جس قدر قربانی کرو گے اسی قدر اللہ تعالی کے قریب ہوتے چلے جاؤ گے۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1953ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1953ء
جس قدر قربانی کرو گے، اسی قدر اللہ تعالیٰ کے قریب ہوتے چلے جاؤ گے
خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1953ء۔آج میں حسب دستور سابق تحریک جدید کے وعدوں کے لئے جماعت میں تحریک کرنا
چاہتا ہوں۔پہلے دفتر کے لوگوں کے لئے بھی، کہ جن کے لئے ابتدا تین سالوں کی تحریک کی گئی اور ان تین
سالوں کو بعض لوگ ایک ہی سال سمجھتے رہے۔پھر وہ تحریک دس سال تک ممتد کی گئی۔پھر اس کے لئے 19
سال کی حد لگائی گئی۔اس سال خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ انہیں سال بھی پورے ہو جاتے ہیں۔اس اثناء
میں تحریک جدید کے کام کو وسیع کرنے کے بعد خدا تعالیٰ نے میرا ذہن اس طرف پھیرا کہ تمہارے منہ سے
جو عر صے بیان کروائے گئے تھے ، وہ محض کمزور لوگوں کو ہمت دلوانے کے لئے تھے۔ورنہ حقیقتا جس کام کے
لئے تو نے جماعت کو بلایا تھا، وہ ایمان کا ایک جزو ہے۔اور ایمان کو کسی حالت میں اور کسی وقت بھی معطل
نہیں کیا جا سکتا اور اسے کسی صورت میں ترک نہیں کیا جاسکتا۔جس خدا نے آسمان سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل کر کے مسلمانوں
کو نماز پڑھنے
کی تلقین فرمائی، جس خدا نے آسمان سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل کر کے مسلمانوں کو زکوۃ
کی تلقین فرمائی، جس خدا نے آسمان سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل کر کے مسلمانوں کو
روزے رکھنے کی تلقین فرمائی، جس خدا نے آسمان سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل کر کے
مسلمانوں کو حج کی تلقین فرمائی ، اسی خدا نے آسمان سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل کی کہ
ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ اسلام کی تعلیم کو دنیا کے کناروں تک پہنچائے اور کوئی روح ایسی باقی نہ رہے،
جس تک خدا تعالیٰ کا کلام پہنچ نہ جائے۔اس نے اپنے کلام میں اس تعلیم کا نام جہاد رکھا۔اور اپنے پیارے
رسول کو مخاطب کر کے فرمایا۔وَجَاهِدُهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا
تو اس قرآن کے ذریعہ ساری دنیا کے لوگوں کے ساتھ جہاد کر۔پس اگر کوئی شخص یہ کہہ سکتا ہے کہ آؤ! میری خاطر 19 سال نماز پڑھ لو، اگر کوئی شخص یہ کہہ سکتا کہ
آؤ! میری خاطر 19 سال زکوۃ دے لو، اگر کوئی شخص یہ کہ سکتا کہ آؤ! میری خاطر 19 سال تک روزے
323

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1953ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
رکھ لوتو وہ یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ میری خاطر 19 سال اشاعت اسلام میں حصہ لے لو۔لیکن اگر کسی شخص کے
لئے یہ ممکن نہیں کہ وہ مسلمانوں کو مخاطب کر کے یہ کہے کہ تم میری خاطر 19 سال نماز ادا کرلو یا یہ کہے کہ تم
میری خاطر 19 سال زکوۃ دے لو یا میری خاطر تم 19 سال روزے رکھ لو تو اس کے لئے یہ بھی ممکن نہیں کہ
وہ کسی کو 19 سال کے لئے تبلیغ اسلام اور جہادروحانی کے لئے بلائے۔کوئی کہہ سکتا ہے کہ تم نے خود جماعت کو 19 سال کے لئے تبلیغ اسلام اور جہاد روحانی کے لئے
بلا کر اس فعل کا ارتکاب کیا ہے۔تو میرا جواب یہ ہوگا کہ اس فعل کا ارتکاب تو میں نے نہیں کیا ، ہاں اس جرم کا
مرتکب ضرور ہوا ہوں۔کیونکہ زمانہ تبلیغ اسلام اور جہادروحانی کے فرض کو اتنا بھول گیا تھا اور لوگ اس سے
تنے غافل اور نا واقف ہو گئے تھے کہ میری عقل نے بھی خیال کیا کہ 19 سال تک کی کوششوں کے بعد ان
کے گناہوں کا ازالہ ہو جائے گا۔لیکن 19 سال کام کرنے کے بعد مجھے اس کا یہ انعام ملا کہ میرا دماغ روشن
ہو گیا اور میں نے اپنی غلطی محسوس کرلی کہ میرا 19 سال کی جہادروحانی کے لئے تحریک کرنا لغو بات تھی۔پس
مجھے تو نقد جز امل گئی تم کو تو تمہاری قربانیوں کے بدلہ میں اگلے جہاں انعام ملے گا لیکن مجھے اس کا انعام نقد
