تحریک جدید ہمیشہ کے لیے قائم رہنے والا ادارہ ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 5 دسمبر1952ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 دسمبر 1952ء
تحریک جدید ہمیشہ کے لئے قائم رہنے والا ادارہ ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 05 دسمبر 1952ء
میں نے گزشتہ جمعہ تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی جماعت کو اس
امر کی طرف بھی توجہ دلائی تھی کہ تحریک جدید ہمیشہ کے لئے قائم رہنے والا ادارہ ہے۔جب تک قوم زندہ
رہے گی، یہ ادارہ قوم کے ساتھ وابستہ رہے گا۔اور جب افراد میں زندگی مستقل ہو جائے گی ، یعنی جماعت
کے کچھ افراد مردہ ہو جائیں گے اور کچھ زندہ رہیں گے تو یہ ادارہ زندہ افراد کے ساتھ وابستہ ہو جائے گا۔اسلام کی گذشتہ تاریخ میں جہاں مسلمانوں سے بعض بڑی بڑی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں۔وہاں
ایک اہم ترین غلطی ان سے یہ ہوئی کہ تبلیغ کو انفرادی فرض سمجھ لیا گیا۔بے شک مسلمانوں میں مبلغ رہے۔گذشتہ صدیاں تو الگ رہیں، قریب کے زمانہ تک بھی مسلمانوں میں مبلغ رہے۔بلکہ اس زمانہ تک رہے،
جس کے متعلق ہم کہتے ہیں کہ اس میں اسلام مٹ گیا اور مسلمانوں پر موت طاری ہوگئی ، اس میں بھی خدا
تعالیٰ کے کچھ بندے ایسے تھے، جو زندہ تھے اور تبلیغ اسلام کے فرض کو ادا کرنے میں خوشی ، رغبت اور لذت
محسوس کرتے تھے۔پہلی صدی کو تو جانے دو، جب ہر مسلمان ہی ایک مبلغ تھا۔دوسری صدی کو بھی جانے
دو، تیسری صدی کو بھی جانے دو اور چوتھی، پانچویں، چھٹی اور ساتویں صدی کو بھی جانے دو، جب تبلیغ
کرنے والے اور اس کا انتظام کرنے والے بڑے اہم آدمی تھے، ان کی بعد کی صدیوں کو بھی جانے دو،
جب تبلیغ نہایت محدود دائرے کے ساتھ وابستہ ہو کر رہ گئی تھی لیکن پھر بھی لوگ دوسرے ملکوں میں جاتے
تھے ، میں تو تیرھویں صدی کے متعلق کہتا ہوں بلکہ چودھویں صدی کی ابتداء کے متعلق کہتا ہوں، جب بظاہر
مسلمانوں پر موت آگئی کہ اس وقت بھی خدا تعالیٰ کے ایسے بندے موجود تھے، جو اسلام کی تبلیغ کرتے
تھے۔مثلاً مغربی افریقہ ہے، اس میں اسلام بہت قریب کے زمانہ میں پھیلا ہے۔یعنی اس ملک میں تبلیغ
ساٹھ ستر یا سو سال کے اندر ہوئی ہے۔بالعموم بربری ، شامی اور سوڈانی لوگ وہاں گئے اور انہوں نے
اسلام
کی تبلیغ کی ، جس کے نتیجہ میں لاکھوں لوگ مسلمان ہوئے۔پس انفرادی حیثیت سے مسلمانوں میں
آخر تک تبلیغ ہوتی رہی ہے، گو محدود ہوئی ہے۔لیکن اجتماعی رنگ میں تبلیغ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
297
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 505 تمبر 1952ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
وفات کے بعد ہی قریبا مفقود ہوگئی۔کیونکہ خلفاء ان جنگوں میں جو عیسائیوں اور زرتشتیوں کے خلاف لڑی
گئیں ، اس قدر الجھ گئے کہ اس وقت جہاد اور تبلیغ دونوں کو ایک سمجھ لیا گیا۔اور خلفاء کے بعد مسلمانوں پر
