تبلیغ ہی بجٹ کے خسارے کو پورا کرنے کا ایک طبعی ذریعہ ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 18 اپریل 1952ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 اپریل 1952ء
تبلیغ ہی بجٹ کے خسارے کو پورا کرنے کا ایک طبعی ذریعہ ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 18 اپریل 1952ء۔۔۔۔اس سال ہماری مجلس شوری ہوئی۔ہم نے غور کیا اور اس غور کے نتیجہ میں ہم اس بھیانک
حقیقت سے آگاہ ہوئے کہ صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید دونوں ہی ایسے خطرناک مالی تنگی کے دور سے
گزر رہی ہیں کہ اگر اس کا علاج نہ ہوا تو آئندہ ترقی تو الگ رہی ، ہمیں گزشتہ کام کو بھی بند کرنا پڑے گا۔اس
کی اصلاح کی کوئی تدبیر کرنی چاہیے۔ہم نے لپیٹ لپاٹ کر اس سال کے بجٹ کو پورا کیا ہے۔مگر نہ تو اس
قسم کا پٹا لپٹایا اور گھڑا گھڑایا بجٹ قومی زندگی کو برقرار رکھ سکتا ہے اور نہ کسی قوم کا آئندہ بجٹ وہی رہ سکتا
ہے، جو گزشتہ سال تھا۔ہماری جماعت ابھی ابتدائی حالت میں سے گزر رہی ہے ، ہمارا نظام ابھی ادھورا
ہے، ہم ابھی اپنی زندگی کے اتنے سال نہیں گزار چکے کہ ہمارے کارکنوں میں سے نصف حصہ ابتدائی
تنخواہیں لیتا ہو اور نصف حصہ انتہائی تنخواہیں لیتا ہو۔ہمارے اکثر کارکن ابتدائی تنخواہیں لے رہے ہیں۔واقفین ہیں تو ان کے بچے ہونے والے ہیں ، دوسرے کارکن اور ملازم ہیں تو انہیں ترقیات ملنے والی ہیں۔اس لئے اگر آج ہمارا سوروپے میں گزارہ ہو جاتا ہے تو پانچ ، دس سال کے بعد ڈیڑھ ، دوسور و پہیہ میں ہوگا۔بغیر اس کے کہ ہم اپنا کام بڑھائیں یا کوئی نیا مشن یا سکول کھولیں۔ہمارا سالانہ بجٹ بوجہ سالانہ ترقیات اور
واقفین کی اولا د اور شادیوں کے بڑھے گا۔باقی رہ ترقی کے روکنے کا سوال سو یہ بھی نہیں ہوسکتا۔" پس تمہیں اپنے اندر فکر کرنے کا مادہ پیدا کرنا چاہئے۔تمہیں ان مشکلات کا مقابلہ کرنے
کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔یہی حال تحریک جدید کا ہے۔تحریک جدید نے بھی 82 ہزار روپیہ قرض لے کر
اس سال کا بجٹ پورا کیا ہے۔تحریک جدید پر بھی لاکھوں روپیہ کا قرض ہے۔میں نے ساڑھے دس لاکھ
روپیہ کے قرضہ کا اندازہ لگایا ہے۔پھر انہوں نے اپنا کام بھی چلانا ہے۔تحریک جدید کا کام اگر چہ زیادہ اہم
ہے۔مگر ہمیں دوسرے ممالک میں لڑائی ، بحث مباحثہ اور شورش کا مقابلہ زیادہ نہیں کرنا پڑتا۔امریکہ،
انگلینڈ، جاپان وغیرہ بڑی بڑی طاقتیں ہیں، جن کی طرف ہمیں توجہ کرنی چاہئے۔پھر عرب ہے، جو ہمارا
