تحریک کے آغاز پر جماعتی جذبہ اور کم مائیگی دونوں ایمانی تاریخ میں زندہ مثال ہیں۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 25 نومبر 1949ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 نومبر 1949ء
تحریک کے آغاز پر جماعتی جذ بہ اور کم مائیگی دونوں ایمانی تاریخ میں زندہ مثال ہیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 نومبر 1949ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔چونکہ مجھے تین دن سے در دنفرس کا دورہ ہے، اس لئے میں کھڑے ہو کر خطبہ نہیں پڑھ سکتا۔بلکہ ممکن ہے، نماز بھی بیٹھ کر پڑھاؤں۔ہاں کوشش کروں گا کہ نماز کھڑے ہو کر ہی پڑھاؤں لیکن درد کی
شدت کی وجہ سے مجھے سجدے اور قعدے میں پاؤں نکال کر ہی سجدہ یا قعدہ کرنا پڑے گا۔جیسا کہ احباب کو معلوم ہے یا کم از کم ان احباب کو معلوم ہے، جو معاملات کو سوچنے اور ان پر غور
کرنے کے عادی ہیں اور اس پر ان کے خطوط ، جو دو تین ہفتے سے آ رہے ہیں، شاہد ہیں کہ یہ جمعہ سابقہ
روایات کے مطابق تحریک جدید کے نئے سال کی تحریک کے اعلان کرنے کا جمعہ ہے۔تحریک جدید کو شروع ہوئے پندرہ سال ہو چکے ہیں۔اب یہ سولہواں سال شروع ہورہا ہے۔جس
جوش اور جس جذ بہ اور ایثار کے ساتھ جماعت کے دوستوں نے پہلے سال کے اعلان کو قبول کیا تھا اور جس کم
مائیگی اور کمزوری کے ساتھ ہم نے یہ کام شروع
کیا تھا، وہ دونوں باتیں ایمان کی تاریخ میں ایک اہم حیثیت
رکھتی ہیں۔وہ جذبہ، جوش اور ایثار بھی جس کے ساتھ اس کام کو شروع کیا گیا تھا، غیر معمولی اور مومنوں کی
شاندار روایات کے مطابق تھا اور وہ بے بسی اور کم مائیگی جس کے ساتھ ہم نے یہ کام شروع کیا تھا، وہ بھی
مومنوں کی تاریخ کی ایک زندہ مثال
تھی۔یعنی تھی تو وہ بے بسی تھی تو وہ بے کسی تھی تو وہ کم مائیگی لیکن وہ اس
بات کی شہادت دے رہی تھی کہ مومن ایسے ہی حالات سے گزرا کرتے ہیں۔وہ اس بات کی شہادت دے
رہی تھی کہ گزشتہ انبیاء کی جماعتوں کو ایسی مشکلات سے ہی دو چار ہونا پڑا ہے۔پس وہ بے بسی، بے کسی اور کم
مائیگی بھی مومنوں کی جماعت سے ہماری جماعت کو ملاتی تھی۔اور وہ جوش اور وہ جذ بہ اور ایثار، جو جماعت
نے دکھایا، وہ بھی ہمیں مومنوں کی جماعت سے ملاتا تھا۔گویا 34ء کا نومبر ایک نشان تھا، سلسلہ احمدیہ کے
مخالفوں کے لئے۔وہ ایک دلیل اور برہان تھا، سو چنے اور غور کرنے والوں کے لئے۔کہ یہ جماعت خدا تعالیٰ
کی طرف سے ہے اور یہ انہیں قدروں پر چل رہی ہے، جن پر گزشتہ انبیاء کی جماعتیں چلتی چلی آئی ہیں۔101

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 نومبر 1949ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
تحریک جدید کے پہلے سال، میں نے جماعت سے 27 ہزار روپیہ کی اپیل کی تھی۔میں اب خود
بھی نہیں مان سکتا کہ آیا ایسا ہوسکتا ہے۔لیکن جیسا کہ خطبہ کے الفاظ سے ظاہر ہے، وہ 27 ہزار روپیہ کی اپیل
تین سال کے لئے تھی۔یعنی وہ 27 ہزار روپیہ 9- 9 ہزار روپیہ سالانہ کر کے تین سال کے لئے مانگے گئے
تھے۔اپنی ہوش کے وقت ، یعنی اب جبکہ میں سوچتا ہوں، میں یہ خیال بھی نہیں کر سکتا اور نہ جماعت کے غور
