خدائی سلسلوں میں افراد کی نہیں بلکہ صرف اخلاص کی قیمت ہوتی ہے ۔خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1950ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 ستمبر 1950ء
خدائی سلسلوں میں افراد کی نہیں بلکہ صرف اخلاص کی قیمت ہوتی ہے
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1950ء
" میں آج جماعت کے دوستوں کو ان کے اس ضروری فرض کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ
اپنے تبلیغ کے کام کو زیادہ سے زیادہ وسیع کریں۔وہ وقت قریب سے قریب تر آ رہا ہے، جب دنیوی نقطہ نگاہ
سے یا تو احمدیت کو اپنی فوقیت ثابت کرنی ہوگی اور یا اس جدو جہد میں فنا ہونا پڑے گا۔اور دینی نقطہ نگاہ سے
اور روحانی نقطہ نگاہ سے خدا تعالیٰ کی طرف سے ان تغیرات کے رونما ہونے کا وقت آچکا ہے اور آ رہا ہے، جو
کہ احمدیت کو ایک لمبے عرصہ تک کے لئے دنیا میں قائم کر دیں گے۔اور اس کا غلبہ اس کے دوستوں اور اس
کے مخالفوں سے منوالیں گے۔مگر ان تمام تغیرات کے لئے انسان کی قربانیاں اور انسان کی جدو جہد نہایت
ضروری ہوتی ہے۔مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہماری جماعت نے قربانی کا ابھی وہ نمونہ پیش نہیں کیا ، جس
نمونہ کے پیش کرنے کے بعد قوم اپنی انتہائی جدوجہد کا مظاہرہ کر دیتی ہے۔پچھلے دو تین سیال سے تحریک
جدید کے وعدوں میں ستی ہو رہی ہے اور اس کے ایفاء میں تو نہایت ہی خطرناک غفلت برتی جارہی ہے۔یہ غفلت اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ اب ہم مجبور ہیں کہ یا تو اپنے نصف کے قریب مشن باہر کے بند کر دیں
اور یا پھر نصف کے قریب جماعت کے افراد کو اپنی جماعت میں سے نکال دیں۔کیونکہ وہ وعدہ پورا نہیں کر
رہے۔ان دو چیزوں میں سے ایک کو اختیار کئے بغیر ہمارا گزارا نہیں چل سکتا۔مثلاً اسی سولہویں سال کے
وعدے قریباً دولاکھ ، اسی ہزار کے تھے۔اعلان دسمبر کے قریب ہوتا ہے۔دسمبر سے اگست تک نو مہینے ہوئے
اور اب ستمبر کا مہینہ بھی نصف گزر چکا ہے۔گویا بارہ میں سے ساڑے نو مہینے گزر چکے ہیں اور سال کے پورا
ہونے میں صرف اڑھائی مہینے باقی رہ گئے ہیں۔لیکن جماعت کی غفلت کی یہ حالت ہے کہ دو لاکھ ، اسی
ہزار کے وعدوں میں سے صرف ایک لاکھ، میں ہزار وصول ہوا ہے۔گویا ساڑھے نو مہینہ میں چالیس فی
صدی رقم وصول ہوئی ہے۔اس کا یہ مطلب ہے کہ ایک سال کا چندہ اڑھائی سال میں جا کر وصول ہو۔ادھر یہ حالت ہے کہ بیرونی جماعتیں اور بیرونی ممالک اصرار کے ساتھ نئے مبلغ مانگ رہے ہیں اور لوگوں
میں سلسلہ کی طرف اس قسم کی توجہ پیدا ہو رہی ہے کہ معلوم ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ جلد ہی اس آواز کو جو حضرت
167

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 ستمبر 1950ء
سیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ بلند ہوئی ہے، پوری قوت کے ساتھ دوسرے ممالک میں پھیلانے
والا ہے۔سال بھر سے امریکہ سے مطالبہ ہے کہ امریکہ، جو ہندوستان سے رقبہ میں بہت بڑا ہے، اس میں
اور مبلغ بھجوائے جائیں۔اس کے صرف جنوب مشرق میں کچھ مشن ہیں۔لیکن شمال مغرب، وسط امریکہ،
جنوب مغرب اور شمال مشرق کے علاقے بالکل خالی ہیں۔اور وہاں کے لوگوں میں، جن کے پاس ہمارا
لٹر پچر پہنچتا ہے، یہ احساس پیدا ہو رہا ہے کہ جماعت کے مشن ہمارے ملکوں میں بھی کھولے جائیں۔لیکن
جبکہ ہم ان مبلغوں
کو بھی خرچ نہ بھجواسکیں ، جو اس وقت باہر کام کر رہے ہیں تو یہ ظاہر بات ہے کہ ہم نئے
مشن نہیں کھول سکتے۔بلکہ چالیس فیصدی چندہ کی وصولی کے یہ معنی ہیں کہ ہمیں اپنے ساٹھ فیصدی مشن بند
