احمدی مستورات خدمت دین کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 14 اکتوبر 1949ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
خر یک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلدسوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1949ء
احمدی مستورات خدمت دین کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں
"
خطبہ جمعہ فرمودہ 14 اکتوبر 1949ء
چند مہینوں سے میں غور کر رہا تھا کہ ہماری تبلیغ کے راستہ میں بہت سی مشکلات نظر آ رہی
ہیں۔ہماری اندرونی اور بیرونی تبلیغ بہت سست ہے۔اس کی کیا وجہ ہے؟ میں نے غور کر کے سمجھا کہ اس کی
زیادہ تر وجہ عورتوں میں اس آزادی اور بے دینی کا پیدا ہونا ہے، جو ان میں مغرب کے اثر کی وجہ سے آگئی
ہے۔ویسے تو اسلام نے بھی عورتوں کو آزادی دی ہے۔لیکن ان کی مغربی رنگ کی آزادی ان کے احمدیت
قبول کرنے میں مانع ہے۔اور جب یہ آزادی عورت کے احمدیت قبول کرنے میں مانع ہوتی ہے تو ماں کے
جو اولاد پیدا ہوتی ہے، اسے بھی وہ احمدیت کے قبول کرنے سے روکتی ہے۔اسی طرح وہ اپنے خاوند کو بھی
احمدیت کے قبول کرنے سے روکے گی۔کیونکہ اگر وہ احمدیت قبول کرلے تو اس کی آزادی میں فرق آ جائے
گا۔غرض عورتیں ہماری تبلیغ میں روک بن رہی ہیں اور یہ حلقہ آہستہ آہستہ وسیع ہوتا جائے گا۔کیونکہ یہ
جب بڑے بڑے شہروں میں پھیل جائے گی تو بڑے شہروں سے قصبات میں آجائے گی اور قصبات سے
گاؤں میں آجائے گی اور بڑے گاؤں سے چھوٹے گاؤں میں پھیل جائے گی۔مردوں کی نسبت عورتیں
احمدیت کی تبلیغ میں زیادہ روک بن رہی ہیں۔کوئٹہ میں ملٹری آفیسرز میں میں نے ایک لیکچر دیا۔جب وہ آفیسر زاپنے گھروں میں واپس گئے
تو عورتوں نے بہت لے دے کی۔انہوں نے اپنے خاوندوں سے کہا تم احمدیوں کے جلسے میں کیوں گئے
تھے ؟ بعض لوگ احمدیت کے بالکل قریب تھے لیکن محض عورتوں کی مخالفت کی وجہ سے وہ پیچھے ہٹ گئے۔ایک عورت نے اپنے خاوند کو، جو ایک فوجی افسر تھے، کہا کہ احمدی تو پردہ کی تعلیم دیتے ہیں، ایک سے زیادہ
بیویوں سے شادی کرنے کی تعلیم دیتے ہیں، اگر تم ان کی مجالس میں گئے تو میرا اور تمہارا گزارہ مشکل ہو
جائے گا۔تعدد ازدواج، پردہ اور دوسری مختلف باتیں، جو عورتوں کے ساتھ مخصوص ہیں اور جن کو آج کل کی
عورتیں پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں ، وہ احمدیت میں پائی جاتی ہیں۔اس لئے وہ احمدیت کی تبلیغ میں روک بن
رہی ہیں اور روک بنتی چلی جاتیں ہیں۔اور یہ روک دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے۔95
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1949ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
عورتیں سمجھتی ہیں کہ پردہ کی وجہ سے انہیں بلاوجہ گھروں میں بند رکھا جاتا ہے، غیر مردوں سے
ملنے سے روکا جاتا ہے۔کثرت ازدواج کی وجہ سے ان کی بہتک کی جاتی ہے۔وہ سمجھتی ہیں کہ مشرقی پنجاب
میں جو عظیم الشان تبا ہی عورتوں پر آئی ہے، وہ محض پردہ کی وجہ سے ہے۔مغربی لوگوں کو بھی مسلمانوں سے
