اپنے حوصلے افکار اور خیالات بلند بناؤ ،ان کے بغیر دشمن کا مقابلہ ممکن نہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اپریل 1950ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 28 اپریل 1950ء
اپنے حوصلے، افکار اور خیالات بلند بناؤ، ان کے بغیر دشمن کا مقابلہ ممکن نہیں
خطبہ جمعہ فرمود و 28 اپریل 1950ء
میں نے مدت سے جماعت کو اس طرف توجہ دلانی شروع کی ہے کہ اسے اپنی ذمہ
داریوں کو زیادہ سے زیادہ محسوس کرنا چاہئے۔سب سے پہلے فرض کا محسوس کرنا ، ان مرکزی انجمنوں پر عائد
ہوتا ہے، جو اس کام کے لئے مقرر ہیں یعنی صدر انجمن احمدیہ اور تحریک جدید۔اور پھر صدرانجمن احمد یہ اور
تحریک جدید کے ناظر اور وکلاء یعنی جن اعضاء سے یہ دونوں انجمنیں بنتی ہیں، ان پر یہ فرض عائد ہوتا ہے۔اور پھر ان سے اتر کر دوسرے کارکن، جو ان کے ماتحت ہیں، ان پر یہ فرض عائد ہوتا ہے۔ان کے علاوہ
نہایت ہی اہم طور پر فرض جماعت کے علماء پر عائد ہوتا ہے، جو مذہبی خیالات اور اخلاقی معیاروں کے لئے
ایک راہنما کی حیثیت رکھتے ہیں اور ایک نمونہ کی شکل میں دیکھے جاتے ہیں۔ان سب کو یا درکھنا چاہئے کہ بڑے کاموں کے لئے دماغ ہر وقت کام میں لگائے رکھنا ضروری ہے
ہوتا ہے۔اور یہی وہ عادت ہے، جس کے ماتحت کوئی شخص کسی بڑے کام کے قابل ہو سکتا ہے۔یہ ہو سکتا
ہے کہ دماغ کو ہر وقت کام میں لگائے رکھنے کے بعد بھی کوئی شخص کسی بڑے کام کے قابل نہ ہو لیکن یہ بھی
نہیں ہو سکتا کہ کوئی شخص اپنے دماغ کو ہر وقت کام میں لگائے رکھے اور پھر وہ کسی بڑے کام میں نا کام ہو گیا
ہو۔ہوسکتا ہے کہ ایک شخص اپنے دماغ کو ہر وقت کام میں لگائے رکھے اور وہ غلطی پر ہو لیکن یہ نہیں ہو سکتا
کہ وہ دماغ کو ہر وقت کام پر نہ لگانے والا ہو اور پھر وہ کوئی بڑا کام کر سکے۔انبیائے کرام کو ہم دیکھتے ہیں کہ رات دن وہ اپنی قوم کی اصلاح و بہبودی کے فکر میں لگے رہتے
تھے۔رسول
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنی نسبت فرماتے ہیں کہ میں سوتے ہوئے بھی جاگتا ہوں۔اس کا یہ
مطلب نہیں کہ آپ سوتے ہوئے واقعی جاگ رہے ہوتے تھے۔بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں سونے لگتا
ہوں ، تب بھی قوم کی اصلاح و بہبود کے لئے سوچ رہا ہوتا ہوں اور جاگنے لگتا ہوں، اس وقت بھی میرا دماغ
انہیں افکار میں مشغول ہوتا ہے۔گویا آپ کا یہ دعوی تھا کہ میں چوبیس گھنٹے قوم کی ترقی واصلاح کے کاموں
اور ان کے صحیح طور پر سر انجام پانے کی فکر میں لگا رہتا ہوں۔حضرت عمر فرماتے ہیں کہ میں نماز پڑھا رہا ہوتا
137

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اپریل 1950ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ہوں اور اسلامی لشکر بھی تیار کر وار ہا ہوتا ہوں۔اب بظاہر یہ نظر آتا ہے کہ حضرت عمر نماز سے غافل ہوتے تھے
