یہ نہ دیکھو کہ قربانی کتنی بھاری ہے بلکہ دیکھو کہ انعام کتنا بھاری ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 5 مئی 1950ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 مئی 1950ء
یہ نہ دیکھو کہ قربانی کتنی بھاری ہے بلکہ دیکھو کہ انعام کتنا بھاری ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 05 مئی 1950ء۔اس کے بعد میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ تحریک جدید وہ محکمہ ہے،
جس کے سپرد ہندوستان اور پاکستان سے باہر کی تبلیغ ہے۔عرب، ایران، افغانستان، شام، مصر، سوڈان،
ایسٹ افریقہ کے ممالک ، ویسٹ عرب کے ممالک ساؤتھ افریقہ کے ممالک، سپین، فرانس ، سوئٹزرلینڈ،
بھیجیم ، ڈنمارک، ہالینڈ، جرمنی ، انگلینڈ اور یورپ کے دوسرے ممالک انڈونیشیا، ملایا، سیلون، برما، فلپائن،
انڈو چائنا، تھائی لینڈ، جاپان، چین، یونائٹڈ سٹیٹس امریکہ، برازیل، کینیڈا، ارجنٹائن اور ہزاروں ہزار جزائر
جو امریکہ اور انڈونیشیا کے درمیان واقع ہیں، ان سب کی تبلیغ تحریک جدید کے سپرد ہے۔جب میں نے تحریک جدید کو جاری کیا ہے۔اس وقت صرف تین مبلغ ویسٹ افریقہ میں تھے ،
ایک مبلغ ایسٹ افریقہ میں تھا، ایک مبلغ ممالک عریبیہ میں تھا، ایک مبلغ انگلینڈ میں تھا، دو مبلغ انڈونیشیا میں
تھے، ایک مبلغ یونائٹڈ سٹیٹس امریکہ میں تھا، ایک مبلغ ماریشس میں تھا، یہ سارے کوئی نو، دس کے قریب بنتے
ہیں۔تحریک جدید کے قیام کے بعد یہ سلسلہ وسیع ہونا شروع ہوا۔تین مبلغ انڈونیشیا میں زائد کئے گئے، ملایا
میں تین مبلغ بھیجے گئے، جن میں دو مبلغ اب انڈونیشیا میں کام کر رہے ہیں، ایک اور مبلغ ملایا میں بھیجا گیا ، وہ
بھی اب انڈونیشیا میں کام کر رہا ہے اور ایک مبلغ بور نیومیں کام کر رہا ہے، یہ آٹھ مبلغ وہاں زائد کئے گئے
ہیں۔گیارہ مبلغ ایسٹ افریقہ میں گئے ہیں، دو مبلغ عرب ممالک میں گئے ہیں، دوایران میں گئے ہیں،
انگلستان میں دو مبلغ زائد مقرر کئے گئے ہیں، امریکہ میں تین مبلغ زائد کیے گئے ہیں، ویسٹ افریقہ میں قریباً
18 مبلغ زائد کئے گئے ہیں، دو مبلغ ہالینڈ میں زائد کیے گئے ہیں، پین، فرانس اور سویٹزرلینڈ میں ایک ایک
مبلغ مقرر کیا گیا ہے۔یہ اکاون مبلغ ہوئے ، جو تحریک جدید کے قیام کے بعد زائد مقرر کئے گئے ہیں۔(ویسٹ افریقہ کے کالج کے لئے جو دو نوجوان بھیجے گئے ہیں، وہ ان کے علاوہ ہیں۔گویا ان دنوں نو
مبلغین کی جگہ ساٹھ مبلغین ہو گئے اور یہ سات گنا ترقی ہے۔اور صرف یہ ہی نہیں کہ نو سے ساٹھ ہو گئے بلکہ
نو مبلغ جو پہلے گئے تھے، ان کا کوئی قائمقام پیدا نہیں کیا گیا تھا، وہ نو کے نو ہی تھے۔ان میں سے جب کسی کو
145
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 مئی 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
بلانے کا سوال
آتا تھا تو جیسا کہ میں نے پہلے خطبہ میں بتایا تھا، صدرانجمن حد یہ بعض دفعہ مڈل پاس لوگوں
کے نام پیش کر دیتی تھی۔اس وقت تمہیں کے قریب علماء اور ہیں، جو یہاں تیاری کر رہے ہیں۔ریز رو فوج
