جب تک تم اپنی روح میں تبدیلی پیدا نہیں کرتے ، تم اس بوجھ کو اٹھا نہیں سکتے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 2 ستمبر 1951ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الی تحریک۔۔۔جلد سوم
-
اقتباس از تقریر فرمود : 02 ستمبر 1951ء
جب تک تم اپنی روح میں تبدیلی پیدا نہیں کرتے ہم اس بوجھ کو اٹھا نہیں سکتے
"
تقریر فرمودہ 02 ستمبر 1951ء
غرض یہ ابتلاء اور مصائب ایمان دار کے لئے کوئی چیز نہیں۔ہاں کمزور اس سے خائف ہو
جاتا ہے۔حدیث میں آتا ہے کہ دشمن سے لڑائی کی کبھی خواہش نہ کرو۔جس کے معنی یہ ہیں کہ ابتلا ؤں اور
مصائب کی دعا نہ کرو۔ہمیشہ دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ تمہیں ان سے محفوظ رکھے۔لیکن باوجود اس کے مومن
کا حوصلہ اتنا بلند ہونا چاہیے کہ ساری دنیا بھی مقابلہ پر آئے تو جسم میں لرزہ پیدا نہ ہو۔جب تک یہ چیز
انسان اپنے اندر پیدا نہیں کر لیتا، اس کا یہ خیال کر لینا کہ وہ مامور کی جماعت میں داخل ہے، اسے کوئی فائدہ
نہیں دے سکتا۔ہمارے رستہ میں کانٹے ہی کانٹے اور قربانیاں ہی قربانیاں ہیں۔اگر ہم یہ خیال کر لیں کہ
ہم پر کوئی مصیبت اور ابتلاء نہیں آئے گا تو یہ ہماری کمزوری ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا
ہے، میری جماعت میں شامل ہونا پھولوں کی سیج پر چلنا نہیں بلکہ کانٹوں پر چلنا ہے۔اگر تم نازک بدن ہوتا
اور کانٹوں پر چلنا برداشت نہیں کر سکتے تو کہیں اور چلے جاؤ۔ہم احرار یوں ہے، جو ہمیں ہر وقت مارنے
کے لئے تدابیر کرتے رہتے ہیں نہیں ڈرتے۔ہم تم سے ڈرتے ہیں۔ہم اس شخص سے ڈرتے ہیں، جو
ہمارے ساتھ چل پڑتا ہے اور پھر تلواروں سے ڈرتا ہے۔ایسا شخص ہمیں کمزور کر سکتا ہے۔احراریوں کے
مقابلہ میں تو ہمارا ایک ایک احمدی ان کے دس دس ہزار آدمی سے زیادہ طاقتور ہے۔غرض منافقت سب سے زیادہ خطر ناک چیز ہے۔مگر لوگوں کو یہ غلطی لگی ہوئی ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ
منافق خود بھی اپنے آپ کو منافق سمجھتا ہے۔حالانکہ یہ درست نہیں۔منافق اپنے آپ کو مومن ہی سمجھتا ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ آیا اس کے کام بھی مومنوں والے ہیں یا نہیں ؟ صرف اپنے آپ کو مومن کہہ دینا، مومن
بننے کے لئے کافی نہیں۔مومن قربانی میں ہمیشہ آگے بڑھتا ہے اور پھر افسوس کرتا ہے، میں نے اس قدر
قربانی نہیں کی ، جس قدر کرنی چاہئے تھی۔حضرت عمر فرماتے ہیں۔نية المؤمن خير من عمله شراح
حدیث نے تو اس کی عجیب و غریب تفسیر کی ہے۔لیکن اس کی سیدھی سادھی تفسیر یہی ہے کہ مومن کا نیک کام
رنے کا ارادہ، اس کے عمل سے ہمیشہ زیادہ ہوتا ہے۔وہ اگر چھ نمازیں، یعنی پانچ فرض اور چھٹی تہجد کی نماز
205
اقتباس از تقریر فرموده 02 ستمبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
پڑھتا ہے تو ساتھ ہی یہ ارادہ کرتا ہے کہ میں ان سے زیادہ نمازیں پڑھوں۔وہ جس قدر نیک عمل کرتا ہے، اس کا
سے بڑھ کر نیک عمل کرنے کی نیت کرتا ہے۔وہ اگر ایک روپیہ چندہ دیتا ہے اور خواہش یہ رکھتا ہے کہ ہو سکے تو
وہ دور و پیہ چندہ دے اور اگر دور و پیہ چندہ دیتا ہے تو وہ خواہش رکھتا ہے کہ وہ اڑھائی روپے چندہ دے۔غرض مومن کی نیت اس کے عمل سے زیادہ ہوتی ہے۔لیکن تم میں سے بعض کی حالت یہ ہے کہ وہ
قربانی کرتے وقت یہ سوچنے لگ جاتے ہیں کہ ہم نے یہ قربانی کی تو فلاں خرچ کہاں سے پورا کریں گئے ؟
جب تمہارا بچہ بیمار ہو جاتا ہے، اسے ٹائیفا کڈیا ہیضہ ہو جاتا ہے تو کیا تمہاری اس وقت کی قربانی اور دین پر
حملہ کے وقت کی تمہاری قربانیاں ایک سی ہیں ؟ اگر دونوں مواقع پر تمہاری قربانیاں ایک سی ہیں ، تب تو کوئی
بات ہے۔لیکن تم اگر اپنے بچہ کی بیماری کے وقت تو اپنا لحاف اور پگڑی بھی بیچنے پر تیار ہو جاتے ہو اور اس
سے علاج کے اخراجات پورے کرتے ہو اور جب دین کی خاطر قربانی کا وقت آتا ہے تو تم بہانے بنانے
لگ جاتے ہو تو تم کیسے مومن ہو؟ تمہارا یہ کہہ دینا کہ تم مومن ہو تمہیں مومن نہیں بنا سکتا۔اور تمہاری یہ
دلیل درست نہیں ہو سکتی کہ تم اپنے آپ کو منافق خیال نہیں کرتے بلکہ مومن خیال کرتے ہو تم مومن ہویا
