تبلیغ کرو اور دعائیں مانگو خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جون 1950ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
"
تبلیغ کرو اور دعائیں مانگو
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 23 جون 1950ء
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جون 1950ء
ہماری جماعت کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ ایک مامور من اللہ کی جماعت ہے۔اور مامور دنیا میں
ہزاروں کی تعداد میں آئے ہیں۔بلکہ ایک حدیث کی رو سے دنیا میں ایک لاکھ بیس ہزار مامور من اللہ
گزرے ہیں۔ان کے حالات ہمارے سامنے ہیں اور ان کی جماعتوں کے حالات بھی ہمارے سامنے
ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایک لاکھ بیس ہزار ماموروں کے حالات ہمارے پاس نہیں۔مگر جن کے نام
قرآن کریم میں مذکور ہیں یا جن کا بائبل یا دوسری کتابوں نے ذکر کیا ہے، ان کے حالات تو ہمارے سامنے
ہیں۔وہ ہم سے پوشیدہ نہیں۔ان نبیوں میں سے ایک نبی بھی ایسا نہیں گزرا ، جس کی جماعت نے آگ
میں پڑے بغیر ، خون کی ندیوں میں سے گزرے بغیر ترقی کی ہو۔وو
ہمیں سمجھ لینا چاہیے تھا کہ ہمارا یہ خیال کہ ہم صاحبزادوں کی طرح اپنی زندگیاں گزار دیں
گے اور گزشتہ نبیوں کی جماعتوں کے سے حالات میں سے نہیں گزریں گے محض ایک دھوکا ہے۔مگر یہ
نہایت ہی حیرت انگیز اور قابل افسوس بات ہے کہ میں اب بھی دیکھتا ہوں کہ بجائے اس کے کہ ہم میں
اب یہ احساس پیدا ہو جاتا کہ ہمیں بھی آگ اور خون کی ندیوں میں سے گزرنا پڑے گا ، ہم اس واقعہ کو بھول
گئے ہیں اور ہماری جماعت نے اس سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا“۔وو
""۔۔۔ہماری جماعت کو چاہیے تھا کہ وہ اپنے اندر ایک بیداری پیدا کر لیتی اور اس آدمی کی مانند
جو آتش فشاں پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھا ہوتا ہے، اپنے آپ کو تیار کر لیتی۔واقعہ یہی ہے کہ تبلیغ کے بغیر نہیں چارہ نہیں بس ایک طرف تبلیغ کرنی چاہیے اور
دوسری طرف خدا تعالیٰ سے دعائیں مانگنی چاہیں تبھی ہم کامیاب ہو سکتے ہیں اور اپنے مقصد کو حاصل کر
سکتے ہیں۔تبلیغ تمہاری تعداد کو بڑھائے گی اور دعا ئیں خدا تعالیٰ کے فضل کو کھینچیں گی۔تبلیغ سے ہر درجہ اور حلقہ
کے لوگ احمدی ہوں گے یا پھر انہیں کم از کم یہ پتہ لگ جائے گا کہ احمدی کیسے ہوتے ہیں؟ بے شک وہ احمدی
نہ ہوں لیکن انہیں یہ تو پتہ لگ جائے گا کہ احمدیت کی تعلیم کیا ہے؟ اور جب انہیں احمدیت کی تعلیم کا پتہ لگ
161

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 جون 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
جائے گا تو پھر اگر کوئی شخص احمدیوں کے خلاف ان کے کان بھرنے کی کوشش کرے گا تو وہ فورا کہہ دیں گے کہ
ہم جانتے ہیں کہ احمدی ایسے نہیں ہیں۔لیکن اگر وہ احمدیت کی تعلیم سے واقف نہیں تو جس طرح کوئی ان کے
کان بھرے گا، ان کے پیچھے لگ جائیں گے۔گویا تبلیغ کے ذریعہ ہمیں دو فائدے حاصل ہوں گے۔اول، جو
لوگ صداقت کو قبول کرنے کی جرات رکھتے ہیں، وہ صداقت کو قبول کر لیں گے۔اور جو صداقت کو قبول
کرنے کی جرات نہیں رکھتے ، وہ ہمارے حالات سے واقفیت کی بناء پر کلمہ خیر کہا کریں گے۔۔۔۔دعاؤں سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ ان سے اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل ہوتی ہے۔خدا تعالیٰ ہے
