ہر فرد کی زندگی کا سب سے اہم کام تبلیغ و اشاعت اسلام ہونا چاہیے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 4 دسمبر 1953ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
خطبہ جمعہ فرموده 04 دسمبر 1953ء
ہر فرد کی زندگی کا سب سے اہم کام تبلیغ واشاعت اسلام ہونا چاہیے
خطبہ جمعہ فرمودہ 04 دسمبر 1953ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔گزشتہ جمعہ میں، میں نے تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کیا تھا۔اس وقت میں نے
وقت کی تعیین نہیں کی تھی کہ مغربی اور مشرقی پاکستان کے وعدے کس تاریخ تک مرکز میں آجانے چاہیں؟
آج میں عارضی طور پر مغربی پاکستان کے لئے 15 فروری کی تاریخ مقرر کرتا ہوں اور مشرقی پاکستان کے
لئے آخر مارچ کی تاریخ مقرر کرتا ہوں۔یعنی ان تاریخوں تک ان علاقوں سے وعدے مرکز میں پہنچ جانے
چاہیں۔اگر بعد میں صیغہ کی سفارش کے مطابق اس میعاد کو بڑھانا پڑا تو بڑھادیا جائے گا۔میں جیسا کہ پچھلے سال کہہ چکا ہوں اور اس سال بھی میں نے کہا ہے، تحریک اپنے نئے نام کی
وجہ سے کوئی نئی چیز نہیں بن جاتی بلکہ یہ وہی چیز ہے، جس کے متعلق قرآن کریم نے ہر مسلمان کو توجہ دلائی
ہے اور جو کام کرنا، خدا تعالیٰ نے ہر مسلمان پر فرض قرار دیا ہے۔قرآن کریم نے امت محمدیہ کا یہ وصف بیان
کیا ہے کہ اس کا ہر فرد دوسرے لوگوں کو خیر کی طرف بلاتا ہے۔اور اس میں شبہ ہی کیا ہے کہ سب سے بڑی
خیر قرآن کریم اور اسلام ہے۔لوگ تو محض اپنے تعلق کی وجہ سے ایک ناقص چیز کو بھی اچھا سمجھنے لگ جاتے
ہیں۔پھر کتنا افسوس ہوگا مسلمانوں پر کہ وہ اپنے تعلق کی بناء پر اچھی چیز کو بھی اچھانہ سمجھیں۔ایک قصہ بیان کیا جاتا ہے کہ ایک بادشاہ نے اپنے دربار کے ایک حبشی غلام کو ایک ٹوپی دی اور
اسے ہدایت کی کہ تمہارے خیال میں جو سب سے زیادہ خوبصورت بچہ ہو، یہ ٹوپی اس کے سر پر رکھ دو۔وہ
غلام سیدھا اپنے بچہ کے پاس گیا اور اس نے وہ ٹوپی اس کے سر پر رکھ دی۔اس پر سب لوگ ہنس پڑے۔کیونکہ اس کا بیٹا کالے رنگ کا تھا، اس کی شکل بہت بدنما تھی، اس کی آنکھیں پھٹی پھٹی تھیں ، بال چھوٹے
اور کنڈلوں والے تھے۔دوسرے بچے سفید رنگ کے تھے، ان کے نقش نازک اور خوبصورت تھے۔لیکن اس
غلام نے ٹوپی پہنائی تو اپنے بدشکل بچہ کو۔بادشاہ نے کہا میں نے تو تمہیں کہا تھا کہ یہ ٹوپی اس بچہ کو پہناؤ ، جو
تمہارے نزدیک سب سے زیادہ خوبصورت ہو۔مگر تم نے یہ کیا کیا کہ ایک بد شکل کو یہ ٹوپی پہنا دی؟ اس
335

خطبہ جمعہ فرموده 04 دسمبر 1953ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
غلام نے کہا بادشاہ سلامت! آپ نے ٹوپی میرے ہاتھ میں دی تھی اور کہا تھا کہ تمہارے نزدیک جو بچہ
خوبصورت ہے، یہ ٹوپی اسے پہنا دو۔اور مجھے یہی بچہ سب سے زیادہ خوبصورت نظر آتا ہے۔اس واقعہ سے یہ بتانا مقصود ہے کہ تعلق کی وجہ سے بھی کسی چیز میں حسن پیدا ہو جاتا ہے۔حسن دو
قسم کے ہوتے ہیں۔1۔ذاتی
2۔اضافی
ایک حسن تو ایک پینٹر اور نقاش کے فقط نگاہ میں ہوتا ہے۔وہ ایک چیز کو ایسا حسن دینا چاہتا ہے
کہ دنیا کے اکثر افراد سے حسین سمجھ لیں۔لیکن ایک حسن وہ ہے، جو تعلق کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔مثلاً
