خدا تعالی کی خاطر جو خدمات کی جاتی ہیں، وہ پے در پے نفع لاتی ہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 8 فروری 1952ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلدس
سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 08 فروری 1952ء
خدا تعالی کی خاطر جو خدمات کی جاتی ہیں، وہ پے در پے نفع لاتی ہیں
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 08 فروری 1952ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔چار، پانچ ہفتے ہوئے ، میں نے جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ ہمارے نوجوان ،
جو تعلیم پاتے ہیں اور پھر آگے ملازمتیں کرتے ہیں، یہ بھی ایک ضروری حصہ قومی ترقی کا ہوتا ہے۔اور اس پر
کسی قسم کا اعتراض نہیں کیا جاسکتا۔لیکن یہ کام کسی ترتیب اور کسی حکمت کے ماتحت ہونا چاہیے۔ملک میں
مختلف ادارے ہیں، کچھ تو حکومت کی ملازمتوں کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں، جیسے مرکزی انتظامی ، مالی ، صوبہ
جاتی انتظامی، قضائی فوجی، پولیس کی انجنیئر نگ تعلیم، صحت، خوراک وغیرہ۔کچھ تجارتوں اور صنعتوں کے
ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور کچھ آزاد پیشوں کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں، مثلاً ڈاکٹری ہے، وکالت ہے۔ان تمام
جگہوں پر ہمارے آدمیوں
کا ہونا، قومی ترقی اور جماعتی نظام کو مکمل کرنے کے لئے ضروری ہے۔لیکن جہاں تک میرا تجربہ ہے، میں نے بتایا تھا کہ اپنے نوجوان ایک ہی رو میں یہ جاتے ہیں۔مثلاً پچھلے ایام میں جب فوج میں تنخواہیں زیادہ ملی تھیں ، ہمارے نوجوان کثرت سے فوج میں جانے لگے۔اس کے دو نقصان ہوئے۔ایک تو باقی صیغے خالی رہے اور ان میں ہمارا کوئی آدمی نہ گیا اور دوسرا یہ کہ ان کے
اس طرح ایک ہی محکمے میں اچانک جانے سے خواہ مخواہ دشمن کو اعتراض کا موقع ملا کہ احمدی فوج پر چھار ہے
ہیں۔حالانکہ باوجود اس کے کہ وہ فوج میں کثرت سے گئے ، ان کی تعداد دوسروں کے مقابلہ میں نہایت
قلیل ہے۔فوج میں ہمارے نوجوان دوسروں کے مقابلہ میں آٹے میں نمک کے برابر ہیں لیکن دشمن کو تو
اعتراض کا موقع چاہیے۔جب وہ سو فیصدی جھوٹ بولنے سے نہیں ہچکچاتا تو نانوے فیصدی جھوٹ بولنا تو
اس کے لئے نہایت آسان امر ہے۔سو میں نے اس خطبہ جمعہ میں ماں باپ کو توجہ دلائی تھی اور خود طالب علموں کو بھی توجہ دلائی تھی کہ
وہ اپنے آپ کو مختلف کاموں اور پیشوں کے لئے تیار کریں۔گورنمنٹ کے پاس صرف فوجی محکمہ ہی نہیں بلکہ
15-20 قسم کے محکمے ہیں۔جہاں ہمارے نوجوان جاسکتے ہیں اور اچھی آمد پیدا کر سکتے ہیں۔تم اگر مختلف
محکموں میں جاؤ تو تم پر دشمن کی خواہ مخواہ نظر نہیں پڑے گی اور اسے یہ اعتراض کرنے کا موقع نہیں ملے گا کہ
267

خطبه جمعه فرموده 08 فروری 1952ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
