نوجوان اپنے فرائض منصبی اور قومی ذمہ داریوں کی طرف توجہ کریں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 21 نومبر 1952ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 21 نومبر 1952ء
نوجوان اپنے فرائض منصبی اور قومی ذمہ داریوں کی طرف توجہ کریں
22
خطبہ جمعہ فرمودہ 21 نومبر 1952ء
اب میں نوجوانوں کو خطاب کر کے انہیں اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے فرائض منصبی
اور قومی ذمہ داریوں کے ادا کرنے کی طرف توجہ کریں۔ان کے ماں باپ بھی اس وقت میرے مخاطب
ہیں۔قومی زندگی نوجوانوں کی ترقی کے ساتھ وابستہ ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ جس وقت احرار کا فتنہ
1934ء میں شروع ہوا تھا، اس وقت نہ معلوم کیا حالات تھے، جن کی وجہ سے جماعت میں اتنی بیداری پیدا
ہوئی کہ سینکڑوں نو جوانوں نے زندگیاں وقف کیں؟ اور پھر ایسے حالات میں اپنی زندگیاں وقف کیں، جو
آج کل کے حالات سے بالکل مختلف تھے۔آج کل تو واقفین کے گزارے ایک حد تک معقول ہیں۔لیکن
اس وقت جو گزارے دیئے جاتے تھے، وہ بہت قلیل تھے۔لیکن اس کے باوجود سینکڑوں نو جوانوں نے اپنی
زندگیاں وقف کیں۔اب جو نو جوان باہر جاتے ہیں، انہیں علاوہ مکان اور دوسرے ضروری اخراجات کے
گیارہ پونڈ ماہوار دیئے جاتے ہیں۔اگرچہ پونڈ کے علاقوں میں گیارہ پونڈ بھی بہت کم ہیں مگر پھر بھی مبلغ کو
مکان کے اخراجات ، پانی کے اخراجات بجلی کے اخراجات وغیرہ علاوہ مل جاتے ہیں۔لیکن اس وقت ہم
انہیں اس سے بھی کم اخراجات دیتے تھے اور بعض اوقات تو کچھ بھی نہیں دیتے تھے۔بلکہ کہتے تھے جاؤ اور
کام کرو۔بعض اوقات چھ ، سات پونڈ دے دیتے تھے اور کہتے تھے اس رقم سے مکان ، پانی ، خوراک اور بجلی
وغیرہ کا انتظام کرو۔لیکن اس زمانہ میں جب احمدیت کے خلاف پہلے سے بھی زیادہ شدید مخالفت اٹھی اور احمدیت
سے محبت رکھنے والوں کے دل میں یہ خطرہ پیدا ہو گیا کہ اب دین کی حالت نہایت نازک ہے، مجھے
جماعت کے نوجوانوں میں وہ بیداری نظر نہیں آئی، جو پہلے ان میں پیدا ہوئی تھی۔احرار کے پہلے فتنہ کے
وقت تو یہ حالت تھی کہ اسے دیکھ کر سینکڑوں نوجوانوں نے زندگیاں وقف کر دیں۔لیکن اس شورش کے
وقت میں، میں دیکھتا ہوں کہ سینکڑوں نوجوانوں کا زندگیاں وقف کرنا تو ایک طرف رہا، درجنوں نوجوانوں
نے بھی زندگیاں وقف نہیں کیں۔بلکہ ہفتہ، دو ہفتہ میں ایک آدھ درخواست ایسی آجاتی ہے کہ مجھے وقف
281