کر دینے چاہئیں۔یعنی بجائے اس کے کہ امریکہ میں ہم پانچ سات اور مشن کھول دیں ، جیسا کہ ان کا
اصرار ہے کہ مرکز کو چھ ، سات نئے مشن اس ملک میں فوری طور پر کھول دینے چاہئیں۔ہمیں چاہئے کہ
امریکہ کے چار مشنوں میں سے کم سے کم دو بند کر دیں۔یورپین ممالک میں اس وقت ہمارے سات مشن
کام کر رہے ہیں۔یعنی ہالینڈ میں ایک انگلینڈ میں دو، جرمنی میں ایک، سوئٹزر لینڈ میں ایک فرانس میں
ایک پین میں ایک۔اب بجائے اس کے کہ یہ وسیع ممالک، جو چالیس چالیس، پچاس پچاس، ساٹھ
ساٹھ بلکہ اسی اسی ہزار مربع میل کے علاقہ میں پھیلے ہوئے ہیں، ان میں ہم آہستہ آہستہ ایک ایک کی
بجائے دو دو یا تین تین مشن کھول دیں، ہمیں چاہئے کہ سارے یورپ کے سات مشنوں میں سے چار کو بند
کر دیں۔ہمارے ایسٹ اور ویسٹ افریقہ میں اس وقت ساٹھ ستر مشن ہیں۔لیکن چندہ کی موجودہ حالت
ایسی ہے کہ بجائے اس کے کہ ان ممالک میں ہم اپنے کام کی رفتار کو تیز کریں، جیسا کہ ایسٹ اور ویسٹ
افریقہ کے قدیمی باشندوں میں احمدیت خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت زیادہ مقبول ہورہی ہے۔اور بجائے
اس کے کہ ہم اپنے ساتھ بستر مشنوں کو ڈیڑھ سو بنا دیں ہمیں چاہئے کہ ان میں سے چالیس، پنتالیس مشن
بند کر دیں۔پھر اس وقت ہمارے دو بیر ونجات کے مبلغ اپنی زندگی وقف کر کے آئے ہوئے ہیں اور سات ،
آٹھ امریکن دوستوں کی ان کے علاوہ درخواستیں آئی ہوئی ہیں کہ ہمارے آدمی بھی دینی تعلیم کے حصول کے
لئے وہاں آنا چاہتے ہیں۔اب بجائے اس کے کہ اس تعداد کو بڑھا کر ہم آٹھ ، دس ملکوں کے نمائندوں کو
بلائیں، ہمیں چاہیے کہ آئندہ یہ سلسلہ بالکل بند کر دیں۔گویاوہی ایک چیز جس کے متعلق دشمن بھی اقرار کرتا ہے کہ اس میں وہ جماعت احمدیہ کا مقابلہ
نہیں کر سکتا، اسی کو ہم ہاتھ سے ضائع کر دیں۔جہاں ہماری دین داری کا سوال آتا ہے، دشمن اعتراض کرتا
ہے اور کہتا ہے تم کہتے ہو، احمدی نیک ہوتے ہیں۔میرے ہمسایہ میں تو فلاں احمدی رہتا ہے، جو جھوٹ بولتا
168

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 ستمبر 1950ء
ہے، فلاں احمدی رشوت لیتا ہے یا فلاں احمدی ظلم کرتا ہے۔اسی طرح وہ ہزاروں قسم کے اعتراض کرنے لگ
جاتا ہے۔ہماری جماعت کی ملکی خدمات پر بھی اس کو بہت کچھ اعتراض ہوتے ہیں۔چاہے ہماری خدمات
کتنی ہی بے غرضانہ ہوں، دشمن ہم پر اعتراض کرنے سے نہیں رکتا۔مثلاً وہ یہی کہہ دے گا کہ یہ لوگ
پاکستان کے مخالف اور غدار ہیں۔مگر جس چیز پر آکر ایک شدید ترین دشمن بھی چپ کر جاتا ہے، وہ بیرونی
ممالک
کی تبلیغ ہے۔اس مقام پر شدید ترین عنادر رکھنے والوں کو بھی تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ جماعت احمد یہ بہت
بڑا کام کر رہی ہے۔تھوڑے ہی دن ہوئے ، فوجیوں کی ایک دعوت چائے کے موقع پر گفتگو شروع ہوئی تو
ایک شخص نے نامناسب اعتراض کرنے شروع کر دیئے۔مگر بات کرتے ہوئے ، جب بیرونی ممالک کی تبلیغ
کا ذکر آیا تو وہ کہنے لگا کہ اس میں تو کوئی شبہ ہی نہیں کہ تبلیغ آپ لوگ ہی کر رہے ہیں۔گویا ایک ہی چیز ، جو
جماعت کی عزت اور اس کے وقار کو قائم رکھے ہوئے ہیں، آپ لوگوں کی ستی اور غفلت کی وجہ سے یا تو اسے
بند کرنا پڑے گا اور یا پھر فیصلہ کرنا پڑے گا کہ جماعت کے اہم کاموں میں بھی جو لوگ دلچسپی نہیں رکھتے ، ان کو
الگ کر دیا جائے۔کیونکہ ایک طرف یہ دعویٰ کرنا کہ جماعت بڑھ رہی ہے اور دوسری طرف یہ کہنا کہ ہم اپنے
کچھ مشنوں
کو بند کر رہے ہیں، اس کے معنی یہ ہیں کہ ہم بے ایمان ہورہے ہیں۔لیکن اگر ہم دشمن کو کہیں کہ ہم
نے اپنی آدھی جماعت نکال دی ہے تو وہ مشنوں کے کم ہونے پر اعتراض نہیں کر سکتا۔کیونکہ وہ کہے گا کہ جب