و نقد مل گیا ہے۔میں نے خیال کیا تھا کہ شائد 19 سال کے بعد میں تم کو فارغ کر سکوں گا لیکن 19 سال ختم
ہونے سے پہلے خدا تعالیٰ نے مجھے نور بخشا اور میں نے اپنی غلطی کو محسوس کر لیا اور سمجھا کہ میرا 19 سال کے
لئے تحریک کرنا لغو بات تھی۔جس طرح نماز، روزہ اور زکوۃ ایک مسلمان پر قیامت تک کے لئے فرض ہیں،
جہاد روحانی اور تبلیغ اسلام بھی اس پر قیامت تک کے لئے واجب اور فرض ہے۔پس میری مثال اس شخص کی سی ہوگئی ، جو ایک ایسا درخت نگار ہاتھا، جو بہت دیر میں پھل دینے والا
تھا۔بادشاہ اس جگہ سے گزرا، اس کا وزیر بھی ساتھ تھا اور وزیرکو بادشاہ کا یہ حکم تھا کہ جب میں کسی شخص کے کام
پر خوش ہو کر زہ یعنی مرحبا یا آفریں کا لفظ کہہ دوں تو اسے تین ہزار درہم دے دیا کرو۔بادشاہ نے جب اس
بڑھے کو دیر سے پھل دینے والا درخت لگاتے دیکھا تو اس نے کہا بڈھے کیا تیری عقل ماری گئی ہے کہ تو یہ
درخت لگا رہا ہے؟ یہ درخت تو بڑی دیر سے پھل دیتا ہے۔جب یہ درخت پھل لائے گا، اس وقت سے پہلے
تم قبر میں جا پڑو گے۔بڑھے نے کہا بادشاہ سلامت! آپ کہتے ہیں کہ میں یہ کام کیوں کر رہا ہوں ؟ حالانکہ
یہی کام میرے باپ دادا نے بھی کیا تھا۔اگر یہی خیال میرے باپ دادا کو بھی آتا تو وہ یہ درخت نہ لگاتے اور
آج میں اس کا پھل نہ کھاتا۔انہوں نے یہ درخت لگایا اور ہم نے پھل کھایا۔اب میں یہ درخت لگاؤں گا اور
میرے بچے اس کا پھل کھائیں گے۔پھر وہ یہ درخت لگائیں گے اور ان کی اولا د پھل کھائے گی۔جب
324

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
66
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1953ء
شروع سے یہ طریق چلا آرہا ہے کہ باپ درخت لگاتا ہے اور اولا داس کا پھل کھاتی ہے تو میں اس کے خلاف
کس طرح کر سکتا تھا ؟ میں یہ درخت لگا رہا ہوں تا میری اولاد اس کا پھل کھائے۔بادشاہ نے یہ جواب سن کر
کہا ”زہ۔واقع میں اس بڑھے نے درست کہا ہے۔اگر پرانے لوگ یہ درخت نہ لگاتے تو ہم اس کا پھل نہ
کھاسکتے۔بادشاہ نے زہ" کہا تو اس کے حکم کے ماتحت وزیر نے تین ہزار درہم اس دہقان کے سامنے رکھ
دیئے۔وہ بڑھا تھا بڑا ہوشیار ، اس نے جھٹ کہا، بادشاہ سلامت! آپ تو فرماتے تھے کہ تو مر جائے گا اور اس
درخت کا پھل نہیں کھائے گا لیکن میں تو ابھی اس درخت کو لگا کر گھر بھی نہیں گیا اور اس کا پھل کھا لیا ہے۔بادشاہ نے پھر کہا " زہ۔اور وزیر نے تین ہزار درہم کی ایک دوسری تھیلی اس کے سامنے رکھ دی۔اس پر
بڑھے نے کہا، بادشاہ سلامت! آپ تو فرماتے تھے کہ تو مر جائے گا اور اس درخت کا پھل نہیں کھائے گا۔لوگ درخت لگاتے ہیں تو سالوں بعد وہ پھل لاتا ہے۔اور لوگ اس کا پھل سال میں ایک دفعہ کھاتے ہیں۔لیکن میں نے ایک گھنٹہ میں دو دفعہ اس کا پھل کھا لیا۔بادشاہ نے کہا "زہ۔اور وزیر نے تین ہزار درہم کی
ایک اور تھیلی اس کے سامنے رکھ دی۔اس پر بادشاہ نے وزیر سے کہا، یہاں سے جلدی چلو، ورنہ یہ بڑھا تو
ہمیں لوٹ لے گا۔پس اس بڑھے کی طرح مجھے بھی ہاتھوں ہاتھ انعام مل گیا۔یہ ایک ایسی غلطی تھی، جس کا موجب مسلمانوں کا جمود اور ستی تھی۔میں نے خیال کیا کہ 19
سال تک کام کرنے کی وجہ سے یہ جمود ، غفلت اور ستی دور ہو جائے گی۔حالانکہ 19 ہزار سال تک بھی یہ
کام کیا جاتا تو اس کو ختم کرنے کا سوال پیدا نہیں ہو سکتا تھا۔فرض کر لو، اس دنیا کی زندگی ابھی 19 لاکھ سال
ہے۔تو جس طرح نماز، روزے، زکوۃ اور حج 19 لاکھ سال تک جائیں گے تحریک جدید بھی 19 لاکھ سال
تک جائے گی۔اگر فرض کر لو کہ دنیا کی زندگی ابھی 19 ہزار سال ہے۔تو جس طرح نماز، روزے، زکوۃ
اور حج 19 ہزار سال تک جائیں گے، تحریک جدید بھی 19 ہزار سال تک جائے گی۔اگر فرض کر لو کہ دنیا کی
زندگی ابھی 19 سو سال ہے۔تو جس طرح نماز، روزے، زکوۃ اور حج 19 سو سال تک جائیں گے تحریک
جدید بھی 19 سو سال تک جائے گی۔تحریک جدید نام تو تمہارے اندر ایک امنگ پیدا کرنے کے لئے رکھا گیا ہے، ورنہ ہے یہ
وہی چیز جو
وَجَاهِدُهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا
میں بیان کی گئی ہے کہ تو قرآن کو لے کر ساری دنیا میں جہاد کر۔قرآن کریم میں متعدد بار نیکی کو
