تحریک جدید اب اپنے اہم ترین دور میں سے گزر رہی ہے۔ خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1953ء برموقع جلسہ سالانہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
وو
اقتباس از خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1953ء
تحریک جدید اب اپنے اہم ترین دور میں سے گزر رہی ہے
خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1953ء بر موقع جلسہ سالانہ
میں نے 39ء میں ان سات زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم شائع کرنے کی تحریک کی تھی،
جرمنی، ڈچ، فرانسیسی، سپینش ، اٹالین ، روسی اور پرتگیزی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان سات زبانوں میں سے
ایک یعنی ڈچ زبان
کا ترجمہ تو شائع ہو گیا ہے اوروہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے غیر معمولی طور پر مقبول ہورہا ہے۔جرمن زبان میں ترجمہ پریس میں جاچکا ہے، امید ہے کہ عنقریب وہ بھی شائع ہو جائے گا۔اس کے علاوہ چار
اور تراجم بھی تیار ہیں، جو بہت جلد شائع ہو جائیں گے۔علاوہ ازیں اس سال افریقہ کی سواحیلی زبان میں
بھی قرآن مجید کا ترجمہ شائع ہوا ہے۔ملائی زبان میں بھی ترجمہ مکمل ہو چکا ہے، اب طبع کرنے کا انتظام کیا جا
رہا ہے۔گورکھی اور ہندی زبان میں بھی قرآن کریم کا ترجمہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
مکمل ہو چکا ہے۔اس
طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت کی طرف سے دنیا کی چودہ مشہور زبانوں میں قرآن کریم کے
تراجم شائع ہوں گے۔جن میں سے آٹھ قریباً تیار ہو گئے ہیں اور باقی عنقریب ہو جائیں گے۔انشاء اللہ۔لیکن اصل ضرورت اب اس بات کی ہے کہ ہماری جماعت محض انہیں شائع کرنے پر اکتفانہ کرے بلکہ انہیں
ساری دنیا میں وسیع پیمانے پر پھیلانے کی کوشش کرے۔اب تک ہم قرآن مجید کے مختلف حصے دنیا کے
سامنے پیش کر کے اسلام کا حسن اسے دکھانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔لیکن ظاہر ہے کہ کسی وجود کا محض
ایک حصہ دکھانے سے عشق پیدا نہیں ہوا کرتا۔بلکہ پورا وجود دکھانے سے حسن اور خوبصورتی کا اصل احساس
پیدا ہوا کرتا ہے۔اور چونکہ اسلام کی اصل خوبصورتی قرآن ہی سے ظاہر ہوتی ہے، اس لئے اب ہماری
جماعت کے لئے موقع ہے کہ وہ قرآن مجید کے ان تراجم کی بہتر سے بہتر رنگ میں اور وسیع پیمانے پر
اشاعت کرنے کی کوشش کرے تا دنیا قرآن کی صورت میں اسلام کے پورے حسن کو دیکھ سکے۔میں سمجھتا ہوں کہ قرآن کریم کے اردو ترجمے پر بھی ہمیں خاص زور دینے کی ضرورت ہے۔اس
کے بغیر قرآن مجید کی برکات کو اردو دان طبقہ پورے طور پر حاصل نہیں کر سکتا۔قرآن مجید کی عربی عبارت
بھی ضروری ہے اور بہت ضروری ہے۔لیکن جو لوگ عربی زبان سے پورے طور پر واقف نہیں ، ان کے
349

اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1953ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
لئے تلاوت کے ساتھ ساتھ اس کا ترجمہ پڑھنا اوراس پر غور کرنا بھی ضروری ہے۔اب تک ہم ایک ضروری
چیز پر زور دیتے رہے ہیں، یعنی عربی عبارت پڑھنے پر۔لیکن دوسری ضروری چیز، یعنی اس کا ترجمہ پڑھنے کو
چھوڑتے رہے ہیں۔حالانکہ اپنی اپنی جگہ دونوں ہی ضروری ہیں۔اب میں دوستوں کو تحریک جدید کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔تحریک جدید اب اپنے اہم ترین
دور میں سے گزر رہی ہے۔اس کی عظمت اور اس کی اہمیت و ضرورت ہر احمدی کے ذہن نشین ہو جانی
چاہئے۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس دفعہ بجائے زیادہ وعدے آنے کے چالیس فی صدی کم