تم کسی خاص مقصد کے لئے اس محکمہ میں گئے ہو۔تمہارا فوج میں جانا، صرف قومی خدمت کے جذبہ کی وجہ
سے تھا اور یا پھر تمہیں یہ خیال تھا کہ فوج میں تنخواہ زیادہ ملتی ہے۔حالانکہ مالی لحاظ سے اور بھی بہت۔ایسے محکمے ہیں، جہاں روپیہ کمایا جاسکتا ہے۔بہر حال تمہارا یہ فعل کسی سکیم کے ماتحت نہیں تھا۔لیکن دشمن نے
یہ اعتراض کیا کہ تم کسی خاص سکیم کے ماتحت فوج میں گئے ہو۔گویا ایک طرف تمہارا ذاتی نقصان ہوا اور
دوسری طرف قومی نقصان ہوا کہ خواہ مخواہ دشمن کو اعتراض کرنے کا موقع مل گیا۔میں آج پھر ماں باپ کو اور جماعت کے نوجوانوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اب
امتحانات قریب ہیں، چند ماہ کے بعد نئے گریجوایٹ پیدا ہوں گے، نئے ایم۔اے پیدا ہوں گے، نئے
گریجوایٹ نکلیں گے ،سکولوں سے نئے طلباء نکلیں گے اور انہیں اپنے مستقبل کے لئے مختلف مضامین چننے
ہوں گے، اس لئے مضامین کے انتخاب کے وقت تم کسی صیغہ کو بھی اپنے سامنے رکھو گے تو اس میں جانے
کے لئے تمہارے لئے زیادہ سہولت ہوگی۔اس سلسلہ میں، میں نے وکلاء اور ناظروں کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ وہ اپنے کاموں کے متعلق
تفصیلی سکیم تیار کر کے پندرہ سولہ جنوری تک میرے سامنے پیش کریں۔لیکن وکلاء اور ناظر شاید جمعہ میں
بھی شامل نہیں ہوئے اور نہ ہی الفضل میں شائع شدہ خطبہ پڑھتے ہیں۔کیونکہ کسی ایک ناظر یا وکیل نے
بھی اس طرف توجہ نہیں کی۔اور کسی وکیل اور کسی ناظر نے اپنی ایک سالہ یا دو سالہ یا سہ سالہ سکیم تیار کر کے
میرے سامنے پیش نہیں کی۔(اس خطبہ کے بعد بعض ناظروں نے کچھ خاکے پیش کئے۔مگر تحریک کے وکلاء
میں سے ایک کو بھی یہ توفیق نہیں ملی۔حالانکہ میں نے بتایا تھا کہ وقت آتا ہے اور گزر جاتا ہے۔ہم لوگ
وقت گزر جانے کے بعد افسوس کرتے ہیں کہ ہم نے کوئی سکیم بنا کر اس کے مطابق کام نہیں کیا۔حالانکہ ہر
سال گزرنے کے بعد خواہ ہم روتے رہیں، چلاتے رہیں، اس سے بنتا کیا ہے؟ وقت سے پہلے سکیم بنانی
چاہیے تاکہ سال کے آخر میں ہم اس کا نتیجہ دیکھ سکیں۔عجیب بات یہ ہے کہ کسی ناظر اور وکیل نے میرے
سامنے اپنے محکمہ کے لئے کوئی سکیم پیش نہیں کی۔میں آج خطبہ کے ذریعہ انہیں پھر توجہ دلاتا ہوں کہ وہ قوم کے لیڈر سمجھے جاتے ہیں، وہ قوم کے راہنما
سمجھے جاتے ہیں، وہ قوم کے ماں باپ سمجھے جاتے ہیں۔اور جس قوم کے لیڈر، راہ نما اور ماں باپ اپنے فرائض
سے غافل ہوں، اس کی ترقی میں جو روکیں پیدا ہوسکتی ہیں، ان کا اندازہ تم خود لگا سکتے ہو۔باپ بننا آسیان امر
نہیں۔کیا آپ نے دیکھا نہیں کہ ایک باپ جس کے دو تین بیٹے ہوتے ہیں، اسے کتنی تکلیف ہوتی ہے؟
اسے ان کے کھلانے کا فکر ہوتا ہے، ان کے پلانے کا فکر ہوتا ہے، ان کے لباس کا فکر ہوتا ہے۔لیکن ہمارے
268

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد سوم