مذہبی مرکز ہے، اس کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے۔لیکن چونکہ جس قسم کا بحث مباحثہ، تبادلہ خیالات اور
لڑائی یہاں ہے، وہ دوسرے ملکوں میں نہیں۔اس لئے ہم وہاں زیادہ مبلغ رکھنے پر مجبور نہیں ہیں۔271

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 اپریل 1952ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
میں نے تحریک جدید میں اس سال یہ قانون تو رکھ دیا ہے کہ اس سال کوئی نیامشن نہ کھولا
جائے۔لیکن جہاں ہم پہلے مشن کھول چکے ہیں، اگر ہم حالات کے لحاظ سے اس بات پر مجبور ہو جائیں کہ
وہاں
اور مبلغ بھیجیں تو کچھ نہ کچھ خرچ بڑھے گا۔پھر واقفین کی اولا د بڑھ جانے سے بھی کچھ خرچ بڑھے
گا۔اس سال تھیں کے قریب واقفین فارغ کئے گئے ہیں۔انہیں فارغ کرنے کے بعد بھی تحریک جدید پر
82 ہزار روپیہ کا قرض ہے۔ان کو شامل کر لیا جائے تو ایک لاکھ، دس ہزار روپیہ کا خسارہ تھا، جو ہمیں قرض
لے کر پورا کرنا پڑتا۔میں نے جو کمی کی ہے ، وہ چالیس ہزار روپیہ کی ہے۔اور اس سے پہلے مجلس تحریک
جدید بھی 60-50 ہزار روپیہ کی کمی کر چکی تھی۔اور پھر پچھلے سال کا قرض بھی تھا۔گویا ایک لاکھ تمہیں ہزار
روپیہ کی کمی ہے، جو اس سال تحریک جدید کے بجٹ میں کی گئی ہے۔پھر موجودہ حالت میں جو کٹوتی کی گئی
ہے، یہ بڑھے گی بھی۔اور اگر تحریک جدید کی مالی حالت یہی رہی تو اگلے سال ایک لاکھ، چار ہزار روپیہ
قرض لے کر گزارہ کرنا پڑے گا۔اور اگر اگلے سال بھی تحریک جدید کی مالی حالت یہی رہی تو ایک لاکھ ،
انتیس ہزار روپیہ لے کر گزارہ کرنا پڑے گا۔اور اگر اس سے اگلے سال بھی مالی حالت یہی رہی تو ایک لاکھ ،
پچپن ہزار روپیہ قرض لے کر گزارہ کرنا پڑے گا۔پھر اتنا قرض ہو جائے گا، جو برداشت نہیں ہو سکے گا۔بشرطیکہ ہم اپنی مالی حالت سدھار لیں۔یہ کمیاں اس طرح دور کی جاسکتی ہیں کہ اول ہم اس کا طبعی ذریعہ
اختیار کریں اور وہ تبلیغ ہے۔اس طرح جوں جوں ہمارا کام بڑھے گا ، جماعت کی تعداد بھی بڑھتی جائے گی۔اور جوں جوں جماعت کی تعداد بڑھتی جائے گی، چندہ زیادہ آئے گا۔اگر جماعت کی تعداد 35-30 ہزار
سالانہ بڑھنی شروع ہو جائے تو اس کے معنی یہ ہوں گئے کہ دو تین لاکھ روپیہ کی آمد صدر انجمن احمدیہ کی بڑھ
سکتی ہے اور تحریک جدید کی بھی آمد ایک لاکھ روپیہ تک بڑھ سکتی ہے۔پس کمیوں کو دور کرنے کا اصل طریق یہی ہے کہ تبلیغ کی جائے۔ہم اس طریق کو اختیار نہ کرنے
کی وجہ سے کمزور ہورہے ہیں۔جب تک کام ہوتا ہے ، لوگ غافل ہو جاتے ہیں۔وہ یہ سوچتے نہیں کہ ہمارا
