہت سے سکول چل رہے ہیں۔تجارتی محکمہ بھی قائم کیا گیا ہے۔اگر چہ وہ ابتدائی
حالت میں ہی ہے لیکن جو رپورٹ وہاں سے آئی ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں کامیابی ہو رہی
ہے۔وہاں کے حالات کو دیکھ کر، جو کی تعلیم کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں تحریک جدید نے اپنا ایک آدمی کئی
سالوں سے انگلستان میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجا ہوا ہے تا وہ وہاں سے تعلیمی ڈگری بھی حاصل کر
لے اور Ph۔D کی بھی۔پھر وہاں ایک کالج کھولا جائے گا۔دو گر یجوایٹ یہاں سے بھیجے جارہے ہیں۔اس طرح اس ملک میں اپنا احمد یہ کالج کھول کر تعلیم یافتہ طبقہ کے لیے دین کا راستہ کھول دیا جائے گا۔اسی
طرح وہاں زمیندارہ اسٹیٹس کے لیے بھی کوشش کی جارہی ہے اور رؤسا کے ذریعہ، جو احمدی ہو گئے ہیں،
ایگریکلچلر اسٹیٹس بنا کر ان کی آمدن سے کام چلایا جائے گا۔انگلستان میں دیر سے مشن قائم ہے۔لیکن تحریک جدید کے ماتحت اب وہاں بجائے ایک مبلغ
کے ایک وقت میں پانچ مبلغ رہتے ہیں۔اس وقت بھی وہاں چھ مبلغ ہیں۔جن میں سے ایک انگریز ہے،
65

خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
جس نے دین کے لیے اپنی زندگی وقف کی ہوئی ہے اور نہایت مخلص اور نیک ہے۔اسی طرح ہمارے مشر
ہسپانیہ میں ، فرانس میں ، سوئٹزر لینڈ میں ، ہالینڈ میں، جرمنی میں قائم ہیں۔اٹلی میں ہمارا مشن تھا مگر فی الحال
اسے وہاں سے ہٹالیا گیا ہے۔کیونکہ جس قابلیت کے آدمی وہاں چاہیے تھے، ویسے آدمی وہاں نہیں بھیجے
گئے۔لیکن آہستہ آہستہ جیسے جیسے اس قابلیت کے لوگ تیار ہوں گے، وہاں بھجوائے جائیں گئے۔ہسپانیہ کے مبلغ نے بہت اچھا نمونہ دکھایا ہے۔جب سلسلہ کی مشکلات بڑھیں اور ان نقصانات
کے بعد، جو مشرقی پنجاب میں ہوئے ہیں، ہم مجبور ہو گئے کہ وہاں سے مشن ہٹالیں اور اسے بتایا گیا تو اس
نے لکھا کہ مجھے واپس نہ بلایا جائے بلکہ مجھے اجازت دی جائے کہ میں اپنے گزارہ سے یہاں کام کروں۔چنانچہ اس نے پھیری کا کام کر کے گزارہ کیا اور نہ صرف گزارہ کیا بلکہ اس نے ایک کافی رقم جمع کر کے
میرے لیکچر اسلام کا اقتصادی نظام کا ترجمہ کر کے شائع کیا ہے۔دواڑھائی ہزار روپیہ کے قریب اس پر
خرچ آیا ہے اور اب وہ اس فکر میں ہے کہ وہ اسی طرح کام کو وسیع کرے۔فرانس میں بھی مبلغ بھیجے گئے مگر کامیابی کی کوئی صورت پیدا نہ ہوئی۔وہاں کے بھی مبلغ کو، جو
لاہور کے ہی ہیں، کہا گیا کہ تم واپس آجاؤ تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ مجھے واپس نہ بلایا جائے۔میں یہاں
اپنی کمائی سے کام کروں گا۔انہیں وہاں چھوڑ دیا گیا اور انہیں اپنے خرچ پر کام کرنے کی اجازت دی گئی۔اب وہاں بھی کام شروع ہو گیا ہے۔ان کی تار آئی ہے کہ اب وہاں بھی جلسوں اور تقریروں کا سلسلہ شروع
ہو گیا ہے۔پریس اور دوسرے لوگ بھی توجہ کر رہے ہیں۔آج ہی اطلاع ملی ہے کہ وہاں ایک سوسائٹی نے
اقرار کیا ہے کہ اگر الہام کے متعلق مضامین لکھے جائیں گئے تو وہ خود بھی ان کی اشاعت میں مدد کرے گی۔سوئٹزر لینڈ کا علاقہ پرانا پروٹسٹنٹ علاقہ ہے اور مذہبی تعصب کی خاص جگہ ہے۔جب ہمارے
مبلغ وہاں گئے تو انہیں چیلنج دیا گیا تھا کہ دنیا کے ہر طبقہ میں اسلام پھیل سکتا ہے مگر اس جگہ نہیں پھیل سکتا۔مگر
خدا تعالیٰ کے فضل سے وہاں بھی ایک دواحمدی ہو چکے ہیں اور لوگوں
