غالب ہم ہیں جن کے ساتھ غالب خدا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 27 جنوری 1950ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلدسوم
ہو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 جنوری 1950ء
غالب ہم ہیں، جن کے ساتھ غالب خدا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 27 جنوری 1950ء
میرے گلے میں ابھی تک تکلیف ہے، جس کی وجہ سے میرے لئے بولنا مشکل ہے۔اس لئے میں آج مختصر طور پر جماعت کو بعض باتوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔پہلی بات تو میں یہ کہنا
چاہتا ہوں کہ جیسا کہ میں نے پچھلے خطبہ کے موقع پر بیان کیا تھا ، جماعت کو تحریک جدید کے وعدوں کی
طرف جلد سے جلد توجہ کرنی چاہئے۔میرے خطبہ کے اعلان کے بعد، جو الفضل میں تھوڑے ہی دن
دئے ، شائع ہوا ہے، کچھ فرق تو پڑا ہے۔لیکن ابھی تک تحریک جدید کے وعدوں کی مقدار پچھلے سال کے
وعدوں کی مقدار سے کم ہے۔گو وعدوں کا فرق پہلے دور میں قریباً65 ہزار کا تھا، جواب 21 ہزار کے قریب
رہ گیا ہے۔گویا 34 ہزار کا فرق اس عرصہ میں پورا ہو گیا ہے۔اسی طرح دفتر دوم کا فرق بھی پہلے کی نسبت کم
ہو گیا ہے۔تحریک جدید دفتر اول کے سولہویں اور دفتر دوم کے چھٹے سال کی تحریک کرتے ہوئے، میں نے
وعدوں کی میعاد کی تعیین نہیں کی تھی، جس کی وجہ سے وعدوں کی رفتارست رہی۔اب میں نے میعاد اسی
غرض کے لئے بڑھادی ہے تا جماعت کی اس طرف توجہ ہو سکے۔اور میں امید کرتا ہوں کہ احباب اس
میعاد میں پوری کوشش کریں گے کہ سال گذشتہ کے تمام وعدے وصول ہو جائیں۔اور آئندہ کے لئے بھی
تمام افراد سے تحریک جدید کے وعدے لئے جائیں۔اس سال کی آمد اس حد تک کم ہے کہ بالکل ممکن ہو سکتا
ہے کہ بقیہ سال تحریک جدید قرضہ لے کر گزارے۔اور ایسا گذشتہ 15 سال میں کبھی نہیں ہوا۔حتی کہ سال
47-48 میں بھی ، جو کہ بڑی تباہی کا سال تھا تحریک جدید کو قرضہ لے کر نہیں گزارنا پڑا۔اب جبکہ امن ہو
چکا ہے، ایسی حالت کا پیدا ہو جانا، خطرناک ہے۔ابھی بقیہ مہینوں میں تحریک جدید کا نوے ہزار کا خرچ باقی
ہے اور خزانہ میں صرف 15 ہزار روپیہ کی رقم ہے۔اور اتنی رقم اور وصول ہوسکتی ہے کہ نوے ہزار ہو جائے اور
تحریک جدید خیریت سے بقیہ سال گزار سکے۔غرض 75-80 ہزار کے وعدے باقی ہیں اور دفتر دوم کی
حالت تو بہت ہی خراب ہے۔دفتر دوم کی مقدار چونکہ کم ہے، اس لئے بقایا کم ہے۔لیکن اس کا بقایا کئی
سالوں سے چلا آ رہا ہے۔اگر وہ وصول ہو جائے تو ان قرضوں کی ادائیگی میں بہت کچھ آسانی ہو جائے ، جو
133
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 27 جنوری 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
تحریک جدید نے جائیدادیں بنانے کے لئے ، لئے تھے۔پس احباب، اول تو پورا زور لگا کر فروری مارچ