پہنچانے، پھیلانے اور اس
کی تبلیغ کرنے کے ارشاد آئے ہیں۔اور ان کی تعداد کم نہیں۔جیسے نماز، روزہ اور
325

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1953ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
زکوۃ کے لئے قرآن کریم میں احکام نازل ہوئے ہیں، ویسے ہی جہاد روحانی اور تبلیغ اسلام کے متعلق بھی
ارشادات نازل ہوئے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بھی اس کی جو تعریف کی ہے، وہ تھوڑی نہیں۔ایک دفعہ آپ
نے حضرت علی کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا، اے علی ! یہ سامنے دونوں پہاڑوں کے درمیان جو وادی نظر
آتی ہے، اگر اس وادی میں اونٹ اور گھوڑے بھرے ہوں اور وہ سب اونٹ اور گھوڑے تجھے مل جائیں تو یہ
کتنی بڑی بات ہے۔پھر فرمایا ، اگر تجھے اتنے اونٹ اور گھوڑے مل جائیں تو اس سے بہت زیادہ یہ دولت
ہے کہ کسی ایک انسان کو تیرے ذریعہ ہدایت مل جائے۔دیکھو ! تبلیغ کرنے اور دوسروں کو ہدایت کی طرف
لانے کی کتنی فوقیت اور عظمت آپ نے بیان فرمائی ہے۔پس یہ وہ کام ہے، جس کو کسی وقت بھی چھوڑ انہیں جاسکتا۔پس میں 19 سال کا دور ختم ہونے پر
یہ مانتے ہوئے کہ میں نے یہ کہا تھا کہ 19 سال کے بعد یہ دور ختم ہو جائے گا، یہ جانتے ہوئے کہ میں نے
یہ الفاظ کہہ کر تمہارے اندر یہ امید پیدا کر دی تھی کہ اس عرصے کے بعد یہ مالی بوجھ تمہاری پیٹھ سے اتر جائے
گا، بیسویں سال کے وعدوں کی تحریک کرتا ہوں۔چاہے تم یہ کہ لو کہ میں بے شرم ہو کر پھر مانگتا ہوں۔یا یہ
سمجھ لو کہ میں اب زیادہ نور پا کر آ گیا ہوں۔یا پہلے میں غلطی کا مرتکب ہوا تھا اور اب خدا تعالیٰ نے مجھے غلطی
سے نکال لیا ہے۔تم یوں بھی کہہ سکتے ہو اور یوں بھی کہہ سکتے ہو۔میری مثال وہی ہے ، جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جب مکہ فتح کیا اور اس کے بعد
طائف کی لڑائی ہوئی اور فتح کے بعد غنیمت کے اموال آئے تو آپ نے مکہ والوں کو نئے مسلمان سمجھ کر ان
کی استمالت قلب کے لئے اور انہیں اپنی طرف کھینچنے کے لئے اور تالیف قلوب کے لئے اموال ان میں
تقسیم کر دئیے۔اس پر مدینہ کے انصار میں سے ایک نوجوان نے کہا، خون تو ہماری تلواروں کے سروں سے
ٹپک رہا ہے اور اموال آپ نے اپنے رشتہ داروں اور خاندان کے افراد میں تقسیم کر دیئے ہیں۔یہ بات
آپ تک بھی پہنچی۔آپ نے انصار کو بلایا اور فرمایا، اے انصار! مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ تم میں سے بعض
لوگوں نے یہ بات کہی ہے کہ خون تو ہماری تلواروں سے ٹپک رہا ہے لیکن محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم
نے اموال اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کر دیئے ہیں۔انصار نے کہا، یا رسول اللہ ! یہ درست ہے کہ ہم میں
سے بعض نو جوانوں نے ایسا کہا ہے۔لیکن ہم ان سے متفق نہیں ہیں۔آپ نے فرمایا، انصار ! جو بات کسی
کے منہ سے نکل گئی ، نکل گئی۔اے انصار ! تم یہ کہہ سکتے ہو کہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں پیدا ہوئے ،
326

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1953ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
جب بڑے ہو کر آپ نے دعوی نبوت کیا تو قوم نے آپ کو رد کر دیا۔مکہ والوں نے آپ کو دھتکار دیا اور
اپنے گھر سے نکال دیا۔ہم جو غیر تھے اور سینکڑوں میل دور رہتے تھے، ہم نے آپ کو پناہ دی اور آپ " کو
مکہ والوں کے خلاف مدد دی۔مکہ والے غصہ میں آکر مدینہ پہنچے اور آپ پر حملہ کیا۔اس پر ہم آپ کے
دائیں بھی لڑے اور بائیں بھی لڑے، آگے بھی لڑے اور پیچھے بھی لڑے، ہم نے اپنی جانیں قربان کر کے
آپ کا وطن فتح کر کے دیا۔مگر جب ہمارے خونوں سے آپ کی عزت قائم ہوئی اور آپ کا وطن مکہ فتح ہوا
تو محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سارا مال اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کر دیا اور ہمیں اس سے
محروم کر دیا۔انصار ایک بڑی مومن قوم تھے۔وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی باتیں سنتے جاتے تھے اور آہ وزاری