اور وہ ایسا کام کرنے لگ جاتے تھے ، جس کا نماز کے ساتھ تعلق نہیں ہوتا تھا۔آپ فرماتے ہیں۔اصلی
واجهز الجيوش۔میں نماز پڑھتا ہوں اور ساتھ ساتھ لشکر کی تیاری میں بھی لگارہتا ہوں۔یہ کیفیت نا تجربہ
کار اور جاہل لوگوں کے لئے واقعی ٹھوکر کا موجب ہو سکتی ہے۔وہ سمجھیں گے کہ پھر نماز کیا ہوئی ؟ لیکن واقف
کار جانتا ہے کہ فکر کا ایک مقام ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان ایک وقت میں دو دو، تین تین کاموں میں مشغول
رہتا ہے۔نماز بھی پڑھ رہا ہوتا ہے اور قوم کے کاموں میں بھی مصروف ہوتا ہے۔مجھے کئی دفعہ لوگ ملنے کے
لئے آتے ہیں، میں بعض کا غذات دیکھ رہا ہوتا ہوں، وہ خاموش ہو جاتے ہیں تا میں اپنے کام سے فارغ ہو
جاؤں۔لیکن میں انہیں کہتا ہوں کہ بات کریں، میں آپ کی بات بھی سنتا جاؤں گا اور اپنا کام بھی کرتا جاؤں
گا۔اور یہ چیز میرے لئے ممکن ہوتی ہے۔میں کھانا کھاتے ہوئے بھی سوچ رہا ہوتا ہوں ، پانی پیتے ہوئے
بھی سوچ رہا ہوتا ہوں ، پیشاب کرتے وقت بھی سوچ رہا ہوتا ہوں، پاخانہ کرتے وقت بھی سوچ رہا ہوتا
ہوں ، طہارت کرتے وقت بھی سوچ رہا ہوتا ہوں۔غرض کوئی وقت مجھے ایسا نظر نہیں آتا ، جب میرا دماغ
فارغ ہو یا میرا دماغ فارغ ہونا چاہے یا میراد مارغ فارغ ہو سکے۔لیکن اس کے مقابلہ میں ، میں یہ دیکھتا ہوں
کہ ہماری یہ دونوں انجمنیں بیکار اور عضو معطل کے طور پر ہیں۔ایک ادنیٰ سے ادنی کاغذ، جو ان کے سامنے آتا
ہے، ان
کی توجہ کو پھر الیتا ہے۔اور اہم چیزوں کے متعلق تو ان کا دماغ چلتا ہی نہیں۔میں نے بار بار توجہ دلائی ہے کہ اپنے اوقات کو اس طرح صرف کرنا چاہئے ، جس طرح ایک قومی
لیڈ راپنے اوقات کو صرف کرتا ہے۔لیکن فلاں کی دوا نہ کی ترقی کرنی چاہیئے اور فلاں کی چار آنہ کی ، ان کا
سارا وقت انہیں باتوں میں صرف ہو جاتا ہے۔حالانکہ صدر انجمن احمدیہ کے فرائض میں ہندوستان
کی تبلیغ
جماعت کی تربیت و تنظیم ، دشمن کے مقابلہ کی کوشش ، اس کی طرف توجہ کرنا نئی پود کا تیار کرنا نئی اسکیمیں
بنانا ، جن سے اخلاص ، قوت، حوصلہ علم اور دماغی افکار بلند سے بلند تر ہوتے جائیں ، شامل ہیں۔لیکن ان
میں سے دسواں حصہ بھی نہیں، بیسواں حصہ بھی نہیں سینکڑواں حصہ بھی نہیں ، کروڑواں حصہ بھی نہیں ، دس
ہزار ار بواں حصہ بھی نہیں ، جو صدرانجمن احمدیہ نے کیا ہو۔یہی حال تحریک جدید کا ہے۔تحریک جدید کے ذمہ بیرونی ممالک میں تبلیغ اور اس کے متعلق
سامان بہم پہنچانا ہے۔اور یہ روپیہ کی صورت میں بھی ہوتا ہے، آدمیوں کی صورت میں بھی ہوتا ہے تعلیم کی
صورت میں بھی ہوتا ہے اور لٹریچر کی صورت میں بھی ہوتا ہے۔پھر بیر ونجات میں جو مبلغ جاتے ہیں ، ان کو
138

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اپریل 1950ء
مناسب وقت پر تبدیل کرنا بھی تحریک جدید کے ذمہ ہے۔پھر ان کے کام کی نگرانی کرنا اور یہ دیکھنا کہ و پیچ
