تحریک جدید کی اصل بنیاد وقف زندگی پر ہوگی۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1949ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

یک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1949ء
تحریک جدید کی اصل بنیاد وقف زندگی پر ہوگی
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1949ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ر بھی ہماری نماز اس جگہ پر عارضی طور پر ہے۔ابھی اس مقام پر مسجد کی بنیاد نہیں رکھی گئی۔مسجد کی
منظوری حکومت کی طرف سے ابھی ہوئی ہے۔جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہے، ربوہ مقام کے لئے حکومت
نے کچھ قوانین مقرر کئے ہیں۔گو یہ ایک وادی غیر ذی زرع ہے اور ایک غیر آباد علاقہ ہے لیکن اس بات کو
مد نظر رکھتے ہوئے کہ جلد ہی ربوہ کو ایک شہر کی حیثیت دینے کی کوشش کی جائے گئی ، حکومت نے یہ قانون بنا دیا
تھا کہ یہ زمین اس شرط پر دی جاتی ہے کہ حکومت کے منظور کردہ نقشہ کے مطابق سڑکیں وغیرہ بنائی جائیں اور
اس کے مطابق عمارتیں تعمیر کی جائیں۔یعنی جو جگہ گورنمنٹ نے رہائش کے لئے تجویز کی ہے، اس میں
رہائشی مکانات بنائے جائیں اور اتنی ہی جگہ میں بنائیں جائیں، جتنی جگہ اس نے رہائشی مکانات کے لئے
تجویز کی ہے۔اور جو جگہ اس نے دکانوں کے لئے تجویز کی ہے، اس میں دکانیں بنائی جائیں۔جتنی جگہ
گورنمنٹ نے تجویز کی ہے اور جو جگہ حکومت نے مدرسہ، دفاتر یا مسجد کے لیے تجویز کی ہے، اسی جگہ پر مدرسہ،
دفاتر اور مسجد وغیرہ کی تعمیر ہو۔بعض حلقے اس میں ایسے بھی چھوڑے گئے ہیں، (جیسے یہ حلقہ ہے، جس میں،
میں خطبہ دے رہا ہوں۔( جس میں مرکزی ادارہ قائم کرنے کی تجویز ہے۔جس جگہ ہم اس وقت اکٹھے ہیں،
گورنمنٹ کے تجویز کردہ نقشہ کے مطابق قصر خلافت کی جگہ ہے۔یعنی اس میں خلیفہ وقت کا مکان ہوگا۔اسی
طرح اس میں لنگر خانہ خلافت اور مہمان خانہ وغیرہ بنے گا۔اس کے پہلو میں مشرق کی طرف یا نیم مشرق کی
طرف سمجھ لیں، کیونکہ یہ جگہ کچھ ٹیڑی ہے، دفاتر وغیرہ بنیں گے۔مغرب اور شمال اور رقبہ ریل کے پار جتنا
علاقہ ہے، اس میں مختلف لوگوں کے رہائشی مکانات اور سکول وغیرہ بنیں گے۔اور جس جگہ ہم کھڑے ہوئے
ہیں، اس کے مغرب، جنوب میں لجنہ اماءاللہ اور لڑکیوں کے سکول وغیرہ کی جگہ ہے۔ہسپتال بھی اسی کے
قریب علاقے میں تجویز ہوا ہے۔چونکہ ہم پابند ہیں کہ گورنمنٹ نے جو جگہیں تجویز کی ہیں، ہم انہیں جگہوں
پر اس کی تجویز کردہ عمارات بنائیں، اس لئے فوری طور پر عمارتیں شروع نہیں کی جاسکتیں۔اب ان نقشوں
کردہ عمارت اسلئے فوری طور پر میں
79

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1949ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
کے مطابق جو گورنمنٹ نے تجویز کئے ہیں ، داغ بیل لگ رہی ہے۔جب داغ بیل لگ گئی تو گورنمنٹ کو
اطلاع دی جائے گی اور پھر اصل عمارات شروع کی جائیں گی۔اس وقت منظوری کے بعد اس جگہ کی تعمیر
شروع ہوگی، جسے اور عمارات پر مقدم رکھا جائے گا۔کیونکہ سب سے پہلے خدا کا گھر بنانا ضروری ہے۔وہ
عارضی مکانات جو بنائے جاچکے ہیں، اس لئے بنائے گئے ہیں کہ مستقل مکانات سے پہلے ان عارضی
مکانات کا بنانا ہمارے لئے ضروری تھا۔لیکن مستقل عمارات میں سب سے پہلے مسجد کی تعمیر کی جائے گی اور
اس کے بعد ارد گرد کے مکانات وغیرہ بنائے جائیں گے۔یہ مسجد وہ مسجد ہے، جو خلیفہ وقت کے مکان کے
ساتھ ہو گئی۔میں اپنا مکان اس لئے نہیں کہتا کہ میں الگ چیز ہوں اور خلیفہ الگ چیز ہے۔میں ایک فرد ہوں،
جو اس وقت خلیفہ ہوں۔لیکن میرے بعد کوئی اور شخص خلیفہ ہوگا اور وہ لازما اس مکان میں رہے گا ، جو مسجد کے
قریب ہوگا تا کہ وہ اس میں امامت کر سکے اور جو لوگ مسجد میں آئیں، انہیں دین کی تعلیم اور درس و تدریس
وغیرہ دے۔گویا یہ مسجد، مسجد مبارک کی قائم مقام اور اس کا حل اور مثیل ہوگی۔جامع مسجد ، جس میں سارے
شہر کے لوگ نماز پڑھیں گے، وہ ریل کے پار تجویز کی گئی ہے۔وہ بہت بڑی جگہ میں ہوگی، جس میں ہماری
عیدگاہ بھی ہوگی۔اس میں سارے شہر کے لوگ جمعہ کے لئے بھی اکٹھے ہوں گے اور عید بھی وہیں پڑھیں
گے۔وہ مسجد ، جہاں تک میرا اندازہ ہے، اس مسجد سے ہیں پچیس گنے زیادہ ہوگی۔ہوسکتا ہے کہ اس کے اندر