سے ان کی ہچکیاں بندھتی جاتی تھیں۔انہوں نے عرض کیا، یا رسول اللہ ! ہم نے یہ نہیں کہا ، ہم میں سے بعض
بے وقوف نو جوانوں نے ایسا کہا ہے، بڑوں نے یہ بات نہیں کہی ، ہم سب اس سے بیزار ہیں۔آپ نے
فرمایا، اے انصار! اس مسئلہ کا ایک دوسرا رخ بھی ہے۔تم یوں بھی کہہ سکتے ہو کہ خدا تعالیٰ نے اپنا آخری نبی
مکہ میں بھیجا اور اس کی وجہ سے مکہ والوں کو عزت بخشی گئی۔لیکن مکہ والوں کی بدقسمتی اور ان کے بد اعمال کی
وجہ سے وہ اپنے رسول کو مدینہ لے گیا۔اور جو نعمت مکہ کے لئے مقدر تھی ، وہ مدینہ کو دے دی گئی۔پھر خدا
تعالیٰ کے فرشتے نازل ہوئے اور غیر معمولی نشانوں کی مدد سے اس نے اپنے رسول کو فتح نصیب کی۔جب
اس نے مکہ فتح کر لیا اور کفر کو وہاں سے نکال دیا تو مکہ والوں کو یہ امید پیدا ہوئی کہ ان کی نعمت انہیں واپس
مل جائے گی۔لیکن ہوا یہ کہ مکہ والے تو اونٹ اور بکریاں ہانک کر لے گئے اور مدینہ والے خدا تعالیٰ کے
رسول کو اپنے ساتھ لے گئے۔کیونکہ باوجود مکہ فتح ہونے کے رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مدینہ نہیں
چھوڑا۔پس آپ نے فرمایا، اے انصار ! تم اس طرح بھی کہہ سکتے ہو۔انصار کی روتے روتے پھر ہچکیاں
بندھ گئیں اور کہا، یا رسول
اللہ ! ہم نے یہ بات نہیں کہی۔اسی طرح آج انہیں سال کے بعد یہ بھی ہوسکتا تھا کہ میں تمہارے اموال واپس کر دیتا اور کہتا ،
19 سال تک جو مال تم نے دیا، وہ مال تم لے جاؤ اور اپنے گھروں میں رکھو۔مگر جیسا کہ فتح مکہ کے بعد ہوا،
یہ بھی ہوسکتا تھا کہ میں کہتا مال اور دولت کی کوئی قیمت نہیں ہم مال اور دولت اپنے گھروں میں نہ لے جاؤ
بلکہ خدا تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت اپنے گھروں میں لے جاؤ تم میں سے کوئی شخص مجھے بیوقوف سمجھے یا
عقلمند سمجھے، لیکن میں نے تمہارے لئے دوسری چیز کو قبول کیا۔جب 19 سال ختم ہونے کو آئے تو میں نے
فیصلہ کیا کہ میں تحریک جدید کو اس وقت تک جاری رکھوں گا جب تک کہ تمہار ا سانس قائم ہے۔تا خدا تعالیٰ کا
327

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1953ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد سوم
فضل اور اس کی رحمت صرف 19 سال تک محدود نہ رہے بلکہ وہ تمہاری ساری عمر تک چلتی چلی جائے۔اور
جس کی ساری زندگی تک خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کے انعام جاتے ہیں، اس کے مرنے کے بعد بھی وہ
اس کے ساتھ جاتے ہیں۔پس میں پھر تم کو تحریک جدید کے وعدوں کی طرف بلاتا ہوں۔ان کو بھی ، جن کو ابتدائی دور میں
حصہ لینے کی توفیق ملی اور ان کو بھی ، جو بعد میں آئے اور وہ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر
رہے ہیں یا انہیں کوشش کرنی چاہئے۔میں نے سوچا ہے کہ اب تحریک جدید کی یہ شکل کر دی جائے کہ ہر دفتر
جو بنے گا، اس کے دور اول اور ثانی بنتے چلے جائیں اور ہر ایک 19 سال کا ہو۔جن احباب نے بچپن سے
وعدے کئے تھے ممکن ہے کہ انہیں چار یا پانچ دور میں حصہ لینے کی توفیق مل جائے۔مثلاً اگر چار دور میں
حصہ لینے کی کسی کو توفیق ملے تو 19 کو 4 سے ضرب دینے سے 76 سال بن جاتے ہیں۔اب اگر کسی شخص
نے 13 سال کی عمر میں تحریک جدید میں حصہ لیا ہو اور چار دوروں میں شریک رہا ہو اور 80 سال اس کی عمر
ہو تو وہ چار دوروں میں شامل ہو جائے گا۔اور اگر کوئی شخص 90 سال یا 100 سال کی عمر کو پہنچ جائے تو وہ پانچ
دوروں میں شامل ہو سکتا ہے۔اس کے بعد دوسرے لوگ بھی اسی طرح 19-19 سال کے دوروں میں
حصہ لیتے چلے جائیں گے۔19 سال میں، میں نے جو حکمت رکھی تھی، میں اسے بدلنا نہیں چاہتا۔ہر دور کے بعد ایک کتاب
لکھی جائے ، جس میں تمام حصہ لینے والوں کے نام محفوظ کئے جائیں۔اور اس کتاب کو جماعت کی
لائبریریوں اور مساجد میں رکھا جائے۔تا آئندہ آنے والے اسے پڑھیں، اپنی قربانیوں کا اس سے مقابلہ
کریں اور دیکھیں کہ انہوں نے کس روح سے کام کیا ہے؟ اس وقت تک دفتر دوم نے قربانی کا وہ نمونہ نہیں
دکھایا، جس کی ان سے امید کی جاتی تھی۔دفتر دوم کے افراد کی قربانی دفتر اول کے افراد کی قربانی سے نصف