وعدے اس وقت تک آئے ہیں۔یہ ایک خطر ناک بات ہے، جس کا اگر فورا تدارک نہ کیا گیا تو ہو سکتا ہے،
ہمیں بعض وہ بیرونی مشن بھی بند کرنے پڑیں، جو سالہا سال کی متواتر اور مسلسل قربانی کے بعد ہم نے قائم
کئے ہیں۔ہمارا کام تو یہ ہے کہ ہم اپنے مشنوں
کو اور تبلیغ اسلام کی مساعی کو بڑھاتے چلے جائیں۔نہ یہ کہ
ہماری غفلت کی وجہ سے قائم شدہ مشن بھی بند ہونے لگیں۔""۔اس بات کو اچھی طرح یادرکھ اور ہراحمدی کو یہ ذہن نشین کرادو کہ بیرونی ممالک میں تبلیغ اسلام کا
عظیم الشان کام ہی تمہارادہ کارنامہ ہے، جو تمہیں دوسروں سے
ممتاز کر دیتا ہے۔یہی وہ کام ہے، جسے دیکھ کر مصر
کے ایک اخبار الفتح کو بھی، جو احمدیت کا شدید مخالف ہے، یہ لکھنا پڑا کہ جو کام تیرہ سو سال میں مسلمانوں سے
نہ ہو سکا، اسے یہ جماعت اکیلی سرانجام دے رہی ہے۔پس یہ ایک ایسا فخر تمہیں حاصل ہے، جواور کوئی آج تک
حاصل نہیں کر سکا۔اور جس سے
تمہارا مخالف سے مخالف بھی انکار کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔اپنے اس فخر کونہ
صرف قائم رکھو بلکہ اپنے اس کام کوتحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر بڑھاتے چلے جاؤ۔دیکھو، یہ عیسائیوں کی طرف سے اپنے مذہب کی تبلیغ کرنے اور مسلمانوں کی غفلت کا ہی یہ نتیجہ
ہے کہ اسلام باوجود اپنے روشن اور واضح دلائل کے دنیا کی آبادی کے 1/4 حصہ کو مسلمان بنا سکا اور عیسائیت
با وجود باطل پر ہونے اور دلائل سے تہی دست ہونے کے آج دنیا کی آبادی کے 1/3 حصہ کو اپنا حلقہ بگوش بنا
چکی ہے۔آج صرف تم ہی ہو، جنہوں نے مسلمانوں کی اس غفلت کا ازالہ کرنا ہے۔تمہیں ایڑی چوٹی کا زور
لگا دینا چاہئے تا اسلام پھر دنیا پر غالب آجائے۔اور دنیا کو معلوم ہو جائے کہ اس کی مشکلات کا حقیقی علاج
صرف اسلام کے پاس ہے۔یہ علاج نہ روس کے پاس ہے اور نہ امریکہ کے پاس۔ان کے پاس جو کچھ ہے،
وہ اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔سورج صرف اسلام ہے اور وہی ہے، جو اس تاریکی کو دور کر سکتا ہے۔"
اس وقت تک تحریک جدید کے ذریعہ دنیا کے مختلف حصوں میں تمھیں، چالیس ہزار آدمی مسلمان
ہو چکے ہیں۔حالانکہ عیسائیت کے مقابل پر ہمارے پاس سامان نہ ہونے کے برابر ہے۔اگر ہمارے پاس پورا
350

اقتباس از خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1953ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد سوم
سامان موجود ہوتو نتائج بہت زیادہ شاندار نکل سکتے ہیں۔لیکن ہراحمدی کا بلکہ ہر مسلمان کا یہ فرض ہے کہ وہ
اسلام کے ان مبلغین کی ، جو اس تحریک کے ماتحت باہر بھیجے گئے ہیں، ہرممکن مدد کرے۔وہ مدد اسی طرح ہو سکتی
ہے کہ تحریک جدید کے چندہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے۔تاہم ان مبلغین کے لئے اسلامی لٹریچر اور ان کے
دوروں اور میٹنگز وغیرہ کے اخراجات مہیا کرسکیں۔اس موقع پر میں مرکز کو بھی یہ ہدایت کرتا ہوں کہ وہ مقامی
خرچ کو کم سے کم کرنے کی کوشش کرے۔تا تبلیغی مشنوں پر ہم زیادہ خرچ کرسکیں۔ہرانیس سال کے بعد ایک دور اس تحریک کا ختم ہوا کرے گا اور اس موقع پر باقاعدگی سے اس
میں حصہ لینے والوں کی ایک فہرست کتابی صورت میں شائع ہوا کرے گی۔تا آئندہ آنے والی نسلوں کے
لئے وہ مشعل راہ ہو اور وہ معلوم کر سکیں کہ ہمارے بزرگوں نے کس طرح اس تبلیغی جہاد میں حصہ لیا۔چنانچہ
پہلے انیس سالہ دور میں حصہ لینے والے دوستوں کی فہرست اپریل میں تیار کی جائے گی۔ایسے دوست ، جن