آپ کی جماعت کم ہو گئی ہے تو مشن بھی لازماً کم ہونے تھے۔لیکن ایک طرف یہ کہنا کہ جماعت بڑھ رہی ہے
اور دوسری طرف یہ کہنا کہ کام گھٹ رہا ہے، اسے برداشت نہیں کیا جاسکتا۔پس میں جماعت کو ایک دفعہ پھر اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے فرائض کو سمجھے۔مجھے
معلوم نہیں کہ جماعت کراچی کس حد تک تحریک جدید کے وعدوں کو پورا کر رہی ہے؟ جہاں تک نئے
نو جوانوں کا تعلق ہے، میں دیکھتا ہوں کہ ان کی حالت بہت زیادہ افسوسناک ہے۔چھٹے سال کے وعدے
ایک لاکھ بیس ہزار کے تھے مگر اس میں سے صرف 43 فی صدی وصولی ہوئی ہے۔حالانکہ نو جوانوں میں
اخلاص اور قربانی کی روح پہلوں سے زیادہ ہونی چاہئے۔کبھی کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، جب تک اس کے
نوجوان پہلوں سے زیادہ قربانی کرنے والے نہ ہوں۔پس ایک طرف تو میں آپ لوگوں کو ، جو اس وقت
میرے سامنے بیٹھے ہیں اور اتفاق کی بات ہے کہ مجھے پہلے یہیں اس بات کے کہنے کا موقع ملا، توجہ دلاتا
ہوں کہ اگر تحریک جدید کے وعدوں کے بارہ میں آپ کے اندر غفلت پائی جاتی ہے تو اسے دور کرنے کی
کوشش کریں۔ورنہ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ان دو کے علاوہ تیسر اعلاج کوئی نہیں۔مجھے کیمیا گری نہیں آتی کہ
169

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 ستمبر 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
پ چندے نہ دیں اور میں کیمیا گری سے اس کمی کو پورا کر لیا کروں۔روپیہ، بہر حال جیسے آدم سے لے کر
رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانہ تک اللہ تعالیٰ کی سنت چلی آئی ہے، جماعت کو ہی مہیا کرنا پڑے گا
اور جماعت کے دوستوں کو ہی یہ بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔نہ محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کیمیا گری کر
کے روپیہ بنایا ، نہ حضرت عیسی نے ایسا کیا، نہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایسا کیا اور نہ کسی اور نبی نے ایسا
کیا۔میں بھی ان کی سنت اور طریق پر کیمیا گری سے یہ روپیہ پیدا نہیں کر سکتا۔بہر حال جماعت کو ہی یہ
چندہ دینا پڑے گا اور ان کے ایمان کی آزمائش کے بعد ہی یہ کام چل سکے گا۔اگر جماعت کے ایک حصہ کو،
جو وعدہ تو کرتا ہے مگر اس کے ایفاء کی طرف توجہ نہیں کرتا ، ہمیں الگ کرنا پڑے تو ہم اس کے نکالنے میں ذرا
بھر بھی پرواہ نہیں کریں گے۔بلکہ میرے نزدیک تو آدھی یا 3/4 جماعت بھی اگر الگ کر دی جائے تو ہمیں
اس کے الگ کرنے میں کوئی گھبراہٹ نہیں ہو سکتی۔میں نے ایک وسیع تجربہ کہ بعد اور کلام الہی کا عمیق مطالعہ کرنے کے بعد اس حقیقت کو پالیا ہے
کہ خدائی سلسلوں میں افراد کی کوئی قیمت نہیں ہوتی ،صرف اخلاص کی قیمت ہوتی ہے۔اگر جماعت کا کچھ
حصہ کٹ جائے یا کاٹنا پڑے تو اس سے جماعت کو ہر گز کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا بلکہ پھر بھی وہ آگے ہی اپنا
قدم بڑھائے گی۔مگر یہ بھی ایک وسیع مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ آدمیوں سے ہی کام لیتا
ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر سو میں سے پچاس آدمی رہ جائیں تو خدائی جماعت کو کوئی نقصان نہیں پہنچ
سکتا۔مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ کامیابی اور فتح کے لئے یہ ضروری ہے کہ پچاس کو سو بنایا جائے ،سو کو
ہزار بنایا جائے ، ہزار کو لاکھ بنایا جائے اور لاکھ کو کروڑ بنایا جائے۔آدمیوں پر خدائی سلسلوں کا انحصار نہیں ہوتا
