اعلیٰ اخلاق کے بغیر کوئی قوم طاقت حاصل نہیں کرسکتی۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 16 دسمبر 1949 ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 16 دسمبر 1949ء
اعلیٰ اخلاق کے بغیر کوئی قوم طاقت حاصل نہیں کر سکتی
خطبہ جمعہ فرمودہ 16 دسمبر 1949ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔آج میں واقفین تحریک جدید اور کارکنان سلسلہ احمدیہ کے متعلق خواہ وہ آنریری ہوں یا گزارہ
خوار ہوں، بعض ضروری امور بیان کرنا چاہتا ہوں۔تحریک جدید کو چاہئے کہ وہ فوراً اس خطبہ کو شائع ہونے
کے بعد رجسٹر ڈ کر کے ہر مبلغ کو خواہ وہ ملک کے اندر کام کر رہا ہے یا ملک سے باہر کام کر رہا ہے، بھجوا دے۔اور مدارس میں وہ طلباء ، جنہوں نے زندگیاں وقف کی ہوئی ہیں یا جو مبلغ کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ، ان کو بھی
اکٹھا کر کے یہ خطبہ سنادیا جائے۔اور اس بات پر کفایت نہ کی جائے کہ انہوں نے خطبہ خود سن لیا ہے۔قرآن کریم سے یہ بات ظاہر ہے اور میں نے جماعت کو اس کی طرف بار بار توجہ دلائی ہے کہ
اصل طاقت انسان میں اس کے اخلاق فاضلہ سے پیدا ہوتی ہے۔اخلاق فاضلہ سے میری مراد اس جگہ پر
ہندوستانی اخلاق نہیں۔یعنی کسی سے نرمی اور ملاطفت سے پیش آنا۔یہ چیز بھی بے شک اخلاق فاضلہ میں
ہی داخل ہے۔لیکن یہ اخلاق فاضلہ کے نہایت ہی محدود معنی ہیں۔اخلاق فاضلہ کے معنی در حقیقت ان اعلیٰ
افعال کے ہوتے ہیں، جو ہر قسم کے انسانی اعمال کا محرک بنتے ہیں۔اور جب تمام انسانی اعمال اعلیٰ درجہ
کے خیال اور اعلیٰ درجہ کے اصول کے تابع ہو جائیں یا دوسرے الفاظ میں یوں کہو کہ شریعت کے مطابق ہو
جائیں تو وہ ملک کے لئے مفید ہوتے ہیں۔خلق کے معنی جہاں یہ ہیں کہ انسان کسی دوسرے سے نرمی کا
برتاؤ کرے، وہاں خلق کے معنوں میں یہ چیز بھی داخل ہے کہ وہ موقع پر بہادری، دلیری اور جرات سے کام
لے۔خلق کے معنی جہاں مناسب موقعہ پر اپنے جذبات کو ابھارنے کے ہوتے ہیں ، وہاں خلق کے معنی یہ
بھی ہیں کہ وہ اطاعت اور فرماں برداری سے کام لے اور نظم کی پابندی اختیار کرے۔یہ ساری باتیں
اخلاق میں داخل ہیں۔جہاں خلق کے معنی نرمی کے ہیں، وہاں خلق کے معنی یہ بھی ہیں کہ موقع پر دہ جرات
اور دلیری سے دشمن کا مقابلہ کرے اور اس کو زیر کرے۔جہاں خلق کے معنی غربت اور تکلیف کو برداشت
کرنے کے ہیں، وہاں خلق کے معنی یہ بھی ہیں کہ وہ مال آنے پر اس کا صحیح استعمال کرے اور خدا تعالی اور
اس کے بندوں کی رضامندی کو حاصل کرنے کی کوشش کرے۔111

خطبہ جمعہ فرمودہ 16 دسمبر 1949ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
در حقیقت اعلی اخلاق کے بغیر کوئی قوم طاقت حاصل نہیں کر سکتی۔بعض تو میں ایسی ہوتی ہیں، جن
کو اپنے اعداد پر بھروسہ ہوتا ہے۔بعض قوموں کو استعداد پر بھروسہ ہوتا ہے۔بعض قوموں کو اپنے مال اور
دولت پر بھروسہ ہوتا ہے۔لیکن الہی سلسلے ابتداء میں ان سب باتوں سے محروم ہوتے ہیں۔نہ ان کے پاس
حکومت ہوتی ہے، نہ ان کے پاس مال و دولت ہوتی ہے، نہ ان کے پاس دنیاوی سامان ہوتے ہیں، نہ ان
میں دنیا وی استعدادیں ہوتی ہیں اور نہ ان کے اعداد زیادہ ہوتے ہیں۔تعداد میں وہ کم ہوتے ہیں، دنیوی
سامانوں میں وہ کم ہوتے ہیں، مال ان کے پاس تھوڑے ہوتے ہیں ،حکومت انہیں حاصل نہیں ہوتی۔پھر
وہ کیا چیز ہے، جس کے ذریعہ انہیں امید ہوتی ہے کہ ہم کامیاب ہو جائیں گے اور دنیا کو فتح کرلیں گے؟
ظاہر ہے کہ وہ چیز صرف الہی فضل ہے۔مگر فضل الہی کو جذب کس طرح کیا جا سکتا ہے؟ فضل الہی اعمال
صالحہ سے جذب کیا جاتا ہے اور اعمال صالحہ کا نام ہی اخلاق فاضلہ ہے۔پس وہ ایک ہی چیز ، جو الہی
سلسلوں کی فتح کا موجب ہوا کرتی ہے، یہی اعلیٰ کردار اور بلند اخلاق ہیں۔اگر ان کی طرف سے ہماری
توجہ ہٹ جائے ، اگر اساتذہ یہ مد نظر نہ رکھیں کہ تعلیم میں سب سے زیادہ اہمیت اخلاق فاضلہ کو حاصل ہے تو
جو پور پیدا ہوگی ، وہ سلسلہ کے لئے زیادہ مفید نہیں ہوگی۔میں کچھ عرصہ سے دیکھ رہا ہوں کہ ہمارے مبلغین میں وہ اخلاق فاضلہ نظر نہیں آتے ، جو ان میں