کی توجہ بڑھتی جارہی ہے۔ہالینڈ میں سب سے زیادہ کامیابی ہوئی ہے۔وہاں جو احمدی ہوئے ہیں، وہ تعلیم یافتہ ہیں۔سلسلہ کی تبلیغ بڑھتی جارہی ہے۔اس کے بعد جرمن کا علاقہ ہے۔وہاں ہمبرگ کے دس احمدی ہوئے ہیں
اور ایک برلن میں۔وہ اکثر تعلیم یافتہ لوگ ہیں۔ان میں سے ایک نے اپنی زندگی دین کے لیے وقف کر دی
ہے اور بڑی جدو جہد کے بعد وہ وہاں سے چل کر دینی تعلیم کے لئے انگلینڈ پہنچ گیا ہے۔اور امید ہے کہ
دسمبر کے آخر میں وہ پاکستان پہنچ جائے گا۔وہ فوجی افسر ہیں اور ان کا منشا ہے کہ دینی تعلیم حاصل کر کے اپنے
66

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1948ء
ملک میں یا جہاں انہیں مقرر کیا جائے تبلیغ کریں۔اسی طرح دو اور افراد کی طرف سے بھی ہالینڈ اور جرمن
سے وقف زندگی کے لیے درخواستیں آئی ہیں اور ہم ان پر غور کر رہے ہیں۔اگر فیصلہ ہو گیا تو وہ بھی اپنا نام
خدمت دین کے لیے پیش کر دیں گے۔یونائیٹڈ اسٹیٹس امریکہ میں پہلے ہمارا ایک مبلغ ہوا کرتا تھا، اب ہمارے وہاں تین مبلغ تھے، جن
میں سے ایک فوت ہو گیا ہے۔اس کی جگہ وہاں ہم ایک اور مبلغ بھجوا رہے ہیں۔وہاں کی جماعت بہت
منظم ہوتی چلی جاتی ہے۔وہاں کی جماعت کا سب قسم کا چندہ اب تمیں چالیس ہزار تک پہنچتا ہے۔ظاہری
طور پر یہ کوئی بڑی چیز نہیں۔لیکن وہاں کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئی یہ قیاس بھی نہیں کر سکتا تھا۔اور
اب کوشش کر رہے ہیں کہ اپنا بوجھ خود ہی اٹھائیں۔اور اگر یہ سکیم جاری ہوگی تو قلیل عرصہ میں وہاں کا مشن
مضبوط ہو سکے گا اور وہاں کے مقامی آدمی بھی تیار ہوسکیں گے۔پھر تحریک جدید کے ماتحت ارجنٹائن میں مشن قائم کیا گیا ہے۔اگر چہ وہاں کوئی مقامی احمدی
نہیں ہوا لیکن عربوں میں سے بعض احمدی ہوئے ہیں۔اب وہاں ہمارا ایک اور مبلغ جا رہا ہے۔ہم نے
پہلے ایک مبلغ بھیجا تھا لیکن وہ انگلینڈ میں بیمار ہو گیا تھا اور وہ اب تک وہ وہاں ہی ہے۔اب نیا مبلغ بھجوایا جا
رہا ہے اور اس کے لیے پاسپورٹ کی کوشش ہو رہی ہے۔تحریک جدید کے ماتحت سابق میں ہنگری میں، یونان میں، یوگوسلاویہ میں ، پولینڈ میں اور
چیکوسلواکیہ میں مشن قائم کئے گئے تھے۔مگر بعض مجبوریوں کی وجہ سے وہ مشن بند کر دیئے گئے اور اس کے
بعد جنگ کی وجہ سے دوبارہ مبلغ نہ بھجوائے جاسکے۔مگر بہر حال وہاں احمدیت
کا بیج بویا جا چکا ہے۔اب بعض
لوگوں کی وہاں سے چٹھیاں آئی ہیں کہ جنگ کی وجہ سے ہمارے تعلقات مرکز سے منقطع ہو گئے تھے ، اب
ہم چاہتے ہیں کہ اگر ہمارے پاس لٹریچر آئے تو ہم تبلیغ کے کام کو وسیع کریں۔اس کے بعد انڈونیشیا کے علاقے ہیں۔جاوا ، سماٹر اوغیرہ۔جو آج کل عام مرجع توجہ بنے ہوئے
ہیں اور دیر سے وہاں جنگ جاری ہے۔وہاں ہمارے صرف ایک ہی مبلغ مولوی رحمت علی صاحب تھے۔تحریک جدید کے ماتحت جاوا میں اور مبلغ بھیجے گئے۔اور خدا تعالیٰ کے فضل سے وہاں ہزاروں ہزار لوگ
احمدیت میں داخل ہو گئے ہیں۔جن میں سے بعض بہت ہی بارسوخ ہیں۔جن کا حکومت کے ساتھ بھی تعلق
ہے۔امید کی جاتی ہے کہ اگر انہوں نے استقلال سے کام لیا تو خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت بہت ترقی
کر جائے گی۔ہمارے تعلقات جاوا سے ہیں۔سماٹرا سے خط و کتابت بند ہے۔کیونکہ وہاں کمیونسٹ فتنہ
بہت بڑھا ہوا ہے۔67

خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
ملا یا ایک اور جگہ ہے، جہاں ہمارا مشن قائم ہے۔سنگا پور میں بھی بہت بڑی جماعت قائم ہے اور
اس کے ارد گرد بھی۔مگر افسوس کہ یہاں کے مبلغوں نے آپس میں لڑنا شروع کر دیا ہے۔اگر وہ صحیح طور پر
کام کریں تو یہ ایک اہم جگہ ہے۔مشرق و مغرب کے درمیان رستہ پر یہ ایک اہم مقام ہے۔اگر کوشش کی
جائے تو مشرق و مغرب میں ترقی کے لیے بہت سی سہولیات پیدا ہو سکتی ہیں۔پھر بور نیو کا علاقہ ہے، جو قریبا نصف ہندوستان کے برابر ہے۔مگر آبادی بہت کم ہے۔اس میں
بھی ہمارے مبلغ گئے ہیں۔اور بعض علاقہ میں لوگ احمدیت میں داخل ہو گئے ہیں اور اچھا اثر پڑ رہا ہے۔مجھے ایک کارڈ ملا ہے، جس پر ایک جنگل کی خوبصورت تصویر ہے۔اس میں صرف یہ لکھا ہوا ہے
کہ آپ کے زمانہ میں ، جس میں اسلام کی تعلیم ہر طرف پھیل رہی ہے، کیا بالی جزیرہ اس سے محروم رہے گا ؟
لکھنے والا کوئی غیر احمدی ہے۔اس نے اردگر د تبلیغ دیکھ کر مجھے خط لکھ دیا ہے۔بالی جزیرہ کے لوگ فوجی اور
بہادر ہیں۔وہاں ابھی تک تبلیغ نہیں ہوئی۔معلوم ہوتا ہے کہ اردگر تبلیغ ہوتی دیکھ کر اس نے مجھے لکھ دیا۔مگر
معلوم نہیں کہ اسے میرا پتہ کہاں سے ملا ؟ بہر حال احمدیت خود بخود پھیل رہی ہے۔اس طرح امریکہ کے جزائر ہیں، جنہیں ویسٹ انڈیز بھی کہا جاتا ہے۔ان جزائر میں بھی تبلیغ
شروع ہے۔وہاں سے بھی خطوط آرہے ہیں اور وہ مبلغ مانگ رہے ہیں۔اور وہاں مبلغ بھیجنے کی کوشش کی جاتی
رہی ہے۔صرف کا بل کا علاقہ ہے، جو بند پڑا ہے۔مگر اب احمدیت کی تبلیغ اس طرح ہو رہی ہے کہ وہاں بھی
اس کا اثر پڑے گا۔غرض سارے پردہ زمین پر تحریک جدید کے ماتحت تبلیغ کو پھیلانے کی سکیمیں بن رہی ہیں اور
اس کے لیے اربوں ارب روپے بھی تھوڑے ہیں۔در حقیقت ہمارے مبلغ بہت کم گزارے پر کام کر رہے
ہیں۔بلکہ خشک روٹی پر گزارہ کر رہے ہیں۔” الفضل میں ایک غیر احمدی کیپٹن کا خط شائع ہوا تھا۔جنہوں
نے لکھا تھا، میں جہاں جماعت احمدیہ کے نوجوانوں کی تعریف کرتا ہوں کہ انہوں نے خدمت دین کے
لئے اپنی زندگیاں وقف کیں اور باہر نکل گئے، وہاں مجھے جماعت پر افسوس ہے، جس نے اس بات پر کبھی
بھی غور نہیں کیا کہ اس کے مبلغ باہر کھا کیا رہے ہیں؟ باوجود غیر احمدی ہونے کے، جس دکھ میں، میں نے
انہیں دیکھا ہے، اس سے مجھے خیال ہوا کہ میں جماعت کی توجہ اس طرف پھر اؤں کہ وہ کم از کم انہیں کھانے
کو اتنا تو دے، جس سے ان کا پیٹ بھر سکے اور پہنے کو اتنا تو دے، جس سے وہ اپنا تن ڈھانپ سکیں اور تبلیغ
کا کام صحیح طور پر کرسکیں۔بہر حال ہم ادنیٰ سے ادنی طور پر بھی خرچ کریں تو ہمارا خرچ کروڑوں تک جا پہنچتا
68

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سو
خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1948ء
ہے۔مثلاً اس وقت ہمارے پچاس کے قریب مبلغ ہیں۔پچاس تو میرے ذہن میں ہیں اور یہ وہ ہیں، جو
یہاں سے گئے ہیں۔اس سے کم نہیں، زیادہ ہی نکلیں گے۔اور مقامی مبلغ ، جو کام کر رہے ہیں، وہ ان کے
علاوہ ہیں۔ان ممالک کی رہائش کا اگر اندازہ رکھا جائے تو ان کے کھانے پینے اور مکان کا خرچ 20 پونڈ
ہے اور یہ کم از کم ہے۔اس کے بعد تبلیغ کے اخراجات ہیں، لڑ پچر ہے ، خط وکتابت ہے ، 20 پونڈ کے قریب
اس پر خرچ آجاتا ہے اور یہ چالیس پونڈ فی کس بنتا ہے۔اور 40 کے یہ معنی ہوئے کہ کل مبلغ 50 ہیں۔گو