بھی نہیں۔اگر دفتر اول کے چندہ کی نسبت، ان کی آمد کا بارہواں، دسواں یا آٹھواں حصہ بنتی ہے تو دور دوم کے
چندے کی نسبت ، دور اول کے چندہ کی نسبت کا 1/4 یا 1/2 ہو گی۔اس کی یہی وجہ ہے کہ اگر چہ ہمارے
نو جوان تنخواہوں کے لحاظ سے پہلوں سے بہت بڑھ گئے ہیں لیکن ان کے تحریک جدید کے وعدے تم ہیں اور
وصولی اور بھی کم ہے۔جب کتاب چھپے گی تو دفتر دوم والوں کو معلوم ہوگا کہ ان کی قربانیاں ان کے بزرگوں کی
نسبت کتنی گری ہوئی ہیں؟ اسی طرح یہ 19 سال کا دور انگلوں میں تحریک کرتا جائے گا۔ہر 19 سالہ دور کے
بعد حصہ لینے والوں کی نسبت نکالی جائے گی اور اسے کتاب میں محفوظ رکھا جائے گا۔تا آئندہ آنے والے اس
سے سبق حاصل کریں اور اپنی قربانیوں کو پہلے لوگوں کی نسبت سے زیادہ بڑھائیں۔328

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1953ء
میں آخری وعدوں کی میعاد مقرر نہیں کرتا۔کیونکہ میں ابھی دفتر سے بات نہیں کر سکا اور نہ پچھلے
سالوں کی تاریخیں مجھے یاد ہیں۔یہ تاریخیں غالباً مارچ تک جاتی ہیں۔ہاں جماعت کو یا درکھنا چاہئے کہ
تحریک جدید کی وصولی اس سال نہایت خطرناک طور پر کم رہی ہے۔ممکن ہے، اگر وصولی کا یہی حال رہا تو
کام رک جائے۔ابھی تک صرف چھ ماہ کا خرچ ادا ہوا ہے اور ابھی چھ ماہ باقی ہیں۔لیکن جو خرج متوقع ہے،
اس کے مقابلہ میں خزانہ میں جو روپیہ ہے، وہ بہت کم ہے۔بجائے اس کے کہ آئندہ چھ ماہ کا خرچ جمع
رہتا، کیفیت یہ ہے کہ مجھے ڈر آ رہا ہے کہ موجودہ رقم سے ہم خرج ادا نہیں کر سکیں گے۔اور اگر یہی حالت
رہی اور دو، تین ماہ کا خرچ قرض اٹھا کر کرنا پڑا تو تحریک جدید ایسی لپیٹ میں آجائے گی، جس سے نکلنا ، اس
کے لئے مشکل ہوگا۔تحریک جدید کی جائیدادا بھی اس کے خرچ میں مدد نہیں کر سکتی۔ابھی تک قرضے
اتارے جارہے ہیں۔ان اخراجات کی وجہ سے، جو اس جائیداد کی خرید کے سلسلہ میں اس پر ہوئے یا اس
وقت تحریک جدید نے بعض قرضے لئے تحریک جدید پر ساڑھے آٹھ لاکھ کا قرض تھا۔اس لئے جائیداد سے
جو آمد ہوتی ہے، وہ قرضہ اتارنے میں خرچ ہو جاتی ہے۔میں سمجھتا تھا کہ تحریک جدید دفتر دوم اور جائیداد کی
آمد دونوں کو ملا کر قرضے اتارے جائیں گے۔لیکن اب تو اتنا بوجھ پڑ گیا ہے کہ دفتر اول سے 80 فیصد رقم
دینے کے بعد بھی اخراجات پورے نہیں ہوتے۔پس میں ان دوستوں کو، جن کے ذمہ بقائے ہیں، توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے بقائے جلد ادا کر
دیں۔وہ مجھے یہ بات یاد نہ دلائیں کہ اس وقت مشکلات بہت زیادہ ہیں۔یہ بات ہر شخص کو معلوم ہے۔تم کو
بھی معلوم ہے اور مجھے بھی معلوم ہے۔تم بھی اسی ملک کے رہنے والے ہو اور میں بھی اسی ملک کا رہنے والا
ہوں تم میں سے اکثر کی آمد کے ذرائع بھی وہی ہیں، جو میرے ہیں۔یعنی تمہاری آمدنی کا ذریعہ بھی
زمینداری ہے اور میری آمدنی کا ذریعہ بھی زمینداری ہے۔بلکہ میری زمین ایسے علاقہ میں ہے، جس کی
فصل اس سال قطعی طور پر ماری گئی ہے اور یہ سال اس علاقہ کے زمینداروں کے لئے بغیر قرض لئے بظاہر
گزارنا مشکل ہے۔الا ماشاء الله۔پس میں یہ چیز بھی جانتا ہوں، اس کے دوہرانے کی ضرورت نہیں۔لیکن تم بھی یہ جانتے ہو کہ باوجود ان مشکلات کے تم اپنے بیوی بچوں کو خرچ دے رہے ہو تم اپنے گھر کے
تمام اخراجات چلا رہے ہو تم تعلیم کے اخراجات چلا رہے ہو۔اگر تم با وجود ان مشکلات کے اپنے سارے
کام کر رہے ہو اور سمجھتے ہو کہ شاید اللہ تعالیٰ اگلے سال ہمیں فراخی دے دے تو جیسے تم دوسرے کام کرتے
ہو، یہ کام بھی کر لو۔آخر اس قسم کی تباہیاں ہمیشہ نہیں آیا کرتیں۔آٹھ ، دس سال کے بعد ایسا ہوتا ہے کہ شدید
329

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1953ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
بارش ہو جائے اور فصل تباہ ہو جائے۔لیکن ہر سال ایسا نہیں ہوتا۔یہی ہوتا ہے کہ کسی سال پندرہ ہیں
فیصدی فصل زیادہ ہو گئی اور کسی سال اس قدر فصل کم ہو گئی۔یہ تباہی کی فصل پچنیں ہمیں فی صدی تک آ
جائے ، جس کی وجہ سے اخراجات تو سب اٹھانے پڑیں لیکن نفع کا حصہ سارا ضائع ہو جائے، کیونکہ مالیہ