طور کام کرتے ہیں یا نہیں؟ وہ جماعت کی تنظیم کے لئے کیا کچھ کر رہے ہیں اور کیا کر سکتے ہیں؟ پھر ان
ممالک میں مقامی مبلغ تیار کرنا تا وہ مقامی تبلیغ کا کام سنبھال سکیں۔یہ بیسیوں قسم کے کام ہیں، جو تحریک
جدید کے سپرد ہیں۔لیکن کیا تحریک جدید نے
کبھی بھی ان باتوں پر غور کیا ہے؟
اور تو اور جو مبلغ باہر بھیجا جاتا ہے، اس کے تبادلہ کا بھی انہیں کبھی خیال نہیں آتا۔آخر اس کے بیوی
بچے ہوتے ہیں، ماں باپ ہوتے ہیں، بہن بھائی اور دوسرے قریبی رشتہ دار ہوتے ہیں۔لیکن ان کے
واپس بلانے کا انہیں خیال تک نہیں آتا۔اب میں نے جبر آ پانچ سات مبلغین کو واپس بلایا ہے، ورنہ انہیں
اگر ہیں سال بھی باہر گذر جاتے ، تب بھی تحریک جدید کو ان کے واپس بلانے کا خیال پیدا نہ ہوتا۔یہ سب
کام تحریک جدید کے ہیں لیکن وہ ان میں سے کوئی کام بھی نہیں کر رہی۔اگر وہ مبلغوں کو واپس بلانے کی سکیم
تیار کرتی تو اس کے سب کام کے مقابل پر یہ بات ایسی ہوتی ہے، جیسے کسی کی جوتی پھٹی ہو اور اس کا تلوہ
نکل گیا ہو اور وہ موچی کے پاس جا کر اس کی مرمت کرالے لیکن یہ لوگ اتنا بھی نہیں کراتے۔گویا ان
کے اپنے فائدہ کا کام ہوتا ہے، وہ بھی نہیں کرتے۔اب اگر کوئی شخص اپنی پھٹی ہوئی جوتی موچی سے مرمت
کرائے اور کوئی شخص اس سے یہ پوچھے کہ تم نے قوم کے فائدہ کے لئے کون سا کام کیا ہے؟ اور وہ جواب
دے کہ میں نے اپنی پھٹی ہوئی جوتی درست کرائی ہے تو سب لوگ ہنس پڑیں گے اور کہیں گے کہ یہ بھی کوئی
قومی کام ہے۔لیکن صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید اتنا بھی نہیں کرتیں۔یہ قدرتی بات ہے کہ جس شخص کو
باہر بھیجا جائے ، اس کو واپس بھی بلانا چاہئے۔لیکن انہیں اس کا کوئی احساس نہیں ہوتا۔پھر سوال یہ ہے کہ اگر
ان کا کوئی قائمقام وہاں نہیں جائے گا تو وہ آئیں گے کس طرح ؟ اور جب تک ان کا قائمقام تیار نہیں کیا
جائے گا وہ وہاں جائے گا کس طرح؟
اب تو میں نے جماعت میں وقف کی تحریک کر دی ہے اور کچھ نہ کچھ آدمی ہمارے پاس موجود
ہیں۔مجھے حیرت آتی ہے کہ جب امریکہ کے مبلغ کو واپس بلانے کا سوال پیدا ہوا کہ وہ سالہا سال سے
وہاں بیٹھا ہے، اسے واپس بلانا چاہئے۔تو اس وقت امریکہ کے مبلغ کی حیثیت میں اس کے قائمقام کے
طور پر جو نام پیش کئے گئے، ان میں ایک مڈل پاس بھی تھا۔اس وقت بیرونی تبلیغ کا کام بھی صدرانجمن کے
ماتحت تھا۔مجھے اب تک حیرت ہے کہ وہ شخص جو دفتر میں کلرک کا کام بھی نہیں سنبھال سکتا تھا ، اسے ایک
ایسے ملک میں بھجوانے کی تجویز کی گئی، جو اپنے علم اور تجربہ اور روشن خیالی کی وجہ سے اپنے آپ کو دنیا کا لیڈر
139

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 اپریل 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
سمجھتا ہے۔وہ شخص، جو پچاس گاؤں
کا بھی لیڈر نہیں بن سکتا ، اسے ایک ایسے ملک میں جماعت کا نمائندہ بنا