شک رحیم اور رحمان ہے مگر اس کے سامنے جھکنے اور آہ وزاری کرنے سے جو اس کی مدد کا احساس ہوتا ہے، وہ
ویسے نہیں ہوتا۔ویسے تو وہ دلوں کی باتوں کو جانتا ہے لیکن خدا تعالیٰ نے خود ہی یہ قانون بنارکھا ہے کہ جو چیز
دل میں ہوتی ہے، اس کا ظاہر میں بھی ہونا ضروری ہے۔اور جب خدا تعالی کا یہ قانون موجود ہے تو ہمیں
ماننا پڑے گا کہ جو چیز دل میں ہوگی ، وہ ظاہر میں بھی ہوگی۔"
دعاؤں کی طرف توجہ کرنے سے صحیح قربانی کا احساس ہوتا ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ جتنا
بڑا کام ہمارے سپرد ہے، اس کے مقابلہ میں ہماری قربانی بیچ ہے۔دنیا بھر میں جماعتیں قائم کرنا، اپنے
ملک کے لوگوں کو احمدیت کی طرف متوجہ کرنا ، بہت بڑا کام ہے۔اور اس کی اہمیت کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔مگر اس کے مقابلہ میں ہماری قربانیاں کچھ بھی نہیں۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یا تو لوگ تبلیغ کرتے ہی نہیں
اور جو تبلیغ کرتے ہیں، وہ مجنونانہ رنگ میں نہیں کرتے۔یہی علاقہ جس کے متعلق میں نے کہا تھا کہ بہت
چھوٹا سا ہے، اگر تم کوشش کرو تبلیغ کرو اور ہمدردی کے جذبات لے کر لوگوں کے پاس جاؤ تو یہ سارا علاقہ
احمدی ہو سکتا ہے۔اس بات پر تین سال گزر گئے ہیں لیکن اس کام کو کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں کی گئی۔واقعہ یہ ہے کہ جماعت کے ہر فرد میں احساس نہیں کہ وہ اپنا رستہ چھوڑ کر تبلیغ کر۔سے لوگ صرف سلام کہنے کو ہی تبلیغ سمجھ لیتے ہیں۔کسی کو سلام کہ دیا اور کہہ دیا کہ ہماری فلاں میٹنگ میں
تشریف لانا اور اس نے وعدہ کر لیا تو خوشی سے گھر چلے گئے اور سمجھ لیا کہ ہم نے بڑی تبلیغ کی ہے۔یا کسی سے
چند باتیں کیں اور اس نے ہاں میں ہاں ملا دی تو سمجھ لیا کہ لوگ احمدیت کی طرف توجہ کر رہے ہیں۔لیکن یہ
تبلیغ نہیں تبلیغ یہ ہے کہ حق کو دوسروں پر کھولا جائے اور انہیں دعوت دی جائے کہ وہ اس کو قبول کریں۔یہ امر ظاہر ہے کہ جب بھی کبھی کسی مامور کی جماعت کو خدا تعالیٰ غلبہ دیا کرتا ہے تو پہلے وہ افراد پیدا
کیا کرتا ہے، پھر غلبہ دیا کرتا ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے وقت میں بھی ایسا ہوا، حضرت عیسی علیہ السلام
"
162

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 23 جون 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سو
کے وقت میں بھی ایسا ہوا محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے وقت میں بھی ایسا ہی ہوا اور اب بھی ایسا ہی
ہوگا۔یہ کبھی نہیں ہو گا کہ خدا تعالی لاکھ، دولاکھ افراد کو دنیا پر غالب کر دے۔وہ پہلے لاکھ، دولاکھ کو دس ہیں
کروڑ بنائے گا اور پھر انہیں غلبہ بخشے گا۔اور یا اگر ہمیں خدا تعالیٰ نے فردی طور پر ترقی دی تو پھر کسی ایسے ملک
میں، جس کی آبادی پانچ ، چھ لاکھ کی ہو، دو، تین لاکھ آدمی اس جماعت میں داخل کرے گا اور اس جگہ پر
احمدیت کو غلبہ عطا کرے گا۔اور پھر ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے ملک پر غلبہ عطا کرتا جائے
