تحریک جدید کے چندہ کو زیادہ منظم اور باقاعدہ کیا جائے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 14 دسمبر 1951ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 دسمبر 1951ء
تحریک جدید کے چندہ کو زیادہ منظم اور باقاعدہ کیا جائے
خطبہ جمعہ فرمودہ 14 دسمبر 1951ء
وعدے
تحریک جدید کا اعلان میں کر چکا ہوں اور اس وقت تک جماعت کی طرف سے جو جواب
آئے ہیں، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ جماعت نے اپنی ذمہ داری کو اچھی طرح سمجھا ہے اور وہ پوری توجہ کے
ساتھ اپنے وعدے بھجوارہی ہے۔چنانچہ تحریک جدید دور دوم کے وعدے اس وقت تک جو آچکے ہیں، گو وہ
ضرورت کے مطابق تو نہیں لیکن بہر حال گزشتہ سال کی نسبت یعنی پچھلے سال اس وقت تک جتنے وعد
وصول ہوئے تھے، ان سے اس سال کے وعدے دگنے ہیں۔اس کے لازما یہ معنی نہیں کہ جب وعدوں کی
معیاد ختم ہو جائے گی تو اس سال کے وعدے گزشتہ سال کے وعدوں سے دگنے ہو جائیں گے۔لیکن اس سے
یہ ضرور ثابت ہوتا ہے کہ جماعت اپنے وعدے بھجوانے میں پچھلے سال سے زیادہ مستعدی اور بیداری سے
کام لے رہی ہے۔دور اول کے وعدوں کا مجھے صحیح اندازہ نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وہ بھی ڈیوڑھے کے
ہیں۔گو جتنے وعدے پورے وقت کے بعد ہو جاتے ہیں ، ان سے وہ ابھی بہت کم ہیں۔یعنی صرف
پانچویں حصہ کے برابر ہیں۔لیکن گزشتہ سال اس وقت تک جتنے وعدے آئے تھے، ان سے تحریک جدید دور
اول کے وعدے ڈیوڑھے اور دور دوم کے وعدے دگنے کے قریب آچکے ہیں۔اس سے امید پیدا ہوتی ہے
کہ انشاء اللہ وعدوں کی تاریخ کے اختتام پر پچھلے سالوں سے زیادہ ہی وعدے ہوں گے۔اور جس سرعت
کے ساتھ جماعت نے اپنے وعدے بھجوانے میں کام لیا ہے، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں امید کرنی چاہیے
کہ ان وعدوں کو پورا کرنے میں بھی جلدی کرے گی۔اور کسی قسم کی غفلت اور تساہل سے کام نہیں لے گی۔میں نے بتایا ہے کہ اس سال تحریک جدید کا بجٹ تقریبا پچاس ہزار روپے تک پیچھے ہے۔بلکہ
پچاس ہزار بھی نہیں ، اسی نوے ہزار روپیہ کے قریب اس پر بار ہے۔یعنی اس وقت تک جو رقوم ادا کی گئی
ہیں ، وہ ساری کی ساری اس سال کے چندے میں سے ادا نہیں کی گئی بلکہ پچاس ہزار روپیہ قرض لیا گیا ہے
اور ابھی پانچ مہینے اخراجات کے باقی ہیں۔جنوری، فروری، مارچ، اپریل اور مئی۔ہمارا مالی سال اپریل
میں ختم ہوتا ہے۔مگر مئی کے شروع میں جو اخراجات دیئے جاتے ہیں، وہ چونکہ اپریل کے ہوتے ہیں، اس
247
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 دسمبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
لئے گزشتہ سال کی آمد میں سے دیئے جاتے ہیں۔فروری کے بل مارچ میں ادا ہوتے ہیں، مارچ کے بل
اپریل میں ادا ہوتے ہیں اور اپریل کے بل مئی میں ادا ہوتے ہیں۔اور پھر مئی کے بل، جو جون میں ادا
ہوتے ہیں، وہ درحقیقت نئے مالی سال کے پہلے مہینہ کی آمد میں سے ادا کئے جاتے ہیں۔اس لحاظ سے
اب جنوری میں جو بل ادا ہوں گے ، وہ اصل میں دسمبر کے ہوں گے۔اور اس وقت تک صرف نومبر کے بل
ادا ہوئے ہیں اور وہ بھی پچاس ہزار روپیہ قرض لے کر۔گویا مئی، جون ، جولائی اگست ستمبر اکتوبر اور
نومبر۔صرف سات ماہ کا خرچ ہم اپنی آمد سے ادا کر سکے ہیں اور وہ بھی اس صورت میں ادا کر سکے ہیں،
جبکہ پچاس ہزار روپیہ دوسری جگہوں سے قرض لیا گیا ہے۔اب تقریبا چار مہینے کی آمد باقی ہے اور پانچ مہینے
