تحریک جدید کی بنیاد انہی اصول پر ہے جن پر اسلام کی بنیاد ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 28 نومبر 1952ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 28 نومبر 1952ء
تحریک جدید کی بنیاد انہی اصول پر ہے، جن پر اسلام کی بنیاد ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 28 نومبر 1952ء۔۔۔اس کے بعد میں آج کا خطبہ شروع کرتا ہوں۔جو تحریک جدید کے انیسویں سال کے
متعلق ہے۔تحریک جدید 34ء میں شروع ہوئی۔1934 ء کے نومبر میں اس کا اعلان ہوا اور اب 1952ء
کا نومبر ہے۔گویا وعدوں کے لحاظ سے 18 سال ختم ہو گئے ہیں اور انیسواں سال شروع ہو گیا ہے۔اور
ادائیگی کے لحاظ سے اگلے سال نومبر تک انیسواں سال ختم ہو جائے گا۔تحریک جدید کی بنیاد در حقیقت انہی اصول پر ہے، جن پر اسلام کی بنیاد رکھی گئی ہے۔اسلام کی
بنیاد بھی اس بات پر رکھی گئی تھی کہ خدا تعالیٰ کے کلام کی تشہیر اور ترویج کی جائے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو
پیغام دیا ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم اس پیغام کو ساری دنیا تک پہنچائیں۔اگر ہم اس پیغام کو ساری دنیا تک
پہنچاتے ہیں تو دنیا اس پیغام سے غافل نہیں ہوگی اور لوگوں کو ایمان لانے کا موقع مل جائے گا۔اگر کسی شخص کو
کو خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچ جاتا ہے اور وہ ایمان نہیں لاتا تو ہماری ذمہ داری ختم ہو جاتی ہے اور اس کی ذمہ
داری شروع ہو جاتی ہے۔اور اگر اس تک خدا تعالیٰ کا پیغام نہیں پہنچتا تو ہماری ذمہ داری رہ جاتی ہے اور اس
کی ذمہ داری شروع نہیں ہوتی۔اللہ تعالیٰ ظالم نہیں۔وہ اس شخص پر گرفت کرتا ہے، جس پر حجت پوری ہو
جاتی ہے۔اگر ہم اس تک خدا تعالیٰ کے پیغام کو پہنچائیں گے تو حجت بھی پوری ہوگی اور اگر ہم اس تک خدا
تعالیٰ کا پیغام نہیں پہنچاتے تو اس پر حجت پوری نہیں ہو سکتی۔پس تحریک جدید کی بنیاد بھی اس بات پر ہے کہ اسلام کے نام کو روشن کیا جائے اور قرآن کریم کے
پیغام کو دنیا تک پہنچایا جائے۔اس غرض کو پورا کرنے کے لئے تحریک جدید کے ماتحت بیرونی دنیا میں مبلغ
بھجوائے گئے۔تحریک جدید کے جاری ہونے سے قبل صرف چند ممالک میں ہمارے مبلغ تھے۔ایک مبلغ
امریکہ میں تھا، ایک مبلغ انگلینڈ میں تھا، ایک شام میں تھا، افریقہ اور انڈونیشیا میں بھی ہمارے مبلغ تھے۔لیکن
تحریک جدید کے جاری ہونے کے بعد انڈونیشیا کے مبلغ کئی گنے زیادہ ہو گئے ، امریکہ کے مبلغ چار گنے زیادہ
بڑھ گئے ، ہالینڈ، جرمنی ، سپین، سوئٹزر لینڈ اور ایک عرصہ تک فرانس میں نئے مشن کھولے گئے۔اور اب خدا
تعالی کے فضل سے وہاں جماعتیں قائم ہیں اور دین سیکھنے کے لئے بعض طالب علم بھی یہاں آئے ہیں۔285
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 28 نومبر 1952ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
چنانچہ جرمن کے ایک نوجوان عبد الشکور کنزے اس وقت یہاں دین کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں تا
بعد میں وہ اپنے ملک میں اسلام اور احمدیت کی تبلیغ کر سکیں۔امریکہ سے بھی اس تحریک کے سلسلے میں ایک
نو جوان یہاں پہنچے ہیں اور وہ بھی دین کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ایک اور نوجوان کے متعلق بھی اطلاع
آئی ہے کہ وہ دین کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے ربوہ آرہے ہیں اور وہ غالباً جلسہ سالانہ تک یہاں پہنچ
جائیں گے۔اسی طرح جرمنی سے بھی اطلاع آئی ہے کہ ایک اور نو جوان دین کی تعلیم حاصل کرنے کے
لئے ربوہ آرہے ہیں۔اس سے قبل غیر ممالک کے طالب علم مرکز سلسلہ میں نہیں آئے تھے۔لیکن تحریک
