خدا تعالی کی اس نعمت کی قدر کرو جو اس نے تمہیں دی ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جنوری 1950ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 جنوری 1950ء
خدا تعالیٰ کی اس نعمت کی قدر کرو، جو اس نے تمہیں دی ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جنوری 1950ء۔اس کے بعد میں دوستوں
کو تحریک جدید کے وعدوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔میں نے
اس دفعہ جب تحریک جدید دفتر اول کے سولہویں اور دفتر دوم کے چھٹے سال کی تحریک کی تو اس وقت یہ بیان
کرنا بھول گیا کہ وعدوں کی آخری میعاد کیا ہوگی ؟ پھر جلسہ سالانہ کے موقع پر اپنی تقریر کے نوٹوں میں ، میں
نے یہ بات درج کی تھی کہ میعاد کا اعلان کروں گا۔لیکن جب تقریر کے لئے کھڑا ہوا اور دوسرے مضامین
لمبے ہو گئے تو یہ بات ذہن سے اتر گئی۔اس کے بعد ارادہ تھا کہ خطبہ جمعہ میں ، جو اس سال کا پہلا خطبہ ہوگا ،
میں میعاد کا اعلان کروں گا۔لیکن بیماری کی وجہ سے پچھلے جمعہ میں خطبہ کے لئے نہ آسکا۔اس لئے آج میں
اس بارہ میں اعلان کرتا ہوں اور چونکہ اعلان کرنے میں اب دیر ہو گئی ہے، اس لئے میں میعاد کو کچھ لمبا کر
دیتا ہوں۔یعنی پہلے وعدوں کی آخری میعاد 7 فروری ہوتی تھی اور اس وقت تک مخلصین جماعت کوشش کرے
کے پورے وعدے لکھوا دیتے تھے۔لیکن اس دفعہ چونکہ میعاد کا اعلان نہیں کیا گیا، اس لئے لوگ اس دبدبہ
میں رہے کہ پتہ نہیں تحریک جدید کے وعدوں کی آخری میعاد کیا ہوگی؟ اس لئے بجائے 7 فروری کے میں
28 فروری آخری میعاد مقرر کرتا ہوں۔یعنی 28 فروری تک جو دوست اپنے وعدے لکھوا دیں گے، ان کے
وعدوں
کو قبول کر لیا جائے گا۔یا یکم مارچ تک جو وعدے ڈاک میں ڈال دیں گے، ان کے متعلق سمجھ لیا
جائے گا کہ انہوں نے وقت کے اندر اندر وعدہ لکھوا دیا ہے۔میں نے گذشتہ تحریک کے اعلان کے موقع پر خدام الاحمدیہ کو توجہ دلائی تھی کہ وہ خصوصیت کے
ساتھ تحریک جدید دفتر دوم کی طرف توجہ کریں۔بعض جماعتوں کی طرف سے اطلاع آئی ہے کہ وہ اس کام
کے لئے کوشش کریں گی۔اور یہ کہ وہ اپنا پور از ور لگائیں گی کہ سال ششم میں زیادہ سے زیادہ وعدے کئے
جائیں اور کوئی نو جوان اس میں حصہ لینے سے پیچھے نہ رہے۔لیکن جو اعداد و شمار میرے سامنے پیش کئے گئے
ہیں، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سال کے وعدے گذشتہ سال کے وعدوں کے مقابلہ میں 60 فیصدی
ہوئے ہیں۔گویا بجائے بڑھنے کے پچھلے سال سے بھی وعدے 40 فیصدی کم ہیں۔اسی طرح اس وقت تک
127
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جنوری 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
جو وعدے دفتر اول کے آئے ہیں، ان میں بھی پچھلے سال کی نسبت پچاس ہزار کے وعدوں کی کمی ہے۔حالانکہ
کام ہمارا بہت بڑھ رہا ہے اور بڑھتا چلا جائے گا۔ہمارا سالانہ بجٹ ابھی اتنا نہیں کہ اس سے ایک چھوٹے سے