وہ مبلغ ان کے علاوہ ہیں، جو مقامی طور پر اپنے علاقوں میں بطور مبلغ کام کر رہے ہیں۔اگر ان کو بھی شامل کر
لیا جائے تو یہ سو سے زیادہ بن جاتے ہیں۔اگر چالیس پونڈ فی کس خرچ کیا جائے تو دو ہزار پونڈ بنتا ہے۔اور
اگر روپے کے حساب سے لیا جائے تو چھبیس ہزار روپے بنتے ہیں اور اگر اسے بارہ سے ضرب دیں تو یہ تین
لاکھ سے اوپر بنتا ہے۔یہ ادنیٰ سے ادنی خرچ ہے، جو ان پر ہونا چاہئے۔پھر اگر جلسے کئے جائیں، یہاں
لاہور میں ہی اگر کوئی جلسہ کیا جائے تو اس کے اعلان اور دوسرے انتظامات پر سو، ڈیڑھ سوروپیہ سے زیادہ
خرچ ہو جائیں گے ، اگر دوسرے ممالک میں فی جلسہ کا خرچ تین، چار سو ر کھا جائے اور سال میں بارہ جلسے
کئے جائیں تو سال میں ہر مشن کا جلسوں کا خرچ چار ہزار اور ساڑھے چار ہزار ہو جاتا ہے۔پچاس مشنوں
میں یہ خرچ دولاکھ کا ہو جاتا ہے۔پھر اگر صحیح طور پر لٹریچر اور اشاعت کا کام کیا جائے تو کسی مشن کا خرچ دس،
بیس پونڈ ماہوار سے کم نہیں ہو سکتا۔یہ رقم ایک لاکھ 25 ہزار روپے سالانہ کی ہوتی ہے لیکن در حقیقت
چار، پانچ لاکھ روپیہ سالانہ اشاعت لٹریچر کا خرچ ہونا چاہیے۔پس اگر صحیح طور پر تبلیغ کی جائے تو صرف
موجودہ مشنوں کا خرچ نو لاکھ کے قریب سالانہ ہونا چاہیے۔اسی طرح بیرونجات کے لیے مبلغ بھی تیار
کرائے جاتے ہیں اور انہیں بھی تحریک ہی خرچ دیتی ہے۔یہ بھی کوئی ڈیڑھ لاکھ کے قریب بنتا ہے، بیسیوں
لڑکے ہیں، جنہیں تعلیم دی جارہی ہے۔کیونکہ بنے بنائے مبلغ نہیں مل سکتے۔ان لڑکوں میں سے کوئی
ایف اے میں پڑھ رہا ہے، کوئی بی۔اے میں پڑھ رہا ہے، کوئی ایم۔اے میں پڑھ رہا ہے۔بہت سے
مدرسہ احمدیہ اور جامعہ احمدیہ میں پڑھ رہے ہیں۔بہت سوں کو دین کی تعلیم پرائیویٹ دلوائی جارہی ہے۔بہت سے غرباء کے لڑکے ہیں، جنہوں نے اپنی زندگیوں کو وقف کیا ہوا ہے۔کوئی لڑکا نویں جماعت میں
پڑھتا ہے، اس کے ماں باپ غریب ہیں اور وہ کہتے ہم زیادہ سے زیادہ انٹر پاس کروا سکتے ہیں یا لڑکا
آٹھویں میں پڑھتا ہے، والدین کہتے ہیں کہ ہم میں آگے پڑھوانے کی ہمت نہیں۔ہم نے دیکھالڑ کے
ذہین ہیں تو ہم نے انہیں اپنے خرچ پر پڑھوانا شروع کر دیا۔غرض درجنوں ایسے لڑکے ہیں، جو تحریک کے
69

خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
خرچ پرتعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان پر بڑی بھاری رقمیں خرچ ہو رہی ہیں۔پھر مرکز کے اخراجات ہیں۔بیت المال اور دیگر محکمے ہیں۔ان تمام پر ڈیڑھ ، دو لاکھ کے قریب خرچ ہورہا ہے۔ہمارا سارا بجٹ چار لاکھ
کے قریب ہے اور یہ بھی اس طرح کا ہے کہ مبلغوں کو روکھی سوکھی روٹی مل سکتی ہے۔اس کے مقابلہ میں دور
اول میں پچھلے سال کا دولاکھ اسی ہزار کا وعدہ تھا۔لیکن وصولی ساری دولاکھ ہوئی ہے۔اتنی بڑی رقم کے
علاوہ گزشتہ سالوں میں جو قر ضے ہوتے چلے گئے ہیں، وہ بھی گیارہ لاکھ کے ہیں۔قادیان میں کچھ
جائیدادیں تھیں، جو تحریک کے کام آسکتی تھیں مگر اب وہ بھی ہمارے ہاتھ سے نکل گئی ہیں۔پچھلے سال ہم
نے کچھ قرضے اتارے بھی تھے لیکن اب بھی نو لاکھ کے قریب قرضہ باقی ہے۔ادھر آمد سے خرچ زیادہ ہے،
اور پچھلا قرضہ بھی ہے۔کچھ خرچ تو ہم اس طرح نکال لیتے ہیں کہ بیرونی ممالک کی جماعتوں پر زور ڈال
کر کچھ وصول کر لیتے ہیں لیکن وہ ابتدائی جماعتیں ہیں اور وہ اتنا بوجھ نہیں اٹھا سکتیں۔اور کچھ ہم دوسرے
