احمدیت کی ترقی بغیر قربانی اور بغیر وقف کے نہیں ہوسکتی۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 30 دسمبر 1949 ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
ر یک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلدسوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 دسمبر 1949ء
احمدیت کی ترقی بغیر قربانی اور بغیر وقف کے نہیں ہو سکتی
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 دسمبر 1949ء
” جب میں خطبہ پڑھنے کے لئے مسجد میں آنے لگا تو مجھے ایک تار ملی۔جو تار مجھے ملی ، وہ
ایک دو گھنٹہ پہلے کی گئی تھی لیکن پڑھی نہیں جاتی تھی۔بعد میں دفتر والوں سے مل کر اسے پڑھا۔اس تار سے
ایک افسوس ناک خبر ملی ہے، جس کی وجہ سے میں نے خطبہ کے موضوع کو بدل دیا۔اب میں اسی بارہ میں
خطبہ پڑھنا چاہتا ہوں۔یہ تار جس کا میں نے ذکر کیا ہے، ماریشس سے ملی ہے اور اس سے معلوم ہوا ہے کہ
ہمارے وہاں کے مبلغ حافظ جمال احمد صاحب فوت ہو گئے ہیں۔معلوم ہوتا ہے کہ کوئی اچانک بیماری آئی
ہے۔کیونکہ اس سے پہلے ان کی بیماری کی کوئی خبر نہیں آئی۔حافظ جمال احمد صاحب کی وفات اپنے اندر ایک نشان رکھتی ہے اور وہ اس طرح کہ جب وہ
ماریشس بھیجے گئے تو اس وقت جماعت کی مالی حالت بہت کمزور تھی۔اتنی کمزور کہ ہم کسی مبلغ کی آمد ورفت کا
خرچ برداشت نہیں کر سکتے تھے۔میں نے تحریک کی کہ کوئی دوست اس ملک میں جائیں۔اس پر حافظ
صاحب مرحوم نے خود اپنے آپ کو پیش کیا یا کسی اور دوست نے تحریر کیا کہ حافظ جمال صاحب کو وہاں بھیج
دیا جائے۔چونکہ پہلے وہاں صوفی غلام محمد صاحب مبلغ تھے اور وہ بھی حافظ تھے، اس لئے احباب جماعت
نے وہاں ایک حافظ کے جانے کو ہی پسند کیا۔گو صوفی غلام محمد صاحب بی۔اے تھے اور ان کی عربی کی
لیاقت بھی بہت زیادہ تھی اور حافظ جمال احمد صاحب غالباً مولوی فاضل نہیں تھے۔ہاں عربی تعلیم حاصل کی
ہوئی تھی اور قرآن کریم حفظ کیا ہوا تھا۔لیکن بہر حال انہیں صوفی صاحب کی جگہ مبلغ بنا کر ماریشس بھیج دیا
گیا۔حافظ صاحب کی شادی مولوی فتح الدین صاحب کی لڑکی کے ساتھ ہوئی تھی ، جنہوں نے شروع
شروع میں پنجابی میں کا من لکھے اور جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوئی سے پہلے کے تعلق
رکھنے والے دوستوں میں سے تھے۔ان کے سسرال کے حالات کچھ ایسے تھے کہ ان کے بعد ان کے بیوی
بچوں
کا انتظام مشکل تھا، اس لئے انہوں نے مجھے تحریک کی کہ انہیں بیوی بچے ساتھ لے جانے کی اجازت
دی جائے۔چونکہ اس وقت سلسلہ کی مالی حالت اتنی کمزور تھی کہ پیسے پیسے کا خرچ بو جھل معلوم ہوتا تھا۔اور
123
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 دسمبر 1949ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلدسوم
ادھر حافظ صاحب مرحوم کی حالت ایسی تھی کہ انہیں اپنے بیوی بچے اپنے پیچھے رکھنے مشکل تھے۔میں نے کہا
میں آپ کو بیوی بچے ساتھ لے جانے کی اجازت دیتا ہوں مگر اس شرط پر کہ آپ کو ساری عمر کے لئے وہاں
رہنا ہوگا۔اس وقت کے حالات کے ماتحت انہوں نے یہ بات مان لی اور سلسلہ اور ان کے درمیان یہ
معاہدہ ہوا کہ وہ ہمیشہ وہیں رہیں گے۔ایک لمبا عرصہ کے بعد جب ان کے لڑکے جوان ہوئے اور لڑکی بھی جوان ہوئی۔انہوں نے
مجھے تحریک کی کہ میرے بچے جوان ہو گئے ہیں، اس لئے ان کی شادی کا سوال در پیش ہے۔آپ مجھے
واپس آنے کی اجازت دیں تا بچوں کی شادی کا انتظام کر سکوں۔لیکن میری طبیعت پر چونکہ یہ اثر تھا کہ وہ یہ
