وہ راستہ قربانی کا اختیار کرو جو خدا تعالی نے مقرر کیا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 31 اگست 1951ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
""
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 31 اگست 1951ء
وہ راستہ قربانی کا اختیار کرو، جو خدا تعالیٰ نے مقرر کیا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 31 اگست 1951ء
گزشتہ 17 سال سے میں نے تحریک جدید کو جاری کیا ہے اور سب سے پہلے میں نے
قادیان کے لوگوں کو مخاطب کیا تھا اور اب میرے سامنے ربوہ کے لوگ بیٹھے ہیں۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا
ہے کہ چند سالوں سے جماعت کی تحریک جدید کی طرف وہ توجہ نہیں رہی، جو پہلے تھی۔حالانکہ کام پہلے سے
بیسیوں گنے بڑھ گیا ہے۔مبلغوں کی تعداد، جواب ہے، اس سے پہلے اس کا بیسیوں حصہ بھی نہیں تھی۔نظر
جماعت کی جو عظیم اب ہے، اس سے پہلے اس کا بیبیوں حصہ بھی نہیں تھی۔جماعت کی جو تعداد، اب ہے،
اس سے پہلے اس کا یوں حصہ بھی نہیں تھی۔الا ماشاء اللہ بعض جگہوں پر جماعت کم ہو گئی ہے، ورنہ
عام طور پر جماعت بڑھتی ہے۔لیکن ابھی تک ہماری تبلیغ اتنی بھی نہیں، جتنا آٹے میں نمک ہوتا ہے۔اس وقت ہمارا مخاطب
طبقہ دس پندرہ لاکھ کی تعداد میں ہے اور دنیا کی تعداد اڑھائی ارب ہے۔ہم نے تو اس تعداد کو دس کروڑ بنانا
ہے اور پھر اڑھائی ارب لیکن ہم ابھی سے سو گئے ہیں۔جو تعداد ہماری مخاطب ہے، وہ اڑھائی ارب میں
اڑھائی ہزارواں حصہ بھی نہیں۔اتنا حصہ نمک اگر آٹے میں ڈال دیا جائے تو اس کا پتہ بھی نہیں لگے گا۔مثلاً
آدھ سیر آٹا ہو تو آدھ سیر میں 40 تولے ہوتے ہیں اور 40 تولے میں 480 ماشے ہوتے ہیں اور 480
ماشوں میں 3840 رتیاں ہوتی ہیں۔گویا ہم اگر دنیا کی آبادی کے لحاظ سے اپنی تبلیغ کا اندازہ لگائیں تو اس
کے معنی یہ ہیں کہ جس طرح آدھ سیر آٹے میں رتی یا ڈیڑھ رتی نمک ڈالا جائے۔اگر آدھ سیر آٹے میں رتی
یا ڈیڑھ رتی نمک ڈالا جائے تو اس کا پتہ بھی نہیں لگے گا بلکہ اگر اتنی مقدار نمک کی ایک لقمہ میں بھی ڈال لی
جائے تو وہ زیادہ محسوس نہ ہو گا۔لیکن اتنی بات پر ہی ہم میں غفلت پیدا ہوگئی ہے۔حالانکہ چاہیے تو یہ تھا کہ
ہماری تبلیغ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچتی۔پھر یہ بھی سوچو کہ سارے لوگ ہماری بات نہیں مانتے۔دس،
گیارہ لاکھ آدمی کے یہ معنی ہیں کہ ہزار، دو ہزار آدمی ہماری بات مانیں گے۔باقی لوگ ہمارے مخالف ہو
جائیں گے یا بات سن کر اس پر عمل نہیں کریں گے۔اگر تمہارا یہی فیصلہ ہے کہ ہماری تبلیغ ساری دنیا میں پھیلے
تو دس ہیں یا تمیں ہزار کیا؟ دو، تین لاکھ ہماری باتیں سنیں اور انہیں مانیں ، تب کام ہوگا۔201

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 31 اگست 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد سوم
پھر بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ جب کسی علاقہ میں سچائی پھیل جاتی ہے تو سارا ملک کا ملک اس سچائی
کو قبول کر لیتا ہے۔حضرت موسی کے پاس بھی پہلے ایک ایک کر کے آدمی آئے ، حضرت عیسی کے پاس بھی
پہلے ایک ایک کر کے آدمی آئے
، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھی پہلے ایک ایک کر کے آدمی
آئے ، پھر سب لوگ آگئے۔اگر اسی طرح ہمارے پاس کسی جزیرہ کے لاکھ، دولاکھ آدمی آجائیں اور وہ
