اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو ، دلوں کو بدلو اور دعاؤں پر زور دو ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 27 اکتوبر 1950ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 اکتوبر 1950ء
اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو، دلوں کو بدلو اور دعاؤں پر زور دو
خطبہ جمعہ فرمودہ 27 اکتوبر 1950ء
آج میں اختصار اجماعت کو اس کے اس فرض کی طرف توجہ دلاؤں گا ، جس کی طرف میں
نے پچھلے جمعہ میں بھی توجہ دلائی تھی۔مرکز میں جمع ہونے کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ اوروں سے زیادہ اخلاص
اور قربانی سے کام لیا جائے لیکن میں دیکھتا ہوں کہ اس جگہ کے رہنے والوں میں وہ قربانی نہیں پائی جاتی ،
جو مرکز کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔یہاں تو یوں معلوم ہونا چاہیے کہ انسان چل نہیں رہا بلکہ بھاگ رہا ہے۔اور جب تک وہ اپنا کام نبھانہ لے ہوئے نہیں۔اگر دوست ایسا کرنا شروع کر دیں تو یقینا ہمارے کام پہلے
سے بہتر ہو جائیں گے۔اس وقت جماعت پر خطر ناک طور پر نازک وقت آیا ہوا ہے اور مالی مشکلات
ہیں۔ایک طرف چندے وصول نہیں ہور ہے اور دوسری طرف اخراجات بڑھ رہے ہیں۔تحریک جدید کو اس سال اتنا نقصان پہنچا ہے کہ مجھے یہ سوال اٹھانا پڑے گا کہ بعض مشن
بند کر دیئے جائیں۔کیونکہ جماعت اگر مبلغین کو خرچ نہیں دے سکتی تو انہیں کیوں وہاں بھو کا بٹھائے رکھا
جائے ؟ انہیں واپس بلا لینا چاہئے تاوہ واپس آکر کمائیں، کھائیں اور چندہ دیں۔پہلے کبھی تحریک جدید کی
آمد میں اتنی کمی نہیں آئی۔دسویں سال تک تو تحریک جدید کے چندے سو فیصدی وصول ہوتے رہے۔بعد
میں اگر چہ کچھ رقم وصولی سے رہ جاتی تھی مگر دوسری طرف وعدے بھی بڑھ جاتے تھے اور اس طرح دوسری
آمدنوں
کو ملا کر گزارہ ہوتا رہتا تھا۔لیکن اس سال دولاکھ ، اسی ہزار روپے کے وعدوں میں سے ایک لاکھ،
36 ہزار روپیہ کی رقم وصول ہوئی ہے۔اس رقم سے یہاں کے مقامی اخراجات بھی نہیں چل سکتے۔چہ جائیکہ
بیرونی ممالک کے مبلغین کے اخراجات بھیجے جائیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم کام کو وسیع کریں۔اور اس کا پہلا علاج یہ ہے کہ انسان اپنے دل کو
بدلے۔اگر لوگ محنت کرنے لگ جائیں اور دعاؤں پر زور دیں تو خدا تعالی مشکلات کو دور کر دے گا۔آخر
یہ کمی کیوں ہوئی ہے؟ یہ کمی اس لئے ہوتی ہے کہ جماعت کے کچھ حصہ میں بشاشت ایمان نہیں رہی۔مالی
کمزوری تو صحابہ میں بھی تھی۔بلکہ ان میں مالی کمزوری ہم سے زیادہ تھی۔لیکن ان کے اندر بشاشت ایمان
177

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27اکتوبر 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
تھی۔جہاں روپیہ سے کام نکلتا تھا، وہ اپنا روپیہ بے دریغ بہا دیتے تھے اور جب روپیہ نہیں ملتا تھا تو وہ اپنی