جدید کے جاری ہونے کے بعد باہر سے بھی طلباء آنے شروع ہو گئے اور اب تمہیں کے قریب غیر ملکی طالب
علم ربوہ میں موجود ہیں۔چین کے طالب علم بھی ہیں، انڈونیشیا کے طالب علم بھی ہیں، برما کے طالب علم
بھی ہیں ،سیلون کے طالب علم بھی ہیں، سوڈان کے طالب علم بھی ہیں ، ایسے سینا کے طالب علم بھی ہیں ، شام
کے طالب علم بھی ہیں، جرمنی اور امریکہ کے طالب علم بھی ہیں، انگلینڈ کے طالب علم بھی ہیں ، سمالی لینڈ کے
طالب علم بھی ہیں اور ابھی مزید طلباء کے آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔آج بھی ایسے سینا سے ایک
نوجوان کا خط ملا ہے کہ وہ تعلیم دین کے حصول کی خاطر ربوہ آنا چاہتے ہیں۔اسی طرح سمالی لینڈ سے اطلاع
آئی ہے کہ وہاں سے بھی بعض اور طالب علم یہاں آ رہے ہیں۔گویا اس تحریک کے نتائج اس رنگ میں
ظاہر ہیں کہ بیرونی ممالک کے طلباء ، جن میں سے بعض واقف زندگی ہیں اور بعض واقف زندگی نہیں،
یہاں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آئے ہیں۔بے شک بعض نوجوان واقف زندگی نہیں، وہ اپنے طور پر تعلیم
حاصل کر رہے ہیں لیکن اگر وہ اخلاص سے دنیوی کا روبار کے ساتھ ساتھ اشاعت اسلام بھی کرتے رہیں تو
یہ بھی اسلام کی ایک بھاری خدمت ہو گئی۔بہر حال اس میں کوئی شبہ نہیں کہ باہر سے آنے والے نوجوان
سارے واقف زندگی نہیں۔کچھ واقف زندگی ہیں اور کچھ نہیں۔لیکن جو واقف زندگی نہیں ، وہ بھی ایسے
ممالک سے آئے ہیں، جن تک تحریک جدید سے قبل احمدیت کی تعلیم نہیں پہنچی تھی۔جب یہ نوجوان تعلیم
حاصل کرنے کے بعد اپنے ملکوں میں پہنچیں گے تو اسلام کی اشاعت کے نئے ذرائع نکل آئیں گے۔غرض تحریک جدید سے پہلے تو تین، چار مبلغ بیرونی ممالک میں تبلیغ کر رہے تھے لیکن تحریک جدید
کے اجراء کے بعد میرے خیال میں یہ مبلغ پچاس کے قریب ہو گئے ہیں۔گو یا دس گنے زیادتی ہوئی ہے اور
ابھی تو ابتداء ہے۔صاف بات ہے کہ جب تک مبلغ پیدا نہیں ہوں گے، اسلام کو ساری دنیا میں نہیں پھیلایا
جا سکتا۔میں ان کی موجودہ زیادتی کونہیں دیکھتابلکہ آئندہ کا نقشہ دیکھ رہا ہوں۔اس وقت تحریک جدید کا
286
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد سوم
ایک کالج قائم ہے۔اس میں سے آٹھ، دس مبلغ سالانہ نکلتے ہیں۔جن از خطبه جمع فرموده 28 نومبر 952
میں نصف تو صدرانجمن احمد یہ لے
لیتی ہے اور نصف تحریک جدید لے لیتی ہے۔اگر تحریک جدید اور صدرانجمن احمدیہ کو ملنے والے مبلغین کی
تعداد پانچ، پانچ بھی ہو تو اس کے معنی یہ ہیں کہ پچھلے انیس سال میں دس گنا مبلغ ہوئے ہیں۔اور اگلے انیس
سال میں ان کی تعداد میں گنے ہو جائے گی۔یعنی جو مبلغ ابتداء میں تھے، اس سے موجودہ مبلغین کی تعداد
اس وقت تک تمہیں گنے زیادہ ہو جائے گی۔کون کہہ سکتا ہے کہ جماعت آئندہ ترقی نہیں کرے گی ؟ اگر
جماعت اخلاص اور ارادے میں بڑھ جائے تو جامعة المبشرین کے فارغ ہونے والے طلباء کی تعداد
آٹھ ، دس نہیں رہے گی۔بلکہ ان کی تعداد پندرہ ہیں تک یا چالیس، پچاس تک بڑھ جائے گی اور اس
صورت میں آئندہ انیس سال کے بعد مبلغین تحریک جدید سے پہلے کے مبلغین سے تہیں گنے سے زیادہ
نہیں ہو جائیں گے۔بلکہ پچاس گنے یا سو گنے زیادہ ہو جائیں گے۔غرض تحریک جدید کے اجراء کے بعد نہ
صرف کئی ممالک میں نئے مشن قائم ہو گئے ہیں بلکہ زائد بات یہ ہوئی ہے کہ براہ راست ان ممالک سے
بعض طالب علم یہاں آئے ہیں اور وہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اپنی تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد وہ
اپنے اپنے ملک میں جا کر اسلام کی اشاعت کریں گئے“۔جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے، تحریک جدید کے اجراء سے پہلے کوئی مشنری کا لج نہیں تھا۔اب مشنری کالج کا اجراء ہو گیا ہے اور اس کالج سے ایسے نو جوان نکل رہے ہیں، جو پہلے طلباء سے علم میں