کرنے والے لوگ خیال کر سکتے ہیں کہ اس کے معنی کیا تھے؟ کہا یہ گیا تھا کہ ہم ساری دنیا کو فتح کرنے کے
لئے نکلنے لگے ہیں۔کہا یہ گیا تھا کہ اب طاغوتی طاقتیں انتہائی زور کے ساتھ اسلام اور احمدیت پر حملہ آور
ہوئی ہیں، اس لئے ہمیں اب احمدیت کی حفاظت کے سامانوں کو کمال تک پہنچا دینا چاہئے۔دعوئی تو یہ کیا
گیا تھا کہ ہم تمام دنیا کے حملوں کا دفاع کرنے کے لئے کھڑے ہورہے ہیں۔اور یہ کہ ہم نے دنیا بھر میں
احمدیت کی تبلیغ کو وسیع کرنا ہے۔لیکن اس کام کے لئے مانگا گیا تھا، صرف نو ہزار روپیہ سالانہ ، جو امریکہ
جانے والے مبلغ کے ایک طرف کے کرایہ میں ہی خرچ ہو جاتا ہے۔ابھی کچھ دن ہوئے خلیل احمد ناصر
امریکہ گئے ہیں۔غالبا ان کے پاکستان کے امریکہ تک کے کرایہ پر نو ہزار روپے لگے ہیں۔اسی طرح
صوفی مطیع الرحمن صاحب، جب امریکہ سے واپس آئے تھے تو ان کے کرایہ پر دس بارہ ہزار روپیہ خرچ آ
گیا تھا۔پس صرف ایک جگہ پر جانے والے مبلغ کے ایک طرف کے کرایہ کے لئے جتنے اخراجات کی
ضرورت تھی، اتنی رقم کے لیے جماعت میں تحریک کرنا عقل سے باہر نہیں تو اور کیا ہے؟ اس سے صاف پتہ
لگتا ہے کہ اس وقت ہماری بے بسی اور بے کسی کی کیا حالت تھی ؟ اس وقت میں یہ محسوس کرتا تھا کہ ہماری
جماعت اتنی کمزور اور اتنی غریب ہے کہ ان سے نو ہزار روپیہ سے زائد رقم مانگی ، ناممکن بات ہے۔اور میں
نے اس وقت یہ سمجھا تھا کہ اس وقت جوش کی حالت میں ہم جماعت سے اتنا روپیہ لے لیں تو لے لیں،
ور نہ ہو سکتا ہے کہ اگلے سال جماعت میں اتنا جوش نہ ہو کہ وہ نو ہزار روپیہ کی رقم دے سکے۔اس لئے میں
نے تین سال کے لئے نو نو ہزار روپیہ کے حساب سے ستائیس ہزار روپیہ غالبا اکٹھاما نگ لیا۔پس میری وہ
تحریک بتاتی ہے کہ کم از کم میں اس وقت یہ سمجھتا تھا کہ جماعت کی حالت نو ہزار روپیہ دینے کی نہیں۔میری
یہ تحریک بتاتی ہے کہ میں اس وقت یہ سمجھتا تھا کہ ہم نے اگر انتہائی زور لگا کر روپیہ جمع کر لیا تو صرف نو ہزار
روپیہ سالانہ جمع کر سکتے ہیں۔میری یہ تحریک بتاتی ہے کہ میں اس وقت یہ سمجھتا تھا کہ یہ نو ہزار روپے بھی جمع
کرنا ، وقتی جوش کے مطابق ممکن ہیں۔ورنہ بالکل ممکن ہے کہ جوش ٹھنڈا ہو جائے تو یہ بھی جمع نہ ہوسکیں۔اس
لئے میں نے کہا کہ تین سال کی رقم اکٹھی لے لو اور 27 ہزار لے لو لیکن ہوا کیا ؟ ہوا یہ کہ جماعت نے جو
102

-
خطبہ جمعہ فرموده 25 نومبر 1949 ء
تحریک جدید۔ایک الہی تحریک۔۔۔جلدسوم
وعدہ کیا ، وہ ایک لاکھ روپیہ کا تھا۔یعنی بجائے 9 ہزار روپیہ کے، جماعت کے وعدے ایک لاکھ روپے کے
ہو گئے۔لیکن وصولی ایک لاکھ، دس ہزار روپیہ کی ہوئی۔لوگوں کے دلوں میں تو یہ خوف ہوتا ہے کہ جو وعدہ کیا
گیا ہے، وہ پورا بھی ہوگا یا نہیں۔لیکن ہم نے یہ نمونہ دیکھا کہ جماعت نے ایک لاکھ روپیہ کا وعدہ کیا اور
وصولی ایک لاکھ ، دس ہزار روپیہ کی ہوئی۔گو یا جس چیز کو جماعت سے تین سال کے لئے مانگا گیا تھا، اس
سے چار گنا زیادہ رقم پہلے ہی سال ہمارے پاس آگئی۔اور جب کام کرنے لگے تو یہ محسوس ہوا کہ 9 ہزار