کا خرچ باقی ہے۔لیکن جو آمد باقی ہے، اگر احباب اس کے ادا کرنے سے اس لئے غفلت نہ کرتے کہ اب
نیا سال شروع ہو گیا ہے۔اور جو گزشتہ بقائے پندرہویں اور سولہویں سال کے ہیں یا دور دوم کے پانچویں
اور چھٹے سال کے ہیں، وہ بھی احباب ادا کر دیں تو امید کی جاتی ہے کہ اس سال کا خرچ نکل جائے گا۔لیکن
پچاس ہزار روپیہ کا بار پھر بھی رہے گا۔ہاں اگر گزشتہ سالوں کے سارے بقائے ادا کرنے کی جماعت کو
توفیق مل جائے تو یہ پچاس ہزار کا بار اور پچھلے سال کا اٹھارہ ہزار کا بار گویا ستر ہزار کے قریب تحریک جدید پر
جو بار ہے ، وہ سب کا سب دور ہو جائے گا۔میہ لازمی بات ہے کہ اگر ہم اپنی زندگی کو قائم رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں ہر سال اپنے کام کو بڑھانا
پڑے گا اور اگر ہر سال ہم اپنے کام کو بڑھانا چاہتے ہیں تو ہمیں خرچ بھی ہر سال زیادہ کرنا پڑے گا۔اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ چندے کے علاوہ بھی بعض اور ذرائع ہوتے ہیں، جن سے آمد پیدا کی جاتی ہے لیکن
ہمارے کارکنوں کو ابھی ویسی مشق نہیں ، اس لئے ابھی وہ ان ذرائع کو اختیار نہیں کر سکے یا سستی کر جاتے
ہیں یا اختیار کرتے ہیں تو نا کام رہ جاتے ہیں۔حالانکہ انہیں ذرائع سے دوسری قومیں اور افراد اپنی مالی
حالت کو درست کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔یہ کوتا ہی جو ہم میں ہے اور جو درحقیقت سارے ہی
مسلمانوں میں ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ چار پانچ سو سال سے حکومت ، تجارت اور صنعت و حرفت وغیرہ
مسلمانوں کے ہاتھوں سے نکلتی چلی گئی ہیں اور اب غیر قو میں اس میدان میں بہت آگے نکل گئی ہیں۔لیکن
بہر حال اپنی سستی اور عدم توجہی کے نتیجہ میں مسلمانوں نے جو حالات پیدا کئے ہیں، اب وہ بہت بڑی
جدو جہد سے ہی دور ہو سکتے ہیں۔صرف ارادہ اور معمولی کوشش سے دور نہیں ہو سکتے۔لیکن ہر چیز وقت
چاہتی ہے اور پھر عزم چاہتی ہے۔جب تک تحریک جدید کے کارکنوں میں یہ عزم پیدا نہ ہو جائے اور جب
248
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 دسمبر 1951ء
تک ان میں سے ایک طبقہ کو صحیح جدو جہد کے کرنے کی توفیق نہ مل جائے ، اس وقت تک کامل انحصار بہر حال کو
چندوں پر ہی رکھنا پڑے گا۔کچھ کچھ جماعت میں تجارتی ذہنیت آرہی ہے۔لیکن ابھی وہ اس حد تک نہیں آئی
کہ ہم اسے اپنی آمد کا ایک بڑا منبع سمجھ لیں۔وہ ایک چھوٹا سا منبع تو ہو گیا ہے لیکن اگر صحیح جدو جہد کی جائے
اور پوری توجہ سے کام کیا جائے تو یقیناً تجارت اور زراعت وغیرہ سلسلہ کی آمد کا بہت بڑا ذریعہ بن سکتے
ہیں۔لیکن جب تک نہیں بنتے ہمیں جماعت سے ہی کہنا پڑے گا کہ اپنی ذمہ داری کو ادا کرو۔جو وعدے
گزشتہ سالوں کے ابھی تک ہم نے پورے نہیں کئے ، ان کو جس طرح بھی ہو سکے پورا کرو۔اور آئندہ کے
لئے اپنے وعدوں کو سال بہ سال ادا کرنے کی کوشش کرو۔میں پہلے بتا چکا ہوں کہ اس سال تحریک جدید پر اس قدر مالی بوجھ آپڑا ہے کہ دور دوم کی آمد جو
ریز روفنڈ کے طور پر ہمیں محفوظ رکھنی چاہیے تھی ، وہ اس سال ریز روفنڈ میں نہیں جاسکی بلکہ ساری کی ساری
خرچ ہوگئی ہے۔مگر باوجود دونوں سالوں کی آمد کے خرچ ہو جانے کے پچاس ہزار روپیہ قرض لیا گیا ہے۔بلکہ دونوں دوروں کے قرض کو ملا کر یہ رقم اسی ہزار کے قریب بن جاتی ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ابھی بہت