زیادہ ہیں۔میں یہ نہیں کہتا کہ وہ معیار کے عین مطابق ہیں۔ابھی ان کے لئے اخلاقی علمی اور دینی ترقی کی
بہت گنجائش ہے لیکن بہر حال وہ پہلوں سے زیادہ عالم ہیں۔پھر تحریک جدید کے اجراء سے پہلے ہمارے
پاس ایسے گریجوائٹ نہیں تھے، جو دینیات سے بھی واقف ہوں۔لیکن اب ایسے نوجوان موجود ہیں، جو
مولوی فاضل ہیں اور گریجوائٹ بھی ہیں یا بی اے ہیں اور آئندہ مولوی فاضل بن جائیں گے۔اور اس
قابل ہو جائیں گے کہ اگر وہ انگریزی دانوں کی مجلس میں جائیں اور وہ کہیں کہ یہ ملاں ملتے ہیں تو وہ کہہ سکتے
ہیں کہ ہم بھی تمہاری طرح انگریزی جانتے ہیں اور اگر مولویوں کی مجلس میں جائیں اور وہ کہیں کہ تم
انگریزی دان ہو تو وہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم مولوی فاضل بھی ہیں اور دین سے ہمیں واقفیت ہے۔گویا جو کچھ تم
جانتے ہو، وہ ہم بھی جانتے ہیں۔غرض تبلیغ اور اشاعت اسلام کی نئی راہیں کھل رہی ہیں اور کچھ عرصہ تک علم
دین اور علم دنیا میں جوخلیج حائل ہے، وہ پاٹ جائے گی اور اس پر ایسے پل بن جائیں گے، جن کے ذریعے
تمام اختلافات دور ہو جائیں گے۔287
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1952ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
تحریک جدید کے اجراء کے وقت اس میں یہ بات بھی شامل کی گئی تھی کہ ہمارے سارے
پروگرام سادہ ہوں۔ہم سادہ کپڑے پہنیں، سادہ خوراک استعمال کریں ، دعوتوں اور شادیوں میں سادگی
اختیار کریں۔کچھ عرصہ تک تو اس پر عمل ہوتا رہا لیکن اب اس میں ایک حد تک کمزوری پیدا ہوگئی ہے۔دراصل اس میں بعض باتیں اصلاح طلب تھیں۔مثلاً بعض بیمار ہوتے ہیں۔وہ بیمار ہونے کی وجہ سے اس
تحریک پر پوری طرح عمل نہیں کر سکتے یا بعض جگہوں پر ملکی رسم ورواج کے مطابق کھانے کی طرز ایسی ہوتی
ہے کہ ایک کھانے میں کفایت نہیں ہو سکتی۔مثلاً جب یہ تحریک شروع ہوئی تو مجھے بہار اور بنگال سے خطوط
آنے شروع ہوئے کہ ہمارے ہاں کھانے کا دستور ایسا ہے کہ ہم اس سکیم پر پوری طرح عمل نہیں کر سکتے۔وہاں چھوٹے چھوٹے گھروں میں بھی ایک دوکھانے تیار ہو جاتے ہیں۔مثلاً وہ لوگ ابلے چاول کھاتے
ہیں۔خشک چاول کو کھانے کے لئے اور اسے صحیح طور پر ہضم کرنے کے لئے کسی پہلی چیز کی ضرورت ہوتی
ہے۔وہ لوگ پتلی سی دال بنا لیتے ہیں اور اس سے چاولوں
کو تر کر لیتے ہیں۔لیکن وہ ہمیشہ اس سادہ دال سے
طاقت قائم نہیں رکھ سکتے ، اس لئے وہ تھوڑ اسا سالن بھی ساتھ پکا لیتے ہیں۔دال کے ساتھ خشکہ کو کھانے
کے قابل کر لیتے ہیں اور صحت کو برقرار رکھنے کے لیے تھوڑ اسا سالن بھی استعمال کر لیتے ہیں۔غرض کھانے
کے دستور کے مطابق چھوٹے چھوٹے گھر میں بھی دو ستم کا سالن تیار ہو جاتا ہے۔اب اگر یہ حکم دیا جائے کہ
وہ ایک سالن پکا ئیں تو اس کا یہ مطلب ہوگا کہ یا تو وہ صرف دال پر گزارہ کریں اور اس سے ان کی صحتیں
خراب ہوں گی اور یا پھر سالن پکائیں۔اگر وہ روزانہ سالن پکائیں گے تو اس پر خرچ زیادہ ہوگا۔پس
چاہئے تھا کہ ہم آہستہ آہستہ ان کی مشکلات کو دور کرتے اور انہیں ایسا بنا دیتے کہ وہ اس سکیم پر عمل کر سکتے۔اسی طرح بیمار اور بوڑھے ہیں ، ان کے لئے بھی ایک کھانے پر گزارہ کرنا مشکل ہے۔اس لئے چاہئے تھا
کہ ایسی تجاویز اختیار کی جاتیں کہ احمدی اپنی صحت اور قوت کو بھی برقرار رکھ سکتے اور پھر بھی سادہ رہتے۔لیکن چونکہ ان باتوں پر پہلے غور نہیں کیا گیا، اس لئے بعض لوگوں کے لئے یہ سکیم نا قابل عمل ہو گئی اور آہستہ
آہستہ وہ لوگ اس پر عمل کرنے میں کمزوری دکھانے لگے۔مگر ضرورت ہے کہ بعض طریق ایسے اختیار کئے جائیں کہ جماعت کے لوگ سادگی کی زندگی
