ہماری جماعت غیر ممالک میں مساجد کے قیام کی اہمیت کو سمجھے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1953ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1953ء
ہماری جماعت غیر ممالک میں مساجد کے قیام کی اہمیت کو سمجھے
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1953ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جب زکوٰۃ کے احکام نازل ہوئے تو آپ نے ایک
کے پاس جو مالدار تھا، اپنا نمائندہ روانہ کیا۔تا کہ وہ اس سے زکوۃ وصول کرے۔جب وہ نمائندہ
اس شخص کے پاس پہنچا تو بجائے اس کے کہ وہ زکوۃ ادا کرتا ، اس نے کہا، کیا ہمارے اپنے خرچ تھوڑے
ہوتے ہیں؟ ہم پر اتنے بوجھ پڑے ہوئے ہیں اور یہ اٹھتے ہیں تو کہتے ہیں، چندہ دے دو، زکوۃ دے دو۔ان کو چندے اور زکوۃ لینے کی ہی پڑی رہتی ہے اور ہمارے بوجھ اور ذمہ واریوں کا خیال نہیں ہوتا۔جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خر پہنچی تو آپ نے فرمایا کہ آئندہ اس شخص سے زکوۃ وصول نہ کی جائے۔اس شخص کے دل میں ایک حد تک ایمان پایا جاتا تھا۔کہنے کو تو اس نے یہ بات کہہ دی۔لیکن چونکہ اس کے
دل میں ایمان تھا، بعد میں اسے خیال پیدا ہوا کہ میں نے غلطی کی ہے اور خدا تعالیٰ کا حق میں نے ادا نہیں
کیا۔چنانچہ وہ جلدی جلدی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے کہا، یا رسول
اللہ! مجھ سے غلطی ہو گئی تھی، میں زکوۃ لایا ہوں ، اب مجھ سے زکوۃ لے لی جائے۔آپ نے فرمایا ، اب
نہیں۔کیونکہ ہم نے حکم دے دیا ہے کہ تم سے زکوۃ وصول نہ کی جائے۔اگر وہ آجکل کے لوگوں کی طرح
ہوتا تو شاید خوش ہوتا کہ چلو چھٹکارا ہو گیا۔مگر باوجود اس کے کہ وہ ضعیف الایمان تھا ، آجکل کے ایمان
داروں سے وہ زیادہ ایمان دار تھا۔چنانچہ اس انکار سے وہ خوش نہیں ہوا کہ چلو چھٹی ہو گئی بلکہ اس کے دل کو
صدمہ پہنچا اور اس نے سمجھا کہ مجھ سے زکوۃ لینے سے جو انکار کیا گیا ہے، یہ میرے لئے سزا ہے، انعام
نہیں۔اور وہ افسوس اور ندامت کا اظہار کرتا رہا۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے زکوۃ وصول
نہیں کی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد وہ حضرت ابو بکر کے زمانہ خلافت میں پھر ز کوۃ لے
کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا۔مگر حضرت ابوبکر نے فرمایا، جس سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
زکوۃ وصول نہیں کی ، اس سے میں بھی زکوۃ وصول نہیں کر سکتا۔اور وہ روتا ہوا واپس چلا گیا۔311

خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1953 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
غرض انسان مختلف نقطہ ہائے نگاہ سے اپنے حالات کو دیکھتا ہے۔کئی غریب لوگ ہوتے ہیں،
جنہیں دین کی خدمت کا موقع ملے تو وہ اتنے خوش ہوتے ہیں کہ یوں معلوم ہوتا ہے انہیں کوئی بہت بڑی
دولت مل گئی ہے۔اور کئی آسودہ حال لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی جان نکلتی ہے اور دین کی خدمت کے
لئے اپنا روپیہ خرچ کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے سے وہ اس طرح بھاگتے ہیں، جس طرح دیوانہ
کتے سے انسان بھاگتا ہے۔یہاں سندھ میں بھی میں نے دیکھا ہے، کنری اور بعض دوسرے مقامات پر جو احمدی دوست
موجود ہیں، وہ الاماشاء اللہ قریباً سب کے سب ایسے ہیں، جو ہجرت سے پہلے مالی لحاظ سے مختلف قسم کی
مشکلات میں مبتلا تھے۔مگر ہجرت کے بعد ان کی مالی حالت اچھی ہوگئی۔یا ہجرت سے پہلے ان کی کوئی
تجارت نہیں تھی۔یا اگر تجارت
تھی تو اس میں نقصان ہی نقصان ہوا کرتا تھا۔مگر کنری میں آئے تو انہیں دکانیں