وہ
کر بھیجنا چاہا، جس کی آبادی سولہ کروڑ ہے۔جس میں بڑی بڑی یونیورسٹیاں ہیں۔جنہوں نے اس قدر
دماغی ترقی کی ہے کہ وہ اپنے آپ کو انسان نہیں بلکہ افضل انسان (Superman) سمجھتے ہیں۔جس ملک
کی عملی طور پر تمام دنیا پر دھاک بیٹھی ہوئی ہے اور وہ دنیا پر ایک حکمران کی حیثیت رکھتا ہے، اس کی عقلی اور
عملی برتری کا یہ نمونہ ہے کہ دنیا کے ایک طرف پڑا ہوا ملک ساری دنیا کی دولت کھینچ رہا ہے۔پاکستان کی
سالانہ آمد ایک ارب ہے۔مشترکہ ہندوستان کی سالانہ آمد چار ارب تھی۔انگلستان ، جو بڑی طاقت سمجھا
جاتا ہے، جس نے ایک وقت تک دنیا کے اکثر حصہ پر حکومت کی ہے، اس کی سالانہ آمد 28 ارب ہے۔لیکن امریکہ 30 ارب صدقہ کے طور پر دوسرے ممالک کو دے رہا ہے۔اب اس کی مالی طاقت کا اندازہ کر
لو۔انگلستان کی ساری آمد 18 ارب ہے۔جس میں اس کا فوجی خرچ بھی شامل ہوتا ہے، ہوائی فوج کا خرچ
بھی شامل ہوتا ہے، سمندری جہازوں کا خرچ بھی شامل ہوتا ہے، مجسٹریٹ بھی ہوتے ہیں، بیج بھی ہوتے
ہیں تنخواہوں کے اخراجات بھی اس میں شامل ہیں، صحت کے اخراجات بھی شامل ہیں، ان سب پر
انگلستان 28 ارب خرچ کرتا ہے۔لیکن امریکہ 30 ارب صدقہ کے طور پر دوسرے ممالک کو دیتا ہے۔ایسے ملک میں جماعت کے نمائندہ کے طور پر ہمارے لال بجھکڑ ایک مڈل پاس کی سفارش کرتے ہیں۔ہم جب ربوہ میں آئے تو آخر مکانوں کے بغیر ہمارا گزارہ نہیں ہوسکتا تھا۔میں نے کچھ عارضی
مکانوں کی اجازت دے دی۔لیکن صدر انجمن احمدیہ نے اس عرصہ میں مستقل مکانات کے متعلق ایک سطر
بھی نہیں
لکھی، وہ ہمیشہ یہی لکھتی رہتی ہے کہ فلاں عارضی مکان کی اجازت دی جائے ،فلاں کی اجازت دی
جائے۔آخر یہ عارضی کام رکے گا بھی کہ نہیں اور مستقل عمارات کا سلسلہ چلے گا کہ نہیں ؟ اب میں نے دو ماہ
سے عارضی مکانات بنانے سے روک دیا ہے ورنہ صدرانجمن احمدیہ کی طرف سے عارضی مکانات بنانے کی
سفارش کا سلسلہ اب تک جاری تھا۔پھر مستقل عمارات کے متعلق صدر انجمن احمدیہ نے اب تک کچھ نہیں
کیا۔میں نے بیماری کی حالت میں بیٹھ کر نقشے تیار کئے ہیں اور تعمیر والوں کو دیئے ہیں کہ وہ نقشے بنا کر کمیٹی
میں پیش کر کے ان کی منظوری لے لیں تا مستقل عمارات بن جائیں اور عارضی تعمیر پر روپیہ ضائع نہ ہو۔اسی طرح آدمی تیار کرنے کی طرف بھی کوئی توجہ نہیں بلکہ میں کہتا ہوں اور سب چیزیں جانے
دو۔فرض کر لو، ہم مکانوں میں نہیں رہیں گے، خیموں میں اور جھونپڑیوں میں رہیں گے مگر زندگی سانس لینے
کا نام نہیں ، زندگی نام ہے کسی کام کا۔اگر ہم ان سب تکالیف کے لئے تیار ہو جائیں ، تب بھی یہ ایک کتے
140

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 اپریل 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
کی سی زندگی ہوگی کوئی قربانی نہیں کہلائے گی۔محض قربانی کرنا اور تکلیف اٹھانا ہمیں زیادہ سے زیادہ ایک