مگر فتح کے لئے آدمیوں کی اکثریت ضروری ہوتی ہے۔اور اکثریت پیدا کرنے سے غافل رہنا، نادانی اور
جہالت کا کام ہے۔اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ کہا کہ مجھے آدمیوں کی ضرورت نہیں۔اگر میں کہتا ہو کہ مجھے آدمیوں کی ضرورت نہیں تو اس کے یہ معنی نہیں کہ ہمیں آدمی بڑھانے کی ضرورت نہیں
بلکہ اس کے صرف اتنے معنی ہیں کہ جماعت کا قیام اور اس کی ترقی آدمیوں پر مخصر نہیں۔اگر کسی وقت کمزور
عصر کو الگ کر دیا جاتا ہے تو جماعت کو ہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ورنہ کوشش ہم بھی یہی کرتے ہیں کہ
ہم سو سے ہزار بہنیں اور ہزار سے دس ہزار نہیں۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی سنت یہی ہے کہ وہ اکثریت بنا کر اپنے
سلسلہ کو غلبہ دیا کرتا ہے۔یہ صرف جبری طاقتوں کا طریق ہوتا ہے کہ وہ اقلیت میں ہوتے ہوئے ، اکثریت
پر حکومت کرنے لگ جاتی ہیں۔جیسے بالشوازم ہے یا یسی ازم ہے یا فائسزم ہے، ان کو جب اتنی طاقت
170

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمود ه 15 ستمبر 1950ء
حاصل ہوگئی کہ زیادہ لوگوں کو دبا سکیں تو انہوں نے دبالیا۔لیکن اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا۔وہ اسی
وقت اجازت دیتا ہے، جب مومنوں کی اکثریت ہو۔اقلیت کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ زبر دستی حکومت پر
قبضہ کر لے۔اس قسم کا خیال قطعاً غیر اسلامی ہے۔جس کی اسلام تائید نہیں کرتا۔اب یہ جو تعداد بڑھانے کا سوال ہے، یہ تبلیغ سے تعلق رکھتا ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے،
ہمارے بیرونی مشنوں کی یہ حالت ہے کہ ہم انہیں با قاعدہ خرچ بھی نہیں دے سکتے۔ابھی دو، تین تاریں
مجھے ربوہ سے آچکی ہیں کہ وہ ریز روفنڈ ، جو قرآن کریم کی اشاعت کے لیے قائم ہے، اس میں سے خرچ
کرنے کی اجازت دی جائے۔میں نے انہیں جواب دے دیا ہے کہ مشن بے شک بند کر دیں، کیونکہ اس کی
جماعت پر ذمہ داری ہے، مگر میں یہ اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ ریز روفنڈ ، جو قرآن کریم کے لئے محفوظ ہے،
اسے خرچ کر دیا جائے۔باقی اس ملک کی تبلیغ ہے۔دینی نقطۂ نگاہ سے تو یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ نئے لوگ
داخل ہوں گے تو ہماری مدد کریں گے۔لیکن دنیوی نقطۂ نگاہ سے انسان خیال کر سکتا ہے کہ جماعت بڑھے گی
"
تو بوجھ اٹھانے والے بھی پیدا ہو جائیں گے۔مگر میں دیکھتا ہوں کہ تبلیغ کی طرف بھی بہت کم توجہ ہے“۔باقی تبلیغ کے متعلق میں نے گذشتہ دنوں خدام الاحمدیہ کو کچھ مشورہ دیا تھا۔جماعت کے
دوستوں
کو بھی میں اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ بغیر تبلیغ کے ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔ہم کوئی پولیٹیکل
جماعت نہیں کہ موقع پاکر اکثریت پر غالب آجائیں اور اپنا افتد ارلوگوں پر قائم کر لیں۔یہ طریق ہمارے
غلبہ کا نہیں۔ہمارا غلبہ صرف دلوں پر ہو سکتا ہے۔یہ نہیں ہوسکتا کہ سرکاری اداروں پر قبضہ کر کے اپنی حکومت
قائم کر لیں۔یہ شیطانی طریق ہے۔خدا تعالیٰ کی قائم کردہ جماعتوں کا طریق نہیں۔اگر خدا تعالیٰ چاہتا تو
کیا وہ ڈنڈے کے زور سے لوگوں کو ٹھیک نہیں کر سکتا تھا؟ وہ ایک دن میں اپنے فرشتے بھیج کر ابو جہل کی
گردن مروڑ سکتا تھا۔مگر اللہ تعالیٰ نے اپنے فرشتے ابو جہل کی گردن مروڑنے کے لئے نہیں بھیجے بلکہ اس
کے بیٹے عکرمہ کا دل مروڑنے کے لئے بھیجے اور وہ مسلمان ہو گیا۔پس اسلامی طریق یہی ہے کہ دلوں پر غلبہ
حاصل کیا جائے اور اس کے لئے تبلیغ ایک نہایت ہی ضروری چیز ہے۔آپ لوگوں