ہونے چاہئیں۔جہاں جہاں ہمارے ایک سے زیادہ مبلغ ہیں، وہاں سے متواتر رپورٹیں آرہی ہیں کہ وہ
آپس میں لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں اور ماتحت مبلغ اپنے افسر مبلغین کی اطاعت نہیں کرتے۔نتیجہ اس کا یہ
ہوتا ہے کہ وہاں ہماری تبلیغ رک جاتی ہے اور وہاں کی جماعت پر اس کا برا اثر پڑتا ہے۔یہ لوگ سلسلہ کا
روپیہ لے کر وہاں بیٹھے پارٹی بازی کر رہے ہیں۔بھلا یہ کون سے فخر کی بات ہے کہ کوئی کہے کہ اگر میں
وقف میں نہ آتا تو میں دو، اڑھائی سو روپیہ ماہوار کا سکتا تھا اور یہاں مثلاً 60-70 روپے ملتے ہیں؟ لیکن
سوال یہ ہے کہ کیا 60-70 روپے حرام کھانے جائز ہیں؟ فرض کرو ایک شخص وقف میں نہ آتا تو وہ دو،
اڑھائی سور و پیہ ماہوار کما سکتا تھا، وہ اتنی آمد چھوڑ کر وقف میں آیا اور اخلاق فاضلہ نہ دکھائے تو اس کے معنی
یہ ہوں گے کہ وہ خدا تعالیٰ کا اس کے بدترین دشمنوں سے بھی زیادہ دشمن ہے۔کیونکہ بدترین سے بدترین
دشمن بھی اپنا نقصان کر کے خدا تعالیٰ کی دشمنی نہیں کرتا۔مگر یہ شخص اپنا نقصان کر کے بھی خدا تعالیٰ کی دشمنی کر
رہا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی دشمنی میں انتہا درجہ کا بڑھا ہوا ہے۔پہلے یہ بات افریقہ میں شروع ہوئی ، پھر ملایا میں، پھر انڈونیشیا سے ایسی اطلاعات موصول ہوئی
ہوئی، پھر ملایا انڈونیشیاسے
شروع ہوئیں، اب انگلینڈ سے بھی ایسی رپورٹیں آرہی ہیں، جن سے شقاق اور لڑائی جھگڑے کی بو آتی ہے۔112

خطبہ جمعہ فرمودہ 16 دسمبر 1949ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
افریقہ کے تو ایک مبلغ کو میں نے واپس بلا لیا ہے اور دفتر والوں کو ہدایت دی ہے کہ اس سے آئندہ تبلیغ کا کام
نہ لیا جائے بلکہ دفتر میں کلرک کا کام لیا جائے۔مگر مجھے اطلاع نہیں ملی ، آیا میرے اس حکم پر عمل کیا گیا ہے یا
نہیں؟ بلکہ مجھے شبہ ہے کہ اس کو بھلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔لیکن بہر حال خواہ اس کے ہمدرد اور دوست
اس پر کتنا ہی پردہ ڈالنے کی کوشش کریں ، وہ اس پر پردہ نہیں ڈال سکیں گے۔انڈونیشیا سے بھی ایسی اطلاع
آئی ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض جو نیز مبلغ سینئر مبلغ کے خلاف ریشہ دوانیاں کرتے ہیں اور وہ لوگوں
کو ان کے خلاف ابھارتے ہیں۔اب انگلینڈ سے یہ اطلاع آئی ہے کہ افسر نے اپنے ماتحت کو کوئی حکم دیا مگر
اس نے ماننے سے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ ظلمانہ حکم ہے، میں اسے ماننے کے لئے تیار نہیں۔حالانکہ وہ حکم
صرف یہی تھا کہ ہمارے سلسلہ کے پرانے کارکن مفتی محمد صادق صاحب کو کوئی مضمون چاہئے تھا۔جس
رسالہ میں وہ چھپا تھا، اس کا حاصل کرنا مقصود تھا۔انہوں نے انگلینڈ کے مبلغ انچارج کو لکھا کہ اس
کی نقل مجھے
بھجوادی جائے یا یہ لکھا کہ اس کی نقل فلاں آدمی کو جوز برتبلیغ ہے، بھجوا دی جائے۔اس نے اپنے ماتحت مبلغ کو
کہا کہ اس مضمون کی ایک نقل ٹائپ کر دے۔لیکن اس نے کہا کہ یہ ظالمانہ حکم ہے، میں اسے ماننے کے لئے
تیار نہیں۔میرے نزدیک ایسے لوگ سلسلہ کے پکے دشمن ہیں۔وہ اپنی زندگیاں وقف کریں یا اپنا کوئی اور نام
رکھ لیں۔بھلا اس سے زیادہ جہالت کی بات اور کیا ہوگی کہ کوئی شخص نظم میں فرق کرے؟ دنیا میں کتنی حکومتیں
چل رہی ہیں، ان میں کسی ماتحت افسر کو یہ جرات نہیں ہوتی کہ وہ اپنے اعلیٰ افسر کا حکم ماننے سے انکار کر
دے۔لیکن ہمارے مبلغین اپنے افسروں کا حکم نہیں مانتے اور ان کے خلاف ریشہ دوانیاں کرتے ہیں اور
لوگوں کو ان کے خلاف ابھارتے ہیں۔اس کا یہی مطلب ہے کہ خدا تعالیٰ جوتیاں نہیں مارسکتا، دنیوی افسر
جوتیاں مار سکتے ہیں۔اور چونکہ یہ لوگ جو تیاں مار سکتے ہیں، اس لئے ان کے سامنے سر جھک جاتا ہے۔اور
خدا تعالیٰ چونکہ جو تیاں نہیں مارتا ، اس لئے لوگ بے ایمان ہو جاتے ہیں اور اس کی گرفت کو نہیں پہچانتے۔میں مرکزی کارکنوں کو بھی نصیحت کروں گا کہ اس کی ایک حد تک ذمہ داری ان پر بھی ہے۔ان
میں سے بعض ذاتی تعلقات کو سلسلہ کے مفاد پر ترجیح دیتے ہیں۔کسی کا کوئی رشتہ دار یا دوست آگیا اور اس