جانور کی شکل دے سکتا ہے۔انسانیت والا کام بھی ہو سکتا ہے، جب مثبت کام ہو منفی کام نہ ہو۔دھوپ میں
بیٹھ رہنا، سایہ میں بیٹھ رہنا، بے کپڑوں کے بیٹھ رہنا، فاقہ برداشت کر لینا، یہ سب منفی کے کام ہیں اور یہ کتا
بھی کرتا ہے۔ان سب باتوں کے بعد ہم زیادہ سے زیادہ کتے سے مشابہہ ہو جاتے ہیں۔کہتے ہیں کسی
صوفی سے جو مکے میں رہتے تھے، کسی نے پوچھا کہ تو کل کی کیا تعریف ہے؟ انہوں نے کہا تو کل کی تعریف
یہ ہے کہ جو مل گیا کھا لیا اور اگر کھانے کو کچھ نہ ملا تو صبر کر لیا۔اس آدمی نے کہا، حضور پھر کتے اور انسان میں
کیا فرق ہے؟ وہ صوفی دم بخودرہ گئے اور انہوں نے سمجھ لیا کہ وہ نو جوان اس مقام کو ان سے زیادہ سمجھتا
ہے۔یعنی کتا بھی تو یہی کام کرتا ہے۔اگر انسان نے وہ کام کر لیا تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ وہ کتا بن گیا۔در حقیقت اب کام کا سوال ہے۔جماعت احمدیہ پر اب چاروں طرف سے حملے ہورہے ہیں،
مختلف جگہوں پر ہمارے خلاف جلسے منعقد ہورہے ہیں۔ہمارا کام یہ تھا کہ ایک سکیم کے ماتحت دشمن کا
مقابلہ کرتے اور اسے کچل ڈالنے کی کوشش کرتے۔لیکن صدرانجمن احمد یہ اور تحریک جدید کے اجلاسوں میں
صرف دونی اور چونی کی ترقی کی بحثیں ہوتی ہیں۔اور انہوں نے یہ کبھی خیال نہیں کیا کہ جماعت کے
مقابلہ میں دشمن اپنی ساری طاقتیں جمع کر رہا ہے۔انہوں نے اس چیز کے متعلق نہ کوئی فیصلہ کیا ، نہ مشورہ کیا
اور نہ ہی کوئی سکیم تیار کی۔یہ بریکار زندگی ہے، یہ محض ادنی جانور کی سی زندگی ہے۔بلکہ ایک رنگ میں جانور
ان لوگوں سے بہتر ہے۔کیونکہ اسے غذامل جائے تو وہ کھالیتا ہے ، ورنہ صبر کرتا ہے۔ہمارے کارکن تو پہلے
روٹی کے لئے کچھ نہ کچھ مقرر کرواتے ہیں۔مان
لیا، باہر تنخواہیں زیادہ مل سکتی ہیں، کاروبار زیادہ اچھی طرح
چلائے جاسکتے ہیں اور یہاں تنخواہیں کم مل رہی ہیں لیکن پھر بھی کچھ نہ کچھ تو ہمارے لئے مقرر ہے۔خواہ
تھوڑا ملے یا زیادہ ملے ہمیں یہ یقین ہوتا ہے کہ کچھ نہ کچھ ملے گا۔لیکن جانور کو یہ یقین بھی نہیں ہوتا۔منفی کی
صورت میں جانوروں سے انسان بہتر ہو جاتا ہے۔ہاں ہمارے کارکنوں کے کام اگر مثبت قسم کے ہوں تو
پھر وہ یقینا اشرف المخلوقات ہیں۔یہی حال تحریک جدید کا ہے۔میں حیران ہوں کہ آخر ان کی آنکھیں کب کھلیں گی ؟ ان کی سمجھ
میں یہ بات اب تک نہیں آئی کہ ان کا رات دن سونا ، جا گنا، اٹھنا، بیٹھنا سب کچھ خدا کے لئے ہے۔تو پھر
تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ
والی حالت ہونی چاہئے۔کھاتے ہوں، پیتے ہوں ، کھڑے ہوں، بیٹھے ہوں ، کلام کر رہے ہوں
141

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 اپریل 1950ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
یا خاموش ہوں، وہ قوم کی ترقی اور بہبودی کے لئے سوچ رہے ہوں۔اور اپنی ذمہ داری کو ایسی اعلیٰ شان