منافق ہو، اس کا فیصلہ خدا تعالیٰ نے کرنا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہیں نہیں فرمایا کہ منافق یہ کہتا
ہے کہ میں منافق ہوں، مومن نہیں ہوں۔وہ کہتا یہی ہے کہ میں مومن ہوں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں کہ منافق کہ یہ علامت ہے کہ وہ موقع پر جھوٹ بولتا ہے، غصہ آئے تو گالیاں دینے لگ جاتا
ہے اور جب وعدہ کرتا ہے، جھوٹا کرتا ہے اور جب اس کے پاس امانت رکھوائی جائے تو اس میں خیانت کرتا
ہے۔اب دیکھ لو، ان میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہیں نہیں کہا کہ منافق اپنے آپ کو منافق سمجھتا
ہے۔وہ اپنے آپ کو مومن سمجھتا ہے لیکن موقع پر جھوٹ بولتا ہے۔وہ اپنے آپ کو مومن سمجھتا ہے لیکن غصہ
آنے پر وہ گالیاں دینے لگ جاتا ہے۔اور وعدہ کرتا ہے تو پورا نہیں کرتا۔( جیسے کمزور وعدہ کرنے والے
تحریک کے دفتر سے معاملہ کر رہے ہیں۔) اور جب اس کے پاس امانت رکھی جاتی ہے تو اس میں خیانت
کرتا ہے۔یہ وہ فیصلہ ہے، جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منافق کے متعلق فرمایا ہے۔اب جو شخص اس
کے خلاف منافق کی تعریف یہ کرتا ہے کہ منافق وہ ہے، جو اپنے آپ کو منافق کہتا ہے یا سمجھتا ہے۔اس کی
مثال در حقیقت اس پٹھان کی سی ہے، جس نے فقہ کی کتاب ” قدوری یا "کنز پڑھی۔(پٹھان فقہ بہت
پڑھتے ہیں۔اور فقہ میں پڑھا کہ حرکت قلیلہ بھی نماز کو توڑ دیتی ہے۔پھر اس نے ایک دن حدیث میں
پڑھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روتے ہوئے بچہ کوگود میں اٹھالیا۔تو کہنے لگا، خومحمد صاحب کا نماز
206
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از تقریر فرمود 0 02 ستمبر 1951ء
ٹوٹ گیا۔کسی دوسرے شخص نے کہا کہ نماز تو محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے بتائی ہے۔پھر تم کون ہو، یہ کہنے والے
کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حرکت سے نماز ٹوٹ گئی؟ پس فیصلہ تو خدا اور اس کے رسول نے کرنا ہے۔تم
خودا اپنے آپ کو مومن سمجھ لو تو یہ درست نہیں ہوسکتا۔مومن اور منافق میں یہ فرق ہے کہ مومن ہر ضرورت کے وقت قربانی کرنے کے لئے تیار ہو جاتا
ہے اور اس کی نیت عمل سے بڑھتی جاتی ہے۔یعنی وہ قربانی کرتا ہے اور اس کا نفس کہتا ہے کہ یہ قربانی تھوڑی
ہے، میں اور قربانی کروں۔اور پھر وہ ان بوجھوں کو برداشت کرتا ہے، جو اس کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔اور جو وعدہ کرتا ہے، اسے ضرور پورا کرتا ہے۔میں نے کئی دفعہ سنایا ہے، حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی وفات کے بعد منشی اروڑے خان صاحب ایک دفعہ قادیان آئے۔آپ پہلے منشی تھے، بعد میں ترقی کر
کے تحصیلدار ہو گئے تھے۔اس زمانہ میں منشی کی تنخواہ سات آٹھ روپے ہوتی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی محبت کی وجہ سے وہ ہر اتوار قادیان آتے۔منشی صاحب کپور تھلے کے تھے اور ان کا گاؤں قادیان سے
چھپیں، چھبیس میل کے فاصلہ پر تھا۔وہ پیدل چل پڑتے اور رستہ میں کہیں دو پیسے یا آنہ دے کہ تانگہ پر بیٹھ
جاتے اور پھر پیدل چل پڑتے۔آٹھ ، دس روپے تنخواہ کے لحاظ جو وہ جمع کر سکتے تھے جمع کرتے اور جب
قادیان آتے ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بطور نذرانہ پیش کر دیتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواة
والسلام کی وفات سے کچھ دیر قبل یا وفات سے کچھ دیر بعد وہ تحصیلدار ہو گئے اور ان
کی تنخواہ بھی بڑھ گئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے چھ سات ماہ بعد وہ قادیان تشریف لائے اور حضرت خلیفہ اول
سے کہنے لگے، مجھے ایک رقعہ لکھ دیں، میں نے میاں صاحب سے ملنا ہے۔اس وقت خلیفہ تو آپ ہی تھے
لیکن آپ نے پھر بھی ایک رقعہ بطور سفارش مجھے لکھ دیا۔اور وہ رقعہ انہوں نے اندر بھیجا اور میں باہر آگیا۔انہوں نے مجھ سے مصافحہ کیا اور مصافحہ تک اپنے جذبات پر قابورکھا۔ان کے ہاتھ میں کچھ نقدی تھی۔انہوں