کے طور پر کچھ لوگ ان کے علاوہ بھی ہیں۔تین سکول میں بطور ٹیچر کام کر رہے ہیں ، آٹھ کے قریب کالج
میں پروفیسر ہیں ، 9-8 کے قریب ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں کام کر رہے ہیں، ان لوگوں کو اعلی تعلیمیں دلوا کر
ان کاموں پر لگایا گیا ہے۔حسب ضرورت یہ لوگ تبلیغ کا کام بھی دے سکتے ہیں اور مختلف مقامات پر ان
کے ذریعہ کالج بھی کھولے جا سکتے ہیں۔مثلاً پہلا کالج ، جو ویسٹ افریقہ میں کھولا گیا ہے، اس کے لئے
تحریک جدید نے ایک واقف زندگی انگلینڈ بھیجا اور تین سال تک تعلیم دلوا کر پی۔ایچ۔ڈی کروایا اور اب
اسے وہاں پر پرنسپل مقرر کیا گیا ہے۔یہاں سے ایک بی۔اے۔بی۔ٹی ان کے نائب کے طور پر گئے
ہیں۔اس قسم کے جب اور کالج قائم ہو گئے تو مسلمان، جن کے پاس اور کوئی کالج نہیں ، ہمارے ہی کالجوں
میں تعلیم حاصل کریں گے۔اور لازمی بات ہے کہ وہ احمدی ہو جائیں گے۔اور جو احمد ہی نہ ہوں گے، وہ
بوجہ اس کے کہ انہوں نے احمدی اساتذہ سے تعلیم حاصل کی ہوگی، احمدیت سے متاثر ہوں گے اور جہاں
کہیں بھی کوئی ایسا سوال پیش آئے گا، احمدیت سے ہمدردی کا اظہار کریں گے۔ہمارا یہ پہلا تجربہ ہے اور
ارادہ ہے کہ اس کے علاوہ ایسٹ افریقہ، ملایا اور انڈونیشیا میں بھی کالج کھولے جائیں تا آئندہ تعلیم یافتہ ان
طبقہ احمدی علماء کا مرہون منت ہو۔یہ ریز رو فورس اگر ملالی جائے تو 60-70 کے قریب اور آدمی ہمارے
پاس موجود ہیں اور وقت پر کام دے سکتے ہیں۔پھر اگر وہ آدمی بھی ملالئے جائیں، جو تنظیم کے لئے دفاتر
میں لگائے گئے ہیں اور علماء، جو مبلغ تیار کرنے پر لگائے گئے ہیں تو سو ہوا سو آدمی یہ بھی ہو جاتا ہے ، جن کو
دفاتر سے نکال کر تبلیغ کے کام میں لگایا جاسکتا ہے۔اور اگر ان طالب علموں کو بھی ملا لیا جائے ، جن کو وظیفے
دے کر تحریک جدید تعلیم دلوا رہی ہے تو وہ بھی چالیس، پچاس کے قریب ہوں گے۔جامعہ احمدیہ کے طلباء
ان کے علاوہ ہیں۔گویا 15 سال میں 30 گنا زیادہ ترقی ہو چکی ہے اور اگر صحیح طور پر تنظیم کی جائے تو آئندہ
چند سال میں شاید پچاس، ساٹھ گنے سے بھی زیادہ ہو جائیں۔ہمارے ملک میں ایک گریجوایٹ یا اس کے قائمقام کی اوسط تنخواہ سو سے دوسور و پیہ ماہوار کے
درمیان ہے اور غیر ممالک میں اس سے بہت زیادہ ہے۔اور پھر جو سائر خرچ ہوا کرتا ہے، وہ اتنا ہی اور اوپر
لگ جاتا ہے۔ہمارا کام چونکہ تبلیغی ہے، مبلغ کا آنا جانا، جلسے کرنا، اشتہار اور مختلف ٹریکٹ شائع کرنا اور اس
طرح کے اور بہت سے اخراجات ہمیں کرنے پڑتے ہیں۔اس کام میں سائر تبھی مفید ہوسکتا ہے، جب
146
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
اقتباس
عملہ کی تنخواہوں سے تین گنے ہو۔اس حساب سے اگر ہم صحیح طور تبلی از خطبه جمعه فرموده 05 مئی 10
تو باہر کے مبلغین اور ان کے
قائمقام مبلغین ، جو یہاں تیار ہو رہے ہیں اور ان پر جو سائر اخراجات ہوئے ہیں ،موجودہ حالت میں ان
کی اوسط چالیس ہزار روپے ماہوار ہو جاتی ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کام کے لئے ہمیں کم از کم چار