سے بقائے وصول ہونے باقی ہیں لیکن پانچ ماہ کے اخراجات بھی باقی ہیں۔اس کے معنی یہ ہیں کہ اگر بقائے
ادا ہو جائیں اور ہم اس سے پانچ ماہ کے اخراجات تنگی سے گزارہ کر کے پورے بھی کر لیں ، تب بھی پچاس
ہزار روپیہ قرض باقی رہے گا۔پس دوستوں کو اپنے بقائے جلد سے جلد ادا کرنے کی طرف توجہ کرنی چاہیے۔میں دیکھتا ہوں کہ جب بھی نئے سال کی تحریک ہوتی ہے بعض دوست یہ سمجھنے لگ جاتے ہیں کہ
اب نئی تحریک شروع ہوگئی ہے اور پرانی ختم ہوگئی ہے۔وہ یہ نہی سمجھتے کہ وعدہ پورا کرنے میں دیر کرنا، انسان
کو اس وعدہ سے آزاد نہیں کر دیتا بلکہ اسے زیادہ مجرم بنا دیتا ہے۔مگر بعض لوگوں کی یہ ذہنیت ہو گئی ہے کہ وہ
نئے سال کی تحریک پر پچھلے سال کی تحریک کے وعدوں کو بھول جاتے ہیں۔مثلاً پچھلے سال اگر انہوں نے
پچاس کا وعدہ کیا تھا اور وہ وعدہ ابھی انہوں نے پورا نہیں کیا تھا تو نئے سال کی تحریک ہونے پر وہ فوراً پچھتر کا
وعدہ کر دیں گے۔اور یہ وعدہ کرتے وقت ان کا دل اتنا خوش ہوتا ہے کہ وہ اس خوشی میں گزشتہ سال کے
وعدہ کو بالکل بھول جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ پچھلا سال تو گیا ، اس سال ہم پچھتر روپے ادا کر دیں گے۔پھر پچھتر بھی ادا نہیں کرتے اور اس سے اگلا سال شروع ہو جاتا ہے۔اس پر وہ پھر سور و پسیہ کا وعدہ کر دیتے
ہیں اور کہتے ہیں، الحمد لله، خدا تعالیٰ نے ہمیں پچھلے سال سے بڑھ کر چندہ لکھوانے کی توفیق عطا
فرمائی۔اور یہ بھی خیال نہیں آتا کہ وہ پچھلے پچاس اور پچھتر بھی ادا کریں۔اس قسم کی ذہنیت والے آدمی بھی
249
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 14 دسمبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ہیں ، جو در حقیقت کام کو نقصان پہنچانے والے ہوتے ہیں۔لیکن جو لوگ وعدے کرتے ہیں اور پھر ان
وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ خدا تعالیٰ کے حضور بھی سرخرو ہوتے ہیں اور دین کے کام میں
بھی مددگار بنتے ہیں۔پس ایسے افرادکو میں توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔اور چونکہ جماعتوں پر اس قسم
کے افراد کی ذمہ داری ہوتی ہے اور جب تک کسی جماعت میں نقص واقع نہ ہو، اس وقت تک اس کے افراد
میں یہ ذہنیت پیدا نہیں ہو سکتی۔اس لئے میں جماعتوں کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے بقایا داروں کو ان کے
فرائض کی طرف توجہ دلائیں۔انہیں نصیحت کریں اور سمجھا ئیں اور یا درکھیں کہ احمدی ہونا آسان نہیں۔جو
شخص احمدی ہوتا ہے، وہ یہ سمجھ کر ہوتا ہے کہ مجھے مخالفتیں بھی برداشت کرنی پڑیں گی تکلیفیں بھی سہنی پڑیں
گی اور قربانیاں بھی کرنی پڑیں گی۔پس وہ ایمان کی وجہ سے احمدیت میں داخل ہوتا ہے اور ایمان دار کو اس
کی غفلت پر متنبہ کر دینا بالکل آسان ہوتا ہے۔اگر اس میں سستی پائی جاتی ہے یا غفلت پائی جاتی ہے اور
ایمان اس کے دل میں موجود ہے تو توجہ دلانے پر وہ فوراً اپنی اصلاح کرے گا۔اور کام میں جو حرج واقع ہو
رہا ہوگا ، وہ دور ہو جائے گا۔اس کے بعد میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وعدے تو آ رہے ہیں اور انشاء اللہ
آئیں گے۔مگر جیسا میں نے بتایا ہے، اب کام بڑھ رہا ہے اور وہ جو تحریک جدید کی آمد سے جائیداد پیدا
کرنے کی کوشش کی گئی تھی، اس میں سے بھی سات، آٹھ لاکھ روپیہ ابھی قرض باقی ہے۔دوست چونکہ