جانیں پیش کر دیتے تھے۔انہیں کام سے غرض تھی۔وہ روپیہ کی کمی کو جان کی قربانی کے ذریعہ پورا کرتے
تھے۔جب وہ دیکھتے تھے کہ روپیہ سے کام چلے گا تو وہ اپنی سب جمع پونجی خرچ کر دیتے تھے اور جہاں روپیہ
میں کمی ہوتی، وہ اپنی جانیں قربان کرنے میں دریغ نہ کرتے۔اگر یہ روح ہماری جماعت میں بھی پیدا ہو
جائے تو ہمارے سب کام چل جائیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کون سے اخبار تھے ؟ کون سا الفضل تھا ؟ کون سار یویو
تھا؟ کون ساسن رائز (Sun Rise) تھا ؟ کون سا مصباح تھا؟ ایک آواز نکلتی تھی اور لوگ کام کر دیتے
تھے۔اب روزانہ اعلان ہوتے ہیں مگر لوگ ان کی طرف توجہ نہیں کرتے۔اب تو اتنے اعلان ہونے لگ
گئے ہیں کہ مجھے بھی یہ بات بری محسوس ہوتی ہے۔آخر اتنے اعلانوں کی ضرورت کیا ہے؟ اگر لوگ چندہ
نہیں دیتے تو نہ دیں۔میں یہ نہیں کہتا کہ اعلان کرنا بالکل بند کر دیا جائے۔کسی حد تک اعلان کرنا تو ضروری
ہے۔ہر سال کے آخر میں میری طرف سے بھی ایک چھوٹا سا اعلان الفضل میں متواتر شائع ہوا کرتا تھا اور
میں چاہتا ہوں کہ وہ اعلان اب میں دوبارہ شائع کرانا شروع کروں۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ الفضل کا اکثر
حصہ اس وقت اشتہاروں میں خرچ ہوتا ہے۔یہ روکنا چاہیے۔مثلاً آج کے الفضل کا ایک صفحہ تو انچارج
بیعت نے ہی لے لیا ہے۔اگر یہ اعلان شائع نہ ہوتا تو کیا حرج تھا ؟ لیکن الفضل میں ان کا نام کیسے چھپتا ؟
ہر محکمہ کا افسر یہ چاہتا ہے کہ وہ اپنی کارروائی دکھانے کے لئے اپنا اعلان الفضل میں شائع کرتار ہے۔اور پھر
صفحہ بھر سے کم بھی نہ لے اور اس طرح اس کا نام لوگوں کے سامنے آتا ہے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے، آج
کے الفضل کا ایک صفحہ انچارج بیعت نے ہی لے لیا ہے۔حالانکہ یہ بات پانچ سطروں میں آجاتی تھی۔یونہی مختلف خانے بنا بنا کر اعلان کو لمبا کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ فلاں جماعت کی طرف سے اتنی بیعتیں
ہوئی ہیں اور فلاں کی طرف سے اتنی بیعتیں ہوئی ہیں۔اور پھر یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلاں جماعت کی طرف
سے صفر بیعت ہوئی ہے۔لوگ دس ہیں کو تو گنتے ہیں، صفر کو نہیں گنتے تم نے کبھی کوئی تاجر ایسا نہیں دیکھا
ہوگا، جو یہ لکھتا ہو کہ فلاں وقت سے فلاں وقت تک دکان پر بیٹھا لیکن کوئی آمد نہ ہوئی۔وہ یہی لکھتا ہے کہ
مثلاً دو بجے ایک گا ہک آیا اور دور وپیہ کی آمد ہوئی۔میں بار ہا سمجھا چکا ہوں کہ ایسا نہ کیا جائے لیکن ہر محکمہ کا
آفیسر چاہتا ہے کہ کسی نہ کسی طرح اس کا نام الفضل میں آجائے۔اور الفضل والوں کو بھی خدا ایسے اعلان
دے۔جب ان کے پاس کوئی اعلان پہنچتا ہو گا ، وہ کہتے ہوں گے ، الحمد للہ آج مضمون نہیں لکھنا