خطبه جمعه فرموده 08 فروری 1952ء
ناظر اور وکلا ء گولاکھوں لاکھ کے باپ ہیں۔ان کے اندر جو فکر اور مستعدی ہونی چاہیے، وہ بہر حال اس باپ
کے مقابلہ زیادہ ہونی چاہیے، جس کے چار پانچ بچے ہیں۔لیکن عملاً یہ ہوتا ہے کہ غالباً وہ پنجابی کی اس ضرب
المثل پر عمل کرتے ہیں کہ چڑھیا سوتے لتھا ہو۔یعنی جس شخص پر سوروپے قرض ہو جاتا ہے تو وہ بے فکر ہو جاتا
ہے کہ اب یہ قرض اترے گا نہیں۔اسی طرح غالباً ہمارے ناظر اور وکیل بھی سمجھتے ہیں کہ چار، پانچ بچے
ہوں تو فکر بھی ہو لیکن ہمارے بچے تو اب لاکھوں ہو گئے ہیں، اب فکر کی ضرورت ہی کیا ہے؟
کیا ہمارے ناظروں اور وکلاء نے کبھی یہ غور بھی کیا ہے کہ ناظر یا وکیل بننا کتنی بڑی عزت کی
بات ہے؟ کسی شخص کو اگر ایک منظم قوم کا لیڈر بنے کا موقع مل جائے تو اس کی سات پشتوں کو اگر چوہڑوں
کی طرح بھی کام کرنے کا موقع ملے تو وہ اسے اپنے لئے قابل فخر سمجھیں گے۔دنیا میں کس طرح لوگ لیڈر
بننے کی کوشش کرتے ہیں۔مسلم لیگ میں دیکھو کتنی تفرقہ بازی ہے۔مولوی لوگ ایک دوسرے سے دست و
گریبان ہیں۔وہ ایک دوسرے کے گلے کا ہار بنے ہوئے ہیں۔یہ صرف اسی چیز کے لئے ہے، جو تمہیں
مفت مل گئی ہے۔کیا یہ بے قدری اس لئے ہے کہ تمہیں یہ لیڈری مفت مل گئی ہے؟ اگر تم کسی اور جماعت
میں ہوتے تو لیڈری حاصل کرنے کے لئے تمہیں ہزاروں منصوبے کرنے پڑتے ، ہزاروں جھوٹ بولنے
پڑتے اور قسم قسم کی دھوکہ بازیاں کرنی پڑتیں کہ کسی طرح تم دوسروں کو گرا ؤ اور خود آگے آؤ۔اور اگر تم ان کے
منصوبوں ، جھوٹوں اور دھوکہ بازیوں کے نتیجہ میں کامیاب ہو جاتے تو اس قوم کے لیڈر بن جاتے۔لیکن
ساتھ ہی شیطان بھی بن جاتے۔پس ایک لیڈری شیطان بن کر ملتی ہے اور ایک لیڈری خدا تعالیٰ کے فضل
کے نتیجہ میں حاصل ہوتی ہے۔ان دونوں میں کتنا فرق ہے؟ دنیا میں ایسے خوش قسمت لوگ تھوڑے ہوتے
ہیں، جن کو فریب ، دھوکہ بازی اور منصوبہ بازی کے بغیر لیڈری مل جائے۔بعض لوگ قوم کی خدمت کرتے
ہیں اور اس طرح آگے آجاتے ہیں۔مثلاً سرسید علی گڑھی ، مولانا محمد علی جوہر، میاں فضل حسین اور قائد اعظم
محمد علی جناح ، سراقبال۔یہ وہ لوگ تھے، جن کو تمام مسلمان جانتے ہیں۔انہوں نے اپنی ذاتی اغراض کے
لئے کوئی کام نہیں کیا بلکہ محض قوم کی خدمت کی نتیجہ یہ ہوا کہ خدا تعالیٰ انہیں آگے لے آیا۔مگر ایسے لوگ بہت
تھوڑے ہوتے ہیں۔ورنہ چھوٹی چھوٹی انجمنوں تک میں ہزاروں ریشہ دوانیاں ہوتی ہیں کہ کسی طرح کوئی
خاص پارٹی آگے آجائے۔اور غرض یہ ہوتی ہے کہ زید یا بکر اس انجمن کے لیڈر بن جائیں ہسیکرٹری بن
جائیں یا انہیں کوئی اور عہدہ مل جائے۔ایسے آدمی جنہوں نے قوم کی خدمت کی اور آگے آئے ، وہ کروڑوں
کی جماعت میں درجنوں اور بیسیوں کے اندر ہی رہ جاتے ہیں۔لیکن ہماری جماعت میں بغیر کسی قسم کے
دھوکہ، فریب اور منصوبہ کے آپ ہی آپ نظام کے ماتحت کچھ لوگ اوپر آ جاتے ہیں اور جماعت کی باگ