خاوند کے نزدیک سب سے زیادہ خوبصورت بیوی، اس کی اپنی بیوی ہوگی۔اگر یہ جھگڑا چل پڑے کہ فلاں
کی بیوی خوبصورت ہے اور میری بدصورت ہے تو دنیا سے امن اور تقوی اٹھ جائے۔اللہ تعالیٰ نے انسانی
فطرت ایسی بنائی ہے کہ ایک حسن اس کی نظر میں اس کے تعلق کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے اور اس سے دنیا کا
امن قائم رہتا ہے۔پس بیوی، جو خاوند کی خدمت کرتی ہے، اس کے گھر کو سنبھالتی ہے، اس کے بچہ کی ماں
ہوتی ہے ، وہی اس کی نگاہ میں خوبصورت ہوتی ہے۔خاوند مصوروں کے نقطہ خیال کو نہیں دیکھتا، وہ فطرت کو
دیکھتا ہے اور فطرت اپنی بیوی کو ہی حسین دکھاتی ہے۔پس حسن دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک ذاتی اور دوسرا
اضافی۔یعنی وہ حسن ، جو تعلق کی وجہ سے نظر آجاتا ہے۔مثلاً ایک بچہ ہو ، وہ چاہے کتنا ہی بدصورت ہو ، اس
کی ماں اس سے پیار کرتی ہے اور کہتی ہے، واری جاؤں صدقے جاؤں، میں تیرے لیے اپنی جان قربان
کر دوں۔حالانکہ دوسرے لوگوں کو اسے دیکھ کر بعض دفعہ گھن آجاتی ہے۔ایک بچہ رورہا ہوتا ہے، دوسرے
لوگ چاہتے ہیں کہ اس کا سر پھاڑ دیں لیکن اس کی ماں یہی کہتی ہے، واری جاؤں ،صدقے جاؤں، آؤ میں
تمہیں فلاں چیز دوں، فلاں چیز دوں۔یہ حسن کیا ہے؟ یہ حسن اضافی ہے۔یعنی اپنا بچہ ہونے کے احساس
نے اسے خوبصورت کر کے دکھا دیا۔زلزے کے ایام میں، جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام عارضی طور پر باغ میں جا کر ٹھہرے تو
اتفاقأمولوی عبدالکریم صاحب کی جو جھونپڑی بنائی گئی ، وہ پرافتخار احمد صاحب مرحوم کی جھونپڑی کے ساتھ
تھی۔اتفاق کی بات ہے کہ مولوی عبد الکریم صاحب اور پیر افتخار احمد صاحب شہر میں بھی قریب قریب رہتے
تھے۔مولوی عبد الکریم صاحب مسجد مبارک کے اوپر والے کمروں میں رہتے تھے اور مسجد کے نیچے ایک، دو
کوٹھڑیاں تھیں، جن میں پیر افتخار احمد صاحب رہتے تھے۔لیکن بہر حال وہاں کچھ نہ کچھ فاصلہ تھا۔لیکن باغ
336

خطبہ جمعہ فرموده 04 دسمبر 1953ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
میں جا کر فاصلہ بالکل نہ رہا۔پیر صاحب کے بچے عام طور پر زیادہ روتے تھے۔لیکن پیر افتخار احمد صاحب
بڑے مزے سے انہیں کھلاتے رہتے تھے۔ہمارے ملک کے عام دستور کے خلاف پیر صاحب بچے خود کھلایا
کرتے تھے اور ان کی بیوی بچوں کی طرف بہت کم توجہ دیا کرتی تھیں۔ایک دفعہ پیر صاحب کے بچے رور ہے
تھے اور پیر صاحب انہیں تھپکیاں دے کر چپ کرا رہے تھے کہ مولوی عبد الکریم صاحب نے کہا، پیر صاحب
میرا تو جی چاہتا ہے کہ اس بچہ کو باپ سے چھین کر زمین پر بیچ دوں۔یہ اتنا شور مچاتا ہے کہ میرا خون کھولنے لگ
جاتا ہے اور میری تو سمجھ میں نہیں آتا کہ آپ اس شور کو کس طرح برداشت کر لیتے ہیں؟ پیر صاحب نے کہا
میری سمجھ میں بھی یہ بات نہیں آتی کہ بچہ میرا ہے، میں اسے کھلا رہا ہوں اور مجھے تو کوئی غصہ نہیں آرہا لیکن
آپ کو غصہ کیوں آرہا ہے؟ اب وہ شور بھی انہیں اچھا لگتا تھا۔کیونکہ وہ ان کا اپنا بچہ تھا۔غرض اپنی چیز کا بھی ایک حسن ہوتا ہے۔اور یہ حسن اضافی کہلاتا ہے۔یعنی یہ حسن دوسروں کو نظر
