احبا ب جماعت خصوصا خواتین سے چند اہم تحریکات ۔ خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1953ء برموقع جلسہ سالانہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
تحریک۔۔۔اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1953ء
احباب جماعت خصوصاً خواتین سے چندا ہم تحریکات
خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1953 ء بر موقع جلسہ سالانہ
جو باتیں میں مردوں کو مخاطب کر کے کہوں گا، ان میں سے بیشتر کا تعلق عورتوں سے بھی ہوگا
تاہم چند باتیں مخصوص طور پر میں ان کے لئے کہنا چاہتا ہوں۔پہلی بات اس سلسلے میں یہ ہے کہ میں نے
احمدی خواتین کو تحریک کی تھی کہ وہ جرمن زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع کرنے کے اخراجات اپنے ذمہ
لیں تا کہ ان کے چندے سے یہ ترجمہ شائع ہو۔اس سے پہلے عورتوں کے چندہ سے لندن میں ہم نے مسجد
تعمیر کی تھی۔اب یہ دوسرا کام ان کے ذمہ لگایا گیا ہے۔سو میں ان کی اطلاع کے لئے اعلان کرتا ہوں کہ
جرمن زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہو چکا ہے، اس پر نظر ثانی بھی ہو چکی ہے اور اب
وہ پریس میں جاچکا ہے۔امید ہے کہ شاید تین، چار ماہ تک یہ شائع ہو جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ“
ایک اور تحریک میں نے عورتوں میں مسجد ہالینڈ کے لئے چندہ کی تھی۔اس چندہ میں پہلے
سال
تو عورتیں مردوں سے بڑھ گئیں، بعد میں چونکہ مردوں والی تحریک کو ایک وسیع رنگ دے دیا گیا، اس
وجہ سے عورتوں کے چندہ کی نسبت گر گئی۔میں نے پہلے اس تحریک پر اس لئے زور نہ دیا کہ عورتوں نے اس
اثناء میں اپنا ہال بھی بنایا ، جس کی مردوں کو اب تک توفیق نہیں ملی۔میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ
میں عورتوں کو ہالینڈ کی مسجد کے لئے چندہ کی پھر تحریک کروں۔اس چندہ میں اس وقت تک 52 ہزار کے
قریب روپیہ آچکا ہے اور اندازہ ایک لاکھ، پندرہ ہزار روپیہ کا ہے۔گویا 63 ہزار روپیہ بھی باقی ہے۔میں
وو
عورتوں میں تحریک کرتا ہوں کہ وہ ہمت کر کے اسے بھی پورا کریں۔مجھے امید ہے کہ وہ پورا کریں گی۔عورت جب ارادہ کر لیتی ہے تو بسا اوقات اس کا عزم مردوں سے بڑھ جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے
اسے کچھ ایسا ہی بنایا ہے کہ وہ باوجود بعض لحاظ سے کمزور ہونے کے متواتر اور مسلسل قربانی کے میدان میں
مردوں سے آگے ہوتی ہے۔پس مجھے امید ہے کہ وہ اپنے اس چندہ کو بھی پورا کریں گی۔اس عرصہ میں اگر
ضرورت ہوئی تو ہم تعمیر مسجد کا کام قرض لے کر پورا کریں گے۔لجنہ اماءاللہ کا ہال بھی اسی طرح تعمیر ہوا تھا
کہ اس کے چندہ میں جو کی تھی ، اسے ہم نے قرض لے کر پورا کیا اور بعد میں عورتوں نے اپنا چندہ پورا ادا کر
347
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1953ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
کے اس قرض کو اتار دیا۔در حقیقت قرض کو اتارنے کی یہ مثال بھی عورتوں ہی نے قائم کی ہے ، ورنہ مردوں
میں اس کی مثال موجود نہیں۔وو
تیسری تحریک میں عورتوں میں بھی اور مردوں میں بھی یہ کرنی چاہتا ہوں کہ ہم میں سے ہر شخص
اپنے کاروبار ملازمت اور روزگار کے کام کے علاوہ اپنے ہاتھ سے کام کر کے کچھ زائد آمد پیدا کرنے کی کوشش
کرے۔اور یہ زائد آمدنی اگر غریب ہو تو اس کا ایک حصہ اور امیر ہونے کی صورت میں اس کی ساری کی ساری
سلسلہ کو بطور چندہ پیش کر دے۔مثلاً ہمارے ہاں ان پڑھ لوگوں کو خط لکھانے میں دقت پیش آیا کرتی ہے۔ہمارا ایک لکھا پڑھا آدمی یہ کر سکتا ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو خط لکھ دے اور ان سے مثلاً پیسہ پیسہ وصول کرے اور پھر
اس زائد آمدنی کو چندہ میں دے دے۔اپنے مقررہ کا روبار کے علاوہ ہاتھ سے کام کر کے زائد آمدنی پیدا کرنے
سے جہاں سلسلہ اور اسلام کو فائدہ ہوگا، وہاں اس غریب اور امیر میں امتیاز کم ہوگا۔اور ان دونوں طبقوں میں جو
بعد نظر آتا ہے، وہ دور ہوتا چلا جائے گا۔مسلمانوں کے بڑے بڑے بزرگوں سے متعلق تاریخ میں کثرت سے
ایسے تذکرے آتے ہیں کہ وہ اپنے ہاتھ سے کام کر کے کمائی کیا کرتے تھے۔دراصل وہ اسی حکمت کو مد نظر رکھ کر
کیا کرتے تھے۔عورتیں سوت کات کر یا پراندے اور ازار بند تیار کر کے میری اس تحریک پر عمل کر سکتی ہیں۔غرض میں چاہتا ہوں کہ ہم میں سے ہر ایک، چاہے وہ مرد ہو یا عورت، اس تحریک پر عمل کرے اور اپنے ہاتھ
سے کام کر کے کچھ آمد پیدا کرے اور پھر اسے چندہ میں دینے کی کوشش کرے۔المصل
(مطبوعہ اصلح 05 جنوری 1954 ء )
348