قصبہ کا کام بھی کیا جائے۔مگر ہم اسی بجٹ سے ساری دنیا کا کام کر رہے ہیں۔اور یہ اللہ تعالی کا فضل ہے کہ ہم
اتنی چھوٹی سی رقم سے اس پر قادر ہو گئے ہیں۔بہر حال ہمارا یہ فرض ہے کہ اپنی مقدرت کے مطابق اپنا کام
بڑھاتے جائیں۔جو قو میں ٹھہر جاتی ہیں، وہ ترقی کی طرف نہیں جاسکتیں۔دنیا کو خدا تعالیٰ نے اس طور پر بنایا
ہے کہ جو کھڑا ہوا، مرا۔گویا کھڑا ہونا، ایک موت ہے۔یہ بات خوب یادرکھو کہ کھڑا ہونا کوئی چیز نہیں۔یا تم آگے
بڑھو گے یا پیچھے ہٹو گے۔تم کسی جگہ پر کھڑے نہیں ہو سکتے۔الہبی قانون تمہیں کھڑا نہیں ہونے دے گا۔جو بھی
کھڑا ہوگا، یقینا پیچھے جائے گا۔پس ضروری ہے کہ ہم اپنا قدم آگے کی طرف بڑھا ئیں۔میں نے احباب کو اس طرف بھی توجہ دلائی تھی کہ ہمارا ارادہ ہے کہ اس سال تین جگہ پر اپنے نئے
مشن کھولیں۔اور پھر بعض مبلغوں کا آپس میں تبادلہ بھی ہورہا ہے۔یعنی بعض مبلغین کو واپس بلایا جارہا ہے
اور بعض کو ان کی جگہ پر بھجوایا جارہا ہے۔اس کی وجہ سے اخراجات میں 30-40 ہزار کی زیادتی ہوگی۔ہم
نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ امریکہ کے سیاسی مرکز واشنگٹن میں ، جہاں ان کا پریذیڈنٹ رہتا ہے، اپنا مشن جلد
کھول دیں۔اور پھر بجائے اس کے کہ ہم کرایہ پر مکان لیں) وہاں اپنا مکان خریدیں تا وہ ہمارا مستقل
مرکز ہو۔چنانچہ ایک اعلیٰ جگہ پر ایک مکان خرید لیا گیا ہے، جو پریزیڈنٹ کے مکان کے بالکل قریب ہے۔اتنا قریب تو نہیں، جو ہم سمجھتے ہیں بلکہ جتناٹریفک کی سہولت کی وجہ سے وہاں قریب سمجھا جاتا ہے، قریب
ہے۔اور یہ مکان غالباً ڈیڑھ لاکھ روپیہ میں آئے گا۔یہ تین منزلہ مکان ہے۔علاوہ پانچ رہائشی کمروں کے
ڈائننگ روم اور سٹنگ روم وغیرہ بھی ہیں۔اس مکان کے متعلق میں نے لکھا تھا کہ چوہدری محمد ظفر اللہ خان
صاحب کو بھی دکھا لیا جائے اور ان کی پسندیدگی حاصل کرلی جائے۔سو آج ہی مجھے ایک تار ملا ہے، جس
میں لکھا ہے کہ مکان چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کو بھی دکھا دیا گیا ہے اور انہوں نے اسے پسند کیا ہے۔خاص طور پر انہوں نے مکان کے محل وقوع کو بہت پسند کیا ہے۔یہ ڈیڑھ لاکھ روپیہ کا مزید خرچ بھی اس
سال زائد پڑے گا۔اسی طرح ہالینڈ میں بھی ہم مسجد بنانے کی تجویز کر رہے ہیں۔غالباً ایک لاکھ کے قریب
وہاں بھی خرچ آئے گا۔غرض قریباً تین لاکھ روپیہ کا خرچ اس سال مزید اٹھانا پڑے گا۔پس جماعت کو چاہئے کہ وہ بجائے اس کے کہ ستی کرے، اپنے قدم تیز کرے۔جس رنگ میں
اور جس اخلاص کے ساتھ جماعت نے جلسہ سالانہ کے موقع پر ظاہر کیا، اسے دیکھتے ہوئے ، میں امید کرتا
128
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 جنوری 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سو
ہوں کہ مخلصین جماعت اور کارکن بہت جلد اس طرف توجہ کریں گے اور اپنے قدموں کو آگے بڑھانے کی
اور توجہ