نے کوئی بات کہہ دی تو اس کا کام کر دیا۔میں ایسے لوگوں کو بھی خواہ وہ افسر ہوں یا ماتحت یہ کہوں گا کہ
سلسلہ خدا کا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اگر میں مرجاؤں گا تو خدا تعالیٰ مجھ سے بہتر آدمی کھڑا کرے گا ، جو اس
کو چلائے گا۔جب تک آسمان کا فیصلہ زمین پر صادر نہیں ہوتا ، یہ سلسلہ کمزور نہیں ہوسکتا۔پس یہ لوگ یہ
خیال نہ کر لیں کہ چلو اس خلیفہ کو ٹرخاتے جاؤ، دوسرے سے ہم بچ جائیں گے۔یہ یا درکھو جو حالات خلافت
اولی میں پیدا ہوئے تھے، وہ یہاں پیدا نہیں ہوں گے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے وقت میں تو
113

خطبہ جمعہ فرمود : 16 دسمبر 1949ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلدسوم
بادشاہت فور امل گئی تھی لیکن ہمیں نہیں ملی۔مگر وہاں تنظیم بگڑ گئی تھی ، یہاں تنظیم نہیں بگڑے گی۔بعض لوگو
استنباط کر کر کے مجھے لکھتے ہیں کہ تیسرے یا چوتھے خلیفہ کے وقت میں یوں ہو گیا تھا۔میں ان سے پوچھتا
ہوں کہ جو اس وقت وہاں ہوا تھا، یہاں ہوا ہے؟ وہ تو بادشاہ ہو گئے تھے۔لیکن مجھے تو ابھی بادشاہت نظر
نہیں آتی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام میں جو فرق تھا، وہ فرق
یہاں بھی نظر آئے گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مثیل تھے۔لیکن حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام، حضرت
مسیح علیہ السلام کے مثیل ہیں۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کی وفات کے بعد
جلد ہی تنظیم بگڑ گئی تھی۔اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد بھی تنظیم بگڑ گئی۔حضرت مسیح علیہ
السلام کی خلافت اب بھی چل رہی ہے، خواہ اب پہلی صورت نہیں رہی لیکن پوپ اب بھی چل رہا ہے۔اس
لئے تمہیں یہ امید نہیں رکھنی چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد خلافت جلد یا بدیرختم ہو
جائے گی اور تم من مانی کاروائیاں کر سکو گے۔تمہارے ساتھ وہی معاملہ کیا جائے گا، جو سیح علیہ السلام کی
جماعت کے ساتھ کیا گیا تھا۔یہ درست ہے کہ یہاں باغی عناصر موجود ہیں لیکن تمہیں یا درکھنا چاہیئے کہ
باغی عناصر حضرت مسیح علیہ السلام کے وقت میں بھی موجود تھے۔مگر کیا انہوں نے حضرت مسیح علیہ السلام یا
آپ کی جماعت کو کوئی نقصان پہنچایا؟ اسی طرح ان لوگوں کا اس قسم کی امید رکھنا احمقانہ بات ہوگی۔اور ان
کی خواہشات ان کی اپنی تعبیر کے مطابق کبھی بھی پوری نہیں ہوں گی۔لیکن ساتھ ہی میں افسروں کو بھی اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ دینداری اور تقویٰ اختیار کریں
اور اپنے ماتحتوں میں نظم پیدا کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔اور ساتھ ہی میں انہیں اس طرف بھی توجہ دلاتا
ہوں کہ وہ ماتحت سے محبت سے پیش آئیں۔بے شک وہ شخص منافق ہے، جو کسی بھی اشتعال
پر نظم کو توڑتا
ہے۔بے شک وہ شخص مردود ہے، جو کسی بھی اشتعال پر نظم کو توڑتا ہے۔اگر اشتعال انتہا درجہ کا بھی ہو، تب
بھی اسے یہ حق حاصل نہیں کہ وہ نظم کو توڑے۔ہاں بعد میں وہ اپیل کر سکتا ہے اور اپنی بات افسران بالا تک
پہنچا سکتا ہے۔لیکن اگر وہ نظم کو توڑتا ہے تو اسی وقت جماعت سے نکل جاتا ہے، وہ احمدی نہیں رہتا۔جب
تک وہ تو بہ کر کے احمدیت میں دوبارہ داخل نہ ہو۔لیکن وہ افسر جو ایسے سامان پیدا کر دیتے ہیں کہ دوسرا
شخص مرتد ہو جائے ، وہ بھی کم سزا کا مستحق نہیں۔حضرت مسیح ناصری نے کہا ہے کہ افسوس ہے ، اس شخص پر
جس کی وجہ سے دوسرا آدمی ٹھو کر کھا جاتا ہے۔اور حقیقت یہی ہے کہ ایسا آدمی جس کی وجہ سے دوسرا آدمی
مرتد ہو جائے ، حالانکہ وہ اس طریق سے جائز طور پر بچ سکتا تھا، کم سزا کا مستحق نہیں۔114

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمود 160 دسمبر 1949ء
ہمارے اخلاق دوسروں سے بالا ہونے چاہئیں۔ابھی جب میں لا ہور گیا تو مجھے ایک غیر ملکی کا
پیغام ملا کہ وہ مجھے ملنا چاہتا ہے۔میں نے انہیں چائے پر بلا لیا۔جب وہ مجھے ملنے آئے تو ان کے ساتھ ان
