مومن کا کام یہی ہونا چاہیے کہ وہ جو کہے اسے پورا کرے ۔خطبہ جمعہ فرمودہ 7 ستمبر 1951ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
"
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 07 ستمبر 1951ء
مومن کا کام یہی ہونا چاہئے کہ وہ جو کہے، اسے پورا کرے
خطبہ جمعہ فرمودہ 07 ستمبر 1951ء
پچھلا ہفتہ تحریک جدید کا ہفتہ تھا۔اتوار کے دن ساری احمدی جماعتوں یا اکثر جماعتوں
نے اپنی اپنی جگہ جلسے کئے اور تحریک جدید کے مختلف مقاصد کے متعلق لٹریچر دیئے۔لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ان
جلسوں سے وہ مقصد حل ہو گیا، جن کے حل کی فکر میں ہم تھے؟ کیا ان جلسوں کی وجہ سے جماعت میں بیداری
پیدا ہوگئی ہے؟ اور جنہوں نے غفلت، ستی اور لا پرواہی کی وجہ سے چندہ کی ادائیگی کی کوشش نہیں کی تھی یا
انہوں نے اس طرف توجہ نہیں کی تھی، کیا انہوں نے چندے ادا کر دیئے اور ہمارے کام کی مشکلات دور ہو
گئیں؟ اگر تو ان جلسوں سے یہ نتیجہ نکلا ہے کہ جماعت کے ان لوگوں نے ، جنہوں نے ابھی تک وعدے ادا
نہیں کیے تھے، انہوں نے وعدے ادا کر دیئے ہیں۔تب تو یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ جماعت کے اندر
ہوشیاری اور بیداری پیدا ہوگئی ہے۔اور اگر جلسے ہوئے اور ان میں تقریریں ہوئیں ، جیسا کہ مجھے کئی جماعتوں
سے چٹھیاں وصول ہوئی ہیں کہ دھواں دھار اور شاندار تقریریں ہوئیں، میں نے تین گھنٹہ دھواں دھار تقریر
کی اور فلاں نے اڑھائی گھنٹے تقریر کی لیکن اس کا نتیجہ کوئی نہیں نکل تو یہ تقریریں میرے لئے خوشی کا پیغام نہیں
لا ئیں بلکہ رنج کا پیغام لائیں کہ جماعت کے لوگ اس قدرست ہو گئے ہیں کہ انہیں دھواں دھار تقریریں بھی
بیدار نہیں کر سکیں۔یا ان تحریروں اور رپورٹوں کا میں یہ مطلب نکال سکتا ہوں کہ یہ محض حسن ظنی ہے کہ تقریریں
ہوئیں۔ورنہ نہ کوئی اڑھائی گھنٹے تقریر ہوئی ہے اور نہ دھواں دھار اور شاندار تقریر ہوئی ہے۔وہی پھپھی
اور بددل کرنے والی باتیں کی گئی ہیں۔غرض میں صرف دو نتیجے نکال سکتا ہوں کہ یا تو دھواں دھار اور شاندار
تقریریں نہیں کی گئیں ، صرف رپورٹوں کے کاغذوں کو سیاہ کیا گیا ہے۔اور یا پھر یہ کہ جماعت میں ایسے لوگ
پیدا ہو گئے ہیں ( تھوڑے بہت تو ہر جگہ ہوتے ہیں اور ہر زمانہ میں ہوتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں بھی ایسے لوگ تھے۔اور ان کی اتنی تعداد ہو گئی ہے کہ ان کی کمزوری کی وجہ سے اب تحریک
جدید کا چلنا قریباً ناممکن ہو گیا ہے اور یہ دونوں نتائج نہایت تکلیف دہ ہیں۔یہ کہہ دینا کہ جماعت کے سات،
آٹھ فیصدی طبقہ میں ستی پیدا ہوگئی ہے، جو تحریک جدید میں جا کر پچاس، ساٹھ فیصدی ہو گئی ہے۔یہ بڑی