آئندہ ہمارا جلسہ بھی ہو۔کیونکہ وہ زمین کافی وسیع اور کھلی ہے۔اب یہاں ہماری عمارتیں بنی شروع ہوگئی ہیں، لوگ رہنے لگ گئے ہیں، دکانیں کھل گئی ہیں،
کچھ کارخانوں کی صورت بھی پیدا ہورہی ہے، کیونکہ چکیاں وغیرہ لگ گئی ہیں، مزدور بھی آگئے ہیں، پیشہ ور
بھی آگئے ہیں اور دفتر بھی آگئے ہیں۔مگر یہ سب عارضی انتظام ہے۔مستقل انتظام کے لئے یہ شرط ہوگی کہ
صرف ایسے ہی لوگوں کو ربوہ میں رہنے کی اجازت دی جائے گی ، جو اپنی زندگی عملی طور پر دین کی خدمت
کے لیے وقف کرنے والے ہوں گے۔میرا یہ مطلب نہیں ہے کہ یہاں رہنے والا کوئی شخص دکان نہیں کر
سکتا یا کوئی اور پیشہ نہیں کر سکتا۔وہ ایسا کر سکتا مگر عملاً اسے دین کی خدمت کے لئے وقف رہنا پڑے گا۔جب بھی سلسلہ کو ضرورت ہوگی ، وہ بلا چون و چرا اپنا کام بند کر کے سلسلہ کی خدمت کرنے کا پابند ہو گا۔مثلاً
اگر تبلیغ کے لئے وفد جارہے ہوں یا علاقہ میں کسی اور کام کے لئے اس کی خدمات کی ضرورت ہو تو اس کا
فرض ہوگا کہ وہ فورا اپنا کام بند کر کے باہر چلا جائے۔انہی شرائط پر لوگوں کو زمین دی جائے گی اور جولوگ
اس کے پابند نہیں ہوں گئے ، انہیں یہاں زمین نہیں دی جائے گی۔80

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1949ء
ہم چاہتے ہیں کہ یہ جگہ، ایک مثالی جگہ ہو۔جس طرح ظاہر میں ہم اسے دین کا مرکز بنار ہے
ہیں، اسی طرح حقیقی طور پر یہاں کے رہنے والے سب کے سب افراد دین کی خدمت کے لئے وقف ہوں
اور بقدر ضرورت وہ دنیا کا کام بھی کرتے ہوں لیکن ان کا اصل مقصد دین کی خدمت اور اس کی اشاعت
ہو۔یوں تو صحابہ بھی دنیا کے کام کرتے تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لشکر میں کوئی ایک سپاہی بھی
ایسا نہیں تھا، جو تنخواہ دار ہوں۔کوئی دکاندار تھا، کوئی زمیندار تھا، کوئی مزدور تھا، کوئی لوہار تھا، کوئی ترکھان تھا۔غرض سارے کے سارے پیشہ ور تھے۔جس طرح آپ لوگوں کی دکانیں ہیں ، اسی طرح ان کی بھی دکانیں
تھیں۔جس طرح آپ لوگوں کی زمینداریاں ہیں، اسی طرح ان کی بھی زمینداریاں تھیں۔اگر آپ لوگ
مختلف پیشوں سے کام لیتے ہیں، مزدوری کرتے ہیں یا بڑھئی یا لوہار کا کام کرتے ہیں تو وہ بھی یہ سب کام
کرتے تھے۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب جنگ کے لئے نکلتے تو وہ سب کے سب آپ کے ساتھ
چل پڑتے تھے۔اس زمانہ میں جنگ تھی، اس زمانہ میں تبلیغ کا کام ہمارے سپرد ہے۔آپ صحابہ سے
فرماتے چلو تو سب چل پڑتے تھے۔وہ یہ نہیں کہتے تھے کہ ہماری دکانیں بند ہو جائیں گی۔پھر یہ بھی نہیں کہ
ان کے بیوی بچے نہیں تھے۔آج کل لوگ یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ اگر ہم دین کی خدمت کے لئے جائیں تو
ہمارے بیوی بچوں کو کون کھلائے گا؟ سوال یہ ہے کے آیا صحابہ کے بیوی بچے تھے یا نہیں ؟ اگر تھے تو جنگ
پر جانے کے بعد انہیں کون کھلاتا تھا؟
حقیقت یہ ہے کہ مذہب کی ترقی قربانی سے وابستہ ہے، روپیہ ایک عارضی چیز ہے۔جیسے تحریک
جدید کے ابتدا میں ہی میں نے کہہ دیا تھا کہ روپیہ ایک ضمنی چیز ہوگی۔تحریک جدید کی اصل بنیاد وقف زندگی پر
ہوگی۔مگر میں دیکھتا ہوں کہ اب واقفین میں سے ایک حصہ کا رجحان روپیہ کے طرف ہورہا ہے اور وہ یہ سوال
کر دیا کرتے ہیں کہ ہم کھائیں گے کہاں سے؟ حالانکہ وقف کی ابتدائی شرطوں میں ہی صاف طور پر لکھا ہوا
ہے کہ زندگی وقف کرنے والا ہر قسم کی قربانی سے کام لے گا اور وہ کسی قسم کے مطالبے کا حقدار نہیں ہو گا۔حقیقت یہ ہے کہ جو شخص خدا کے لئے قربانی کرتا ہے، خدا خود اس کا مددگار ہو جاتا ہے۔آخر ہمارے وقف
کے دوہی نتیجے ہو سکتے ہیں یا تو ہمیں کچھ ملے یا نہ ملے۔میں ”ہمارے“ کا لفظ اس لئے کہتا ہوں کہ میں بھی
جوانی سے دین کی خدمت کے لئے وقف ہوں اور میں جب دین کی خدمت کے لئے آیا تھا، اس وقت میں
نے خدا تعالیٰ سے یا خدا تعالیٰ کے نمائندوں سے یہ سوال نہیں کیا تھا کہ میں اور میرے بیوی بچے کہاں سے
کھائیں گئے ؟ مگر اب تم میں سے کئی لوگوں
کو یہ نظر آتا ہے کہ میرے پاس روپیہ بھی ہے اور میں کھاتا پیتا بھی
81

خطبہ جمعہ فرمود و 30 ستمبر 1949ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلدسوم
با فراغت ہوں۔مگر سوال یہ ہے کہ میں نے تو کوئی شرط نہیں کی تھی۔جو کچھ خدا نے مجھے دیا، یہ اس کا احسان۔یہ کا
ہے۔میر احق نہیں کہ میں اس کی کسی نعمت کو رد کروں۔لیکن جب میں آیا تھا ، اس وقت میں نے یہ نہیں کہا تھا