بھول جاتے ہیں ، اس لئے انہیں بار بار بتانا پڑتا ہے۔واقعہ یہ ہے کہ تحریک جدید کے لئے ریز روفنڈ قائم
کرنے کی خاطر سندھ میں دس ہزا را یکڑ یعنی چار سو مربع زمین خریدی گئی ہے۔اس زمین کی قیمت جو ادا کی
گئی ، وہ مختلف زمانوں میں مختلف ہوتی رہی ہے۔چونکہ ہم یک دم قیمت نہیں دے سکے تھے، اس لئے ہمیں
تاخیری قیمت دینی پڑی تھی، جو اصل قیمت سے زیادہ تھی۔جیسے مشینوں کی فروخت کے متعلق دستور ہوتا
ہے کہ اگر نقد قیمت ادا کی جائے تو مثلاً سوروپیہ دینا پڑتا ہے اور اگر قسطوں میں ادا کی جائے تو سوا سو دینا
پڑتا ہے۔ہم نے بھی اس زمین کی قسط وار قیمت ادا کی ہے۔بعض جگہ سواد و سور و پیہ فی ایکڑ ، بعض جگہ
اڑھائی سوروپیہ فی ایکڑ بعض جگہ تین سوروپیہ فی ایکڑ اور بعض جگہ تین سو ساٹھ روپیہ فی ایکڑ۔اس طرح
ہماری اوسط قیمت فی ایکڑ اڑھائی سو روپیہ کے قریب پڑی ہے اور یہ سارا سودا چھپیں لاکھ روپیہ کا ہے۔بلکہ
ہمارا اندازہ یہ ہے کہ میں لاکھ کے قریب کا یہ سودا ہے۔لیکن چندوں کے ذریعہ اس کی جو رقم ادا ہوئی ہے، وہ
250
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 دسمبر 1951ء
کوئی دس، بارہ لاکھ کے قریب ہے اور آٹھ لاکھ کے قریب قرضہ لے کر ادا کی گئی ہے۔جس میں خلافت
جو بلی فنڈ کا بھی روپیہ ہے۔اس وقت یہ سمجھ کر کہ یہ کام ضروری ہے، میں نے خلافت جو بلی فنڈ سے روپیہ
نکالنے کی اجازت دے دی تھی۔جب تحریک جدید روپیہ واپس کرے گی تو پھر خلافت جو بلی فنڈ قائم ہو
جائے گا۔بہر حال اکیس لاکھ کے قریب تو یہ ہوا اور سات آٹھ لاکھ روپیہ وہ ہے، جو ان زمینوں کی آمد سے
ادا ہوا۔اس وقت اس زمین کی اوسط قیمت تین سو روپیہ فی ایکڑ جھنی چاہیے۔یہاں تو فی ایکڑ ایک ہزار
روپیہ سے دو ہزار روپیہ تک بھی قیمت ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ قیمت مل جاتی ہے۔اگر وہاں بھی کسی وقت
یہی قیمت ہو جائے تو ایک ہزار روپیہ فی ایکڑ کے لحاظ سے ایک کروڑ اور دو ہزار روپیہ فی ایکٹر کے لحاظ سے
دو کروڑ روپیہ کی وہ جائیداد بن جاتی ہے۔اور اس طرح تحریک جدید کا دو کروڑ روپیہ کاریز روفنڈ قائم ہو جاتا
ہے۔لیکن سردست ہم اس کا صحیح انتظام نہیں چلا سکے۔بعض سالوں میں ہمیں قرض لے کر کام کرنا پڑا ہے۔اس سال بھی پچیس ہزار روپیہ قرض لیا گیا ہے۔لیکن بعض سالوں میں آمد بھی ہوئی ہے ، جیسے کہ میں نے بتایا
ہے کہ چھ سات لاکھ روپیہ اس کی آمد میں سے خرچ کیا گیا ہے۔بہر حال اگر یہ زمین صیح طور پر آمد دینے لگ
جائے اور قرض ادا ہونے کے بعد اس سے ایک ریز روفنڈ قائم ہو جائے تو خطرہ کے موقع پر ہمیں اس طرح
اعلان نہ کرنا پڑے، جس طرح مجھے گذشتہ سال اخباروں میں بار بار اعلان کرنا پڑا کہ دوستوں کو جلدی اپنے
وعدے ادا کرنے چاہیئیں ، ورنہ سلسلہ کے کاموں میں تعطل واقع ہو جائے گا۔ایسی صورت میں آسانی سے
لاکھ، دولاکھ روپیہ وہاں سے لیا جاسکتا ہے اور سلسلہ کے کاموں میں کوئی حرج واقع نہیں ہو سکتا۔لیکن ابھی وہ
وقت نہیں آیا۔کامیابی کے آثار نظر آرہے ہیں اور کام پہلے سے بہتر ہوتا جا رہا ہے، لیکن ابھی بہت کچھ
اصلاح کی ضرورت ہے۔مگر یہی کام کافی نہیں۔بڑی چیز یہ ہے کہ جہاں جہاں ہم اپنے مشن قائم کریں، وہاں ہمارا اپنا مکان اور اپنی مسجد بھی ہو۔اس کے بغیر بھی بھی صحیح طور پر کام نہیں ہوسکتا۔اب ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے ایک مشنری نے کوئی مکان کرایہ