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 21 نومبر 1952ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
سے فارغ کر دیا جائے کیونکہ میں تکالیف کو برداشت نہیں کر سکتا۔میں سمجھتا ہوں کہ ایسے حالات میں ایسے
شخص کا ایمان کوئی ایمان نہیں۔اس وقت اس کے لئے دو ہی راستے کھلے ہیں یا تو اپنی جان کی قربانی دے
کر دین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اور یا مرتد ہو جانا۔دشمن اسے اس سے ورے نہیں چھوڑتا۔دشمن اس دنیا
میں اسے ان دو چیزوں میں سے ایک چیز ضرور دے گا۔یا تو وہ اسے مرتد کر دے گا اور یا اسے موت دے
گا۔اور جب ارتداد اور موت ایک طرف ہوں تو مال اور جان کی قیمت ہی کیا رہ جاتی ہے۔انسان سمجھتا ہے
کہ چلو جہاں دین سلامت رہتا ہے، وہیں چلو، میں اپنی جان کی قربانی دے دیتا ہوں۔دنیوی جنگوں کے
موقع پر لاکھوں لاکھ لوگ اپنی جانیں پیش کر دیتے ہیں۔33
پس جب ہمیں اتنی بڑی قربانیاں نہیں کرنی پڑتیں ، جو پہلوں کو کرنی پڑیں یا اب بھی بعض
قومیں کر رہی ہیں تو کیا وجہ ہے کہ ہم قربانی کرنے میں پس و پیش کریں؟ یہ یقیناً ہماری کمزوری کی علامت
ہے۔پھر جو لوگ قربانی پیش کرتے ہیں، انہیں بھی دیکھتا ہوں کہ وہ بھی کمزوری دکھاتے ہیں۔انسان کو کم از
کم کسی ایک طرف تو ہونا چاہیے۔انسان یا تو خدا تعالیٰ کا ہور ہے یا دنیا کا ہور ہے۔ہمارے ہاں پنجابی میں
کہاوت ہے کہ یا توں اس دے لڑ لگ جایا اس دے لڑ لگ جا۔یہ ایک محاورہ ہے، جس کے معنی یہ ہیں کہ
تو کسی کے دامن سے وابستہ ہو جا۔کیونکہ دنیا میں عزت اسی کی ہوتی ہے، جو کسی کے دامن سے وابستگی رکھتا
ہے۔یا تو خدا تعالیٰ کے دامن سے وابستہ ہو جا اور یادنیا کا دامن پکڑ لے۔یہ نہیں کہ تو کسی کے دامن سے
بھی وابستہ نہ ہو۔میں نے بار ہا نو جوانوں
کو توجہ دلائی ہے کہ وہ اپنی تعلیم کی طرف توجہ کریں۔وہ ان باتوں کو نہ
دیکھیں کہ فلاں قسم کی تعلیم حاصل کرنے سے انہیں فلاں محکمے میں ملازمت مل جائے گی۔حقیقت تو یہ ہے
کہ انہیں یہ خیال بھی نہیں کرنا چاہیے کہ انہیں کوئی ملازمت مل جائے گی۔کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ جس ملک کا
بھی تمدن اعلیٰ ہے، اس کے کاریگر اور دوسرے پیشہ ور، ملازموں کی نسبت زیادہ مرفہ الحال ہوتے ہیں۔آبادی کا بہت تھوڑ ا حصہ ملازموں کا ہوتا ہے، زیادہ حصہ دوسرے لوگوں کا ہوتا ہے“۔وو
پس ہمارا دنیوی حصہ بھی بہت کمزور نظر آتا ہے۔میرے نزدیک جتنے لوگوں کی حکومت کو
ضرورت ہے، ان کے علاوہ دوسرے لوگوں کو خود آزاد پیشوں کے ذریعہ روزی کمانے کی طرف توجہ کرنی
چاہیے۔اس سے ملک کو ترقی حاصل ہوگی۔وو۔۔۔۔پس ہمارے نو جوانوں
کو محنت کی عادت پیدا کرنی چاہیے۔282

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
33
اقتباس از خطبه جمعه فرمود ه 21 نومبر 1952ء
پس سمجھدار نو جوانوں کا کام ہے کہ وہ اپنے ملک کے حالات اور ماحول پر غور کریں اور
دیکھیں کہ ملک اور قوم کی ترقی کے کون سے ذرائع ہیں؟ ان ذرائع کو استعمال کریں تا ملک ترقی کرے۔ملک میں جو صنعتیں اور تجارتیں پہلے نہیں، ان کی طرف توجہ دی جائے۔اگر نو جوان اس طرف توجہ کریں تو
بے شک ابتداء میں وہ تکلیف بھی اٹھائیں گے لیکن آخر میں ایسے حالات پیدا ہو جائیں گے، جو ان کے
خاندان اور ملک کے لئے مفید ہوں گے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 14 دسمبر 1952ء)
283

آج 10 میں سے 10 باقی