نے اپنا ہاتھ میرے ہاتھ میں دیا اور رونے لگ گئے۔ان کی حالت ایسی تھی ، جس طرح کسی بکرے کو ذبح کیا
جاتا ہے۔میری عمر چھوٹی تھی اور میں حیران تھا کہ انہیں کیا ہو گیا کہ یہ رور ہے ہیں؟ آٹھ ، دس منٹ کے بعد
انہوں نے بولنا شروع لیکن پھر بھی وہ متواتر نہیں بول سکتے تھے۔آدھا فقرہ کہتے اور رونے لگ جاتے۔پھر
ایسا کرتے۔آٹھ ، دس منٹ میں جو فقرہ انہوں نے مکمل کیا ، وہ یہ تھا کہ میں ہمیشہ خیال
کرتا تھا کہ کتنی دیر کے
بعد خدا تعالیٰ نے امت کی التجاؤں کو سنا ہے اور اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا
ہے۔میں دیکھتا تھا کہ لوگ اپنے پیروں کو سونا پیش کرتے ہیں۔اور آپ کی شان تو ان سے بہت زیادہ ہے۔207
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
اقتباس از تقریر فرموده 02 ستمبر 1951ء
میری خواہش تھی کہ میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں سونا پیش کروں۔لیکن زیادہ
دیر انتظار نہیں کیا جاسکتا تھا۔جو رقم جمع ہوتی، میں وہ یہاں آکر پیش کر جاتا۔آخر وہ وقت بھی آگیا کہ خدا تعالیٰ
نے میری تنخواہ بڑھادی اور اس نے توفیق دی کہ سونا جمع کر کے میں اپنی خواہش کو پورا کر سکوں۔لیکن جب یہ
وقت آیا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہو گئے۔یہ فقرہ کہا ہی تھا کہ ان کی چیخ نکل گئی۔پھر وہ
کچھ سنبھلے اور کہا جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس دنیا میں تھے تو مجھے سونا میسر نہیں تھا اور جب
سونا میسر آیا تو آپ اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ان کے ہاتھ میں اس وقت پانچ یا سات اشرفیاں تھیں ، وہ
انہوں نے مجھے دیں اور کہا یہ اب حضرت امیر المؤمنین کو دے دی جائیں۔وہ لوگ بھی انسان تھے، جنات نہیں تھے۔وہ بھی تمہارے جیسے مرد تھے، فرشتے نہیں تھے۔ان کو
بھی کھانے پینے کی ضرورت تھی ، ان کے ساتھ بھی دنیاوی حوائج لگی ہوئی تھیں۔لیکن ان کے اندر ایمان کا
شعلہ بھڑک رہا تھا۔اور وہ قربانی کو ہر چیز پر مقدم رکھتے تھے۔وہ کہتے تھے کہ خواہ ہم ننگے رہیں لیکن خدا تعالیٰ کا
بلند کیا ہوا جھنڈا اونچار ہے۔لیکن تم ان سے کئی گنے زیادہ ہو چکے ہو تم احمد بیت سے جو لذت حاصل کر رہے
ہو، یہ لذت وہ حاصل نہیں کرتے تھے۔اس وقت احمدیوں کی تعریف کرنے والا کوئی نہیں تھا، اس وقت ابھی
مرکز کی بنیاد رکھی جارہی تھی، جیسے مکڑی اپنا جالا بنتی ہے۔لیکن یہ کہ وہ دور دور ممالک میں نکل جائیں تبلیغ
کریں اور عیسائیوں اور ادنی اقوام کو مسلمان بنا ئیں اور اس طرح اسلام کا جھنڈا بلند کریں، یہ چیز انہیں
حاصل نہیں تھی۔یہ چیز اب تمہیں نصیب ہوئی ہے۔اس لئے کہ تم نے تحریک جدید میں دو دو، چار چار سوسو،
دو دو سوروپے دیئے ہیں اور اس خرچ سے باہر مبلغ بھیجے جاتے ہیں اور وہ دوسری اقوام میں تبلیغ کرتے ہیں۔جب تمہیں احراری یا اس قسم کے دوسرے لوگ گالیاں دے رہے ہوتے ہیں تو ان میں سے ایک آدمی کھڑا ہو
جاتا ہے اور کہتا ہے کہ چاہے تم انہیں گالیاں دو لیکن اسلام کی صحیح خدمت یہی لوگ کر رہے ہیں۔پس چاہئے تو یہ تھا کہ ہر احمد ی اس تحریک میں شامل ہوتا اور پھر ہر سال آگے نکلنے کی کوشش کرتا اور
اپنے وعدہ کو پورا کرتا لیکن حالت یہ ہے کہ بجٹ وہی ہے۔بجٹ میں جو بارہ لاکھ روپیہ کی رقم دکھائی گئی ہے۔اس میں بیرونی ممالک کی رقوم بھی شامل ہیں۔جو پہلے بجٹ میں شامل نہیں کی جاتی تھیں۔اس میں کوئی شبہ
نہیں کہ اصلی بجٹ بھی پہلے سے 50 سے 60 ہزار زیادہ ہے۔لیکن ہر سال پانچ ، سات ہزار کا خرچ بڑھ جانا،
معمولی چیز ہے۔اعتراض تب تھا، جب مقامی اخراجات زیادہ بڑھ جاتے۔لیکن صورت یہ ہے کہ بجٹ بڑھا
نہیں لیکن باوجود اس کے کہ بجٹ وہی ہے ، ساری آمد پہلے تین ماہ میں خرچ ہو جاتی ہے۔یہ اس لئے نہیں
کہ اخراجات کا بجٹ زیادہ ہو گیا ہے بلکہ یہ اس لئے ہے کہ جماعت میں سے ایک حصہ سست ہو گیا ہے۔208
تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از تقریر فرموده 02 ستمبر 1951ء
پچھلے سال بھی مجھے بار بار توجہ دلانی پڑی اور میرے بار بار توجہ دلانے پر جماعت سنبھل گئی۔لیکن