وہاں کی آبادی کے تمھیں، چالیس فیصدی ہو جائیں تو باقی ساٹھ ستر فیصدی ایک دن میں ایمان لے آئیں
گے۔پھر ایک جزیرہ سے دوسرا جزیرہ متاثر ہوگا اور وہاں کے لوگ ایمان لے آئیں گے۔لیکن اس دن کو
لانے کے لئے کوئی معیار تو ہونا چاہیے کہ ہماری تبلیغ اڑھائی ارب لوگوں میں پھیل جائے۔لیکن ہم دس،
پندرہ لاکھ سے بھی نیچے اتر رہے ہیں۔دفتر سے مجھے روزانہ کا غذات آتے ہیں کہ فلاں کام کو بند کر دیا جائے ، فلاں محکمہ کو توڑ دیا جائے
کیونکہ اب سارا کام قرضہ پر چل رہا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس میں سب سے بڑی ذمہ داری مرکز پر آتی ہے۔قادیان باقی دنیا سے پوشیدہ ہے۔وہ صرف اب ہندوستان کا مرکز ہے۔وہ اب بور نیو، ملایا، سماٹرا، جاوا،
سلیپس ، انگلینڈ، جرمنی ، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ ، امریکہ، ایسٹ افریقہ (یعنی ٹانگانیکا، کینیا، کالونی اور یوگنڈا)،
مغربی افریقہ ( یعنی گولڈ کوسٹ، نائجیر یا اور سیرالیون ) ، عراق، شام، عرب ،فلسطین ، پاکستان اور سیلون و غیره
کے سامنے نہیں۔پس ہمیں مرکز کو پکڑنا چاہئے اور ہمیں مرکز میں کام اس قدر مکمل کر لینا چاہئے کہ ہم باہر کی
جماعتوں کو چیلنج کر سکیں کہ مرکز نے اپنے اندر اس قدر تبدیلی پیدا کر لی ہے تمہیں بھی اپنے اندر تبدیلی پیدا کرنا
چاہئے۔ہمیں اپنی تحریکوں میں جو کامیابی ہوئی ہے، اس کی بڑی وجہ یہی تھی کہ مرکز رکا ہوتا تھا۔اور جب
مرکز پکا ہوتا ہے تو پھر کہنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی ، لوگ خود بخود اپنے اندر بیداری پیدا کر لیتے ہیں۔جلسہ تو اتوار کو ہے لیکن شاید بیماری کی وجہ سے مجھے وہاں آنے کا موقع نہ ملے ، اس لئے میں اس
موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ، آپ لوگوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں۔ربوہ کی تمام مجلسیں ، ادارے،
پریزیڈنٹ صاحبان ہیکرٹری مل کر ایسی کوشش کریں کہ ہر مرد عورت ، جس کے لئے مادی لحاظ سے تحریک
جدید میں حصہ لینا ممکن ہے، وہ اس میں حصہ لے اور پھر وہ اپنے وعدے کو جلدی سے پورا کرے۔اور یہ
تبھی ہوسکتا ہے، جب باقی شرائط کو بھی پورا کیا جائے۔میں نے دیکھا ہے کہ باقی شرائط پر ہمارے گھر میں
بھی اب پوری طرح عمل نہیں ہو رہا۔اور وہ شرائط سادہ زندگی بسر کرنا، فضول خرچی سے بچنا اور زیورات اور
کپڑوں پر زیادہ خرچ نہ کرنا، ایک سالن کھانا سنیما اور تماشوں میں نہ جانا۔ہمیں پہلے یہ شکایت نہیں تھی کہ
202

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 31 اگست 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
جماعت کے نوجوان سنیماؤں میں جاتے ہیں۔لیکن اب بعض اوقات ایسی شکایات ملتی ہیں۔جن سے
معلوم ہوتا ہے یہ سارے تو نہیں لیکن ایک تعداد نو جوانوں کی سنیماؤں میں جاتی ہے۔اگر سولر کا سنیما میں
جائے اور چار آنہ کا بھی ٹکٹ ہو تو تین سو روپیہ سالانہ ہمارا اس طرح ضائع ہوتا ہے۔اگر یہ روپیہ تحریک میں
جا تا تو اس سے عظیم الشان فائدہ ہوتا۔پھر کھانے میں صحیح طور پر بچت کی جائے تو پانچ ، چھ روپے ماہوار کی
بچت ہو جاتی ہے اور ایک غریب سے غریب آدمی بھی اٹھنی ماہوار بچالیتا ہے۔اب اگر اٹھنی ماہوار کا بھی
اندازہ رکھا جائے تو کتنی بچت ہوسکتی ہے۔اگر جماعت کا ہر بچانے والا اٹھنی ماہوار بھی بچالے اور اس کا