سالوں کے بقایوں کی وصولی سے کام چلا لیتے ہیں۔لیکن اب زمانہ آ گیا ہے کہ قرضے جلدی سے جلدی اتار
دیئے جائیں۔کیونکہ اگر ہم قرمضنے جلدی نہیں اتاریں گے تو مشکلات بڑھ جائیں گی۔دوراؤل پانچ سال
کے بعد ختم ہونے والا ہے۔اگر یہ ختم ہو گیا تو تمام بوجھ دور ثانی پر پڑ جائے گا۔دفتر دوم کے وعدے پچھلے
سال ایک لاکھ کے قریب تھے، جن میں سے صرف 54 ہزار روپے کی رقم وصول ہوئی تھی۔یہ حال رہا تو ہم
چار لاکھ سالانہ کا خرچ کہاں سے نکالیں گے؟ پس اس نئے دور سے پہلے ضروری ہے کہ ہم پہلے قرضوں کو
اتار دیں۔ورنہ بعد میں کام کو بڑھانا تو ایک طرف رہا، ہم موجودہ کام کو بھی نہیں چلا سکیں گے۔پس میں
دوستوں
کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے فرائض کو سمجھتے ہوئے ، اپنے وعدے لکھوائیں۔میرے مخاطب اس
وقت دور اول کے لوگ ہیں، جنہیں سابقون الاولون میں شامل ہونے کی توفیق ملی ہے۔اور جنہیں خدا
تعالیٰ توفیق دے، وہ پہلے سے بڑھ کر وعدے لکھوائیں۔میں نے تحریک ستمبر کے متعلق کہا تھا کہ جن دوستوں کا چندہ 33 سے 50 فیصدی کے حساب
سے عام چندوں سے بڑھ جاتا ہے، ان کا تحریک کا چندہ اس میں شامل ہوگا۔اور پھر میں نے اعلان کر دیا
تھا کہ لوگ با قاعدہ طور پر بتائیں کہ ان کے اس چندے میں کون کون سے چندے شامل ہیں؟ فرض کرو ،
ایک آدمی کا 20 فیصدی چندہ بنتا تھا، اب وہ پچیس فیصدی دے تو اس میں تحریک جدید کا چندہ شامل ہوگا۔لیکن بیت المال والوں نے بتایا ہے کہ بہت کم لوگ ہیں، جنہوں نے ایسا کیا ہے۔اب اگر ان لوگوں سے
مطالبہ کیا جائے کہ وہ تحریک جدید کے وعدے پورے کریں تو اس کی ذمہ داری خودان پر ہوگی۔کسی کو کیا پتہ
70

خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
ہے کہ وہ کیا کیا چندے ادا کرتے ہیں؟ اسکا پی تو دفتر کبھی نہیں ہوسکتا۔پس اگر کسی دوست نے اس طرح
کا وعدہ کیا ہے اور اس کا چندہ اتنا ہو چکا ہے کہ اس سے سب چندے ادا کر کے کچھ بیچ جاتا ہے تو اس میں
تحریک جدید کا وعدہ شامل ہوگا۔دوستوں کو چاہیے کہ وہ واضح کر دیں اور لکھوادیں کہ اس چندہ میں میرا چندہ
عام اتنا ہے ، چندہ جلسہ سالانہ اتنا ہے تحریک جدید کا اتنا ہے اور ان کے علاوہ اس میں فلاں فلاں چندہ
شامل ہے۔اور چونکہ میرا وعدہ عام چندہ سے بڑھ جاتا ہے، اس لئے مجھے زیادہ چندہ دینے سے بری سمجھا
جائے۔اگر کوئی ایسا کر دے گا تو ٹھیک ہوگا۔اور ہم تمام چندے اس رقم سے منہا کریں گے۔اور اگر وہ اس
طرح نہیں کرتا تو تمام چندہ ، جو وہ بھیجتا ہے، اس میں تحریک جدید کا چندہ شامل نہیں ہو گا۔تحریک کا دعوی اسی
طرح قائم رہے گا۔جب کوئی رقم صدر انجمن احمدیہ کے پاس آتی ہے تو وہ اسے اپنے خزانہ میں داخل کر لیتی
ہے۔اور جب تک کوئی ہدایت نہ آئے ، وہ اسے اپنا ہی حق بجھتی ہے۔پھر بعض دفعہ اس سے دھوکا بھی لگ
سکتا ہے۔اور وہ اس طرح کہ صدر انجمن احمد یہ کہتی ہے کہ ابھی تو میرا ہی حق پورا نہیں ہوا یا کہتی ہے کہ ابھی تو
میرا ہی چندہ پورا ہوا ہے۔اور تحریک وعدہ کنندوں کو یاد نہیں کرائے گی کہ شاید ان کا چندہ تحریک ستمبر میں آ
رہا ہے۔چنانچہ ایسے جھگڑے بعض دوستوں سے ہوئے بھی ہیں۔پس دوستوں کو واضح طور پر لکھ دینا چاہیے
کہ ان کا ماہوار چندہ، جو واجب الادا تھا، وہ اتنا بنتا ہے اور تحریک کا چندہ اس قدر ہے۔یا کوئی اور چندہ ہو تو