کوشش کریں گے۔اس کے علاوہ اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے ، جماعتیں حفاظت مرکز
کے چندے بھی وصول کرنے کی کوشش کریں۔میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ حالات میں دو سال یعنی 50 ء اور
51 ء خاص طور پر مالی بوجھ کے آئیں گے۔ان دونوں سالوں میں خصوصیت کے ساتھ جماعت پر بہت مالی
بوجھ پڑے گا۔اور اس کے بعد بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ عارضی طور پر جو مالی دباؤ پڑا ہے، وہ کم ہو جائے گا۔سو جماعت کو ہر وقت یہ بات مد نظر رکھنی چاہئے کہ یہ دو سال خاص قربانیوں کے ہیں۔بلکہ در حقیقت 46ء
سے ہی جماعت پر مالی دباؤ پڑا رہا ہے۔اس لئے پچھلے تین سالوں کو ساتھ ملالیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ
5 سال کا عرصہ مالی لحاظ سے خصوصیت سے جماعت کے لئے امتحان اور آزمائش کا عرصہ ہے۔کارکنوں کو
چاہئے کہ اگلے دو سال میں وہ اپنے گھروں کو مضبوط کریں۔اور اس عرصہ میں امید کی جاتی ہے کہ سلسلہ کے
تجارتی اور صنعتی ادارے اتنی آمد پیدا کرنا شروع کردیں گے کہ سلسلہ کا بوجھ کچھ ہلکا ہو جائے۔اور اگر دیانت
دار کارکن مل جائیں تو یہ معمولی بات ہے اور ایک ادنی توجہ کے ساتھ اس ضرورت کو پورا کیا جا سکتا ہے۔خدام الاحمدیہ کو میں دوبارہ اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ان کا فرض ہے کہ اس سال وہ کوشش
کریں کہ کوئی نوجوان ایسا نہ رہے، جس نے تحریک جدید دفتر دوم میں حصہ نہ لیا ہو۔ہر جگہ کے خدام الاحمدیہ
ہر فرد کے پاس جائیں اور تسلی کر لیں کہ ایک نو جوان بھی ایسا نہیں رہا ، جس کا تحریک جدید دفتر اول میں حصہ
نہیں تھا اور تحریک جدید دفتر دوم میں بھی اس نے حصہ نہیں لیا۔اسی طرح جیسا کہ مجھے معلوم ہوا ہے ہر جگہ
خدام
الاحمدیہ قائم نہیں۔میں جماعتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ جلد سے جلد اپنی جگہوں پر مجلس خدام الاحمدیہ
قائم کریں اور کوئی جگہ ایسی نہ رہے، جہاں جماعت احمد یہ موجود ہو اور خدام الاحمدیہ قائم نہ ہو۔تا نو جوانوں
میں کام کی جو تحریک کی جائے ، وہ جلد اور بسہولت ترقی کرے۔یہ کام اللہ تعالیٰ کا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس کے لئے وہ خود ہی ہر قسم کے رستے کھولے گا۔لیکن
میہ اس کی عنایت ہے کہ وہ ہمیں کام کا موقع دے رہا ہے۔پس مبارک ہے، وہ شخص جسے خدا تعالیٰ نے ایسے
زمانہ میں پیدا کیا ، جس کی امید لگائے ہوئے بڑے بڑے صلحاء اور اولیاء اور بزرگ سینکڑوں سال سے
انتظار کر رہے تھے۔اور مبارک ہے، وہ شخص جس کو خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں پیدا کر کے اسے حضرت
مسیح
موعود و مہدی موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شناخت کی بھی توفیق بخشی ، جس کی انتظار سینکڑوں سال سے دنیا
کر رہی تھی۔اس کی اہمیت اس بات سے معلوم ہوسکتی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ
129