بھی مل گئیں ، زمینیں بھی مل گئیں اور ان کی تجارتیں کامیاب طور پر چل نکلیں۔یا اگر پہلے ان کے پاس کوئی
زمین نہیں تھی تو یہاں سلسلہ کی اسٹیٹس پر مزارعہ بن کر انہوں نے زمینیں خرید لیں۔لیکن باوجود اس کے کہ
یہاں کے لوگوں کی مالی حالت پہلے سے بہت زیادہ اچھی ہے، جہاں تک میں سمجھتا ہوں ، ان لوگوں میں اپنی
ذمہ داریوں کو ادا کرنے کا احساس بہت کم ہے۔مثلاً گذشتہ سال میں نے مختلف ممالک میں مساجد تعمیر کرنے
کے لئے جماعت میں ایک تحریک کی اور میں نے کہا کہ وہ زمیندار، جن کی زمین دس ایکڑ سے کم ہے، وہ ایک
آنہ فی ایکڑ کے حساب سے اور جن کے پاس اس سے زیادہ زمین ہے، وہ دو آنے فی ایکڑ کے حساب سے
مسجد فنڈ میں چندہ دیں۔اسی طرح وہ مزارع ، جن کے پاس دس ایکڑ سے کم مزارعت ہے، وہ دو پیسہ فی ایکڑ
کے حساب سے اور اس سے زائد مزارعت والے، ایک آنہ فی ایکڑ کے حساب سے
رقم ادا کریں۔اسی طرح
تاجروں کے متعلق میں نے کہا کہ جو بڑے تاجر ہیں، مثلاً منڈیوں کے آڑھتی ہیں یا کمپنیوں اور کارخانوں
والے ہیں، وہ ہر مہینہ کے پہلے دن کے پہلے سودے کا منافع مسجد فنڈ میں دیا کریں۔اور جو چھوٹے تاجر ہیں،
وہ ہر ہفتہ کے پہلے دن کے پہلے سودے کا منافع مسجد فنڈ میں دیا کریں۔(یہ تمام تفاصیل 16 مئی 52 ء کے
خطبہ جمعہ میں درج ہیں، جو الفضل 3 جون 52ء میں شائع ہو چکا ہے۔لیکن جہاں تک میر اعلم ہے، شاید
ہی اس علاقہ میں سے کسی نے اس تحریک میں حصہ لیا ہو۔( نبی سر روڈ کے احمدی تاجروں نے لکھا ہے کہ وہ
اس پر عمل کر رہے ہیں، تحقیق بعد میں ہوگی۔یا اگر کسی نے حصہ لیا ہے تو میرے سامنے اس کی مثال نہیں
آئی۔اوروں کو جانے دو، یہاں جو مالک زمیندار ہیں، ان کی طرف سے بھی اس تحریک میں کوئی حصہ نہیں لیا
312

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1953ء
گیا۔جہاں تک میری ذات کا سوال ہے، میں کہ سکتا ہوں کہ اس بارہ میں مجھ پر کوئی الزام نہیں۔کیونکہ میں
نے اپنے دفتر انچارج کو اس طرف متواتر توجہ دلائی ہے۔مگر باوجود اس کے حقیقت یہی ہے کہ یہ چندہ میری
طرف سے بھی ادا نہیں ہوا۔(میرے اس خطبہ کے بعد میرے دفتر کے انچارج نے چندہ ادا کر دیا۔( اور خود
انجمن کی طرف سے بھی ادا نہیں ہوا۔اسی طرح جو احمدی مزارع ہیں، انہوں نے بھی اس تحریک کی طرف کوئی
توجہ نہیں کی۔گویا جہاں تک میر اعلم ہے، سندھ کے زمینداروں کا اس تحریک میں قریباً صفر حصہ ہے، یہی حال
تاجروں کا ہے۔کنری میں بھی اور نبی سر روڈ اور جھڈو میں بھی ہمارے احمدی تاجر پائے جاتے ہیں۔مگر انہوں
نے بھی غفلت سے کام لیا ہے اور اس چندہ کی اہمیت کو نہیں سمجھا۔یہ چیز یا تو اس لئے پیدا ہوتی ہے کہ انسان کے پاس جوں جوں پیسے آتے جاتے ہیں، وہ سست اور
غافل ہوتا چلا جاتا ہے اور یا پھر اس لئے پیدا ہوتی ہے کہ بعض لوگ اپنے آپ کو چودھری سمجھنے لگ جاتے ہیں
اور خیال کرتے ہیں کہ جتنے حکم ہیں، وہ دوسروں کے لئے ہیں، ہمارے لئے نہیں۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ
تعالیٰ عنہ کی عادت تھی کہ آپ اپنے اوقات کا اکثر حصہ باہر ہی گزارتے تھے۔یہ میری عادت نہیں اور نہ ہی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایسا کیا کرتے تھے۔بہر حال چونکہ آپ زیادہ تر باہر ہی تشریف رکھتے
تھے ، اس لئے جب آپ کی طبیعت علیل ہوتی تو چونکہ بیمار آدمی بعض دفعہ دوسروں کی موجودگی کی وجہ سے
تکلیف محسوس کرتا ہے، اس لئے جب آپ بیٹھے بیٹھے تھک جاتے تو فرماتے کہ اب لوگ چلے جائیں۔اگر
اس وقت ہیں، بائیں آدمی آپ کے پاس ہوتے تو یہ بات سن کر بارہ، تیرہ آدمی چلے جاتے اور آٹھ ، دس