نفرت ہے کیونکہ مسلمان عورتیں پردہ کرتی ہیں۔لیکن جب وہ ہندوؤں کے پاس جاتے ہیں ، ان کی بیویاں
ان سے آزادی سے ملتی ہیں، وہ ان سے باتیں کرتی ہیں، اس لئے وہ ہندؤوں کا اچھا اثر لے کر واپس
جاتے ہیں کیونکہ انہیں عورتوں سے بات چیت کرنا زیادہ مرغوب ہوتا ہے۔کہیں مغربیت کے دلدادہ لوگ
محض اپنی نفسانی خواہشات کو پورا کرنے کا آلہ کار بنانے کے لئے انہیں علمی اور سیاسی میدان میں لانے کا
بہانہ بنا کر پردہ کے خلاف بھڑکاتے ہیں۔کہیں وہ اپنے آپ
کو علماء میں سے گردانے جانے کا ارادہ اور سعی
لے کر عورتوں کے مطالبات کو پورا کرنے کا سوال لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں۔یہ چیزیں جہاں
عورت کو احمدیت کے قبول کرنے سے روک رہی ہیں، وہاں مردوں میں بھی تبلیغ کے رستہ میں روک بن
رہی ہیں۔مرد بھی عورت کا نام لے کر احمدیت سے ہٹ رہے ہیں۔کچھ تو اس لئے کہ عورتوں کی مجلس سے
زیادہ فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور کچھ اس لئے کہ اگر چہ ان میں عورتوں کی مجلس سے زیادہ فائدہ اٹھانے
کی خواہش نہیں لیکن ان کی عورتیں، بہنیں اور بیٹیاں کالجوں میں جاتی ہیں، وہ مغربیت کی دلدادہ ہوتی ہیں،
اس لئے وہ مردوں کو بھی احمدیت سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرتی ہیں۔غرض مرد کبھی ذاتی طور پر اور کبھی بیوی
بچوں کی خواہشات کا خیال کر کے مغربیت کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔اور جو اس کی مخالفت کرتا ہے، اسے
وہ برا سمجھتا ہے۔اب اگر عورتوں کے مسائل پر روشنی ڈالی جائے تو یہ چیزیں عورتوں کے حق کی طرف مائل ہونے
میں روک بن جاتی ہیں۔وہ سارے دلائل سن کر یہ کہہ دیتی ہیں ، ہاں جی تم مرد جو ہوئے۔آپ کی تو غرض
ہی یہ ہے کہ ہم تہذیب سے بے بہرہ رہیں، پردہ ہمارے منہ پر ہوتا ہے ، نقاب سے ہمیں تکلیف ہوتی ہے،
دوسری شادی سے ہمیں تکلیف ہوتی ہے۔تمہارے تو مزے ہی مزے ہیں۔آپ ایسا نہ کریں تو پھر مزے
کیسے اٹھائیں؟ پھر بعض عورتیں یہ کہہ دیتی ہیں کہ مرد کے ہاتھ میں قلم جو ہوا، اس لئے جو چاہے ، وہ لکھ
دے۔وہ یہ کہنے سے ڈرتی ہیں کہ مذہب ایسا کہتا ہے۔وہ کہتی ہیں ، مرد جو چاہتا ہے ، مذہب کے نام پر کہہ
دیتا ہے۔اس کے ہاتھ میں قلم ہے، جو چاہے، لکھ دے۔گویا یہ باتیں مذہب سے تعلق نہیں رکھتیں۔مردوں
نے محض اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے مذہب کے نام پر لکھ دی ہیں۔96
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1949ء
اس کا ایک ہی علاج ہوسکتا ہے۔وہ یہ کہ عورتیں مبلغ بنیں۔اگر وہ عورتوں میں تبلیغ کریں گی تو
ہمارے رستہ سے یہ روک یقینا ہٹ جائے گی۔مرد عورتوں میں تبلیغ کرے گا تو انہیں یہ کہنے کا موقع مل جائے
گا کہ مرد کے ہاتھ میں قلم جو ہوئی، جو چاہا لکھ دیا۔لیکن اگر عورت
تبلیغ کرے گی تو دلائل پر بات آجائے گی۔اور ہمیں یقین ہے کہ اسلام دلائل میں ہمیشہ غالب رہتا ہے۔مر تبلیغ کرے گا تو جذباتی باتیں تبلیغ میں روک
بن جائیں گی ، دلائل پر بات نہیں آئے گی۔عورت سمجھے گی کہ بوجہ مرد ہونے کے یہ اس بات پر زور دیتے