217
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 07 ستمبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
خطرناک چیز ہے۔اس کے معنی یہ ہوں گے کہ تحریک جدید میں وعدہ کرنے والے سب مخلص نہیں ہیں بلکہ
جماعت کا کمزور طبقہ محض دکھاوے کی خاطر اس میں وعدہ کر دیتا ہے۔یہ کتنی خطرناک بات ہے۔یا پھر یہ بات
ہے کہ رپورٹ کرنے والوں نے سچائی سے کام نہیں لیا۔تقریریں کرنے والے جلسہ میں آئے اور تقریریں کر
کے چلے گئے اور چندہ کی وصولی یا وصولی کے معین وعدے نہیں لیے اور جماعت میں قربانی اور ایثار کا مادہ پیدا
نہیں ہوا۔اس قسم کے جلسوں کا بلا فائدہ ہی کیا ہے؟
جو دھواں دھار تقریریں ہوا کرتی ہیں ، وہ دلوں کو ہلا دیتی ہیں اور ان کے نتیجہ میں انسان اپنے
اندر تبدیلی محسوس کرتا ہے۔یہ جلسے اس لئے کیے گئے تھے کہ جن لوگوں نے سستی اور غفلت کی وجہ سے ابھی
تک وعدے ادا نہیں کیے، انہیں کہا جائے کہ اگر تم اب وعدے ادا نہیں کرو گے تو کب کرو گے؟ اگر تم نے
ابھی تک وعدہ نہیں کیا یا اس کی ادائیگی میں ستی کی ہے تو اس سے جماعت کو کیا ؟ خواہ تم فاقہ کرو، تکلیف
برداشت کرو، اس وعدہ کو ادا کرو۔جن کے پاس رقوم ہیں، وہ ابھی ادا کر دیں اور جن کے پاس گنجائش نہیں،
وہ وعدہ کریں کہ جلد سے جلد کس دن ادا کر دیں گے؟ اگر اس طرح کیا گیا ہے، تب تو جلسہ کا کوئی مطلب
ہوا۔ورنہ خالی تقریریں کسی کام کی نہیں۔بعض دفعہ تقریر کرنے والا سمجھتا ہے کہ اس نے دھواں دھار تقریر کی
ہے۔حالانکہ وہ دھواں دھار تقریر ہی کیا ، جس کے نتیجہ میں نہ کسی نے وعدہ کیا اور نہ کسی نے اپنا وعدہ پورا
کیا ؟ وہ خالی دھواں ہوسکتا ہے، جس کے تلے آگ نہیں۔وہ محض مٹی اور غبار تھا، جواڑا۔ورنہ جہاں آگ
لگی ہو، وہاں عشق کے آثار پیدا ہو جاتے ہیں۔یہ
کبھی نہیں ہو سکتا کہ حقیقی دھواں ہو اور پھر اس کے نیچے
آگ نہ ہو۔یہ کبھی نہیں ہوسکتا کہ تمہارے اندر آگ ہو اور تمہارا ہمسایہ اس سے کوئی اثر قبول نہ کرے۔اگر
تمہارے گھر کو آگ لگتی ہے تو اول تو تمہارے ہمسایہ کا گھر بھی جل جاتا ہے ، ورنہ وہ جھلستا ضرور ہے۔اسی
طرح اگر تمہارے دل میں آگ لگی ہوئی ہے تو تمہارے ہمسایہ کے اندر بھی آگ لگ جائے گی۔اگر آگ
نہیں لگتی تو وہ بے تاب ضرور ہو جائے گا۔پس اگر ان تقریروں کے نتیجہ میں سننے والوں کے اندر آگ نہیں
لگی تو پھر یہ کس قسم کی دھواں دھار تقریریں تھیں؟ نہ تو وہاں دھواں نظر آتا ہے، نہ دھار نظر آتی ہے۔صرف
زیب داستاں کے لئے رپورٹیں بھیج دی جاتی ہیں۔اس کے یہ معنی نہیں کہ ساری جماعتوں نے ایسا کیا ہے۔ان رپورٹوں میں سے، جو میرے پاس