کا ایک اور دوست بھی تھا، جو ان سے درجہ میں کم تھا۔میں دروازہ میں کھڑا تھا۔میں نے دیکھا کہ اس شخص
نے ، جو آگے تھا، دوسرے شخص کو اشارہ کیا کہ آپ آگے بڑھیں۔لیکن پھر پچھلے شخص کا ہاتھ مجھے نظر آیا، جس
سے میں نے سمجھا کہ پچھلے شخص نے اگلے شخص سے کہا ہے کہ نہیں آپ ہی آگے جائیں۔ان کے اس طریق
کار سے میں یہی سمجھا کہ وہ شخص بڑا ہے اور یہ ماتحت ہے۔جب وہ چائے کے میز کے قریب پہنچے تو جیسے یہ
قاعدہ ہوتا ہے کہ بڑا آدمی میزبان کے قریب بیٹھتا ہے اور چھوٹا کرسی پر بیٹھتا ہے، اگلے آدمی نے پچھلے کو
آگے بڑھنے کے لئے کہا۔مگر اس نے اشارہ کیا کہ آپ ہی بیٹھ جائیں۔اور وہ آگے آکر میرے پاس بیٹھ
گیا۔مجھے یہ معلوم تھا کہ میرے پاس بیٹھنے والا شخص بھی دوسرے شخص سے تعلق رکھتا ہے۔کیونکہ میں اس
سے پہلے مل چکا تھا، میں اتنا سمجھتا تھا کہ یہ بھی اس کے کام میں شریک ہے۔اور ایک بڑا ہے اور ایک چھوٹا۔مگر دوسرے شخص کو آگے کرنے کی وجہ سے میں نے یہ نتیجہ نکالا کہ دوسرا کام میں بڑا درجہ رکھتا ہے اور وہ جسے
میں جانتا ہوں ، چھوٹا۔خیر باتیں ہوتیں رہیں۔بعد میں، میں نے ایک دوست سے، جوان کا واقف تھا،
پوچھا کہ کیا جو نیا آدمی تھا، وہ بڑے درجے کا تھا اور پرانا چھوٹے درجہ کا ؟ تو اس نے کہا کہ نہیں، جو نیا آدمی
ہے، وہ تو پرانے سے بہت چھوٹا ہے۔میں نے کہا، پھر یہ کیا بات ہے کہ جب وہ مجھے ملنے کے لئے آیا تو
بڑے نے چھوٹے کو آگے بڑھنے کے لئے کہا؟ اس پر مجھے جواب ملا کہ مغربی لوگوں میں یہ رواج ہے کہ
اپنے سے چھوٹوں میں وقار نفس پیدا کرنے کے لئے ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔یہ طریق نہایت اچھا
ہے۔اور افسروں کا یہ فرض ہونا چاہئے کہ وہ اپنے ماتحتوں کا ادب اور احترام کریں اور ان سے اس رنگ
میں سلوک کریں کہ انہیں احساس ہو کہ ان کا افسران کا اعزاز کرنا چاہتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے جو تعلیمی ادارے ہیں، ان کی اصلاح کی بھی ضرورت ہے۔ہمارے
تعلیمی ادارے اخلاق کی طرف بہت کم توجہ دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے دینیات
کی تعلیم کا بھی ستیا ناس
ہو رہا ہے اور اخلاق بھی ستیا ناس ہو رہے ہیں۔انہیں اداروں سے مبلغ بن کر آتے ہیں۔ہاں کالج اور ہائی
سکول کی حالت بہتر ہے۔اور یہ افسوسناک امر ہے کہ دین داری کی تعلیم دینے والے ادارے، بے دین
ثابت ہورہے ہیں۔لیکن جو دینداری کی تعلیم دینے والے ادارے نہیں، ان کی حالت بہتر ہے۔میں ان
لوگوں کو واضح طور پر کہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر وہ سلسلہ احمدیہ میں رہنا چاہتے ہیں اور اس کا مفید وجود بننا
115

خطبہ جمعہ فرمودہ 16 دسمبر 1949ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
چاہتے ہیں تو وہ اپنی بھی اصلاح کریں اور تلامذہ کے اخلاق کو بھی درست کریں۔ورنہ میری نظر میں ان کی کو
علمیت کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔اگر وہ سلسلہ کے لئے مفید وجود ثابت نہ ہوں تو ان کی میری نظر میں کوئی قدر
نہیں۔ایسے آدمی جو اخلاق میں گرے ہوتے ہیں، انہیں اسی طرح باہر پھینک دیا جائے گا، جس طرح
دودھ سے مکھی کو نکال کر باہر پھینک دیا جاتا ہے۔کتنے افسوس کی یہ بات ہے کہ وہ مبلغ جن کا یہ کام ہے کہ وہ
دوسروں میں نظام کی روح پیدا کریں ، وہ جہاں جاتے ہیں، لڑنے لگ جاتے ہیں۔مولوی کیا ہو ہلکا کتا ہوا
کہ جہاں جاتا ہے ، لوگوں
کو کا تنا پھرتا ہے۔آخر وجہ کیا ہے کہ دوسری قوموں میں بھی نظم پایا جاتا ہے لیکن تم
میں نظم نہیں پایا جاتا؟ اس کی وجہ یہی ہے کہ اساتذہ یہ باتیں تلامذہ کے کانوں میں نہیں ڈالتے۔وہ صرف
فَعَلَ فَعَلا فَعَلُوا کی گردانیں رٹواتے ہیں، عمل کی طرف توجہ نہیں دلاتے۔حالانکہ میں سمجھتا ہوں، عربوں
نے فعل کی گردانیں بنائی ہی اس لئے تھیں کہ وہ عمل کی طرف توجہ دلائیں۔فعل کے معنی کام کرنے کے
ہوتے ہیں۔بنانے والوں نے تو فعل کی گردانیں بنائیں لیکن پڑھنے والوں نے عمل ہی چھوڑ دیا۔اساتذہ
کو نہ عمل کی طرف توجہ ہے، نہ اخلاق کی طرف توجہ ہے۔نہ انہیں اس ذمہ داری کا احساس ہے، جو سلسلہ کی
