ہمارے ایمان اور اخلاص کا تقاضا ہے کہ یہ تحریک ہمیشہ جاری رہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1953ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم۔۔۔۔خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1953ء
ہمارے ایمان اور اخلاص کا تقاضا ہے کہ یہ تحریک ہمیشہ جاری رہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1953ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
تحریک جدید کے وعدوں کی میعاد میں، جو پاکستان کے لئے ہے، ایک مہینہ باقی رہ گیا ہے۔غالبا میں نے ہندوستان اور بیرونی ممالک کے لئے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا۔لیکن اس سال بھی
وعدوں کے لئے آخری تاریخ وہی ہے، جو پچھلے سالوں میں مقر تھی۔یعنی ہندوستان اور مشرقی پاکستان کے
لئے اپریل تک کی میعاد ہے اور جون تک دوسرے ممالک کی میعاد ہے۔مثلاً امریکہ ہے، انڈونیشیا ہے،
ویسٹ افریقہ ہے، جن میں ہماری زبان بولنے والے نہیں پائے جاتے یا ہمارے ملک کے افراد کم ہیں۔چونکہ اب صرف ایک مہینہ باقی رہ گیا ہے، اس لئے جماعت کو میں پھر تحریک جدید کے وعدوں
کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔آج قریباً دو ماہ ہو گئے کہ یہ تحریک ہوئی تھی۔شروع شروع میں جس طرح )
وعدے آئے تھے، ان سے پتہ لگتا تھا کہ جماعت اپنی ذمہ داری کو خوب سمجھ رہی ہے اور اپنے فرض ادا
کرنے کی طرف متوجہ ہے۔لیکن جلسہ کے قریب آکر وعدوں کے آنے میں ستی ہوگئی اور شاید گزشتہ انیس
سال کے عرصہ میں یہ پہلی مثال ہے کہ اس وقت تک گزشتہ سال جتنے وعدے آگئے تھے، اس سال اس سے
تمہیں ہزار کے وعدے کم ہیں۔اس میں کچھ حصہ تو وہ ہے، جس کا پاکستان کی انجمن سے تعلق نہیں۔یعنی وہ
ہندوستان کے وعدے جہاں سے پچھلے سال 22 ہزار اور کچھ سو کے وعدے آئے تھے اور اس سال 12 ہزار
اور کچھ سو کے وعدے آئے ہیں۔چونکہ یہ رقم وہیں وصول ہوتی ہے اور وہیں خرچ ہوتی ہے۔اس لئے ممکن
ہے کہ وعدوں کے بھیجے جانے میں پوری توجہ نہ دی گئی ہو یا جماعتیں یہاں وعدے بھیجنے کی ضرورت نہ بجھتی
ہوں۔لیکن ہندوستان کے وعدوں کو چھوڑ کر پاکستان اور غیر ملکوں سے اس وقت تک جتنے وعدے آ جاتے
تھے، اس سال ان میں سے بھی بیس ہزار کی کمی ہے۔سابق دستور کے مطابق بجائے اس کے کہ ہر سال
وعدوں میں زیادتی ہوتی ، اس سال وعدوں میں کمی واقع ہوگئی ہے۔تحریک جدید کا دفتر ، جو دفتر دوم“ کہلاتا ہے، وہ اگر چہ اب ہمیشہ کے لئے ہے لیکن نام اس کا
دفتر دوم ہی رہے گا۔کیونکہ جب اس دفتر کا آغاز کیا گیا تو اس کا نام ” دفتر دوم ہی رکھا گیا تھا۔اب
66
305
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1953ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
آئندہ لوگ اس دفتر میں شامل ہوں گے۔صرف یہ ہوگا کہ ہر شخص کا کھاتہ الگ الگ ہوگا اور اس میں درج
ہوگا کہ اس نے کس وقت سے کس وقت تک اشاعت اسلام میں مدد دی ہے؟ ممکن ہے کہ بعد میں بعض اور
ذرائع بھی استعمال کئے جائیں کہ ان لوگوں کے نام یادگار کے طور پر محفوظ کر لئے جائیں، جنہوں نے