آئی ہیں، بعض ایسی بھی ہیں، جو بہت خوش کن ہیں۔جماعت کے دوستوں کو بلا کر ان پر زور دیا گیا ہے کہ
وعدے ادا کرو اور اگر وعدے نہیں کیے تو اب وعدے کرو اور یہ وعدے جلد ادا کرو۔غرض ان سے معین
218
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 07 ستمبر 1951ء
صورت میں وعدے لیے گئے ہیں۔لیکن نصف کے قریب رپورٹیں ایسی ہیں ، جن میں صرف قلم سے لکھ دیا
گیا ہے کہ دھواں دھار تقریریں کی گئیں۔لیکن نہ ان میں دھواں
تھا اور نہ دھار تھی۔ان کے نتیجہ میں نہ کسی
نے وعدہ کیا اور نہ کسی نے وعدہ ادا کیا۔حالانکہ چاہیے یہ تھا کہ جماعت کے دوستوں کو بلا کر ان سے پوچھا
جاتا کہ وہ وعدے کب ادا کریں گے؟ دس دن کے بعد ادا کریں گے یا پندرہ دن کے بعد ادا کریں گے؟ اور
اگر وہ کہتے کہ ہمیں تکلیف ہے تو انہیں کہا جاتا تم نے یہ مشکل خود اپنے لئے پیدا کی ہے۔اگر پہلے سے اس
طرف توجہ کرتے تو یہ مشکل پیدا نہ ہوتی۔اب اگر تم تکلیف میں پڑ گئے ہو تو اس کی سزا تمہیں بھگتنی پڑے
گی۔اس کی سز ا سلسلہ کیوں بھگتے ؟ اگر ایسا کیا جاتا تو لازمی بات تھی کہ اس کا نتیجہ نور نکلتا۔لیکن بعض لوگوں
کی طبائع ایسی ہوتی ہیں کہ وہ اپنی تعریف آپ کرنا چاہتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ ہم نے وہ وہ دلائل دیئے
ہیں ، ہم نے وہ وہ باتیں کی ہیں کہ کسی کے خواب و خیال میں بھی نہیں آسکتیں اور اس طرح وہ اپنی تعریف
کے پل باندھ دیتے ہیں لیکن وہ سب دلائل اور باتیں رطب و یا بس ہوتی ہیں۔بعض طبائع ایسی ہوتی ہیں
کہ وہ دھواں دھار تقریر کر ہی نہیں سکتیں“۔وو
لیکن بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ وہ مفت میں تعریف کرانے اور انعام حاصل
کرنے کا شوق رکھتے ہیں۔کوئی ایک آدھ بات کریں گے اور کہہ دیں گے کہ میں نے دھواں دھار تقریر
کی۔دھوئیں سے تو رونا آتا ہے، کیا تمہاری تقریر سے سامعین کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے؟ پھر دھوئیں
سے پانی گرتا ہے، کیا سامعین عرق ندامت سے بھیگ گئے تھے؟ اور اگر ایسا ہوتا اور سامعین کو کہ دیا جاتا
کہ اب خواہ کوئی چیز بیچیں لیکن وعدہ کو ضرور وفا کریں۔اور پھر ایک حد تک وعدے ادا ہو جاتے تو ہم سمجھتے کہ
تقریر دھواں دھار تھی۔لیکن ان تقریروں کے نتیجہ میں نہ تو کسی کی آنکھوں میں آنسو آئے اور نہ کسی کو ندامت
کی وجہ سے پسینہ آیا۔جیسے لوگ ہنستے ہوئے آئے تھے، ویسے ہنستے ہوئے چلے گئے۔نہ کسی نے جیب سے
پیسہ نکالا اور نہ اپنے اندر تبدیلی پیدا کرنے کا وعدہ کیا۔پھر دھواں دھار کیا ہوا ؟ مفت میں تعریف حاصل
کرنا، کوئی چیز نہیں۔قرآن
کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ
تم وہ بات کیوں کہتے ہو، جو کرتے نہیں ؟ میں سمجھتا ہوں کہ بہت سی ذمہ داری کارکنوں پر ہے کہ
انہوں نے جماعت کے افراد کو صحیح رستہ پر لانے کی کوشش نہیں کی۔جلسہ کی غرض یہ تھی کہ وہ لوگوں کو ان کی
غلطی کا احساس کرا دیتے اور انہیں نادم کرتے اور اس کے بعد وعدے وصول کرتے۔اور اگر دس پندرہ
219
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 07 ستمبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
فیصدی وعدے بھی ادا ہو جاتے تو مجھے خوشی ہوتی۔انہوں نے خدا تعالی کونو ماہ تک ناراض کیا، اگر وہ اسے
جلدی خوش نہیں کرتے تو وعدے کا فائدہ ہی کیا تھا ؟ اگر ان جلسوں سے ہمیں کوئی فائدہ ہوتا تو وہ تقریریں
دھواں بھی رکھتی تھیں اور دھار بھی رکھتی تھیں۔لیکن ہوا یہ کہ جس طرح لوگ جیبیں بند لائے تھے، اسی طرح
بند جیبیں لے کر وہ واپس چلے گئے۔بعض جگہوں پر کارکن کھڑے ہوئے اور انہوں نے اچھل اچھل کر تقریر کر دی۔لیکن میں سمجھتا
ہوں کہ جو کچھ ہوا، اس کا اکثر حصہ عبث ہوا۔تم تبلیغ کرنے نہیں گئے تھے تم فرض شناسی کی طرف توجہ دلانے
گئے تھے۔تبلیغ میں تو بعض دفعہ سالوں انتظار کرنا پڑتا ہے اور پھر کوئی نتیجہ نکلتا ہے۔لیکن فرض شناسی میں
پندرہ سولہ منٹ کی دیر بھی نہیں لگتی۔تم اگر کسی دہریہ کو کہو گے کہ نماز پڑھو تو وہ پہلے خدا پر ایمان لائے گا، پھر
رسول پر ایمان لائے گا اور پھر نماز کا اسے پتہ لگے گا۔لیکن اگر تم کسی مسلمان بچہ کو کہو گے، نماز پڑھو تو تم ایک
دفعہ نصیحت کرو گے اور وہ عمل کرنے لگ جائے گا۔اور یا پھر تم اس
کو تھپڑ مارو گے کہ مسلمان بچے ہو کر نماز
کیوں نہیں پڑھتے ؟ تم نے احمدیوں سے وعدے پورے کروانے تھے ، یورپیئن ، ہندؤوں، چینیوں،
زرتشتیوں یا جاپانیوں سے وعدے پورے نہیں کروانے تھے۔اگر تم نے یورپین ، ہندؤوں، چینیوں،
زرتشتیوں یا جاپانیوں سے وعدے پورے کروانے ہوتے تو پھر بے شک انتظار کی ضرورت تھی۔لیکن یہ
جلسے تو تربیتی جلسے تھے۔ان کا نتیجہ اسی وقت نکل آنا چاہیے تھا۔آخر جو احمدی کہلاتا ہے، وہ ایک مکان کی
اینٹ بن چکا ہے، وہ زنجیر کا ایک حصہ بن چکا ہے، اس نے بیعت کرتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ میں دین کو
رکھوں گا، میں دین کے لئے جان و مال اور عزت سب کچھ قربان کر دوں گا۔اس کا چندہ ادانہ
کرنا محض سستی ہے اور کچھ نہیں۔چاہیے تھا کہ کہا جاتا ، نوماہ تک تم نے ستی کی ہے، اب تم بیدار ہو جاؤ اور
و عده ادا کر دو۔اگر اب ادا ئیگی میں تمہیں کوئی مشکل نظر آتی ہے تو اس کو برداشت کرو۔سستی اور غفلت کی
سزا تمہیں بھگتی چاہیے نہ کہ سلسلہ کو۔یہ چیز تھی، جو اس جلسہ کی غرض تھی۔ورنہ محض دھواں دھار تقریروں