طرف سے ان پر عائد ہوتی ہے اور نہ انہیں یہ روح تلامذہ میں پیدا کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔میں کہتا ہوں کہ ماتحت کو اپنے افسر کا حکم ماننا ہی پڑے گا، خواہ وہ کتنی ہی ذلت اور رسوائی والا حکم
ہو۔اسے کام سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے ، چاہے اسے موت ہی آجائے۔ہاں بعد میں وہ اپیل کر سکتا ہے اور
اس افسر کے خلاف بھی کاروائی ہوسکتی ہے۔لیکن پہلے اسے حکم مانا ہوگا، بعد میں اپیل ہوگی۔پھر افسر کے
خلاف باتیں نہیں کرنی چاہئیں، لوگوں میں اس کے خلاف پراپیگنڈا نہیں کرنا چاہئے۔جو ایسا کرتا ہے،
ایک جاہل بھی یہ سمجھ سکتا ہے کہ وہ روپیہ ضائع کرتا ہے۔یہی جھگڑا، جو انگلستان میں ہوا ہے، بتا تا ہے کہ اس
شخص میں پہلے سے منافقت پائی جاتی تھی۔چنانچہ ایک یورپین مرتد نے ایک جگہ کہا کہ انگلستان کے سب
مبلغوں میں سے وہ شخص (یعنی یہ منافقت کا مرتکب ) سب سے اچھا تھا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس
مرتد کے کان بھرنے والوں میں سے یہ شخص بھی تھا اور اپنے افسر کے خلاف اسے ابھارتا تھا۔اس لئے وہ
خوش تھا کہ یہ میری تائید کر رہا ہے۔اگر یہ نہیں تو وجہ کیا ہے کہ ایک منافق ، ایک مومن کی تعریف کرتا ہے؟
سیدھی بات ہے کہ جو منافق ، رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر اعتراض کرتا ہے ، وہ حضرت ابوبکریا
حضرت عمرؓ کی تعریف نہیں کرے گا۔اگر وہ کسی ایسے شخص کی ، جو بظا ہر مومن کہلاتا ہے، تعریف کرتا ہے تو
معلوم ہوگا کہ اس میں بھی منافقت کی روح پائی جاتی ہے۔116

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 16 دسمبر 1949ء
ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس ایک یہودی ، ایک مسلمان کے خلاف مقدمہ
لے کر آیا۔آپ نے یہودی کے حق میں فیصلہ دیا۔مسلمان باہر نکلا اور اس نے یہودی سے کہا کہ چونکہ میں
رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سامنے اچھی طرح بات نہیں کر سکا، اس لئے چلو، حضرت عمر سے فیصلہ
کرائیں۔یہودی چونکہ تھوڑے تھے، اس نے سمجھا شاید اگر میں نہ مانا تو اپنا حق حاصل نہ کر سکوں۔اس نے
یہ بات مان لی۔وہ حضرت عمر کے پاس گئے اور کہا کہ ہم آپ سے اپنے جھگڑے کا فیصلہ کروانا چاہتے
ہیں۔بات میں تفصیل کا بھی پتہ چل جاتا ہے۔اس یہودی نے باتوں باتوں میں کہا کہ میں نے یوں کہا،
اس نے یوں کہا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے یوں کہا۔حضرت عمرؓ نے فرمایا۔اس کا کیا مطلب
ہے؟ اس نے کہا، ہم پہلے رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس مقدمہ لے گئے تھے اور آپ نے
میرے حق میں فیصلہ فرما دیا تھا۔حضرت عمر اندر گئے اور تلوار لے آئے اور اس سے اس مسلمان کی گردن اڑا
دی۔اور فرمایا جو شخص ، رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے فیصلہ پر راضی نہیں اور مجھ سے فیصلہ کرانا چاہتا
ہے، وہ مجھے منافق بنانا چاہتا ہے۔پس جو اعلی کارکنوں پر معترض ہے اور کسی دوسرے کارکن کی تعریف کرتا ہے تمہیں فوراً سمجھ جانا
چاہئے کہ اس میں بھی منافقت کی کوئی رگ پائی جاتی ہے۔یہ مغربی مرتد کہتا ہے کہ انگلینڈ میں سب برے
تھے، صرف فلاں شخص اچھا تھا۔اور یہ شخص وہ ہے، جس نے نظم کوتوڑا اور افسر کی بات ماننے سے انکار کیا۔پس معلوم ہو گیا کہ یہ شخص پہلے سے منافق تھا اور منافق اس سے خوش تھے۔میں تم پر واضح کر دینا چاہتا ہوں
کہ تم اپنے تئیں تباہ کر رہے ہو۔اور جب تم اپنے تئیں تباہ کر رہے ہو تو یہ میرے بس کی بات نہیں کہ میں
تمہیں بچا سکوں۔اور نہ ہی خدا تعالیٰ تمہیں بچا سکتا ہے۔کیونکہ اس نے پہلے سے یہ فیصلہ کر دیا ہوا ہے کہ جو
شخص اپنے آپ کو تباہ کرنا چاہتا ہے، وہ کرلے، میں اسے نہیں بچاؤں گا۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ تم اگر خدا
تعالی کی جماعت کو تباہ کرنا چاہتے ہو یا نجات کا دروازہ اپنے اوپر بند کرنا چاہتے ہو تو میں تمہاراذمہ دار نہیں
اور نہ ہی خدا تعالیٰ تمہیں بچاسکتا ہے۔پس اساتذہ کا یہ طریق درست نہیں کہ وہ تلامذہ کے اخلاق کو درست کرنے کے لئے کوشش نہیں