آئے یا نہ آئے تعلق رکھنے والوں کو نظر آتا ہے۔اب ایک مسلمان کے لئے یہ کتنی خوشی کی بات ہے کہ اس
کے مذہب کا حسن اضافی بھی ہے اور حسن حقیقی بھی ہے۔یعنی وہ چیز دوسروں
کو بھی اچھی نظر آتی ہے اور
پھر وہ حسن اضافی بھی رکھتی ہے۔یعنی ہر مسلمان کو اپنے تعلق کی وجہ سے وہ حسین نظر آنی چاہئے۔گویا اس
کے لئے کسی جد و جہد اور کوشش کی ضرورت نہیں۔وہ چاروں طرف سے مذہب کے حسن میں لپٹا ہوا ہے۔اگر غیر مذاہب والے اپنے مذہب کے لئے ، جو اپنے اندر خرابی رکھتا ہے اور اپنی ذات میں خوبصورت نہیں،
صرف حسن اضافی کی وجہ سے قربانی کرتے ہیں تو کتنے تعجب کی بات ہوگی کہ مسلمان ، جس کا مذہب حسن
اضافی بھی رکھتا ہے اور حسن ذاتی بھی ، وہ اس کے لئے قربانی نہ کرے؟
ایک شخص کی جیب میں رنگارنگ کے پتھر پڑے ہوتے ہیں اور وہ ان کو اپنا ہونے کی وجہ سے بچانا
چاہتا ہے۔جیسے بچے ہوتے ہیں ، وہ خوبصورت پتھروں کی وجہ سے آپس میں لڑ پڑتے ہیں۔اور ایک شخص کی
جیب میں ہیرے ہوتے ہیں، ان میں حسن ذاتی بھی ہے۔کیونکہ ہیرے ہر ایک کو اچھے لگتے ہیں اور حسن
اضافی بھی ہوتا ہے۔یعنی اپنی ذات میں بھی وہ قیمتی ہوتے ہیں اور جس کی ملکیت میں وہ ہوں، اس کے لئے
وہ حسن اضافی بھی رکھتے ہیں۔وہ یونہی پڑے ہوں تب بھی وہ قیمتی ہیں اور کسی کے پاس ہوں تب بھی قیمتی
ہیں۔اب کیا کوئی عقلمند انسان یہ سمجھ سکتا ہے کہ اول الذکر تو پتھروں کی حفاظت کرے گا لیکن دوسرا شخص ہیروں
کی حفاظت نہیں کرے گا ؟ پس مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نے ایسے مقام پر کھڑا کیا ہے کہ وہ مقام دوسروں کے
مقام سے نرالا ہے۔علاوہ اس کے کہ اسلام اس کا اپنا مذہب ہے اور اس کے لئے حسن اضافی رکھتا۔اپنی ذات میں بھی ایک حسین چیز ہے اور دوسروں کے لئے بھی اس کا حسن اپنے اندر کشش رکھتا ہے۔337

خطبہ جمعہ فرمودہ 04 دسمبر 1953ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعوی کیا تو مکہ والوں نے آپ کا مقابلہ کیا۔ایسے
لوگوں نے بھی اپنے وقت کے انبیاء کا مقابلہ کیا تھا۔وہ لوگ کیوں مقابلہ کرتے تھے ؟ قرآن کریم کہتا ہے
کہ وہ کہتے تھے، کیا ہم اس مذہب کو چھوڑ دیں، جس پر ہمارے آباء واجداد قائم تھے ؟ گویاوہ ذاتی حسن کو
نہیں دیکھتے تھے بلکہ صرف حسن اضافی ان کے پیش نظر تھا۔اور حسن اضافی بھی اتنا پسندیدہ ہوتا ہے کہ
باوجود اس مذہب کے خراب ہونے کے ان لوگوں نے اپنے مذہب کو چھوڑ نا نہ چاہا۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم
میں فرماتا ہے کہ اگر تمہارے آباء واجداد بے وقوف ہوں تو کیا پھر بھی تم اس مذہب کو نہیں چھوڑو گے ؟ غرض
باوجود اس کے کہ وہ جاہلانہ باتیں تھیں۔ان لوگوں نے ان کے لئے اپنا مال، وطن اور عزیز قربان کئے۔تاوہ
چیزیں، جو محض جاہلانہ ہیں لیکن ان کی ہیں، بچ جائیں۔لیکن افسوس ہے ایک مسلمان پر کہ وہ اس چیز کے
لئے بھی کوئی کوشش نہیں کر رہا، جو حسن اضافی بھی رکھتی ہے اور اپنی ذات میں بھی اچھی ہے۔عیسائی لوگ عیسائیت کی تبلیغ کے لئے دنیا کے کناروں تک پھیلے ہوئے ہیں۔آج سے پچھیں،
تمہیں سال پہلے میں نے ایک رسالہ میں پڑھا تھا کہ رومن کیتھولک اور پروٹسٹنٹ عیسائیوں کے پادری