لاکھ 80 ہزار روپیہ سالانہ کی ضرورت ہے۔اور اگر انتظامی عملہ کو اس میں شامل کر لیا جائے تو یہ کم از کم چھ
لاکھ روپیہ سالانہ کا خرچ ہو جاتا ہے۔لیکن جیسا کہ پچھلی تحریک کے موقع پر میں نے جماعت کو توجہ دلائی تھی
پہلے دور کے وعدے دولاکھ ستر ہزار روپیہ کے قریب ہوئے ہیں اور دوسرے دور کے وعدے ایک
لاکھ ، دس ہزار روپیہ کے قریب ہوئے ہیں۔اس سال بڑی تحریک کے بعد دوسرے دور کے وعدے ایک
لاکھ تمہیں ہزار تک پہنچے ہیں اور دفتر اول کے وعدے وہی دو لاکھ ، 70-80 ہزار کے درمیان ہیں۔صدر
انجمن احمدیہ کے ذمہ میں نے یہ ڈالا ہے کہ جو اخراجات وہ بیرونی تبلیغ پر خرچ کر رہے تھے یا جو کارکن انہوں
نے تحریک جدید سے مانگ کر لئے ہیں، ان کی تنخواہیں وہ تحریک جدید کو دیا کریں اور تحریک جدید انہیں
اپنے پاس سے الاؤنس دیا کرے۔اس طرح ایک لاکھ ، چالیس ہزار کی رقم تحریک جدید کو ملتی ہے۔یعنی یہ
رقم ناظروں ، نائب ناظروں بنکر کوں، پروفیسروں، استادوں اور دیگر کارکنوں کے بدلہ میں صدر انجمن
احمد یہ تحریک جدید کو دیتی ہے۔یہ ساری رقم پانچ لاکھ ، چالیس ہزار روپیہ بن جاتی ہے۔لیکن جیسا کہ میں
نے بتایا ہے، اگر صحیح طور پر ہم خرچ کریں تو ہمیں چھ لاکھ روپیہ سالانہ کی ضرورت ہے۔میں نے اس رقم
میں صدر انجمن احمدیہ میں کام کرنے والے واقفین کے اخراجات کو شامل نہیں کیا۔اس لئے ان کے بدلہ
میں جور تم تحریک جدید کوملتی ہے، وہ بھی اس میں شامل نہیں کرنی چاہئے۔اس آمد کو اگر الگ کر لیں تو ہمیں
صرف چارلاکھ روپیہ کی آمد ہوتی ہے اور خرچ کے لئے ہمیں چھ لاکھ روپیہ کی ضرورت ہے۔ساتھ ہی یہ
بات بھی نظر انداز نہیں کی جاسکتی کہ دفتر دوم اس وقت تک کام کرنا شروع کرے گا، جب دفتر اول والے اپنا
کام ختم کر لیں گے۔اس لئے دفتر دوم کی آمد بھی اس میں سے نکال لینا چاہئے۔اس طرح در حقیقت ہماری
آمد پونے تین لاکھ ہے اور خرچ کم از کم چھ لاکھ کا ہے۔یہ صاف بات ہے کہ ہم چھ لاکھ روپیہ خرچ نہیں
کرتے۔جب ہمیں چھ لاکھ روپیہ وصول ہی نہیں ہوتا تو خرچ کس طرح کیا جاسکتا ہے۔لیکن جہاں یہ
درست ہے کہ ہم چھ لاکھ روپیہ خرچ نہیں کرتے ، وہاں یہ بھی درست ہے کہ ہم اتنے اخراجات میں خراب
قسم کا کام کرتے ہیں۔مثلاً اگر ہم ایک مبلغ کو زیادہ سائر اخراجات دیں اور وہ دورے کر کے تقریریں کرتا
رہے تو لازمی بات ہے کہ تین، چار سو کا خرچ بڑھ جائے گا، آنے جانے کا کرایہ ہو گا ، خوراک کا خرچ ہو گا ،
147
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 مئی 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ہال وغیرہ کا کرایہ ہوگا۔لیکن اس وقت ہم یہ اخراجات اسے نہیں دیتے اور وہ ایک جگہ پر بیٹھارہتا ہے۔ور نہ ایک آدمی ایک شہر سے زیادہ کام ہر ملک میں کر سکتا ہے۔چونکہ ابھی جماعتیں بہت کم ہیں، اس لئے
تربیت کی ضرورت کم ہے اور مبلغ بڑی آسانی کے ساتھ دورے کر کے تقریروں کے ذریعہ اکثر ملک کو
احمدیت سے روشناس کر سکتا ہے۔پس یہ درست ہے کہ ہم کام کرتے ہیں مگر اتنی قلیل رقم میں کام خراب قسم کا