نصف بھی تحریک میں دے تو لاکھوں روپے کی آمد ہوسکتی ہے۔اگر ایک آنہ بھی ماہوار آئے تو موجودہ بجٹ
سے 75000 ہزار روپے زیادہ آمد ہو سکتی ہے۔وو
تم لغو باتوں سے الگ ہو جاؤ۔خواہ ملک کے لئے قربانی کا سوال ہو یا مذ ہب کے لئے۔وہ راستہ قربانی کا اختیار کرو، جو خدا تعالیٰ نے مقرر کیا ہے۔نہ نعرے ملک کے کام آتے ہیں، نہ وعدے دین
کے کام آتے ہیں۔ٹیکسوں
کا صحیح ادا کرنا اور دفاع کے اصول سیکھنا ، ملک کے لئے ضروری ہے۔اور چندوں
کے وعدے کرنا اور پھر وقت پر ادا کرنا اور نیک نمونہ اور تبلیغ دین کے لئے ضروری ہے۔تم میں سے بعض جب غیر احمدیوں سے بات کرتے ہیں تو ان کے منہ سے جھاگ آنے لگتی ہے کہ
ہم نے فلاں ملک میں تبلیغ کی ہے، فلاں ملک میں مبلغ بھیجے ہیں۔حالانکہ انہوں نے تحریک جدید میں پانچ
روپے کا حصہ بھی نہیں لیا ہوتا۔جس شخص نے سو روپیہ ماہوار دیا ہوتا ہے ، وہ تو خاموش رہتا ہے لیکن جس نے
اس میں سرے سے حصہ ہی نہیں لیا ہوتا ، وہ جب کسی غیر احمدی سے بات کرتا ہے تو اس کے منہ سے جھاگ
آنے لگتی ہے۔اگر یہ بات واقعی اچھی اور قابل فخر ہے کہ جماعت نے غیر ممالک میں مشن کھولے ہیں، جن
کے ذریعہ اسلام کی تعلیم کو پھیلایا جارہا ہے تو تم تکلیف اٹھا کر بھی تحریک جدید میں حصہ لو۔یہ کوشش کرو کہ
سوائے اشد معذور پن کے سب لوگ اس میں حصہ لیں۔کوئی ایسا آدمی جو مالی لحاظ سے اس تحریک میں حصہ
لینے کے قابل ہے، اس سے پیچھے نہ رہے۔اور پھر باہر کی جماعتوں میں اپنا نمونہ پیش کرو۔میں نے اپنے گھر کے افراد کو چیک کیا ہے اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ پچھلے تین سالوں سے ہمارے
خاندان کے افراد کی طرف سے بھی چندہ تحریک جدید کی وصولی کم ہوئی ہے۔گو اس بات کا آپ
کو پتہ نہیں۔لیکن مشہور ہے کہ دل کو دل سے راہ ہوتی ہے۔خاندان مسیح موعود کے دلوں پر ربوہ کی جماعت کا اثر پڑا اور انہوں
نے بھی سستی کی اور پھر اذ فسدت فسد الجسد كله جب مرکزی خرابی ہوئی ، دوسروں پر بھی اس کا اثر ہوا۔203

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 31 اگست 1951 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
پس تم کو کم سے کم جو چیز سامنے ہو، اس کی تو تنظیم کر لینی چاہئے۔اور یہ کوئی مشکل امر نہیں۔اگر
آپ اپنی مکمل تنظیم کرلیں تو پھر آپ دوسری جماعتوں کو کہہ سکتے ہیں کہ ہم سب مہاجر ہیں، شاذ و نادر ہی ہم
میں سے کوئی مقامی ہے، اگر ہم اتنی قربانی کر سکتے ہیں تو آپ کیوں نہیں کر سکتے ؟ ہم نے کام کو بڑھانا ہے،
گرانا نہیں۔مگر اسے گرنے سے بچانا زیادہ مقدم ہے۔بچہ پیدا کرنے کے لئے تم کیا کیا جتن نہیں کرتے ؟
کئی احمدی دوا فروش حب اٹھرا بیچ رہے ہیں۔اب
کوئی شخص حب اٹھرا خریدے اور ادھر بچے کا گلا گھونٹ
دے تو اسے کون عقلمند خیال کرے گا ؟ جب وہ اٹھرا پر رقم خرچ کرتا ہے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ بچہ کو بچانا
چاہتا ہے۔یہ نہیں کہ ایک طرف وہ جب اٹھرا خریدے اور دوسری طرف وہ بچہ کا گلا گھونٹ دے۔پس اگر
یہ بات سچی ہے کہ تم لوگ تمام دنیا کو مسلمان بنانا چاہتے ہو تو ضروری ہے کہ اگر تمہارا مخاطب دس، بارہ لاکھ کا
طبقہ ہے تو اسے کروڑ تک پہنچا دو۔اگر تمہاری قربانی یہ نتیجہ پیدا نہیں کرتی تو تمہارا دعویٰ یقینا جھوٹا ہے اور تم
ساری دنیا کو ہرگز مسلمان نہیں کر سکتے“۔( مطبوعه روزنامه افضل 15 ستمبر 1951ء)
204

آج 10 میں سے 10 باقی