بیٹھے رہتے۔آپ پانچ سات منٹ انتظار فرماتے اور پھر دوبارہ فرماتے کہ اب لوگ چلے جائیں، مجھے
تکلیف ہورہی ہے۔اس عرصہ میں دو، چار اور نئے آدمی آپ کی مجلس میں آکر بیٹھ جاتے تھے۔آپ کی یہ
بات سن کر چھ ، سات آدمی اور چلے جاتے اور چار، پانچ پھر بھی بیٹھے رہتے۔اس پر آپ پانچ ، دس منٹ اور
انتظار فرماتے اور پھر فرماتے کہ اب چودھری بھی چلے جائیں۔یعنی میں دو دفعہ ایک بات کہہ چکا ہوں مگر ہر
دفعہ کہنے کے بعد کچھ لوگ بیٹھے رہتے ہیں، جو سمجھتے ہیں کہ یہ حکم ہمارے لئے نہیں، دوسروں کے لئے ہے۔گویا وہ اپنے آپ کو چودھری سمجھتے ہیں۔اس لئے آپ فرماتے کہ اب چودھری بھی چلے جائیں۔تو کچھ لوگ دنیا میں ایسے بھی ہوتے ہیں، جو اپنے آپ کو چودھری سمجھتے ہیں۔وہ خیال کرتے ہیں
کہ تمام احکام دوسروں کے لئے ہیں، ان کے لئے نہیں۔جب کہا جائے کہ چلے جاؤ تو وہ سمجھتے ہیں کہ یہ
اوروں کے لئے حکم ہے، ہمارے لئے نہیں۔جب کہا جائے چندے دو تو وہ سمجھتے ہیں کہ دوسروں کو چندہ دینے
313

خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1953ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
کا حکم دیا گیا ہے، ہمیں چندہ دینے کا حکم نہیں دیا گیا۔جب کہا جائے احمدیت پر جو اعتراضات ہوتے ہیں،
ان کے جوابات دو اور لوگوں کے بغض اور کینہ کو دور کرنے کی کوشش کرو تو وہ سمجھتے ہیں کہ یہ حکم بھی دوسروں کے
لئے ہے، ہمارے لئے نہیں۔پس اس غفلت اور جمود کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ بعض لوگ مغرور ہو جاتے ہیں اور
جتنا جتنا پیسہ انہیں ملتا جاتا ہے، اتنا ہی وہ اپنے آپ کو خدائی احکام سے آزاد سمجھنے لگ جاتے ہیں۔اور بعض
لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جو حکم بھی دیا جائے ، اس کے متعلق وہ سمجھتے ہیں کہ دوسروں کے لئے ہے ، ہمارے
لئے نہیں۔اس مسجد میں اس وقت دو، اڑھائی سو آدمی موجود ہے، اگر مجھے پیاس لگے تو معقول بات تو یہ ہوگی
کہ میں کسی شخص کو مخاطب کر کے کہوں کہ میرے لئے پانی لاؤ لیکن اگر میں کسی کو مخاطب نہیں کرتا اور صرف
اتنا کہہ دیتا ہوں
کہ کوئی شخص پانی لائے تو دو، چار سو آدمیوں میں سے بعض دفعہ صرف ایک شخص اٹھے گا اور
بعض دفعہ ایک بھی نہیں اٹھے گا۔اور ہر شخص یہ خیال کرلے گا کہ یہ بات دوسروں سے کہی گئی ہے، مجھے نہیں کہی
گئی۔گویا وہ سب اپنے آپ کو چودھری سمجھنے لگ جائیں گے اور صرف ایک شخص ایسا ہوگا ، جو اپنے آپ کو اس
حکم کا مخاطب سمجھے گا اور بعض دفعہ ایک شخص بھی ایسا نہیں ہوگا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر خطیب ایسا فقرہ
بولتا ہے تو اس کا یہ منشا نہیں ہوتا کہ ساری مجلس اٹھ کر چلی جائے اور وہ اکیلا مسجد میں رہے اور نہ اس فقرہ کو کلی
طور پر پیچ قرار دیا جا سکتا ہے۔حقیقتا اسے کسی ایک شخص کو مخاطب کرنا چاہئے اور بجائے مہم فقرہ استعمال کرنے
کے، اسے کسی معین شخص کو کہنا چاہئے کہ وہ جائے اور پانی لائے۔لیکن اگر وہ غلطی سے ایسا نہیں کرتا تو پھر اس
فقرہ کا ہر شخص مخاطب ہوگا اور ہر شخص کا فرض ہوگا کہ وہ اٹھے اور پانی لائے۔ہاں اگر انہیں تسلی ہو جائے کہ کوئی
خص پانی لانے کے لئے چلا گیا ہے تو پھر باقی لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔لیکن جب تک یہ اطمینان نہ ہو، ہر
شخص اس حکم کا مخاطب ہوگا اور ہر شخص کا فرض ہوگا کہ وہ اس کے مطابق عمل کرے۔غرض چودھر بیت والا احساس کہ ہم مخاطب نہیں ، دوسرے لوگ مخاطب ہیں، ہمیشہ انسان
کو نیکی
سے محروم کر دیتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دن مسجد میں تقریر فرمارہے تھے کہ بعض لوگ