روپیہ سالانہ کی رقم شاید سوتے ہوئے یا نیم بے ہوشی کی حالت میں تجویز کی گئی تھی۔یہ رقم تو ان اخراجات کا ،
جو ہم نے کرنے ہیں، ایک قلیل ترین حصہ کہلانے کی بھی مستحق نہیں۔تب میں نے دوسرے سال پھر تحریک کی اور جماعت سے کہا کہ میں ایک لاکھ دس ہزار روپیہ، جو
جمع کیا گیا تھا، خرچ کر چکا ہوں، اب اور روپیہ لاؤ۔اس وقت شاید پانچ ، چھ آدمی تھے، جنہوں نے کہا،
حضور ! ہمیں جہاں تک یاد ہے، آپ نے یہ روپیہ تین سال کے لئے مانگا تھا۔اور جو چندہ ہم نے دیا تھا، وہ
تین سال کے لئے دیا تھا۔لیکن باقی ساری جماعت نے یہ لفظ بھی نہیں کہے کہ آپ نے تو یہ روپیہ تین سال
کے لئے مانگا تھا۔ابھی پہلا ہی سال گزرا ہے، آپ مزید روپیہ کیسے مانگ رہے ہیں؟ گویا پانچ ہزار افراد
میں سے ، جنہوں نے اس تحریک میں حصہ لیا تھا، صرف پانچ آدمیوں کا ذہن اس طرف گیا کہ آپ نے 127
ہزار روپیہ تین سال کے لئے مانگا تھا اور ہم نے ایک لاکھ دس ہزار روپیہ دیا ہے، اب آپ دوبارہ کیسے مانگ
رہے ہیں؟ یہ کتنی حیرت انگیز بات ہے کہ یہ بات صرف پانچ آدمیوں کے ذہن میں آئی ، باقی چار ہزار،
نوسو، پچانوے آدمیوں نے بھی میرا وہ خطبہ پڑھا تھا یا نہیں؟ ان کے کان میں بھی میرے 27 ہزار روپیہ
والے مطالبہ کے الفاظ پڑے تھے یا نہیں؟ جن سے یہ نتیجہ نکلتا تھا کہ یہ رقم تین سال کے لئے مانگی گئی تھی ،
ان چار ہزار نوسو، پچانوے آدمیوں کی ضروریات بھی ویسی ہی تھیں ، جیسے ان پانچ آدمیوں کی ، جنہوں نے
یہ کہا کہ آپ نے یہ رقم تین سال کے لئے مانگی تھی۔ان کے بھی بیوی بچے تھے ، ان کے لیے بھی سامان
معیشت جمع کرنے میں مشکلات تھیں۔لیکن میرے 27 ہزار و پیر والے مطالبہ کے الفاظ یاد دلاتے ہیں،
صرف پانچ آدمی۔باقی چار ہزار نوسو، پچانوے آدمی یہ الفاظ اپنی زبانوں سے نہیں نکالتے کہ آپ نے
تین سال کے لئے یہ رقم مانگی تھی۔وہ بغیر کسی اعتراض کے بغیر کسی احتجاج کے اور بغیر کسی یاد دہانی کے چندہ
لکھواتے ہیں اور پہلے سے بھی زیادہ جوش کے ساتھ لکھواتے ہیں۔اور دوسرے سال ایک لاکھ بیس ہزار
کے وعدے وصول ہوتے ہیں۔103

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 نومبر 1949ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
پھر یہ تحریک جاری رہی اور بڑھتی رہی، یہاں تک کہ دسویں سال جماعت کا تین لاکھ روپیہ کا
وعدہ تھا۔پھر میں نے کہا کہ دس سال نہیں، میں اس تحریک کو انہیں سال چلانا چاہتا ہوں۔اور نو جوان اور
ان احمدیوں کے لئے ، جو اس تحریک کے بعد سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے ہیں، نئی تحریک کرنا چاہتا ہوں۔میں نے اس وقت کہا کہ پچھلی تحریک میں حصہ لینے والوں میں سے، جو چاہیں ، اپنے نویں سال کے وعدہ
کے برابر دے سکتے ہیں۔پھر اگلے سال ، وہ اپنے آٹھویں سال کے وعدہ کے برابر دیں۔اسی طرح وہ
آئندہ اپنے وعدوں میں کمی کرتے چلے جائیں۔یہاں تک کہ انیسویں سال، ان کا وعدہ پہلے سال کے
وعدہ کے برابر ہو جائے۔لیکن ہوا یہ کہ بہت کم لوگوں نے اس رخصت سے فائدہ اٹھایا اور گیارھویں سال
بھی باوجود میری اس رعایت کے اڑھائی لاکھ روپیہ وصول ہوا۔اور اب قریباً تین لاکھ کے وعدے آتے