کو چاہئے کہ تبلیغ کے زیادہ
سے زیادہ مواقع پیدا کر کے احمدیت کے حلقہ کو وسیع کرنے کی کوشش کریں۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہاں کے بعض دوست واقع میں تبلیغ کرتے ہیں۔اور ان کی باتوں سے
معلوم ہوتا ہے کہ ان کی جدو جہد کے نتیجہ میں ایک جماعت احمدیت کے قریب آرہی ہے۔مگر ایک لمبے عرصہ
تک ان کے قریب آنے کے دھوکہ میں مبتلا رہنا بھی غلطی ہوتی ہے۔کچھ عرصہ کی تبلیغ کے بعد ان کو صاف طور
171

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 ستمبر 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
پر کہہ دینا چاہیے کہ اگر آپ لوگ احمدیت کو سمجھ چکے ہیں تو اب آپ کو اس میں داخل ہو جانا چاہئے۔ورنہ
ہمارے نزدیک آپ خود بھی دھوکہ میں مبتلا ہیں اور ہمیں بھی دھوکا میں مبتلا رکھنا چاہتے ہیں۔ہمارے بعض
دوست اتنے بھولے بھالے ہوتے ہیں کہ وہ سالہا سال اس غلط فہمی میں مبتلا رہتے ہیں کہ لوگ ان
کی تبلیغ
سے احمدیت کے قریب آرہے ہیں۔حالانکہ قریب آنے والے کو کبھی تو منزل پر پہنچنا چاہئے۔اگر وہ نہیں
پہنچتا تو اس کے معنی یہ ہیں کہ جسے قریب سمجھا جاتا تھا، وہ محض نظر کا دھوکا تھا۔پس قریب آنے والا تم اس کو مجھو،
جو واقعہ میں قریب آجائے اور احمدیت کو قبول کرلے۔اگر وہ احمدیت کو تو قبول نہیں کرتا مگر کہتا یہ ہے کہ میں
احمدیت کے قریب ہوں تو وہ خود بھی دھو کہ میں مبتلا ہوتا ہے اور دوسروں
کو بھی دھوکا میں مبتلا کرتا ہے۔مجھے یاد ہے، میں ایک دفعہ شملہ گیا تو ایک شخص میرے پاس
آیا اور اس نے مجھے کہا کہ " حقيقة
الوحی“ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بعض شرائط کا ذکر کرتے ہوئے تحریر فرمایا ہے کہ جن
لوگوں میں یہ شرائط پائی جائیں گی، ہم انہیں مسلمان سمجھیں گے۔کیا آپ ان شرائط کو اب بھی درست سمجھتے
ہیں؟ میں نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کچھ لکھا ہے، ہم اسے بالکل درست سمجھتے
ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک شرط یہ قرار دی ہے کہ ایسا شخص آپ کو اپنے تمام دعاوی میں سچا
سمجھتا ہو۔دوسری شرط آپ نے یہ لکھی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی تازہ وحی پر ایمان رکھتا ہو۔تیسری شرط آپ کو
نے یہ رکھی ہے کہ اس کے اندر منافقت کا ایک شائبہ تک نہ پایا جاتا ہو۔اگر یہ تینوں شرطیں کسی شخص میں پانی
جائیں تو ہم یقیناً سمجھیں گے کہ وہ مسلمان ہے۔میں نے اس سے کہا کہ بتاؤ کہ کیا کوئی غیر احمدی ہے، جو
ان شرائط کا پابند ہو ؟ وہ کہنے لگا، میرا ایک غیر احمدی دوست ہے، اس میں یہ سب باتیں پائی جاتی ہیں۔میں
نے کہا اس سے جا کر پوچھو کہ کیا تم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو تمام دعاوی میں سچا سمجھتے ہو؟ اگر وہ
کہے ہاں تو پھر اس سے کہنا کہ کیا تم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تازہ وحی پر ایمان رکھتے ہو؟ اگر
وہ کہے ایمان رکھتا ہوں
تو پھر تیسر اسوال اس سے یہ کرنا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر جو تازہ
وجی ہوئی ہے، اس میں ایک یہ بھی شامل ہے کہ جو شخص مجھ پر ایمان نہیں لاتا اور میری بیعت میں شامل نہیں
ہوتا ، وہ کاٹا جائے گا۔بادشاہ ہو یا غیر بادشاہ۔اگر تم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تازہ وحی پر
ایمان رکھتے ہو تو بیعت میں کیوں شامل نہیں ہوتے؟ اس کے بعد لازماً یا تو وہ احمد کی ہو جائے گا اور یا پھر
ماننا پڑے گا کہ اس میں منافقت پائی جاتی ہے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔جب انہوں نے اس رنگ میں اس غیر