وغیرہ تو دینا ہی پڑتا ہے، یہ ہمیشہ نہیں ہوتا۔پچھلے سال ہمارے ملک میں کپاس کم ہوئی ، زمیندار بہت
گھبرائے۔اس سال بھی ایسا ہی ہوا ہے۔پھر پچھلے سال جہاں کپاس کم پیدا ہوئی، وہاں قیمتیں بھی بہت
زیادہ گر گئیں۔مگر کسی کے خیال میں بھی یہ بات نہیں تھی کہ گندم کی قیمت یکدم بڑھ جائے گی۔چنانچہ سات
روپے من سے ساڑھے بارہ روپے من تک وہ پہنچ گئی بلکہ کئی علاقوں میں پندرہ سولہ روپے فی من کے
حساب سے گندم کی۔اب اگر کپاس کی فصل اچھی نہ ہونے اور بھاؤ گر جانے کی وجہ سے کسی زمیندار کی آمد
300 کی بجائے 150 روپے رہ گئی تھی تو گندم کے مہنگا ہونے کی وجہ سے اس کی آمد 300 کی بجائے 600 |
ہو گئی۔اور اس طرح کپاس کی قیمت کی کمی نے زمیندار کی آمد کوکم نہ کیا بلکہ گندم کی قیمت کی بڑھوتی نے اس
کی آمد کو اور زیادہ کر دیا۔پس جو کی ایک فصل کی خرابی کی وجہ سے ہوئی، اسے دوسری فصل نے دور کر دیا۔اس سال بھی یہی سنے میں آرہا ہے کہ اس علاقہ کی کپاس کی فصل قریباً تباہ ہوگئی ہے۔اللہ تعالی اس کمی کو دور
کرنے کے سامان پیدا کرے گا۔ممکن ہے گندم یا دوسری فصلوں مثلاً کماد میں جو ابھی بیلا نہیں گیا اور اس
سے گڑ نہیں نکالا گیا، اس سے اتنی آمد ہو جائے کہ کپاس کی تباہی کی وجہ سے آمد میں جو کمی ہوئی ، وہ دور ہو
جائے۔اور پھر ممکن ہے بعض علاقوں میں کپاس کی فصل اچھی ہوئی ہو۔آمدنوں
کا اندازہ خیالی باتوں پر نہیں رکھنا چاہئے۔یہ عقل کی بات نہیں کہ ایک سال بعض اتفاقی
واقعات کی بنا پر قیمت چڑھ جائے تو آئندہ سال اپنی آمدن کا اندازہ اس اتفاقی قیمت پر رکھ لیا جائے۔جو
لوگ خیالی قیمتوں پر اپنی آمد کا اندازہ لگاتے ہیں، وہ ہمیشہ نقصان اٹھاتے ہیں۔مثلاً پچھلے سے پچھلے سال
کپاس کی قیمت 40 روپے من ہوگئی تھی اور اس سے پہلے اس کی قیمت 55 روپے من تک پہنچ گئی تھی۔اب
جو شخص اپنی آمد کا اندازہ اس قیمت کے لحاظ سے لگائے گا ، وہ حماقت کرے گا۔کپاس کی اصل قیمت سات ،
آٹھ سے دس روپے فی من ہوتی ہے، 55 روپے نہیں ہوتی۔ان قیمتوں کامل جانا تو ایسا ہی ہے، جیسے کسی
شخص کو بازار سے گزرتے ہوئے روپوں کی تحصیلی مل جائے۔پس ہمیں اپنے اخراجات کا اندازہ لگاتے
وقت یہ خیال رکھنا چاہئے کہ کپاس کی قیمت سات، آٹھ یا حد سے حد دس روپے فی من ہے اور گندم کی
قیمت پانچ ، چھ روپے فی من ہے۔اگر لوگ ایسا کریں گے تو ان کے حالات درست ہو جائیں گے اور وہ
اپنی آمد کو بڑھانے کی ضرورت محسوس کریں گے۔330

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1953ء
یہی فصل یورپ اور امریکہ میں بھی ہوتی ہے لیکن وہ لوگ ہم سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔جب جاپان میں پاکستانی وفد گیا تو اگر چہ اس میں کسی حد تک مبالغہ بھی تھا لیکن اس وفد کی یہ رپورٹ تھی کہ
وہاں فی خاندان تین ایکڑ زمین ہوتی ہے لیکن اس کی آمد 6000 روپے سالا نہ ہوتی ہے۔یہ قیمت ہمارے
ملک کے لحاظ سے بہت زیادہ ہے۔یہ آمد ہم سے 20 گنے زیادہ ہے۔ہمارے ملک میں جس شخص کے پاس
ایک مربع زمین ہوتی ہے اور اس کو پانی وغیرہ خوب ملتا ہے تو اسے خوشحال سمجھا جاتا ہے۔ایک مربع کو تین
ایکڑ زمین سے ایک اور آٹھ کی نسبت ہے۔جاپان کی آمد میں اور ہمارے ملک کی آمد میں ہیں گنے کا فرق
ہے۔یہ فرق اسی وجہ سے ہے کہ انہوں نے سوچا، غور کیا، محنت کی اور اپنے حالات کو درست کرنے کے بعد
ایسی تدابیر نکالیں، جس سے ان کی آمد ہم سے کئی گنا زیادہ بڑھ گئی۔جو لوگ 55 روپیہ فی من کے حساب
سے کپاس کی آمد کا اندازہ لگاتے ہیں، انہیں آمد بڑھانے کے متعلق سوچنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔جب وہ کپاس کی قیمت سات آٹھ روپیہ فی من لگا ئیں گے اور گندم کی قیمت پانچ ، چھ رو پیرنی من لگائیں
گے تو انہیں اپنی آمد بڑھانے کی فکر ہوگی اور اس سے یقینا انہیں فائدہ ہوگا۔حال ہی میں، میں نے مکئی کے متعلق تحقیقات کی ہے۔میں امریکہ سے مکئی کا پیج منگوانا چاہتا تھا۔ہمارے مبلغ ہو۔این او کے ماہرین زراعت کو ملے تو انہیں معلوم ہوا کہ اس زمانہ میں ایسے بیج بھی ایجاد