178

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 27 اکتوبر 1950ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ے گا۔الفضل کے ایڈیٹروں کو یہ موقع دینا چاہیے کہ وہ بھی کوئی مضمون لکھا کریں۔اس وقت یہ حالت
ہے کہ الفضل کا ایک حصہ غیروں کے پڑھنے کے قابل نہیں ہوتا۔کوئی مبلغ ہے اور وہ خیال کرتا ہے کہ چلو،
اپنی کچھ روئیداد ہی لکھ دوں۔وہ روئید ادلکھ دیتا ہے اور الفضل اسے شائع کر دیتا ہے۔حالانکہ بعض دفعہ ایسا
ہوتا ہے کہ وہ بددیانت ہوتا ہے اور دفتر کی طرف سے زیر عتاب ہوتا ہے۔لیکن الفضل اس کا نام اچھالتا رہتا
ہے۔اس میں اصلاح کی ضرورت ہے۔میں یہ نہیں کہتا کہ تم بالکل اعلان نہ کرو، اعلان کرو لیکن کوشش
کرو کہ الفضل کی تھوڑی جگہ لو۔مگر سب سے ضروری یہ بات ہے کہ لوگ اپنے اندر تبدیلی پیدا کریں، اپنے دلوں کو بدلیں اور
دعاؤں پر زور دیں۔یہی لوگ ، جو یہاں بیٹھے ہیں ، اگر راتوں کو اٹھ اٹھ کر دعاؤں میں لگ جائیں کہ جن
لوگوں نے وعدے کیے ہیں اور انہیں ایفا نہیں کیا ، اے خدا! تو انہیں اپنے وعدے ایفا کرنے کی توفیق عطا
فرما، ان کے دلوں کو صاف کر ، ان کی مستیاں دور فرما تو کام کرنے والا خدا ہے۔وہ خدا ، جس نے
جماعت کو ایک سے لاکھوں کر دیا، وہی خدا اب بھی اسے لاکھوں سے کروڑوں کر دے گا اور وہ خدا، جس
نے ایک روپیہ سے لاکھوں کر دیا، وہی خدا اب بھی کھوٹے سکوں کو ، جو اخلاص کی کمی کی وجہ سے نہیں دیئے
جاتے قیمتی کر دے گا۔میں پہلے ربوہ کے رہنے والوں سے کہوں گا کہ وہ دعائیں کریں اور اپنے قلوب کو ان
صاف کریں تا ان کی مستیاں دور ہوں۔اس وقت ساری دنیا کی زندگی اور موت کا سوال ہے، اس وقت
تمہاری اپنی زندگی اور موت کا سوال ہے، اس وقت تمہارے بیوی بچوں کی زندگی اور موت کا سوال ہے،
اس وقت جنت اور دوزخ کا سوال ہے۔تم اپنے قلوب کو صاف کرو اور دعاؤں میں لگ جاؤ تا تمہاری
ستیاں دور ہو جائیں۔جو وعدہ تم نے خود کیا ہے، آخر اس کے متعلق تم خدا کے سامنے کیا جواب دو گے؟
تحریک جدید کے کارکنوں کو دوماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں۔آخر وہ کام کریں گے کیا ؟ انہیں پہلے ہی
تنخواہ کم دی جاتی ہے اور وہ بھی دو ماہ سے روکی ہوئی ہے۔مجھے ایک واقف زندگی کے متعلق دفتر کا خط آیا
کہ اس کی بیوی بیمار ہے اور ڈاکٹروں کی رائے میں اسے فوراً ہسپتال میں داخل کروانا ضروری ہے۔آپ
اس کے لئے روپیہ منظور کریں۔میں نے کہہ دیا تم نے خود آمد بڑھانے کے لئے کوشش نہیں کی۔اس لئے
میں کیا کر سکتا ہوں؟ اس کی ذمہ داری تم پر ہے۔لیکن در حقیقت اس کی ذمہ داری جماعت پر ہے۔اگر کوئی
کارکن فاقہ کی وجہ سے مرجاتا ہے تو جماعت کا ہر فرد اس کا ذمہ دار ہے۔کیونکہ اس نے وعدہ کیا تھا کہ میں
اتنا چندہ دوں گا لیکن سال کے گیارہ مہینے گزر گئے اور اس نے چندہ ادا نہیں کیا۔179

