خدا تعالی کی محبت میں مرنے والوں کو ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیتا ہے ۔ تقریر فرمودہ یکم جون 1951ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از تقریر فرموده یکم جون 1951ء
خدا تعالیٰ کی محبت میں مرنے والے کو وہ ہمیشہ کے لئے زندہ کر دیتا ہے
تقریر فرمودہ یکم جون 1951ء
اصل شہید وہ لوگ ہیں، جو خدا تعالیٰ کی محبت میں مارے جاتے ہیں۔اور وہ شخص جو خدا
تعالی کی محبت میں مرتا ہے، وہ مرنے کے باوجود بھی نہیں مرسکتا۔جس شخص نے خدا تعالیٰ کے لئے موت قبول
کی، چاہے تلوار کے ذریعہ کی ، چاہے دین کی اشاعت کرتے ہوئے کی، چاہے دنیا کی مصیبتوں اور آفات کا
مقابلہ کرتے ہوئے کی ، خدا تعالٰی کی غیرت یہ
کبھی برداشت نہیں کر سکتی کہ وہ جس نے اس کے لئے موت
برداشت کی ہے، وہ اسے مرا ر ہنے دے۔وہ اسے زندگی دیتا ہے اور ہمیشہ کے لئے زندہ کر دیتا ہے۔پس اس روح کے ساتھ خدا تعالیٰ کے دین کی تبلیغ کرو، اس ارادہ کے ساتھ خدا تعالیٰ کے دین کی
اشاعت کے لئے نکلو کہ اس نے اپنے دین کو قائم کرنے کے لئے صرف تم کو چنا ہے۔تم بھول جاؤ، اس
بات
کو کہ دنیا میں کوئی اور انسان بھی ہے۔تم بھول جاؤ، اس بات کو کہ دنیا میں کوئی اور ملک بھی ہے۔تم بھول
جاؤ، اس بات کو کہ دنیا میں کوئی اور قوم بھی ہے۔تم صرف ایک بات کو یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ نے کام کرنا
تمہارے سپرد کیا ہے۔خدا تعالیٰ نے اس عظیم الشان منصب کے لئے تمہیں اور صرف تمہیں چنا ہے۔جب
تم اس حقیقت کو سمجھ لو گے تو دین تمام خطروں سے محفوظ ہو جائے گا۔اور اگر کسی ایک جگہ دین کی شمع کو بجھایا
جائے گا تو تم فوراً ایک دوسرے مقام پر اس شمع کو روشن کرو گے۔اگر شیطانی طاقتوں میں ایک زندگی پائی
جاتی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ مومنوں کے اندر اس سے بڑھ کر زندگی نہ ہو۔میں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا کہ ہمارے گھر میں ایک سوراخ میں سے آگ کا ایک شعلہ نکلا ،
میں اسے بجھانا چاہتا ہوں تو معا دوسری جگہ سے ایک اور شعلہ نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔میں اس کی طرف
دوڑتا ہوں تو تیسری جگہ سے آگ نکلنی شروع ہو جاتی ہے۔آخر میں حیران ہو کر کھڑا ہو گیا کہ اب میں ان
شعلوں کو کس طرح دباؤں ؟ اس وقت میں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے
ہیں اور آپ ایک سوراخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ محمود تم اس جگہ کو دباؤ۔میں نے اس
جگہ پر اپنا ہاتھ رکھا تو تمام شعلے خود بخود بجھ گئے۔197
اقتباس از تقریر فرموده یکم جون 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
پس جب شیطان کے اندر یہ طاقت ہے کہ وہ اپنے آپ
کو زندہ رکھنے کی کوشش کرتا ہے اور اس کا
مٹانا مشکل ہو جاتا ہے تو کیا نعوذ باللہ الہ تعالیٰ میں ہی یہ طاقت نہیں کہ وہ اپنے آپ کو زندہ رکھ سکے؟ اس میں