اور اپریل میں دفتر اول اور دوم کے گذشتہ بقائے وصول کر لیں۔اور دوسرے دور اول اور دوم کے موجودہ
سال کے وعدوں کو پیچھلے سالوں کے وعدوں سے بڑھانے کی کوشش کریں۔بلکہ دفتر دوم کو تو بہت زیادہ
بڑھانے کی ضرورت ہے۔کیونکہ اب وہ وقت قریب آنے والا ہے، جبکہ سارا بوجھ دفتر دوم پر ڈال دیا
جائے۔اب تو صرف یہ ہوتا ہے کہ دفتر اول خرچ اٹھاتا ہے اور دفتر دوم قرضوں کو ادا کرنے میں مدد دیتا
ہے۔لیکن آئندہ سارا بوجھہ دفتر دوم پر ڈال دیا جائے گا۔نئی پود خدا تعالیٰ کے فضل سے تعداد میں زیادہ ہے
اور ان کی آمدنی بھی پہلوں کی آمد سے زیادہ ہے، اس لئے کوئی وجہ نہیں کہ وہ سارا بوجھ نہ اٹھا سکے۔بشرطیکہ
اس کے اندر اس کا احساس پیدا ہو جائے۔اس کے بعد دوسرا امر ، جس کے متعلق میں آج کچھ کہنا چاہتا ہوں ، یہ ہے کہ وہ وقت آگیا ہے کہ
جب جماعت کی مخالفت پھر اس ملک میں شروع ہو جائے۔دشمن اپنی دنیوی اغراض کے لئے مختلف بہانے
بنا بنا کر اور اپنے پاس سے جھوٹ تراش کر جماعت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔بلکہ علی الاعلان یہ ترغیب
دلائی جاتی ہے کہ اگر تم ایک ایک احمدی کو مارڈالوتو یہ جماعت ختم ہو سکتی ہے۔1947 ء میں پارٹیشن سے
پہلے جب جماعت ان مظالم کا مقابلہ کر رہی تھی، جو مشرقی پنجاب میں مسلمانوں پر ہورہے تھے تو اس کی
تعریفیں کی جاتی تھیں۔جب مشرقی پنجاب سے مسلمانوں کے نکل جانے کے بعد قادیان کا مرکز قائم رہا
اور دشمن کا مقابلہ کرتارہا تو اس کی تعریف کی جاتی تھی۔جب کشمیر کے معاملہ میں سب سے پہلے میں نے
توجہ دلائی کہ یہ اہم چیز ہے اور یہ کہ باؤنڈری کمیشن نے دیدہ دانستہ گورداسپور کا علاقہ اس لئے ہندوستان
کے سپرد کیا تھا تا کشمیر ان کے ہاتھ آسکے تو اس وقت جماعت کی تعریف کی جاتی تھی۔جب چوہدری ظفر اللہ
خان صاحب نے امریکہ میں عرب اور پاکستان کے کیس کو اس عمدگی سے پیش کیا کہ ساری دنیا گونج اٹھی تو
اس کی تعریف کی جاتی تھی اور احمدی بہت خوش تھے۔جب میں انہیں کہتا تھا کہ تبلیغ کرو تو وہ کہتے تھے، حضور !
کچھ عرصہ ٹھہر جائیے ، جماعت کے لئے فضا بہت اچھی ہے، لوگ اس پر خوش ہیں، کہیں یہ فضا خراب نہ ہو
جائے لیکن میں کہتا تھا کہ وہ وقت دور نہیں ، جب وہی زبان، جواب تمہاری تعریف کر رہی ہے، تمہاری
موت کا فتوی دے گی۔اور آج کے دن پر تم پچھتاؤ گے کہ تم نے اسے ضائع کر دیا اور تبلیغ نہ کی۔میری عمر
میں سینکڑوں دفعہ میرا اور غیر مسلموں کا اختلاف ہوا، میری عمر میں بہت دفعہ میرا اور حکومت کے افسروں کا
اختلاف ہوا، میری عمر میں کئی دفعہ جماعت کے ساتھ بھی میرا اختلاف ہوا اور خدا تعالیٰ نے ہر دفعہ بلا استثناء
134
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 جنوری 1950ء
دور
ثابت کر دیا کہ میں ہی حق پر ہوں۔اب بھی یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ اس بات میں کہ وہ وقت دور نہیں،