ہورہا ہے اور اس کام کی خرابی کا تبلیغ پر بھی اثر پڑتا ہے اور نتائج اتنے شاندار نہیں نکلتے ، جتنے شاندار نکلنے
چاہئیں۔پھر کام کے بڑھانے کا جو احساس ہے، وہ بالکل پیدا نہیں ہوتا۔جب انسان یہ سمجھتا ہو کہ موجودہ
کام کو چلانے کے لئے بھی میں پورا خرچ نہیں دے سکتا تو اسے کام بڑھانے کا احساس کیسے ہوسکتا ہے؟
میں اگر یہاں ان جماعتوں کا ذکر نہ کروں ، جنہوں نے اپنے فرائض کو پوری طرح ادا کیا ہے تو
یہ ان کی حق تلفی ہوگی۔بعض جماعتوں کو میں نے کہا ہے کہ وہ اپنا خرچ خود اٹھائیں پاکستان نے 50 سال
تک نہ صرف خودا اپنا فرض ادا کیا ہے بلکہ لاکھوں لاکھ روپیہ بیرونی تبلیغ پر بھی خرچ کیا ہے۔یہ بوجھ صرف
پاکستان پر ہی نہیں پڑنا چاہئے بلکہ بیرونی جماعتوں کو بھی اس بوجھ کے اٹھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔کم از
کم یہ تو ہونا چاہئے کہ جو مبلغ بیرونی جماعتوں میں جاتے ہیں، وہ جماعتیں ان کا اور ان کے بیوی بچوں کا
خرچ برداشت کریں تاہم اس خرچ سے دوسری جگہ مبلغ بھیج سکیں۔اس لحاظ سے صرف تین ممالک ہیں،
جنہوں نے اپنے فرض کو ادا کیا ہے۔اور وہ ایسٹ افریقہ، ویسٹ افریقہ اور امریکہ ہیں۔امریکہ کے بہت
تھوڑے احمدیوں
کا تیں، پینتیس ہزار چندہ ہوتا ہے اور وہ بہت سا بوجھ خود اٹھاتے ہیں۔اور اگر چہ وہ اپنا
سارا بوجھ نہیں اٹھاتے لیکن پھر بھی ان کی قربانی میں کوئی شبہ نہیں۔ایسٹ افریقہ کی جماعت نہ صرف اپنے
مبلغین اور ان کے بیوی بچوں کے اخراجات برداشت کرتی ہے بلکہ کچھ رقم بطور چندہ مرکز میں بھی بھیجتی
ہے۔مالی قربانی کی تعداد کے لحاظ سے ایسٹ افریقہ سب بیرونی جماعتوں سے فائق ہے۔ویسٹ افریقہ
والے مبلغین کے سارے اخراجات ادا کرتے ہیں اور ان کے بیوی بچوں کے اخراجات میں سے بھی ایک
حصہ دیتے ہیں۔پس ایسٹ افریقہ کے بعد ویسٹ افریقہ نے فرض شناسی میں بہت حصہ لیا ہے۔ان کے
علاوہ دوسری جماعتیں ایک ادنی حصہ چندہ کا دے دیتی ہیں یا کچھ بھی نہیں دیتیں اور امید رکھتی ہیں کہ ہم ان
کے ملک پر زیادہ سے زیادہ خرچ کرتے رہیں۔وہ نہیں جانتیں کہ جو چیز موجود ہوتی ہے ، وہی خرچ ہوتی
ہے۔پاکستان کی محدود جماعت سارا خرچ برداشت نہیں کر سکتی۔اگر بیرونی جماعتیں اپنے فرائض کو ادا
نہیں کرتیں تو وہ اپنے لئے خود قبر کھودتی ہیں۔سارا خرچ پاکستان کے ذمہ ڈال دینا عقل کے خلاف ہے۔148
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 مئی 1950ء
جتنا بوجھ پاکستان نے اٹھایا ہے، اتنا بوجھ فی فرد دوسری جماعتوں نے نہیں اٹھایا۔اور جتنا خرچ ایک
پاکستانی اٹھاتا ہے، دوسری جماعتوں کا فرد اس سے نصف بھی نہیں اٹھاتا ، الا ماشاء اللہ۔یہ چیزیں ہیں ، جن
کو سامنے رکھتے ہوئے، میں کہتا ہوں کہ اتنے خطرناک حالات کے ہوتے ہوئے ، اگر کوئی شخص کمزوری
دکھاتا ہے تو کام کیسے چلے گا ؟
تحریک جدید دفتر دوم میں اس سال صرف ایک لاکھ ہمیں ہزار کے وعدے ہوئے ہیں۔پچھلے
سال ایک لاکھ، دس ہزار کے وعدے ہوئے تھے لیکن وصول صرف ساٹھ ہزار روپیہ ہوا تھا۔دفتر اول کے دو
لاکھ ستر ہزار کے وعدے ہوئے تھے لیکن وصولی دولاکھ ، چالیس ہزار کی ہوئی تھی۔اس ماہ کے اخراجات