اصل کام دنیا میں احمدیت کو پھیلانا ہے۔جس غریب کو مرکز میں دکان بنانے کا موقع مل جاتا ہے یا جس
شخص کو فیس معاف ہو جانے کے بعد اپنے بچے کو پڑھانے کا موقعہ مل جاتا ہے، کتا بیں مفت مل جاتی ہیں یا
وظیفہ مل جاتا ہے تو وہ سمجھتا ہے کہ میں نے اپنا کام پورا کر لیا ہے۔حالانکہ احمدیت اس بات کا نام نہیں کہ کسی
کے بچے کی کتابیں خریدنے کے لئے پیسے مل جائیں یا اسے وظیفہ مل جائے یا باہر سے مارکھا کر کوئی یہاں آ
جائے اور یہاں آکر دکان کھول لے۔جو شخص ان چیزوں کو سامنے رکھ کر خوش ہو جاتا ہے، وہ نہ احمدی ہوتا
272

ٹریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 اپریل 1952ء
ہے اور نہ وہ احمدی بن کر زندہ رہے گا اور نہ احمدی بن کر مرے گا۔وہ شخص دھو کہ میں ہے، وہ احمدیت کو سمجھتا
نہیں۔اسے صرف وہم ہو گیا ہے کہ وہ احمدی ہے۔ہماری اصل غرض احمدیت کا پھیلانا ہے اور یہ اسی وقت
ہوسکتا ہے، جب ہم مجنونانہ تبلیغ کریں۔اگر ہماری جماعت ابتداء میں 25-30 ہزار سالانہ کی تعداد میں بڑھنا شروع کر دے تو لازمی طور
پر دو، تین لاکھ روپیہ کا بجٹ ابتداء میں بڑھے گا۔اور پھر اسی طرح جب جماعت بڑھے گی تو بجٹ اور زیادہ
ترقی کر جائے گا۔اب تو جماعت کے افراد اپنی اپنی جگہ پر بیٹھے ہیں اور اس بات کا نام ترقی رکھ لیتے ہیں کہ
دشمن انہیں ان کے جتھے میں مارتا نہیں۔حالانکہ اس سے احمدیت کا کوئی واسطہ نہیں۔اس سے اتر کر یہ چیز
ہے کہ ست افراد کو بیدار کیا جائے اور ان سے بقائے وصول کئے جائیں۔عام اندازے کے مطابق ہماری
جماعت کی تعداد پاکستان میں اڑھائی لاکھ ہے۔اور اگر ہم اوسط چندہ 8 روپے سالانہ فی فرد بھی رکھیں تو
عام اندازے کے مطابق ہمارا سالانہ چندہ ہیں لاکھ روپیہ بنتا ہے۔لیکن صدرا انجمن احمدیہ کا چندہ صرف
آٹھ لاکھ روپیہ سالانہ ہے اور اگر اس میں تحریک جدید کا چندہ بھی ملالیا جائے تو یہ بارہ لاکھ روپیہ سالانہ بن
جاتا ہے۔گویا عام اندازے کے مطابق بھی ہما را چندہ آٹھ لاکھ روپیہ کم رہتا ہے۔اگر ہم کمزوروں کو بیدار
کریں اور ان سے چار لاکھ روپیہ بھی وصول کر لیں تو صدرانجمن احمدیہ کو تین لاکھ روپیہ کی بچت ہو جاتی
ہے۔اور اگر اس کا چوتھا حصہ بھی تحریک جدید کول جائے تو اس کا 82 ہزار کا خسارہ نفع میں بدل جاتا ہے۔گویا اس طرح صدر انجمن احمدیہ کا پونے دولاکھ روپیہ کا خسارہ سوالاکھ روپیہ کے نفع میں بدل جاتا ہے۔اور
تحریک جدید کا اس ہزار روپیہ کا خسارہ میں ہزار روپیہ کے نفع میں بدل جاتا ہے۔گویا ہم اس آٹھ لاکھ روپیہ
میں سے۔۔۔لاکھ روپیہ بھی وصول کریں اور پھر تبلیغ کے ذریعہ جماعت کو بڑھا ئیں تو صدرانجمن احمدیہ کا