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 127اکتوبر 1950ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
یہ چیز کسی نہ کسی روحانی بیماری پر دلالت کرتی ہے۔تمہیں چھینک آتی ہے تو تم کہتے ہو، میں بیمار
ہوں تمہیں ڈکار آتا ہے تو تم کہتے ہو، میں بیمار ہوں تمہیں پسینہ زیادہ آتا ہے تو تم کہتے ہو، میں بیمار
ہوں۔پسینہ کم آتا ہے تو تم کہتے ہو، میں بہار ہوں تمہیں قے آنے لگتی ہے تو تم کہتے ہو، میں بیمار ہوں۔تمہارے ناک سے پانی بہہ رہا ہوتا ہے تو تم کہتے ہو، میں بیمار ہوں۔تمہارا جسم ٹھنڈا ہو جاتا ہے تو تم کہتے
ہو، میں بیمار ہوں۔تمہارا جسم زیادہ گرم ہو جاتا ہے تو تم کہتے ہو، میں بیمار ہوں۔تمہارا پا خانہ بند ہو جاتا ہے
تو تم سمجھتے ہو، مجھے کوئی بیماری لگ گئی ہے۔تمہیں پاخانہ زیادہ آتا ہے تو تم سمجھتے ہو، مجھے کوئی بیماری لگ گئی
ہے۔لیکن جماعت کا چندہ نصف ہو گیا، اس کے مشن بند ہونے کو ہیں لٹریچر کی اشاعت اور مبلغین کے سفر
کے لئے روپیہ نہیں، مقامی دفتر بند ہورہے ہیں اور تم سمجھتے ہو، الحمد للہ کوئی بیماری نہیں۔یقینا کوئی ایسی
بیماری ہے، جو جماعت کو اندر ہی اندر اس طرح کھا رہی ہے، جس طرح کسی درخت کی جڑ کو کیڑا کھا جاتا
ہے۔کیونکہ تم ایسی حرکت کر رہے ہو، جو کوئی عقل سلیم رکھنے والا نہیں کر سکتا۔تمہارے سپر د ایک ہی کام ہے،
جو تم نہیں کر رہے۔اس کا علاج اب یہی ہے کہ تم خدا تعالیٰ کے پاس جاؤ اور اس سے اپنے قلوب کی صفائی
کے لئے دعا کرو تا تمہاری بستیاں دور ہو جائیں اور تم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے لگ جاؤ۔شیطان بھی اللہ تعالیٰ کا کتا ہے، جو تمہیں ہر نیک کام سے روکتا ہے۔جو نہی تم اللہ تعالیٰ
کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہو، وہ تمہارا دل خراب کرتا ہے، تمہارے اندر وساوس پیدا کرتا
ہے، تمہارے اندر بے ایمانی کے خیالات پیدا کرتا ہے اور قربانی نہ کرنے کے جذبات کو ابھارتا ہے۔اگر تم
اسے پرے نہیں ہٹا سکتے تو تم خدا تعالیٰ کو پکارو اور اس سے کہو کہ وہ اسے پرے ہٹالے۔پس یہی ایک علاج ہے، جس سے تم اللہ تعالیٰ کے گھر میں داخل ہو سکتے ہو۔تم پہلے دعائیں کرو۔پھر باہر کی جماعتوں کے لوگ دعائیں کریں۔اگر دعا کرنے والوں سے کوئی کمزوری سرزد ہوئی ہے تو وہ دعا
اسے دور کر دے گی۔اور اگر ان کے ہمسایوں سے کوئی غلطی سرزد ہوئی ہے تو دعاؤں کے نتیجہ میں وہ پھر اتنی
حماقت نہیں کریں گے ، جو شاید گاندھی جی کی کوہ ہمالیہ والی غلطی سے بھی بڑی ہے۔تم اپنی اندر بیداری پیدا
کرو اور خدا تعالیٰ سے دعا کرو تا وہ تمہیں مومنوں والا اخلاص اور عمل بخشے اور تمام جماعت کو بھی مومنوں والا
اخلاص اور عمل بخشے۔""
مطبوعه روزنامه افضل 03 نومبر (1950ء)
180

آج 10 میں سے 10 باقی