کہ پہلے میرے بیوی بچوں کے گزارہ کی کوئی صورت پیدا کی جائے ، اس کے بعد میں اپنے آپ کو دین کی
خدمت کے لئے وقف کروں گا۔یہ اس کا سلوک ہے، اس میں کسی بندے کو کوئی اختیار نہیں۔اللہ تعالیٰ کے نبیوں میں حضرت عیسی علیہ السلام بھی تھے، جنہوں نے روٹی کھائی ہوتی تو وہ کہتے
کہ فلاں مرید کو کہہ دو کہ وہ مجھے روٹی بھجوادے اور اس کے نبیوں میں حضرت سلیمان بھی تھے، جن کے
دائیں بائیں دولت گر رہی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی خدا تعالیٰ نے اپنے الہامات میں
داؤد کہا ہے۔ہم نہیں جانتے کہ خدا تعالیٰ کے اس مختلف سلوک کی وجہ کیا ہے؟ یہ ایک راز ہے، جو اس نے
اپنے قبضہ میں رکھا ہوا ہے۔ہم نہیں کہہ سکتے کہ اس کی اصل حقیقت کیا ہے؟ شاید کوئی شخص اور لحاظ سے تو
کام کا اہل ہوتا ہے مگر اس کی صحت اور حالات تقاضا کرتے ہیں کہ اسے روپیہ دیا جائے یا اس زمانہ کے
حالات کے لحاظ سے وہ دنیا کا امتحان لینا چاہتا ہے۔بہر حال اس کا سلوک ہے یہی کہ کسی کو وہ بے انتہا دیتا
چلا جاتا ہے اور کسی کو اپنی مصلحتوں کے مطابق مشکلات میں مبتلا کرتا ہے۔حضرت خلیفہ اول ہمیشہ دعوی فرمایا کرتے تھے کہ مجھے خدا تعالیٰ اپنے پاس سے رزق دیتا ہے۔ہمارے ناناجان حضرت میر ناصر نواب صاحب کو سلسلہ کی خدمت کا شوق تھا اور وہ چندے کے لئے باہر
چلے جاتے تھے۔اسی چندہ سے انہوں نے دار الضعفاء بنوایا، مسجد نور بنوائی ، اسی طرح اور تین چار کام کئے۔وہ باہر سے چندہ لالا کر یہ عمارتیں تعمیر کراتے تھے۔ان کے بڑھاپے کی عمر میں ایک دفعہ حضرت خلیفہ اول
نے ان کو مخاطب کر کے فرمایا، میر صاحب! ہمیں خدا نے ایک نسخہ بتایا ہوا ہے کہ جس کے نتیجہ میں ہمیں خود
بخودرو پیٹل جاتا ہے۔اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو بھی وہ نسخہ بتا دوں؟ اس کے بعد آپ کو باہر چندہ کے
لئے جانے کی ضرروت نہیں رہے گی۔میر صاحب مرحوم نے جواب دیا کہ آپ جو بتائیں گئے ، اس کے
نتیجہ میں مجھے جو کچھ ملا، اسے دیکھ کر میرے دل میں یہی خیال پیدا ہوگا کہ آپ کے نسخہ کی وجہ سے یہ روپیہ ملا
ہے۔مگر اب تو یہ مزہ آتا ہے کہ خدا خود اپنے پاس سے روپیہ دے رہا ہے۔یہ مزا آپ کے نسخہ سے جاتا
رہے گا۔حضرت خلیفہ اول ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ ہم نے ساری عمر میں صرف ایک شخص کے آگے اس نسخہ
کو پیش کیا اور اس نے بھی لینے سے انکار کر دیا۔حضرت خلیفہ اول نے بار ہا میرے سامنے بھی یہ بات بیان
کی اور ایسے رنگ میں بیان کی کہ گویا آپ چاہتے تھے کہ میں اس کے متعلق آپ سے سوال کروں۔مگر میں
82

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1949ء
نے آپ سے بھی نہیں پوچھا اور نہ میں نے کبھی ایسے علم کے پوچھنے کی ضرورت کبھی۔اور واقعہ یہ ہے ؟
حضرت خلیفہ اول کے پاس جتنا روپیہ آتا تھا، اس سے بہت زیادہ روپیہ خدا تعالیٰ نے مجھے دیا ہے۔اس کی
وجہ اصل تو فضل الہی ہے اور ظاہری یہ کہ میں نے خدا تعالیٰ سے کبھی ٹھیکہ نہیں کیا۔ہم جب قادیان سے آئے ، اس وقت ہمارے خاندان کی تمام جائیدادیں پیچھے رہ گئی تھیں اور
ہمارے پاس
کوئی روپیہ نہیں تھا۔بعض دوستوں کی امانتوں کا صرف نو سور و پیہ میرے پاس تھا۔ادھر ہمارے
سارے خاندان کے دوسو کے قریب افراد تھے اور ان میں سے کسی کے پاس روپیہ نہیں تھا۔اس حالت میں
بھی میں نے یہ نہیں کیا کہ لنگر سے کھانا منگوانا شروع کر دوں۔بلکہ میں نے سمجھا کہ وہ خدا، جو پیسے دیتا رہا
ہے، اب بھی دے گا۔چنانچہ میں نے اپنے خاندان کے سب افراد سے کہا کہ تم فکر مت کرو، سب کا کھانا
اکٹھا تیار ہوا کرے گا۔اور ایسا ہی ہوا۔اپنے خاندان کے تمام افراد کے کھانے کا انتظام میں نے کیا اور
برابر کئی ماہ تک اس بوجھ کو اٹھایا۔آخر کسی نے چھ ماہ کے بعد اور کسی نے نو ماہ کے بعد اپنے اپنے کھانے کا
الگ انتظام کیا۔اس عرصہ میں وہ لوگ جن کا روپیہ میرے پاس امانتا پڑا ہوا تھا ، وہ بھی اپنا روپیہ لے
گئے۔اور ہمیں بھی خدا نے اس طرح دیا کہ ہمیں کبھی محسوس نہیں ہوا کہ ہم کوئی اور تدبیر ایسی اختیار کریں،
جس سے ہماری روٹی کا انتظام ہو۔میں جب تک لاہور نہیں پہنچا، ہمارے خاندان کے لئے لنگر سے کھانا
آثار ہا تھا۔مگر جہاں تک مجھے علم ہے، اس کی بھی لنگر کو قیمت ادا کر دی گئی تھی۔اور اس کے بعد اپنے