جمود طاری ہو گیا ، وہ دنیوی شان و شوکت اور ترقیات کو اپنا منتہائے مقصود سمجھ بیٹھے اور تبلیغ کی اصل روح کو
بھول گئے۔پس انفرادی طور پر اسلام میں نہایت عظیم الشان لوگ پیدا ہوئے ہیں، جنہوں نے تبلیغ اسلام
کے فرض کو اچھی طرح ادا کیا۔افغانستان میں مسلمان پھیل گئے ، افریقہ میں وہ گئے اور وہاں تبلیغ کی ، وہ
چین، جاپان ، انڈونیشیا اور ہندوستان میں آئے اور یہاں اسلام کی تبلیغ کی اور لاکھوں لوگ ان کے ذریعہ
مسلمان ہوئے۔غرض انہوں نے تبلیغ کی اور بڑی شان سے تبلیغ کی۔لیکن یہ انفرادیت تھی ، اجتماعیت نہیں
تھی۔حالانکہ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے۔وَلَتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةً يَدْعُوْنَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ
بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ
یعنی تم میں ہمیشہ ایک ایسی امت ہونی چاہئے ، جو لوگوں کو بھلائی کی طرف بلائے اور انہیں نیکی کا
حکم دے اور برائی سے منع کرے“۔وو
اب تبلیغ جیسے عظیم الشان کام کو جاری کرنے کے لئے سلسلہ احمدیہ نے تحریک جدید جاری
کی ہے۔تا باہر سے لوگ بلوائے جائیں، جو یہاں آکر دین سیکھیں۔اور ان میں سے ایسے لوگ تیار کئے
جائیں، جو باہر جا کر لوگوں کو دین سکھائیں۔یہی قرآن کہتا ہے کہ تم باہر کے لوگوں کو تحریک کرو کہ وہ
تمہارے پاس آکر دین سیکھیں اور مرکز میں تم ایک ایسی جماعت تیار کرو جو باہر جائے اورلوگوں کودین
سکھائے۔تحریک جدید ان دونوں مقاصد کو پورا کرتی ہے۔1300 سال کے عرصہ میں بعد از زمانہ نبوت
صحابہ کے وقت میں مجبوراً اور ان کے بعد مسلمانوں کی غفلت کی وجہ سے ہمیں یہ چیز نظر نہیں آتی۔آج
صرف ہماری جماعت کو اس بات کی توفیق ہے۔کتنا عظیم الشان کام ہے۔اس ایک کام کی وجہ سے تمہیں
دوسروں پر فضیلت حاصل ہو جاتی ہے اور تمہارے مقابلہ میں کوئی اور ٹھہر نہیں سکتا۔یہی وجہ ہے کہ مصری
لوگ اگر چہ ہم سے بہت کم واقفیت رکھتے ہیں، ہمارے ساتھ ان کے تعلقات قائم نہیں اور اس وجہ سے وہ
عام طور پر ہماری مخالفت کرتے ہیں۔لیکن متواتر کچھ عرصہ کے بعد مصری اخبارات میں ایسے مضامین نکلتے
رہتے ہیں، جن میں بتایا جاتا ہے کہ 1300 سال تک کسی نے وہ کام نہیں کیا، جو آج جماعت احمد یہ کر رہی
ہے۔حال ہی میں چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب اور جماعت احمدیہ کے خلاف مصر کے مفتی اعظم نے فتویٰ
298
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 دسمبر 1952ء
دیا ہے۔ایک شخص نے اپنے اخبار میں اس کے متعلق ایک مضمون لکھا۔مگر ایک طرف وہ اس فتوی کی تائید
کرتا ہے اور دوسری طرف یہ کہتا ہے کہ جماعت احمد یہ دنیا میں ایک واحد جماعت ہے، جو تبلیغ کا کام کر رہی
ہے۔اس کے ہندوستان اور دوسرے ممالک میں کئی مبلغ ہیں، جو یہ کام کر رہے ہیں۔اگر چہ اس نے جھوٹ
کو عظمت دی ہے لیکن ساتھ ہی اسے یہ اقرار کرنا پڑا ہے کہ تبلیغ صرف جماعت احمد یہ ہی کر رہی ہے۔اور یہ
ایک فضیلت ہے، جو خدا تعالیٰ نے تمہیں دوسرے مسلمانوں پر دی ہے۔اور یہ فضیلت ایسی ہے کہ لوگ اس