جب وہی زبان ، جو جماعت کی تعریف میں لگی ہوئی ہے، وہ احمدیوں کی موت کا فتویٰ دے، میں ہی حق پر
تھا۔تم میں وہ لوگ بھی بیٹھے ہوئے ہیں، جو کہتے تھے ، جماعت کے لئے فضا اچھی ہے، ہمیں یہ اچھے دن
گزار لینے دو لیکن میں
کہتا تھا کہ یا درکھو، تھوڑے دنوں میں ہی یہ فضا تمہارے خلاف ہو جائے گی اور تم
پچھتاؤ گے کہ یہ اچھا وقت ہم نے تبلیغ میں کیوں نہ گزارا۔وہ دن، جو آنے والے تھے ، آگئے ہیں اور تم میں سے کئی لوگوں کے پیروں تلے سے زمین نکل
رہی ہے۔تم میں سے بعض تو قادیان کے ہمارے ہاتھ سے نکل جانے کی وجہ سے ڈگمگا گئے تھے اور
ڈگمگائے ہوئے ہیں۔میرا ان کو بھی یہی جواب تھا۔جیسے حضرت ابو بکر نے کہا تھا ، من كان يعبد محمدًا
فان محمد اقدمات۔جو تم میں سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پرستش کرتا تھا، وہ دیکھ لے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
فوت ہو گئے ہیں۔ومن كان يعبد الله فان الله حي لا يموت۔اور جو شخص اللہ کی عبادت کرتا تھا ، وہ
یادر کھے کہ اس کا خدا اب بھی زندہ ہے اور زندہ رہے گا۔میں بھی یہ کہتا ہوں کہ مـن كـان يـعـبـد قادیان
فان قادیان قدوضع فی ایدی المخالفين۔تم میں سے جو شخص قادیان کی پرستش کرتا تھا ، وہ سن لے
کہ قادیان اب مخالفین کے ہاتھ میں ہے، ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔ومن كان يعبد الله فان الله
حي لا يموت اور جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا تھا، اس کا خدا اب بھی زندہ ہے ، اس کا خدا اب بھی آزاد
ہے، اس کا خدا اب بھی سب پر غالب ہے اور ہمیشہ ایسا ہی رہے گا۔اسی طرح آج بھی کچھ لوگ ہیں ، جو پہلے دشمن کی تعریفوں پر خوش تھے اور اس لذت کے زمانہ کولمبیا
کرنا چاہتے تھے مگر اب وہ کا نپتے ہیں لرزتے ہیں اور ڈرتے ہیں۔میں ان
کو بھی کہتا ہوں اور پھر میری بات
ہی سچی نکلے گی کہ تم نے تبلیغ کے وقت کو ضائع کیا اور ملمع کو سونا کہا لیکن وہ ایک دھوکا تھا، اب پھر تم دھوکا کھا
رہے ہو اور دشمن کو طاقت ور سمجھتے ہو۔تمہیں وہ چلتے پھرتے اور زندہ دکھائی دیتے ہیں مگر مجھے تو ان کی لاشیں
نظر آ رہی ہیں اور میں دیکھ رہا ہوں کہ دشمن نہ زندہ ہے اور نہ غالب ہے۔غالب ہم ہیں، جن کے ساتھ غالب
خدا ہے۔وہ سر، جو خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر بندوں کی پرستش میں لگے ہوئے ہیں، کٹ جائیں گے اور بے دین
مریں گے۔مگر جو خدا تعالیٰ پر توکل کرتے ہیں، تمام مشکلات پر غالب آئیں گے۔مگر یہ بھی یاد رکھو کہ خدا
تعالی کی مدداسی کا ساتھ دینے کے لئے آتی ہے، جو خدا تعالیٰ کے ساتھ ہوتا ہے۔تم اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو
تم اپنے اندر خدا تعالیٰ کی محبت پیدا کرو، اپنے اندر ذکر الہی اور نمازوں کی پابندی پیدا کرو اور دین اسلام کے
135