احمدی کے سامنے بات پیش کی تو وہ کہنے لگا تم نے مجھے بیعت کے لئے پہلے بھی کہا ہی نہیں۔لو، میں آج ہی
بیعت کرنے کے لئے تیار ہوں۔172

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1950ء
تو حقیقت یہ ہے کہ ایک عرصہ کی تبلیغ کے بعد بھی جو شخص بیعت نہیں کرتا، اس کے متعلق یہ سمجھنا کہ
وہ احمدیت کے قریب آچکا ہے غلطی ہوتی ہے۔ایک حد تک تبلیغ کرنے کے بعد اصرار کرنا چاہئے کہ اب
آپ فیصلہ کریں اور ہمیں بتائیں کہ آپ احمدیت میں شامل ہوتے ہیں یا نہیں ؟ اگر احمدیت کی آپ
کو سمجھ آ
چکی ہے تو بیعت کر کے جماعت کے بوجھوں کو اٹھائیے۔ورنہ اس دھو کہ میں نہ خود رہیے ، نہ دوسروں کو رکھئے
کہ آپ صداقت کو مان رہے ہیں۔اگر اس طرح اصرار کر کے سمجھایا جائے اور انہیں بتایا جائے کہ صداقت کو
نہ مانا جائے تو دل سیاہ ہو جاتا ہے تو ہزاروں ہزار لوگ اب بھی غیر احمدیوں میں ایسے ہیں ، جو مان لیں گے۔لیکن ہزاروں ہزار ایسے بھی نکلیں گے، جو کہیں گے کہ ہم تو محض باتیں کر رہے تھے۔ایسے لوگوں کے متعلق ماننا
پڑے گا کہ وہ صرف منافق ہیں، جو منہ کی باتوں سے دوسروں کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔باقی بڑی چیز نیک نمونہ ہوتی ہے۔تبلیغ بغیر نیک نمونہ کے نہیں ہو سکتی۔اگر ہم باتیں تو بڑی اچھی
کرتے ہیں لیکن ہمارا عمل اسلام کے مطابق نہیں تو ہمارے منہ کی باتیں لوگوں پر کوئی اثر پیدا نہیں کر سکتیں۔پس ہماری جماعت کے تمام افراد کو ہمیشہ اپنے اعمال پر کڑی نگاہ رکھنی چاہئے اور اپنے برے نمونہ سے
دوسروں کے ٹھوکر کا موجب نہیں بننا چاہیے۔مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہماری جماعت کے اکثر
ملازم پیشہ لوگوں کے متعلق جھوٹ یا سچ یہ شکایت پائی جاتی ہے کہ وہ جنبہ داری کرتے ہیں اور اپنی پارٹی کے
لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے دوسروں کے حقوق کا خیال نہیں رکھتے۔میں نہیں کہہ سکتا کہ یہ باتیں کس حد
تک درست ہیں؟ لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس قسم کی باتیں لوگوں میں اکثر ہوتی رہتی ہیں۔پس ہماری
جماعت کے جو افراد، جس جس کام پر بھی مقرر ہیں، ان کو یہ بات مدنظر رکھنی چاہئے کہ ان کا نمونہ احمدیت
کے بڑھنے یا نہ بڑھنے میں بہت کچھ دخل رکھتا ہے۔اور ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے فرائض کو دیانتداری کے
ساتھ ادا کریں۔دنیا میں دو قسم کے مومن ہوتے ہیں۔ایک اجڈ مومن ہوتا ہے ، وہ کہتا ہے، میں نے عقل
سے
کام نہیں لینا ، صرف قانون سے کام لینا ہے، چاہے کسی کو فائدہ پہنچے یا نقصان۔ایسے شخص کو خواہ ہم اجد
کہیں، وحشی کہیں، کم عقل کہیں لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس میں ایمان ضرور ہوتا ہے۔اس کے مقابلہ
میں ایک عقلمند مومن ہوتا ہے، اسے جہاں قانون اجازت دیتا ہے، وہاں وہ دوسروں کو فائدہ پہنچا دیتا ہے
اور اس بات کی پروا نہیں کرتا کہ لوگ اس پر اعتراض کریں گے۔وہ جس شخص کو بھی مظلوم دیکھتا ہے یا جس کو
بھی فائدہ پہنچا سکتا ہے اور قانون اس کے راستہ میں حائل نہیں ہوتا، اسے فائدہ پہنچا دیتا ہے۔اور قانون
کے اندر رہتے ہوئے ، دوسرے کو فائدہ پہنچانے کے یہ معنی ہیں کہ وہ اپنے افسروں کے سامنے علی الاعلان
173

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
تسلیم کر سکے کہ ہاں، میں نے فلاں
کو فائدہ پہنچایا ہے۔جو ایسا کہہ سکے، اس کے لئے دوسروں کو فائدہ پہنچانا
جائز ہے۔لیکن اگر وہ چھپانے کی کوشش کرتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ کام میں نے نہیں کیا ، فلاں افسر نے کیا ہے