آئے اور کناروں پر کھڑے ہو کر تقریر سننے لگ گئے۔ان کے بعد جو اور لوگ آئے ، وہ ان کھڑے ہونے
والوں کی وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آواز پوری طرح سن نہیں سکتے تھے۔جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ بعض لوگ بعض دوسرں کو تقریر سننے سے محروم کر رہے ہیں تو آپ نے فرمایا ،
بیٹھ جاؤ۔جب آپ نے فرمایا، بیٹھ جاؤ تو اس سے مراد وہی لوگ تھے ، جو آپ کے سامنے کھڑے تھے۔مگر
چونکہ آپ نے بلند آواز سے یہ بات کہی، آپ کی آواز باہر بھی پہنچ گئی۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ
314

خطبہ جمعہ فرمود و 10 جولائی 1953ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
تعالی عنہ اس وقت تقریر سننے کے لئے آرہے تھے اور ابھی آپ مسجد کے باہر تھے کہ یہ آوازان کے کانوں
میں پہنچ گئی۔جب انہوں نے سنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرمارہے ہیں
کہ بیٹھ جاؤ تو وہ اسی جگہ بیٹھ
گئے اور بچوں کی طرح گھٹتے ہوئے ، انہوں نے مسجد کی طرف بڑھنا شروع کر دیا۔کوئی اور شخص پیچھے سے آیا
تو اس نے کہا، عبداللہ بن مسعود! تم یہ کیا بچوں والی حرکت کر رہے ہو؟ انہوں نے کہا، ابھی رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی آواز میرے کانوں میں آئی تھی کہ بیٹھ جاؤ ، اس لئے میں یہیں بیٹھ گیا۔اس نے کہا، رسول
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کو نہیں دیکھا، انہوں نے تو ان لوگوں کو فر مایا ہو گا ، جو آپ کے سامنے
کھڑے ہوں گے۔اس لئے آپ اس حکم کے مخاطب نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا ٹھیک ہے، رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں کو فرمایا ہے کہ بیٹھ جاؤں مگر زندگی کا اعتبار نہیں۔میں نے سمجھا کہ اگر اس
جگہ پہنچنے سے پہلے پہلے میری جان نکل گئی اور اللہ تعالیٰ نے کہا کہ ایک حکم رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا
تم نے نہیں مانا تو میں اس کا کیا جواب دوں گا؟ اس لئے خواہ یہ حکم میرے لئے ہو یا نہ ہو، میں نے سمجھا کہ
جب یہ آواز میرے کان میں پڑ گئی ہے تو اب میرا فرض ہے کہ میں اس پر عمل کروں۔اسی طرح ایک دفعہ صحابہ بیٹھے تھے اور شراب پی رہے تھے۔اس وقت تک ابھی شراب کی منا ہی کا
حکم نازل نہیں ہوا تھا۔کوئی شادی تھی، جس کی خوشی میں شرابیں پی جارہی تھیں اور گانے گائے جارہے تھے۔کہ اتنے میں شراب کی حرمت کا حکم نازل ہو گیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عام طریق یہی تھا کہ
جب آپ پر کوئی نیا حکم نازل ہوتا تو آپ مسجد میں تشریف لاتے اور ذکر فرماتے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے
مجھے پر یہ وحی نازل ہوئی ہے۔پھر جو لوگ وہاں موجود ہوتے ، وہ آپ سے سن کر آگے دوسرے لوگوں میں
بات پھیلا دیتے اور اس طرح سب میں مشہور ہو جاتی۔اس دن آپ مسجد میں تشریف لائے اور فرمایا کہ اللہ
تعالیٰ نے شراب کو حرام قرار دے دیا ہے۔جو لوگ وہاں موجود تھے، وہ یہ سنتے ہی بھاگ کھڑے ہوئے اور
جس گلی کوچہ میں سے گذرتے ، یہ اعلان کرتے جاتے کہ شراب حرام ہوگئی ہے۔جب اعلان کرنے والا
اس گلی میں سے گذرا ، جہاں لوگ دعوت کھا رہے اور شرابیں پی رہے تھے اور وہ ایک مٹکا ختم کر چکے تھے اور
دوسرا من کا شروع کرنے والے تھے، یہاں تک کہ بعض لوگ مخمور ہو چکے تھے اور بعض مخمور ہونے کے قریب
تھے تو اس نے وہاں بھی اعلان کیا کہ خدا تعالیٰ نے آج سے شراب حرام کر دی ہے۔جب یہ آواز ان کے
کانوں میں پڑی تو ایک صحابی نے دوسرے سے کہا کہ ذرا اٹھ کر اس شخص سے پوچھو تو سہی کہ کیا بات ہے؟