بسر کریں۔اور اس کے لئے وقتاً فوقتاً غور ہوتار ہے۔مثلاً شادیوں اور بیاہوں پر ہم نے دعوتوں کو روک دیا
تھا۔بعض لوگ چوہدری ہوتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے لئے کوئی حکم نہیں۔میں بعض دعوتوں پر گیا تو
چوہدری قسم کے لوگوں نے چائے وغیرہ تیار کر دی۔میں نے چائے نہ پی۔اس پر آہستہ آہستہ ان لوگوں کو
288
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1952ء
نے بھی دعوتوں کو ختم کر دیا۔یہ دستو راب کم سے کم مرکز میں قائم ہو گیا ہے۔بہر حال کچھ چیزیں ایسی ہیں،
جنہیں جاری کرنا ضروری ہے۔لیکن چونکہ ہم بعض باتوں کو جاری نہیں رکھ سکے، اس لئے ہم اپنے مقام
سے ہٹ گئے۔حالانکہ کھانے وغیرہ میں سادگی نہایت ضروری چیز ہے۔ہم نے تحریک جدید کے اجراء کے ساتھ ساتھ کفایت کا سلسلہ اس لئے شروع کیا تھا کہ
انسان پر قحط کا وقت بھی آتا ہے، جب ایسا وقت آجائے تو وہ اشاعت اسلام میں سستی نہ کرے۔وہ برابر
چندے دے تا کہ کام رکے نہیں۔جب اسے سادگی کی عادت ہوگی تو لازما خرچ بھی کم ہوگا اور جب خرچ
کم ہوگا تو وہ قحط میں بھی چندے ادا کر سکے گا۔لیکن جو شخص رفاہیت اور کھانے پینے میں تکلفات کا عادی
ہے، وہ شخص چندوں میں بھی ست ہو جائے گا۔بے شک مومن تو ہر حالت میں مالی قربانی کرے گا لیکن جو
کمزور ایمان والا ہے، وہ سہولت کے دنوں میں تو چندہ دے گا لیکن جب قحط کی حالت ہوگی تو وہ چندوں
میں ستی کرے گا اور اس طرح اپنے ثواب کو کم کرے گا۔میں نے تحریک جدید کے اجراء کے وقت خاص طور پر عورتوں کو سادگی کی طرف توجہ دلائی تھی۔لیکن افسوس ہے کہ انہوں نے پوری طرح تعاون نہیں کیا۔اور مجھے یہ کہنا پڑتا ہے کہ لجنہ اماءاللہ نے اپنے
فرض منصبی کو پورا نہیں کیا۔وہ اس بات پر خوش ہیں کہ انہوں نے مکان اور دفتر بنالیا ہے۔ممکن ہے کہ مجھے
اور
لجنہ اماءاللہ کو توڑ کر عورتوں کی تنظیم کسی اور رنگ میں کرنی پڑے۔کیونکہ ان میں کام کی صحیح روح نہیں پائی
جاتی۔باہر سے مجھے چٹھیاں آتی ہیں کہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی طرف سے کوئی تحریک نہیں آتی ، چٹھیوں کا
جواب نہیں دیا جاتا۔چنانچہ امریکہ سے مجھے خط آیا ہے کہ سال بھر میں مرکز کی طرف سے کوئی تحریک نہیں
آئی اور ہمیں پتہ نہیں کہ ہم نے کیا کرنا ہے؟
حقیقت یہ ہے کہ دنیا خدا تعالیٰ اور دین سے دور جا چکی ہے۔اور اب اس پر اتنے مصائب اور
آفتیں آئی ہیں کہ اس میں تڑپ پیدا ہو گئی ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی آواز آنی چاہیے۔خدا تعالیٰ کی
آواز کے بغیر ان کا گزارہ نہیں۔بیرونی ملکوں سے بھی اب اس قسم کے خطوط آتے ہیں کہ دنیوی ذرائع سے
اب ہم اتنے تنگ آگئے ہیں۔اب خدا تعالیٰ ہی مدد کرے تو کرے، ہماری تمام تدابیر فیل ہوگئی ہیں۔غیر
اور دشمن تو اسلام سے ناواقف ہے ہی ، وہ اسلام کو ایسے رنگ میں دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے کہ انسان کو
گھن آتی ہے لیکن بڑی مصیبت یہ ہے کہ اپنے بھی اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔" میں نے انہی حالات کو دیکھتے ہوئے اور ان کی غرض وغایت کو پہچانتے ہوئے ،
جماعت کے سامنے یہ تجویز پیش کی کہ نوجوان آگے آئیں اور اشاعت اسلام کے لئے اپنی جانیں پیش
289
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1952ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
کریں۔وہ اپنی زندگیاں سلسلہ کے لیے وقف کریں اور باقی لوگ اپنی جیبیں کھولیں اور چندے دیں۔خدا
تعالیٰ نے آپ لوگوں کے دل کھول دیئے اور آپ نے تحریک جدید میں چندہ دے کر حصہ لیا اور نو جوانوں
کے دل کھولے اور انہوں نے اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔لیکن اب آہستہ آہستہ لوگوں کو مصیبت کے دن