خاندان کے دوسو افراد کا بوجھ اٹھایا۔حالانکہ اس وقت ماہوار خرچ کھانے کا کئی ہزار روپیہ تھا۔غرض خدا دیتا
چلا گیا اور میں خرچ کرتا چلا گیا۔اگر میں خدا تعالیٰ سے ٹھیکہ کرنے بیٹھا جاتا اور اس سے کہتا کہ پہلے میری
تنخواہ مقرر کی جائے، پھر میں کام کروں گا اور خدا تعالیٰ خواب یا الہام کے ذریعہ پوچھتا کہ بتا تجھے کتنا روپیہ
چاہیے؟ تو اس زمانے کے لحاظ سے جب میری ایک بیوی اور دو بچے تھے، میں زیادہ سے زیادہ یہی کہہ سکتا
تھا کہ سوروپیہ بہت ہوگا۔مجھے ایک سوروپیہ ماہوار دے دیا جائے لیکن اگر میں ایسا کرتا تو آج کیا کرتا ،
جبکہ میری چار بیویاں اور بائیس بچے ہیں اور بہت سے رشتہ دار ایسے ہیں، جو اس بات کے محتاج ہیں کہ میں
ان کی مدد کروں؟ میرے وہ رشتہ دار، جن کا اب بھی میرے سر پر بوجھ ہے، ساٹھ ستر کے قریب ہیں۔اگر
سوروپیہ میں اپنے لئے مانگتا تو ان کو ڈیڑھ ڈیڑھ روپیہ بھی نہیں آسکتا تھا۔پھر میں روٹی کہاں سے کھاتا،
کپڑے کہاں سے بنواتا، اپنے بچوں کو تعلیم کس طرح دلاتا اور اپنے خاندان کے افراد کی پرورش کس طرح
کرتا ؟ بہر حال میں نے خدا تعالیٰ سے یہ کبھی سوال نہیں کیا کہ تو مجھے کیا دے گا؟ اور خدا تعالیٰ نے بھی
83

خطبہ جمعہ فرمود و 30 ستمبر 1949ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
میرے ساتھ بھی سودا نہیں کیا۔میں نے خدا تعالیٰ سے یہی کیا کہ مجھے ملے نہ ملے، میں تیرا بندہ ہوں اور میرا
کام یہی ہے کہ میں تیرے دین کی خدمت کروں۔اور اس کے بعد خدا تعالیٰ نے بھی یہی کیا کہ یہ سوال نہیں
کہ تیری لیاقت کیا ہے؟ یہ سوال نہیں کہ تیری قابلیت کیا ہے؟ ہم بادشاہ ہیں اور ہم اپنے بادشاہ ہونے کے
لحاظ سے تجھے اپنی نعمتوں سے متمتع کرتے رہیں گے۔غرض خدا سے سچا تعلق رکھنے والا انسان ہمیشہ آرام میں رہتا ہے۔لیکن فرض کرو ، وہ یہی فیصلہ کر
دیتا ہے کہ ہم بھو کے مر جائیں۔تو کم از کم مجھے تو وہ موت نہایت شاندار معلوم ہوتی ہے، جو خدا تعالیٰ کی راہ
میں بھوکے رہ کر حاصل ہو، بجائے اس کے ہم پیٹ بھر کر خدا تعالیٰ کے راستہ سے الگ ہو جائیں۔اگر ہم
اس کی راہ میں بھوکے مر جائیں تو خدا تعالیٰ کے سامنے ہم کتنی شان سے پیش ہوں گے، کتنے دعوئی کے
ساتھ پیش ہوں گے کہ ہم نے تیرے لئے بھوکے رہ کر اپنے جان دے دی۔مگر میں دیکھتا ہوں کہ زندگی
وقف کرنے والے نو جوانوں کے جدید حصہ میں اب وہ تو کل نہیں ، جو ایک سچے مومن کے اندر ہونا چاہیے۔حالانکہ اگر سلسلہ ان کو ایک پیسہ بھی نہ دے اور وہ تو کل سے کام لیں تو یقینا ز مین ان کے لئے اگلے گئی اور
آسمان ان کے لئے اپنی نعمتیں برسائے گا۔میں نے کئی دفعہ سنایا ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب زلزلہ کے الہامات کی وجہ سے
باغ میں تشریف لے گئے تو ایک دن آپ نے گھر میں حضرت ام المومنین سے باتیں کرتے ہوئے فرمایا کہ
روپیہ بالکل نہیں رہا، ہمارا خیال ہے کہ بعض دوستوں سے قرض لے لیا جائے۔مگر پھر آپ نے فرمایا کہ یہ بھی
تو کل کے خلاف ہے۔اس کے بعد آپ مسجد میں گئے اور نماز ہوئی ، جب واپس آئے تو آپ نے ایک پوٹلی
نکالی اور اس کو کھولا اور پھر اسے کو دیکھ کر فرمانے لگے (میں بھی اس وقت پاس ہی کھڑا تھا ) کہ جب میں نماز
کے لئے باہر گیا تو ایک غریب آدمی، جس کے کپڑے پھٹے پرانے تھے ، اس نے یہ پوٹلی ہماری جیب میں ڈال
دی۔اور چونکہ بوجھل تھی ، میں نے سمجھا کہ اس میں پیسے وغیرہ ہوں گئے۔مگر جب گھر آکر میں نے اس پوٹلی
کو کھولا تو اس میں سے روپے اور نوٹ نکلے۔پھر آپ نے ان روپوں اور نوٹوں کو گنا تو وہ چار پانچ صد کے
قریب نکلے۔آپ نے فرمایا ، اگر ہم قرض لیتے تو یہ توکل کے خلاف ہوتا۔ادھر ہمیں ضرورت پیش آئی اور
ادھر اللہ تعالیٰ نے ایک ایسے ذریعہ سے روپیہ بہم پہنچا دیا ، جس کا ہمیں و ہم اور خیال بھی نہیں تھا۔میں نے خود
اپنی ذات میں خصوصاً قادیان سے نکلنے کے بعد خدا تعالیٰ کے ایسے ہی نشانات دیکھے ہیں۔ایسے انسان، جن
کے متعلق میں سمجھتا تھا کہ وہ اس بات کے محتاج ہیں کہ میں ان کی مدد کروں۔وہ اصرار کر کے مجھے ایسی رقوم
دے گئے کہ میرے وہم میں بھی یہ بات نہیں آسکتی تھی کہ وہ اتنا روپیہ دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔84

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1949 ء
غرض اللہ تعالیٰ پر تو کل ہی انسان
کو حقیقی زندگی دیتا ہے اور تو کل ہی ہر قسم کی برکات کا انسان کو