عہد کر کے وہاں گئے تھے کہ ہمیشہ وہیں رہیں گے ، اس لئے میں نے انہیں لکھا کہ آپ کو اپنے عہد کے
مطابق عمل کرنا چاہیے۔انہوں نے جواب دیا کہ مجھے اپنا عہد یاد ہے لیکن میری لڑکی جوان ہوگئی تھی ، جس
کی وجہ سے مجھے واپس آنے کی ضرورت پیش آئی۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں یہیں رہوں تو میں اپنی
درخواست واپس لے لیتا ہوں۔بعد میں محکمہ کی طرف سے بھی کئی دفعہ تحریک کی گئی کہ انہیں واپس بلا لیا
جائے۔لیکن میں نے ہمیشہ یہی کہا کہ انہوں نے عہد کیا ہوا ہے اور اس عہد کے مطابق انہیں وہیں کا ہورہنا
چاہیے۔ابھی کوئی دو ماہ ہوئے، میں نے سمجھا کہ چونکہ اب حالات بدل چکے ہیں اور اب نیا مرکز بنا ہے،
اس لئے ان کو بھی نئے مرکز سے فائدہ اٹھانے کا موقع دینا چاہیے، میں نے انہیں یہاں آنے کی اجازت
دے دی اور محکمہ نے انہیں واپس بلوا بھیجا۔لیکن خدا تعالیٰ کا یہ فیصلہ معلوم ہوتا تھا کہ وہ اپنے عہد کو پورا
کریں۔جب تک ان کی اپنی خواہش واپس آنے کی تھی، وہ زندہ رہے۔چونکہ وہ آخری اختیار رکھنے والے
نہیں تھے، اس لئے اپنی خواہش کے مطابق وہ واپس نہیں آسکتے تھے لیکن جب میں نے اجازت دے دی
تو خدا تعالیٰ نے کہا اب ہم اپنا اختیار استعمال کرتے ہیں اور انہیں وہیں وفات دے دی۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ سارے واقعات اپنے اندر ایک نشان رکھتے ہیں۔ایک شخص عہد کرتا ہے اور
سالہا سال تک اس پر پاپند رہتا ہے۔اس کے بعد وہ اسے توڑتا نہیں مگر بعض مجبوریوں کی وجہ سے واپس
آنے کی اجازت مانگتا ہے۔لیکن میں اصرار کے ساتھ ان کی درخواستیں رد کرتا چلا جاتا ہوں اور وہ چپ کر
جاتا ہے۔پھر محکمہ بھی اس کے بلانے پر اصرار کرتا ہے لیکن میں اسے واپس بلانے کی اجازت نہیں دیتا۔یہ
بھی نہیں کہ حافظ صاحب کوئی بڑی عمر کے تھے ، شاید وہ مجھ سے چھوٹے تھے۔انہوں نے جب خود واپس آنا
چاہا تو میں نے ان کی درخواستیں رد کر دیں۔جب محکمہ نے ان کے واپس بلانے پر اصرار کیا تب بھی میں
124
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 30 دسمبر 1949ء
نے اصرار کیا کہ وہ اپنے عہد کو پورا کریں۔لڑکوں کے متعلق انہوں نے اصرار کیا کہ ان کی تعلیم کا حرج ہورہا
ہے تو میں نے کہا اچھا انہیں یہاں بھیج دو۔چنانچہ ان کا ایک لڑکالا ہور پڑھتا ہے اور سلسلہ کی طرف سے
اسے امداد دی جاتی ہے۔لیکن قادیان سے نکلنے کے بعد مجھے خیال آیا کہ انہوں نے نیا ماحول تو دیکھا نہیں،
اس لئے انہیں واپس بلا لیا جائے اور اس نئے ماحول سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیا جائے۔میں نے انہیں
واپس آنے کی اجازت دی۔لیکن جب اس حکم پر عمل کرنے کا وقت آیا تو خدا تعالیٰ نے انہیں واپس بلالیا۔تا
وہ اپنے عہد کو پورا کرنے والے بنیں اور منهم من قضى نحبہ کی جماعت میں شامل ہو جائیں۔اس
آیت قرآنیہ میں خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ منهم من قضى نحبه کچھ تو ایسے صحابہ نہیں ، جنہوں نے موت
تک اپنے عہد کو نہایا ہے۔ومنهم من ينتظر اور کچھ ایسے ہیں کہ وہ اس انتظار میں ہیں کہ انہیں موقع ملے
تو وہ اپنے عہد کو پورا کریں“۔ہماری جماعت میں بھی خدا تعالیٰ نے ایسے لوگ پیدا کئے ہیں۔اور میں سمجھتا ہوں کہ
حافظ جمال احمد صاحب بھی انہیں میں سے تھے۔جن کے متعلق خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ
منهم من قضى نحب۔وہ یہاں سے عہد کر کے گئے تھے کہ وہ وہیں کے ہور ہیں گے۔جب ہم نے چاہا