کرتے۔ورنہ یہ نہ ہوتا کہ مولوی جہاں جاتے ، فساد کرتے۔جو ایسا کرتے ہیں، احمدیت سے ان کا دور کا
تعلق بھی نہیں۔ایسے شخص لعنتی ہیں۔مجھے ڈر ہے کہ ان کی اولادیں بھی لعنتی ہوں گی۔کوئی مولویت کا تمغہ
انہیں خدا کی لعنت سے بچ نہیں سکتا۔تیرہ سو سال کے بعد خدا تعالیٰ نے دنیا میں دوبارہ نور کو قائم کیا ہے۔تیرہ
117

خطبہ جمعہ فرمودہ 16 دسمبر 1949ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
سو سال کے بعد خدا تعالیٰ نے اسلام کی عظمت کے دوبارہ سامان پیدا کئے ہیں۔تیرہ سو سال کے بعد تم لوگو
ایسے تھے، جن کو خدا تعالیٰ نے اس نور کو قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائی تم میں سے ایک مولوی ایسا کرتا ہے تو
اول درجے کا بے ایمان ہے۔تمہارا یہ فرض ہے کہ تم ایسے آدمیوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھو اور انہیں منہ نہ
لگاؤ تم میں سے ہر شخص یہ سمجھ لے کہ یہ کالی بھیڑ ہے، یہ بھیڑیا ہے، یہ ایک داغ ہے، جو جماعت کے ماتھے پر
لگا ہوا ہے۔تم اسے اگر نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہو اور اسے منہ نہیں لگاتے تو سمجھ لو، دو میں سے ایک بات ضرور
ہوگی یا تو وہ اپنی اصلاح کرلے گا اور ہمیں اس بات سے خوشی ہوگی کہ ہمارا ایک بھاگا ہوا بھائی ہمیں دوبارہ آ
ملا۔یا پھر وہ بھاگ جائے گا اور اگر وہ بھاگ جائے گا تو خدا تعالیٰ ہمیں ایک لعنت سے بچالے گا۔شاید آپ
لوگوں میں سے کوئی شخص کہے کہ اگر کوئی بے ایمان ہے تو اس میں جماعت کی ذمہ داری کیا ہے؟ میں کہتا
ہوں، اس میں جماعت کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اسے نفرت کی نگاہ سے دیکھے اور منہ نہ لگائے۔جب کوئی
شخص بے ایمان ہوگا تو تمہارے ان جذبات کی وجہ سے یا تو وہ اپنی اصلاح کرلے گا اور یا جماعت سے اپنا
رشتہ توڑلے گا۔چوہڑوں کو ہی دیکھ لو، جب وہ کسی کا مقاطعہ کرتے ہیں تو وہ سیدھا ہو جاتا ہے۔کیونکہ وہ قوم کا
فرد ہوتا ہے اور جب اس کی قوم اس کا حقہ پانی بند کر دے تو فی الواقع اس کا حقہ پانی بند ہو جاتا ہے۔اس لئے
اگر چہ تم تھوڑے ہو لیکن اگر منافقوں کو معلوم ہو جائے کہ تم ایسا کرو گے تو وہ فور سیدھے ہو جائیں گے یا تم کو
چھوڑ دیں گے۔قطع نظر اس کے کہ اس میں کسی افسر کی غلطی ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا اس نے فرمانبرداری کی؟
افسر کا حکم ظالمانہ ہی سہی مگر کیا اس نے وہ حکم مانا؟ اس نکتہ کو مد نظر رکھتے ہوئے تمہارا فرض ہے کہ خواہ کوئی شخص
تمہارا کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو، جب وہ نافرمانی کرے اور اسے سزا ملے یا اس کے خلاف کوئی اور تادیبی
کاروائی کی جائے تو یہ بحث نہ کرو کہ ایسا کیوں ہوا؟ اگر تم میں یہ روح پیدا ہو جائے گی تو منافقین فوراً اپنی
اصلاح کرلیں گے یا جماعت کو چھوڑ کر ایک طرف ہو جائیں گے۔اگر چوہڑے ایسا کر سکتے ہیں تو تم ایسا
کیوں نہیں کر سکتے ؟ احمدی چوہڑوں سے تو کمزور نہیں۔یہ بھی ایسا کر سکتے ہیں۔لیکن ان میں اتنا جذ بہ نہیں پایا
جاتا ، جتنا چو ہڑوں میں پایا جاتا ہے۔اگر یہ جذ بہ بالکل ہی نہ پایا جاتا تو اتنے عظیم الشان کام ہوتے کیسے، جو
اس جماعت نے کئے ہیں؟ مگر ابھی اور شدید جذبہ کی ضرورت ہے۔تمہیں یادرکھنا چاہئے کہ جب ہم قادیان میں تھے تو منافق فورا ظاہر ہو جاتا تھا اور خلیفہ کے علم
میں آجا تا تھا۔لیکن اب تم ہر جگہ پھیل چکے ہو، اب اگر کوئی منافقت کرتا ہے تو تمہیں اس وقت اس کی
منافقت کا پتہ لگے گا، جب سینکڑوں، ہزاروں آدمی تباہ ہو جائیں گے۔افریقہ کی جماعت کو لے لو، وہ
118

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 16 دسمبر 1949ء
فورم
مبلغوں کے سامنے چوں چرا نہیں کرتے تھے۔مبلغ ہر طرح ان سے سلسلہ کا کام لے رہے تھے لیکن جب
اپنے ہی مبلغ نے یہ کہا کہ ہمارا امام ایسا ہے۔تو ان کے لفظ تھے کہ اگر تم پنجابی ہی آپس میں جھگڑتے ہو تو تم
ہماری اصلاح کس طرح کر سکتے ہو؟ یہ معمولی بات نہیں۔یہاں
کوئی فتنہ ہو تو اس کا دبانا آسان ہے۔لیکن