ہیں۔عورت مرد کے مقابلہ میں دلیل کو سوچتی نہیں، اس لئے ہماری ہر دلیل بے کار جائے گی۔لیکن یہی باتیں
جب ایک عورت کے منہ سے نکلیں گی تو بات جذباتی رنگ میں ہی نہیں رہے گی بلکہ خالص عقلی رنگ اختیار کر
جائے گی۔اور خالص عقلی رنگ میں یقیناً ہمارا پہلو غالب رہے گا۔دوسرے عورتیں عورتوں میں تبلیغ کر کے
انہیں اسلام کی طرف لے آئیں گی تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ مردگھروں میں بجائے مخالفت کے احمدیت
کی تعریف سنیں گے اور اس طرح وہ احمدیت کے زیادہ قریب آجائیں گے۔ان سب باتوں کو سوچنے کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں عورتوں میں بھی وقف زندگی کی
تحریک کو جاری کروں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اس میں مشکلات بھی ہوں گی۔مگر ان کا حل بھی سوچا جا
سکتا ہے۔پھر اگر عورتیں اس تحریک میں شامل ہوں گی تو ان کے لئے علیحدہ نظام قائم کرنا ہوگا اور اسے
عورتوں کے سپر دہی کرنا ہو گا۔ورنہ مشکلات زیادہ پیدا ہو جائیں گی اور مخالفین کی طرف سے اعتراضات
بھی ہوں گے۔لیکن لجنہ کے ذریعہ یہ کام کیا جاسکتا ہے۔جس طرح تحریک جدید مردوں کے لئے کام کر
رہی ہے، اسی طرح لجنہ اماء اللہ عورتوں کے لئے کام کرے گی۔اس کی طرف سے بجٹ آجایا کرے گا اور ہم
اسے منظور کر دیا کریں گے۔لیکن خرچ سارا عورتوں کی کمیٹی ہی کرے گی۔یہ کام کس طرح ہوگا اور واقف زندگی عورتوں کی زندگی کیسے گزرے گی؟ یہ بھی ایک نازک سوال
ہے۔واقف زندگی عورتیں اگر واقف زندگی مردوں سے نہیں بیاہی جائیں گی تو بہت سی مشکلات پیش
آئیں گی۔خاوند کہیں نوکری کررہا ہوگا اور عورت کہیں تبلیغی کام کر رہی ہوگی۔اس کا حل یہی ہے کہ جو
عورتیں اس تحریک میں شامل ہوں ، وہ واقف زندگی مردوں سے شادی کریں۔جب وہ واقف زندگی
مردوں سے شادی کریں گی تو عورت کو مقدم رکھتے ہوئے ، ہم اس کے خاوند کو بھی اسی علاقہ میں لگا دیں
گے، جہاں عورت کے کام کو زیادہ اہمیت ہوگی۔پھر تبلیغ کی کیا صورت ہوگی؟ میں نے اس پر بھی غور کر کے
تسلی کر لی ہے۔اس کا انتظام ایک بڑی حد تک ہو سکتا ہے۔اصل سوال شادی کا ہے اور اس کا علاج یہ ہے
97
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1949ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد سوم
کہ ایسی عورت کی شادی واقف زندگی مرد سے ہو۔یا شروع شروع میں ایسی عورتیں لے لی جائیں، جو بیوہ
ہوں یا بڑی عمر کی ہوں، ان کے بچے جوان ہو چکے ہوں، انہیں گھروں میں کوئی خاص کام نہ ہو اور ان کے
مرد بھی انہیں اجازت دے دیں کہ وہ اشاعت اسلام کا کام کریں۔ایسی عورتوں کو ہم کہیں گے کہ جاؤ تم
دین کی خدمت کرو۔شریعت نے تمہیں ان قیود سے آزاد کر دیا ہے، جو اسلام کی وجہ سے ایک نوجوان
عورت پر عائد ہوتی ہیں۔شروع شروع میں ایسی عورتوں کو تربیت دے کر کام کو فوراً شروع کر دینا چاہئے۔اس کے بعد وہ لڑکیاں ، جن کو ان کے والدین اجازت دیں ، انہیں صنعت و حرفت اور دوسری چیزیں ، جو
عورتوں میں تبلیغ کے لئے ضروری ہیں ،سکھا کر اور دینی تعلیم دے کر باہر بھجوایا جائے۔یہ ایک نئی چیز ہے لیکن مسیح اول کے زمانہ میں اس پر عمل ہوا ہے۔ہمارے سامنے بھی وہ مشکلات