ہیں۔گویا بجائے پیچھے ہٹنے کے جماعت آگے کی طرف بڑھی ہے۔یہ تحریک اسی طرح چلتی گئی۔یہاں تک کہ ہمیں قادیان سے نکلنا پڑا اور مشرقی پنجاب اور
ہندوستان کے بعض اور علاقوں کے لوگ اپنے مرکزوں سے ہل گئے اور ان کے پاؤں اکھڑ گئے۔لیکن
باوجود اس کے جو تحریک 1947ء میں ہوئی ، وہ 1946 ء کی تحریک سے کم نہیں تھی۔اور وصولی کا حال بھی
قریباً ویسے ہی رہا۔پھر 1948ء میں جو تحریک ہوئی ، وہ 1947ء کی تحریک سے کم نہیں تھی۔لیکن 1948 ء )
کی تحریک کے متعلق میں افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ اس کی وصولی کی نسبت وہ قائم نہیں رہی، جو پہلے
سالوں کی رہی ہے۔جیسا کہ میں بتا چکا ہوں، پچھلے سالوں میں سو فیصدی سے بھی زیادہ وصولی ہوئی۔لیکن
اس دفعہ جو وصولی ہوئی ہے، وہ کوئی 70 فیصدی کے قریب ہے۔گویا 30 فیصدی وعدے ابھی واجب الا دا
ہیں۔اور جیسا کہ میں پہلے اعلان کر چکا ہوں، یہ وصولیاں جاری رکھی جاتی ہیں۔سوائے ان لوگوں کے جو
بلا عذر چندہ ادا کرنے میں کوتاہی کرتے ہیں۔انہوں نے بقایا کیا ادا کرنا ہے، وہ تو ایک دن خدا کی جماعت
سے نکالے جائیں گے۔باقی لوگ، جو مجبوری کی وجہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ باوجود
ان کی کمزوری کے اللہ تعالیٰ انہیں پورا ثواب دے دیتا ہوگا۔اور وہ بھی ناخنوں تک زور لگا دیں گے کہ اپنے
بقائے بھی صاف کریں اور آگے کی طرف بھی قدم بڑھا ئیں۔لیکن جو لوگ غفلت اور سستی کی وجہ سے پیچھے
رہ جاتے ہیں اور قربانی کی پوری کوشش نہیں کرتے ، وہ خدا تعالیٰ کے دربار میں اس مقام پر نہیں پہنچ سکتے ،
جس مقام پر وہ لوگ پہنچتے ہیں، جو دین کے لئے اپنی جان تک لڑا دینے میں دریغ نہیں کرتے۔نومبر 44ء میں جونئی تحریک
کی گئی تھی اور نو جوانوں اور احمدیت میں نئے داخل ہونے والوں سے
اپیل کی گئی تھی کہ وہ اس میں حصہ لیں ، میں افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ یہ تحریک اس شان تک نہیں پہنچی ،
104

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 نومبر 1949 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
جس تک پہلی تحریک پہنچی تھی۔یقیناً اس وقت کی جماعت ، اس جماعت سے بہت زیادہ ہے، جو 34 ء میں
تھی۔اور یقیناً بہت سے نئے آدمی احمدیت میں داخل ہوئے ہیں۔جو تجارتوں، نوکریوں ، کمائی اور علم کے
لحاظ سے اس جماعت کے افراد سے بہت زیادہ ہیں، جو 1934ء میں تھی۔اور بہت سے نوجوان ایسے
ہیں، جن کو اب نوکریاں ملی ہیں۔پہلے انہوں نے اس تحریک میں حصہ نہیں لیا تھا یا پہلے ماں باپ نے رسمی
طور پر ان کی طرف سے حصہ لیا ہوا تھا۔اور اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ ان پر اتنی ذمہ داریاں نہیں ، جو
پہلوں پر ہیں ، کیونکہ ان میں سے اکثر اہل وعیال والے تھے اور یہ نوجوان یا غیر شادی شدہ ہیں یا ان کے
اولاد نہیں ، اس نئی تحریک کے وقت ان سے یہ امید کی جاتی تھی کہ وہ پہلوں سے پیچھے نہیں رہیں گے۔لیکن
پانچ سالہ دور کے بعد ان کے وعدے صرف ایک لاکھ پندرہ ہزار تک پہنچے ہیں۔اور اس سے بھی زیادہ