یہ سال پچھلے سال سے بھی بدتر ہے۔پچھلے سال اس وقت تک ایک لاکھ، اٹھارہ ہزار روپیہ وصول ہو چکا تھا۔اور وہ سال اتنا خراب تھا کہ کئی دن بغیر کسی آمد کے گزر جاتے تھے۔اس سال با وجود اس کے کہ احباب نے
وعدہ کیا تھا کہ وہ وقت پر وعدہ ادا کریں گے اور قربانی پیش کریں گے، صرف ایک لاکھ ، بارہ ہزار، پانسو
روپیہ کی آمد ہوئی ہے۔گویا تحریک جدید کے لحاظ سے جو سال تاریک اور برا تھا، یہ سال اس سے بھی زیادہ
تاریک اور برا ہے۔ان حالات میں جولوگ وعدہ پورا کرنے میں سستی کر رہے ہیں، ان کا کیا حق ہے کہ وہ
کہیں کہ ہم وہ جماعت ہیں، جس نے اسلام کو تمام دنیا پر غالب کرنا ہے۔اگر وعدہ نہ کرتے تو اس سے بہتر
تھا کہ ہم وعدہ کر کے انہیں پورا نہیں کر رہے۔اصل بات تو یہی تھی کہ وہ بھی وعدے کرتے اور دوسرے
احمدی بھی وعدے کرتے اور پھر ان کو جلد سے جلد ادا کرتے۔تحریک جدید کے قواعد کے ماتحت اپنے ماحول
کو ، اپنے اخراجات کو ایسا بناتے کہ وہ قربانی کر سکتے۔مگر اس سے اتر کر یہ مقام تھا کہ وہ کہہ دیتے کہ ہم اس
بوجھ کو نہیں اٹھا سکتے۔تم ہنستے ہو، حضرت موسی کی قوم پر کہ انہوں نے وقت پر حضرت موسی سے کہہ دیا۔فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا فَعِدُونَ
کہ جاؤ تو اور تیرا رب لڑتے پھر وہ ہم یہاں بیٹھے ہیں۔مگر وہ لوگ ان سے اچھے تھے، جنہوں نے
تحریک کے وعدے کر دیئے اور وقت پر پورا کرنے کی کوشش نہ کی۔کیونکہ انہوں نے اپنے نبی سے بچ سچ کہہ
دیا کہ ہم تمہارے ساتھ مل کر دشمن سے نہیں لڑسکتے۔انہوں نے حضرت موسی کو دھوکہ نہیں دیا۔اگر پچاس،
ساٹھ ہزار آدمی ان کے ساتھ مل جاتا اور پھر دشمن کے مقابلہ پر آکر بھاگ جاتا تو یہ زیادہ خطرناک تھا۔میں
اگرا کیلا باہر نکلوں گا تو میں اپنی طاقت کے مطابق سکیم تیار کروں گا۔لیکن اگر پچاس، ساٹھ آدمی کا جتھہ
میرے ساتھ دشمن کے ساتھ لڑنے کے لئے نکل کھڑا ہو اور جب دشمن سامنے آجائے تو بھاگ کھڑا ہو تو اس
سے وہ کام ، جس کے لئے ہم باہر نکلے تھے، پورا نہیں ہو سکتا۔بلکہ خود امام کی جان خطرہ میں پڑ جاتی ہے۔پس اگر ان لوگوں میں روحانیت ہوتی، اگر ان میں ایمان ہوتا ، اگر شرافت ہوتی تو وہ اپنے
وعدوں کو جلد ادا کر دیتے۔اس سال سے پہلے دو لاکھ اسی ہزار تک بھی وعدے ہوتے رہے ہیں اور وہ
وعدے پورے ہوتے رہے ہیں۔لیکن اس سال دولاکھ سینتالیس ہزار روپے میں سے صرف ایک لاکھ ،
بارہ ہزار، پانچ صد روپے وصول ہوئے ہیں۔یہ کیا کمال ہے، جس کا دعویٰ کرتے ہوئے تم میں سے بعض
کے منہ سے جھاگ آنے لگتی ہے۔ان لوگوں نے اپنے اندر کا فروں والی دلیری ہی کیوں پیدا نہ کر لی کہ یہ
209
اقتباس از تقریر فرموده 02 ستمبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
کہہ دیتے کہ جاؤ، ہم تمہارے ساتھ مل کر کام نہیں کرتے ؟ جس سے کم سے کم یہ پتہ تو لگ سکتا کہ میرے
ساتھ کتنے آدمی ہیں؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس سے سویں حصہ سے کام لے لیا تھا۔اگر
پہلے دن ہی یہ معلوم ہو جاتا کہ ہمارے ساتھ کام کرنے والے تھوڑے ہیں تو ہم کام کی نوعیت بدل دیتے
اور بجائے مرکز قائم کرنے کے ہم خود ہی باہر نکل جاتے اور اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتے رہتے۔لیکن اب
شروع سال میں تو انہوں نے وعدے کئے کہ ہم قربانی کریں گے، پیچھے نہیں نہیں گے مگر موقع پر آ کر دھو کہ
دے دیا۔اول تو وعدے بھی بعض کے اپنی شان سے کم ہوتے ہیں اور بعد میں عین وقت پر ایسے لوگ
بھاگ جاتے ہیں۔اگر وعدہ پورا نہیں کرنا تھا تو پھر وعدہ ہی کیوں کیا تھا؟ انہوں نے کیوں اپنا ایسا ماحول
پیدا نہ کر لیا کہ جس سے وعدہ ادا کرنے میں سہولت ہوتی ؟
آج سے پندرہ سال پہلے جب تحریک جدید شروع ہوئی تو اس وقت کے لوگ زیادہ چستی کے
ساتھ ادائیگی کرتے تھے۔اس وقت ایک چیڑ اس کی تنخواہ بارہ، تیرہ روپے تھی اور اب چالیس روپے کے
قریب ہے۔اگر آج سے دس پندرہ سال قبل وہ تیرہ روپے سے پانچ روپے سالانہ دے سکتا تھا تو وہ آج
کیوں پانچ روپے نہیں دے سکتا؟ یہ صرف اس لئے ہے کہ آج سے دس پندرہ سال پہلے تحریک جدید میں
حصہ لینے والا یہ سمجھتا تھا کہ ان پانچ روپے پر میری آئندہ زندگی کا دارو مدار ہے اور وہ شروع سال سے ہی