چار، پانچ لاکھ روپیہ اور تحریک جدید کو ڈیڑھ ، دولاکھ روپیہ کی آمد ہو جاتی ہے۔اور قرض بھی آسانی سے اتارا
جاسکتا ہے۔بلکہ کچھ رقم ریز روفنڈ میں بھی رکھی جاسکتی ہے۔اور اس طرح تبلیغ کو پھیلایا جاسکتا ہے۔بجٹ کمیٹی کی طرف سے کی بھی تھی کہ چندے بڑھا دیئے جائیں کر دیا تھا۔کیونکہ اس کا
صرف یہ اثر ہوتا کہ جو شخلصین پہلے ہی چندے دے رہے ہیں ، وہی اور زیادہ بار کے نیچے آجاتے۔16 آنہ
میں سے پہلے ہی چندہ عام کے ذریعہ ایک آنہ لے لیتے ہو اور وصیت کے ذریعہ ڈیڑھ آنہ لے لیتے ہو۔اور
اگر ہم اس طرح کریں کہ 16 آنہ میں سے نصف بطور چندہ لے لیں تو ہم چھ، سات آنے اور چندہ لے سکتے
ہیں۔فرض کروہ مخلصین چندہ بڑھا بھی دیں تو موجودہ بجٹ چھ گنا بڑھ جائے گا۔اور اگر ہمارا بجٹ اتنی
273

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 اپریل 1952ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
مقدار میں بڑھ جائے تب بھی دنیا کو فتح کرنے کا ارادہ رکھنے والی قوم کا یہ بجٹ ، ایک جنسی والی بات ہوگی۔فرض کرو تم نے آٹھ آنے فی روپیہ چندہ مقرر کر دیا اور لوگوں نے اس حساب سے چندہ بھی دے دیا تو بجٹ
چھ گنا بڑھ جائے گا اور اس طرح ہمیں 48 لاکھ روپیہ آ جائے گا۔لیکن کیا کسی کے ذہن میں بھی یہ چیز آسکتی
ہے کہ 48لاکھ روپیہ سے دنیا فتح ہو جائے گی ؟ بڑے بڑے شہروں کی میونسپلیوں کی سالانہ آمد نہیں بھی 48
لاکھ روپیہ سے زیادہ ہوتی ہیں۔کلکتہ اور بمبئی کی میونسپلٹیوں کی سالانہ آمد نہیں ڈیڑھ کروڑ روپیہ تک ہیں۔لیکن
وہ اس ڈیڑھ کروڑ روپیہ سے شہر کا پاخانہ بھی نہیں اٹھا سکتیں۔پھر تم 48لاکھ روپیہ میں دلوں کا گند کیسے اٹھا سکتے
ہو؟ صحیح طریق یہی ہے کہ پہلے تم اپنے بجٹ کو دس لاکھ تک لے جاؤ ، پھر تم اپنے بجٹ کو پچاس لاکھ تک لے
جاؤ، پھر تم اپنے بجٹ کو ایک کروڑ تک لے جاؤ، پھر تم اپنے بجٹ کو دس کروڑ تک بنادو۔غرض جتنی دنیا ہے۔اس کی ترقی کے ساتھ ساتھ ہمیں روپے بھی چاہیں۔زیادہ نہیں تو دنیا کی آبادی دوارب ہے، اگر اتنی
مقدار میں ہی روپیہ لیا جائے تو کیا 8 آنے فی روپیہ چندہ لگانے سے ہمیں دوارب روپیل جائے گا؟
پس تبلیغ ہی ایک طبعی ذریعہ ہے، جس کے ذریعہ ہم اپنے خسارے کو پورا کر سکتے ہیں۔تم چندہ
میں زیادتی کر کے کمزورں کی روح کو توڑ سکتے ہو تم مخلصین کے کاروبار تباہ کر سکتے ہو لیکن اپنے کام کو ترقی
نہیں دے سکتے۔تم اپنے کام
کو بھی ترقی دے سکو گے، جب ضرورتوں کے مطابق جماعت بڑھے بھی۔پھر دوسری چیز یہ ہے کہ تم اپنے بچوں
کی صحیح رنگ میں تربیت کرو، انہیں تعلیم دلواؤ ، ان کی ترقی کی