در پیش ہیں، جو مسیح اول کو در پیش آئیں۔اس لئے انہیں دور کرنے کے لئے وہی طریقہ استعمال کیا جائے
گا، جو مسیح اول کے حواریوں نے کیا۔وہ بھی عورتوں سے تبلیغ کا کام لینے پر مجبور ہو گئے تھے اور ہم بھی عورتوں
سے تبلیغ کا کام لینے کے لئے مجبور نظر آتے ہیں۔قرون اولیٰ کے مسلمانوں کو وہ مشکلات پیش نہیں آئی تھیں،
جو ہمیں پیش آ رہی ہیں۔کیونکہ وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم کے مثیل تھے۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام جہاں مہدی اور احمد تھے، وہاں آپ
کو عیسی اور مسیح کا نام بھی دیا گیا ہے۔مسیح اور عیسی ہونے
کی وجہ سے آپ کو بھی وہی مشکلات پیش آئیں گی، جو مسیح اول کو پیش آئیں۔اور ان کے دور کرنے کے
لئے وہی طریقہ استعمال کیا جائے گا، جو مسیح اول کے حواریوں نے استعمال کیا۔"
ہم مومنوں کی نقل کریں گے اور جو کام مخلصین اور مومنین کرتے تھے ان میں یہ بھی شامل
تھا کہ انہوں نے عورتوں سے تبلیغ کا کام لیا بلکہ فلسطین میں حضرت مسیح علیہ السلام کی موجودگی میں عورتوں
سے یہ کام لیا گیا۔پس اس اعلان کے ذریعہ میں اس نئے پہلو کو بھی جماعت کے سامنے رکھتا ہوں۔ایسی عورتیں،
جو گھریلو ذمہ داریوں سے آزاد ہوگئی ہوں اور وہ مجھتی ہوں کہ وہ سلسلہ کے لئے مفید ہوسکتی ہیں، انہیں میں
تحریک کرتا ہوں کہ اگر خدا تعالیٰ انہیں توفیق دے تو وہ اپنی بقیہ عمر احمدیت کی تبلیغ میں لگائیں۔اور پھر وہ
لڑکیاں ، جن کے والدین اجازت دے دیں اور وہ بجھتی ہوں کہ وہ تبلیغ کر سکتی ہیں، وہ آگے آئیں۔لیکن وہ
یا درکھیں کہ وہ سلسلہ کے لئے اسی وقت ہی مفید ہوسکتی ہیں، جب ان کے خاوند واقف زندگی ہوں۔ان کی
اگر کسی واقف زندگی سے منگنی ہو گئی ہے تو پھر ان کے لئے اس تحریک میں شامل ہونا آسان ہے۔یا اگر وہ
98
جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1949 ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
کجھتی ہیں کہ وہ اپنے جذبات پر قابو پالیں گی اور شادی کے لئے اپنے انتخاب کو واقفین تک ہی محدود کر
سکیں گی تو وہ آگے آئیں اور اس تحریک میں شامل ہوں۔کل جب میں نے اس تحریک کا ذکر کیا تو ایک لڑکی
نے کہا، میں بھی اپنی زندگی وقف کرنا چاہتی ہوں۔میں نے اس سے کہا پہلے تم اپنے خاوند کی زندگی وقف
کراؤ۔میں سمجھتا ہوں کہ اس ذریعہ سے تبلیغ بہت زیادہ کارآمد ہو جائے گی اور اس سے بہت زیادہ مفید
نتائج پیدا ہوں گے۔اور یہ پردہ جو صرف جسم پر ہی نہیں ، عقلوں
پر بھی پڑا ہوا تھا، دور ہو جائے گا۔اور چند
سال تک ہماری تبلیغ بیسیوں گنے زیادہ ہو جائے گی لیکن اس کے لئے نیا انتظام کرنا ہوگا۔میں سمجھتا ہوں کہ
مردوں کے لئے جو وقف زندگی کا نظام قائم کیا گیا ہے، وہ بھی ناقص ہے۔دو سال تک میں اس پر غور کرتارہا
ہوں۔خدا نے چاہا تو جب میں ربوہ میں مستقل رہائش اختیار کرلوں تو اس وقت اس نظام میں ہی ایسی
تبدیلیاں کی جائیں گی، جو سلسلہ کے لئے زیادہ مفید اور زیادہ کارآمد ہوسکیں“۔مطبوعه روزنامه الفضل 26 اپریل 1950 ء )
99