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 27 جنوری 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
شعائر کو زندہ رکھنے کی رغبت پیدا کرو۔بھول جاؤ، اس بات کو کہ کوئی تمہارا دشمن ہے۔بھول جاؤ، اس بات کو کہ
کوئی تمہاری مخالفت پر آمادہ ہے۔جب تم خدا تعالیٰ کی طرف منہ کر کے کھڑے ہو جاؤ گے، جب دنیا کی
طرف تمہاری پیٹھ ہوگی تو وہ ہاتھ جو نمبر لے کر تمہاری پیٹھ پر حملہ کے لئے بڑھے گا، خدائے واحد سے مل کر
دے گا۔وہ دماغ، جوتم پر حملہ کی تدبیر سوچے گا، بریکار کر دے گا۔لیکن شرط یہ ہے کہ تم اپنا منہ خدا تعالیٰ کی طرف
کر لو اور اپنی پیٹھ بندوں کی طرف پھیر لو۔اگر تم ایسا کرو گے تو دنیا کی کوئی مصیبت تمہیں کچل نہیں سکتی۔تم بے وقوفی سے یہ نہ سمجھ لینا کہ کسی پر موت نہیں آئے گی یا کسی پر ظلم نہیں ہوگا۔انبیاء پر بھی موتیں
آئیں، انبیاء بھی شہید ہوئے ، ان کی جماعتیں بھی شہید ہوئیں۔جو میں کہتا ہوں ، وہ یہ ہے کہ یہ جماعت
مٹ نہیں سکتی۔اور جب میں تم کہتا ہوں تو اس سے مراد جماعت ہے نہ کہ تم۔ہو سکتا ہے کہ تم میں
سے بعض لوگ مارے جائیں بلکہ غالب ہے تم میں سے بعض مارے جائیں۔ہو سکتا ہے کہ تم میں سے بعض
گھروں سے نکالے جائیں بلکہ غالب ہے کہ وہ گھروں سے نکالے جائیں۔ہوسکتا ہے کہ تم میں سے بعض
قیدوں میں ڈالے جائیں بلکہ غالب ہے کہ وہ قیدوں میں ڈال دیئے جائیں۔لیکن جو بات نہیں ہو سکتی ، وہ
یہ ہے کہ اگر تم لوگ خدا تعالیٰ سے صلح کر لوتو تم یعنی تمہاری قوم تباہ ہو جائے تم بحیثیت احمدی ہلاک نہیں ہو
سکتے ہم بحیثیت جماعت کے مٹ نہیں سکتے تم بحیثیت جماعت کے مغلوب نہیں ہو سکتے۔کیونکہ جو شخص خدا
تعالیٰ کی طرف منہ کرے ، لازمی امر ہے کہ خدا تعالیٰ اس کی طرف منہ کرے گا اور جب خدا تعالیٰ دیکھ رہا ہو
کہ کوئی حملہ کر رہا ہے تو وہ اسے مقصد میں کامیاب کیسے ہونے دے گا؟ پولیس کی موجودگی میں، اگر وہ
دیانت دار ہو تو کوئی حملہ نہیں کر سکتا۔پھر خدا تعالیٰ کی موجودگی میں کوئی حملہ کیسے کرسکتا ہے۔پس دوسری بات یہ ہے کہ اپنے اندر اخلاص پیدا کرو۔تم روحانی سلسلہ کے افراد بنو۔نمازوں
کے پابند بنو۔ذکر الہی پر زور دو۔اسلام کے شعائر کو زندہ رکھنے کی کوشش کرو۔اپنے اندر طہارت پاکیزگی
اور تقویٰ پیدا کرو۔نہ تم کسی کی تعریف سے خوشی محسوس کرو اور نہ کسی کی مذمت سے ڈرو۔کیونکہ جو خدا تعالیٰ
کے لئے ہو جائے، دنیا کی تعریف اسے کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔خدا کی تعریف ہی اسے فائدہ پہنچائے
گی۔اگر تم خدا کے لئے ہو تو دنیا کے لوگوں سے ڈرنا، بے معنی بات ہے۔تمہیں صرف اور صرف خدا تعالیٰ
سے ڈرنا چاہیے۔کیونکہ جوشخص کہتا ہے کہ میں خدا کا ہوں اور پھر وہ بندوں سے ڈرتا ہے یالوگوں کی تعریف
سے خوش ہوتا ہے، وہ جاہل یا منافق ہے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 16 فروری 1950ء)
136