تحریک جدید میں حصہ لینا احمدیت کے قیام کی غرض کو پورا کرنا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 18 جنوری 1952ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 جنوری 1952ء
تحریک جدید میں حصہ لینا، احمدیت کے قیام کی غرض کو پورا کرنا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 جنوری 1952ء
آج جنوری کی 18 تاریخ ہے اور ایک مہینہ کے اندر اندر تحریک جدید کے وعدوں کی میعاد
ختم ہو جائے گی۔اس لئے آج میں پھر خطبہ تحریک جدید کے متعلق ہی پڑھتا ہوں۔دوستوں کو معلوم ہے کہ
اس سال میں نے وضاحت سے بتا دیا ہے کہ تحریک جدید کا کام نہ چند سال کا ہے اور نہ چند افراد کا ہے۔بلکہ در حقیقت احمدیت کے قیام کی جو غرض تھی، یعنی غلبہ اسلام علی الادیان، اس غرض کو پورا کرنے کے لئے
یہ کام جاری کیا گیا ہے۔اور ظاہر ہے کہ جس غرض کے لئے احمدیت قائم کی گئی تھی اور جس غرض کے لئے
کوئی شخص احمدیت میں داخل ہوتا ہے، اس کے متعلق وہ یہ نہیں کہ سکتا کہ یہ کام دوسروں کا ہے، میرا نہیں۔اگر یہ اس کا کام نہ ہوتا تو اسے احمدیت میں داخل ہونے کی ضرورت کیا تھی؟
آخری زمانہ میں اسلام ایسی مصیبت کے دور سے گزرنے والا تھا ، جس نے اس کی عظمت اور
شوکت کو مسخ کر دینا تھا، کفر کو اسلام پر پھبتیاں اڑانے کا موقع ملنے والا تھا، کفر کو اسلام کی تضحیک اور تحقیر
کرنے کا موقع ملنے والا تھا۔اس کے بعد اسلام نے اپنے رتبہ کو دوبارہ حاصل کرنا تھا اور اس مقام پر پہنچنا
تھا، جس کو دیکھ کر کفار اپنی کامیابی اور ترقی سے مایوس ہو جائیں گے۔اور یہ کام ہر اس شخص کے ذمہ ہے یا یہ
کام ہر اس شخص کا ہے، جو اپنے آپ کو مسلمان یا احمدی کہتا ہے۔پس اسلام کو دوسرے ادیان پر غالب کرنا
اور احمدیت کو قائم کرنا ، وہ کام نہیں، جس کے متعلق کوئی مسلمان یا احمدی یہ کہہ سکے کہ یہ کام فلاں کا ہے، میرا
نہیں۔یہ کام ہر احمدی کا ہے اور یہ ہر زمانہ میں زندہ رہے گا اور قیامت تک چلے گا۔پس میں نے واضح کر کے بتا دیا تھا کہ تحریک جدید کا کام چند سال کا نہیں اور نہ یہ کام چند افراد کا
ہے۔اور اب جبکہ میں نے حقیقت کو کھول دیا ہے، آئندہ یہ سوال نہیں ہو گا کہ کون چندہ دیتا اور کون چندہ
نہیں دیتا؟ بلکہ اس وضاحت کے بعد ہر شخص، جو احمدیت میں شامل ہوتا ہے، بلکہ میں کہتا ہوں کہ ہر شخص،
جو احمدیت سے دلچسپی لیتا ہے، خواہ وہ احمدی نہ بھی ہو ، اس پر یہ فرض عائد ہو جاتا ہے کہ وہ اس کام میں حصہ
لے۔اور پھر اپنی حیثیت کے مطابق حصہ لے۔اب صرف ان لوگوں سے وعدے لے کر نہیں بھجوانے ، جو
261
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 جنوری 1952ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