طاقت ہے۔مگر اس کے زندہ رہنے کی یہی صورت ہوتی ہے کہ مومن اپنے دل میں یہ ارادہ رکھتے ہوئے آگے
بڑھتا ہے کہ اگر مجھے یہاں مارا گیا تو میں وہاں زندہ ہو جاؤں گا، وہاں مارا گیا تو یہاں زندہ ہو جاؤں گا۔جب
یہ روح کسی جماعت میں پیدا ہو جاتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے مٹا نہیں سکتی۔کیونکہ کوئی طاقت ایسی نہیں،
جو دنیا میں ہر جگہ پہنچ سکے۔جب خدا تعالیٰ کا نور دنیا کے گوشے گوشے سے پھوٹ پڑنے کو تیار ہو ، جب مومن
کا عزم اسے ہر جگہ پہنچنے کے لئے بے قرار کر رہا ہو ، جب موت اس کی نظروں میں ایک حقیر اور ذلیل چیز ہو کر
رہ جائے اور خدا تعالیٰ کی راہ میں مرنا، اسے اپنا سب سے بڑا مقصد دکھائی دے تو شیطان مایوس ہو جاتا ہے
اور وہ حیران ہوتا ہے کہ میں اب کہاں جاؤں؟ یہاں جاؤں یا وہاں جاؤں؟ اس کو مٹاؤں یا اس کو مٹاؤں ؟ دنیا
کا چپہ چپہ اس روئیدگی کو اگانے کے لئے تیار کھڑا ہے۔پہاڑوں کی چوٹیاں بھی اس روئیدگی کو پیدا کر رہی
ہیں، وادیاں بھی اس روئیدگی کو پیدا کر رہی ہیں، نشیب بھی وہی روئیدگی پیدا کر رہے ہیں ، چٹیل میدان بھی
وہی روئیدگی پیدا کر رہے ہیں، ریتلے بیابان بھی وہی روئیدگی پیدا کر رہے ہیں، دریاؤں کی تہیں بھی وہی
روئیدگی پیدا کر رہی ہیں، شہر بھی وہی روئیدگی پیدا کر رہے ہیں، دیہات بھی وہی روئیدگی پیدا کر رہے ہیں،
مشرق بھی وہی روئیدگی نکال رہا ہے، مغرب بھی وہی روئیدگی نکال رہا ہے، شمال بھی وہی روئیدگی نکال رہا ہے
اور جنوب بھی وہی روئیدگی نکال رہا ہے۔اب شیطان جائے تو کہاں جائے ؟ خدائی طاقتیں اسے حاصل نہیں
ہوتیں۔وہ زور لگا تا ہے مگر نور کی وسعت اس کی دوڑ سے بہت آگے نکل جاتی ہے۔اور آخر وہ مایوس ہو کر بیٹھ
جاتا ہے۔کیونکہ جہاں بھی روئیدگی شیطانی حملوں سے بچ جاتی ہے، وہیں سے وہ آگے بڑھ کر ساری دنیا میں
پھیل جاتی ہے۔یہی روح ہے، جس سے قوموں کو فتح کیا جاسکتا ہے۔یہی روح ہے، جو حضرت عیسی نے
اپنے حواریوں میں پیدا کرنی چاہی۔یہی روح ہے، جو حضرت سلیمان نے اپنے متبعین میں پیدا کرنی چاہی۔اور یہی روح ہے، جو اسلام دنیا کے ہر فرد میں پیدا کرنا چاہتا ہے۔جب تک ہمارے مبلغ یہ سوچتے رہیں گے کہ ایک مرکز ہے، جو کام کر رہا ہے، اس وقت انہیں
حقیقی کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی۔مرکز ہے اور ضرور ہے۔مگر صرف اشارہ اور راہنمائی کے لئے ہے ،صرف
کمزوروں کو سہارا دینے کے لئے ہے۔ورنہ مومن خود اپنی ذات میں مرکز ہوتا ہے اور اس کو کسی بیرونی مرکز
کی ضرورت نہیں ہوتی۔وہ جانتا ہے کہ مرکز اس کے لئے نہیں بنایا گیا کہ سارا کام مرکز ہی کرے۔بلکہ وہ
سمجھتا ہے کہ کام میں نے کرنا ہے، مرکز صرف جماعت کے کمزوروں کی نگرانی اور راہنمائی کے لئے ہے۔جب یہ روح لوگوں میں پیدا ہو جائے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت ان کو مٹا نہیں سکتی۔198
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از تقریر فرموده یکم جون 1951ء
پس ہمارے مبلغوں کو، جب بھی کسی ملک میں تبلیغ اسلام کے لئے جائیں ، اپنی اس حیثیت کو سمجھ