بھول گئے ہیں۔حالانکہ مصائب آگے سے بھی زیادہ ہیں۔اب نو جوان پہلے کی طرح اپنی زندگیاں وقف
نہیں کر رہے۔بلکہ جنہوں نے اپنی زندگیاں وقف کی تھیں ، ان میں سے بعض نے آہستہ آہستہ کھسکنا
شروع کر دیا ہے۔شروع میں، میں نے یہ طریق رکھا تھا کہ جو واقف زندگی اپنے وقف سے بھاگے، اسے
جماعت سے خارج کر دیا جاتا تھا۔لیکن بعد میں، میں نے سمجھا کہ جو اس قسم کے گندے لوگ ہیں، ہمیں ان
کو رکھنے کی کیا ضرورت ہے؟ جو شخص ہمارا نہیں، اسے ہم کیوں لیں؟ اس لئے جو شخص جاتا ہے، اسے جانے
دو۔چنانچہ جن نو جوانوں نے کہا کہ ہم وقف میں نہیں رہنا چاہتے اور ان کے ذمہ کوئی تعلیمی یا دوسرا قرض نہ
تھا، میں نے انہیں فارغ کرنا شروع کر دیا۔اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ یہ لوگ کسی نہ کسی معیار کے کمزور
ضرور ہیں۔یا تو وہ پورے غدار ہیں یا آدھے غدار ہیں یا چوتھا حصہ غدار ہیں یا ان میں دسواں ، بیسوں ،
پچاسواں ، سواں یا ہزارواں حصہ غداری کا پایا جاتا ہے۔اور غداری نہیں تو کمزوری ضرور ہے۔بہر حال وہ
نص جو ایک دفعہ وقف کرتا ہے اور پھر اس سے پیچھے ہتا ہے ، غداری یا کمزوری سے پاک نہیں۔اب
ہماری یہ پالیسی ہے کہ جس شخص نے ہمارا روپیہ استعمال نہیں کیا ، وہ اگر وقف سے فراغت مانگتا ہے تو مانگ
لے، ہم اسے اجازت دیتے ہیں۔ہاں ہم ان کو برا ضرور مانتے ہیں، جو وقف سے بھاگنا تو چاہتے ہیں
لیکن وہ ہمارے منہ سے کہلوانا چاہتے ہیں کہ تم چلے جاؤ۔مثلاً وہ کام خراب کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ایسے
لوگ یقینا غدار ہیں۔لیکن جو شخص خود کہتا ہے کہ میں وقف سے فارغ ہونا چاہتا ہوں، ہم اسے فارغ کر
یتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس کے ایمان میں کمزوری ہے ، شاید با ہر جا کر اس کا ایمان مضبوط ہو جائے۔لیکن جو شخص ہمیں دھوکا دینا چاہتا ہے، وہ باہر جا کر بھی کمزور اور بے ایمان ہی رہے گا۔چندوں کے لحاظ سے بھی ، جب میں نے سن چونتیس میں تحریک جدید کا اجراء کیا تھا، اس وقت
جماعت کی مالی حالت آج کی نسبت بہت کم تھی۔اس کی تعداد بھی آج کی نسبت بہت کم تھی۔اب تعداد
بہر حال بہت زیادہ ہے اور مالی حالت اس زمانہ کی نسبت بہت اچھی ہے لیکن اس وقت جس طرح تحریک
جدید کا خیر مقدم کیا گیا تھا، ویسا خیر مقدم اب نہیں کیا جاتا۔اب بھی لوگ تحریک جدید میں حصہ لیتے ہیں
لیکن زیادہ تر تعداد حصہ لینے والوں میں انہی لوگوں کی ہے، جنہوں نے شروع میں ہی میری آواز پر لبیک کہا
تھا۔بے شک بعد والوں میں بھی جوش ہے لیکن اتنا جوش نہیں ، جتنا ابتداء میں لوگوں میں پایا جاتا تھا۔290
تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1952ء
اس وقت کام کی ابتداء ہے۔ابھی تک دنیا کی دوارب
، ہمیں کروڑ کی آبادی میں ہمارے پچاس
مبلغ کام کرتے ہیں۔اگر اس آبادی کے چوتھے حصہ تک بھی ہم خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچا ئیں اور سال میں
پچاس کروڑ انسانوں کو چار صفحہ کا اشتہار صرف ایک دفعہ پہنچائیں تو اس کے معنی یہ ہیں کہ اگر ایک ہزار
اشتہار شائع کیا جائے تو اس پر بارہ روپے خرچ آتے ہیں۔پھر ان اشتہارات کو لوگوں تک پہنچانے کولیا
جائے تو کل خرچ قریبا ہیں روپے تک آئے گا۔اور اگر ایک لاکھ اشتہارات چھپوا ئیں تو دو ہزار روپیہ خرچ
آئے گا۔ایک کروڑ اشتہارات چھپوائیں تو دولاکھ روپیہ خرچ آئے گا۔اور اگر پچاس کروڑ اشتہارات شائع
کریں تو ایک کروڑ روپیہ لگے گا۔یعنی ایک کروڑ روپیہ سے ہم دنیا کی چوتھائی آبادی کو صرف ایک دفعہ چار
صفحہ کا ایک اشتہار بھیج سکتے ہیں۔وہ بھی اس امید پر کہ چار میں سے ایک شخص اسے پڑھے گا اور باقیوں کو سنا