افسوسناک بات یہ ہے کہ ان کی طرف سے وصولی بھی بہت کم ہوئی ہے۔مثلاً پانچویں سال کے وعدوں
میں سے صرف 46 یا 47 فیصدی وعدے وصول ہوئے ہیں۔اس کے معنی یہ ہیں کہ ہمیں نو جوانوں کے
ایمان
کی فکر کرنی چاہئے۔اس کے معنی یہ ہیں کہ ہم ٹی پور پروہ اعتماد نہیں کر سکتے، جو پہلوں پر کیا جاسکتا تھا۔لیکن ہمارا سفر ابھی بہت لمبا ہے، ہمارا کام بہت بڑا ہے، ہماری منزل ابھی بہت دور ہے۔ان حالات میں ایک یا دو نسل کا سوال نہیں ، اسلام کی فتح تک شاید پانچ یا چھ نسلیں لگ جائیں۔گی۔کیونکہ اسلام کی کامل فتح کے یہ معنی ہیں کہ دنیا کا اکثر حصہ مسلمان ہو جائے۔اسلام کی فتح کے یہ معنی
ہیں کہ دنیا کی اکثر حکومتیں مسلمان ہو جائیں۔یہ دن کتنی دور ہیں؟ جس رفتار سے ہم چل رہے ہیں، اس
رفتار سے شاید ہمیں اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کے لئے کئی ہزار سال چاہئیں۔لیکن الہی سنت یہ ہے کہ الہی
جماعتوں کی رفتار پہلے ست ہوتی ہے، پھر الہی نشانوں کے ساتھ یکدم ترقی ہو جاتی ہے۔رسول کریم صلی
اللہ علیہ والہ وسلم مکہ میں پیدا ہوئے۔آپ کے دعویٰ نبوت سے دس سال بعد تک آپ پر صرف 80 یا 90
آدمی ایمان لائے اور تیرہ سال کے بعد آپ پر ایمان لانے والے صرف اڑھائی ، تین سو تھے۔لیکن پھر
یکدم آپ کی امت بڑھنی شروع ہوئی اور جہاں تیرہ سال میں صرف اڑھائی، تین سو آدمی آپ کی امت
میں شامل ہوئے تھے ، وہاں اگلے آٹھ سال میں سارا عرب مسلمان ہو چکا تھا۔پس گو پہلے رفتار سست تھی
لیکن بعد میں رفتار ترقی تیز ہوگئی۔اسلام کے تنزل کے زمانہ کے متعلق رسول
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے
فرمایا ہے کہ لوگ رات کو مسلمان سوئیں گے اور صبح کو کافر اٹھیں گے۔لوگ صبح کو مسلمان اٹھیں گے اور رات
کو کا فرسوئیں گے۔لیکن ایک وقت ایسا آتا ہے کہ یہ قول الٹ جاتا ہے۔دین کی فتح اور کامیابی کا جب
وقت آتا ہے تو یہ حالت ہو جاتی ہے کہ لوگ رات کو کا فر ہوتے ہیں، صبح کو اٹھتے ہیں تو مسلمان ہوتے ہیں۔105

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 نومبر 1949ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
صبح کو کا فراٹھتے ہیں مگر جب رات کو سوتے ہیں تو مسلمان ہوتے ہیں۔اور دنیا تیز قدمی کے ساتھ بھاگتی
دوڑتی اسلام کے جھنڈے تلے جمع ہو جاتی ہے۔ہم موجودہ زمانہ کی ترقی پر قیاس نہیں کر سکتے۔ہم اس الہی
سنت کو دیکھتے ہیں، جو پہلے انبیاء کی جماعتوں کے ساتھ چلتی چلی آئی ہے۔اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کی پہلے 13 سال والی ترقی کو مد نظر رکھا جائے تو پہلے تیرہ سال میں صرف اڑھائی، تین سو آدمی ایمان
لائے تھے۔اگر بعد میں بھی یہی رفتار ترقی رہتی تو 1300 سال میں صرف 30 ہزار مسلمان ہوتے۔مگر اب
تو میں لاکھ بھی نہیں تمہیں کروڑ بھی نہیں، دنیا میں ساٹھ کروڑ مسلمان ہیں۔کتنے گندے ہی سہی مگر اسلام کا
نام تو لیتے ہیں۔لیکن اگر وہی رفتار ترقی رہتی، جو پہلے تیرہ سال میں حاصل ہوئی تو آج تیرہ سو سال کے بعد