مستحق بناتا ہے۔جب حضرت ابراہیم اور حضرت اسمعیل علیہم السلام
کے ذریعہ خداتعالی نے مکہ بنوایا تواس
وقت اس نے یہی کہا کہ یہاں تو کل سے رہنا اور خدا تعالیٰ سے روٹی مانگنا، بندوں سے نہ مانگنا۔اسی نیت
اور ارادہ کے ساتھ نہیں قادیان میں بھی رہنا چاہیے تھا۔مگر وہ احمدیت سے پہلے کی بنی ہوئی بہتی تھی اور ابھی
بہت سے لوگ اس سبق سے نا آشنا تھے۔لیکن یہ نئی بستی، جہاں ایک طرف مدینہ سے مشابہت رکھتی ہے،
اس لحاظ سے کہ ہم قادیان سے ہجرت کرنے کے بعد یہاں آئے ، وہاں دوسری طرف یہ مکہ سے بھی
مشابہت رکھتی ہے کیونکہ یہ نئے سرے سے بنائی جارہی ہے اور محض احمدیت کے ہاتھوں سے بنائی جارہی
ہے۔جس طرح حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السلام کے ہاتھ سے اللہ تعالی نے مکہ معظمہ بنوایا۔وہاں بھی خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم اور حضرت
اسماعیل علیہما السلام کی نسل سے یہی کہا تھا کہ تم اپنی روٹی کا
ذمہ دار مجھے سمجھنا، کسی بندے کو نہ سمجھنا۔پھر میں تم کو دوں گا اور اس طرح دوں گا کہ دنیا کے لئے حیرت کا
موجب ہوگا۔چنانچہ دیکھ لو، ایسا ہی ہوا۔مکہ والے بیشک محنت مزدوری بھی کرنے لگ گئے ہیں لیکن میں
سمجھتا ہوں، اگر وہ محنت مزدوری چھوڑ دیتے ، تب بھی جس طرح بنی اسرائیل کے لیے خدا تعالیٰ نے ایک
جنگل میں من و سلوی نازل کیا تھا، اسی طرح مکہ والوں کے لئے من و سلوی اترنے لگے۔کیونکہ وہاں پر
رہنے والوں کا رزق خدا تعالیٰ نے اپنے ذمہ لیا ہوا ہے۔اسی طرح ہم کو بھی اس جنگل میں، جس جگہ کوئی
آبادی نہیں تھی ، جس جگہ رزق کا کوئی سامان نہیں تھا، جو مکہ کی طرح ایک وادی غیر زرع تھی اور جہاں مکہ کی
طرح کھاری پانی ملتا ہے اور جو اس لحاظ سے بھی مکہ سے ایک مشابہت رکھتا ہے کہ مکہ کی طرح یہاں کوئی
سبزہ وغیرہ نہیں اور پھر مکہ کے گرد، جس طرح پہاڑیاں ہیں، اس طرح اس مقام کے ارد گرد پہاڑیاں ہیں،
اللہ تعالیٰ نے موقع دیا ہے کہ ہم ایک نئی بستی اللہ تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے کے لئے بسائیں۔پس اس موقع پر ہمیں بھی اور یہاں رہنے والے سب افراد کو بھی یہ عزم کرنا چاہیے کہ انہوں نے
خدا سے مانگنا ہے، کسی بندے سے نہیں مانگنا۔تم اپنے دل میں ہنسو تمسخر کرو، کچھ سمجھو، حقیقت یہ ہے کہ دنیا
میں سب سے معزز روزی وہی ہے، جو خدا تعالیٰ سے مانگی جائے۔وہ کوئی روزی نہیں ، جو انسان کو انسان
سے مانگ کر ملتی ہے۔بلکہ حقیقت تو یہ ہے ( مگر یہ اعلیٰ مقام کی بات ہے اور اعلیٰ درجہ کی روحانیت کے
ساتھ تعلق رکھتی ہے اور شاید تم میں سے بہتوں کی سمجھ میں بھی نہ آئے ) کہ وہ روزی بھی اتنی اچھی نہیں، جو
خدا تعالیٰ سے مانگ کر ملتی ہے۔بلکہ اعلیٰ روزی وہ ہے، جو خدا تعالیٰ خود دیتا ہے اور بے مانگے کے دیتا
85

خطبہ جمعہ فرمود 300 ستمبر 1949ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ہے۔مجھے اپنی زندگی میں ہمیشہ ہنسی آتی ہے، اپنی ایک بات پر ( مگر یہ ابتدائی مقام کی بات تھی اور اعلیٰ مقام
ہمیشہ ابتدائی منازل کو طے کرنے کے بعد ملتا ہے اور ابتدائی مقام یہی ہوتا ہے کہ انسان سمجھتا ہے، میں نے
خدا سے مانگنا ہے۔) کہ میں نے بھی خدا سے کچھ مانگا اور اپنے خیال میں انتہائی درجہ کا مانگا۔مگر مجھے ہمیشہ
ہنسی آتی ہے، اپنی بیوقوفی پر اور ہمیشہ لطف آتا ہے، خدا تعالیٰ کے انتقام پر کہ جو کچھ ساری عمر کے لیے میں
نے مانگا تھا، وہ بعض دفعہ اس نے مجھے ایک ایک ہفتہ میں دے دیا۔میں زمین پر شرمندہ ہوں کہ میں نے کیا
حماقت کی اور اس سے کیا مانگا اور وہ آسمان پر ہنستا ہے کہ اس کو ہم نے کیسا بدلہ دیا اور کیسا نادم اور شرمندہ
کیا؟ پھر میں نے سمجھا کہ مانگنا بھی فضول ہے۔کیوں نہ ہم اللہ تعالیٰ سے ایسا تعلق پیدا کریں کہ وہ ہمیں بے
مانگے ہی دیتا چلا جائے۔ایک شخص جو کسی بڑے شخص کے گھر مہمان جاتا ہے، اگر اس سے جا کر کہے کہ
صاحب میں آپ کے گھر سے کھانا کھاؤں گا تو اس میں میزبان اپنی کتنی ہتک محسوس کرتا ہے۔جب وہ اس
کے ہاں مہمان آیا ہے تو صاف بات ہے کہ وہ اس کے ہاں سے کھانا کھائے گا۔اس کا یہ کہنا کہ میں آپ
کے ہاں سے کھانا کھاؤں گا، یہ مفہوم رکھتا ہے کہ وہ میزبان کے متعلق اپنے دل میں یہ بدظنی محسوس کرتا ہے