فکر کرو۔یہ چیز تبلیغ سے دوسرے نمبر پر تمہارے خزانہ کو بھرنے والی ہے۔میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں ، ورنہ ان کی حیثیت
پنچائتوں کی سی ہو جائے گی۔اور پنچائتیں چوڑھوں اور سانسیوں کی بھی ہوتی ہیں۔چھوٹی چھوٹی ریاستوں
کی آمد میں بارہ بارہ، تیرہ تیرہ لاکھ روپیہ سالانہ کی ہوتی ہیں۔مالیر کوٹلہ کی ریاست ہے۔یہ ریاست پندرہ،
ہیں میل کے قریب رقبہ کی ہے لیکن اس کا سالانہ بجٹ پندرہ لاکھ روپیہ کا ہے۔بہاولپور ریاست کا سالانہ
بجٹ پونے تین کروڑ روپیہ کا ہے۔خیر پور ریاست کا سالانہ بجٹ بھی پچاس ساٹھ لاکھ روپیہ کا ہے۔مگر کیا تم
سمجھتے ہو کہ دنیا کی ترقی اور اصلاح کے مقابلہ میں ان ریاستوں کے یہ بجٹ کوئی حیثیت رکھتے ہیں؟ ان کی
حیثیت کچھ بھی تو نہیں۔لیکن تمہارا بجٹ تحریک جدید اور صدرانجمن احمدیہ کو ملا کر بارہ لاکھ روپیہ کا ہے۔یہ تو
کوئی چیز بھی نہیں۔اس سے کوئی کام نہیں ہو سکتا ہے۔یہ بحث اس صورت میں کارآمد ہوسکتا ہے کہ ہر سال
جماعت اس قدر بڑھ جائے کہ بجٹ میں معتد بہ فرق پڑ جائے۔یعنی وہ بارہ لاکھ سے سترہ لاکھ بن جائے ،
274

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 اپریل 1952ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
سترہ لاکھ سے بیس لاکھ بن جائے، ہمیں لاکھ سے تمیں لاکھ بن جائے تمہیں لاکھ سے پینتالیس لاکھ بن
جائے ، پینتالیس لاکھ سے ساٹھ لاکھ بن جائے ،ساٹھ لاکھ سے نوے لاکھ بن جائے ، نوے لاکھ سے ایک
کروڑ یا دس کروڑ بن جائے اور اسی طرح بڑھتا جائے۔یہ اصل طریق ہے، ترقی کا۔اس کے سوا کوئی اور
طریق ترقی کا نہیں۔پس جہاں میں اس خطبہ کے ذریعہ باہر کی جماعتوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں ، وہاں ربوہ پر بہت
زیادہ ذمہ داری آتی ہے۔تمہیں اپنی اصلاح اور اپنے آپ کو اس بات کا اہل بنانے کی ضرورت ہے کہ فاتح
اور دنیا میں اسلام کا جھنڈا گاڑنے والے تم ہی ہو۔اگر تم محض دنیا کمانے کی خاطر یہاں آئے ہو تو تم سے
زیادہ ذلیل اور کوئی وجود نہیں۔تم بھگوڑے ہو، جو لڑائیوں سے ڈر کر یہاں آگئے ہو۔اور قرآن کریم یہ کہتا ہے
کہ جو شخص لڑائی سے بھاگ کر آجاتا ہے، وہ دوزخی بن جاتا ہے۔گویا تمہارے ربوہ آجانے کے یہ معنی ہیں،
تم نے اپنے آپ کو دوزخی بنالیا ہے۔لیکن اگر تم یہاں سپاہی کے طور پر آئے ہو، اگر تم اس لئے یہاں آئے ہو
که اشاعت و تبلیغ کا فن سیکھو تعلیم اور تربیت کا فن سیکھو تو تم وہ نمونہ بھی دکھاؤ۔تم اس نازک دور میں اپنی
