ہماری جائیدادیں تب ہی فخر کا موجب ہو سکتی ہیں، جب وہ خدا کے کام آئیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جولائی 1953ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 24 جولائی 1953ء
ہماری جائیدادیں تبھی فخر کا موجب ہو سکتی ہیں ، جب وہ خدا کے کام آئیں
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جولائی 1953ء
ی دولت اور زمین اسی وقت مفید ہو سکتے ہیں اور یہ احمدی اس وقت بابرکت ہو سکتے ہیں،
جب یہ سب کچھ خدا تعالیٰ کے کام آئے۔صرف ہمارے کام آنا ، ہمارے لئے کسی خوشی کا موجب نہیں ہو
سکتا۔یوں تو عیسائیوں کے پاس بھی بڑی جائیدادیں ہیں، ہندوؤں کے پاس بھی بڑی جائیدادیں ہیں،
یہودیوں کے پاس بھی بڑی جائیداد میں ہیں۔اور اسی طرح اور کئی قوموں کے پاس بڑی جائیدایں ہیں۔اگر اسی رنگ میں ہمارے پاس بھی کچھ جائیدادیں ہو جائیں تو یہ ہمارے لئے کسی فخر کا موجب نہیں ہو
سکتیں۔ہماری جائیدادیں ہمارے لیے تبھی فخر کا موجب ہو سکتی ہیں اور تبھی ہم ان کے ملنے پر خوشی محسوس کر
سکتے ہیں، جب وہ خدا کے کام آئیں۔اور خدا تعالیٰ کے کام ہمارے اموال اور ہماری جائیدادیں اسی رنگ میں آسکتی ہیں، جب ہم لوگوں کو
کے دلوں کو خدا تعالیٰ کی طرف مائل کر سکیں، ان کے کینہ اور بغض کو دور کر سکیں اور وہ خود ہم سے حقیقت حال
معلوم کرنے کی کوشش کریں۔اور جب وہ ہمارے قریب آئیں تو ہمارے عملی نمونہ کو دیکھ کر ان کے دل بالکل
صاف ہو جا ئیں بغض ان کے دلوں سے نکل جائے اور وہ صداقت کو قبول کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔پھر یہاں کی زمین اس طرح بھی خدا کے کام آسکتی ہے کہ یہ زمین ہمیں اتنا نفع دینے لگے کہ اس
کی آمد سے ہم بیرونی ممالک میں اور زیادہ تبلیغی مشن قائم کر دیں۔ہمارے بیسیوں مشن عیسائی ممالک میں
ہوں، بیبیوں مشن ہندوستان میں ہوں ، بیسیوں مشن سکھوں میں کام کر رہے ہوں ، بیسیوں مشن چینیوں
میں کام کر رہے ہوں، بیسیوں مشن جاپانیوں میں کام کر رہے ہوں۔غرض تمام دنیا میں اشاعت اسلام ہو
رہی ہو اور ہر جگہ محمد رسول اللہصلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نام بلند کیا جارہاہو۔مگر ابھی یہ زمینیں ہمیں اتنا نفع نہیں دے رہیں۔بلکہ حقیقت یہ ہے کہ پنجاب سے دسواں حصہ کم
روپیہ یہ زمینیں ہمیں دے رہی ہیں۔پنجاب میں ایک مربع عام طور پر اڑھائی ہزار روپیہ سالانہ ٹھیکہ پر
چڑھتا ہے۔ہمارے ایک دوست ہیں، جن کے سات مربعے ہیں اور وہ سات مربعے 21 ہزار روپیہ ٹھیکے پر
321

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جولائی 1953ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
چڑھے ہیں۔تحریک جدید کا سندھ میں چار سو مربع ہے۔اس لحاظ سے اسے بارہ لاکھ سالانہ کی آمدن ہونی
جدید کاسندھ اسے بارہ کی
چاہئے۔لیکن ان زمینوں نے صرف پچھلے دو سالوں میں ایک لاکھ روپیہ دینا شروع کیا ہے۔غرض پنجاب
اور سندھ کی زمینوں کا آپس میں کوئی مقابلہ ہی نہیں۔وہاں بعض دفعہ ایک ایک مربع پانچ پانچ ، سات
سات ہزار روپیہ پر بھی چڑھ جاتا ہے۔اگر پانچ ہزار روپیہ پر یہاں بھی ایک مربع چڑھے تو تحریک جدید کو
ہیں لاکھ روپیہ اور اگر سات ہزار پر چڑھے تو 28 لاکھ روپیہ ملنا چاہئے۔مگر ہمیں صرف ایک لاکھ روپیہ ملتا
ہے۔پس جہاں تک آمد کا سوال ہے، یہاں کی زمینوں کی آمد، پنجاب کی آمد کے پاسنگ بھی نہیں۔بلکہ
پنجاب کی آمد کے مقابلہ میں بیسواں حصہ بھی نہیں۔جتنی زمین سے وہاں ہیں روپے کمائے جاتے ہیں، اتنی
زمین سے یہاں ایک روپیہ بھی نہیں کمایا جا سکتا۔پس وہ دن تو ابھی دور ہے، جب اس زمین سے ہمیں اس
قدر نفع حاصل ہونا شروع ہو جائے کہ ہم دنیا کے گوشہ گوشہ میں اپنے تبلیغی مشن قائم کر سکیں۔المصد
( مطبوع روزنامه اصبح 23 ستمبر 1953 ء )
322

آج 10 میں سے 10 باقی