قرض لے کر ادا کئے گئے ہیں۔اگر بقایا داران اپنے فرائض کو سمجھتے اور اپنے وعدوں کو پورا کر دیتے تو ہم اس
ماہ کے اخراجات بھی ادا کرتے اور دس پندرہ ہزار روپیہ قرض کی ادائیگی کے لئے بھی بچ جاتا۔یا درکھنا چاہئے کہ تحریک جدید نے 30 لاکھ روپیہ کی جائیداد خریدی تھی، جس میں سے 11 لاکھ
روپیہ کا قرضہ ابھی باقی ہے۔اس لئے میں نے جو کہا تھا کہ فلاں فلاں رقوم اس میں شامل نہیں کرنی
چاہئیں ، وہ اس قرضہ میں جاتی ہیں اور ابھی تین چار سال تک ہم اس قرض سے سبکدوش نہیں ہو سکتے۔ہاں
اگر خدا تعالیٰ کا کوئی خاص فضل ہو جائے تو اور بات ہے۔غرض جب دفتر دوم کے ایک لاکھ، دس ہزار کے وعدے ہوں اور وصولی ساٹھ ہزار کی ہو اور دفتر |
اول کے دولاکھ 70 ہزار کے وعدے ہوں اور وصولی دولاکھ 40 ہزار روپیہ ہو تو کام کیسے ہو سکتا ہے؟
جہاں میں نے آپ لوگوں کی برکت کی اور تعریف کی ہے کہ آپ نے اپنی ذمہ داریوں کو خوب سمجھا ہے اور
وہ قربانیاں کی ہیں، جن کے مقابلہ میں غیر ممالک کی جماعتیں نصف قربانی بھی نہیں کر سکتیں۔وہاں میں
اس طرف بھی توجہ دلاتا ہوں کہ خدا تعالیٰ سے کیا ہوا وعدہ بڑی ذمہ داری رکھتا ہے۔تم ایک معمولی ہمسائے
کے ساتھ کئے ہوئے وعدے کو بھی بھلا نہیں سکتے۔وہ جہاں بیٹھتا ہے تمہیں تنگ کرتا ہے۔وہ تمہیں سزا
نہیں دے سکتا ، وہ تمہیں گرفتار نہیں کر سکتا، وہ تمہیں ملک بدر نہیں کر سکتا، وہ تمہیں قید نہیں کر سکتا مگر اتنا ضرور
کرتا ہے کہ جہاں مجلس ہوتی ہے ، وہ کہتا ہے، اے فلاں صاحب ! آپ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا لیکن اسے
پورا نہیں کیا۔اور بعض دفعہ اس قسم کے طعنوں پر خونریزی بھی ہو جاتی ہے۔پھر تم حکومت سے کئے ہوئے
وعدوں کو بھی بدل نہیں سکتے۔جتنے قانون ہیں، وہ گورنمنٹ سے وعدے ہی ہیں۔ہمارے نمائندے جاتے
ہیں اور وہ حکومت سے ایک وعدہ کر آتے ہیں اور وہی قانون ہوتا ہے، جس کی نافرمانی پر انسان سزا پاتا
149
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 مئی 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
ہے۔پس جب تم ایک معمولی ہمسائے کی سزا سے نہیں بچ سکتے ، جب تم حکومت کی سزا سے نہیں بچ سکتے تو تم
خدا تعالیٰ کی سزا سے کس طرح بچ سکتے ہو ؟ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ وعدے، جو خدا تعالیٰ
سے کئے جاتے ہیں ، وہ مسئول ہیں۔یعنی ان کے بارہ میں جواب طلبی ہوگی۔وہ آدمی ، جس نے وعدہ نہیں
کیا ، وہ کمزور ہے اور خدا تعالیٰ اسے حقارت کی نگاہ سے دیکھے گا۔لیکن جس نے وعدہ کیا ہے اور اسے پورا
نہیں کیا ، وہ مجرم ہے اور خدا تعالیٰ اسے سزادے گا۔پس یہ وعدے معمولی چیز نہیں۔اول تو یہی چیز افسوس
ناک ہے کہ اتنا عظیم الشان کام اور اتنی معمولی قربانی۔پھر اس سے زیادہ افسوس ناک بات یہ ہے کہ وعدوں
کے پورا کرنے کی طرف بہت کم توجہ ہے۔اب تک وعدوں پر پانچ ماہ گزر چکے ہیں اور اس پانچ ماہ کے
عرصہ میں صرف 60 ہزار روپیہ کی رقم دفتر اول میں وصول ہوئی ہے۔حالانکہ قریبا نصف سال گزر چکا ہے اور