اور کیا واقع میں شراب حرام ہوگئی ہے؟ جس شخص سے یہ بات کہی گئی تھی ، اس نے بجائے اعلان کرنے
315

خطبہ جمعہ فرموده 10 جولائی 1953ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
والے سے دریافت کرنے کے سوٹا اٹھایا اور زور سے شراب والے مٹکے پر مار کر اسے توڑ دیا اور کہا، پہلے
میں شراب کا مٹکا توڑوں گا اور پھر اس سے پوچھوں گا کہ کیا حکم ہے؟ یعنی جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کے نام سے ایک بات بیان کی جارہی ہے تو ہمارا فرض ہے کہ پہلے اس پر عمل کریں اور پھر اگر تحقیقا
کرنا چاہیں تو بے شک تحقیقات کریں۔غرض زندہ قوموں کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ اس کے افراد کے اندر اپنی ذمہ واریوں کا احساس ہو۔ہم نے ساری دنیا میں تبلیغ اسلام کرنی ہے اور جہاں ہم تبلیغ اسلام کریں گے، وہاں لاز ما مساجد بھی بنانی پڑیں
گیں اور اسلام کے نشانات بھی قائم کئے جائیں گے۔اور یہ کام ہماری جماعت کے افراد نے ہی کرنا ہے۔اس
لئے سب کا فرض ہے کہ خواہ وہ امیر ہوں یا غریب، اس ذمہ واری کی ادائیگی کے لئے اپنے آپ کو ہر وقت تیار
رکھیں۔لیکن اگر ہر شخص چودھری بن جائے اور یہ کہے کہ یہ کام دوسرں نے ہی کرنا ہے، میں نے نہیں کرنا تو یہ کام
کس طرح ہوگا؟ پس اپنے اندر قربانی کا مادہ پیدا کرو اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہر وقت زندہ رکھو۔مسلمان صرف چھ ، سات سو تھے ، جب ان کی قربانیوں سے ساری دنیا گونج اٹھی تھی یا کم سے کم
عرب کا علاقہ گونج گیا تھا۔اور پھر جب وہ ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں ہو گئے تو ساری دنیا ان کی قربانیوں
سے گونج اٹھی۔تو اب تو ساٹھ کروڑ مسلمان ہے لیکن
دنیا پھر بھی اسلام سے ناواقف ہے۔اس کی وجہ یہی ہے
کہ آج ہر شخص یہ سمجھتا ہے کہ اسلام کی اشاعت کی ذمہ داری دوسروں پر ہے، اس پر نہیں۔لیکن جب وہ ہزاروں
یالا کھوں کی تعداد میں تھے تو ہر فرد کے دل میں یہ احساس تھا کہ اسلام کو میں نے ہی پھیلانا ہے۔یہی حال ہماری
جماعت کا ہے۔ہماری جماعت کی تعداد تھوڑی ہے لیکن اسلام کی اشاعت کی ذمہ واری اس نے اپنے اوپر
عائد کی ہوئی ہے۔اور اسلام کی اشاعت یا مبلغوں کے ذریعہ ہوگی اور یا مساجد کے ذریعہ ہوگی۔غیر ممالک میں مساجد کے پاس سے جب بھی گزرنے والے گزریں گے سوال کریں گے کہ یہ
کیا عمارت ہے؟ اس پر لوگ انہیں بتائیں گے کہ یہ مسجد ہے۔وہ پوچھیں گے کہ مسجد کیا چیز ہوتی ہے؟ اس پر
انہیں بتایا جائے گا کہ عیسائیوں میں گرجے ہوتے ہیں، اسی طرح مسلمانوں نے اپنی عبادت کے لئے
مسجدیں بنائی ہوئی ہیں۔اور چونکہ مسجد ان کے لئے ایک بالکل نئی چیز ہوگی ، وہ اس کے دیکھنے کی طرف
مائل ہو جائیں گے۔کیونکہ انسانی فطرت میں یہ بات داخل ہے کہ کوئی نئی چیز آ جائے تو لوگ اس کو دیکھنے
کے لئے دوڑ پڑتے ہیں۔آخر یہ تماشا گا ہیں اور سیر گاہیں، جن میں لوگوں کا ہر وقت ہجوم رہتا ہے، یہ کیا چیز
ہیں؟ اور کیوں ان کی طرف لوگ کھچے چلے جاتے ہیں؟ صرف اس لئے کہ یہ ایک نئی چیز ہوتی ہے۔آدمی
316

تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1953ء
وہی ہوتے ہیں ، گھوڑے وہی ہوتے ہیں، شیر، چیتے وہی ہوتے ہیں لیکن سرکس آ جائے تو سب لوگ اسے
دیکھنے کے لئے دوڑ پڑتے ہیں۔کیونکہ ان کے کانوں میں یہ آواز پڑتی ہے کہ سرکس میں گھوڑے پر کھڑے
ہو کر اس کو دوڑایا جاتا ہے۔اور چونکہ یہ نئی چیز ہوتی ہے، اس لئے لوگ اس کو دیکھنے کے لئے دوڑ پڑتے
ہیں۔یہاں تک کہ سرکس جب گاؤں میں چلے جاتے ہیں تو لوگ اس کو دیکھنے کے لئے اپنے برتن تک بیچ
ڈالتے ہیں۔یا مثلا تھیٹر کو ہی لے لو۔آدمی وہی ہوتے ہیں، مگر انہوں نے کسی کا نام ہریش چندر رکھا ہوا ہوتا