یا میرے فلاں ساتھی نے کیا ہے یا اس میں یہ غلط فہمی ہو گئی ہے تو اسے سمجھ لینا چاہئے کہ اس نے جو کچھ کیا
ہے، ناجائز کیا ہے۔بہر حال اگر کوئی شخص علی الاعلان کہہ سکے کہ میں نے فلاں شخص کو فائدہ پہنچانے کی
کوشش کی ہے تو اس کے لئے دوسرے کی مدد کرنا، جائز ہے۔کیونکہ قانون کے بھی بعض حصے ایسے ہوتے
ہیں، جن کے ماتحت دوسرے کی جائز مدد کی جاسکتی ہے۔زیادہ سے زیادہ لوگ یہی کہیں گے کہ اس نے
اپنے فلاں دوست یا واقف کی مدد کی ہے۔سو یہ اعتراض کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔کیونکہ انسان کہہ سکتا ہے کہ
جو میر ا واقف تھا، اس کو میں فائدہ پہنچا سکتا تھا۔جو واقف ہی نہیں، اس کو فائدہ کیا پہنچایا جاسکتا تھا؟ بہر حال
افسروں کو خواہ وہ چھوٹے ہوں یا بڑے پوری کوشش کرنی چاہئے کہ انہیں دیانتداری کے دو مقاموں میں
سے ایک مقام ضرور حاصل ہو جائے۔ایک مقام تو یہ ہے کہ انسان کہے، میں اجتہاد سے کام نہیں لیتا۔مجھے
کیا ضرورت ہے کہ میں اجتہاد سے کام لوں اور بعد میں میری ضمیر مجھے ملامت کرے؟ میں لفظی طور پر
قانون کے پیچھے چلوں گا، خواہ کسی کو فائدہ ہو یا نقصان۔دوسرا مقام یہ ہے کہ انسان قانون کے اندر رہتے
ہوئے عقل اور اجتہاد سے کام لے کر دوسروں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کرے۔مگر اس میں بھی وہ انصاف
سے کام لینے والا ہو۔یہ نہ ہو کہ بعض کو نقصان پہنچ جائے یا بعض سے وہ اس لئے حسن سلوک کرنے یا ان کی
مدد کرنے کے لئے تیار نہ ہو کہ میرا محدود دائرہ محدود دوستوں تک ہی قائم رہے گا کسی اور کو میں اس میں
شامل کرنے کے لئے تیار نہیں۔باقی اپنے کاموں میں دیانتداری اور محنت اور چستی سے کام لینا، خصوصا نو جوانوں کے لئے ایک
نہایت ہی ضروری چیز ہے۔میرا تجربہ یہ ہے کہ جہاں بھی نوجوانوں کو کام پر لگایا جاتا ہے، وہاں ان کی
ستیاں
اور غفلتیں اتنی نمایاں ہوتی ہیں کہ کام رک جاتا ہے یا کم از کم وہ ترقی نہیں ہوتی ، جو عام حالات
میں ہونی چاہئے۔گورنمنٹ کے دفتروں میں تو انسان مجبور ہوتا ہے کہ محنت کرے، سلسلہ کے کاموں میں
بھی انسان کو محنت اور قربانی اور دیانت اور چستی اور وقت کی پابندی کا نمونہ دکھانا چاہئے۔میں نے دیکھا
ہے کہ گورنمنٹ کے محکموں میں ہمارے جہاں بھی احمدی دوست کام کر رہے ہیں، وہ نہایت مفید ثابت ہو
رہے ہیں۔کیونکہ وہ محنت اور عقل سے کام کرتے ہیں اور گورنمنٹ بھی جانتی ہے کہ یہ لوگ ہم پر بوجھ نہیں
بلکہ ہمارے لئے کمائی پیدا کرنے والے ہیں۔اگر ایک شخص ایک ہزار روپیہ تنخواہ لیتا ہے اور میں ہزار
174

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 ستمبر 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد
گورنمنٹ کو کما کر دیتا ہے تو وہ یقیناً ایک مفید وجود ہوتا ہے اور اس کی ہر جگہ قدر کی جاتی ہے۔یہی نمونہ
ہماری جماعت کے نوجوانوں کو اپنے تمام کاموں میں دکھانا چاہئے۔اور چستی اور محنت اور دیانتداری کے
ساتھ اپنا ہر کام سرانجام دینا چاہئے۔میرا ارادہ یہاں صرف دس، بارہ دن ٹھہرنے کا تھا مگر پھر میں نے پانچ دن اور بڑھا دیئے تاکہ
دوسرا جمعہ بھی میں یہاں پڑھا سکوں اور آپ لوگوں کو اپنے فرائض کی طرف توجہ دلاؤں۔یہ زندگی صرف چند
روزہ ہے۔اس دنیا میں نہ میں نے ہمیشہ رہنا ہے، نہ آپ نے۔اگر ہم خدا تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے کے لئے
اپنے ہاتھ سے ایک نیک بنیاد قائم کر دیں گے تو ہم اور ہماری نسلیں ہمیشہ کے لئے زندہ ہو جائیں گی لیکن
اگر ہم اس نیک بنیاد کو قائم کرنے میں حصہ نہیں لیں گے تو آپ لوگوں کو یا درکھنا چاہئے کہ گوروحانی نقطہ نگاہ