کی نقل بھی نہیں کر سکتے۔اب احراری شور مچار ہے ہیں کہ مسلمان ایک کروڑ روپیہ چندہ دیں تا مبلغ تیار کئے
جائیں اور یہ مبلغ دوسرے ممالک میں جا کر احمدیوں کے خلاف پروپیگنڈا کریں۔ہر جگہ ہم ہی غالب ہوں گے، نہ کہ مغلوب۔ہمیں تو خوشی ہوگی کہ یہ لوگ اپنے مبلغ
بیرونی ممالک میں بھیجیں۔اول تو خدا گنجے کو ناخن نہ دے ، یہ لوگ یہ کام کر ہی نہیں سکتے۔یہ تو دس کروڑ
روپیہ بھی ہوگا تو کھا جائیں گے۔لیکن اگر یہ لوگ مبلغ بھیجیں گے تو ان کا یہ اقدام ہمارے لئے خوشی کا
وو
موجب ہوگا۔ان کا مبلغ ہمارے مقابلہ میں جو مسئلہ بھی پیش کرے گا، وہ اسے ذلیل کرے گا“۔پس اللہ تعالیٰ نے تمہیں عظیم الشان موقع عطا کیا ہے۔اگر تم اسے اپنے ہاتھ سے چھوڑ دو
گے تو تم کتنے بدقسمت ہو گے۔پس یہ تحریک اپنے ساتھ بہت بڑی اہمیت رکھتی ہے۔اتنی بڑی اہمیت کہ
تیرہ سو سال تک کسی شخص کواس کام کی توفیق نہیں لی ، جواس تحریک کے ماتحت کیا جارہا ہے۔دوسرے خدا
تعالٰی نے ایسے سامان پیدا کر دیئے ہیں کہ اس کام میں کوئی شخص تمہارا مقابلہ نہیں کر سکتا۔یا تو اسے احمدی
ہونا پڑے گا اور یا شرمندہ ہونا پڑے گا۔وو
پس تحریک جدید خدا تعالیٰ کے فضل اور برکت سے آئی ہے اور ہر شخص کو اس میں حصہ
لینے کی کوشش کرنی چاہیے۔میں نے پچھلی دفعہ کہا تھا کہ یہ قحط کا زمانہ ہے، مصائب اور آفات کا زمانہ ہے،
لیکن جس طرح ایک ماں اپنے آپ
کو فاقہ میں رکھتی ہے لیکن اپنے بچہ کو فاقہ نہیں آنے دیتی ، اسی طرح تم
بھی دین سے ماں جیسی محبت کرو تم خود فاقہ کرو لیکن دینی کاموں میں سستی نہ آنے دو“۔وو۔پس بے شک یہ دن قحط کے ہیں، مصائب کے ہیں، آفات کے ہیں لیکن دین کی
خدمت کرنے والا بھی تو تمہارے سوا اور کوئی نہیں۔اگر دین کو فاقے مارو گے تو تمہی مارو گے اور اگر اسے
پالو گے تو تمہی پالو گے۔اگر اس کی خاطر فاقہ کرو گے تو تمہی کرو گے اور کوئی قربانی کرو گے تو تہی کرو گے۔اور کوئی نہیں کرے گا۔اس کا وجود خدا تعالیٰ نے تمہارے سپرد کیا ہے۔تمہی اس کے ولی ہو، تمہی اس کے
299
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 دسمبر 1952ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
متکفل ہو ، تمہی اس کے مربی ہو اور تمہی اس کے محافظ ہو۔اس کا ولی اور محافظ تمہارے سوا اور کوئی نہیں۔نہ
کوئی آج تمہارے سوا اسلام کی خبر پوچھنے والا ہے، نہ کوئی اس کی خاطر قربانی کرنے والا ہے اور نہ کوئی اس
سے محبت کرنے والا ہے۔اگر تم غفلت کرو گے تو یہ مردہ ہو جائے گا اور اگر تم ہوشیار رہو گے تو یہ جیے گا۔اگر
اس کی خاطر قربانی کرو گے تو تم کرو گے۔لیکن یا درکھو، اگر تم دین کے لئے قربانی کرو گے تو تم بھی زندہ رہو
گے۔کیونکہ جو شخص خدا تعالیٰ اور اس کے دین کی خاطر قربانی کرتا ہے، خدا تعالیٰ اسے مرنے نہیں دیتا۔دنیا
میں لوگوں پر فاقے آتے ہی ہیں، لوگوں پر مصائب اور آفات آتی ہی ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور
صحابہ پر بھی فاقے آئے ، مصائب آئے ، آفات آئیں اور ہم پر بھی مصائب، تکالیف اور فاقے آئیں
گے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ نے ان فاقوں اور آفات و مصائب میں بھی دین کی خاطر قربانی
کرنے سے دریغ نہیں کیا۔ہمیں بھی ان کی طرح نمونہ دکھانا ہوگا“۔"
تمہیں خدا تعالیٰ نے وہ موقع عطا فرمایا ہے، جو سال، دو سال میں تو کیا دوسرے لوگوں کو
صدیوں میں میسر نہیں آیا۔یہ عید سینکڑوں سال کے بعد آئی ہے۔عام عید آتی ہے تو لوگ گھروں میں خوشیاں
مناتے ہیں، ان کے چہروں پر خوشی کے آثار نمایاں ہوتے ہیں۔لیکن تمہاری عید اور تمہارا چاند تو نرالا ہے۔دنیا کے مصائب اور آفات تمہارے دلوں کو افسردہ نہیں کر سکتیں۔دنیا کے رنج و آلام تمہارے چہروں پر غم کے
آثار پیدا نہیں کر سکتے۔مخالفتیں تمہیں قربانی سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔اس لئے کہ تمہیں وہ کچھ ملا ہے، جو
پچھلی تیرہ صدیوں میں دوسروں کو نہیں ملا۔خوش قسمتی سے یہ موقع نہ ہی کوئی صدیوں کے بعد ملا ہے۔صدیاں
گزر جاتی ہیں اور یہ مبارک موقع کسی کو نہیں ملتا۔اور صدیاں گزرگئیں، یہ موقع کسی کو نہیں ملا۔یہ موقع بڑی
قسمت کے ساتھ ملا کرتا ہے۔ایک لحاظ سے دین کا ضعف بھی انسان کے لئے طاقت کا موجب ہوتا ہے۔ان تکالیف اور مصائب کے وقت میں وہی لوگ قربانیاں کرتے ہیں، جو خدا تعالیٰ کے مقرب اور محبوب
ہوتے ہیں، جو لوگوں کے لئے مثال اور نمونہ بنتے ہیں، جنہیں آنے والی نسلیں فخر کے ساتھ یاد کرتی ہیں۔ان
کے کارناموں کو دیکھ کر وہ حسرت سے دعائیں کرتی ہیں کہ خدا تعالیٰ انہیں ان کے نقشے قدم پر چلنے کی توفیق
دے۔تمہیں وہ دن نصیب ہوا ہے، تم اسے ضائع نہ کرو تم قربانیاں کرو۔دین کی خاطر ہر مصیبت اٹھاؤ اور
اسلام کی خدمت کرنے میں برکت تلاش کرو۔خدا تعالیٰ تم سے محبت کرنے لگ جائے گا۔جیسا کہ ہر سال ہوتا ہے، میں نے اس سال بھی وعدوں کی آخری تاریخ 21 فروری مقرر کی
ہے۔یعنی تمام وعدے 21 فروری تک ہو جانے چاہیں۔سوائے پاکستان کے باہر کے ملکوں کے، جن
300
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 دسمبر 1952ء
کے متعلق جلد اعلان کیا جائے گا۔بہر حال ہر ایک احمدی کی کوشش یہی ہونی چاہیے کہ وعدے جلسہ سالانہ
سے پہلے آجائیں۔تا آئندہ سال کا بجٹ تیار کرنے میں سہولت ہو۔اب چونکہ تحریک جدید ہمیشہ کے لئے ہے، اس لئے اگلے سال سے آگے بڑھنے کی جو پابندی
تھی ، وہ نہیں رہے گی۔حالات اور آمد کی تبدیلی پر وعدے میں بھی تبدیلی ہو سکے گی۔اس میں کوئی شبہ نہیں
کہ وصیت کی طرح تحریک جدید کے لئے آمد کا کوئی جزو مقرر نہیں۔لیکن یہ ضرور ہے کہ جس طرح وصیت کا
چندہ آمد کے کم اور زیادہ ہونے کی وجہ سے بدل جاتا ہے، مثلاً سوروپے ماہوار آمد ہے تو دس روپے چندہ
وصیت ہوگا اور اگر ساٹھ روپے آمد ہو گئی ہے تو چھ روپے ماہوار چندہ ہوگا، اسی طرح تحریک جدید میں بھی
حالات کے تبدیل ہو جانے پر تبدیلی ہو سکے گی۔اگر ایک شخص پہلے سوروپے چندہ دیتا تھا اور بعد میں اس
کے حالات بدل گئے، مثلاً ملازم تھا، ریٹائر ہو گیا تو اس کا چندہ تحریک جدید کم ہو سکتا ہے۔ایسے شخص کو