بشمولیت چھوٹے پادریوں کے یعنی ان لوگوں کے جو مدرس کے طور پر، ڈاکٹر کے طور پر یا نرسوں کی شکل میں
مقرر کر دئیے جاتے ہیں ، 56 لاکھ ہیں۔اب اس سے اندازہ لگا لو کہ اگر چرچ کے ساتھ تعلق رکھنے والا کام
یعنی تبلیغ تصنیف، تدریس، ڈاکٹر اور نرسوں کا کام 56لاکھ آدمی کر رہا ہے تو ان پر کتناروپیہ خرچ ہو رہا ہوگا ؟
ہمارے ملک کے گزاروں اور تنخواہوں سے ان ملکوں کے گزارے اور تنخواہیں بہت زیادہ ہیں۔ہمارے
ملک میں پچاس، ساٹھ روپے ماہوار پر ایک آدمی رکھا جا سکتا ہے۔لیکن امریکہ میں چھوٹی سے چھوٹی تنخواہ
120 ڈالر یعنی چار سو روپیہ ماہوار ہے۔اگر اس سے کم تنخواہ دی جائے تو حکومت اس پر مواخذہ کرتی ہے۔اسی طرح انگلستان میں ان سکیلڈ لیبر (Unskilledlabour) پر دو، تین پونڈ ہفتہ وارلگ جاتے ہیں۔جو ہمارے ملک کے لحاظ سے سو ہوا سور پہیہ بنتا ہے۔اور فنی مزدور پر تو سات آٹھ پونڈ ہفتہ وار خرچ آجاتا
ہے۔یعنی ان کی تنخواہ تین تین، چار چار سو روپیہ ماہوار ہوتی ہے۔ہمارے ہاں ہائی سکول کے ایک ہیڈ
ماسٹر کی تنخواہ تین یا چار سو روپیہ ماہوار ہوتی ہے لیکن ان کے ایک مزدور کی اس قدر تنخواہ ہوتی ہے۔اور اگر
ان ملکوں میں ایک مزدور کی تنخواہ اس قدر ہوتی ہے تو تم خود اندازہ لگالو کہ ان 56لاکھ مشنریوں ، مصنفوں،
ڈاکٹروں، ٹیچروں اور نرسوں، خدمتگاروں پر کیا خرچ آتا ہوگا؟ اگر کم از کم ایک سو روپیہ ماہوار خرچ فی فرد
بھی لگا لیا جائے تو 56 کروڑ روپیہ ماہوار خرچ آ جاتا ہے۔لیکن ظاہر ہے کہ وہ خرچ اس سے کہیں زیادہ
338

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبه جمعه فرموده 04 دسمبر 1953ء
ہے، جو عیسائیت کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں۔یہ تمام صیغے ، چاہے وہ ڈاکٹر ہوں، نرسیں ہوں ،سکول
ہوں، کالج ہوں ، سوال و جواب لکھانے والے ہوں یا سبق یاد کرانے والے ہوں، مثلاً مسیح کون تھا اور وہ
کیوں آیا ؟ جیسے ہم نے دیہاتی مبلغین رکھے تھے لٹر پر تقسیم کرنے والے ہوں ، جن کا کام پمفلٹ تقسیم
کرنا ہوتا ہے، ان کا مقابلہ صرف ہماری جماعت کر رہی ہے۔باقی سارے مسلمان حکومتوں ، بادشاہتوں
اور وزارتوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔صرف ہماری جماعت ہے، جس کی بادشاہت صرف اسلام ہے، جس کی حکومت صرف اسلام
ہے، جس کی عزت صرف اسلام ہے۔تعجب کی بات ہے کہ وہ مسلمان، جو حکومتوں، بادشاہتوں اور
وزارتوں کے متلاشی ہیں اور رات دن انہی کے پیچھے مارے مارے پھر رہے ہیں، ہم پر الزام لگاتے ہیں
کہ تم سیاسی انقلاب بر پا کرنا چاہتے ہو۔حالانکہ جہاں تک یہ سوال ذہنیت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے، ہر ایک
شخص انقلاب بر پا کرنا چاہتا ہے۔کیا ایک مزدور نہیں چاہتا کہ اس کی حالت پہلے سے اچھی ہو؟ کیا اس
خواہش اور جذبہ کی بنا پر اسے باغی قرار دیا جائے گا؟ کیا اسے حکومت کا تختہ الٹنے والا قرار دیا جائے گا؟ کیا
ایک ڈسپنر نہیں چاہتا کہ اس کی تنخواہ بڑھ جائے اور ڈاکٹراس پر زیادہ بنتی نہ کرسکیں ؟ اس قسم کا ذہنی انقلاب
ہر ایک شخص میں ہوتا ہے۔پس ہمارا یہ خواہش کرنا کہ اسلام کی تعلیم دنیا میں پھیلے اور تمام ادیان پر غالب آ