کے ماتحت ہم کچھ کریں یا نہ کریں، یہ سلسلہ بہر حال ترقی کرتا چلا جائے گا۔کیونکہ یہ کسی انسان کا نہیں بلکہ خدا
تعالیٰ کا قائم کردہ سلسلہ ہے۔لیکن دنیوی نقطہ نگاہ کے ماتحت ہم اور ہماری اولادیں ان انعامات سے محروم ہو
جائیں گی ، جو خدا تعالیٰ کی طرف سے اس سلسلہ کی خدمت کرنے والوں کے لئے مقدر ہیں اور جو لازماً ایک
دن ملنے والے ہیں۔زمین ٹل جائے ، آسمان ٹل جائے ، آخر احمد بیت نے دنیا میں قائم ہونا ہے اور یہ خدا تعالیٰ
کی ایک اہل تقدیر ہے۔اس کی طرف یہ منسوب کرنا کہ اس نے اپنا ایک مامور بھیجا مگر وہ ہار گیا، ایک پاگل
پن کی بات ہے۔اگر خدا ہے اور اگر خدا اپنے نبیوں کو بھیجتارہا ہے اور اگر خدا تعالیٰ نے ہی حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام
کو بھیجا تھا تو ہم اپنے وجود میں شبہ کر سکتے ہیں، ہم اپنے کان ، ناک، منہ اور زبان میں شبہ کر
سکتے ہیں، ہم اپنے بیوی بچوں کے وجود میں شبہ کر سکتے ہیں مگر ہم اس بات میں کوئی شبہ نہیں کر سکتے کہ خدا
تعالیٰ کا مامور اور مرسل جس تعلیم کو لے کر آیا ہے، وہ یقینا اپنے وقت پر کامیاب ہوگی۔دشمن اس سے ٹکرائے گا
تو پاش پاش ہو جائے گا۔جس طرح ایک دریا کی زبر دست لہریں چٹان سے ٹکرا کر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوتی
ہیں ، اسی طرح ان کی مخالفت ناکام ثابت ہوگی اور یہ سلسلہ عروج حاصل کرتا چلا جائے گا۔ہمارا کام صرف
اتنا ہے کہ ہم یہ دیکھیں کہ خدا تعالیٰ کی تقدیر سے ہم نے کتنا فائدہ اٹھایا ہے؟ لوگ نہ ہونے والی چیزوں کے
متعلق اپنا پور از ور صرف کر دیا کرتے ہیں اور ہم تو وہ کام کر رہے ہیں، جو یقینا ہونے والا ہے اور جس کی
پشت پر اللہ تعالیٰ کا ہاتھ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔جس بات کو کہے کہ کروں گا یہ میں ضرور
ملتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے
175

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 ستمبر 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اگر خدا تعالی کی بات ٹل جائے تو اس کی خدائی ہی باطل ہو جائے۔اللہ تعالیٰ اور اس کے بندوں
کی باتوں میں فرق یہی ہوتا ہے کہ بندہ بعض دفعہ پورے سامانوں کے ساتھ اٹھتا ہے اور نا کام ہوتا ہے
لیکن اللہ تعالیٰ جس بات کا فیصلہ کرلے، اس کے پورا ہونے میں کوئی چیز روک نہیں بن سکتی۔آپ لوگوں کی
خوش قسمتی ہوگی ، اگر آپ اس کام میں حصہ لے کر آنے والی کامیابی کو قریب کر دیں اور خدا تعالیٰ کی بات کو
پورا کر کے اس کا ہتھیار بن جائیں۔کیونکہ وہ شخص جو خدا تعالیٰ کا ہتھیار بن جاتا ہے، وہ بابرکت ہو جاتا
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا تعالیٰ نے الہاماً فرمایا کہ میں تجھے بہت برکت دوں گا۔یہاں تک
کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
کپڑے آپ کے جسم سے چھو کر بابرکت ہو گئے تو یہ سمجھ لو کہ اگر تم خدا تعالیٰ کے ہتھیار بن جاؤ گے تو تم میں
کتنی برکت پیدا ہو جائے گی ؟ یقیناً اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جسم کے ساتھ چھو جانے کی
ال
وجہ سے آپ کے کپڑوں کو برکت حاصل ہوگئی تو وہ شخص جو خدا تعالیٰ کا ہتھیار بن کر خود اس کے ہاتھ میں آ
جائے گا، وہ ان کپڑوں سے بہت زیادہ با برکت ہوگا۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو بھی اگر
برکت دی تو خدا نے دی اور آپ کے کپڑوں کو بھی اگر برکت دی تو خدا نے دی۔پس یقیناً وہ ان برکتوں کا
وارث ہوگا ، جو دنیا کی بڑی سے بڑی حکومتوں اور طاقتوں میں بھی نہیں پائی جاتیں۔مطبوع روزنامه الفضل 29 ستمبر (1950ء)
176

آج 10 میں سے 10 باقی