اس عرصہ میں ایک لاکھ، چالیس ہزار روپیہ کی رقم وصول ہونی چاہئے تھی۔تب کہیں وہ کل وعدوں کا نصف
-
ہوتی۔اب جب آمد کا یہ حال ہے تو تحریک جدید والے مبلغوں کو وقت پر خرچ کیسے دے سکتے ہیں؟
یا درکھو تمہاری ذمہ داری سب سے پہلے ہے۔بے شک جو بوجھ تم پر ڈالا گیا ہے، وہ دوسروں پر
نہیں ڈالا گیا۔بے شک جو تکالیف خدا تعالیٰ کی خاطر تم نے اٹھائی ہیں، وہ دوسروں نے نہیں اٹھا ئیں۔مگر
یہ بھی یادرکھو کہ جو کچھ تمہیں ملنے والا ہے، وہ دوسروں
کو نہیں ملے گا۔تم خدا تعالیٰ کی نظر میں السابقون
الاولون میں سے ہو۔خدا تعالیٰ نے السابقون الاولون کا انعام اور مقرر کیا ہے اور دوسرے مومنوں کا انعام
اور مقرر کیا ہے۔دوسرے مومنوں کے لئے خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ انہیں جنت ملے گی نعماء ملیں گی اور وہ آرام
کی زندگی بسر کریں گے۔خدا تعالیٰ نے السابقون الاولون کی نسبت فرمایا ہے۔والسيقُوْنَ السَّبِقُونَ أُولَيكَ الْمُقَرَّبُونَ (الواقعہ رکوع 1)
دوسرے مومن جنت میں ہوں گے مختلف نعماء سے متمتع ہورہے ہوں گے مگر سابقون میرے
پاس عرش پر ہوں گے۔اور ایک عاشق صادق کے نزدیک جنت خدا تعالیٰ کے عرش کے پائے کے پاس
ہونے کے مقابلہ میں کیا چیز ہے۔وہ اتنی حیثیت بھی نہیں رکھتی ، جتنی حیثیت ایک کھری اور کچی اشرفی کے
مقابلہ میں ایک کھوٹا پیسہ رکھتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جب مکہ فتح کیا اور اس کے بعد طائف فتح کیا اور مالدار قوم
کے ذخیرے، اونٹ، گھوڑے اور بکریاں اور غنیمت ملے تو آپ نے وہ مال مکہ کے حدیث العہد مسلمانوں
150
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 مئی 1950ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد سوم
میں تقسیم کر دیئے۔کسی کو سو کسی کوسوا، سو اونٹ دے دیئے اور کسی کو دو ہزار بکریاں دے دیں۔انصار میں
سے ایک نوجوان نے جب یہ نظارہ دیکھا تو اس نے کہا ، خون تو ہماری تلواروں سے ٹپک رہا ہے اور رسول
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مال غنیمت اپنے رشتہ داروں میں بانٹ دیا ہے۔کسی نے یہ بات رسول
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بھی پہنچادی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے انصار کو جمع کیا اور فرمایا اے
انصار! مجھے یہ اطلاع پہنچی ہے۔میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ خبر درست ہے؟ مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ تم
میں سے ایک نوجوان نے یہ کہا کہ فتح ہم نے کی ہے، خون ہماری تلواروں سے ٹپک رہا ہے اور مال غنیمت
رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے رشتہ داروں میں بانٹ دیا ہے۔انصار رو پڑے اور انہوں نے
عرض کیا یا رسول اللہ ! بات تو سچی ہے لیکن ہم میں سے ایک بے وقوف نوجوان نے یہ بات کہی ہے ، ہم اس
سے متفق نہیں۔آپ نے فرمایا، اے انصار ! اس کے منہ سے جو نکلنا تھا ، وہ نکل گیا اور واپس نہیں لیا جاسکتا۔اے انصار ا تم کہہ سکتے تھے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم مکہ میں ظاہر ہوئے ، ان کی قوم نے انہیں