میں پیش کر رہے ہوں کہ دیکھنے والا سمجھے کہ واقعی کوئی کام ہورہا ہے۔بیرونی ممالک کا کوئی آدمی یہاں
آئے ، یہ الگ بات ہے کہ شرم کے مارے، وہ یہ سوال نہ کرے لیکن اگر صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید
سے پوچھے کہ گذشتہ تین ماہ میں تم نے کیا کام کیا ہے؟ تو جواب صفر ہوگا۔لیکن اگر یہی سوال وہ امریکن
گورنمنٹ سے کرے تو وہ کتابوں کے طومار نکال کر رکھ دے گی اور اسے بتائے گی کہ ان تین ماہ میں ہم نے
رومانیہ، روس، ہنگری، یوگوسلاویہ اور سپین کے سب راز معلوم کرلئے ہیں۔اپنی قوت کو بڑھانے کے لئے
ہم نے یہ یہ کاروائیاں کی ہیں۔ہم نے اپنے ملک کی خاطر یہ یہ چالاکیاں کی ہیں۔انگلستان سے پوچھے تو وہ
ساری تاریخیں بتا دے گا۔وہ کہے گا کہ انڈونیشیا اور ہندوستان میں اپنا رسوخ بڑھانے کے لئے ہم نے یہ
یہ کاروائیاں کی ہیں۔ادنیٰ سے ادنی اور جاہل سے جاہل حکومت سے بھی دریافت کیا جائے تو وہ کچھ نہ کچھ
باتیں بیان کردے گی اور کچھ نہ کچھ کام بتادے گی۔لیکن ہماری صدر انجمن احمدیہ سے کوئی پوچھے کہ تمہارا تو
ہر ملک سے مقابلہ ہے۔امریکہ کا ہر ملک سے مقابلہ نہیں لیکن انہوں نے بہت کچھ کیا ہے۔تمہارا ہر ملک
سے مقابلہ ہے تم نے کیا کیا ہے؟ تو وہ ایک رجسٹر دکھا دے گی کہ ہم نے دونی کا فلاں کی تنخواہ میں تنزل کیا
ہے اور فلاں کی تنخواہ میں چوٹی کی ترقی کی ہے۔لیکن کیا اس سے امریکہ مسلمان ہو جائے گا ؟ کیا اس سے
کمیونزم تباہ ہو جائے گا ؟ کیا اس سے احراری مر جائیں گے؟ غرض وہ ایک بیکار وجود ہیں، جس کی سمجھ میں
ہی نہیں آتا کہ کام کس طرح کیا جاتا ہے؟ عشق کیا ہوتا ہے؟ وہ کیا آگ ہوا کرتی ہے، جو انسان کو خدا تعالیٰ
کا مقرب بنادیتی ہے اور جس کے بعد انسان ہر قسم کی تکلیف برداشت کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے اور
انسان خدا تعالیٰ کے فضل کا مورد بن جاتا ہے؟
ایک دفعہ اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ، میں صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کو توجہ
دلاتا ہوں کہ وہ اپنا مثبت کام دکھا ئیں۔جب خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا تھا تو
کیا اس لئے بھیجا تھا کہ ایک سکول جاری کر دو یا اس لئے بھیجا تھا کہ ایک کالج جاری کر دو؟ کیا اس لئے بھیجا
تھا کہ سو آدمی نوکر کر لو اور ان کی ترقی اور تنزل کے سوال طے کر دیا یہ کہہ کر بھیجا تھا کہ دنیا میں ایک نذیر آیا پر
دنیا نے اسے قبول نہ کیا۔لیکن خدا تعالیٰ اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں کے ساتھ اس کی سچائی
ظاہر کر دے گا ؟ کیا خدا تعالیٰ کبھی آسمان سے اترا ہے؟ کیا اس نے کبھی تلوار اٹھائی ہے؟ پھر یہ زور آور
حملے کس نے کرنے ہیں؟ یہ زور آور حملے ہم نے کرنے ہیں۔” بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی کو ظاہر
142