چاہئے کہ وہ دفتر سے خط و کتابت کرے اور خط و کتابت کے بعد چندہ کو گھٹا لے یا آمد زیادہ ہوگئی ہے تو چندہ
کو بڑھائے۔دفتر کو چاہئے کہ وہ ایسے لوگوں کے ساتھ تعاون کرے اور جو لوگ مستحق ہیں اور جن کی آمد کم
ہوگئی ہے اور وہ اپنا چندہ گھٹانا چاہتے ہیں، ان کا چندہ گھٹا دیں۔لیکن ساتھ ہی ہمیں یہ امید رکھنی چاہیے کہ
سلسلہ کا لحاظ رکھا جائے۔جہاں سلسلہ کمزور کی تائید کرتا ہے، وہاں سلسلہ یہ امید بھی کرتا ہے کہ جو مالدار ہو،
وہ اپنا چندہ بڑھا بھی دے تا توازن قائم رہے۔اگر بعض لوگ چندہ کم کر دیں تو بعض لوگ چندہ کو زیادہ کر
دیں۔زندہ قوموں میں یہی ہوتا ہے۔بہر حال یہ یا در رکھیں کہ اب یہ پابندی نہیں ہوگی کہ ہر شخص ہر سال
وعدہ میں کچھ زیادتی کرے۔اگر آمد اچھی ہو جائے تو چندہ زیادہ کر دو اور اگر آمد کم ہو جائے تو دفتر سے خط و
کتابت کر کے اپنا چندہ گھٹا دو۔اس میں شرم نہ کیا کرو۔اس سے آپ لوگ گنہ گار بنیں گے۔جب آمد کم ہو
جائے تو یہ غلطی نہ کریں کہ آپ چپ چاپ بیٹھ جائیں۔بعض لوگ آٹھ ، آٹھ سال سے چندہ ادا نہیں کر
رہے ہوتے لیکن لکھ دیتے ہیں کہ پچھلے سال میرا پانچ سو روپے کا وعدہ تھا بعض وجوہات کی وجہ سے میں ادا
نہیں کر سکا، اس سال میں ایک ہزار روپے کا وعدہ کرتا ہوں۔اگلے سال
وہ ہزار روپے بھی ادا نہیں کرتے
اور ڈیڑھ ہزار روپے کا وعدہ کر دیتے ہیں۔سوال یہ ہے کہ جب تم نے چندہ ادا ہی نہیں کرنا تھا تو سیدھا دس
کروڑ کا وعدہ کیوں نہ کر دیا ؟ یونہی رقوم لکھ دینے سے کچھ نہیں بنتا۔""۔پس دفتر کے کارکن وعدوں کو چیک کر لیں۔اگر کسی شخص کی یہ حالت ہے کہ وہ وعدہ ادا
نہیں کر سکتا تو اس کو رد کر دیا جائے۔بعض خوشیاں جھوٹی ہوتی ہیں۔حقیقی خوشی یہ ہے کہ انسان کو نیکی کی توفیق
301
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 دسمبر 1952ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ملے۔یہ
نہیں کہ پانچ، چھ ہزار روپیہ لکھ دے اور ادا کچھ بھی نہ کیا جائے۔اگر حالات ٹھیک نہیں، مالی حالت
کمزور ہوگئی ہے تو دفتر سے کہو کہ پچھلا چندہ معاف کر دو اور آئندہ حالات کے مطابق وعدہ کرو۔اگر پہلے سو
روپے کا وعدہ تھا لیکن وہ ادا نہیں ہوا تو اس کی معافی لے لی جائے اور آئندہ اپنی مالی حالت کے مطابق
چاہے وہ پانچ روپے ہو، وعدہ لکھایا جائے تو یہ زیادہ بہتر ہوگا۔لیکن جماعتی طور پر یہ کوشش ہونی چاہیے کہ
قدم آگے بڑھے۔جماعت دن بدن بڑھ رہی ہے، اگر جماعت کے تمام افراد اپنے فرائض کو ادا کرتے تو
کوئی وجہ نہیں تھی کہ موجودہ تحریک، جسے دفتر دوم کہتے ہیں، پانچ ، چھ لاکھ تک پہنچ جاتی۔لیکن بات یہ ہے کہ
جماعت کے ہر فرد سے وعدہ نہیں لیا جاتا۔اگر جماعت کے ہر مرد اور عورت ، جوان اور بوڑھے سے وعدے
لئے جائیں تو میں سمجھتا ہوں کہ تحریک کے وعدے موجودہ وعدوں سے دگنے لگنے ہو جا ئیں اور اگر ایسا ہو
جائے تو ہم اپنے کام کو بہت کچھ وسیع کر سکتے ہیں“۔مطبوعه روزنامه الفضل (17 دسمبر (1952ء)
302