دے گا۔اب آپ لوگ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کتنا بڑا کام ہمارے سامنے ہے۔ابھی تو ہمارالٹر پچر ار دوزبان میں بھی مکمل نہیں ہوا۔غیر زبانیں تو ابھی بالکل تشنہ ہیں۔ابھی تک
ہم نے بیرونی ملکوں کے احمدیوں میں اسلام کے موٹے موٹے اصول پھیلائے ہیں۔لیکن اب وہ کہتے
ہیں، ہم موٹے اصول پر کفایت نہیں کر سکتے ، اب تو تفصیلی احکام بتاؤ ، فقہ لاؤ، ان کتابوں کے ترجمے لاؤ۔ابھی ایک ڈاکٹر صاحب، جو انگلینڈ میں ہیں اور انہوں نے سوچ سمجھ کر اسلام قبول کیا ہے، ان کا مجھے خط آیا
ہے کہ میری بیٹیوں میں سعادت تو ضرور پائی جاتی ہے، اسلام کی طرف انہیں رغبت بھی ہے اور انہوں نے
مجھے دیکھ کر اسلام قبول بھی کر لیا ہے۔لیکن میرے پاس وہ کتا بیں نہیں کہ جن سے میں انہیں بتا سکوں کہ ان
پر کیا کیا ذمہ داریاں ہیں؟
در اصل بات یہ ہے کہ جن چیزوں کی ضرورت پہلے اسلامی دنیا کو تھی ، اب ان چیزوں کی باہر بھی
ضرورت ہے۔اب ہمیں حدیث ، تصوف، فقہ، قرآن کریم اور دوسرے ضروری مسائل کا ترجمہ کر کے
پھیلانا ہوگا۔اگر ایک زبان میں دس دس صفحات کی چھوٹی چھوٹی کتابیں بھی پھیلائی جائیں تو دنیا میں
پندرہ بیس ہزار زبانیں ہیں۔اگر بڑی بڑی زبانوں کو ہی لے لیا جائے تو وہ ہیں تمہیں زبانیں ہو جاتی
ہیں۔اگر ان زبانوں میں ہی ہم ایک ایک لاکھ صفحات شائع کریں تو یہ بیس لاکھ صفحات ہو جاتے ہیں۔اور
اگر ہر کتاب کے دس دس ہزار نسخے بھی رکھ لیے جائیں تو یہ اربوں صفحات بن جاتے ہیں۔اور پھر کہیں جا
کر ہم ان لوگوں کو اسلام کے ابتدائی مسائل سمجھا سکتے ہیں۔لیکن ابھی تو انہیں یہ بھی پتہ نہیں لگا کہ اسلام کی
حقیقت کیا ہے؟“
291
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1952ء
""
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
غرض جب تک تفصیلات سے دوسری قوموں کو واقفیت نہیں ہوگی ، وہ صحیح طور پر اسلام
کی تعلیم پر عمل نہیں کر سکتیں۔اس لئے ضروری ہے کہ کتب کا ان کی زبانوں میں ترجمہ کیا جائے۔ہماری
منزل تو ابتداء کی ہے، ابھی انتہا بہت دور ہے۔اگر ہم ابتداء میں ہی تھک کر رہ گئے تو آخر میں ہمارا کیا حال
ہوگا ؟ میں تو سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے بڑا احسان کیا ہے کہ اس نے ابتداء میں یہ تحریک مجھ سے غفلت میں
کروائی۔اگر وہ پہلے اس بات کا انکشاف کر دیتا کہ یہ تمہارے لئے اور تمہاری آئندہ نسلوں کے لئے ہے تو
شاید تم میں سے بہت سے لوگ اس ثواب سے محروم رہ جاتے۔اس نے مجھ سے یہ بات چھپائے رکھی اور
صرف تین سال کے لئے تحریک کروائی۔اور پھر اس صورت میں بھی حقیقت پردہ میں رکھی۔میرے الفاظ
خطبہ میں مہم رنگ میں چھپ گئے اور بعض لوگوں نے یہ خیال کر لیا کہ ہم ایک سال چندہ دیں گے اور وہ
آئندہ تین سالوں میں خرچ ہوگا۔لیکن جب دوسرے سال ان سے چندہ مانگا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ یہ
تحریک تین سال تک رہے گی تو انہوں نے کہا کہ اچھا یہ بات ہے۔ہم تو یہ خیال کرتے تھے کہ صرف ایک
سال چندہ دینا ہے، اچھا چندہ لے لو۔تین سال گزرنے پر میں نے اس تحریک کو دس سال تک بڑھا دیا تو
لوگوں نے یہ خیال کر لیا کہ سات سال اور ہیں، چلو اتنے سال اور چندہ دے دیں۔دس سال گزرنے پر
آپ لوگ اس قابل ہو گئے تھے کہ لمب قدم اٹھا سکیں، اس لئے میں نے اس تحریک کو انیس سال تک بڑھا
دیا۔چونکہ یہ فاصلہ زیادہ تھا، اس لئے بعض لوگ اس دفعہ گر گئے اور انہوں نے خیال کر لیا کہ چلو دس سال
پورے ہو گئے ہیں۔پھر جب یہ تحریک انیس سال کے قریب آئی تو اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں یہ سوال
پیدا کیا کہ میں نے یہ کام کس غرض کے لئے جاری کیا تھا؟ میں نے کہا یہ کام میں نے تبلیغ اسلام کے لئے
جاری کیا تھا۔اس پر خدا تعالیٰ نے مجھ پر القاء کیا کہ کیا تبلیغ اسلام صرف انہیں سال تک ہو گی ، بعد میں یہ کام