صرف تیس ہزار مسلمان ہوتا۔لیکن ہیں 60 کروڑ۔یعنی 20 ہزار گنا زیادہ ہیں۔گویا جس قدم کے ساتھ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پہلے 13 سالوں میں چلے تھے ، بعد میں آنے والے سالوں میں اس سے
ہیں ہزار گنازیادہ چلے۔لیکن میں اس میں بھی غلطی کر رہا ہوں۔پچھلے پانچ سو سال سے تو مسلمان گر رہے
ہیں۔اس لئے مسلمانوں کی جو تعداد بڑھی، وہ اس ترقی کا نتیجہ ہے، جو انہوں نے پہلی تین، چار صدیوں
میں کی۔اگر مسلمانوں کی موجودہ ترقی کو پہلی چند صدیوں تک پھیلایا جائے تو گویا جس قدم کے ساتھ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پہلے 13 سالوں میں چلے تھے ، بعد میں آنے والے سالوں میں اس سے
میں لاکھ گنا زیادہ چلے۔اسی رنگ میں اگر ہماری ترقی ہو اور ہیں لاکھ کو ہماری موجودہ تعداد سے ضرب دو تو
دنیا پر کوئی آدمی باقی نہیں رہ جاتا۔دنیا کی ساری آبادی دوارب ہے۔گویا اگر موجودہ حالت سے ہم ہیں
لاکھ گنا زیادہ ترقی کریں تو دس کھرب ہو جاتے ہیں۔اس لئے ہمیں موجودہ حالت سے قریباً ساڑھے چار
ہزار گنا زیادہ رفتار کی ضرورت ہے۔ہمیں لاکھ گنا زیادہ رفتار کی نہیں۔غرض ہم اپنی آئندہ ترقی کو موجودہ
رفتار پر قیاس نہیں کر سکتے۔لیکن بہر حال فتح کے لئے کچھ وقت تو چاہئے۔حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کی
ترقی میں تین سو سال لگے تھے۔ہمارے مسیح محمدی ہیں، موسوی نہیں۔اس لئے اگر اس سے آدھا زمانہ بھی
لے لو تو ایک سو پچاس سال بنتے ہیں۔275 سال میں حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کی جماعت کو ایک
ملک یعنی روم کی حکومت ملی تھی۔اگر اس مدت کا نصف لے لیں تو ایک سو سینتیس سال میں ہمیں ایک
حکومت مل سکتی ہے۔ہماری جماعت پر ساٹھ سال گزر چکے ہیں تو گویا آئندہ 77 سال کے عرصہ میں ہمیں
ایک حکومت مل جانی چاہئے۔ہمارے ہاں اوسط عمر 30 سال ہے۔لیکن اگر اوسط عمر 25 سال لے لی جائے
تو 77 سال میں تین نسلیں ہوئیں۔اور موجودہ نسل کو ملا کر چار ہوئیں۔گویا چار نسل میں ہم چھوٹی سے چھوٹی
106

تحریک جدید - ایک اپنی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 نومبر 1949ء
ترقی کر سکتے ہیں۔مگر ایک حکومت کامل جانا کوئی ترقی نہیں۔ویسے اگر خداتعالی جلد ترقی دے دے تو دے
دے، ورنہ یہ چیز ایسی ہے، جو ہمیں گھبرا دیتی ہے کہ ایک چھوٹی سے چھوٹی ترقی کے لئے ہمیں چار نسلوں کی
ضرورت ہے۔اور اگر ہماری نسل کمزور ہورہی ہو تو آئندہ تین نسلوں کا کیا حال ہو گا ؟
پس میں نو جوانوں اور خصوصاً ان نو جوانوں کو ، جو مجلس خدام الاحمدیہ میں داخل ہو چکے ہیں،
ہوشیار کرتا ہوں کہ وہ اپنے مقام اور فرض کو پہچانیں اور اپنے اندر ایسا تغیر پیدا کریں کہ ان کو پہلے لوگوں
سے کم ایماندار قرار نہ دیا جائے۔ان کی آگ پہلوں سے زیادہ جوش والی ہونی چاہئے ، ان کے شعلے پہلوں
سے زیادہ اونچے ہونے چاہئیں، ان کی رفتار پہلوں سے زیادہ تیز ہونی چاہئے۔ان نصائح کے بعد میں تحریک جدید کے دفتر اول کے سولہویں سال اور دفتر دوم کے چھٹے سال کا
اعلان کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ دوست اس میں پہلے سے زیادہ حصہ لینے کی کوشش کریں گے۔اور دفتر