جائے ، سیاسی انقلاب نہیں۔سیاسی انقلاب وہ ہوتا ہے، جس کے لئے سیاسی تراکیب استعمال کی جائیں۔پس جہاں تک ہماری یہ خواہش ہے کہ اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیم تمام دنیا پر غالب آ
جائے، ہمیں اس کا انکار نہیں۔لیکن ایک ادنی عقل والا بھی اسے سیاست نہیں کہہ سکتا۔یہ ایک خالص مذہبی
خواہش ہے۔یہ خواہش سیاسی تب بنتی ہے، جب اس کے حاصل کرنے کے لئے سیاسی جتھے بنائے جائیں،
سیاسی پارٹیاں بنائی جائیں تا حکومت پر قبضہ کیا جائے ، تب اس کا نام سیاست ہوگا۔اس سے پہلے یہ صرف
مذہب ہے۔پھر صرف مذہب ہی نہیں چاہتا کہ وہ دوسروں پر غالب ہو، فلسفہ بھی یہی چاہتا ہے۔جب کوئی
افلسفہ پڑھتا ہے اور اقتصادی اور معاشی حالات کے ماتحت علم حاصل کرتا ہے تو وہ بھی یہی چاہتا ہے کہ
ان میں سے اچھی باتوں کو دنیا میں جاری کیا جائے۔اسی خواہش کی بناء پر ہم اسے ایک فلسفی تو کہیں گے
لیکن ایک انقلابی نہیں کہیں گے۔جس طرح اسلام کے متعلق اس قسم کی خواہش رکھنے والے کو ہم مذہبی
کہیں گے، انقلابی نہیں کہیں گے۔اسی طرح فلسفیانہ تجربوں کے ماتحت اقتصادی اور معاشی تغیر کی خواہش
رکھنے والے کو ہم صرف فلسفی کہیں گے۔لیکن جب اس کے لئے جوڑ تو ڑ شروع ہوں گے اور اس کے لئے
339

خطبہ جمعہ فرموده 04 دسمبر 1953ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔آئینی طریقے استعمال کئے جائیں گے تو ہم کہیں گے، یہ آئینی سیاست ہے۔اور جب یہ جوڑ تو ڑ غیر آئینی
طریقوں سے ہوں گے تو ہم اسے غیر آئینی سیاست کہیں گے۔لیکن منبع کے لحاظ سے وہ صرف فلسفہ ہوگایا
صرف مذہب ہوگا۔غرض دوسرے لوگ کچھ کہیں، حقیقت یہ ہے کہ ہم دنیوی حکومت نہیں چاہتے۔ہم
صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہماری زندگیاں تبلیغ اور اشاعت اسلام میں لگ جائیں۔باقی یہ کہ کسی جگہ احمدی
زیادہ ہو جائیں اور جمہوریت کے لحاظ سے وہ زیادہ نمائندگی کا حق رکھتے ہوں تو یہ ہماری تحریک کا حصہ
نہیں۔یہ ایک اتفاقی حادثہ ہو گا۔ہماری دلچسپی صرف اس میں ہے کہ دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی تبلیغ
پھیل جائے اور پھر اسلام تمام ادیان پر غالب آجائے ، جس طرح کہ وہ قدیم ایام میں غالب تھا بلکہ اس
سے بھی بڑھ کر۔اور اسی کام کیلئے تحریک جدید کو جاری کیا گیا ہے اور یہی کام ہر مسلمان پر واجب قرار دیا گیا
ہے۔پس یہ تحریک کسی خاص گروہ سے مختص نہیں بلکہ ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ اس میں حصہ ہے۔جو احمدی
اس تحریک میں حصہ نہیں لے گا ، ہم اسے احمدیت اور اسلام میں کمزور سمجھیں گے۔کیونکہ جس شخص کے دل
میں یہ خواہش نہیں کہ وہ اسلام کی خدمت اور احمدیت کی اشاعت کے لئے کچھ خرچ کرے، اس کا اسلام
لا نا یا احمدیت قبول کرنا محض بریکار ہے۔میں نے جیسا کہ پہلے بھی بتایا ہے، پہلے دور والوں اور دوسرے دور والوں میں، میں نے فرق
رکھا ہے۔اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ سابقون الاولون ہیں۔19 سال کے بعد ان کے نام چھپوا کر
لائبریریوں میں رکھے جائیں ، جماعتوں کے اندر پھیلائے جائیں، خودان کے پاس یادگار کے طور پر بھیجے