اصلاح کرو۔مقامی افسر جلسے کریں اور یہاں کے رہنے والوں کی مکمل فہرست تیار کریں۔میں نے بعض
تحریکیں کی تھیں اور محلہ کے عہدیداروں نے لکھ یہ دیا کہ ہمارے محلہ کے چالیس افراد نے اس تحریک میں
حصہ لیا ہے۔حالانکہ مجھے کیا پتہ ہے کہ محلہ میں سو چندہ دینے والا ہے، جن میں سے چالیس افراد نے میری
تحریک میں حصہ لیا ہے؟ اگر تم ساتھ ہی یہ بھی لکھ دیتے کہ محلہ میں اتنے لوگ چندہ دینے والے ہیں، ان میں
سے فلاں فلاں اس تحریک میں حصہ لینا چاہتا ہے اور فلاں فلاں نہیں تو وہ فہرست صحیح ہو سکتی تھی۔تم ہر مرد اور
عورت کی ، جن کی عمر بارہ سال سے زیادہ ہے، فہرست بناؤ اور ان کی آمد کی تشخیص کرو۔پھر میں دیکھوں گا کہ
ربوہ میں سے کتنا اور چندہ وصول کرنے کی گنجائش ہے۔میرا خیال ہے کہ ابھی نصف کی اور گنجائش ہے اور 25
فی صدی کی گنجائش تو کہیں گئی ہی نہیں۔اگر تم پچیس فیصدی اور چندہ وصول کر لوتو تم باہر کی جماعتوں سے بھی
مطالبہ کر سکتے ہو۔اگر مقامی اور باہر کی جماعتوں کا چندہ 25 فیصدی اور بڑھ جائے تو تحریک جدید کو ایک لاکھ
اور صدرانجمن احمدیہ کو اڑھائی لاکھ روپیہ کی آمد ہوسکتی ہے اور قرضہ اتارنے کا راستہ کھل جاتا ہے۔پھر تم اولاد
کی اصلاح اور اس کی تعلیم و تربیت اور ترقی کی طرف توجہ کرو تو یہ آمد اور بھی بڑھ جائے گی۔پس میں سب سے پہلے ربوہ کی جماعت اور مقامی افسروں
کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ معقول وقت
کے اندر یعنی پندرہ سولہ دن کے اندر یا بیس دن کے اندر تمام افراد کے نام لکھ لیں۔پھر میں چیک کروں گا
275

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 اپریل 1952ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
کہ واقعی وہ فہرست صحیح ہے یا نہیں۔(ایک نامکمل فہرست اس عرصہ میں پیش ہوئی ، جب جرح کر کے واپس
کی گئی تو مقامی صدر نے اب تک رپورٹ نہیں کی۔) پھر جو آمد وہ تشخیص کریں گے، ہم انہیں چیک کریں
گے۔ہم سب کو بلائیں گے اور سب کے سامنے یہ دریافت کریں گے کہ یہ شخص اپنی سورو پیہ ماہوار آمد بتا تا
ہے، کیا یہ صحیح ہے؟ تم ان کی عورتوں سے پوچھو کہ ان کی آمد کیا ہے؟ اور تو الگ رہے، میرے اپنے بیٹے بھی
میرے نزدیک شرح کے مطابق چندہ نہیں دیتے کیونکہ ان کی صحیح نگرانی نہیں کی جاتی۔بہت سے لوگ ایسے
ہیں ، جن کی آمد ہے۔لیکن وہ اس آمد کے مطابق چندہ دیتے ہیں، جو انہیں صدر انجمن احمدیہ سے ہوتی
ہے۔پھر تاجر لوگ اپنی آمد کم بتاتے ہیں اور پھر بہت سے لوگ ایسے ہیں، جو چندہ دیتے ہی نہیں۔میری
اپنی رائے میں ربوہ کے چندہ میں 25 فیصدی اور ترقی کی جاسکتی ہے۔جب ربوہ کی جماعت چندہ میں 25