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 اپریل 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
کر دے گا“ کے یہ معنی ہیں کہ اس میں جماعت احمدیہ کا کام بنایا گیا ہے۔تمہی نے اس کے نمائندے بن کر
اس کی صداقت کو ظاہر کرنا ہے۔اور یہ ہمارا کام ہے مگر ہم نے اس میں سے کسی حصہ پر عمل کیا ہے ؟ زور آور
حملے تم نے کرنے تھے مگر ہو یہ رہا ہے کہ حملے دشمن کر رہا ہے۔خدا تعالٰی نے اس الہام میں یہ نہیں بتایا تھا کہ
ہم نے دشمن کے حملوں کو روکنا ہے اور اس کا مقابلہ کرنا ہے۔بلکہ اس نے بتایا تھا کہ تم دشمن پرزور آور حملے
کرو گے۔پس چاہئے تو یہ تھا کہ دشمن پر حملے کر کے اسے دفاع پر مجبور کر دیتے لیکن ایسا نہیں ہوا۔تلوار دشمن
کے ہاتھ میں ہے اور تم دفاع بھی نہیں کر رہے۔دور کے کام جانے دو، یہاں معمولی کام بھی نہیں ہو رہا۔ایک چھوٹا لڑکا میرا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے
اور پوچھتا ہے ، حضور میرے وظیفہ کا کیا بنا ہے؟ میں اسے سمجھاتا ہوں اور کہتا ہوں ، بتاؤ روپیہ کہاں جاتا
ہے؟ وہ کہتا ہے، انجمن میں۔میں کہتا ہوں پھر انجمن کے پاس جا کر وظیفہ کا پتہ کرو مگروہ کہتا ہے کہ میں
انجمن کے پاس گیا تھا، وہ کہتے ہیں، حضور کے پاس جاؤ۔یعنی وہ اپنا پیچھا چھڑانے کے لئے وہ اسے میرے
پاس بھیج دیتے ہیں۔اگر وظیفہ نہیں دینا تو اپنے منہ سے کہا کریں کہ ہم نے وظیفہ نہیں دینا۔جس بچے کو
وظیفہ دینا ہوتا ہے، اسے تو کہتے ہیں ، آؤ بچے۔اور جس کو نہیں دینا ہوتا، اس کو کہتے ہیں، خلیفة المسیح
کے پاس جاؤ۔حالانکہ شائستہ اور مہذب دنیا کا یہ قاعدہ ہوتا ہے کہ افسر کو بری الذمہ قرار دیا جاتا ہے اور
ما تحت عملہ اپنے پر ذمہ داری لیتا ہے۔لیکن یہاں جو کام افسر کا نہیں ، اس میں بھی ذمہ داری اس پر ڈالنے کی
کوشش کی جاتی ہے۔یہ نہایت کمزوری کی علامت ہے۔گویا کام کرنا تو الگ رہا، دونی چونی کے تنزل اور
ترقی کے جو کام کرتے ہیں، ان میں بھی الزام مجھ پر ہی آتا ہے۔پس ایک دفعہ پھر میں صدر انجمن احمد یہ تحریک جدید کو توجہ دلاتا ہوں کہ اپنے اور اپنے بیوی بچوں
پر رحم کرو۔آخر یہ بلائیں ساروں پر پڑیں گی۔اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی گرفت ہوگی تو وہ گرفت سب
پر ہوگی اور اگر کوئی گرفت دنیا کی طرف سے ہوگی تو وہ بھی سب پر ہوگی۔اگر کوئی مرتد ہو کر غیر احمدی ہو
جائے تو اور بات ہے۔لیکن جس کے اندر صداقت کو سمجھنے کی قوت ہے، وہ ایسا نہیں کرے گا۔بلا تمہارے
سامنے ہے اور تم بڑے آرام سے سورہے ہو۔گویا تمہارے اندر قربانی کا مادہ ہی نہیں۔پس اپنے حوصلے
بلند، افکار بلند اور خیالات بلند بناؤ اور سوچنے کی عادت ڈالو، نیک جذبات کی عادت ڈالو۔ان کے بغیر
دشمن کا مقابلہ مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔مطبوعه روزنامه الفضل 07 مئی 1950 ء)
143

آج 10 میں سے 10 باقی