معاف ہو جائے گا؟ تب میری آنکھیں کھلیں اور میں نے جماعت پر یہ واضح کیا کہ یہ کام قیامت تک
جاری رہے گا اور جس دن بھی ہم نے اس کام
کو چھوڑ دیا ، ہم مرے“۔"
یہ خدا تعالیٰ کی حکمت ہے کہ اس نے پہلے مجھ سے چند سال کے لئے تحریک کروائی اور
پھر ا سے بڑھوا دیا۔اور جب آخری سال یعنی انیسواں سال قریب آیا تو اس نے یہ ظاہر کر دیا کہ یہ انہیں کا
عد کوئی چیز نہیں۔جب تک میں اور آپ لوگ زندہ ہیں، یہ فرض ہے، جو خدا تعالیٰ نے ہمارے ذمہ لگایا
ہے۔اور جب تک ہماری اولادیں زندہ رہیں گی ، اس وقت تک یہ فرض ہے، جو ان کے ذمہ لگایا گیا ہے۔اسے کوئی ہٹا نہیں سکتا اور اسی طرح ہر نسل پر واجب ہوتا چلا جائے گا۔اگر تم ایک زندہ قوم ہو تو یہ فرض تم سے
292
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1952ء
تمہاری اولادوں کی طرف اور تمہاری اولادوں سے ان کی اولاد
ہوتا رہے
گا۔اور اگر تم زندہ قوم نہیں ہو تو تم میں سے جن میں سچا ایمان پایا جاتا ہے، وہ جب تک زندہ رہیں گے اور
موت اس دنیا سے انہیں دوسری دنیا میں نہیں لے جاتی، اس وقت تک وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام
بلند کرتے رہیں گے۔گویا تحریک جدید ایک دن کی نہیں، وہ دو دن کی نہیں بلکہ ہر مومن کے لئے ہمیشہ کے
لئے ہے۔اس کا ذکر قرآن کریم کی اس آیت میں ہے کہ قیامت تک تم میں ایک ایسی جماعت رہنی چاہئے ،
جو تبلیغ اسلام کا کام کرے۔یہ آیت ایک دن کے لئے نہیں، یہ آیت دو دن کے لئے نہیں بلکہ یہ آیت
قیامت تک کے لئے ہے۔اسی طرح تحریک جدید بھی قیامت تک کے لئے ہے کیونکہ یہ اس آیت کا ترجمہ
ہے۔جو شخص اپنی ذمہ داری کو سمجھتا ہے، وہ قرآن کریم کو مانتا ہے اور جو اپنی ذمہ داری کو نہیں سمجھتا، وہ قرآن
کریم کو نہیں مانتا۔اور جتنا جتنا کوئی شخص اس تحریک سے دور ہے، اتنا ہی وہ خدا تعالیٰ کی اطاعت اور
فرمانبرداری سے دور ہے۔پس میں آج تحریک جدید کے انیسویں سال کا اعلان کرتا ہوں۔اگر تم میں
ایمان ہے تو تمہیں یہ کہنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ اس انیس کو اڑ میں بنائے اور اڑتیں کو چھہتر بنائے اور اس تحریک
کو اس وقت تک لمبا کرے، جب تک کہ ہم آخری سانس موت کے حوالہ نہ کر دیں۔وو
پس ہر مومن، جو اس جہاد میں حصہ لیتا رہے گا ، وہ اسے لمبا کرتا جائے گا۔ہاں چونکہ ار
مختلف دور بن جائیں گے، اس لئے جو لوگ اس جہاد میں پہلے شریک ہوئے ، وہ سابقون الاولون کا
خطاب پائیں گے کیونکہ سب سے پہلے دین کے جھنڈے کو بلند کیا۔اور باقی لوگ صرف مجاہد کہلائیں گے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ان مجاہدین میں سے بھی بعض لوگ سابقون الاولون ہوں گے۔لیکن جو لوگ ابتداء
میں اس جہاد میں شریک ہوئے ، وہ بحیثیت جماعت سابقون الاولون قرار پائیں گے اور بعد میں آنے
والے صرف انفرادی طور پر اس مقام کو حاصل کر سکتے ہیں“۔مومسن ایمان کی وجہ سے یہ کوشش کرتا ہے کہ وہ آگے بڑھے اور اپنی خدمات پیش کرے۔بیشک دنیا میں تغیرات بھی آئیں گے، خرابیاں بھی ہوں گی ، قحط بھی پڑیں گے، مصائب اور آفات بھی آئیں
گی۔لیکن جو شخص مومن ہے، اس کا قدم آگے ہی آگے بڑھتا چلا جائے گا۔قحط اور مصائب اس کے قدم کو
ست نہیں کر دیں گے۔پس تحریک جدید کو آگے بڑھانا ہمارا کام ہے۔یہ کام کہیں ختم نہیں ہوتا۔پہلی
جماعت ، جس نے اس میں حصہ لیا، وہ سابقون الاولون کہلائے گی۔اور جو بعد میں آئے ، وہ مجاہد کہلا ئیں
گے۔پھر ان مجاہدین میں سے بھی بعض اپنے وقت میں سابقون ہوں گے۔لیکن یہ صرف بحیثیت فرد
293
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1952ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
-
سابقون ہوں گے اور جو جماعت پہلے دور میں اس جہاد میں شریک ہوئی ، وہ من حيث الجماعت |