پرلیا ہوا ہوتا ہے، مگر کچھ عرصہ کے بعد اسے نوٹس مل جاتا ہے کہ مکان خالی کردو۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس مکان کو
روشناس کرنے میں جو وقت اور روپیہ صرف ہو چکا ہوتا ہے، وہ سارے کا سارا ضائع چلا جاتا ہے۔اور پھر
وہ مبلغ کسی اور مکان میں چلا جاتا ہے، جس کی طرف لوگوں
کو کوئی توجہ نہیں ہوتی۔تبلیغ کا کام صیح طور پر تبھی
چل سکتا ہے، جب اپنی جگہ ہو۔انگلستان میں اگر چہ دین کی طرف رغبت لوگوں کو کم ہے لیکن چونکہ ہمارا
وہاں اپنا مکان ہے، اپنی مسجد ہے اور دیر سے مشن قائم ہے، اس لئے ہمارا وہاں کافی رسوخ ہے۔وزرا ء تک
251
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 دسمبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
وہاں آتے ہیں اور اگر کسی معاملہ میں ان سے پروٹسٹ کیا جائے یا ملاقات کی جائے تو وہ ہمارا ادب بھی
کرتے ہیں، لحاظ بھی کرتے ہیں، جواب بھی دیتے ہیں اور خوش کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔اس کی
وجہ یہی ہے کہ وہاں ہماری دیر سے مسجد موجود ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ان لوگوں کا یہاں ڈیرہ قائم ہو چکا
ہے۔لیکن جہاں یہ ڈیرے قائم نہیں، وہاں بڑی وقتیں پیش آتی ہیں۔پس جہاں جہاں ہم مشن کھولنا چاہتے
ہیں، ضروری ہے کہ وہاں کم از کم کسی ایک شہر میں ، جو مرکزی حیثیت رکھتا ہو، ہمارا اپنا مکان ہو۔لیکن
یورپیئن ملکوں میں ایک، ایک مکان کے لئے لاکھوں روپیہ کی ضرورت ہوتی ہے۔مثلاً ابھی ہم نے واشنگٹن
میں مرکز کے لئے ایک مکان خریدا ہے، جس پر بیالیس ہزار ڈالر خرچ آیا ہے۔بیالیس ہزار ڈالر کے معنی
ہیں، ایک لاکھ، پینتالیس ہزار روپیہ اور یہ روپیہ صرف مکان خرید نے پر خرچ ہوا ہے۔اگر ہم مسجد بنا ئیں تو
قریباً ستر ، اسی ہزار روپیہ اور خرچ ہوگا۔مگر جماعت کے چندہ کی یہ حالت ہے کہ دوستوں میں ڈیڑھ لاکھ
روپیہ کی تحریک کی گئی تو آیا صرف چالیس ہزار۔باقی رو پید ادھر ادھر سے قرض لے کر پورا کیا گیا ہے۔بعض قرض دینے والوں سے تو ہم شرمندہ بھی ہیں۔اور ایک دوست سے صرف چھ ماہ وعدے پر
قرض لیا گیا تھا۔مگر وقت گزر گیا مگر روپیہ ادانہ ہو سکا۔انہیں بھی ضرورت تھی ، آخر انجمن نے مجھے لکھا کہ اگر
آپ اجازت دیں تو ہم وہی مکان گردر کھ کران کا روپیہ ادا کریں۔میں نے کہا کہ بے شک مکان گرور کھ دو
اور ان کا روپیہ ادا کر دو۔اب یہ ہے تو بڑے شرم کی بات کہ جو مکان مسجد کے لئے خریدا گیا تھا ، اس کو گرو
رکھنے کی اجازت دے دی جائے۔مگر یہ صورت حالات اس لئے پیدا ہوئی کہ اتنے اہم کام کی طرف
جماعت نے اتنی کم توجہ کی کہ ڈیڑھ لاکھ روپیہ کی تحریک کی گئی اور چندہ چالیس ہزار روپیہ آیا۔ہالینڈ کی مسجد کے متعلق عورتوں میں تحریک کی گئی تھی۔انہوں نے مردوں سے زیادہ قربانی کا
ثبوت دیا ہے۔گوان کی تحریک بھی چھوٹی تھی۔عورت کی آمدن ہمارے ملک میں تو کوئی ہوتی ہی نہیں۔اگر
اسلامی قانون کو دیکھا جائے تو عورت کی آمد مرد سے آدھی ہونی چاہیے۔کیونکہ شریعت نے عورت کے لئے
آدھا حصہ مقرر کیا ہے اور مرد کے لئے پورا حصہ۔پس اگر مردوں نے چالیس ہزار روپیہ دیا تھا تو چاہیے تھا
کہ عورتیں بیس ہزار روپیہ دیتیں۔مگر واقعہ یہ ہے کہ مردوں نے اگر ایک روپیہ چندہ دیا ہے تو عورتوں نے
سوارو پے کے قریب دیا ہے۔انہوں نے زمین کی قیمت ادا کر دی ہے اور ابھی چھ ، سات ہزار رو پید ان کا
جمع ہے۔جس میں اور روپیہ ڈال کر ہالینڈ کی مسجد بنے گی۔پھر یہ چندہ انہوں نے ایسے وقت میں دیا ہے