کر جانا چاہئے کہ وہ ایک نئے آدم ہیں، جنہیں خدا تعالیٰ نے دنیا میں پیدا کیا ہے۔جب آدم کو خدا تعالیٰ
ن پیدا کیا تو پہلی نسلیں ساری کی ساری ختم ہو گئیں۔قرآن کریم کہتا ہے کہ جب آدم پیدا ہوا تو اس وقت
دنیا پر اورنسلیں بھی آباد تھیں۔تم ان کا نام جن رکھ لو، بھوت رکھ لو، پریت رکھ لو، شیطان رکھ لو ، ابلیس رکھ لو،
بہر حال
کوئی نہ کوئی مخلوق تھی، جس نے آدم سے بحث کی۔مگر آج وہ میرے ساتھ کیوں بحث نہیں کرتی؟
تمہیں ماننا پڑے گا کہ جب آدم پیدا ہوا تو آہستہ آہستہ وہ نسلیں ، جنہوں نے آدم کو نہیں مانا، دنیا سے مٹ
گئیں۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے دنیا کو آدم کے لئے پیدا کیا تھا۔جب مالک آ گیا تو غاصب بھاگ گیا۔اب
اس کا اس دنیا کے ساتھ کیا تعلق تھا؟ پس جب ایک مبلغ کو ملک میں بھجوایا جاتا ہے تو اسے اس یقین اور
وثوق کے ساتھ اس ملک میں اپنا قدم رکھنا چاہئے کہ اسے اس ملک کے لئے آدم بنا کر بھیجوایا گیا ہے۔اب
ظلماتی طاقتیں اس ملک میں باقی نہیں رہ سکتیں ، وہ مٹا دی جائیں گی ، وہ فنا کر دی جائیں گی اور صرف اس
کی جسمانی یا روحانی نسل ہی اس ملک میں باقی رہے گی۔جب اس نیت اور ارادہ کے ساتھ کوئی شخص جا۔تو وہ کس طرح اس بات پر خوش ہو سکتا ہے کہ چالیس یا پچاس آدمیوں نے بیعت کر لی ہے؟ وہ تو اس وقت
تک خوش نہیں ہوسکتا ، جب تک سارے ملک کو نہیں نہیں نہ کر دے۔جب تک چپے چپے پر آدم کی نسل کو نہ
پھیلا دے۔ورنہ وہ آدم کس طرح ہے؟ خدا تعالیٰ کی بادشاہت کا بیج کس طرح ہے؟
اصل بات یہ ہے کہ ہمارے مبلغ یہ نیت اور ارادہ لے کر نہیں جاتے ، یہ آگ اپنے سینہ میں لے کر
نہیں جاتے کہ ہم نے دنیا کے ایک ایک فرد کو اپنے اندر شامل کرنا ہے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان کے دلوں میں
وہ گرمی پیدا نہیں ہوتی، جو انسان کو کام کرنے پر آمادہ کر دیا کرتی ہے، جو کفر کو جلا کر بھسم کر دیا کرتی ہے۔وہ تو
اس پر خوش ہو جاتے ہیں کہ ہمارے ذریعہ سے دس ، ہمیں یا سو آدمی نجات پاگئے۔حافظ بشیر الدین صاحب، جو اس وقت ماریشس جارہے ہیں۔جیسا کہ انہوں نے بتایا ہے، ان کے
والد اسی علاقہ میں کام کرتے رہے ہیں اور آخر کام کے دوران میں ہی وہ شہید ہو گئے۔آج صبح جب یہ میری
ملاقات کے لئے آئے تو میں نے انہیں بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ابتداء میں ہمیں اس جزیرہ میں بڑی کامیابی عطا
فرمائی تھی۔مگر اب ہیں پچیس سال سے وہ ترقی ختم ہو چکی ہے اور شاذ و نادر ہی کسی بیعت کی اطلاع آتی ہے۔چنانچہ ان کے بیان کے مطابق 1923 ء سے لے کر اب تک صرف انیس بیعتیں ہوئی ہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ در حقیقت اس ذمہ داری کا احساس تازہ نہیں رکھا گیا ، جو اللہ تعالیٰ کی طرف
سے ان پر عائد کی گئی تھی۔حالانکہ اس ذمہ داری کا احساس آدم میں ہی نہیں بلکہ آدم کی اولاد میں بھی ہونا
199
