عہدہ اور اختیار سے کام نہیں چلتا بلکہ کام کرنے سے کام ہوا کرتا ہے۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 7 اکتوبر 1949ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

خر یک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
-
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 07 اکتوبر 1949ء
عہدہ اور اختیار سے کام نہیں چلتا بلکہ کام کرنے سے کام ہوا کرتا ہے
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 07 اکتوبر 1949ء
بیرونی مشنوں میں خدا تعالیٰ کے فضل سے بعض اچھے اچھے کارکن نکل رہے ہیں اور بعض
نے تو نہایت اعلیٰ درجہ کا قربانی کا نمونہ دکھایا ہے۔جو بتاتا ہے کہ جماعت میں ایسے لوگ موجود ہیں، جو وقت
پڑنے پر بغیر کسی مدد اور اعانت کے ہر قسم کی قربانی کرنے کے لئے تیار ہیں۔اس بارہ میں سب سے اچھا نمونہ
اس نوجوان نے دکھایا ہے، جو سب سے کم تعلیم یافتہ ہے۔یعنی کرم الہی ظفر۔جب موجودہ مشکلات کی وجہ
سے ہم نے بعض بیرونی مشنوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا اور کہہ دیا کہ وہی لوگ کام جاری رکھیں، جو اپنا بوجھ
آپ اٹھانے کے لیے تیار ہوں۔تو اس وقت وہ مشن جن کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ان میں فرانس اور
ہسپانیہ مشن بھی تھے۔ہمارے اس فیصلہ پر ان دونوں ممالک کے مشنریوں نے درخواست کی کہ ہمارے مشن
بند نہ کئے جائیں۔اخراجات بیشک بند کر دیے جائیں، ہم اپنا بوجھ خود اٹھا ئیں گے اور ان مشنوں کو جاری
رکھیں گے۔چنانچہ ان دونوں مشنریوں کی دو سال کے عرصہ میں ہم نے کوئی مد نہیں کی۔بلکہ پارٹیشن سے
کچھ عرصہ پہلے کی بعض رقمیں بھی انہیں بھجوائی نہیں گئیں۔اگر اس عرصہ کو بھی شامل کر لیا جائے تو یہ اڑھائی یا
پونے تین سال کا عرصہ بن جاتا ہے۔جہاں تک ہمت سے بیٹھے رہنے کا سوال ہے، اس میں یہ دونوں برابر
ہیں۔دونوں ہمت سے بیٹھے رہے اور تنگی ترشی سے گزارہ کرتے رہے۔لیکن جہاں
تک تبلیغ کو فورا سنبھال
لینے کا سوال ہے، اس میں کرم الہی صاحب ظفر مقدم ہیں۔کیونکہ ملک عطاء الرحمن صاحب جو لاہور کے ہی
باشندے ہیں، ایک لمبا عرصہ کے بعد تبلیغ کے کام کو سنبھال سکے۔اب تو انہوں نے بھی جلسے کرنے شروع کر
دیتے ہیں اور تبلیغ کو کچھ ڈاک کے ذریعہ وسعت دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور کچھ لڑ پچر بھی فرانسیسی زبان
میں شائع کرنے لگے ہیں۔مگر یہ موجودہ چھ مہینے کی بات ہے۔اس سے پہلے وہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی
ہی کوشش کرتے رہے۔لیکن کرم الہی صاحب ظفر نے ابتدائی چھ مہینے کے اندر اندر ایسی صورت پیدا کر لی کہ
جس کی وجہ سے وہ اپنی تبلیغ کو وسیع کرنے میں کامیاب ہو گئے۔انہوں نے میری ایک کتاب کا ہسپانوی
زبان میں ترجمہ کیا اور اسے ملک میں شائع کیا۔اور اب اسلامی اصول کی فلاسفی کا ترجمہ کر کے انہوں نے