ان کی ادائیگی کی فکر کر لیتا تھا۔اب چالیس روپے تنخواہ والا آدمی بھی بیٹھا رہتا ہے اور خیال کر لیتا ہے کہ اب
پانچ روپے میں کون سی جلدی ہے ، جلد ادا کرلوں گا؟
میں نے پہلے بھی کئی دفعہ ذکر کیا ہے، جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جنگ تبوک کے لئے باہر
تشریف لے گئے، اس وقت تین صحابہ سے سنتی ہو گئی تھی اور وہ اس جنگ میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔انہوں نے یہ خیال
کر لیا تھا کہ ہمیں کون سی جلدی ہے، روپیہ پاس ہے، جب چاہیں گے، تیاری کر لیں گے
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل جائیں گے؟ وہ اسی طرح کرتے رہے حتی کہ رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم بہت دور نکل گئے اور وہ صحابہ آپ کے ساتھ نہ مل سکے۔اگر تم پہلے دن سے اپنے وعدے کی ادائیگی کی فکر کرتے تو اپریل مئی تک اپنے وعدے ادا کر لیتے۔جو قربانی تم نے اب کمزور بن کر کرنی ہے ، وہ تم نے اعلیٰ مومن بن کر ہی کیوں نہ کر لی ؟ اب تم قربانی بھی کرو
گئے اور کمزور کے کمزور بھی رہو گئے۔لیکن اس سے پہلے ہی قربانی کرتے تو تم اعلیٰ مومن کہلاتے۔اور پھر وہ
قربانی موجودہ قربانی سے کم ہوتی۔قربانی کا اصل وقت وعدے کے بعد کے پہلے چھ ماہ ہوتے ہیں۔اگر تم
210
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از تقریر فرموده 02 ستمبر 1951ء
اس وقت وعدہ پورا کر لیتے تو اب چھاتی تان کر پھرتے کہ ہم نے تبلیغ کے لئے جس رقم کا وعدہ کیا تھا، وہ ہم
ادا کر چکے ہیں۔اب سردیوں کا موسم آنے والا ہے، کسی نے لحاف بنانا ہے، کسی نے سردیوں کے لئے کپڑوں
کی مرمت کرانی ہے، جس پر کافی خرچ آئے گا اور پھر بچوں کے لئے اور اپنے لئے گرم کپڑے بنوانے ہیں۔گرمیوں میں بستروں کی ضرورت نہیں ہوتی ، بستروں اور زیادہ کپڑوں کے بغیر بھی کام چل سکتا ہے۔میں
اس دفعہ بعض وجوہات کی بناء پر کسی پہاڑ پر نہیں جاسکا، ساری گرمیاں یہیں رہا ہوں۔میں نے مہینہ بھر قیص
نہیں پہنی۔رات کو صرف نہ بند باندھ کر سوتا رہا ہوں۔کیونکہ سرسے پیر تک گرمی کے دانوں کی وجہ سے زخم
پڑے ہوئے تھے۔کھانا کھانا چاہتا تھا تو بھوک محسوس نہیں ہوتی تھی۔لیکن سردیوں میں زیادہ کپڑوں کی
ضرورت ہوتی ہے اور کھایا پیا اچھا جاتا ہے۔پس اس وقت تو آپ لوگوں کے سامنے سردیوں کے اخراجات آ
چکے ہیں، جو عام طور پر نومبر، دسمبر تک ہوتے ہیں۔اس کے بعد انسان اس بوجھ سے فارغ ہو جاتا ہے۔پس
قربانی کا بہترین وقت جنوری سے لے کر جون جولائی تک ہوتا ہے، خرچ کم ہوتا ہے اور زمینداروں کی
دونوں فصلوں کی آمد اس عرصہ میں آجاتی ہے۔اور پھر تازہ وعدہ کی وجہ سے دلوں میں جوش ہوتا ہے۔جو اس
وقت کو گزار دیتا ہے، وہ اپنے آپ کو وعدہ خلافی کے خطرہ میں ڈال دیتا ہے۔میں اس بات کا اقرار کروں گا کہ یہ پہلا سال ہے، جس میں میرا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا تھا۔لیکن اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ میں سمجھتا تھا کہ میں وعدہ پورا کر چکا ہوں۔قریباً ایک ماہ ہوا کہ دفتر والوں نے
مجھے یاد دہانی کرائی۔اس پر میں نے انہیں کہا کہ تم نے اس سے پہلے مجھے کیوں یاد نہیں کرایا؟ لیکن کل میں
نے دفتر میں چیک دے دیا ہے کہ وہ تحریک جدید کوادا کر دیں۔معلوم نہیں کہ انہوں نے وہ چیک دے دیا
ہے یا نہیں ؟ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ چیک خزانہ میں پہنچ چکا ہے۔میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ میں مارچ ،
اپریل تک اپنا وعدہ ادا کر دوں۔مارچ، اپریل میں وعدہ پورا کرنا آسان ہوتا ہے اور انسان فارغ ہو کر
اگلے سال کے متعلق سوچ بچار کرتا ہے اور اس کے لئے سکیمیں بنانا شروع کر دیتا ہے۔اگر نئے سال کے
وعدہ تک بوجھ سر پر رہے تو وقت آنے پر انسان بزدل ہو جاتا ہے۔ایک طرف بھوک نہ لگنے کی وجہ سے
طبیعت پریشان ہوتی ہے تو دوسری طرف شدت گرمی اور تپ وغیرہ کے ساتھ جان نکل رہی ہوتی ہے۔پھر
سردی کے اخراجات کا فکر شروع ہو جاتا ہے۔اس طرح نئے وعدہ تک انسان کی جان نکل جاتی ہے اور اس