اس قدر ہے۔اور چونکہ تحریک ستمبر کے ماتحت جو چندے میں دیتا ہوں ، اس سے میرے مقررہ اور موعودہ
سب چندے پورے ہو جاتے ہیں، اس لئے میں الگ چندہ نہیں لکھواؤں گا۔ہاں جو رقم مقر ر اور موعودہ
چندوں سے بڑھ جائے گی ، اسے تحریک ستمبر میں داخل کیا جائے۔اس امر پر افسوس کئے بغیر بھی نہیں رہ سکتا کہ دوستوں نے تحریک ستمبر کی طرف پوری توجہ نہیں
دی۔ایک سال میں ” تحریک ستمبر میں صرف سنتیس ہزار روپے چندہ جمع ہوا ہے۔حالانکہ اس عرصہ میں یہ
چندہ پانچ سات لاکھ ہونا چاہیے تھا۔یا تو دوستوں نے اس تحریک میں بہت کم حصہ لیا ہے یا اگر حصہ لیا ہے تو
انہوں نے بتایا نہیں کہ اس رقم میں ان کا فلاں فلاں چندہ اس اس مقدار میں شامل ہے اور باقی جو بچے ، وہ
تحریک ستمبر میں چلا جائے۔بہر حال
تحریک کے کام کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ، دور اول کے سپاہی ، جن کو خدا تعالیٰ توفیق دے،
وہ جلد از جلد وعدے لکھوائیں۔اور جیسا کہ ہمیشہ قاعدہ ہے، میں اعلان کرتا ہوں کہ 10 فروری ان وعدوں
کی آخری میعاد ہے۔لیکن پسندیدہ یہی ہوگا کہ دسمبر کے خاتمہ سے پہلے پہلے وعدے آجائیں۔کیونکہ پھر
71

خطبه جمعه فرموده 26 نومبر 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
دوسرے سال کا بجٹ بنانا ضروری ہوتا ہے۔اور اگر وعدے دیر سے آئیں تو ان سے پوری طرح فائدہ نہیں
اٹھایا جا سکتا۔پس مناسب یہی ہے کہ دسمبر کے خاتمہ تک دوست اپنے اپنے وعدے لکھوا دیں۔لیکن کسی
مشکل کی وجہ سے کوئی فرد یا جماعت رہ جائے تو وہ اپنا وعدہ دس فروری تک بھیج دے۔جس خط پر دس فروری
کی مہر ہوگی ، وہ قبول کر لیا جائے گا۔گزشتہ سال مشرقی پنجاب کے فسادات اور تباہی کی وجہ سے دوست اس
میں اچھی طرح حصہ نہیں لے سکتے تھے لیکن اب ان میں سے ایک حصہ آباد ہو چکا ہے۔بلکہ ان میں سے
اکثر آباد ہو چکے ہیں اور ان کی مالی حالت آگے سے بہت اچھی ہے۔کیونکہ ہندؤوں کی بھی تجارتیں اور
کارخانے انہیں مل گئے ہیں۔اور ان میں سے بعض آگے سے دس دس ہیں ہیں گنے زیادہ کمارہے ہیں۔مجھے بعض لوگوں کا حال معلوم ہے، مشرقی پنجاب میں وہ اگر سات، آٹھ ہزار کا مال لٹا کر آئے تھے تو آج وہ
آٹھ ، دس لاکھ کے مال بن گئے ہیں۔یہ عجیب قسم کی تقسیم ہوئی ہے، خدا کی دین ہے۔ایک شخص کے بارے میں نے سنا، وہ قادیان کا
ایک تاجر تھا، چھابڑی پر رکھ کر چیزیں بیچا کرتا تھا، اس کی ماہوار آمدنی تمہیں، چالیس روپے ہوگی۔ایک
دوست نے مجھے بتایا کہ وہ رستہ میں جار ہا تھا کہ ایک موٹر پاس سے گزرتی ہوئی آئی اور میرے پاس ٹھہر گئی۔وہی شخص موٹر سے اترا اور کہا، میں نے تمہیں دیکھا تو سلام کرنے کے لئے ٹھہر گیا۔چونکہ میرا کام زیادہ ہوتا
گیا ہے، اس لئے میں نے بائیس ہزار کی موٹر خرید لی ہے تا چلنے پھرنے میں آسانی رہے۔تو دیکھو حالات
کہاں سے کہاں بدل گئے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ بعض دوست ایسے بھی ہیں، جواب تک پراگندہ پھر
رہے ہیں۔ابھی رپورٹ آئی ہے کہ ایک احمدی کہیں جارہے تھے کہ تحصیلدار نے ان کا مال چھین لیا۔یہ
ایک ایسے ضلع کا واقعہ ہے، جہاں ڈی سی احمدی ہے۔جس سے ہم زیادہ دیانت داری اور محنت کی امید
کرتے ہیں۔اس خرابی سے ہم قیاس کر سکتے ہیں کہ دوسری جگہوں پر کیا ہورہا ہوگا۔بہر حال جماعت کا اکثر