کہ وہ آجائیں۔تو خدا تعالیٰ نے کہا نہیں میں ان کا عہد پورا کروں گا۔ماریشس ایک ایسا ملک ہے، جہاں بہت ابتداء سے ہمارے مشن جارہے ہیں۔میری خلافت
کے دوسرے یا تیسرے سال سے وہاں مشن جارہے ہیں۔ایسے پرانے ملک کا بھی یہ حق تھا کہ وہ کسی صحابی
یا تابعی کی قبر اپنے اندر رکھتا ہو۔ہم شرک نہیں کرتے ، ہم قبروں پر سے مٹیاں لینے والے نہیں ، ہم قبروں پر
پھول چڑھانے والے نہیں۔ہمیں تو یہ بھی سن کر تعجب آتا ہے کہ ابن سعود کے نمائندے بھی قبروں پر پھول
چڑھانے لگ گئے ہیں۔مجھے حیرت آتی ہے کہ اگر کوئی پھول چڑھانے کی مستحق قبر تھی تو وہ رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی قبر تھی۔کیا حضرت ابوبکر " کو پھول نہ ملے کہ وہ آپ کی قبر مبارک پر پھول چڑھاتے ؟ کیا
حضرت عمر کو پھول نہ ملے کہ وہ آپ کے مزار پر پھول چڑھاتے ؟ اگر آپ کے مزار پر ان بزرگوں نے
پھول چڑھائے ہوتے تو ہم اپنے خون سے پھولوں کے پودوں
کو سینچتے تا آپ کے مزار پر پھول چڑھائیں۔مگر افسوس زمانے بدل گئے اور ان کی قدریں بدل گئیں۔لیکن ہم موحد ہیں ، مشرک نہیں۔بلکہ ہمیں تو ان
موحدوں پر افسوس آتا ہے، جو تو حید پر عمل کرتے تھے لیکن اب ان کے نمائندے قبروں پر جاتے ہیں اور
پھول چڑھاتے ہیں۔دنیا میں جو لوگ اچھے کام کر جاتے ہیں، ان کی قبروں پر جانا اور ان کے لئے دعائیں
125
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 دسمبر 1949ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
کرنا ہی ان کے لئے پھول ہیں۔گلاب کے پھول ان کے کام نہیں آتے ، عقیدت کے پھول ان کے کام
آتے ہیں۔اور یہ صحیح ہے کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کی راہ میں جان دیتے ہیں، ان کے مزاروں پر دعا کرنا
بسا اوقات بہت بڑی برکتوں کا موجب ہو جاتا ہے۔ان سے مانگنا جائز نہیں ، ہاں کی ان کی قربانی یاد دلا کر
خدا تعالیٰ سے مانگنا چاہیے۔جیسے حضرت عمرؓ کے زمانہ میں قحط پڑا تو آپ نے دعا کی کہ اے اللہ ! محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہم آپ کا واسطہ دے کر تجھ سے دعا مانگا کرتے تھے۔اب وہ تو ہمارے
پاس نہیں ہیں، ان کے چچا عباس کا واسطہ دے کر تجھ سے دعا کرتے ہیں کہ اس قحط کو دور فرما۔جیسے لوگ
کہتے ہیں، بچوں کا صدقہ۔اسی طرح خدا تعالیٰ سے بھی اس کے پیاروں کا واسطہ دے کر مانگنا جائز ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ ماریشس اس بات کا مستحق تھا کہ اس میں کسی صحابی یا کسی ایسے تابعی کی، جس کا زمانہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے قریب پہنچتا ہو، قبر ہو۔تاوہ اس کے مزار پر خدا تعالیٰ سے دعا
مانگیں۔میں نے صحابی یا تابعی اس لئے کہا ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ حافظ صاحب مرحوم صحابی تھے یا نہیں۔جب سے میں انہیں دیکھتا رہا ہوں، وہ حضرت خلیفة المسیح اوّل کا زمانہ تھا اور اگر میرے دیکھنے
پر اس کی بنیاد ہو تو وہ تابعی تھے۔میں دوسرے نو جوانوں کو بھی اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ احمدیت کی ترقی بغیر قربانی اور بغیر وقف
کے نہیں ہو سکتی۔انہیں بھی اس چیز کا احساس ہونا چاہیے۔سینکڑوں ہیں، جنہوں نے اپنے آپ کو خدمت
دین کے لئے وقف کیا۔مگر سینکڑوں انتظار کرنے والے بھی آگے آئیں تا ان کے نام خدا تعالیٰ کے رجسٹر
میں لکھے جائیں۔126
(مطبوعه روزنامه الفضل 12 فروری 1950ء)