جائیں۔تا وہ انہیں اپنی اپنی زندگی میں بطور یادگار اپنے پاس رکھیں اور اپنے بعد اپنی نسلوں کے لئے یادگار
کے طور پر چھوڑ جائیں۔میں نے یہ بھی بتایا تھا کہ پہلے لوگوں نے انتہائی قسم کی قربانی کی ہے۔مجھے معلوم ہے کہ جماعت
کے بعض مردوں اور عورتوں نے اس تحریک میں اپنی پانچ پانچ چھ چھ ماہ کی آمد لکھوا دی تھی۔اور اس کی وجہ
یہ تھی کہ یہ تحریک پہلے محدود عرصہ کے لئے تھی اور انہوں نے خیال کیا کہ چلو اتنے سال ہم قربانی کر لیں۔اب اسے ہمیشہ کے لئے کر دیا گیا ہے۔پس میں سمجھتا ہوں کہ ان کے لئے اتنی قربانی کرنا، در حقیقت ایسا
بوجھ ہے کہ اسے ہر شخص نہیں اٹھا سکتا۔ہوسکتا ہے کہ بعض لوگ بغیر اولاد کے ہوں یا وہ اپنے اخراجات بہت
کفایت سے کرتے ہوں، ان
کو منتقی سمجھا جاسکتا ہے۔وہ اگر چاہیں تو اپنی قربانی کو اس معیار پر رکھیں۔لیکن باقی لوگوں کے لئے ، جنہوں نے پہلے سالوں میں بہت زیادہ قربانی کی ، میری تجویز یہ ہے کہ وہ اپنے
340

خطبہ جمعہ فرمودہ 04 دسمبر 1953ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
معیار قربانی کو گرا دیں۔مگر یکدم گرانے سے چونکہ بجٹ کو نقصان پہنچے گا، اس لئے وہ یکدم نہ گرائیں بلکہ
ہر سال دس، دس فی صدی کمی کرتے جائیں۔میرے نزدیک موجودہ آمدنوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ، اگر کوئی
شخص اپنی ایک ماہ کی آمد کا پچاس فی صدی دے دیتا ہے تو یہ ایک اچھی قربانی ہے۔کیونکہ اس کے ساتھ
دوسرے چندے بھی ہیں، جو فرضا دینے پڑتے ہیں۔پس اگر کوئی شخص اپنی ایک ماہ کی آمد کا نصف دے دیتا
ہے۔مثلاً اس کی سور و پیہ ماہوار آمد ہے تو وہ پچاس روپے وعدہ لکھوا دے تو سمجھا جائے گا کہ اس نے اچھی
قربانی کی ہے۔اور اگر وہ ایک ماہ کی پوری آمد یعنی سو کی سوروپے ہی بطور وعد ہ لکھوا دے تو ہم سمجھیں گے کہ
اس نے تکلیف اٹھا کر قربانی کی ہے۔لیکن جنہوں نے پانچ پانچ ، چھ چھ ماہ کی آمد نیاں چندہ میں لکھوا دی
ہیں ، وہ اگر اپنی قربانی کو آئندہ بھی اسی معیار پر رکھیں تو وہ گھر کے نظام کو بگاڑنے والے ہوں گے۔سوائے
چند افراد کے کہ جن کے اخراجات محدود ہیں۔عام حالات میں یہ اجازت ہے بلکہ میں یہ پسند کروں گا کہ
ایسے لوگ ہر سال دس فی صدی کے حساب سے اپنا چندہ کم کرتے جائیں ، یہاں تک کہ چندہ ایک ماہ کی آمد
کے برابر ہو جائے تا اتنے عرصہ میں دور دوم کو ترقی حاصل ہو جائے اور چندہ کی مقدار بڑھ جائے۔پس ہر احمدی مرد اور ہر احمدی بالغ عورت کا فرض ہے کہ اس تحریک میں شامل ہو۔بلکہ بچوں میں
بھی تحریک کی جائے اور رسمی طور پر انہیں اپنے ساتھ شامل کیا جائے۔مثلاً اپنے وعدہ کے ساتھ ان کی طرف
سے بھی کچھ حصہ ڈال دیں، چاہے ایک پیسہ ہو ، دو پیسے ہوں یا ایک آنہ ہو۔اس سے ان کے دلوں میں تحریک
ہوگی۔بلکہ بجائے بچہ کی طرف سے خود وعدہ لکھوانے کے اسے کہو کہ وہ خود وعدہ لکھوائے۔اس سے اس کے
اندر یہ احساس پیدا ہو گا کہ میں چندہ دے رہا ہوں۔بعض لوگ بچوں کی طرف سے چندہ لکھوا دیتے ہیں لیکن
انہیں بتاتے نہیں۔اس سے پورا فائدہ حاصل نہیں ہو سکتا۔بچے کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ سوال کرتا ہے۔جب تم اس سے کہو گے کہ جاؤ تم اپنی طرف سے چندہ لکھواؤ تو وہ پوچھے گا، چندہ کیا ہوتا ہے؟ اور جب تم چندہ