ہے اور کسی کا نام سکندر رکھا ہوا ہوتا ہے، کسی کا نام دار ارکھا ہوا ہوتا ہے اور کسی کا نام با بر رکھا ہوا ہوتا ہے۔اور
وہ ایک کھیل کھیلتے ہیں۔چونکہ یہ دیکھنے والوں کے لئے ایک نئی چیز ہوتی ہے، اس لئے وہ تھیٹر دیکھنے کے
لئے بے تاب ہو جاتے ہیں۔اسی طرح جب مسجد کے پاس سے گذرنے والا شخص پوچھتا ہے کہ یہ کیا چیز
ہے؟ اور اسے بتایا جاتا ہے کہ یہ مسلمانوں کی مسجد ہے۔تو وہ حیران ہو کر دریافت کرتا ہے کہ مسجد کیا ہوتی
ہے؟ اس پر لوگ اسے بتاتے ہیں کہ جیسے گر جا میں تم لوگ جمع ہو کر عبادت کرتے ہو، اسی طرح مسلمان
مسجدوں میں اکٹھے ہو کر عبادت کرتے ہیں۔جب اسے یہ بات بتائی جاتی ہے تو اس کے دل میں خواہش
پیدا ہوتی ہے کہ مجھے دیکھنا تو چاہئے کہ مسلمان کیا کرتے ہیں؟ اور وہ اپنے دل میں سوچتا ہے کہ کبھی فرصت
ملی تو میں مسجد کوضرور دیکھوں گا۔ایسے سو آدمی بھی اگر مسجد کے سامنے سے گذرتے ہیں تو وہ سو کے سوا اپنے
دل میں یہ فیصلہ کر لیتے ہیں کہ ہم فرصت ملنے پر کسی دن مسجد دیکھنے کے لئے ضرور آئیں گے۔مگر پھر ان سو
میں سے نوے بھول جاتے ہیں اور دس کو توفیق مل جاتی ہے۔اور وہ کسی وقت مسجد دیکھنے کے لئے آ جاتے
ہیں۔وہاں امام موجود ہوتا ہے۔وہ مسجد دیکھنے کے بعد اس سے سوال کرتے ہیں کہ اسلام کیا چیز ہے؟ تم
لوگ عیسائی کیوں نہیں ہو جاتے ؟ اسلام میں عیسائیت سے بڑھ کر کیا بات پیش کی جاتی ہے؟ اور وہ ان
باتوں کا جواب دیتا ہے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان دس میں سے ایک شخص ایسا بھی نکل آتا ہے، جس کے دل پر
زیادہ گہرا اثر پڑتا ہے اور وہ بار بار مسجد میں آتا اور امام سے ملنا شروع کر دیتا ہے۔اور آخر وہ مسلمان ہو جاتا
ہے۔تو مسجد بھی ایک مبلغ ہے، جس طرح مبلغ ، ایک مبلغ ہے۔پس ہماری جماعت کے لئے ضروری ہے کہ وہ غیر ممالک میں مساجد کے قیام کی اہمیت کو سمجھے
اور اس کے لئے ہرممکن جدوجہد اور قربانی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کرے۔یورپ میں اسلام کا
بہترین اشتہار مسجد ہے۔بلکہ عیسائی ممالک کے لئے ہی نہیں، ہندو ممالک کے لئے بھی اور چینی ممالک
کے لئے بھی اور جاپانی ممالک کے لئے بھی مسجد ایک عجوبہ ہے۔جس طرح لوگ پرانے مقابر اور محلات
317

خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1953 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
دیکھنے کے لئے جاتے ہیں، اسی طرح وہ مسجد دیکھنے کے لئے جاتے ہیں۔اور جب وہ جاتے ہیں تو ان کا
امام سے تعلق ہو جاتا ہے اور تبلیغ اسلام کا رستہ کھل جاتا ہے۔جب تک ہماری جماعت اپنے اس فرض کو نہیں
سمجھتی ، اس وقت تک اس کا یہ امید کر لینا کہ وہ اسلام کو دنیا پر غالب کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ، غلط
ہے۔اس کی مثال بالکل ایسی ہی ہوگی، جیسے چھپکلی کی دم کاٹ دی جائے تو وہ دم تھوڑی دیر کے لئے تڑپ
لیتی ہے، لیکن پھر ہمیشہ کے لئے ختم ہو جاتی ہے۔ہمیں سوچنا چاہئے ، آیا تو ہماری غرض صرف اتنی ہی تھی کہ
ہم دنیا میں شور مچادیں۔اور اگر یہی ہماری غرض تھی تو یہ کام ہم نے کر لیا ہے، اب ہمیں کسی مزید کام کی
ضرورت نہیں۔اور یا پھر ہماری غرض یہ تھی کہ ہم دنیا میں اسلام پھیلا ئیں۔اور اگر یہی ہماری غرض ہے تو
اس کے لئے متواتر قربانیوں اور جدوجہد اور نیک نمونہ کی ضرورت ہے۔اور ہماری تبلیغ تھی کا میاب ہو سکتی
ہے، جب ہمارا عملی نمونہ اسلامی تعلیم کے مطابق ہو۔اگر ہمارے اندر دیانت پائی جاتی ہے، اگر ہمارے
اندر سچائی پائی جاتی ہے، اگر ہمارے اندر نیک چال چلن پایا جاتا ہے، اگر ہمارے اندر معاملات کی صفائی