گا۔لیکن ایسا کبھی نہیں ہو سکتا کہ خدا تعالیٰ افراد میں کثرت کے بغیر کسی جماعت کو پہلا غلبہ عطا کرے۔اگر ہمارے پاس افراد کی زیادتی نہیں تو ہم دنیا میں صحیح جمہوریت کو قائم نہیں کر سکتے۔اسلام جبر کو
جائز نہیں سمجھتا۔اگر ہم تھوڑی تعداد کے ذریعہ دنیا میں حکومت کو قائم کریں گے اور اسلامی نظام کو دنیا پر جاری
کریں گے تو یہ ظلم ہوگا۔اور اسلام ظلم کی اجازت نہیں دیتا۔اور اسلام کی بناوٹ ہی اس قسم کی ہے کہ وہ صحیح
جمہوریت کو قائم کرتا ہے۔پس غلبہ حاصل کرنے کا قاعدہ یہی ہے کہ پہلے چھوٹے چھوٹے ملکوں میں اکثریت
بنائی جائے اور غلبہ حاصل کیا جائے۔اور اس کے بعد دوسرے اور پھر تیسرے ملک پر غلبہ حاصل کیا جائے۔ہمارا پیج پھینکنے کا زمانہ بہت لمبا ہو گیا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں بیچ پھینکنے میں نہایت
شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ایک چھوٹی سی جماعت ہونے کے باوجود اس کے افراد کا ہندوستان،
چین، ملایا، انڈونیشیا، آسٹریلیا کے قریب کے جزائر ، عراق، افغانستان، ایران ، شرق، اردن، شام، فلسطین،
لبنان، مصر، سعودی عرب، ایسے سینا، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ ، پین ، فرانس، جرمنی، اٹلی، انگلینڈ، ویسٹ افریقہ
ایسٹ افریقہ، یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ اور کئی اور ممالک میں، جن کے نام بھی ہمیں معلوم نہیں ، ایک ایک، دو
دویا دس ہیں یا سو، دوسو یا ہزار ، دو ہزار اور بعض جگہوں میں پچاس پچاس ہزار کی تعداد میں پایا جانا، ایسی
فتح ہے ، جو دوسروں کو نصیب نہیں۔لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے، یہ استحکام دین کا ثبوت نہیں۔ہاں ، خدا
تعالیٰ نے اسے استحکام دین کا ایک ذریعہ بنا دیا ہے۔اور استحکام دین کا ذریعہ اور اس کا حکم ہونا ،
دونوں الگ الگ چیزیں ہیں۔جیسے کسی کے ہاں بچہ پیدا ہونے سے اس کی نسل کے قیام کا ایک ذریعہ بن
جاتا ہے۔لیکن کیا اس سے اس کی نسل قائم بھی ہو جاتی ہے؟ نہیں بلکہ پہلے وہ بچہ زندہ رہتا ہے اور اتنی لمبی
زندگی پاتا ہے کہ وہ بالغ ہوتا ہے اور شادی کے قابل ہوتا ہے، پھر اس کے لئے بیوی کی تلاش کی جاتی ہے،
دونوں میاں بیوی آپس میں ملتے ہیں اور ان کے ہاں اولاد پیدا ہوتی ہے ، تب ہم کہتے ہیں کہ فلاں کی نسل
قائم ہوگئی۔اسی طرح ہماری جماعت کے افراد کا ہر ملک میں پھیل جانا ، استحکام دین کا ایک ذریعہ تو بن گیا۔163

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 جون 1950ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
-
لیکن ذریعہ نتائج پیدا نہیں کیا کرتا۔نتائج کے لئے ہمیں ایک اور قدم آگے اٹھا نا ہوگا اور کسی نہ کسی ملک میں
احمدیت کی اکثریت پیدا کرنی ہوگی۔ہمیں پتہ نہیں کہ پہلے یہ امر کہاں نصیب ہوگا؟ لیکن ہر جماعت کو
کوشش کرنی چاہئیے کہ وہ اس امر کے حاصل کرنے میں اول ثابت ہو“۔"
پس تم اس چیز کی پروا مت کرو کہ لوگ کیا کہتے ہیں؟ لوگ جو کچھ کہتے ہیں، انہیں کہنے
دو۔ہوگا وہی ، جو خدا تعالیٰ کرے گا۔مگر خدا تعالیٰ وہی کرے گا، جس کے کرنے کی اسے دعوت دی جائے
گی۔اور اسے دعوت اس طرح دی جاتی ہے کہ انسان اس کی محبت میں بڑھتا جاتا ہے اور دوسروں کو اس کی
طرف دعوت دیتا ہے۔(مطبوعہ روز نامہ الفضل 05 جولائی 1950ء)
164

آج 10 میں سے 10 باقی