شائع کیا ہے۔اور یہ ساری کمائی انہوں نے خود محنت کر کے کی ہے۔اور بعض دفعہ تو ایسے رنگ میں کمائی کی
91

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 07اکتوبر 1949ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلدسوم
ہے کہ آج کل کے تعلیم یافتہ نو جوان اگر اس رنگ میں کام کریں تو ان کی طبائع پر سخت گراں گزرے۔یعنی
بازار میں کھڑے ہو کر عطر کی شیشیاں فروخت کرتے اور پھر جو کچھ آمد ہوتی، اس سے اپنے اخراجات
چلاتے۔ایک طرف بازار میں کھڑے ہو کر شیشیاں بیچنا اور دوسری طرف مبلغ کا لباس ہو اور اس کے اعزاز و
احترام کا سوال ہو۔یہ بڑا مشکل مرحلہ ہے اور ہر شخص ایسا نہیں کر سکتا۔ہزاروں میں سے کوئی ایک ہوتا ہے، جو
بڑامشکل اور
ایسا کر سکتا ہے۔بلکہ ہزاروں میں سے بھی نہیں۔لاکھوں میں سے کوئی ایک ہوتا ہے، جو ایسا کر سکتا ہے۔چنانچہ بعض دفعہ ایسا ہوا بھی کہ لوگوں نے ان سے کہا کہ تمہاری یہ کیا حالت ہے تم تو مبلغ ہو اور پھیری کا کام،
جو گداگری کے برابر ہے، کر رہے ہو؟ انہوں نے کہا جو سچائی ہے، وہ لوگوں تک پہنچانا ہمارا فرض ہے۔مگر
ہماری جماعت ایک غریب جماعت ہے ، وہ خرچ نہیں دے سکتی، اس لئے میں خود کمائی کر رہا ہوں۔اس پر
بعض دفعہ ہسپانیہ کے بعض بڑے بڑے آدمیوں نے انہیں چار چار، پانچ پانچ پونڈ تھفہ کے طور پر دیئے اور کہا
کہ ہمیں بھی ان نیک مقاصد میں شامل کیجئے۔اسی طرح بعض اور مشنریوں نے اپنی اپنی جگہ اچھا نمونہ دکھایا ہے۔بلکہ بعض مولویوں نے بھی
بیرونی ممالک میں نہایت اچھا کام کیا ہے۔عام طور پر مولوی چونکہ باہر نہیں نکلتے ، اس لئے ان کے متعلق یہ
شبہ ہی رہتا ہے کہ وہ دلیری سے ہر موقع پر اپنے آپ کو کام کا اہل ثابت کر سکتے ہیں یا نہیں۔لیکن ہمارے
ہالینڈ کے مبلغ حافظ قدرت اللہ صاحب مولویوں میں سے اچھا کام کرنے والوں کی بہترین مثال ہے۔اسی
طرح پرانے مبلغوں میں سے مولوی رحمت علی صاحب نہایت اچھا کام کرنے والے ہیں۔ان کے ذریعے
ہزاروں افراد کو احمدیت میں داخل ہونے کی توفیق ملی۔اور نہ صرف عام طبقہ کے لوگوں تک انہوں نے
احمدیت کا پیغام پہنچایا بلکہ ملک کے جو چوٹی کے آدمی ہیں، ان
کو بھی وہ تبلیغ کرتے رہتے ہیں۔ابھی ڈاکٹر کہ
جوانڈونیشیا کے وزیر اعظم ہیں، ڈچ حکومت سے معاہدہ کرنے کے لئے ہالینڈ گئے اور ہمارا مشنری ان سے
ملنے گیا تو ڈاکٹر حطہ نے فوراً کہا کہ میں آپ کی جماعت کو خوب جانتا ہوں۔آپ کے مبلغ مجھ سے ملتے رہتے
ہیں اور وہ ہمیں تبلیغ کرتے رہتے ہیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے مبلغ ملک کے چوٹی کے آدمیوں
تک بھی پہنچتے اور انہیں احمدیت کا پیغام پہنچاتے ہیں۔پس میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ہمارے نوجوان قطعی طور پر
ناکام رہے ہیں۔ہمارے نوجوانوں میں سے ایک طبقہ ایسا ہے، جو نہایت اچھا کام کر رہا ہے۔امریکن مشن کو
خلیل احمد صاحب ناصر نے انگریزی مشن کو مشتاق احمد صاحب باجوہ نے اور سوئزرلینڈ کے مشن کو شیخ ناصر