دھتکار دیا، اس نے آپ کا انکار کیا تکلیفیں دیں، دکھ دیئے اور جب مظالم انتہا کو پہنچے تو مدینہ نے اپنا دروازہ
آپ کے لئے کھول دیا ، مدینہ کے لوگ آپ کو اپنے گھر لے آئے ، آپ کو اپنی حفاظت و پناہ میں رکھا اور
آپ کی خاطر سارے عرب سے لڑائی کی اور مکہ بھی فتح کیا۔لیکن جب مال غنیمت ہاتھ آیا تو وہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کر دیا۔انصار اور شدت سے رونے لگے اور انہوں نے
کہا یا رسول اللہ ہمارے ایک نوجوان نے یہ ایک بے وقوفی کی ہے، ہم یہ خیال بھی دل میں نہیں لا سکتے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا، اے انصار! لیکن اس کا ایک اور پہلو بھی ہے۔جہاں تم یہ کہہ
سکتے ہو کہ خون ہماری تلواروں سے ٹپک رہا ہے اور اموال غنیمت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے
رشتہ داروں میں تقسیم کر دیئے ہیں، وہاں تم یہ بھی کہہ سکتے ہو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو خدا تعالیٰ
نے حضرت ابراہیم کی پیشگوئی کے مطابق مکہ میں پیدا کیا لیکن جب مکہ والوں نے گستاخی سے کام لیا تو خدا
تعالیٰ نے وہ نعمت اس سے چھین کر مدینہ کو دے دی۔پھر خدا تعالیٰ کے فرشتوں اور لشکروں نے ساتھ ہو کر
عرب فتح کیا اور مکہ بھی فتح کیا۔جب مکہ فتح ہوا اور مکہ والوں کو سمجھ آگئی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم
بچے ہیں اور انہوں نے خیال کیا کہ شاید ہماری کھوئی ہوئی نعمت ہمیں پھر واپس مل جائے اور محمد رسول
اللہ
صلی اللہ علیہ والہ وسلم مکہ میں آجائیں گے اور مکہ جو آپ کی عدم موجودگی کی وجہ سے ایک بیوہ کی حیثیت رکھتا
ہے، سہاگ والی عورت کی شکل اختیار کر لے گا۔تو رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے انہیں اونٹ دیئے،
151
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 مئی 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
گھوڑے دیئے، بکریاں دیں اور وہ اونٹ گھوڑے اور بکریاں ہا تک کر اپنے گھروں کو لے گئے اور مد بینہ
والے خدا کے رسول کو اپنے ساتھ لے گئے۔اس تقریر نبوی میں وہی بات بیان کی گئی ہے، جو
وَالسَّبِقُونَ السَّبِقُونَ أُولَيكَ الْمُقَرَّبُونَ
میں بیان کی گئی ہے۔یعنی لوگ کہیں گے کہ باقی لوگ تو جنت لے گئے، پھر اعلی قربانیوں والوں
کو کیا ملا؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، وہ خدا تعالیٰ کو اپنے ساتھ لے گئے۔جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم
نے فرمایا تھا کہ مکہ والے تو اونٹ اور بکریاں اپنے گھروں کو لے گئے اور مدینہ والے خدا کے رسول کو اپنے
ساتھ لے گئے۔سو تم اس وعدہ کے مطابق، جو اس نے السابقون الاولون کے متعلق کیا ہے، قربانیاں کرو
اور زیادہ سے زیادہ ایفائے عہد کرو۔تم میں سے ایک کمزور شخص بھی، جس نے تحریک جدید میں ایک پیسہ بھی نہیں دیا ہوتا ، جب غیر
احمدیوں میں بیٹھتا ہے تو کہتا ہے، دیکھو ہم امریکہ میں تبلیغ کر رہے ہیں، ہم افریقہ اور ایشیا میں تبلیغ کر رہے