سے، جن کا کوئی اثر نہ ہو، کیا بنتا ہے؟
مجھے معلوم ہوتا ہے کہ جتنی رپورٹیں میرے پاس آئی ہیں، ان میں سے اکثر محض زیب داستاں
کے لئے تھیں۔اور شاید اگلے ماہ مجھے جلسہ کی پھر ضرورت ہوگی۔یہ جلسہ دھواں دھار تقریریں کرنے کے
لئے نہیں ہوگا۔بلکہ اس جلسہ میں جماعت کے دوستوں کو کہا جائے گا کہ یا تو اتنی رقم یہاں رکھ دو یا دس،
پندرہ دن تک ادا کرنے کا وعدہ کرو۔یہ دین کا کام ہے، جو باقی سب کاموں پر مقدم ہے۔اور اگر آپ
دنیا پر مقدم را
لوگوں کو ادائیگی میں کوئی تکلیف برداشت کرنی پڑتی ہے تو وہ تکلیف تمہیں برداشت کرنی پڑے گی۔220
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 07 ستمبر 1951ء
ٹریک جدید کے وعدوں کو ادا کرنے کے ذرائع بھی بتائے گئے ہیں کہ اس اس طرح زندگی بسر
کرو تو اتنی گنجائش اخراجات سے نکل آئے گی کہ آپ وعدہ ادا کر سکیں گے۔بے شک بعض لوگ ایسے بھی
ہیں کہ انہوں نے اتنا وعدہ کیا ہے کہ وہ اب اسے ادا نہیں کر سکتے۔ایسے لوگ سات ، آٹھ ہزار وعدہ کرنے
والوں میں سے سو ڈیڑھ سو ہوں گے۔بے شک ان لوگوں نے اتنی رقم کا وعدہ کیا تھا کہ وہ اسے ادا نہیں کر
سکتے۔لیکن میں نے دیکھا ہے کہ ان میں سے بھی دس، بارہ فیصدی لوگوں نے سستی کی ہوگی۔ورنہ اکثر
لوگوں نے وعدے ادا کر دیئے ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ یہ لوگ ہمیشہ زیادہ وعدہ کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ
انہیں وقت کے اندر ادا کرنے کی توفیق بھی دے دیتا ہے۔زیادہ تر نادہندگان ان میں سے ہیں، جنہوں
نے ہمیشہ اپنی حیثیت سے کم وعدے کیے ہیں۔کیونکہ ایک بدی، دوسری بدی پیدا کرتی ہے۔جب انسان
پوری قربانی نہیں کرتا تو خدا تعالیٰ کے فرشتے اس میں زور اور طاقت پیدا نہیں کرتے۔استثناء ہر جگہ ہوتا
ہے۔جن لوگوں نے اپنی حیثیت سے کم وعدے کیے ہیں، ان لوگوں میں سے بھی بعض نے وعدے پورے
کر دیئے ہیں اور کچھ ایسے ہیں، جنہوں نے وعدے پورے نہیں کیے۔اس طرح جن لوگوں نے اپنی
حیثیت سے زیادہ وعدے کیے ہیں، ان میں سے بھی بعض نے وعدے پورے کئے ہیں اور بعض نے ابھی
وعدے پورے نہیں کیے۔لیکن اگر اصولی طور پر دیکھا جائے تو جن لوگوں نے اپنی حیثیت سے بڑھ کر
وعدے کیے ہیں، ان میں سے نوے فیصدی نے وعدے ادا کر دیئے ہیں۔اور جن لوگوں نے اپنی حیثیت
سے کم وعدے کیے ہیں ، ان میں سے پچاس فیصدی ایسے ہوں گے، جنہوں نے ابھی ادائیگی کی طرف توجہ
نہیں کی۔یہ اس لئے ہے کہ جو لوگ اپنی حیثیت سے زیادہ وعدے کرتے ہیں ، خدا تعالیٰ کے فرشتے ان کی
مدد کرتے ہیں۔کیونکہ وہ ایک ناممکن کام کر رہے ہیں۔لیکن حیثیت سے کم وعدہ کرنے والے اس مدد سے