اقتباس از تقریر فرموده کیم جون 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلدسوم
چاہیے۔میں یہ نہیں کہتا کہ مبلغ میں کمزوری پیدا ہوئی تھی۔بلکہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مبلغ کی روحانی اولاد
میں کمزوری پیدا ہوگئی۔انہیں کبھی یہ بتایا ہی نہیں گیا کہ تم نے اس خطہ میں پھیلنا ہے، تم نے اس علاقہ کی
دوسری نسلوں
کو روحانی طور پر ختم کرنا ہے۔نتیجہ یہ ہوا کہ ان کی ترقی رک گئی۔اب ان کو چاہیے کہ وہاں جا کر
لوگوں کے اندر ایک نئی روح پیدا کریں۔ماریشس ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے، جس کو فتح کر لینا کوئی بڑی بات
نہیں۔لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگوں میں ایک آگ پیدا کی جائے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ
انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا جائے اور ہر احمدی مرد اور عورت کے دل میں یہ جذبہ پیدا کیا جائے
کہ ہم نے تمام علاقہ کو اسلام اور احمدیت کے لئے فتح کرنا ہے۔پھر مبلغ کی بعض دفعہ بہت سی طاقت اس لئے بھی ضائع چلی جاتی ہے کہ عورتوں
کی تبلیغ اور ان کی
تعلیم کے سلسلہ میں اس کا کوئی ہاتھ بٹانے والا نہیں ہوتا۔مگر خوش قسمتی سے ان کی بیوی ، جوان کے ساتھ جا
رہی ہیں ، وہ ایک مخلص اور علم والی عورت ہیں۔پس اب کم سے کم ایک ایسا ہتھیار ان کے پاس موجود ہے،
جو ہمارے پہلے مبلغوں کے پاس نہیں تھا۔حافظ صوفی غلام محمد صاحب کی بیوی بھی تعلیم یافتہ تھی ، بخاری تک
انہوں نے پڑھی ہوئی تھی۔مگر تبلیغ کا ان میں اتنا مادہ نہیں تھا اور پھر وہ تقریر بھی نہیں کر سکتی تھیں۔ان کی
طبیعت میں حیا کا مادہ زیادہ تھا، خواہ ہم اسے غلط ہی قرار دیں۔مگر حافظ بشیر الدین صاحب کو خدا تعالیٰ نے
یہ ایک زائد طاقت بخشی ہے کہ ان کی بیوی علم بھی رکھتی ہیں اور اس کو بیان کرنے کا بھی انہیں شوق ہے۔چنانچہ ان کے کئی اچھے اچھے مضامین چھپ چکے ہیں۔یہ ایک زائد چیز ہے، جس سے اللہ تعالیٰ نے انہیں
نوازا ہے۔شاید خدا تعالیٰ نے اب اس جزیرہ کی قسمت بدلنے کا فیصلہ کر دیا ہے۔شاید خدا تعالیٰ اب اس
مردہ زمین کو پھر زندہ کرنا چاہتا ہے۔پس اس خدائی تدبیر کو انہیں زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے اور
جلد سے جلد ہمیں یہ خبر پہنچانی چاہئے کہ ماریشس اسلام اور احمدیت کے لئے فتح ہو گیا ہے۔پھر صرف ماریشس کا ہی سوال نہیں، اس کے ارد گرد کے جزائر کا بھی سوال ہے۔ماریشس کی
آبادی چار، پانچ لاکھ کے قریب ہے۔مڈغاسکر کی آبادی 50 لاکھ ہے۔ریونین کی آبادی ایک لاکھ سے
بھی کم ہے۔اسی طرح اور کئی جزائر ہیں ، جو ماریشس کے ارد گرد ہیں۔اگر ان لوگوں میں یہ احساس پیدا کیا
جائے کہ وہ اپنی زندگیاں خدا تعالیٰ کے دین کے لئے وقف کریں تو انہیں مختلف مقامات پر پھیلایا جاسکتا
ہے۔اور اس طرح انہیں اتنی بڑی طاقت حاصل ہو سکتی ہے، جو صرف ماریشس ہی کو نہیں بلکہ اس کے اردگرد
کے جزائر کو بھی درست کر سکتی ہے۔مطبوعہ روز نامه الفضل 19 جون 1951ء)
200