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 جنوری 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اگر تمہیں برف کے میدانوں میں گھٹنوں کے بل بھی چل کر جانا پڑے تو اس کے پاس پہنچو اور اسے میرا
سلام بھی پہنچاؤ۔اور پھر مبارک ہے، وہ شخص جس کو حضرت مسیح موعود مہدی موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
شناخت کے بعد خدا تعالیٰ نے کام کی توفیق بخشی اور ایسے کام کی توفیق بخشی کہ اسے اس غرض کو ، جس کے
لئے وہ دنیا میں آیا تھا، پورا کرنے کے لئے معتد بہ حصہ ملا اور ایسا حصہ ملا کہ خدا تعالیٰ کے دفتر میں وہ
سابقون الاولون میں لکھا گیا۔پس نو جوانوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ خدا تعالیٰ نے انہیں زریں موقع عطا
فرمایا ہے۔جو صدیوں بلکہ میں کہتا ہوں، ہزاروں سال میں بھی میسر نہیں آتا۔دنیا نے 6 ہزار سال تک
انتظار کیا اور پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیدا ہوئے۔پھر 13 صدیاں مسلمانوں نے بھی انتظار
میں گزاریں۔پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نائب ، بروز اور خلیفہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پیدا
ہوئے۔اس زمانہ کو شیطان کی آخری جنگ کہا گیا ہے۔گویا اس سے زیادہ نازک وقت دین پر کبھی نہیں آیا
اور آئندہ کبھی نہیں آئے گا۔سو اس موقع پر جس کو کام کرنے کی توفیق ملے، وہ نہایت ہی بابرکت انسان
ہے۔پس اپنی اہمیت کو سمجھو، وقت کی نزاکت کو محسوس کرو اور خدا تعالیٰ کی اس نعمت کی قدر کرو، جو اس نے
تمہارے ہاتھوں
کی پہنچ میں رکھی ہے ، صرف تمہیں اپنا ہاتھ لمبا کرنے کی ضرورت ہے۔جس کے لئے وہ
صلحاء اور بزرگ بھی ترستے رہے، جن کو یاد کر کے تمہاری آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں اور تم ان پر رشک
کرتے ہو۔جس طرح ان کا تقویٰ اور ان کا زہد تمہارے لئے قابل رشک ہے، اسی طرح تمہارا اس زمانہ
میں کام کرنا ، ان کے لئے بھی قابل رشک ہے۔حضرت شبلیؒ ، حضرت جنید بغدادیؒ ، حضرت شہاب الدین
سہروردی، خواجہ معین الدین چشتی اور حضرت محی الدین ابن عربی کے نام جب تم پڑھتے ہوتو تمہیں اس بات
پر رشک آتا ہے کہ انہوں نے کس کس رنگ میں خدا تعالیٰ کو پانے کے لئے کوشش کی اور کیا کیا رستے برکتوں
کے خدا تعالیٰ نے ان کے لئے کھولے۔اور تم رشک کرنے میں حق بجانب ہو کیونکہ وہ اپنے زمانہ میں دین
کے ستون تھے۔وہ اپنے زمانہ میں خدا تعالیٰ کی رحمت کے نشان تھے اور خدا تعالیٰ کا چہرہ دکھانے والے
تھے۔لیکن میں سچ کہتا ہوں، وہ بھی تم پر رشک کرتے ہیں۔کیونکہ تمہیں خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں پیدا کیا
ہے، جس کے لئے ان کو بھی تڑپ تھی۔پس اپنی حیثیت کو سمجھتے ہوئے اور اپنے عالی مقام کو دیکھتے ہوئے تم
وہ طریق کار تلاش کرو، جو بڑے درجہ کے لوگوں
کو اختیار کرنا چاہئے“۔مطبوعه روز نامه افضل 22 جنوری 1950ء)
130