سابقون الاولون ہوگی۔میں تحریک جدید کے کارکنوں کو بھی اس بات کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے اندر ایمان پیدا
کریں۔افسوس ہے کہ کارکن کام کو اس طرح نہیں کرتے کہ چندے سو فیصدی جمع ہوں۔مثلاً دور دوم کا
ہمیشہ ہی یہ حال رہا ہے کہ وہ کبھی سو فیصدی پورا نہیں ہوا۔میں یہ نہیں سمجھتا کہ اس دور میں حصہ لینے والے
اخلاص میں کم ہیں لیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ کارکن کام میں سست ہیں ، اس لئے اس دور کا چندہ پورے طور
پر وصول نہیں ہوتا۔وعدوں کے لحاظ سے دور دوم کے مخلصین بھی ترقی کر رہے ہیں۔پچھلے سال ایک لاکھ،
بتیس ہزار کے وعدے تھے اور اس سال ایک لاکھ ، چالیس ہزار کے وعدے تھے۔لیکن پچھلے سال 69
فیصدی وعدے وصول ہوئے تھے اور اس سال 64 فیصدی وعدے وصول ہوئے ہیں۔اس میں کوئی شبہ
نہیں کہ اس سال گزشتہ سال کی نسبت رقم زیادہ آئی ہے مگر فی صدی نسبت کم ہوگئی ہے۔اسی طرح میں واقفین کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے اخلاص کو دیکھیں، وقت کو نہ دیکھیں۔عاشق وقت کو نہیں دیکھا کرتا، نوکر وقت کو دیکھتا ہے۔ہمارے ہاں تو اصل غرض کام سے ہے، کام کو وقت پر
کریں۔اب تو یہ ہوتا ہے کہ اگر کہیں کوئی نقص ہو جاتا ہے تو میں دفتر کو توجہ دلاتا ہوں۔پھر کچھ عرصہ کے بعد
دوبارہ دریافت کرتا ہوں تو مجھے بتایا جاتا ہے کہ تین ماہ ہوئے ، ہم نے ایک خط لکھا تھا۔مگر اس کا کوئی جواب
نہیں آیا۔گویا ایک خط لکھ کر تین ماہ تک خاموشی طاری رہتی ہے۔حالانکہ چاہئے یہ تھا کہ ہر دس دن کے بعد
خط لکھا جاتا۔میں یاد کراتا ہوں تو خط لکھتے ہیں۔یہ ستی کی علامت ہے اور مومن کو اس سے بچنا چاہئے۔میں نو جوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ وقت کی قدر کو سمجھیں۔جو بھاگنے والے ہیں، میں انہیں کچھ
نہیں کہتا بلکہ میں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ہمیں ان سے نجات ملی گئی۔لیکن جو نو جوان وقف میں نہیں
آئے ، انہیں میں کہتا ہوں کہ اخلاص سے آگے آؤ۔ہمیں لاکھوں نو جوانوں کی ضرورت ہے۔اگر ہر پانچ سو
افراد پر بھی ایک مبلغ ہو تو دوارب نہیں کروڑ کی آبادی کے لئے ہمیں پچاس لاکھ مبلغین کی ضرورت ہے۔ابھی وہ زمانہ نہیں آیا کہ ہم تبلیغ کے فرض سے فراغت حاصل کرلیں اور نہ کوئی ایسا وقت آ سکتا ہے۔اگر ایسے
موقع پر نو جوان قربانی نہیں کریں گے تو اور کون کرے گا ؟ تم کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ انسان کی زندگی کا بہترین
مصرف یہی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ ہو۔جو شخص اسے نہیں سمجھتا، اس کے ایمان میں کمزوری پائی
جاتی ہے۔اس کمزوری کو دور کرنا چاہئے۔جس کا ایمان مضبوط ہوتا ہے، وہ اس موقع پر آگے بڑھتا ہے۔صحابہ کو دیکھ لو، ان میں یہ روح کس حد تک پائی جاتی ہے۔294
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
تم بھی وقف کی عظمت کو مجھو۔وقف کا ملا عباس
از خطبه
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1952ء
تم اور ملتا، وقف کا
بدلہ خدا تعالیٰ سے ملتا ہے۔سلسلہ کے ابتدائی زمانہ میں علماء نے دین کی بہت خدمت کی ہے۔لیکن اب
تعلیم بھی زیادہ ہے ، سامان اور سہولتیں بھی میسر ہیں لیکن علماء مسجدوں میں نہیں آتے۔دنیا کے پیچھے لگے
رہتے ہیں، انہیں عہدوں اور تنخواہوں کا خیال زیادہ رہتا ہے۔یہ بات بتاتی ہے کہ انہیں صرف عہدوں اور
مال سے دلچسپی ہے۔حالانکہ عہدوں سے روحانیت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔جن کاموں کی وجہ سے خدا تعالیٰ
کا قرب حاصل ہوتا ہے، وہی کام کرنے چاہیں اور انہی کی طرف دوڑنا چاہئے“۔مطبوع روزنامه الفضل 04 دسمبر 1952ء)
295