کے لئے وعدہ میں اضافہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔اگر جنوری سے اگست تک وعدہ ادا کیا جاتا تو نئے وعدہ
سے دس ماہ قبل وہ اکثر کر چلتا اور نیا وعدہ بڑھ چڑھ کر کرتا۔پہلے وعدہ ادا کرنے کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ ایک لمبا
عرصہ بوجھ سے فارغ رہنے کی وجہ سے قربانی میں بڑھنے کا موقع ملتا ہے۔211
اقتباس از تقریر فرموده 02 ستمبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
پس تم اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو۔جماعت کے پاس روپیہ ہے۔ہم نے تقسیم ملک سے قبل
جماعت کی ماہوار آمد کا اندازہ لگایا تھا تو وہ 13 لاکھ روپیہ کی تھی اور ابھی کئی وعدے وصول نہیں ہوئے تھے۔اندازہ تھا کہ پندرہ سولہ لاکھ روپیہ ماہوار جماعت کی آمد ہے۔اگر پندرہ سولہ لاکھ جماعت کی ایک ماہ کی آمد
ہے تو اس کا اگر 33 فیصد بھی دیا جائے تو ہمیں چھ لاکھ روپیہ مل سکتا ہے۔لیکن واقعہ یہ ہے کہ وصولی بہت کم
ہے۔تین لاکھ، پچاس ہزار روپیہ کے کل وعدے ہیں لیکن وصولی صرف ایک لاکھ، بارہ ہزار کی دفتر اول میں
ہوئی ہے اور دفتر دوم میں صرف 40-30 ہزار روپیہ وصول ہوا ہے۔اس کی کام سے کوئی نسبت ہی نہیں۔تمام
دنیا میں تبلیغ کرنا کوئی معمولی کام نہیں۔تم پہاڑ کو خلالوں سے کھود نہیں سکتے ہم پھونکوں سے ہنڈیا کا نہیں سکتے ،
تم تنکے پر بیٹھ کر دریا پار نہیں کر سکتے۔تم نے جو کام کرنا ہے، وہ نہایت عظیم الشان ہے۔اتنے قریب وقت میں
اتنے وسیع پیمانے پر دنیا کی کسی اور قوم نے کام نہیں کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں معلومہ دنیا،
شام، فلسطین، عراق، مصر اور عرب تک محدود تھی۔اب ہمارے مخاطب لوگوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے۔تمام
دنیا معلوم ہو چکی ہے اور سائنس کی ترقی کی وجہ سے ذرائع آمد و رفت میں سہولت پیدا ہوگئی ہے۔پہلی قوموں
کے اگر دس پندرہ لاکھ انسان مخاطب ہوتے تھے تو ہمارے اڑھائی ارب انسان مخاطب ہیں۔اب تمہیں
پہلوں سے بہت بڑھ کر قربانی کرنا پڑے گی۔لیکن واقع یہ ہے کہ ہم پہلوں والی قربانی بھی نہیں کرتے۔جب تک تم اپنی روح کو بدلو گئے نہیں، جب تک تم اس طرح غسل نہیں لے لیتے ، جس طرح
حضرت مسیح نے جاری کیا تھا۔آپ نے بپتسمہ جاری کیا۔آپ جسم پر پانی کا چھینٹا دیتے اور کہتے ”لواب تو
پاک ہو گیا ہے۔بپتسمہ کا مطلب یہی تھا کہ جس طرح تمہیں ظاہری غسل دیا گیا ہے اور اس سے تم پاک ہو
گئے ہو، اسی طرح تم اپنی روح کو بھی غسل دو اور اسے صاف کرو۔پس جب تک تم اپنی روح میں تبدیلی پیدا نہیں
کرتے ہم اس بوجھ کو اٹھا نہیں سکتے۔اگر تم نے وعدہ کر کے اسے ادا نہیں کرنا تو تم پہلے سے ہی کیوں نہیں کہہ
دیتے کہ ہم یہ کام نہیں کر سکتے ؟ تم اس کام میں شامل ہو کر اور وعدوں کی عدم ادائیگی سے جماعت کو نقصان پہنچا
رہے ہو۔آج سے سترہ سال قبل بھی تو کام ہو رہا تھا، اگر چہ وہ محدود تھا لیکن اس وقت جماعت کا چندہ کہاں تھا؟
ہر زمانے کے مطابق انسان اپنی سکیم بناتا اور اس کے مطابق کام کرتا ہے۔لیکن اب سکیم بعض وعدہ کرنے
والوں کے جھوٹے وعدوں کے مطابق بنائی جاتی ہے۔اس لئے درمیان میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے۔کل ہی ایک مبلغ کی شکایت آئی ہے کہ مجھے چھ ماہ تک کوئی خرچ نہیں ملا۔وہ مبلغ جھوٹ نہیں
بولتا محکمہ بہانے بنائے گا، گو واقعہ کا انکار نہیں کرے گا۔لیکن حقیقت یہی نکلے گی کہ روپیہ نہیں تھا۔ویسے وہ
212
اقتباس از تقریر فرموده 02 ستمبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد سوم
بہانے بنائے گا اور دوسرے محکمہ کو لکھے گا کہ رپورٹ کرو، اس پر دس پندرہ دن لگ جائیں گے ، پھر تیسرے
محکمے کو لکھا جائے گا کہ ایسا کیوں ہوا؟ اور اس کی رپورٹ آنے تک دس، بارہ دن اور گزر جائیں گے۔پھر
اوپر کے محکمہ کولکھا جائے گا کہ اب کیا کریں؟ لیکن مبلغ وہاں اکیلا بیٹھا ذلیل اور رسوا ہورہا ہے۔لوگ دیکھتے
ہیں کہ اس کے پاس کھانے کو کچھ نہیں، کپڑے دھلانے کے لئے پیسے نہیں ، سفر کے لئے اس کے پاس پیسے