ہیں۔وہ اس پر فخر کرتا ہے۔حالانکہ نہ اس کا بیٹا وہاں گیا ہوتا ہے، نہ بھائی اور نہ اس نے چندہ دیا ہوتا ہے
لیکن وہ فخر میں شامل ہو جاتا ہے۔پھر تم یہ بھی تو سوچو کہ آخر تمہاری مخالفت کتنی شدید ہے؟ دشمن تمہاری
ساری خوبیوں کا انکار کر دیتا ہے لیکن یہاں آکر اس کی آنکھیں نیچی ہو جاتی ہیں۔ہمارا شدید ترین دشمن
مصری اخبار الفتح ، لکھتا ہے کہ یہ برے سہی لیکن تبلیغ کا کام، جو انہوں نے کیا ہے، وہ تیرہ سوسال میں اور
کسی نے نہیں کیا۔یہی حال ایران اور عرب کے اخباروں کا ہے۔وہ جہاں ہمیں کشتی گردن زدنی
مقاطعہ کے قابل اور ملک بدر کرنے کے قابل سمجھتے ہیں، وہاں وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ احمد یہ جماعت وہ کام کر
رہی ہے، جو آج تک کسی مسلمان فرقہ نے نہیں کیا۔غرض یہ ایک ہی کام ہے، جس سے تمہارے دشمنوں کی
گردنیں نیچی ہو جاتی ہیں۔تم سچ زیادہ بولتے ہو تم نمازیں زیادہ پڑھتے ہو تم روزے زیادہ رکھتے ہو۔لیکن دشمن کہہ دیتا ہے کہ ہمارے پاس فلاں احمدی ہے، وہ نماز نہیں پڑھتا یا روزے نہیں رکھتا۔اب اس کی
کون تحقیقات کرے، وہ کون سا ادارہ مقرر ہے، جو کہے نہیں احمدی زیادہ نمازیں پڑھتے ہیں، احمدی بچ
زیادہ بولتے ہیں اور احمدی زیادہ دیانت دار ہیں؟ لیکن جب دشمن یہاں پہنچتا ہے تو اس کی زبان بند ہو
جاتی ہے۔وہ یہ دھوکا کیسے دے سکتا ہے کہ انگلینڈ، امریکہ اور ایشیا میں ہمارا غیر تبلیغ کر رہا ہے؟ یہاں اس کا
ناطقہ بند ہو جاتا ہے، اس کی آنکھیں نیچی ہو جاتی ہیں، اس کی گردن جھک جاتی ہے۔غرض یہ ایک ہی فخر کی
چیز ہے اور تم اس کے متعلق بھی کمزوری دکھانے لگ گئے ہو۔یہ وہی چیز ہے، جس کے سامنے بادشاہوں کی
152
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 مئی 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
گردنیں بھی جھک جاتی ہیں۔اور " الفتح " نے بھی یہی لکھا ہے کہ بادشاہوں نے بھی وہ کام نہیں کیا، جو اس
مٹھی بھر غریب جماعت نے کیا ہے۔غرض تم فخر کے وہ دروازے بند کرتے ہو، جن کے اقرار سے شدید
سے شدید ترین دشمن بھی نہیں رکتا۔تم یہ کہو گے کہ ہم پر بوجھ زیادہ ہے، دوسری جماعتیں یہ بوجھ نہیں
اٹھاتیں، یہ بوجھ ہماری کمریں توڑنے والا ہے، میں اس کا انکار نہیں کروں گا۔میں کہوں گا بے شک تم پر
بوجھ زیادہ ہے لیکن تم یہ بتاؤ کہ خدا تعالیٰ کے پاس بیٹھے اور اس بوجھ کے اٹھانے میں کوئی نسبت بھی ہے؟
اگر تمہیں روحانیت کی آنکھیں نصیب ہو جائیں اور موت کے بعد کا نظارہ تم دیکھ سکو کہ کس طرح خدا تعالٰی
کے پاس بیٹھے ہو اور دوسرے مومن جنت میں شربت اور دودھ پی رہے ہیں تو تمہیں معلوم ہو جائے کہ وہ
دودھ ان کے حلق سے نہیں گزرتا ، وہ شربت ان کے منہ میں کڑوا لگ رہا ہے اور حسرت سے وہ تمہاری
طرف دیکھ رہے ہیں کہ کاش وہ تمہاری جگہ پر ہوتے اور تم ان کی جگہ پر ہوتے۔پس تم یہ نہ دیکھو کہ یہ قربانی
کتنی بھاری ہے بلکہ یہ دیکھو کہ تمہیں جو انعام ملے گا، وہ کتنا بھاری ہے“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 28 مئی 1950۔153