کہ شاید وہ کھانا نہ کھلائے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کا جو مہمان ہو جاتا ہے، اسے اللہ تعالیٰ خود کھلاتا اور پلاتا
ہے۔اگر وہ اس سے مانگے تو اس میں اس
کی اعلیٰ وارفع شان کی ہتک ہوتی ہے۔مگر خدا تعالیٰ کا سلوک ہر بندے سے مختلف ہوتا ہے۔وہ، جو خدا کے لئے اپنی زندگی وقف نہیں
کرتے ، ان
کو بھی وہ روزی بہم پہنچاتا ہے اور جو اس کے لئے اپنی ساری زندگی کو وقف کیسے ہوئے ہوتے
ہیں، ان کو بھی وہ روزی بہم پہنچاتا ہے۔وہ فرماتا ہے۔كُلًّا نُمِدُّ هَؤُلَاءِ وَهَؤُلَاءِ
ہم اس کے لئے بھی روزی کا انتظام کرتے ہیں، جو ایمان سے خارج اور دہر یہ ہوتا ہے اور اس
کے لئے بھی روزی کا انتظام کرتے ہیں، جو ہم پر کامل ایمان رکھنے والا ہوتا ہے۔یہ دوگروہ ہیں ، جو الگ
الگ ہیں۔ایک وہ ہے، جو ہمیں گالیاں دیتا ہے اور کہتا ہے کہ میں خود کمائی کروں گا اور اپنی کوشش سے رزق
حاصل کروں گا۔اور ایک گروہ وہ ہے، جو کہتا ہے کہ کمائی لغو چیز ہے بلکہ میں نے تو خدا تعالیٰ سے بھی نہیں
مانگنا ، اس کی مرضی ہے، چاہے دے یا نہ دے۔فرماتا ہے، ہم اس گروہ کو بھی دیتے ہیں اور اس گروہ کو بھی
دیتے ہیں۔ایک ھؤلاء ان لوگوں کی طرف جاتا ہے، جو بد ترین خلائق ہوتے ہیں اور جو مادیات کے
اتنے دلدادہ اور عاشق ہوتے ہیں کہ سمجھتے ہیں، سب نتائج کی بنیاد مادیات پر ہی ہے۔اور ایک هؤلاء ان
86

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1949 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
لوگوں کی طرف جاتا ہے، جو مادیات سے بالکل بالا ہو کر اس مقام پر پہنچ جاتے ہیں کہ سمجھتے ہیں ، ہم نے خدا
سے بھی نہیں مانگنا۔اور ایک درمیانی گروہ ہوتا ہے، وہ اپنے اپنے درجہ کے مطابق ظاہر میں کچھ مادی
کوششیں بھی کر لیتے ہیں اور پھر ساتھ اس کے اللہ تعالیٰ پر تو کل بھی رکھتے ہیں۔کبھی مانگتے ہیں اور کبھی نہیں
مانگتے۔یا اپنی زندگی میں سے کچھ عرصہ کوشش اور جدو جہد کرتے ہیں اور کچھ عرصہ کوشش اور جدو جہد کو ترک
کر دیتے ہیں۔ظاہری تدبیر حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے بھی کی۔آپ طلب کرتے تھے اور روپیہ
کماتے تھے۔اور ظاہری تدبیر ہم نے بھی کی۔ہم بھی زمیندارہ کرتے ہیں اور بعض دفعہ تجارت بھی کر لیتے
ہیں مگر اس نیت سے کرتے ہیں کہ اس کا نتیجہ خدا تعالیٰ کی مرضی پر منحصر ہے۔اگر وہ کہے کہ میں نے تمہیں
کچھ نہیں دینا تو ہمیں اس سے کوئی شکوہ نہیں ہوگا، ہمیں اس کے فیصلہ پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ہم پھر بھی
یہی سمجھیں گے کہ وہ ہماری اتنی ہی حمد کا مستحق ہے، جتنی حمد کا اب مستحق ہے۔بلکہ وہ ہماری اتنی حمد کا مستحق
ہے، جتنی حمد ہم کر بھی نہیں سکتے۔پس اس مقام کے رہنے والوں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ تو کل سے کام لیں اور ہمیشہ اپنی نگاہیں
اللہ تعالیٰ کی طرف بلند رکھیں۔جو دیانتدار اور احمدی ہیں، میں ان سے کہوں گا کہ اگر وہ کسی وقت یہ دیکھیں کہ
وہ تو کل کے مقام پر قائم نہیں رہے تو وہ خود بخود یہاں سے چلے جائیں۔اور اگر خود نہ جائیں تو جب ان سے
کہا جائے کہ چلے جاؤ تو کم سے کم اس وقت ان کا فرض ہو گا کہ وہ یہاں سے فورا چلے جائیں۔یہ جگہ خدا تعالٰی
کے ذکر کے بلند کرنے کے لئے مخصوص ہونی چاہیے۔یہ جگہ خدا تعالیٰ کے نام کے پھیلانے کے لئے مخصوص
ہونی چاہیے۔یہ جگہ خدا تعالیٰ کے دین کی تعلیم اور اس کا مرکز بننے کے لئے مخصوص ہونی چاہیے۔ہم میں سے ہر شخص کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ اپنی اولا داور اپنے اعزہ اورا قارب کو اس رستہ پر
چلانے کی کوشش کرے۔یہ ضروری نہیں کہ وہ اس کوشش میں کامیاب ہو سکے۔نوع کی کوشش کے باوجود اس
کا بیٹا اس کے خلاف رہا ، لوط" کی کوشش کے باوجود اس کی بیوی اس کے خلاف رہی، اسی طرح اور کئی ابنیاء
اور اولیاء ایسے ہیں، جن کی اولادیں اور بھائی اور رشتہ داران کے خلاف رہے۔ہم میں سے کوئی شخص یہ نہیں
کہہ سکتا کہ وہ اپنے خاندان میں سے کتنوں کو دین کی طرف لا سکے گا؟ مگر اس کی کوشش یہی ہونی چاہیے کہ
اس کی ساری اولا داور اس کی ساری نسل دین کے پیچھے چلے۔اور اگر اس کی کوشش کے باوجود اس کا کوئی عزیز
اس رستہ سے دور چلا جاتا ہے تو سمجھ لے کہ وہ میری اولاد میں سے نہیں۔میری اولا دو ہی ہے، جو اس منشاء کو
پورا کرنے والی ہے، جو الہی منشا ہے۔جو شخص دین کی خدمت کے لئے تیار نہیں، وہ ہماری اولاد میں سے