حصہ وہ ہے، جو اپنے اپنے کاموں میں لگ گیا ہے۔اور اگر ادھر ان کی زمینیں بارانی تھیں تو ادھر انہیں نہری
زمینیں مل گئی ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض لوگ جو اس طرف آسودہ تھے اور ان کی پچاس
پچاس، ساٹھ ساٹھ گھماؤں زمین تھی ، وہ اب غریب ہو گئے ہیں۔اب انہیں آٹھ ، دس گھماؤں زمین ملی
ہے۔مگر اکثر ایسے ہیں، جن کی ادھر دو، دو کنال زمین تھی اور اب انہیں دس، دس ایکٹر زمین مل گئی ہے۔کیونکہ ان کے گھر کے افراد دس تھے۔ہمارے ایک مخلص دوست ہیں، جو پھیر و پیچی کے رہنے والے ہیں۔میں ایک دفعہ پھیر و پیچی گیا۔میری بھی اس کے قریب زمین تھی اور میں تبدیلی آب و ہوا کے لئے وہاں جاتا
تھا۔وہ میرے پاس آئے اور کہا حضور دعا فرمائیں کہ خدا تعالیٰ میری تکلیف کم کر دے۔انہیں لوگ مولوی
72

خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
احب کہا کرتے تھے۔اگر چہ وہ مولوی نہیں تھے۔وہ بڑے دیندار تھے اور ابھی تک زندہ ہیں۔میں نے
کہا، کیوں مولوی صاحب کیا زمین کم ہے یا کوئی اور بات ہے؟ وہ بڑی سادگی سے کہنے لگے، چار کنال
زمین میرے باپ کی تھی اور دو کنال ارد گرد لے لی ہے، زمین کافی ہے۔کچھ خدا تعالیٰ کی طرف سے گرفت
ہے۔دیکھو، وہ چھ کنال کو ہی کافی زمین سمجھا کرتے تھے۔اب ایسے لوگوں کو دس ایکٹر مل گئے ہیں۔بعض
لوگ ایسے ہیں، جن کی وہاں کنووں والی زمین تھی ، اب انہیں نہری زمین مل گئی ہے۔بس ان کی حالت
اچھی ہوگئی ہے، اب انہیں پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض ایسے بھی ہیں، جن کی ادھر
آسودہ حالت تھی ، اب وہ لٹ گئے ہیں۔وہاں وہ دس ہیں لاکھ چھوڑ کر آئے ہیں، یہاں ان کی پیسے کی آمد
بھی نہیں۔انہیں جانے دو، ایسے لوگ بہت کم ہیں۔اکثر حصہ غرباء کا ہے، جو ہزاروں سے لکھ پتی بن گئے
ہیں۔جن کی وہاں دس کنال زمین تھی ، اب انہیں دس ایکڑ زمین مل گئی ہے۔پہلے ان کی بارانی زمین تھی ،
اب انہیں نہری زمین مل گئی ہے۔یا پہلے ان کی چاہی زمین تھی ، اب انہیں نہری زمین مل گئی ہے۔ان کو بھی
اپنے حصہ سے، جو اس بوجھ میں ان کا ہے، پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔پھر میں مغربی پاکستان والوں کو لیتا ہوں۔خدا تعالیٰ نے ان پر بڑا فضل کیا ہے کہ اس نے انہیں
اس تباہی سے بچایا ہے۔انہوں نے اس طرف اپنی جائیداد کا کوئی حصہ نہیں چھوڑا لیکن اس طرف انہوں کا
نے دوسروں کے ساتھ برابر کا حصہ لیا ہے۔سینکڑوں ایسے آدمی ملتے ہیں، جن کی پہلے کوئی جائیداد نہیں تھی ،
اب کارخانوں کے مالک بن گئے ہیں۔بعض لوگ ایسے بھی ہیں، جو ہندوستان سے باہر گئے ہوئے تھے۔فسادات میں وہ یہاں آگئے تالوٹ مار میں ان کو بھی حصہ مل جائے۔بہت شہروں میں ایسا ہوا ہے۔بہر حال
اکثر کی اقتصادی حالت پہلے سے بہت اچھی ہے۔جن کی حالت پہلے سے خراب ہے ، وہ چند ہی ہیں۔ان
کی وجہ سے کوئی اثر نہیں پڑتا۔ایسے لوگ سو میں سے دو یا چار ہوں گے۔پہلے تو میں ان لوگوں کو توجہ دلاتا
ہوں کہ وہ نئے سال سے نئے وعدے لکھوائیں۔ادھر پھر جو ستر ، اسی ہزار کے وعدے گزشتہ سال کے پورا
ہونے سے رہ گئے ہیں، انہیں بھی جلد پورا کریں۔اس طرح ساٹھ ستر ہزار کے وعدے، جو گزشتہ سال
سے پہلے کے سالوں کے پورا ہونے سے رہ گئے ہیں، انہیں بھی پورا کریں۔اگر یہ وعدے پورے ہو
جائیں تو قرضے میں ڈیڑھ لاکھ کی کمی ہو جائے گی۔اس کے بعد دفتر دوم والوں کو لیتا ہوں۔میں ان نوجوانوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ ہمیں ان پر بہت