محروم رہتے ہیں۔کیونکہ وہ مکن کام بھی نہیں کر رہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگلے ماہ مجھے دوبارہ جلسہ کروانا پڑے گا تاوہ جلسہ ، کام کا جلسہ ہو۔اس میں
صرف دھواں دھار تقریریں نہ ہوں۔ربوہ میں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔دھواں دھار تقریروں پر ہی بس کر دی
گئی ہے۔بے شک میری بھی تقریر ہوئی ہے اور اس کی بناء پر کچھ وعدے کیے گئے ہیں۔لیکن ہر ایک شخص کا
کام الگ الگ ہوتا ہے۔خلیفہ کا یہ کام نہیں کہ وہ گھر گھر جائے اور وعدے لے۔اور سب دنیا کے پاس جا
بھی کس طرح سکتا ہے؟ چاہیے یہ تھا کہ گروپ بنائے جاتے اور خدام کو اس کام پر لگا کر تمام لوگوں کی نسیں
بنائی جاتیں اور کہا جاتا کہ تمہارا اس سال
کا اتناوعدہ تھا۔نو ماہ تم نے سستی سے کام لیا ہے، اب اسے ادا کر
221
اقتباس از خطبه جمعه فرمود: 07 ستمبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
دو۔ورنہ وقت ہاتھ سے نکل جائے گا۔اس طرح جن لوگوں نے وعدہ نہیں کیا، ان سے وعدے لیتے اور ان
اور
سے جلد وصولی کا انتظام کرتے تاروپیہ آتا اور مشکل دور ہوتی۔اس ماہ دفتر کے کارکنوں کو گزارہ نہیں ملا۔وہ کیا کریں گے؟ کیا یہ کہ دیا جائے گا کہ گوجرانوالہ کی
ایک دھواں دھار تقریر، ایک محکمہ کو دے دی جائے اور ان کو کہا جائے کہ وہ اس کو آپس میں تقسیم کر لیں؟
لاہور کی دھواں دھار تقریر، دوسرے محکمہ کو دے دی جائے کہ وہ آپس میں تقسیم کر لیں ؟ راولپنڈی کی دھواں
دھار تقریر، تیسرے محکمہ کو دے دی جائے کہ وہ آپس میں تقسیم کر لیں؟
جھوٹ بولنے سے کیا فائدہ؟ پہلے یہ گناہ کیا کہ پہلے وعدہ ادا نہیں کیا اور اب مزید جھوٹ بولا جا
رہا ہے کہ ہم نے دھواں دھار تقریریں کر دی ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ توجہ سے کام نہیں کیا گیا۔جیسا کہ میں
نے پہلے بتایا ہے، بعض رپورٹیں خوش کن ہیں۔انہوں نے ایسا ہی کیا ہے کہ یا تو وعدہ ادا کر کے جاؤ یا یہ بتاؤ
کہ کس دن ادا کرو گے ؟ حتی کہ بعض مہاجرین کی جماعتیں ہیں، انہوں نے اس رنگ میں کام کیا ہے اور ان
کی کوشش کے نتیجہ میں لوگوں نے وعدے ادا کیے ہیں۔اور جن لوگوں نے وعدے ادا نہیں کیے، انہوں نے
ایک معین وقت کے بعد ادائیگی کا وعدہ کیا ہے۔پس جماعت کو چاہیے کہ وہ جس کام کے لئے کھڑی ہوئی
ہے، وہ اس کے رنگ کو بھی اختیار کرئے“۔وو
تحریک جدید کے جلسوں کی غرض یہ تھی کہ وعدوں کی ادائیگی میں جن لوگوں سے غفلت
ہوئی ہے، انہیں کہا جائے کہ وعدے پورے کرو۔نہ یہ کہ دھواں دار تقریریں کرو اور عملی طور پر کچھ نہ کرو۔وعدوں اور چندوں کو دھوئیں میں اڑا دو۔بلکہ ان جلسوں کی غرض یہ تھی کہ وعدے وصول کرو اور جو کہتے ہیں