87

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1949ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
نہیں۔ہم اپنی اولاد کو مجور نہیںکر سکتے کہ ہ ضرور دین کے پیچھے چلیں۔ہم ان کے دل میں ایمان پیدا نہیں کر
سکتے۔خدا ہی ہے، جو ان کے دلوں میں ایمان پیدا کر سکتا ہے۔لیکن ہم یہ ضرور کر سکتے ہیں کہ جو اولا داس منشاء
کو پورا کرنے والی نہ ہو، اسے ہم اپنے دل سے نکال دیں۔بہر حال اگر خدا تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں اعلیٰ
مقام دے تو ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ صرف ہم ہی نہیں بلکہ ہماری آئندہ نسلیں بھی اس مقام کو دین کا مرکز
بنائے رکھیں۔اور ہمیشہ دین کی خدمت اور اس کے کلمہ کے اعلاء کے لئے وہ اپنی زندگی وقف کرتے چلے
جائیں۔لیکن ہماری کسی غلطی اور گناہ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ یہ مقام ہمیں نصیب نہ کرے اور ہماری ساری
اولادیں یا ہماری اولادوں کا کچھ حصہ دین کی خدمت کرنے کے لئے تیار نہ ہو، اللہ تعالیٰ پر توکل اس کے اندر
نہ پایا جاتا ہو، خدا تعالیٰ کی طرف انابت کا مادہ اس کے اندر موجود نہ ہو تو پھر ہمیں اپنے آپ کو اسی امر کے لئے
تیار رکھنا چاہیے کہ جس طرح ایک مردہ جسم کو کاٹ کر الگ پھینک دیا جاتا ہے، اسی طرح ہم اس کو بھی کاٹ کر
الگ کر دیں اور اس جگہ کو دین کی خدمت کرنے والوں کے لئے ان سے خالی کروالیں۔بہر حال میں جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنے اندر یہ عزم پیدا کرے۔یہ عزم پیدا کرنا،
کوئی معمولی چیز نہیں۔بڑے کام، بڑے ارادوں کے ساتھ ہوا کرتے ہیں۔بڑے کام ، بڑے عزم سے ہوا
کرتے ہیں اور بڑے کام، بڑی قربانیوں سے ہوا کرتے ہیں۔انسان ہزاروں دفعہ موت سے ڈر کر پیچھے
ہتا ہے، حالانکہ وہی وقت اس کی دائمی زندگی کا ہوتا ہے۔جہنم میں جانے والوں میں سے کروڑوں کروڑ
انسان ایسے ہوں گے کہ جب ان کے اعمال ان کے سامنے کھولے جائیں گے تو انہیں پتہ لگے گا کہ صرف
ایک سیکنڈ کی غلطی کی وجہ سے وہ جہنم میں گر گئے۔اگر ایک سیکنڈ وہ اور صبر کرتے تو خدا تعالیٰ کا فیصلہ ان کے
حق میں صادر ہو جاتا۔مگر وہ ایک سیکنڈ پہلے خدا تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہو گئے۔وہ ایک سیکنڈ پہلے بے
صبری کا شکار ہو گئے اور صرف ایک سیکنڈ کی غلطی کی وجہ سے دوزخ میں جا گرے۔کروڑوں کروڑ انسان
ایسے مقام پر پہنچ کر دوزخ میں چلا جاتا ہے، جب خدا کی طرف سے ان کے ولی بننے کا فیصلہ ہورہا ہوتا
ہے۔کروڑوں کروڑ انسان اس وقت بددیانت ہو جاتا ہے، جب خدا تعالیٰ کی طرف سے ان کی دیانت
کے قائم رکھنے کے لئے ہر قسم کے مادی سامان بہم پہنچائے جانے کا فصیلہ ہورہا ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ ہمارا
امتحان لیتا ہے اور اس میں بعض دفعہ ہم اس وقت فیل ہو جاتے ہیں ، جب امتحان کے پرچوں کا ہمارے حق
میں فیصلہ ہونے والا ہوتا ہے۔پیشتر اس کے کہ ہم اپنا پر چہ ختم کرتے اور وہ ہمیں پاس کرتا ، ہم مایوس ہو کر
امتحان کے کمرہ سے باہر نکل جاتے ہیں اور اپنی کامیابی کو نا کامی میں بدل لیتے ہیں۔88

ریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1949ء
پس مت سمجھو کہ عزم کوئی معمولی چیز ہے۔( یہاں تین فقرات Misprinting کی وجہ۔باوجود ہر ممکن کوشش کے
سمجھ نہیں آسکے۔ناقل ) وہ شخص جو طاقت تو رکھتا ہے مگر پھر بھاگنے کا خیال اس کے
دل میں پیدا ہو جاتا ہے، میں اسے کہتا ہوں ٹھہر اور صبر کر۔تیرے لئے خدا تعالیٰ کی رحمت کا دروازہ کے
کھلنے
والا ہے۔بسا اوقات خدا خود چل کر آرہا ہوتا ہے اور وہ دروازہ کی کنڈی کھول رہا ہوتا ہے کہ تو منہ پھیر کر چلا
جاتا ہے۔اور اس طرح خدا تعالیٰ کی رحمت سے ہمیشہ کے لئے دور چلا جاتا ہے۔اور ساری چیزیں ہزاروں
نہیں ، لاکھوں دلائل سے ہم ثابت کر سکتے ہیں۔آدم سے لے کر اب تک ایک ایک بات ہو چکی ہے لیکن
اس مادی دنیا کے اثر کے نیچے ہزاروں ہزار بلکہ اربوں ارب ایسے لوگ ہیں، جو اس رستہ پر چلنے سے
گھبراتے ہیں۔کاش وہ اپنے گردو پیش کو نہ دیکھیں بلکہ پیچھے کی طرف دیکھیں۔وہ اس دنیا کی طرف
دیکھیں، جو پیچھے گزر چکی ہے۔اس دنیا کی طرف نہ دیکھیں، جس کی اصلاح اور درستی کے لیے وہ کھڑے
کئے گئے ہیں۔کیا ہی بد قسمت وہ انسان ہے کہ جس کی اصلاح کے لئے اسے بھیجا جائے ، اسی کے مرض میں