269

خطبہ جمعہ فرمودہ 08 فروری 1952ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ان کے ہاتھ میں آجاتی ہے۔ان کی زندگیوں میں تو ایک تغیر ہونا چاہیے تھا۔جس طرح خدا تعالیٰ نے ان
سے سلوک کیا ہے اور انہیں بلا استحقاق قوم کا لیڈر بنا دیا ہے، اسی طرح ان کا بھی فرض ہے کہ وہ ایسے لیڈر
بنیں، جن کی مثال دنیا میں ملنی مشکل ہو۔ان کے کام اپنے نفس کی خاطر نہیں ہونے چاہیں بلکہ ان کے
کردار، ان کے افعال، ان کے اخلاق اور ان کے طریق خالصہ مذہب کے لئے وقف ہوں۔اور جب کسی
کی زندگی خالصہ کسی مذہب یا جماعت کے لئے ہو جاتی ہے تو اس کے عمل میں دیوانگی پیدا ہو جاتی ہے۔وہ
ڈاک خانہ بن کر نہیں رہ جاتا کہ چند خطوط کا جواب دے دیا اور سمجھ لیا کہ بڑا کام کیا ہے۔بلکہ ایسا شخص رات
دن سکیمیں سوچتا ہے کہ کس کس طرح میں اپنی قوم کو اونچا کروں ، جس کی وجہ سے اسے عزت ملی ہے؟
حقیقت یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی خاطر جو خدمات کی جاتی ہیں ، وہ پے در پے نفع لاتی ہیں۔ان کی یہ خدمت بھی
بلا معاوضہ نہیں ہوتی۔فرض کر و جماعت تین لاکھ کی ہے اور وہ قربانی کرتے ہیں اور تعداد تین لاکھ سے چھ
لاکھ ہو جاتی ہے۔تو انہوں نے صرف قوم کی خدمت نہیں کی ، انہوں نے اپنی خدمت بھی کی ہے۔وہ پہلے
تین لاکھ کے لیڈر تھے ، اب چھ لاکھ کے لیڈر ہو گئے۔اگر وہ اور قربانی کریں اور تعداد بارہ لاکھ ہو جائے تو یہ
خدمت اسلام کی بھی ہوگی مگر ساتھ ہی اپنی خدمت بھی ہوگی۔کیونکہ کل وہ چھ لاکھ کے لیڈر تھے تو آج وہ
بارہ لاکھ کے لیڈر بن گئے ہیں۔غرض ان کے اندر ایسی دیوانگی ہونی چاہیے، جو دوسری قوموں میں نہ ملے۔لیکن ہمیں نظر آتا ہے کہ یورپین قوموں میں کسی قدر دیوانگی پائی جاتی ہے۔اگر چہ اتنی نہیں ، جتنی اسلام
چاہتا ہے۔لیکن ہمارے ناظر اور وکلاء پوسٹ آفس سے بن جاتے ہیں کہ خط آیا اور اس کا جواب دے دیا۔میں ایک دفعہ ان
کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ اپنے فرائض کو سمجھو۔تم نے بہت بڑا کام کرنا ہے تمہاری
ذمہ داریاں بہت زیادہ ہیں۔تم اس دن کو یاد کرو، جب تم خدا تعالیٰ کے سامنے پیش ہو گے تو کیا کہو گے کہ تم
کس استحقاق کے ماتحت لیڈر بنے ؟ مسلم لیگ کی کتنی طاقت ہے لیکن دیکھ لو لیگ کی اخباروں میں پرائم
منسٹر اور دوسرے وزراء پر کس طرح پھبتیاں اڑائی جاتی ہیں۔لیکن تم جماعت کے نظام میں کس طرح محفوظ
ہو۔اس لئے نہیں کہ تم مکمل ہو بلکہ اس لئے کہ جماعت تم پر پھبتیاں اڑانے کی اجازت نہیں دیتی۔وہ
تمہاری عزت کی اتنی حفاظت کرتی ہے، جتنی دوسری جماعتیں نہیں کرتیں۔یہ بھی ایک بہت بڑا احسان
ہے۔اگر تم اس احسان کو ہی سمجھو تو تمہاری کام کی روح کئی گنا تیز ہو جائے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 17 فروری 1952ء)
270

آج 10 میں سے 10 باقی