ہوئے ہیں، جن سے 50 من سے 100 من تک فی ایکڑ پیداوار ہوتی ہے۔اب تم سمجھ لو کہ ہماری آمد کو ان
کی آمد سے کیا نسبت ہے؟ یہاں کی کی پیداوار دس من سے بیس من تک ہے۔اچھے اچھے علاقوں میں 30
35 من فی ایکڑ ہے۔گویا تمہاری اونی پیداوار یعنی دس من کے مقابلہ میں ان کی پیداوار 50 من ہے۔اور
تمہاری اعلیٰ پیداوار 20 من کے مقابلہ میں ان کی پیداوار 100 من ہے۔اب تم سمجھ لو کہ اگر ایک شخص کے
پاس 14 ایکڑ زمین ہو اور وہ اس میں سے 12 یکٹر میں مکی بولے تو اسے سومن فی ایکڑ کے حساب سے دو سو من مکی
حاصل ہو گی۔اب اگر یکی کی قیمت 5 روپے فی من بھی فرض کر لی جائے تو تین سو من مکی سے اسے 1500
روپے مل جائیں گے اور اس کے پاس دوا یکٹر زمین پھر بھی رہ جائے گی۔فرض کر لو وہ پھر ایک ایکٹر میں گنا بوتا
ہے، اب گڑ کے لحاظ سے مدر اس سے ماریشس تک الگ الگ نسبتیں ہیں۔بعض ملکوں میں تین ، چار سو من بھی
گڑ حاصل ہو جاتا ہے۔بلکہ گنے کے حساب سے تو یہاں تک ترقی کی گئی ہے کہ ایک دفعہ کا بویا ہوا گنا، گیارہ
گیارہ سال تک کام آتا ہے۔اب اگر 300 من گرفی ایکٹر فرض کر لیا جائے تو 12 ایکڑ سے 600 من گڑ میسر آ
جائے گا۔اگر گڑ کی پرانی قیمت بھی لگا و یعنی پانچ روپے فی من بھی لگالو تو اس کی آمد 3000 روپے کی ہوگی۔331

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1953ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اور اگر مکی کی قیمت 1500 روپے اس رقم میں شامل کر دئیے جائیں تو کل آمد 4500 روپے کی ہوئی اور زمین
صرف تین ایکڑ تھی۔یہ معمولی آمد ہے، جو دوسرے ملکوں میں پیدا کی جاتی ہے۔پس بجائے مہنگا انتاج فروخت کرنے کے اگر یہ کوشش کرو کہ تمہیں اچھے پیج مل جائیں ، پھر زمین
میں اچھے بل دیئے جائیں اور پانی دیا جائے تو یہ زیادہ بہتر ہوگا۔لیکن اگر قیمت کا اندازہ پہلے ہی 50 روپے
فی من لگالیا جائے تو زمیندار کو فصل زیادہ کرنے کی کوشش کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ حالانکہ اتنی زیادہ
قیمت ہر سال نہیں ملتی۔ہر سال جو حالات ہوتے ہیں، ان کو مد نظر رکھا جائے تو قیمت یہی ہوگی۔بہر حال
اگر کسی ملک میں کسی سال غلہ کم ہوتا ہے تو وہ تکلیف اٹھاتا ہے اور اگلے سال ضرور فصل زیادہ پیدا کرنے کی
کوشش کرتا ہے۔مگر حکومتی معیار پر یہ بات کبھی کامیاب نہیں ہوتی۔اس میں زمیندار کا تعاون لازمی ہے۔اس کے تعاون کے بغیر حکومت کی سب تدبیر پیچ جاتی ہے۔دیکھ لو، اس دفعہ امریکہ سے غلہ منگوایا گیا۔لیکن
گورنمنٹ کے تمام افسر پیداوار زیادہ کرنے کے لئے زور لگا رہے ہیں۔اور جب ملک میں غلہ بڑھ جائے
گا اور باہر سے غلہ کم آئے گا تو اس کی قیمت گر جائے گی۔پچھلی جنگ کے بعد گندم کی قیمت سوار و پیہ فی من تک پہنچ گئی تھی۔ایک دفعہ لائل پور کے ایک
خوشحال زمیندار قادیان آئے اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ میری سر سکندر حیات صاحب کے پاس سفارش
کریں۔(وہ ان دنوں ریو نیومنسٹر تھے۔) میں اس بات کے لئے تیار ہوں کہ حکومت مجھ سے ساری گندم
لے جائے لیکن گرفتار نہ کرے۔اس سال گندم کی قیمت اتنی کم ہے کہ میں ریو نیوس را ادا نہیں کر سکتا۔پچھلے
سال زیورات بیچ کر میں نے مالیہ ادا کیا تھا۔اس سال زیورات بھی نہیں ہیں، مجھے قید ہونے کا خطرہ ہے
کیونکہ میں سخت کانگریسی رہا ہوں۔اس وقت مجھے آپ کے سوا کوئی نظر نہیں آیا ، جس کے سامنے دست
سوال دراز کروں۔آپ اتنی مہربانی کریں کہ ان کے پاس میری یہ سفارش کر دیں کہ حکومت ساری گندم
لے لے اور باقی مالیہ مجھ پر قرض رکھے۔کیونکہ میں اس کے ادا کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔یہ بات بہت
ہی تکلیف دہ تھی۔میں نے سردار سکندر حیات صاحب کو خط لکھا کہ اگر یہ واقعات صحیح ہیں تو ہر شریف آدمی کا
دل رحم سے بھر جائے گا۔آپ اس واقعہ کو دیکھ لیں، اگر یہی حالات ہوں تو محض اس لئے کہ وہ کسی وقت
کانگریسی تھا یا اب کانگریسی ہے، اسے مارنے سے کوئی فائدہ نہیں۔وہ آدمی شریف الطبع تھے، انہوں نے
چوتھے یا پانچویں دن اس کا جواب لکھوایا۔انہوں نے خود تو خط نہ لکھا بلکہ میاں محمد ممتاز صاحب دولتانہ کے