کی تشریح کرو گے تو وہ پوچھے گا ، یہ چندہ کیوں ہے؟ پھر تم اس کے سامنے اسلام کی مشکلات اور اس کی خوبیاں
بیان کرو گے۔پس بچہ کے اندر اللہ تعالیٰ نے یہ مادہ رکھا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سوال کرتا ہے۔اگر تم ایسا
کرو گے تو ان کے اندر نئی روح پیدا ہوگی اور بچپن سے ہی ان کے اندر اسلام کی خدمت کی رغبت پیدا ہوگی۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے، مغربی پاکستان کے لئے وعدوں کی آخری تاریخ 15 فروری ہوگی اور
مشرقی پاکستان کے لئے میں آخر مارچ کی میعاد مقرر کرتا ہوں۔ایسے غیر ممالک کے لئے، جن میں
ہندوستانی بکثرت آباد ہیں، حسب دستور آخری اپریل تک کی میعاد ہے۔اور جن ممالک میں ہندوستانی
341

خطبہ جمعہ فرمود و 04 دسمبر 1953ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
کثرت سے نہیں پائے جاتے ، ان کے لئے وعدوں کی آخری میعاد 15 جون ہوگی۔ان تاریخوں تک
وعدوں کی لسٹیں آ جانی چاہیں۔مگر چونکہ بجٹ دسمبر میں بن جاتا ہے، اس لئے تمام جماعتوں کو یہ کوشش
کرنی چاہئے کہ وہ اپنے وعدے 21 دسمبر تک بھجوا دیں تا کہ اس پر آئندہ بجٹ کی بنیا د رکھی جا سکے۔میں پہلے دور والوں سے یہ کہتا ہوں کہ وہ بجائے ستی کے ، کہ میں نے ان کے لئے نرمی پیدا کر
دی ہے، اپنے اندر چستی پیدا کریں۔اور ان میں سے ہر ایک، دو اور آدمیوں
کو تحریک کر کے ان کے وعدے
لکھوائے۔اس طرح امید ہے کہ دور دوم کی اتنی رقم ہو جائے گی کہ اس سے تبلیغ وسیع کی جاسکے۔سردست
دفتر دوم والوں کی قربانی کا معیار بہت کم ہے اور وصولی بھی بہت کم ہے۔پچھلے دو سالوں کا لحاظ رکھا جائے تو
وصولی 95-94 ہزار کی ہوتی ہے اور وعدے سوا، ڈیڑھ لاکھ کے ہوتے ہیں۔اب ظاہر ہے کہ 95-94 ہزار
کے ساتھ دنیا میں تبلیغ نہیں ہو سکتی۔تحریک جدید کا سالانہ بجٹ کم سے کم ساڑھے چار لاکھ کا بنتا ہے۔اور
صاف ظاہر ہے کہ یہ کام 95 ہزار روپے سے نہیں ہو سکتا۔اور موجودہ بجٹ سے بھی جو کام ہوتا ہے، وہ بہت
ناقص ہے۔جب تک ہم اپنے مشنوں کا سائز کا بجٹ نہ بڑھائیں، انہیں کتابوں اور لٹریچر کی اشاعت کے
لئے رقم نہ دیں، انہیں دوروں کے لئے خرچ نہ دیں تبلیغ وسیع نہیں ہو سکتی۔ایک آدمی کو کسی غیر ملک میں بٹھا
دینا اور اس کو ڈیڑھ ، دوسور و پیہ ماہوار دے دینا، اس سے تبلیغ وسیع نہیں ہو سکتی۔اتنی رقم تو ان ملکوں کے لحاظ
سے ایک مبلغ کی خوراک کے لئے بھی کافی نہیں۔ہم نے اگر تبلیغ کو وسیع کرنا ہے تو آہستہ آہستہ ہمیں
مبلغوں کے اخراجات کو کم از کم ان ملکوں کے مزدور کے برابر کرنا پڑے گا۔اور انہیں کافی مقدار میں سائر
اخراجات دینے پڑیں گے تاوہ ملک میں دورے کر سکیں ، لیکچر دے سمیں ، کتب اور پمفلٹ شائع کرسکیں۔اگر موجودہ مشنوں پر ہی ہم آئندہ تبلیغ کی بنیاد رکھیں اور سائر کے اخراجات کافی مقدار میں دیں تو موجودہ
اخراجات سے دوگنے اخراجات کم سے کم ہمیں برداشت کرنے ہوں گے۔اس وقت ہمارا کل بجٹ
ساڑھے چار لاکھ کا ہے۔گویا ہم نو لاکھ روپے سے محدودطور پر تبلیغ کر سکتے ہیں۔لیکن اگر ہم یورپین طریق
پر چلیں تو ہم موجودہ مبلغوں سے 18 لاکھ روپیہ خرچ کر کے کام لے سکتے ہیں۔اگر ہم 18لاکھ روپیہ تبلیغ