اشاعت اسلام میں مدد دی۔لیکن جیسا کہ میرا ارادہ ہے، 19 سال کے پورے ہونے پر جن لوگوں نے اس تحریک میں حصہ
لیا ہے، (اگر چہ یہ چندہ جاری رہے گا لیکن جن لوگوں نے اس وقت تک اس تحریک میں حصہ لیا ہے ) ان
کے نام ریکارڈ میں محفوظ کر لئے جائیں۔میرا ارادہ ہے کہ انیس سال کے اختتام پر ایک رسالہ شائع کیا
جائے اور اس میں ان سب لوگوں کے نام لکھے جائیں، جنہوں نے اشاعت اسلام میں انیس سال تک مدد
دی۔اور پھر وہ رقم بتائی جائے، جو انہوں نے اس تحریک کے ماتحت اشاعت اسلام کے لئے دی۔اس
طرح آئندہ بھی مختلف اوقات پر مختلف طریقے استعمال کئے جائیں گے، جن سے ان لوگوں کے نام بطور
یادگار محفوظ کر لئے جائیں گے تا بعد میں آنے والے ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتے رہیں۔اور ہم
آئندہ آنے والوں کے سامنے ان لوگوں کی مثال پیش کر سکیں۔لیکن یا درکھو یہ چندہ عمر بھر کے لئے ہے اور یہ تحریک ہمیشہ جاری رہے گی۔بلکہ ہماری فطرت اور ا
ہمارے ایمان کو اس سے انکار کرنا پڑے گا ، اس چیز کونا پسند کرنا پڑے گا کہ کسی وقت بھی یہ چندہ ان سے جاتا
رہے۔اور کہا جائے کہ آئندہ سے تم سے یہ چندہ نہیں لیا جائے گا۔جس طرح ہم یہ پسند نہیں کرتے ، ہم یہ
سوچ بھی نہیں سکتے ، ہم اس کا خیال بھی نہیں کر سکتے کہ کوئی شخص ہماری طرف یہ بات منسوب کرے بلکہ ہم
اسے برا مناتے اور گالی تصور کرتے ہیں کہ کوئی ہمیں کہے کہ تم کسی وقت جا کر باوجود صحت اور طاقت کے
روزہ چھوڑ دو گے۔جس طرح ہم یہ پسند نہیں کرتے ، ہم یہ سننے کی برداشت نہیں کرتے کہ کوئی کہے کہ
باوجود اس کے کہ تمہارے پاس مال ہوگا لیکن کسی وقت جا کر تم زکوۃ نہیں دو گے۔جس طرح ہم یہ پسند نہیں
کرتے ، ہم یہ سننا برداشت نہیں کرتے کہ کسی وقت جا کر ہم باوجود طاقت اور قوت اور مالی وسعت کے حج
نہیں کریں گے۔جس طرح ہم یہ سنا پسند نہیں کرتے کہ کوئی کہے کہ ایک دن ایسا آئے گا جب تم سچ کو چھوڑ
دو گے۔جس طرح ہم یہ نہیں سن سکتے کہ کوئی شخص ہماری طرف یہ منسوب کرے کہ کچھ دنوں کے بعد یا دس
ہیں سال کے بعد تم دیانت چھوڑ دو گے۔جس طرح ہم یہ نہیں سن سکتے کہ ہمارے متعلق کوئی کہے کہ پندرہ
میں سال تک تو تم عدل وانصاف سے کام لو گے لیکن اس کے بعد تم عدل و انصاف کو چھوڑ دو گے اور تم ظالم
306
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1953ء
بن جاؤ گے۔اسی طرح ہم یہ بھی پسند نہیں کرتے ، ہم یہ بھی سن نہیں سکتے کہ کچھ عرصہ تک تو ہم پر جہاد ، جس
رنگ میں بھی وہ اس زمانہ میں ہم پر فرض ہے، واجب رہے گا اور پھر ہمیں معاف ہو جائے گا اور ہم اسے
چھوڑ بیٹھیں گے۔اگر ہمیں روٹی کھانا معاف نہیں ہو سکتا ، اگر ہمیں پانی پینا معاف نہیں ہو سکتا ، اگر ہمیں کپڑا
پہننا معاف نہیں ہوسکتا تو روحانی زندگی کے سامان کیسے معاف ہو سکتے ہیں؟
پس یہ تحریک ہے تو دائمی اور نہ صرف دائگی بلکہ ہمارے ایمان اور اخلاص کا تقاضا ہے کہ یہ تحریک
ہمیشہ جاری رہے، جس طرح روٹی کھانا دائی ہے۔خدا تعالیٰ نے ہم پر روٹی کھانا واجب نہیں کیا لیکن جس