والد محروم سے لکھوایا۔جن کے مجھ سے بھی دوستانہ تعلقات تھے اور سردار سکندرحیات صاحب سے بھی
332

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
دوستانہ تعلقات تھے۔انہوں نے لکھا کہ جن صاحب کے نام آپ ) از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 953
آئی تھی، انہوں نے کہا ہے کہ
آپ کے مشورہ کے مطابق کام کر دیا جائے گا۔بہر حال اس وقت گندم کی قیمت گر جانے کی وجہ سے یہاں
سیک نوبت پہنچی تھی کہ ایک شخص ، جو آسودہ حال تھا، وہ ضلع لائل پور میں نہایت اعلیٰ سات آٹھ مربعوں کا
مالک تھا لیکن گندم کی قیمت اتنی گر گئی تھی کہ ساری گندم کے دے دینے کے بعد بھی حالیہ رہ جاتا تھا اور وہ
ادا نہیں کر سکتا تھا۔بہر حال قبل از جنگ اوسط قیمت گندم کی تین ساڑھے تین روپے فی من تھی۔اب
حالت یہ ہے کہ میرا خیال ہے کہ 6-5 روپے فی من سے قیمت نہیں گرے گی۔پس فصل کی قیمت بڑھانے کی بجائے ہمیں پیداوار کو بڑھانے کی کوشش کرنی چاہئے اور یہ کام
ہم نہیں کرتے۔ہم فصل کی قیمت بڑھا کر اپنی آمد کو زیادہ کرتے ہیں۔حالانکہ چاہئے یہ تھا کہ ہم اپنی فصل
بڑھا کر آمد بڑھاتے۔مثلاً کپاس اور گڑ ہے۔گڑ کی پیداوار ہمارے ملک میں پچاس سے سومن فی ایکڑ ہے
لیکن یہ بھی خاص ضلعوں میں۔لیکن ان ممالک میں 300 من فی ایکڑ پیداوار ہے۔تم اسے مہنگا کر لو تو سارا
ملک چیختا ر ہے گا۔لیکن اگر اس کی مقدار زیادہ کر لوتو 1500 روپے فی ایکڑ آمد ہو سکتی ہے۔یہ سب باتیں میں جانتا ہوں اور ان کے جواب بھی جانتا ہوں۔بلکہ زمینداروں
کو تو میں کہتا
ہوں کہ جو تباہیاں تمہاری فصلوں پر آئی ہیں، وہ میری فصلوں پر بھی آئی ہیں۔جن حالات سے تم گزرے ہو،
انہی حالات سے میں بھی گزرا ہوں۔اس لئے تم یہ نہ کہو کہ ہماری آمد کم ہو گئی ہے۔میں جانتا ہوں کہ اگر
تمہاری آمد ایک طرف سے کم ہو جاتی ہے تو دوسری طرف بڑھنے کے امکان بھی ہوتے ہیں۔ہمیں زمین
اور زمینی چیزوں سے صلح نہ رکھنی چاہئے۔ہمیں اس ہستی سے صلح کرنی چاہئے ، جس نے زمین کو پیدا کیا ہے،
جس نے طاقت پیدا کی ہے۔اگر تم اس سے صلح کرو گے، اگر تم اسے اپنی قربانیوں سے خوش کرو گے تو وہ
زمین سے سونا اگلوائے گی اور تمہارے گھروں کو آرام اور راحت سے بھر دے گی۔خدا تعالیٰ جب کہتا ہے کہ
جنت میں مومنوں کو ایسی نہریں ملتی ہیں، جن میں دودھ اور شہر چلتا ہے۔خدا تعالیٰ جب کہتا ہے کہ مومنوں کو
جنت میں صاف و شفاف محل ملتے ہیں۔خدا تعالیٰ جب کہتا ہے کہ جنت میں مومن جو چیز مانگیں گے ، وہ
انہیں میسر آ جائے گی۔انہیں جنت میں اعلیٰ سے اعلیٰ غذا ئیں ملیں گی۔تو ہمارا خدا صرف اگلے جہاں کا ہی
خدا نہیں ، وہ اس جہاں کا بھی خدا ہے۔اگر تم اس کے بتائے ہوئے طریق پر چلو اور محنت سے کام کرو تو اس
دنیا میں بھی وہ تمہیں دودھ اور شہد کی نہریں دے گا۔اس دنیا میں بھی وہ تمہارے لئے فراوانی کے سامان پیدا
کر دے گا اور تم اس کی رحمتوں اور فضلوں کو دیکھ لو گے۔لیکن اگر یہ ہو کہ جس دن تمہارے پاس روپیہ آئے ،
333

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1953ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اسی دن تم خدا تعالی کی نافرمانی کرنے لگو غریبوں پر ظلم کرنے لگو زمین پر اکڑ کر چلنے لگو، ہمسایوں سے میٹھے
منہ بات بھی نہ کرو تو وہ تم پر کیوں فضل کرے گا ؟ وہ تمہیں اس دنیا میں جنت کیوں دے گا ؟ جب کہ تم نے
خود دوزخ لے لیا۔وہ کہے گا میں جنت تھا تم نے مجھے اپنے دلوں سے نکال دیا اور شیطان، جو دوزخ
تھا، اسے اپنے دلوں میں جگہ دے دی۔پیس اپنے عظیم الشان مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے اور یہ یادرکھتے ہوئے کہ جس قدرتم قربانی
کرتے ہو، اس قدر تم خدا تعالیٰ کے قریب ہو جاؤ گے۔اور یہ جانتے ہوئے کہ تمہاری ان حقیر قربانیوں کی وجہ
سے ہر جگہ مجھے نیچا دکھانے والے ناکام رہے، تم خوشی اور بشاشت سے آگے بڑھو اور پہلے سے بڑھ چڑھ کر
وعدے لکھواؤ۔تا دنیا میں اشاعت اسلام ہو سکے ور تمہارا نام مجاہدوں کی فہرست میں لکھا جائے“۔مطبوع روز نامها صبح 11 دسمبر 1953ء)
334

آج 10 میں سے 10 باقی