فیصدی اور ترقی کرلے گی تو ہم جماعت میں اعلان کریں گے کہ ہم نے اپنے آپ کو منظم کر لیا ہے، تم بھی
اپنی اپنی جماعت کو منظم کرو۔اس ذریعہ سے ہم موجودہ صدمہ سے بیچ سکتے ہیں اور اس خلیج سے پار ہو سکتے
ہیں، جس میں ہم گر رہے ہیں۔پھر اس کے بعد ہمیں موقع مل جائے گا کہ اپنی تبلیغ کو وسیع کریں اور اگلے
سال اس میں زیادتی کے لیے رقم جمع کریں۔میں صدرا انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنا خرچ نہ بڑھائیں۔محکمے جو
کچھ کہتے ہیں، وہ ان کے ساتھ چل پڑتے ہیں۔اصول یہ ہونا چاہئے کہ جو محکمہ شور مچاتا ہے کہ مجھے مزید
اخراجات کی ضرورت ہے، اس سے یہ کہا جائے کہ ہمارے پاس رقم نہیں ہم ہی بتاؤ ، ہم کس محکمہ کواڑا ئیں؟
اگر وہ کسی محکمے کا نام لے تو کہو پہلے اس کو منا لو۔اس طرح وہ آپس میں لڑتے رہیں گے اور ہمارا پیچھا چھوڑ
دیں گے۔در حقیقت جو محکمے شور مچاتے ہیں، وہ تمہارا ناک مروڑتے جاتے ہیں۔میں حیران ہوں کہ جب
انہیں نظر آتا تھا کہ اتنی مصیبت آرہی ہے تو انہوں نے پچھلے سال اس کا خیال کیوں نہ کر لیا؟ اگر وہ اس کا
پچھلے سال خیال کر لیتے تو اتنی مصیبت نہ ہوتی، جو اس سال پیش آئی ہے۔بجائے پونے دولاکھ روپیہ کی
کٹوتی ہونے کے ستر ، اسی ہزار روپے کی کٹوتی ہوتی اور ہمیں ایک دو سال اصلاح کے لئے مل جاتے۔ہم
اپنی تنظیم کے لئے چندہ بڑھاتے اور خطرہ سے نکل جاتے۔اب تو تم اتنے خطرناک حالات میں تھے کہ اگر
فائنس سٹینڈنگ کمیٹی کی اس طرف توجہ نہ جاتی اور اگر وہ بجٹ کے نقائص کو معلوم نہ کرتی اور بجٹ اس طرح
پاس ہو جا تا تو اگلے سال ہمارے بچنے کا کوئی ذریعہ ہی نہ تھا۔فائنٹس سٹینڈنگ کمیٹی نے وقت پر ہمیں
ہوشیار کر دیا کہ بجٹ غلط اندازے پر بنایا گیا ہے۔اور بتایا گیا ہے کہ بجٹ پورا ہے اور ہمیں کوئی خطرہ نہیں،
276

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 اپریل 1952ء
ہم روپیہ جمع کر رہے ہیں۔لیکن دراصل بجٹ خسارہ میں جارہا ہے۔پس فائنس سٹینڈنگ کمیٹی شکر یہ کی
مستحق ہے کہ اس نے وقت پر بتادیا کہ بعض حسابی غلطیوں کی وجہ سے بجٹ غلط بنا ہے اور اس کی اسی سال
اصلاح ہو گئی۔ہمیں اس احسان کی قدر کرنی چاہئے اور گڑھے میں گرنے سے پہلے ہمیں اپنی آنکھیں کھول
کر کوشش کرنی چاہیے کہ جب اللہ تعالیٰ نے ہمیں عذاب سے بچایا ہے تو ہم اس عذاب کو قربانی کے ذریعہ
بالکل دور کر دیں اور اس کی بجائے خدا تعالیٰ کی رحمت اور اس کے فضل کو کھینچیں۔مطبوعه روزنامه الفضل 27 مئی 1952ء)
277

آج 10 میں سے 10 باقی