ہمیں روٹی نہیں ملتی تو ہم چلاتے ہیں، خدا تعالیٰ کے سامنے گڑ گڑاتے ہیں کہ وہ ہمیں روٹی دے دے۔ہم یہ
نہیں کہتے کہ بیس سال تک روٹی کھائی ہے، اب کہہ دیا گیا ہے کہ تم روٹی نہ کھاؤ تو چلو چھٹی ہوئی۔ہمیں روٹی
نہ ملے تو ہم اس پر خوش نہیں ہوتے بلکہ ہم خدا تعالیٰ کے سامنے گڑگڑاتے ہیں کہ وہ ہمیں کھانا دے۔انجیل
میں بھی یہ دعا سکھائی گئی ہے کہ اے خدا! تو ہماری روز کی روٹی ہمیں بخش۔پس اگر ہمیں روٹی ملتی ہے تو ہم خدا
تعالیٰ کے ممنون ہوتے ہیں اور اگر روٹی نہیں ملتی تو ہم متفکر ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے سامنے گڑ گڑاتے ہیں،
روتے ہیں، چلاتے ہیں کہ وہ ہمیں روٹی دے۔اسی طرح اشاعت دین کی بھی ہمیں ضرورت ہے۔اگر ہمیں
اشاعت دین کی توفیق ملتی ہے تو ہم خدا تعالیٰ کے ممنون ہوتے ہیں اور اگر ہمیں اشاعت دین کی توفیق نہیں
ملتی تو ہم شکر نہیں کرتے بلکہ ہم خدا تعالیٰ کے سامنے گڑ گڑاتے ہیں کہ اس نے ہم میں کیوں ضعف پیدا کر دیا
ہے؟ ہم دین کی خاطر کیوں اتنی قربانی نہیں کر سکتے، جتنی قربانی ہم پہلے کرتے تھے؟ یہی ایمان کی ایک زندہ
علامت ہے۔اگر یہ علامت نہیں پائی جاتی تو سمجھ لو کہ ایمان بھی نہیں پایا جاتا۔پس جہاں تک چندے کا سوال ہے، میں اس کی نوعیت بتا چکا ہوں۔بار بار بتانے کی ضرورت
اس لئے پیش آئی ہے کہ جن لوگوں نے پہلے نہیں سنا تھا، وہ اب سن لیں۔اور پھر بسا اوقات ستی اور غفلت
ہو جاتی ہے اور دوبارہ بیان کرنے سے انسان کو موقع مل جاتا ہے کہ وہ سستی اور غفلت کو ترک کر کے بیدار
ہو جائے ، اسے اس طرف توجہ ہو جائے۔لیکن ہمیں یہ بات بھی نہیں بھولنی چاہئے کہ بعض مراحل پر آکر
انسان کو خاص اخلاص اور جوش دکھانا پڑتا ہے۔جب پہلی تحریک کے جتنے سال مقرر تھے، ختم ہونے لگے تو
جماعت نے غیر معمولی طور پر اس سال وعدے کئے اور اتنے غیر معمولی طور پر کئے کہ بعد میں بھی وعدوں کی
تعداد اس حد تک نہیں پہنچی۔اسی طرح اب یہ انہیں سالہ دور ختم ہونے والا ہے، یہ غیر معمولی دور ہے۔اگر چہ ہم بعد میں بھی چندہ دیں گے لیکن یہاں وہ دور ختم ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے ہم سابقون
307
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1953ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
الاولون اور دفتر اول“ والے کہلائے تھے۔یہاں ایک مرحلہ ختم ہو جاتا ہے، اس لئے میری تجویز ہے کہ
انیس سال کے خاتمہ پر ان لوگوں کی قربانیوں کا ریکارڈ رکھنے کے لئے ایک رسالہ شائع کر دیا جائے تا
لوگوں کے لئے ان کی ایک مثال قائم ہو جائے۔شاید سردی کی وجہ سے، جو ان دنوں خاص طور پر پڑ گئی ہے، جماعتیں اس سال دیر سے وعدے
لکھ رہی ہیں۔اس لئے وعدے گزشتہ سال کی نسبت کم آئے ہیں۔گزشتہ سالوں میں ان دنوں وعدے
دوبارہ آنے شروع ہو جاتے تھے۔لیکن اس سال جلسہ سالانہ کی وجہ سے وعدوں کی آمد میں جو روک پڑ جاتی
ہے ، وہ برابر جاری ہے۔اس کی وجہ سے بجائے اس کے کہ پچھلے سال سے اس وقت تک زیادہ وعدے آ
جاتے ہیں ہزار کے وعدے کم آتے ہیں۔اس لئے میں پھر جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وقت تھوڑا ہے تم
اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو اور جلد سے جلد وعدے لکھواؤ اور انہیں پورا کرنے کی کوشش کرو۔میں دفتر دوم والوں
کو بھی توجہ دلاتا ہوں، اس سال دفتر دوم والوں کی کوشش ہے کہ دو، اڑھائی لاکھ کے وعدے آ جائیں تا
پنشن پانے والوں اور وفات پا جانے والوں کی وجہ سے وعدوں میں جو کمی آگئی ہے، وہ پوری ہو جائے۔اسی
لئے دفتر دوم والوں کو بھی خاص طور پر اس طرف توجہ کرنی چاہئے اور اپنے وعدوں کو اس سال کم از کم دو،
اڑھائی لاکھ تک پہنچادینا چاہئے۔یا درکھو کہ اس وقت اشاعت دین کا کام تم ہی کر رہے ہو، تمہارے سوا اور کوئی نہیں رہا۔دنیا میں
صرف تم ہی ایک جماعت ہو، جو خدا تعالیٰ کے دین کے جھنڈے کو اٹھائے ہوئے ہو۔تمہیں شکوہ ہوگا کہ تم
ہی وہ لوگ ہو ، جنہیں خارج از اسلام کہا جاتا ہے۔تم ہی وہ لوگ ہو، جن کے خلاف مولوی اکٹھے ہو کر کفر
کے فتوے لگاتے ہیں۔لیکن یہ شکوہ کی بات نہیں۔اس سے تو تمہارے کام کی عظمت اور شان اور بھی بڑھ
جاتی ہے۔ایک شخص دین کی اس لئے خدمت کرتا ہے کہ اسے اس کا بدلہ ملے گا۔ایک شخص دین کی خدمت
کرتا ہے اور اسے اس کا بدلہ نہیں ملتا۔اور ایک شخص دین کی خدمت کرتا ہے اور اسے نہ صرف اس کا بدلہ نہیں
ملتا بلکہ الٹا اسے جھاڑیں پڑتی ہیں، اسے برا بھلا کہا جاتا ہے ، گالیاں دی جاتی ہیں۔تم دیکھ لو ان تینوں میں
سے کس کا درجہ بڑا ہوتا ہے؟ آیا اس شخص کا درجہ بڑا ہوتا ہے، جو دین کی خدمت کرتا ہے اور اسے اس کا
معاوضہ ملتا ہے۔یا اس شخص کا درجہ بڑا ہوتا ہے، جو دین کی خدمت کرتا ہے اور اسے اس کا معاوضہ نہیں ملتا۔یا اس شخص کا درجہ بڑا ہوتا ہے، جو دین کی خدمت کرتا ہے اور نہ صرف یہ کہ اسے اس کا بدلہ ہی نہیں ملتا بلکہ الٹا
اسے جھاڑیں پڑتی ہیں، اسے گالیاں دی جاتی ہیں۔صاف بات ہے کہ جو شخص ان حالات میں خدمت
308
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمود و 23 جنوری 1953ء
دین کرتا ہے کہ نہ صرف یہ کہ اسے اس خدمت کا معاوضہ نہیں ملتا بلکہ اسے الٹا جھاڑیں پڑتی ہیں، اسے
گالیاں دی جاتی ہیں، اس کا درجہ ایمان اس شخص سے بلند ہے، جو خدمت دین کرتا ہے اور اسے اس کا
معاوضہ ملتا ہے یا خدمت کرتا ہے اور اسے اس کا معاوضہ نہیں ملتا لیکن جھاڑیں بھی نہیں پڑتیں۔در حقیقت محبت کامل کا معیار ہی یہی ہوتا ہے۔اگر میں غلطی نہیں کرتا تو غالباً ابراہیم ادھم تھے ،
جن سے دوزخ اور جنت کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا مجھے جنت اور دوزخ سے کیا غرض ہے؟
خدا تعالیٰ جہاں مجھے رکھنا پسند کرے گا، میں رہوں گا۔اگر وہ مجھے جنت میں رکھنا پسند کرے گا تو میں جنت کو
پسند کروں گا اور اگر وہ مجھے دوزخ میں رکھنا پسند کرے گا تو میں دوزخ ہی کو پسند کروں گا۔پس جو شخص قطع
نظر کسی معاوضہ کے دین کی خدمت کرتا ہے بلکہ نہ صرف قطع نظر کسی معاوضہ کے دین کی خدمت کرتا ہے
بلکہ اسے معلوم ہے کہ اسے بجائے کسی معاوضہ کے الٹا جھاڑیں پڑیں گی اور اسے گالیاں کھانی پڑیں گی لیکن
وہ پھر بھی خدمت سے باز نہیں آتا ، وہ یقینا خدا تعالیٰ کی محبت اور اس کے پیار کو جذب کرنے والا ہے۔اور