احمد صاحب نے عمدگی سے سنبھالا ہوا ہے۔جرمنی کے مشن کی مشکلات اب شروع ہو رہی ہیں۔پہلے اس مشن
میں ایسے آدمی آملے تھے ، جو مجھتے تھے کہ پاکستان اور ہندوستان مالدار ملک ہیں۔ہم اس مشن میں شامل ہو کر
92

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 107 کتوبر 1949ء
ان ممالک سے کمائی کر سکیں گے۔مگر جب ان پر حقیقت کھلی کہ یہ تو قربانی کا مطالبہ کرنے والی جماعت ہے تو
ان
کا گروہ کا گروہ الگ ہو گیا۔اب عبد اللطیف صاحب، جو وہاں کے
مبلغ ہیں، اپنے طرز پر جماعت بنانے
""
کی کوشش کر رہے ہیں۔وہ خاموش طبیعت نوجوان ہے مگر اچھا کام کرنے والا ہے۔پس میرا یہ منشاء نہیں کہ ہمارے نوجوانوں نے ہر موقع پر نا کامی اور نامرادی کا طریقہ اختیار کیا۔ان میں سے بعض نے نہایت اچھا نمونہ دکھایا ہے۔خصوصا ان نو جوانوں نے ، جو غیر ممالک میں گئے۔مگر
جو نو جوان ہمارے مرکز میں کام پر لگے ہوئے ہیں، ان میں سے اکثر ایسے نکلے ہیں کہ بجائے اس کے کہ وہ
اپنی ذمہ داری کو سمجھیں ، لڑائی جھگڑے میں ہی اپنا وقت گزارتے رہتے ہیں۔اور ان کی بڑی خواہش یہی
ہوتی ہے کہ کوئی عہدہ مل جائے
، کوئی اختیار حاصل ہو جائے۔حالانکہ عہدہ اور اختیار سے کام نہیں چلتا۔کام
کرنے سے کام ہوا کرتا ہے“۔۔پس اگر جماعتوں میں کمزوری پیدا ہوتی ہے تو مخلصین سے کہتا ہوں تم ہمت کرو، آگے
بڑھو اور ان کی کمزوری کو تبلیغ اور ارشاد کے ساتھ دور کرنے کی کوشش کرو۔اور پھر جو کمی ان کے ارتداد سے
سلسلے کے اموال میں ہو، اس کو خود اپنے چندے بڑھا کر پورا کرو۔یہ کوئی سوال نہیں کہ سیکر یٹری کون ہے
اور پریذیڈنٹ کون؟ دیکھو وہ ہمارے مرکزی سیکریٹری ہی تھے، جنہوں نے یہ کہا تھا کہ ہم اتنا مال جمع نہیں کرتا
سکتے کہ مبلغوں کے اخراجات کے لئے روپیہ دے سکیں۔مگر ہمارے نوجوانوں نے کہا کہ آپ لوگ اگر
ہمیں روپیہ نہیں بھجواتے تو بے شک نہ بھیجوائیں، ہم ٹوکریاں اٹھا ئیں گے اور اپنے لئے آپ گزارہ پیدا
کریں گے۔اور انہوں نے ایسا کر کے دکھا دیا۔اسی طرح مقامی جماعتوں کے سیکرٹری اور پریذیڈنٹ اگر
کام نہیں کرتے تو تم خود افراد جماعت کو بیدار کرو اور ان کے اندر ایک نئی زندگی اور نئی روح پیدا کرنے کی
کوشش کرو۔یہ بیداری کا وقت ہے، یہ کام کرنے کا وقت ہے۔یہ سونے اور غافل ہو جانے کا وقت نہیں۔تم میں سے ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ اپنے آپ
کو سکریٹری اور پر پیزیڈنٹ سمجھے۔اور تم میں سے ہر شخص کا
فرض ہے کہ وہ اپنے آپ کو سلسلے کا ذمہ دار سمجھے۔جب تم میں سے ہر شخص کا ایمان اتنا مضبوط ہو جائے گا کہ
وہ سمجھے گا کہ سلسلہ کی عمارت کا بوجھ مجھ پر ہی ہے۔میں ہی وہ ستون ہوں، جس پر احمدیت کی چھت قائم
ہے۔اگر میں ہلا تو احمدیت بھی مل جائے گی۔تب تمہیں وہ مقام میسر آجائے گا کہ کوئی آفت تمہارے سر کو
نیچا نہیں کر سکے گی ، کوئی مصیبت تمہارے قدموں کو ڈگمگا نہیں سکے گی اور کوئی ابتلا تمہیں ہراساں نہیں کر سکے