کہ اب وعدہ ادا کرنا مشکل ہے، انہیں کہو کہ سلسلہ کا کیا قصور ہے؟ یہ مشکل تم نے اپنے لئے خود پیدا کی
ہے۔تم نے وعدہ وقت پر ادا نہیں کیا۔اب اس کی سزا خود بھگتو ، استغفار کرو اور قربانی کر کے وعدوں کو ادا
کروں لیکن 02 ستمبر کے جلسوں میں کچھ بھی نہیں ہوا۔صرف بعض خطوط آگئے ہیں، جو میں نے تحریک جدید
کو بھجوا دیئے ہیں کہ مبارک ہو، تمہارا کام ہو گیا۔تقریریں کرنے والوں اور رپورٹیں لکھنے والوں کو سوچنا چاہیئے کہ آیا محض تقریروں اور کا غذ سیاہ
کر دینے سے کچھ بنتا ہے؟ کیا یہ خدا تعالیٰ کا منشاء ہے؟ خدا تعالیٰ کا منشاء تو یہ ہے کہ ایک دفعہ منہ سے کہ دو،
اسے پورا کرو۔وہ خدا تعالیٰ جو کہتا ہے، وہی کرتا ہے۔خواہ ہزاروں آدمی مر جائیں ، اس کی پرواہ نہیں۔چنانچہ دیکھ لو، خدا تعالیٰ کا نبی جب دنیا میں آتا ہے اور کہتا ہے کہ میرے خدا نے کہا ہے ، یوں ہوگا تو خواہ
222
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده: 07 ستمبر 1951ء
لاکھوں آدمی مریں ، ہو گا وہی ، جو خدا تعالیٰ نے کہا ہے۔یعنی اس کا نبی ہی جیتے گا۔یہی رنگ ہے، جو خدا
تعالیٰ کا ہے۔یعنی جو وہ کہتا ہے، اس سے پھرتا نہیں۔لَا يُخْلِفُ اللهُ الْمِيعَادَ
جب خدا تعالیٰ کسی چیز کے لیے جگہ یا وقت کا تعین کرتا ہے تو وہ اس کے خلاف نہیں کرتا۔ملتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے
یہی مومن کا کام ہونا چاہئے کہ وہ جو کہے، اسے پورا کرے۔دین پر مصیبت نہیں آنی چاہئے۔ایسا کرنے میں تم پر تکلیف ضرور آئے گی۔کیونکہ ہمارا ملک غریب ہے، ہماری قوم غریب ہے اور ہمارے
گزارے معمولی ہیں۔دشمن ہنستا ہے لیکن ہمارا ایک منافق جو کام کر سکتا ہے، دوسرے مسلمان وہ کام نہیں کر
سکتے۔الا ماشاء الله ، ان میں بھی بعض اچھے لوگ ہیں۔لیکن اکثر حصہ ان میں نعرے مارنے والوں کا
ہے۔جو لوگ کام کرنے والے ہوتے ہیں، وہ نعرے نہیں لگایا کرتے۔مجموعی طور پر جس نسبت سے ہماری
جماعت قربانی کر رہی ہے، کسی دوسری قوم میں یہ قربانی نہیں پائی جاتی۔لیکن اس کے یہ معنی نہیں کہ جس حد
تک تمہاری قربانی پہنچ چکی ہے، اس سے آگے بڑھنا ضروری نہیں۔خدا تعالیٰ اگر تمہیں دوسروں سے شیر
جتنا بلند کرنا چاہتا ہے تو ایک بلی یا اس سے کچھ اوپر نکلنے سے وہ خوش نہیں ہوگا۔اگر وہ تمہیں شیر جتنا بلند کرنا
چاہتا ہے تو ایک بلی جتنا بلند ہونے سے کیا بنے گا؟ دوسروں سے زیادہ قربانی کرنے کے یہ معنی ہیں کہ وہ
قربانی کی جائے ، جس سے اسلام دوبارہ کھڑا ہو جائے۔اگر تم اس سے دھاگہ بھر بھی نیچے رہو گے تو تم اپنے
ہاتھوں سے اس مشن کو کمزور کر دو گے، جس کے لئے خدا تعالیٰ نے تمہیں کھڑا کیا ہے۔( مطبوعه روزنامه افضل 16 ستمبر 1951ء)
223