پہلے سے وعدے کرتے آئے ہیں۔بلکہ آپ لوگوں کا فرض ہے کہ ہر احمدی سے، خواہ وہ بچہ ہو ، جوان ہو یا
بوڑھا ہو یا مرد ہو یا عورت ہو، امیر ہو یا غریب اور پھر خواہ کسی حیثیت کا ہو، اس کی حیثیت کے مطابق تحریک
جدید کے وعدے لے کر بھجوائیں۔اور ہر ایک پر واضح کر دیں کہ اسلام کی اشاعت اور غیر مسلموں کو اسلام
میں داخل ہونے کے لئے تبلیغ کرنا ہی ایسے کام ہیں، جن کی وجہ سے ہم اسلام کو دوسرے ادیان پر غالب کر
سکتے ہیں۔نہ کفر و اسلام کی جنگ نے قیامت تک ختم ہونا ہے اور نہ قربانیوں کا سلسلہ بند ہوسکتا ہے۔یہی
جہاد ہے، جو مختلف رنگوں میں ہمیشہ کیلئے مسلمانوں پر فرض ہے۔"
ایک احمدی کے عقیدہ کے مطابق جہاد کی جو شرائط پہلے پائی جاتی تھیں، وہ شرائط اب بھی
پائی جاتی ہیں۔اس وقت بھی امن کی ضرورت تھی اور اب بھی امن کی ضرورت ہے۔جس جہاد کو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پیش کیا تھا اور جو جہاد ہم کر رہے ہیں ، وہ کسی وقت بھی بہٹ نہیں سکتا۔ہر وقت
نماز ، جہاداور ذکر الہی ضروری ہیں۔جہاد کے معنی ہیں، اپنے نفس کی اصلاح کی کوشش کرنا اور غیر مسلموں کو
اسلام میں لانے کے لئے تبلیغ کرنا۔اور روز وشب جماعت سے ہمارا یہی خطاب ہوتا ہے۔ہم انہیں یہی
کہتے ہیں کہ تم دوسرے لوگوں
کو تبلیغ کے ذریعہ مسلمان بناؤ۔ہمارا جہاد وہ ہے، جو نماز کی طرح روزانہ ہو رہا
ہے۔اور جو احدی اس جہاد میں حصہ لیں گے، وہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم جہاد کر رہے ہیں۔لیکن جو لوگ اس
جہاد میں حصہ نہیں لیں گے، ہم ان متعلق فتوے تو نہیں دیتے لیکن جس طرح نماز نہ پڑھنے والا سچا مسلمان
نہیں ہوسکتا، اسی طرح اسلام کی اشاعت کے لئے قربانی نہ کرنے والا بھی سچا مسلمان یا سچا احمدی نہیں کہلا
سکتا۔لوگ اپنے چھوٹے چھوٹے مقدمات میں کس طرح اپنی جانیں لڑا دیتے ہیں۔اب کفر و اسلام کے
مقدمہ میں جو حصہ نہیں لیتا اور اسے نقل سمجھتا ہے، وہ کیسے سچا مسلمان کہلا سکتا ہے؟
تحریک جدید فعلی اس لئے ہے کہ ہم اس میں حصہ نہ لینے کی وجہ سے کسی کو سزا نہیں دیتے۔لیکن
فرض اس لحاظ سے ہے کہ اگر تمہیں احمدیت سے سچی محبت ہے تو تحریک جدید میں حصہ لینا تمہارے لئے
ضروری ہے۔جب ماں بچہ کے لئے رات کو جاگتی ہے تو کون کہتا ہے کہ اس کے لئے رات کو جاگنا فرض
ہے؟ بچہ کی خاطر رات کو جا گنا فرض نہیں نفل ہے۔لیکن اسے رات کو جاگنے سے کون روک سکتا ہے؟ جس
سے محبت ہوتی ہے، اس کی خاطر ہر شخص قربانی کرتا ہے اور یہ نہیں کہتا کہ ایسا کرنا فرض نہیں نفل ہے۔اسی
طرح جو شخص اسلام اور احمدیت سے سچی محبت رکھتا ہے، وہ یہ نہیں کہے گا کہ ان کی اشاعت کی خاطر قربانی
کرنا فرض نہیں۔بلکہ اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے قربانی کرنا ، اسے فرض سے بھی زیادہ پیارا