جب باہر کسی ملک میں فتنہ پھیل جائے تو اس کا دبانا، ہمارے بس کی بات نہیں رہتی۔یہ بات نہیں کہ ہم ایسے
فتنوں کے دبانے میں کامیاب نہیں ہوتے ، اکثر جگہوں پر ہم کامیاب ہو جاتے ہیں لیکن بعض جگہوں پر
جماعتیں ٹوٹ جاتی ہیں۔پس یہ بہت احتیاط والی بات ہے، یہ بہت ڈر اور خوف والی بات ہے۔تم اپنے اندر ایسا جذبہ
ایمان پیدا کرو کہ جو شخص نظم کو توڑتا ہے تم اسے منہ نہ لگاؤ۔وہ تمہارا دشمن ہے۔اگر تمہارا یہ جذبہ انتہاء کو پہنچ
جائے تو ممکن نہیں کہ یہ لوگ اپنی خرابی کو دور کرنے کی کوشش نہ کریں۔یہ جذ بہ صحابہ میں کتنا شاندار تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم جنگ تبوک پر تشریف لے گئے، تین مخلص آدمی پیچھے رہ گئے ، وہ بے ایمان
نہیں تھے بلکہ کسی وجہ سے ان سے یہ غلطی سرزد ہوگئی۔اس وقت ایک چوتھے صحابی بھی تھے ، جو پیچھے رہ
گئے۔انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے باہر کسی کام سے بھیجا تھا۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ
وسلم باہر نکل چکے تھے، وہ گھر آئے۔کئی دن گھر سے باہر رہنے کی وجہ سے انہیں قدرتا یہ خیال آیا کہ میں اپنی
بیوی کو پیار کروں۔وہ بنتے بنتے اندر گئے اور اپنی بیوی کو پیار کرنا چاہا۔لیکن اس نے انہیں دھکا دے کر پیچھے
کر دیا اور کہا تمہیں شرم نہیں آتی۔خدا کا رسول لڑنے کے لئے گیا ہے اور تمہیں بیوی سے پیار سوجھ رہا ہے۔دیکھو، ان میں اسلام کی کتنی غیرت تھی۔شاید آج کل کی عورت اس بات پر ناراض ہو جائے کہ اس کے
خاوند نے اس سے پیار کیوں نہیں کیا ؟ لیکن وہ صحابیہ اس بات پر ناراض ہوگئیں کہ ان کے خاوند نے ان
سے کیوں پیار کرنا چاہا ہے؟ حالانکہ ان کا کوئی قصور نہیں تھا۔صرف اتنی بات تھی کہ وہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ والہ وسلم کے جنگ میں تبوک پر تشریف لے جانے کے بعد گھر پہنچے تھے۔لیکن بیوی کی منشاء یہ تھی کہ وہ
وہیں سے رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ مل جاتے اور گھر آتے ہی نہ۔اس بات کا یہ نتیجہ تھا کہ
ان میں اتنی طاقت پیدا ہوگئی کہ دنیا ان سے خوف کھانے لگی۔ایک دفعہ ایک جنگ کے موقع پر جب صحابہ میں آپس میں شکر رنجی ہوگئی تو عبد اللہ بن ابی بن
سلول نے اس موقع کو غنیمت جانا اور چاہا کہ مسلمانوں میں آگ سلگا دے۔اس نے کہا کہ کیا میں نے تم
سے یہ نہیں کہا تھا کہ ان مہاجرین کو سر پر نہ چڑھاؤ ؟ تم نے انہیں سر چڑھایا تو ذلت دیکھنی پڑی۔اب بھی
119

خطبہ جمعہ فرمودہ 16 دسمبر 1949ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
کوئی بات نہیں مدینہ جالینے دو۔وہاں جا کر سب سے معزز شخص یعنی میں سب سے ذلیل شخص یعنی رسول
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو ( نعوذ باللہ من ذالک) مدینہ سے نکال دے گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
والہ وسلم کے پاس یہ بات پہنچی۔آپ نے انصار کو اکٹھا کر کے دریافت کیا کہ یہ کیا بات ہے؟ انصار نے
جواب دیا، یارسول اللہ اعبداللہ بن ابی بن سلول نے یہ بات کہی ہے۔جو سزا آپ فرما ئیں ، ہم اسے دینے
کو تیار ہیں۔بعض نے کہا اگر آپ اجازت دیں تو ہم اسے قتل کر دیں۔آپ نے فرمایا میں یہ نہیں چاہتا کہ
اسے قتل کروں۔عبداللہ کا اپنا لڑ کا آپ کے پاس آیا۔یہاں تو دور کی بھی رشتہ داری ہوتی ہے تو لوگ کہہ
دیتے ہیں کہ ظلم ہوا۔مگر وہاں اس کا اپنا لڑکا آیا اور اس نے کہا یا رسول
اللہ ! میں نے سنا ہے کہ میرے باپ
نے ایسی بات کہی ہے۔یا رسول اللہ! ایسے شخص کی سزا سوائے قتل کے اور کوئی نہیں، اسے قتل کی ہی سزاد ینی
چاہئے۔مگر یارسول اللہ ! ایک بات میرے ذہن میں آئی ہے، وہ یہ کہ ممکن ہے کہ آپ کسی صحابی کو حکم دیں کہ
وہ میرے باپ کو مار دے اور کسی وقت مجھ میں کمزوری آجائے اور میں کہوں کہ چونکہ اس شخص نے میرے
باپ
کو قتل کیا تھا، اس لئے میں اسے قتل کر دوں۔یا رسول اللہ ! اس چیز سے بچنے کے لئے میری تجویز یہ ہے
کہ آپ مجھے ہی حکم دیں کہ میں اپنے باپ کو قتل کر دوں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ، ہم ایسا