جبکہ لجنہ کا دفتر بنانے کے لئے بھی انہوں نے چودہ، پندرہ ہزار روپیہ جمع کیا تھا۔اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ
252
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 دسمبر 1951ء
شریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
-
جتنا جتنا کسی کے پاس روپیہ کم ہوتا ہے، اتنا ہی اس کا حوصلہ زیادہ ہوتا ہے۔مردوں کے پاس چونکہ روپیہ
زیادہ ہوتا ہے، اس لئے ان کا حوصلہ کم ہوتا ہے۔لیکن عورتوں کے پاس چونکہ روپیہ کم ہوتا ہے ، اس لئے وہ
کہتی ہیں کہ روپیہ تو یوں بھی ہمارے پاس ہے نہیں ، چلو جو کچھ ملتا ہے، وہ خدا تعالیٰ کے رستہ میں ہی قربان
کر کے اس کی رضا حاصل کریں۔مگر جس کے پاس روپیہ ہوتا ہے، وہ کہتا ہے میرا فلاں کام بھی پڑا ہے،
اس کے لئے مجھے دس روپے چاہیں۔فلاں کام پڑا ہے ، اس کے لئے ہیں روپے چاہیں۔غرض ہمارا
تجربہ ہمیشہ یہی بتاتا ہے کہ عورت اپنی توفیق اور ہمت سے بہت زیادہ قربانی کرتی ہے اور مرد اپنی توفیق اور
ہمت سے کم قربانی کرتا ہے۔بے شک ایسے مرد بھی موجود ہیں، جو اپنی توفیق اور ہمت سے بہت زیادہ
قربانی کرنے والے ہیں۔لیکن اگر اکثریت کو دیکھا جائے تو عورت کا پلہ بھاری نظر آتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوبھی جب خاص قربانی کی ضرورت ہوا کرتی تھی تو آپ
صلی اللہ علیہ
وسلم عورتوں سے ہی اپیل کیا کرتے تھے۔کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سمجھتے تھے کہ عورت جذباتی ہوتی ہے،
جب قربانی کرنے پر آجائے تو وہ غیر معمولی طور پر قربانی کر جاتی ہے۔ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو کچھ ضرورت پیش آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کی نماز کے بعد عورتوں میں تحریک کی اور انہوں نے
اپنے زیورا تار کر چندہ میں دینے شروع کر دیئے۔یوں تو عورت کو سب سے زیادہ زیور ہی پسند ہوتے ہیں
کیونکہ وہی اس کی جائیداد ہوتے ہیں۔لیکن جب اسے جوش آجائے تو پھر وہ اسی زیور کو جو اسے محبوب ہوتا
ہے، اتار کر پھینک دیتی ہے۔عورتوں نے اسی طرح کیا اور زیورا تارا تا ر کر دینے شروع کر دیئے۔مگر چونکہ
اکثر غریب عورتیں تھیں، اس لئے ان کے پاس کم قیمت زیور تھے۔کسی نے چھلہ دے دیا، کسی نے مرکی
دے دی، کسی نے اسی قسم کی کوئی اور چیز دے دی۔ایک صحابی کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زیور
اکٹھے کرنے کا حکم دیا تھا اور وہ جھولی پھیلائے ادھر ادھر پھر رہے تھے اور عورتیں گھونگھٹ نکالے بیٹھی تھیں۔اتنے میں ایک امیر گھرانے کی لڑکی نے سونے کا کڑا اپنے ہاتھ سے اتارا اور اس کی جھولی میں ڈال دیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ دیکھا کہ اس نے بڑی بھاری رقم خدا تعالی کی راہ میں دی ہے تو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیرا دوسر ہاتھ بھی درخواست کرتا ہے کہ تو اسے دوزخ سے بچا۔اس پر اس
نے اپنا دوسرا کڑا بھی اتار کر دے دیا۔تو عورتوں میں، میں نے دیکھا ہے کہ ان میں قربانی کا مادہ مردوں سے زیادہ ہوتا ہے۔کچھ
جذباتی ہونے کی وجہ سے اور کچھ یہ خدائی قانون ہے کہ روپیہ جتنا کم ہو، اتنی ہی ہمت بڑھی ہوئی ہوتی ہے
اور جتنازیادہ روپیہ ہو ، اتنے ہی تفکرات زیادہ ہو جاتے ہیں کہ فلاں کام بھی ہو جائے ، فلاں کام بھی ہو
253
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 دسمبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