262
تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 جنوری 1952ء
لگے گا۔کیونکہ وہ سمجھے گا کہ ایسا کرنے سے اسلام کو دوبارہ شوکت وعظمت حاصل ہو جائے گی۔بلکہ جب تبلیغ
جہاد کا ایک حصہ ہے تو اس میں حصہ لینا فرض ہی کہلانے کا مستحق ہے۔پس اس خطبہ کے ذریعے میں جماعت کو اس کے فرائض کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔اب دوست
صرف یہ نہ کریں کہ جولوگ اس میں حصہ لیتے ہیں، ان سے وعدے لے کر بھجوا دیے جائیں۔بلکہ ہر بالغ
احمدی کو تحریک جدید میں شامل کریں۔بلکہ نابالغ بچوں
کو بھی تحریک جدید میں شامل کر سکتے ہیں۔تا انہیں
احساس رہے کہ انہوں نے بڑے ہو کر اسلام کی اشاعت میں حصہ لینا ہے۔ہمارے گھروں میں نا بالغ
بچوں کی طرف سے والدین حصہ لیتے ہیں اور انہیں بتا دیتے ہیں کہ تمہارا تحریک جدید کا وعدہ اس قدر ہے۔تا انہیں احساس ہو کہ وہ بڑے ہو کر اس میں حصہ لیں۔پس تم اپنے نابالغ بچوں کی طرف سے بھی حصہ لے
سکتے ہو۔انہیں بتاؤ کہ تمہاری کامیابی کا طریق یہی ہے کہ تمہیں اشاعت اسلام کے کاموں میں رغبت ہو
اور بڑے ہو کر اس کام کو پورا کرنے کی کوشش کرو۔پس اب جبکہ بہت تھوڑ ا وقت باقی ہے، ( میں نے پندرہ فروری آخری تاریخ مقرر کی تھی۔میں
پھر جماعتوں کو توجہ دلا دیتا ہوں کہ وہ تحریک جدید کے وعدے اس رنگ میں بھجوائیں کہ ہر ایک بالغ احمدی
اس میں شامل ہو جائے اور اپنی حیثیت کے مطابق اس میں حصہ لے۔ہر ایک احمدی کو بتاؤ کہ اس کا تحریک
جدید میں حصہ لینا، احمدیت کے قیام کی غرض کو پورا کرنا ہے۔اگر کوئی شخص تحریک جدید میں حصہ نہیں لیتا تو
اس کے احمدیت میں داخل ہونے کا کیا فائدہ؟
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آپ لوگوں پر بہت بوجھ ہے۔غرباء کی حالت کو دیکھ کر دل کڑھتا ہے۔ان پر اتنا بوجھ ہے، جو پہلے کبھی نہیں پڑا۔لیکن اس میں بھی کیا شبہ ہے کہ اسلام پر بھی وہ بوجھ آپڑا ہے، جو
پہلے کبھی نہیں پڑا۔مصیبت کے وقت ہر ایک کو بوجھ اٹھانا ہی پڑتا ہے۔جب دنیا میں اسلامی حکومت اس
رنگ میں قائم ہو جائے گی کہ ہر ایک شخص کو خوراک اور لباس مہیا کر دیا جایا کرے گا، اس وقت چندہ دینا
موجودہ وقت میں چندہ دینے سے سواں حصہ بھی برکت کا موجب نہیں ہوگا۔پس بے شک تم پر بوجھ زیادہ
ہے اور میں اس بوجھ کو محسوس کرتا ہوں۔اور ساری دنیا تمہاری تعریف کر رہی ہے۔لیکن ہمارا کام بھی بہت
بڑا ہے اور ہم اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔باوجود اس کے کہ ہم پر بوجھ زیادہ ہے، ہمیں اسلام کی خاطر قربانی
کرنی پڑے گی۔کیونکہ ہمارے خدا نے ہم پر اعتبار کر کے یہ کام ہمارے سپرد کیا ہے۔( مطبوعه روزنامه افضل 24 جنوری 1952ء)
263