پائی جاتی ہے تو ہر شخص ، جو ہمیں دیکھے گا ، وہ سمجھے گا کہ اس جماعت کے ساتھ مل کر دین کی خدمت کی جاسکتی
ہے۔لیکن اگر ہمارا نمونہ اچھا نہیں تو وہ کہے گا کہ دور کے ڈھول سہانے“۔باتیں تو ہم بڑی سنتے تھے لیکن
پاس آکر دیکھا تو ہمیں معلوم ہوا کہ اس کا پھل ایسا میٹھا نہیں۔پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو اور چندہ مساجد کی تحریک میں حصہ لو۔اگر ہماری جماعت کے تمام
لوگ اس چندہ میں حصہ لینا شروع کر دیں تو ہر سال ایک خاص رقم اس غرض کے لئے جمع ہو سکتی ہے۔مگر میں
دیکھتا ہوں کہ جہاں پاکستان کی اور سب جماعتوں میں اپنی ذمہ داری کا احساس ہے، وہاں اس جگہ ہر شخص
اپنے آپ کو چودھری سمجھتا ہے۔اور وہ خیال کرتا ہے کہ یہ تحریکات دوسروں کے لئے ہیں، اس کے لئے نہیں۔اب میں اس سفر میں دیکھوں گا کہ یہاں کی جماعتوں نے اس چندہ میں کس حد تک حصہ لیا ہے؟ اسٹیوں کے
دورہ کے وقت مالکان زمین کے متعلق بھی یہ دیکھا جائے گا کہ انہوں نے اس تحریک میں کتنا حصہ لیا ہے؟ اور
دوکانداروں کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ انہوں نے اس تحریک میں حصہ لیا ہے یا نہیں لیا ؟ آخر وہ تجارت
کرتے ہیں اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔وہ بتائیں کہ اس عرصہ میں انہیں کوئی آمدنی ہوئی ہے یا
نہیں؟ کوئی نفع ہوا ہے یا نہیں؟ اگر ہوا ہے تو انہوں نے خدا کا حق کیوں ادا نہیں کیا؟ چھوٹے تاجروں کو یہ کہا
گیا تھا کہ وہ ہر ہفتہ کے پہلے دن کے پہلے سودے کا منافع مسجد فنڈ میں دیا کریں۔فرض کرو، ان کے ایک دن
میں نہیں سودے ہوتے ہیں تو سات دن میں ایک سو چالیس سودے ہوئے ، اور چونکہ ہفتہ کے ایک دن کے
318

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1953ء
ایک سودے کا منافع اس تحریک کے لئے رکھا گیا ہے، اس لئے اس کے معنی یہ ہیں کہ انہیں اپنے نفع کا
1/140 حصہ دینا پڑا۔اور ایک سو چالیسواں حصہ دینا ہر گز کوئی ایسا بوجھ نہیں، جو کسی معمولی سے معمولی تاجر
کے لئے بھی نا قابل برداشت ہو۔اسی طرح وہ زمیندار ، جن کے پاس دس ایکڑ سے زیادہ زمین ہے، ان
کے لئے دو آنہ فی ایکڑ کے حساب سے چندہ دینا، کوئی بڑی بات نہیں۔دس ایکڑ سے کم زمین والوں کے لئے
صرف ایک آنہ فی ایکڑ کے حساب سے چندہ مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح مزار عین کے لئے یہ تجویز کیا گیا ہے
کہ جن کے پاس دس ایکڑ سے کم مزارعت ہو، وہ دو پیسہ فی ایکڑ کے حساب سے اور اس سے زائد مزارعت
والے ایک آنہ فی ایکٹر کے حساب سے رقم ادا کریں۔اگر کوئی سولہ ایکٹر کاشت کرے تو سولہ ایکٹر کے حساب
سے صرف ایک روپیہ اسے ادا کرنا پڑے گا۔اگر چوہیں ایکٹر کاشت کرے تو ڈیڑھ روپیہ دینا پڑے گا۔اسی
طرح مالکوں میں سے اگر کسی کے پاس سو ایکڑ زمین ہے تو اسے دوسو آنہ دینا پڑے گا اور اگر ہزار ایکڑ ہے تو دو
ہزار آنہ دینا پڑے گا۔اور سو ایکٹر پر دوسو نہ یا ہزار ایکڑ پردوہزار آ نہ دے دینا، کوئی بڑی بات نہیں۔یہ اس قسم کا
ہلکا اور آسان چندہ ہے کہ جنسی خوشی سے ایک لاکھ روپیہ سالانہ چندہ جمع ہوسکتا ہے۔مگر اب یہ حالت ہے کہ
لاکھ
امریکہ میں مسجد کے لئے زمین خریدی گئی تو باوجود اس کے کہ تین سال گذر گئے ، اب تک زمین کی قیمت کا
بھی چندہ نہیں ہوا۔پچھلے سال یہ تحریک کی گئی تو پچیس ہزار چندہ جمع ہوا۔حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر ساری
جماعت حصہ لیتی تو ایک لاکھ روپیہ سے زیادہ آنا چاہئے تھا۔36-35 ہزار پہلے آیا ہوا تھا، گویا صرف ساٹھ
ہزار روپیہ امریکہ کی مسجد کے لئے آیا ہے۔حالانکہ ایک لاکھ ، چالیس ہزار کی صرف زمین تھی اور قریباً ڈیڑھ