جائے۔چونکہ عورت کے پاس روپیہ کم ہوتا ہے، اس لئے وہ قربانی میں مردوں سے آگے نکل جاتی ہے۔لیکن اس واقعہ کو بدلنا بھی ہمارے اختیار میں ہے۔بے شک واقعہ یہی ہے کہ عورتیں زیادہ قربانی کرتی ہیں
لیکن یہ خدا تعالیٰ کا کوئی اٹل فیصلہ نہیں کہ وہی زیادہ قربانی کریں گی ، مرد زیادہ قربانی نہیں کر سکتے۔یہ صرف
ایک کمزوری اور ضعف کی علامت ہے، جسے کوشش کے ساتھ دور کیا جاسکتا ہے۔اگر عورت اپنی طبعی کمزوری
اور فطری ضعف کے باوجود قربانی کے میدان میں آگے نکل جاتی ہے تو مرد کیوں اپنی کمزوری کو دور نہیں کر
سکتے ؟ جب مردوں کو جائیداد میں سے دوسرا حصہ ملتا ہے تو انہیں ہمت بھی دگنی دکھانی چاہیے۔خدا تعالی نے
انہیں دو روپے دیئے ہیں مگر چندہ دیتے وقت وہ عورت کے مقابلہ میں اٹھنی دیتے ہیں۔اس میں کوئی شبہ
نہیں کہ مردوں اور عورتوں کے مجموعی چندوں کو اگر دیکھا جائے تو مردوں
کا چندہ زیادہ ہوتا ہے۔لیکن نسبتی
لحاظ سے چندہ دیتے وقت اگر عورت ایک روپیہ دینے کا حوصلہ رکھتی ہے تو مرد اٹھنی دینا چاہتے ہیں۔حالانکہ چاہیے یہ تھا کہ مرد اس کے ایک روپیہ کے مقابلہ میں دو بلکہ چار روپے دینے کا حوصلہ رکھتے۔بہر حال اس چیز کو بدلنا ہمارے اختیار میں ہے۔اگر ہم جدوجہد کریں ، خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کریں ، اس
کے حضور استغفار سے کام لیں اور اس سے دعا کریں کہ الہی تو نے ہمیں طاقت زیادہ دی ہے لیکن ہم میں
حوصلہ کم ہے۔تو ہماری اس کمزوری اور ضعف اور غفلت کو دور فرما۔اور جس طرح تو نے ہمیں عورت پر درجہ
کے لحاظ سے فضیلت دی ہے، اسی طرح تو ہمیں عورت پر قربانی کے لحاظ سے بھی فضیلت دے۔تو یقینا خدا
تعالیٰ ہماری سنے گا اور وہ ہم میں بھی قربانی کی زیادہ روح پیدا کر دے گا۔پس یہ کام ایسے ہیں، جو بہت سے اخراجات چاہتے ہیں۔پھر لٹریچر ہے۔دنیا میں پانچ ، سات
ہزار زبان ہے لیکن صرف آٹھ ، دس زبانوں میں احمدیت کا لٹریچر ہے۔عیسائیوں نے قریباً ہر زبان میں
اپنے لٹریچر کا ترجمہ کر دیا ہے۔یہ کام بھی ہم سے بہت بڑے اخراجات کا مطالبہ کرتا ہے۔غرض ایک بہت
وسیع کام ہے، جو ہمارے سامنے ہے۔مگر ہمارا سالانہ بجٹ جب ہمارے روز مرہ کے اخراجات کے لئے
بھی کافی نہیں ہوسکتا تو ہمارے لئے ضروری ہو جاتا ہے کہ ہم ایک کروڑ روپیہ کاریز روفنڈ قائم کریں۔تا کہ
کسی حادثہ اور مصیبت کے وقت اگر خدانخواستہ ہمارے چندے مرکز کی عارضی ضرورت کو پورا نہ کر سکیں تو
وہ ریز روفنڈ کی آمد سے پوری ہو سکے اور سلسلہ کے کاموں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔آج سے چالیس یا پچاس سال کے بعد جب ہماری جماعت ترقی کر جائے گی اور بڑے بڑے
امراء ہمارے سلسلہ میں داخل ہوں گے تو اس وقت لوگ جب میرے اس خطبہ کو پڑھیں گے تو وہ حیران
ہوں گے کہ ہمارا خلیفہ، جو موعود خلیفہ تھا، جو صلح موعود تھا، اتنا چھوٹا حوصلہ رکھتا تھا کہ پہلے اس نے تمیں لاکھ کا
254
اقتباس از خطبه جمعه فرمود : 14 دسمبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
ریز روفنڈ قائم کیا اور پھر اس نے کہا کہ اب ہمیں ایک کروڑ روپیہ کا ریز روفنڈ قائم کرنا چاہیے۔وہ حیران
ہوں گے کہ کیا یہ بھی کوئی روپیہ ہے، جس کا اتنے بڑے خلیفہ نے مطالبہ کیا تھا؟ آکسفورڈ یو نیورسٹی نے ایک
دفعہ روپیہ کے لئے اعلان کیا تو مسٹر مارلین نے فوراً پندرہ لاکھ روپیہ کا چندہ پیش کر دیا۔راک فیلر را شیلڈ