نہیں اور اس کا دل بیٹھا جاتا ہے۔پس تم اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو۔اور اگر تم نے اپنے اندر تبدیلی پیدا نہیں کرنی تو صاف کہہ دو کہ
ہم کام نہیں کریں گے تاکہ ہم اس کے مطابق اپنی سکیم بدل دیں۔خدا تعالیٰ نے انسان پر اتنی ذمہ داریاں
ہی ڈالی ہیں، جتنے سامان اسے مہیا کئے گئے ہیں۔خدا تعالیٰ جو سامان مہیا کر دے گا ، اس کے مطابق ہم کام
کرتے جائیں گے۔میں سمجھتا ہوں کہ مخلصین کی جماعت اس وقت آگے نکل آئے گی۔میں نے اس
تحریک کا آغاز کرتے ہوئے ہی بتا دیا تھا کہ اس تحریک کی بنیاد روپے پر نہیں، اس کی بنیاد قربانی پر ہے۔اس وقت کئی لوگ ہزاروں میل پیدل یا جہاز کے ڈیک پر یاریل کا تھرڈ کا ٹکٹ لے کر باہر نکل گئے تھے۔میرے نزدیک اس ستی کی ذمہ داری صرف جماعت پر نہیں، دفتر پر بھی ہے۔نوجوان دفتروں
میں آگئے ہیں اور انہیں ہوائی جہاز کے سفر کے سوا کوئی بات سوجھتی ہی نہیں۔اس کا بجٹ پر اثر پڑتا ہے۔لیکن اس کے علاوہ جو کام اس سے پہلے ایک وکیل اپنے ہاتھ سے کرتا تھا، اس کے لئے اب وہ ایک ایک،
دود و کلرک مانگتا ہے۔ان چیزوں سے نقصان ہوتا ہے۔دس، بارہ سال تک جب تک کام میرے سپر درہا،
اگر کوئی وکیل کہتا کہ مجھے ایک آدمی کی ضرورت ہے تو میں کہتا کہ تم بھی آدمی ہو، تم ہی کام کرو۔پہلے صرف دو
آدمی تھے ، جن کے سپر د تحریک جدید کا کام تھا۔مولوی عبد الرحمان صاحب انور عام کاموں کے سیکرٹری تھے
اور چوہدری برکت علی خان صاحب مال کے سیکرٹری تھے۔پھر قریشی عبدالرشید صاحب آگئے اور یہ تینوں
کام چلاتے رہے۔اگر چہ بعد میں انہوں نے ایک ایک، دود و کلرک لے لئے تھے لیکن کام بہت سادہ تھا۔لیکن اب
وہی محکمہ صدر انجمن احمدیہ کو چیلنج کر رہا ہے۔حالانکہ صدر انجمن احمدیہ کی آمد تحریک جدید کی آمد سے
پانچ گنے زیادہ ہے۔نو جوان آئے اور انہوں نے مرکز کی اس روح کو بدل ڈالا۔معملہ بڑھایا جارہا ہے، پھر
بھی کام میں دیر ہو جاتی ہے۔پہلے سیدھے سادھے طور پر وہ کاغذات میرے سامنے لاتے تھے، اب ہر جگہ
شکایت ہے کہ کام کو لمبا کیا جاتا ہے۔کئی دفعہ خود مجھے تین تین، چار چار دفعہ کاغذ بھجوانے پڑتے ہیں، پھر
کہیں جواب آتا ہے۔پہلی دفعہ کاغذ بھیجتا ہوں، چند دن کے بعد وہ سمجھتے ہیں، بھول گیا ہوں گا۔آخر میں
بھی انسان ہوں، بعض دفعہ میں بھی بھول جاتا ہوں۔پھر دوبارہ کاغذ بھیجتا ہوں اور وہ کہتے ہیں ہم اس کا
213
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از تقریر فرموده 02 ستمبر 1951ء
جواب بھیجتے ہیں، پہلے ستی ہو گئی تھی ، اب نہیں ہوگی لیکن کاغذ بھی پاس رکھ لیتے ہیں۔پھر چند دن کے بعد
یہ سمجھ کر کے میں بھول گیا ہوں گا، بے فکر ہو جاتے ہیں۔غرض مرکز میں بھی اب نقص پیدا ہو رہا ہے۔وکلاء
اس معیار پر قائم نہیں، جس معیار پر انہیں قائم ہونا چاہیے تھا۔وہ ذاتی طور پر بہت کم کام کرتے ہیں اور
دوسروں سے کام لینے کی خواہش رکھتے ہیں۔ساری عمر ہم نے خود کام کیا۔اور دفتر سے پتہ کیا جا سکتا ہے کہ
میرے ہاتھ کا لکھا ہوا روزانہ کتنا ہوتا ہے؟ بے شک اب نقرس (Cout) کی وجہ سے مجھ سے لکھا کم جاتا
ہے اور اکثر اوقات میں کسی دوسرے شخص سے لکھواتا ہوں لیکن یہ بیماری کی وجہ سے ہے، پہلے میں کتا بیں
بھی تصنیف کرتا تھا اور اپنے ہاتھ سے لکھتا تھا، ڈاک پر نوٹ بھی میں خود لکھتا تھا، مسلوں پر نوٹ بھی میں خود
لکھتا تھا اور یہ کبھی نہیں ہوا تھا کہ میں نے اس کام کے لئے کوئی آدمی رکھا ہو۔اب بھی شوق ہے کہ میں
انگلیوں کو کام کی عادت ڈالوں اور پھر خود کام کرنا شروع کر دوں۔لیکن نقرس کی وجہ سے انگلیاں چلتی نہیں۔پھر بھی ہر ناظر اور وکیل سے زیادہ تحریر میری ہوتی ہے۔بہر حال دفتر میں یہ نقص بھی ہے کہ وکلاء خود کام کم
کرتے ہیں اور عملہ کو بڑھاتے جا رہے ہیں۔لیکن اس کا تعلق آمد سے نہیں ، صرف تحریک کی روح کی خلاف
ورزی ہے۔آمد سے تعلق تب ہوتا ہے، اگر وعدوں سے بجٹ کو بڑھا کر مگر ایسا نہیں۔خرچ کے بجٹ
میں زیادتی ہوتی تو مرکزی انجمن ذمہ دار تھی۔لیکن واقعہ یہ ہے کہ آمد کم ہورہی ہے۔چھ ماہ میں جہاں تین
لاکھ روپیہ وصول ہو جاتا تھا، وہاں اب نو ماہ میں صرف ڈیڑھ لاکھ روپیہ وصول ہوا ہے۔حالانکہ ملک میں