زیادہ امید تھی۔مگر افسوس ہے کہ وہ قربانی میں بہت پیچھے ہیں۔دور اول کے پہلے سال کے وعدے ایک
لاکھ ، سات ہزار کے نکلے تھے اور دفتر دوم کے چوتھے سال ایک لاکھ، چھ ہزار کے وعدے تھے۔دوراؤل
73

خطبہ جمعہ فرموده 26 نومبر 1948ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
کے ایک لاکھ ، سات ہزار کے وعدوں میں سے ایک لاکھ، دس ہزار کی وصولی تھی۔یعنی وعدہ سے زیادہ رقم
وصول ہوئی تھی۔لیکن دفتر دوم کے نوجوان کی ہمتوں پر افسوس ہے کہ ایک لاکھ، چھ ہزار کے وعدوں میں
سے صرف 54 ہزار کی وصولی ہوئی ہے اور سال ختم ہو گیا ہے۔وہ وعدوں میں بھی پیچھے رہے اور ادائیگی میں
بھی پیچھے رہے۔اور یہی حالت پچھلے سال کی تھی۔پچھلے سال بھی پچاس ہزار کے قریب وصول ہوا تھا اور
اس سال بھی۔اگر یہ لوگ بھی اپنے وعدوں کو پورا کر دیں تو تین لاکھ کی وصولی گزشتہ سالوں کے وعدوں
سے ہو سکتی ہے اور قرضہ نولاکھ سے چھ لاکھ پر آجاتا ہے۔اگر نئے نوجوان اپنے فرض کو سمجھیں تو نئی پود کے
وعدے ساڑھے تین لاکھ سے کم نہیں ہونے چاہئیں۔اور اگر ان کے وعدے اس حد تک پہنچ جائیں تو امید
ہے کہ دور اول کے ختم ہونے پر ہم اس بوجھ کو بوڑھوں کے کندھوں سے اتار کرنی پود کی قربانی سے جاری
رکھ سکیں گے۔آخر پانچ سال کے بعد دور اول ختم ہو جائے گا۔اور اگر وہ ختم نہ بھی ہو اور پرانے لوگ بھی
چندے دیتے رہیں تو بھی نوجوانوں کے لیے یہ عزت کی بات نہیں بلکہ ذلت کی بات ہوگی کہ وہ اپنا فرض
پوری طرح ادا نہیں کر سکے۔یہ تو ایسا ہے کہ نوجوان گھر بیٹھا کھائے اور بوڑھا کمائے۔نوجوان خود تو اس
بوجھ کو نہ اٹھائیں بلکہ اسی نوے سالہ بوڑھوں سے کہیں کہ وہ اس بوجھ کو اٹھا ئیں۔انہیں چاہئے کہ نہ صرف
اپنے وعدوں کو اس پیمانہ پر لے جائیں کہ وقت آنے پر تبلیغ کا سارا بوجھ ان کے چندوں سے پورا ہو سکے۔دور اول تین لاکھ اسی ہزار تک پہنچا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر وہ اسے پانچ لاکھ تک پہنچا دیں تو پھر
تیسرے دور والوں سے امید کی جاسکتی ہے کہ وہ اسے آٹھ لاکھ تک پہنچادیں گے اور اس سے اگلے دور
والے اسے دس، بارہ لاکھ تک پہنچا دیں گے۔اگر ایسا ہو جائے تو پھر یہ بات یقینی ہے کہ ہم بیرونی ممالک
میں تبلیغ کا جال پھیلا دیں گے اور اس کے ذریعہ اسلام کا قلعہ ہر ملک میں قائم کر دیں گے۔اس کے لیے ارادہ کی ضرورت ہے ، نیت کی ضرورت ہے۔اس کے لیے ضرورت ہے، ایسے
باپوں کی ، جو اپنی اولا د کو کہیں کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اس کے لیے ضرورت ہے، ایسی ماؤں
کی، جواپنی اولاد کو ہیں کہ وہ اس جہاد سے پیچھے نہ رہے۔اس کے لیے ضرورت ہے، ایسی بیویوں کی ، جو
اپنے خاوندوں سے کہیں کہ اس جہاد میں ان کی گردن میں کسی سے نیچے نہ ہوں۔اس کے لیے ضرورت ہے،
ایسے نوجوانوں کے حوصلہ کی ، جو یہ کہیں کہ ہم اپنے زمانہ کے بوجھ کو دوسروں پر کیوں ڈالیں؟ اگر قوم کے
اندر ایسی ہمت اور امنگ پیدا ہو جائے تو ان کے سامنے کوئی چیز روک نہیں بنا کرتی۔روپیہ سے ہی صرف کام نہیں چلا کرتا، جانوں سے بھی تو تم اپنے دین کی خدمت کر سکتے ہو۔تمہارے لیے دو مثالیں موجود ہیں۔ایک ہسپانیہ کے ملک کی ، جو بہت گراں ہے اور تمام دوسری طاقتوں
74

آج 10 میں سے 10 باقی