دوم میں پہلے سے زیادہ لوگ حصہ لینے کی کوشش کریں گے اور گزشتہ سال جو غلطی ان سے سرزد ہوئی ہے،
اس کا بھی ازالہ کریں گے اور اس سال میں بہت بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔دیکھو ہمارے سامنے بہت بڑا کام ہے، جو ہمیں کرنا ہے۔جب ہندوستان سے باہر ہم نے اپنا
کوئی مبلغ نہیں بھیجا تھا تو دوسرے ممالک کے لوگ ہمیں شرمندہ نہیں کر سکتے تھے۔کیونکہ وہ ہم سے واقف
نہیں تھے۔لیکن اب جبکہ دوسرے ممالک میں ہم اپنے مشن قائم کر چکے ہیں، مالی تنگی کی وجہ سے انہیں بند کر
دیں تو دنیا ہمیں کتنا ذلیل سمجھے گی۔مثلاً جب تک امریکہ میں ہم نے اپنا مبلغ نہیں بھیجا تھا، وہاں کے رہنے
والے ہمیں شرمندہ نہیں کر سکتے تھے۔لیکن جب ہم نے اپنا مبلغ بھیج دیا تو آج ہم اگر اس مشن کو بند کردیں
گے تو ہماری آنکھیں ان کے سامنے ہمیشہ نیچی رہیں گی۔وہ لوگ کہیں گے کہ ایک قوم اٹھی ، اس نے جھوٹے
دعوے کئے کہ ہم حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت عیسی علیہ السلام اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کے نقش قدم پر ہیں۔لیکن جب کام کا وقت آیا تو وہ میدان سے بھگوڑوں کی طرح بھاگ گئی۔پس اگر
ہم نے شرمندگی سے بچنا ہے تو ہمیں اپنی قربانیوں کو زیادہ سے زیادہ وسیع کرنا پڑے گا۔میں گزشتہ سالوں میں سال کے اختتام سے تین، چار ماہ پہلے چند بار دوستوں کو یاد دہانی کرایا
کرتا تھا۔لیکن اس سال میں نے یاد دہانی نہیں کرائی۔اس لئے کہ میں دیکھوں تم خود کیا کرتے ہو؟ آئندہ
خطبات میں بھی میں دوستوں کو اس طرف توجہ دلاؤں گا۔لیکن اب صرف ان الفاظ کے ساتھ تحریک جدید
کے نئے سال کا آغاز کرتا ہوں۔جو لوگ اس میں پہلے شامل تھے ، وہ کوشش کریں کہ اس میں زیادہ حصہ
107

خطبہ جمعہ فرمود و 25 نومبر 1949ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ہیں۔سوائے ان کے ، جو ملازمتوں سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔ان کے لئے رعایت کے وہی قواعد ہیں، جن کا
پہلے اعلان کیا جا چکا ہے اور جو فوت ہو گئے ہیں، ان کے چندے جاری سمجھیں جائیں گے۔کیونکہ موت ان
کے اختیار میں نہ تھی۔سوائے ان کے، جن کے عزیزوں نے ان کو ثواب پہنچانے کے لئے ان کے چندے
کو جاری رکھا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ان کے لئے اس کا ثواب لکھتا رہے گا۔دفتر دوم کے لئے نو جوانوں کو خصوصاً خدام الاحمدیہ کو چاہئے کہ وہ جہاں جہاں بھی ہوں ، پورے
زور کے ساتھ اس میں حصہ لیں اور دوسروں کو اس میں حصہ لینے کی ترغیب دلائیں۔انہیں چاہئے کہ وہ
سارے شہر اور علاقہ میں پھریں، خود وعدے لکھوائیں اور جو لوگ اس میں شامل نہیں ہیں یا جو لوگ مصنوعی
طور پر اس میں شامل تھے ، یعنی ان کے برسر روزگار نہ ہونے کی وجہ سے ان کے والدین نے رسمی طور پر ان
کی طرف سے حصہ لیا ہوا تھا یا جن لوگوں نے پورے طور پر اس میں حصہ نہیں لیا تھا، ان
لکھوائیں اور زیادہ سے زیادہ لکھوائیں اور پھر ان کی وصولی کی طرف بھی توجہ دیں۔میں نے صدر مجلس
خدام الاحمدیہ کا بار اسی لئے اٹھایا ہے تا جماعت کے نوجوانوں کو دین کی طرف توجہ دلاؤں۔سو میں سب