آمد میں بڑھ رہی ہیں۔جب سے پاکستان بنا ہے، ملک آزاد ہو جانے کی وجہ سے تجارت اور صنعت بڑھ گئی
ہے۔جس کا ماہوار آمدنوں پر اثر پڑا ہے۔سنٹرل گورنمنٹ نے اب جو گریڈ بنائے ہیں، اس پر دو کروڑ روپیہ
زائد خرچ آئے گا اور جن لوگوں کے گریڈ بڑھے ہیں، ان میں احمدی بھی ہیں۔پھر صوبائی حکومت نے بھی
تنخواہوں میں زیادتی کی ہے اور ملکی آزادی کی وجہ سے لوگوں کی آمد نہیں بڑھ گئی ہیں۔اس کا لازمی نتیجہ یہ
ہونا چاہیے تھا کہ چندے بڑھ جائیں۔" میں جماعت سے کہوں گا کہ جو لوگ کام کرنا نہیں چاہتے ، بہتر ہے کہ وہ الگ ہو جائیں۔جن لوگوں کا اس تحریک میں حصہ لینے کو جی نہیں چاہتا، ہم ان کو بھی برا سمجھتے ہیں۔لیکن وہ لوگ ان لوگوں
سے اچھے ہیں، جنہوں نے وعدہ کیا اور پورا نہ کیا۔کم سے کم وقت پر انہوں نے اس سے ہمیں ہوشیار تو کر
دیا۔یہودیوں نے حضرت موسی سے کہا۔فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا فَعِدُونَ
تو حضرت موسی اور حضرت ہارون ہوشیار ہو گئے اور انہوں نے ایک اور سکیم بنالی۔اگر یہودی ان
214
اقتباس از تقریر فرموده 02 ستمبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
کے ساتھ ہو جاتے لیکن وقت پر بھاگ جاتے تو بوجہ نبی ہونے کے حضرت موسی اور حضرت ہارون بھاگ تو
نہیں سکتے تھے ، لازمی بات تھی کہ وہ کم سے کم مارے جاتے کے خطرہ میں پڑ جاتے۔لیکن جب یہودیوں نے
کہا کہ ہم آپ کے ساتھ نہیں جائیں گے تو انہوں نے ایک نئی سکیم بنائی۔جس سے ان کی جانیں بھی بچ گئیں
اور کام بھی ہو گیا۔لیکن اگر قوم انہیں عین وقت پر دھوکہ دیتی تو ان کی جانیں خطرہ میں پڑ جاتیں۔مسلمان
جنگ حنین میں اپنی غلطی کی وجہ سے بھاگے اور ایک وقت ایسا آیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
صرف ایک شخص رہ گیا۔یہ خدا تعالیٰ کا خاص فضل تھا، جس نے مدد کی اور آپ کو دشمن کے نرغہ سے بچالیا۔لیکن
جہاں تک ظاہری تدبیر کا سوال ہے، اس وقت جو صورت پیدا ہو گئی تھی ، اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی شہادت یقینی تھی۔خدا تعالیٰ نے ہی معجزہ دکھلایا۔ورنہ بھاگنے والوں نے تو آپ کو دشمن کے سپر د کر دیا تھا۔اگر وہ ساتھ نہ جاتے تو خدا تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوکوئی اور تدبیر بتا دیتا، جس سے آپ کی جان
محفوظ رہتی اور طائف بھی فتح ہو جاتا۔آخر مد ینہ بھی تو بغیر لشکروں کے فتح ہوا تھا۔پس تمہارے سامنے دونوں طریق موجود ہیں۔زیادہ صحیح یہی ہے کہ ہر احمدی تحریک جدید میں
حصہ لے اور بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔زندگی کو اتنا سادہ بنالے کہ اس پر یہ قربانی دوبھر نہ ہو اور تمام وعدے
پہلے تین ، چار ماہ میں ہی ادا ہو جائیں۔دوسرا مقام یہ ہے کہ تم بالکل انکار کر دو کہ ہم اس میں حصہ نہیں لیں
گے۔لیکن یہ سب سے خطر ناک ہے کہ تم وعدہ کرو اور وقت کے اندر پورا نہ کرو۔تم پہلے یہ چیز پوری طرح
سمجھ لواور پھر کام کرو۔چاہئے کہ تم سب اس میں شامل ہو جاؤ۔اپنی زندگی کو سادہ بناؤ اور وعدے کو وقت
کے اندر پورا کرو۔یا تم میں سے ایک حصہ یہ کہہ دے کہ ہم آپ کے ساتھ اسلام کی جنگ میں شریک نہیں ہو
سکتے۔لیکن اگر تم وعدہ کرو اور پورا نہ کرو تو یہ منافق کا کام ہے۔تم اس صورت میں خدا تعالیٰ کے سامنے کبھی
بھی اپنی برکت نہیں کر سکتے تم خود سمجھ لو کہ ان تینوں فریقوں میں سے تم کون سے فریق میں شامل ہو؟ جب
تم وعدہ لکھاتے ہو تو کہتے ہو کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہم نے وعدہ لکھوا دیا ہے۔لیکن دل میں یہ کہتے ہو کہ
خدا تعالیٰ کے غضب کے ماتحت ہم نے وعدہ کو پورانہیں کرنا۔یہ کتنی خطرناک چیز ہے کہ ایک دوست کے
سامنے جس کا تم پر کوئی تصرف نہیں ، وہ تمہیں انگلی زندگی میں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا تم خوش ہونا چاہتے
ہو۔لیکن خدا تعالیٰ کے سامنے تم اپنا منہ کالا کرتے ہو، جس سے تمہارا ہر وقت کا واسطہ ہے۔اس سے بہتر تھا
کہ تم ادنی درجہ کے مومن بن جاتے اور منافقوں میں تمہارا شمار نہ ہوتا“۔مطبوعه روزنامه الفضل 18 ستمبر 1951 ء ) |
215