گا۔کیونکہ تم میں سے ہر شخص ایک چھوٹا نمونہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہوگا۔اور تم سمجھو گے کہ کام ہم
نے کرنا ہے کسی اور نے نہیں کرنا۔اور جب کسی جماعت میں ایسے لوگ پیدا ہو جائیں تو وہ جماعت کبھی مٹ
93

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 107 کتوبر 1949ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
نہیں سکتی۔اگر عزم کے ساتھ گیارہ آدمی بھی کھڑے ہو جائیں اور ان میں سے دس مر جائیں تو باقی رہنے
والا ایک آدمی پھر ان دس مرنے والوں کو زندہ کر دے گا۔اگر اس عزم کے ساتھ نوسوننانوے آدمی کھڑے
ہو جا ئیں اور نو سو جگہ پر قیامت آجائے تو ننانوے آدمی پھر باقی نو سو جگہوں کو زندہ کر لیں گے۔پس اصل چیز یہی ہے کہ اپنے اندر عزم پیدا کرو۔جب ہماری جماعت کے نوجوان یہ فیصلہ کر
لیں گے کہ ہم میں سے ہر شخص سلسلہ کا ذمہ دار ہے تو کیا وہ لوگ ، جنہوں نے ساری
دنیا کو فتح کرنے کا ارادہ
کیا ہوا ہے، وہ اپنے محلہ کو فتح نہیں کر سکیں گے؟ اپنے گاؤں یا اپنے شہر کو فتح نہیں کر سکیں گے ؟ جب ہماری
جماعت کے لوگ یہ عزم کرلیں گے کہ ہم دنیا کو فتح کریں گے تو ساری دنیا کو فتح کرنے میں تو کچھ دیر لگے
گی ، وہ محلہ اور شہر کو نہیں چھوڑیں گے اور اسے جھوڑ کر رکھ دیں گے۔اور جب وہ اپنے محلہ اور شہر والوں کو
جنجھوڑ دیں گے تو جن لوگوں کے دلوں میں ایمان ہوگا، وہ بیدار ہو جائیں گے اور وہ بھی ہر قسم کی قربانیوں
کے لئے تیار ہو جائیں گے۔پس اپنی ذمہ داری کو سمجھو اور وقت کی نزاکت کا احساس کرو۔میں کہہ چکا ہوں کہ یہ خطبہ صرف
لاہور کی جماعت کے لئے نہیں بلکہ باہر کی جماعتوں کے لئے بھی ہے۔اس لئے میں ہر جگہ سے نوجوانوں
اور احمدیوں سے کہتا ہوں کہ وہ تو جو تمہارے کارکن ہیں ، تم ان کو ہوشیار کرو لیکن اگر وہ ہوشیار نہ ہوں تو پھر
ہر احمدی کا فرض ہے کہ اس نازک وقت میں اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے آگے آئے۔اور سیکر یٹری
کا کام خود سرانجام دے۔اگر اس وقت ہماری مالی حالت درست نہ ہوئی تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ چار پانچ
سال تک ہم پچھلے قرضہ کو اتارنے میں لگے رہیں گے اور نیا کام نہیں کر سکیں گے۔پس یہ ایک نہایت ہی
نازک وقت ہے۔اس نازک وقت کی اہمیت کو محسوس کرو اور اپنے فرض کی طرف توجہ کرو۔اور وقت کی
نزاکت کا تم اس سے اندازہ لگا سکتے ہو کہ وہ پیشگوئی جو چار ہزار سال سے چند ہزار چلی آرہی ہے
کہ ایک زمانہ میں یا جوج و ماجوج کی لڑائی ہونے والی ہے، وہ وقت اب آنے ہی والا ہے۔اس وقت کو اگر
ہم نے ضائع کر دیا اور اپنی ترقی کی کوئی کوشش نہ کی تو اس سے زیادہ ظلم اور کوئی نہیں ہوگا۔پس وقت کی
نزاکت کو سمجھتے ہوئے ہر شخص کھڑا ہو جائے اور قطع نظر اس سے کہ سیکریٹری کون ہے اور پریزیڈنٹ کون؟ وہ
خود کام کرنے لگ جائے“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 13 اکتوبر 1949ء)
94

آج 10 میں سے 10 باقی