کوئی اقدام کرنے کے لئے تیار نہیں۔صحابہ کی نظروں میں یہ بات ختم ہوگئی کہ اس رحیم ترین انسان نے اس
ظالم ترین منافق کو معاف کر دیا۔مگر بیٹے کے لئے یہ بات ختم نہ ہوئی۔اس کے دل میں غصہ تھا کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے متعلق میرے باپ نے یہ لفظ کہے تھے کہ مدینہ پہنچ لینے دو، وہاں پہنچ کر سب
سے معزز شخص یعنی میں سب سے ذلیل شخص یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو (نعوذ بالله من
ذالک) مدینہ سے باہر نکال دے گا۔لشکر واپس آرہا تھا۔جس وقت مدینہ کی دیوار میں نظر آئیں ، عبداللہ
کے بیٹے نے تلوار نکالی اور گلی کے دروازے پر کھڑا ہوگیا اور کہا کہ میرا باپ مدینہ آ گیا ہے، یہ وہ جگہ ہے،
جس کے متعلق تم نے یہ الفاظ کہے تھے کہ میں وہاں پہنچ کر سب سے ذلیل شخص یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ
والہ وسلم کو (نعوذ باللہ من ذالک ) مدینہ سے باہر نکال دوں گا۔خدا کی قسم میں آج تمہیں گھی میں گھنے
نہیں دوں گا، جب تک تم میرے سامنے یہ اعلان نہ کرو کہ میں سب سے زیادہ ذلیل شخص ہوں اور رسول
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سب سے زیادہ معزز ہیں۔جب تک عبداللہ نے یہ اعلان نہیں کیا ، اس کے بیٹے
نے اسے شہر میں گھنے نہیں دیا۔تم سمجھ سکتے ہو کہ اس قسم کے جذبات کے مقابلہ میں بھلا منافقت پنپ سکتی
ہے؟ ہاں اگر تم ان جذبات کو چھوڑ دو گے تو منافقت ہر جگہ پہنے گی اور تمہاری جڑوں میں تیل ڈالے گی۔120

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 16 دسمبر 1949ء
پس میں مولویوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے اخلاق درست کریں ، ورنہ مولویت
انہیں کچھ فائدہ نہیں پہنچائے گی۔ان سے وہی سلوک کیا جائے گا ، جو منافقوں سے کیا جاتا ہے۔اور میں
کالجوں اور سکولوں کے افسروں اور اساتذہ سے یہ کہتا ہوں کہ وہ اپنے اخلاق میں تبدیلی پیدا کریں۔ورنہ
جو مبلغ برانمونہ دکھائے گا، میں انہی کو ذمہ دار ٹھہراؤں گا۔اور میں جماعت کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ آپ کی قربانیوں اور ایثار نے خدا تعالیٰ کے فضل کو کھینچا
اور جماعت، جو ایک کو نیل کی طرح تھی، اسے ایک درخت کی طرح بنا دیا۔کونپل پر کسی جانور کا پاؤں آ
جائے تو وہ تباہ ہو جاتی ہے اور درختوں میں اگر کیٹر ا لگ جائے تو انہیں کسی کام کا نہیں چھوڑتا، وہ سوکھ جاتے
ہیں۔تم کسی جانور کے پاؤں سے مسلے جانے کی حالت سے تو نکل چکے ہولیکن کیڑے کی آفت سے ابھی
دور نہیں ہوئے۔اس سے بچنے کا طریق یہی ہے کہ تم منافقت کو منہ نہ لگاؤ۔بے شک منافق کو یہ بات بری
لگے گی اور وہ کہے گا کہ دیکھو یہ ختی پر اتر آئے ہیں لیکن جب تک میری زندگی قائم ہے، میں تو انہیں سوراخوں
سے نکال نکال کر باہر پھینک دوں گا۔کیونکہ میں نے نہ خلافت چاہی تھی اور نہ خلافت کا بھوکا تھا۔اگر تم
سب مجھے چھوڑ دو گے تو مجھے اس کی کچھ پرواہ نہیں۔مجھے تو ایک چیز کی ہی بھوک تھی ، بھوک ہے اور رہے گی
کہ خدا تعالیٰ مجھ سے کوئی خدمت لے لے۔اگر جماعت اس میں روک بنے گی تو مجھے اس بات میں خوشی
ہوگی کہ وہ مجھے چھوڑ دے۔میرے ساتھ چاہے ایک ہی آدمی رہ جائے، مجھے کچھ خوف نہیں۔میں سمجھتا ہوں
ایک سے ہی ہم کروڑوں بن جائیں گے۔منافق یہ نہ سمجھیں کہ وہ مجھے کوئی نقصان پہنچائیں گے۔بہتیروں
نے یہ کوشش کی اور وہ ناکام رہے، اب یہ بھی ناکام ہوں گے۔جس کو خدا تعالیٰ کی پناہ ہو، اس کو کسی کا کیا
ڈر؟ میں تو خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہوں اور اسی کا ہتھیار ہوں۔مجھے نہ دشمن نقصان پہنچا سکتے ہیں ، نہ اپنے
پہنچا سکتے ہیں۔میں ایک کام کے لئے کھڑا ہوا ہوں، جب تک اس کام کا وہ حصہ، جو میرے سپرد ہے، ختم نہ
ہوئے، مجھے دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔اور جب وہ وقت آئے گا کہ مجھے اس دنیا سے جانا ہو
گا تو مجھے وہاں جانا نا پسندیدہ نہیں ہوگا۔کیونکہ اگلے جہاں میں ، اس جہاں کے لوگوں کی نسبت میرے زیادہ
پیارے لوگ بستے ہیں۔(مطبوعه روزنامه الفضل 22 فروری 1950ء)
121

آج 10 میں سے 10 باقی