وہ خود بھی گرفتار ہو جائے۔کتنا بد قسمت وہ سپاہی ہے، جو چور کو پکڑنے کے لئے بھیجا جائے اور خود اس کے
ساتھ مل کر چوری کرنے لگ جائے۔جو شخص ، اس وقت مادیات میں مبتلا ہوتا ہے، وہ اس مادی اثر کے نتیجہ
میں ہوتا ہے، جو اس وقت دنیا میں پایا جاتا ہے۔لیکن اس مادی اثر کو مٹانے کے لئے ہی تو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا گیا تھا۔پھر ہم سے زیادہ بدنصیب اور کون ہوگا کہ خدا نے تو ہمیں اس لئے بھیجا
کہ ہم دین کے چوروں اور باغیوں کو پکڑ کر اس کے سامنے لائیں اور ہم ان کے آرام اور ترقی کو دیکھ کر خود
بھی انہی چوروں اور باغیوں میں شامل ہو جائیں۔پس اپنے اندر عزم پیدا کرو اور سوچو کہ ہمیں کیوں بھیجا گیا ہے؟ ہمیں انہی چیزوں کو دیکھنے کے
لئے بھیجا گیا ہے، جن کو دیکھ کر تمہارے دلوں میں لالچ پیدا ہوتی ہے۔ہمیں انہی چیزوں کو ہٹانے کے لیے
بھیجا گیا ہے، جن کو دیکھ کر تمہارے دلوں میں ان کے پیچھے چلنے کا شوق پیدا ہوتا ہے۔تم سمجھو یا نہ سمجھو، یہ خدا
کا کام ہے اور بہر حال ہو کر رہے گا۔اگر تم یہ کام نہیں کرو گئے تو خدا اور لوگ کھڑے کر دے گا ، جو اس کام کو
سرانجام دیں گے۔یہ نظام بدلا جائے گا اور ضرور بدلا جائے گا۔امریکہ اور روس اور انگلستان کے مادی
لیڈر اور اسی طرح کے اور صنادید، جو اس وقت ساری دنیا پر چھائے ہوئے ہیں، جو دنیا کے من
مستقبل پر مادی
اسباب سے قبضہ جمانے کی فکر میں ہیں، یہ مٹائے جائیں گئے ، یہ تباہ کیے جائیں گئے ، یہ بر باد کئے جائیں
گے۔اور پھر دنیا اس پرانے طریق پر لائی جائے گی، جو آج سے تیرہ سو سال پہلے جاری تھا۔بلکہ خودان
89

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1949ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
لوگوں کی اولا د اسی طریق کو اختیار کرے گی اور اپنے آباء کے راستہ کو چھوڑ دے گی۔کوئی تدبیر اس تقدیر کو
بدل نہیں سکتی۔یہ ناممکن نظر آنے والی چیز دنیا میں سب سے زیادہ ممکن چیز ہے۔ایک رستم زماں کے لئے
ایک چھوٹے سے کنکر کا اٹھالین ناممکن ہو سکتا ہے لیکن دنیا کے موجودہ نقشہ کا تبدیل نہ ہونا، ناممکن ہے
ہے۔یہ
نظام بدلے گا اور ضرور بدلے گا۔سوال صرف یہ ہے کہ کس کے ہاتھ سے بدلے گا ، ہمارے ہاتھ سے یا اور
لوگوں کے ہاتھ سے؟ اگر ہمارے ہاتھ سے اس نظام نے بدلنا ہے تو ہمیں پہلے اپنے آپ کو بدلنا پڑے گا۔جس چیز کو بدلنے کے لئے ہم کھڑے ہوئے ہیں، اسے ہم اپنے لئے کس طرح اختیار کر سکتے ہیں؟ ایک
درخت کے متعلق اگر ہم جانتے ہیں کہ وہاں بجلی گرنے والی ہے تو کیا یہ بدقسمتی نہیں ہوگئی کہ ہم اس کے نیچے
کھڑے ہو جائیں؟ ایک مکان کو اگر آگ لگنے والی ہے تو کیا یہ بدقسمتی نہیں ہوگی کہ ہم اس مکان میں رہنے
لگ جائیں؟ ایک پہاڑ پر اگر زلزلہ آنے والا ہے تو کیا یہ بد قسمتی نہیں ہوگی کہ ہم اس پہاڑ پر چلے جائیں؟
اسی طرح وہ چیز ، جس کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے تباہی مقدر ہے، جس کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف
سے بربادی مقدر ہے، اس کی نقل کرنا اور اس کی پیروی اختیار کرنا ، یہ ضرور ہماری بدقسمتی ہوگی ، یہ ہماری انتہا
درجہ کی حماقت ہوگی اور ہماری یہ کوشش اپنی خود کشی کے برابر ہو گئی۔پس ایمان کے ارادے کے ساتھ یہاں رہو اور تو کل کی گرہ باندھ کر رہو اور ایک زندہ خدا پر یقین
رکھتے ہوئے یہاں رہو۔اگر خدا پر تمہارا یقین ہوگا، اگر خدا پر تمہارا ایمان ہوگا تو تم دیکھو گئے کہ زمین تمہارے
لئے بدل جائے گی ، آسمان تمہارے لئے بدل جائے گا۔ہمارا خدا وہی ہے، جو آدم علیہ السلام کے وقت میں
تھا۔مگر خدا بوڑھا نہیں ہوتا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اس نے زمین اور آسمان کو بدل دیا تھا،
حضرت عیسی علیہ السلام ، حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت ابراہیم علیہ اسلام، حضرت یوسف علیہ اسلام اور
حضرت نوح علیہ السلام کے لئے اس نے زمین و آسمان کو بدل دیا تھا ، اسی طرح اور لاکھوں لوگ ہیں ، جن
کے لئے خدا تعالیٰ نے زمین و آسمان کو بدلا۔یہی زمین و آسمان بدلنے تمہارے لیے بھی مقدر ہیں۔بشرطیکہ تم
ان لوگوں کے نقش قدم پر چلو، جن کے لئے خدا تعالٰی نے پہلے زمین و آسمان کو بدلا تھا۔مطبوعه روزنامه الفضل 06 اکتوبر 1949ء)
90

آج 10 میں سے 10 باقی