لاکھ روپیہ بھی مسجد کی تعمیر کے لئے اس پر اور خرچ ہوگا۔موجودہ رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئے ، اگر جماعت میں
موجودہ اخلاص برابر قائم رہے تو دس سال میں صرف امریکہ کی مسجد کے لئے چندہ جمع ہو سکتا ہے۔حالانکہ اگر
سب دوست با قاعدهہ چندہ دیں تو دس سال میں تین، چار مسجدیں بن سکتی ہیں۔اور امریکہ کی مسجد بڑی آسانی
سے دو، اڑھائی سال میں تیار ہو سکتی ہے۔یہ چیز اپنی ذمہ واری کے احساس کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔جتنا جتنا کسی میں اپنی ذمہ واری کا
احساس ہوتا ہے، اتنا ہی اس کے اندر جوش اور قربانی کا مادہ پایا جاتا ہے۔اگر ہمارے یہ دعوے جھوٹے ہیں
کہ ہم نے دنیا میں اسلام کی اشاعت کرنی ہے تو ہمیں ساری دنیا سے لڑائی مول لینے کی بجائے ان کے
ساتھ مل جانا چاہئے۔اور جس طرح وہ مردہ ہیں، اسی طرح خود بھی مردہ بن جانا چاہئے۔اور اگر ہمارے
اندر زندگی کے آثار ہیں اور ہم اپنے دعوؤں میں بچے ہیں تو پھر ہمیں یہ نہیں دیکھنا پڑے گا کہ ہمارے
319

خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1953 ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
حالات کیا ہیں؟ اور ہم پر کس قدر بوجھ پڑے ہوئے ہیں؟ بلکہ ہمیں آخر دم تک دین کی خدمت کے لئے
اپنی ہر چیز کو قربان کرنے کے لئے تیار رہنا پڑے گا۔اور خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ ہماری جماعت میں ایسے
لوگ پائے جاتے ہیں، جو ہر قسم کی قربانی کے لئے پوری بشاشت کے ساتھ تیار رہتے ہیں۔ہماری جماعت میں ایک غریب سقہ تھا۔جب بھی چندہ کی کوئی تحریک ہوتی وہ فوراً آجاتا اور کچھ
نہ کچھ چندہ دے دیتا۔اس کی تنخواہ صرف تمہیں روپے ماہوار تھی۔مگر آہستہ آہستہ اس کے چودہ ، پندرہ روپے
چندہ میں جانے لگے۔اور وہ ہر نئی تحریک پر اصرار کرتا کہ اس میں میرا بھی حصہ شامل کیا جائے۔وہاں کے
امیر جماعت نے مجھے لکھا کہ ہم اس کو بار بار سمجھاتے ہیں کہ تمہاری مالی حالت کمزور ہے، تم ہر تحریک میں
حصہ نہ لیا کرو۔ہر تحریک غرباء کے لئے نہیں ہوتی۔مگر وہ کہتا کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ چندہ کی تحریک ہو
اور پھر میں اس میں حصہ نہ لوں؟ اس لئے آپ سے کہا جاتا ہے کہ آپ اسے روکیں۔چنانچہ میں نے اسے
پیغام بھجوایا کہ آپ چندوں میں اس قدر زیادہ حصہ نہ لیا کریں۔تب کہیں جا کر وہ رکا۔تو ایسے لوگ ہماری جماعت میں پائے جاتے ہیں، مگر ان کی تعداد کم ہے۔زیادہ تر وہی لوگ
ہیں، جو اپنے آپ کو چودھری سمجھتے ہیں اور جن کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں۔وہ احمدیت میں داخل ہو
گئے ہیں، بغیر اس کے کہ اس امر پر غور کریں کہ احمدیت کیا چیز ہے؟ اور بغیر اس کے کہ اس امر پر غور کریں
کہ احمدیت کی وجہ سے ان پر کیا ذمہ واریاں ہیں ؟ مگر یہ وہ لوگ نہیں، جن سے احمدیت ترقی کرے گی۔یہ
وہ لوگ نہیں ، جن کے ذریعہ اسلام دنیا میں پھیلے گا۔احمدیت اگر پھیلے گی اور اسلام اگر ترقی کرے گا تو انہیں
لوگوں کے ذریعہ، جو سمجھتے ہیں کہ جو کچھ کرنا ہے، ہم نے ہی کرتا ہے اور یہ کہ اللہ تعالیٰ ہم سے اپنے دین کی
خدمت کا کوئی کام لے رہا ہے تو یہ ایک انعام ہے، جو ہم پر کیا جارہا ہے۔اور اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس
نے ایسے زمانہ میں ہم کو اسلام کی خدمت کے لئے چنا، جبکہ اسلام کمزور ہورہا ہے اور مسلمان صرف نام کے
مسلمان رہ گئے ہیں۔ایسے ہی لوگ ہیں، جو ہمیشہ کے لئے زندہ رکھے جائیں گے اور ان کے نام اسلام
کے مجاہدین میں شمار کئے جائیں گئے“۔( مطبوعہ روز نامہ الصلح 22 جولائی 1953 ء)
320

آج 10 میں سے 10 باقی