وغیرہ نے چھ چھ سات سات کروڑ روپیہ چندہ دیا ہے۔پس جب وہ میرے اس خطبہ کو پڑھیں گے تو
حیران ہوں گے اور وہ اس تھوڑے سے روپیہ کو ہمارے حوصلہ اور عزم کی کمی پر محمول کریں گے۔حالانکہ
حقیقت یہ ہے کہ ہم جو کچھ کہہ رہے ہیں، اپنی جماعت کی موجودہ حالت کے لحاظ سے کہ رہے ہیں۔ورنہ
ہم بھی جانتے ہیں کہ جو عظیم الشان کام ہم نے انجام دینا ہے، اس کے لئے کروڑوں ہی نہیں، اربوں ارب
روپیہ کی ضرورت ہے۔لیکن اس وقت ہماری نگاہ میں وہی روپیہ بڑی قیمت رکھتا ہے، جو ہماری جماعت
اپنی غربت کی حالت میں پیش کر رہی ہے۔پیس بے شک بعد میں بڑے بڑے امراء آئیں گے۔لیکن یہ زمانہ ہماری کمزوری کا زمانہ
ہے۔اس وقت ہماری جماعت کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ ایک کروڑ روپیہ کاریز روفنڈ قائم کر دے۔بے شک
ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ بعض امراء حیران ہوں گے کہ کیا ہماری جماعت اتنی کمزور تھی کہ اتنا بڑا خلیفہ صرف
ایک کروڑ روپیہ کو اپنا بڑا مقصد قرار دیتا تھا۔لیکن ہمارا روپیہ ہمارے دل اور جگر کا خون ہوگا اور ان کا رو پیران
کے دل اور جگر کا خون نہیں ہو گا۔بلکہ وہ نہایت آسانی کے ساتھ اپنی جیب میں سے نکال کر دے دیں گے اور
انہیں کچھ بھی تکلیف محسوس نہیں ہوگی۔پس ہمارے کروڑ اور ان کے کروڑ میں فرق ہے“۔۔۔۔۔۔بی حالات بہر حال بدلیں گے۔ایک جیسی حالت کسی قوم پر ہمیشہ نہیں رہ سکتی۔مگر آنے
والے امراء کا روپیہ دریا میں سے ایک قطرہ ہوگا۔اور ہمارا روپیہ وہ ہے، جو ہم خون دل اور خون جگر کے
ساتھ جمع کر رہے ہیں اور قطرہ میں سے دریا کا رنگ رکھتا ہے۔پس ان کا حیران ہونا کہ کسی وقت ہماری
جماعت کی مالی حالت اتنی کمزور تھی کہ ایک کروڑ روپیہ جمع کرنا بھی بڑی بات سمجھی جاتی کوئی تعجب کی بات
نہیں۔مگر اس وقت کے آنے سے پہلے ضروری ہے کہ ہم حسن تدبیر سے اور عقل سے اور قربانی سے کام
لیں۔اور اپنے نفس پر بوجھ ڈال کر چندوں میں ایسی با قاعدگی اختیار کریں کہ سالانہ اخراجات کو پورا کرنے
کے علاوہ ہم مستقل طور پر ایک کروڑ کاریز روفنڈ قائم کر سکیں۔تا کہ مشکل کے وقت اس کی آمد ہمارے کام
آئے۔جیسے میں نے بتایا ہے، ہم نے مسجد کے لئے زمین خریدی تو ایک دوست سے قرض لے کر۔اور اب
ہم شرمندہ ہیں کہ قرض واپس نہیں کر سکے۔اگر ریز روفنڈ قائم ہوتا تو ہمیں کوئی مشکل پیش نہ آتی۔ہم یہ
255
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 دسمبر 1951ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
قرض وہاں سے ادا کر دیتے اور جماعت سے آہستہ آہستہ چندہ وصول کرتے رہتے۔پس یہ بھی ایک
جائیداد ہے، جو تحریک جدید کے چندہ سے قائم ہوئی ہے۔ابھی وہ ابتدائی حالت میں ہے۔لیکن اس کو
بڑھانے اور مضبوط بنانے کے لئے ضروری ہے کہ تحریک جدید کے چندہ کو زیادہ منظم اور باقاعدہ کیا جائے
اور اس کی وصولی کے لئے زور دیا جائے۔اس سال کے تحریک جدید کے وعدوں کے لئے میں نے وقت کا اعلان نہیں کیا تھا۔اب میں یہ
اعلان کرتا ہوں کہ تحریک جدید کے وعدوں کی آخری میعاد مغربی پاکستان والوں کے لئے 15 فروری ہو
گی۔ایسٹ پاکستان اور ہندوستان سے آنے والے وعدوں کے لئے آخری تاریخ دس مارچ ہوگی۔اور
پاکستان اور ہندوستان سے جو باہر کے ممالک ہیں، مثلاً امریکہ ہے، انگلستان ہے، ایسٹ افریقہ ہے، ویسٹ
ریقہ ہے یا اور دوسرے ممالک ہیں، ان سب کے وعدوں کے لئے 10 مئی آخری تاریخ ہوگی۔( مطبوعه روزنامه افضل 20 دسمبر 1951 ء )
256