کے لئے خرچ کریں تو ہمارے مبلغ دورے کر کے مختلف شہروں میں لیکچر دے سکتے ہیں، لیکچروں کے لئے
ہال کرایہ پر لے سکتے ہیں، بڑے لوگوں سے مل سکتے ہیں، لٹریچر شائع کرنے اور اسے تقسیم کرنے کے ذریعہ
تبلیغ کو وسیع کر سکتے ہیں۔لیکن ہمارے موجودہ مبلغین تو نہایت محدود تعداد میں ہیں۔کجا 56 لاکھ اور کجا دو
سو۔گویا ہمارے مبلغین عیسائی مبلغین کا 28 ہزارواں حصہ ہیں۔یعنی 28000 روپیہ کے مقابلہ میں تمہاری
342

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمودہ 04 ستمبر 1953ء
حیثیت صرف ایک روپیہ کی ہے۔لیکن پھر بھی اگر موجودہ مشنوں
کو اعلی پیمانہ پر قائم کیا جائے ، اگر انہیں سائر
اخراجات عمدگی سے دیئے جائیں تو وہ کئی گنا زیادہ کام کر سکتے ہیں۔ہم عام طور پر ایک مبلغ کو چار، پانچ پونڈ
ماہوار تبلیغ کے لئے دیتے ہیں۔اب تم سمجھ سکتے ہو کہ کیا وہ اس رقم میں ملک کے وسیع دورے کر سکتا ہے؟ وہ
لٹریچر شائع کر سکتا ہے؟ وہاں تو ایک لیکچر کے لئے اتنی رقم میں ایک دفعہ ایک ہال ہی کرایہ پر لیا جا سکتا ہے۔پھر وہ اس جگہ تک پہنچے گا کس طرح؟ پھر انٹرسٹ رکھنے والوں کولٹر پچر کیسے مہیا کرے گا ؟ حقیقت یہ ہے کہ
اگر ہم اپنے مبلغین کو کم از کم سو سو پونڈ ماہوار سائز کے لئے دیں تو انہیں کسی حد تک آزادی نصیب ہو سکتی
ہے کہ وہ ملک کے دورے کریں ، لیکچر دیں اور لٹر پر تقسیم کر سکیں۔اس دن کے لئے ہمیں تیار ہونا چاہئے۔اور یہ تیاری تبھی ہو سکتی ہے، جب جماعت کا ہر فرد یہ
محسوس کرے کہ اس کی زندگی کے تمام کاموں میں سے سب سے اہم کام تبلیغ اور اشاعت اسلام ہے۔اس
وقت ہمارے مشن زیادہ تر افریقن اور ایشیائی ممالک میں ہیں، کچھ مشن یورپین اور امریکن ممالک میں بھی
ہیں۔ہم نے ان مشوں
کی تعداد کو بڑھانا ہے اور انہیں اس قدر مضبوط کرنا ہے کہ ہم اسلام کو پھیلا سکیں۔اگر ہم ایسا نہ کریں تو جو بیج ہم نے پھینکا ہے ، وہ بھی رائیگاں جائے گا۔تم جانتے ہو کہ جب تم کسی کھیت میں
گندم بوتے ہو تو پھر اس کی نگہداشت کرتے ہو، اسے وقت پر پانی دیتے ہو، تب جا کر تم اس کھیت سے فصل
حاصل کرتے ہو لیکن اگر تم ایک ایکٹر میں 25-20 سیر دانے پھینک دو اور پھر اس میں ایک لوٹا پانی کا گرا
دو تو تمہارے 25-20 سیر دانے ، جو تم نے بیج کے طور پر پھینکے تھے، وہ بھی ضائع ہو جائیں گے اور کسی فصل
کی بھی تم امید نہیں کر سکو گے۔اس طرح اگر ہم نے تبلیغ کے اخراجات کو نہ بڑھایا تو موجودہ دوسو مبلغ بھی
ضائع ہو جائیں گے، اگر ان مبلغین کے لئے سامان بہم نہ پہنچائے گئے تو ظاہر ہے کہ موجودہ حالت میں تو
ہم ان کے لئے خوراک بھی مہیا نہیں کر رہے۔پس چاہئے کہ جماعت قربانی کے لئے تیار ہو جائے۔ہر احمدی فرد، ہر سیکرٹری اور ہر پریذیڈنٹ اور
ہر بارسوخ آدمی کا فرض ہے کہ وہ جماعت کے تمام افراد میں تحریک کر کے ان سے تحریک جدید کے وعدے
لے، ان وعدوں کی اطلاع مرکز کو دے اور پھر ان کی وصولی کے لئے پوری کوشش کرے۔تا دور اول سے دور
دوم کی طرف آنے کی وجہ سے تحریک جدید کو نقصان نہ پہنچے بلکہ وہ پہلے سے بھی زیادہ ترقی کر جائے“۔مطبوعه روز نامہ اصلح کراچی 13 دسمبر 1953ء ) روزنامہ
343

آج 10 میں سے 10 باقی