سے پہلے ان کے سپرد یہ کام کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنے ایمان کا ثبوت دیں گے اور آگے سے
بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔اور کوئی نوجوان ایسا نہیں رہے گا، جو دفتر دوم میں شامل نہ ہو۔اور کوشش کریں
سے وعدے
کہ ساری کی ساری رقم وصول ہو جائے۔پہلی غلطیاں جو سرزد ہوئی ہیں، ان کا بھی ازالہ کریں۔اگر گزشتہ سالوں کے بقائے وصول ہو جائیں تو دو، اڑھائی لاکھ روپیہ آجاتا ہے۔ابھی بہت سے
کام ہیں، جو ہم نے کرنے ہیں۔تحریک جدید کا بہت سا قرض باقی ہے، جو ادا کرنا ہے۔اور ابھی بعض جگہوں
پر جہاں مشن قائم ہو چکے ہیں، مسجدیں تیار کرنی ہیں اور یہ کام روپیہ چاہتے ہیں۔لیکن پہلے ہمارا فرض ہے کہ
اپنا قرض اتاریں۔میں دیکھتا ہوں کہ بیرونی ممالک کی جماعتوں کے چندے جس نسبت سے بڑھ رہے
ہیں، اس نسبت سے ہمارے چندے نہیں بڑھ رہے۔مثلاً گولڈ کوسٹ کی جماعت نے اس سال ایک لاکھ
روپیہ چندہ دیا ہے۔اب انہوں نے ایک لاکھ روپیہ اس کالج کے لئے بھی دینے کا وعدہ کیا ہے، جو وہاں بنایا
جائے گا۔دیکھو وہ کتنی نئی اور چھوٹی جماعت ہے لیکن وہ اپنی قربانی کو بڑھا رہی ہے۔اس طرح مجھے اس بات
سے بھی خوشی ہوئی ہے کہ ہندوستان کی جماعتوں نے ، جو قادیان کے مرکز کے ساتھ وابستہ ہیں، قربانی میں
معتد بہ حصہ لیا ہے۔کجا یہ حالت تھی کہ ان کی طرف سے کوئی رقم وصول نہیں ہورہی تھی اور کجا یہ کہ اس سال ان کا
بجٹ ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گیا ہے۔حالانکہ وہ پاکستان کی جماعت کا صرف آٹھ فی صدی ہیں۔گو ضرورت اس
108

زیک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 نومبر 1949ء
سے بھی زیادہ قربانی کی ہے۔لیکن بہر حال جماعت نے قربانی کی اعلیٰ درجہ کی مثال پیش کی ہے۔اس لحاظ
سے ہمارا یہاں کا بجٹ 18 لاکھ کا ہونا چاہیے بلکہ اس سے بھی زیادہ لیکن ہمارا بجٹ بہت کم ہے۔صدر انجمن
احمدیہ کی موجودہ آمدن صرف آٹھ نو لاکھ ہے۔حالانکہ ہندوستان کے احمدیوں کی مالی حالت پہلے کی نسبت
بہت زیادہ کمزور ہے۔ان کی آمد میں محدود ہو چکی ہیں اور ابھی بہت سی جماعتیں باقی ہیں، جن کی طرف سے
چندہ کی تفصیلات وصول نہیں ہوئیں۔ہوسکتا ہے کہ قادیان سے وابستہ جماعتوں کا بجٹ دولاکھ تک پہنچ
جائے۔جب میں خلیفہ ہوا تھا، ہمارا بجٹ 60 ہزار روپیہ کا تھا۔گویا قادیان سے وابستہ جماعتوں کا سالانہ
بجٹ ، اس بجٹ کے تین گنے سے بھی زیادہ ہے۔پس یہاں کی جماعتوں
کو قربانی میں بہت زیادہ آگے بڑھنے
کی کوشش کرنی چاہئے۔مومن کی یہ کوشش ہونی چاہئے کہ وہ پیچھے نہ رہے۔پس میں اس دعا کے ساتھ کہ خدا تعالیٰ آپ سب کو ایمان میں ہر روز بڑھنے کی توفیق عطا
فرمائے ، اس سولہویں سال کی تحریک کو شائع کرتا ہوں۔اور امید کرتا ہوں کہ دوست اپنے بقائے بھی ادا
کریں گے اور پہلے سے زیادہ وعدے بھی لکھوائیں گے۔اور خدام الاحمدیہ کوشش کریں کہ کوئی نوجوان ایسا
ندر ہے، جس نے تحریک جدید دفتر دوم میں حصہ نہ لیا ہو اور پھر کوئی رقم ایسی نہ رہے، جو وصول نہ ہو۔( مطبوعه روزنامه الفضل 02 دسمبر 1949ء)
109

آج 10 میں سے 10 باقی