اس میں کیا شبہ ہے کہ جب قیامت کے دن سب لوگ خدا تعالیٰ کے سامنے پیش ہوں گے تو انبیاء کے بعد
سب سے مقدم وہ شخص ہوگا، جس کو دین کی خدمت کا نہ صرف یہ کہ معاوضہ نہ ملا بلکہ اسے جھاڑیں پڑیں،
اسے گالیاں
کھانی پڑیں لیکن وہ خدمت سے پھر بھی باز نہ آیا۔اگر روزہ رکھنے والوں کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے یہ فرمایا ہے کہ قیامت کے
دن خدا تعالیٰ کہے گا کہ ان کا معاوضہ میں ہوں تو یقینا وہ لوگ ، جنہوں نے دین کی خدمت کی اور اس حالت
میں خدمت کی کہ نہ صرف یہ کہ انہیں کوئی معاوضہ نہ ملا بلکہ انہیں جھاڑیں پڑیں ، انہیں برا بھلا کہا گیا، انہیں
گالیاں دی گئیں، انہیں واجب القتل قرار دیا گیا، انہیں اخراج عن الوطن کی دھمکیاں دی گئیں۔انہیں خدا
تعالیٰ قیامت کے دن کہے گا کہ اگر انسانوں کے پاس تمہارے لئے کوئی جگہ نہیں تو تمہاری جگہ میری گود میں
ہے۔اور اگر انسانوں کے نزدیک تم واجب القتل قرار دئیے گئے تھے لیکن تم نے دین کی خدمت پھر بھی نہ
چھوڑی تو تمہیں ہمیشہ کے لئے زندہ رکھنا مجھ پر فرض ہے۔پس تمہارے لئے خدا تعالیٰ نے اس نعمت کے دروازے کھولے ہیں، جس کے دروازے
سینکڑوں سال سے دوسروں پر نہیں کھولے گئے۔سینکڑوں سال گزر گئے اور دنیا اس نعمت سے محروم رہی۔جب اسلام ترقی پر تھا، اس وقت اسلام کی خدمت کرنے والوں کی تعریف کی جاتی تھی ، ان کی قدر کی جاتی
تھی۔لیکن آج جب اسلام نہ صرف باطنی لحاظ سے بلکہ ظاہری لحاظ سے بھی گر چکا ہے۔وہ نہ غیر مسلموں
309
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1953ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
کے نزدیک مقبول ہے، نہ مسلمانوں کے نزدیک مقبول ہے۔خدا تعالیٰ اپنی قبولیت اور اپنا دست محبت
تمہاری طرف بڑھاتا ہے، وہ تمہیں اپنی محبت اور پیار کی بشارت دیتا ہے۔پس تم اپنی ذمہ داریوں
کو سمجھنے کی کوشش کرو اور اپنے فرائض کو ادا کرو۔اور خدا تعالیٰ کی طرف
سے جو رحمتیں اور برکتیں تمہیں ملتی ہیں، ہم انہیں زیادہ سے زیادہ حاصل کر لو۔ایسا زمانہ بہت کم آتا ہے۔اور
مبارک ہوتے ہیں وہ لوگ جو ایسے زمانے میں پیدا ہوتے ہیں۔یہی لوگ نحوست سے دور اور خدا کی جنت
کے زیادہ قریب ہوتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ جو کہا ہے کہ اس دن جنت قریب کر دی جائے
گی ، اس کا بھی یہی مفہوم ہے کہ خدا تعالیٰ ایسی جماعت کھڑی کر دے گا ، جو دین کی خدمت کرے گی۔اور
نہ صرف یہ کہ اسے اس خدمت کا کوئی معاوضہ نہیں ملے گا، اسے جھاڑیں پڑیں گی ، اسے گالیاں دی جائیں
گی ، دنیا اسے دھتکارے گی کہ وہ کیوں خدا تعالیٰ کی ہو گئی ہے اور وہ خدا تعالیٰ کے دین کی کیوں خدمت کر
رہی ہے؟ اس لئے لازمی طور پر خدا تعالیٰ اسے قبول کرے گا۔پس تم ان وقتوں کی قدر کرو اور اپنے لئے
زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کر لو تا خدا تعالیٰ کے سامنے بھی تم سرخرو ہو جاؤ اور آئندہ نسلوں کے سامنے بھی
تمہارا نام عزت سے لیا جائے“۔( مطبوعه روز نامه الفضل 03 فروری 1953ء)
310