کے ذمے کچھ بقایا ہے، اس عرصہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس بقائے کو صاف کر سکتے ہیں۔تا ایسا نہ ہو کہ
ان کی تھوڑی سی غفلت کی وجہ سے ان کے نام اس فہرست میں نہ آسکیں“۔تحریک جدید اب جس نازک دور میں سے گزر رہی ہے، وہ اس امر کی مقتضی ہے کہ ہر احمدی
یہ فیصلہ کرے کہ اس نے بہر حال اس تحریک میں حصہ لیتا ہے حتی کہ کوئی جماعت بھی ایسی نہ ہو، جس کے
سارے کے سارے افراد تحریک میں شامل نہ ہوں۔اس موقع پر میں غیر ملکی جماعتوں
کو بھی یہ کہنا چاہتا ہوں
کہ مرکز کا کام چونکہ اب وسیع سے وسیع تر ہو رہا ہے، اس لئے انہیں جلد سے جلد اپنا بوجھ خود اٹھانے کے
لئے تیار ہو جانا چاہئے۔تا کہ مرکز جو خرچ ان پر کر رہا ہے، وہ نئے مشنوں پر کر سکے۔محنت سے کام کرنے اور اپنی آمد کو امکانی حد تک بڑھانے کی کوشش کرو۔اور یہ کوشش بجائے
کسی دنیوی مقصد کو سامنے رکھنے کے اس نیت اور ارادے سے کرو کہ تا تم دین کی خدمت میں زیادہ حصہ
لے سکو۔اگر تم ایسا کرو گے تو یقیناً تمہاری زمینداری اور زیادہ آمد پیدا کرنے کی کوشش بھی ثواب کا موجب
ہوگی۔تمہیں چاہئے کہ پہلے اگر آٹھ ایکٹر میں کاشت کرتے ہو تو اب تحریک جدید میں حصہ لینے کی نیت اور
ارادے سے نوا یکٹر زمین میں کاشت کرو۔اور پھر اس ایکڑ کے ذریعے جو زائد آمد ہو، اسے تحریک جدید
میں دے دو۔اسی طرح ہمارے صناعوں کو چاہئے کہ وہ اپنی صنعت کو پہلے سے بہتر اور اچھا بنانے کی کوشش
کریں۔تاجروں کو چاہیے کہ تجارت میں ترقی کریں اور اس ترقی کے ذریعہ اللہ تعالی جو زائد آمد انہیں
دے، اسے تحریک جدید میں دیں۔ہمارے تاجروں میں عام طور پر یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنے مال کو اس
351

اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1953ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خیال سے روک رکھتے ہیں کہ قیمت بڑھنے پر اسے فروخت کریں گے۔حالانکہ مال کو اس خیال سے روک
رکھنا، شریعت نے ممنوع قرار دیا ہے۔اسلام ہمیں یہی تعلیم دیتا ہے کہ جو مال آئے ، اسے آگے بیچتے چلے
جاؤ۔تجارت میں ترقی کے لاکھوں راستے اور موجود ہیں۔لہذا ہمارے تاجروں کو چاہئے کہ وہ بجائے اپنے
مال کو روکنے کے دیگر ذرائع کے ذریعہ تجارت کو ترقی دیں۔اگر وہ ایسا کریں گے اور تحریک میں زیادہ حصہ
لینے کی نیت سے ایسا کریں گے تو اللہ تعالیٰ ضرور ان کی ترقی کے راستے کھول دے گا۔۔۔۔۔وقف زندگی کی تحریک پر بہت سے نوجوان آگے آئے تھے۔لیکن ان میں سے بعض نے
کمزوری اور غداری دکھائی ہے، جس کی وجہ سے بہت سی مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ جماعت
کے مخلص نوجوان ایک پورے عزم اور ارادہ کے ساتھ آگے آئیں اور اپنی زندگیوں کو وقف کر کے آخر تک ثابت
قدمی کا نمونہ دکھا ئیں۔دوسری طرف جماعت کو بھی کہتا ہوں کہ وہ واقفین کی عظمت اور اہمیت کو سمجھے اور اسے
وو
محسوس کرے۔ہماری جماعت میں واقفین کے لئے عزت اور احترام کا ایک خاص جذبہ ہونا چاہئے۔۔۔۔اس تحریک کے لئے جو طریق مقرر کئے گئے تھے، وہ بہت ہی آسان تھے۔اور دوست بغیر
کسی بوجھ کے اس میں حصہ لے سکتے تھے۔لیکن افسوس ہے کہ اب تک اس پر تمہیں فی صدی بھی عمل نہیں
ہوا۔اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ مساجد کی زمین کے لئے فوری طور پر جو قرض لیا گیا تھا، وہ بھی اب تک ادا نہیں
ہو سکا۔اس تحریک کی طرف بھی توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ مساجد ہی ہیں، جو بیرونی ممالک میں
تبلیغ کے مراکز کا کام کر سکتی ہیں۔جب تک ہم کثرت کے ساتھ بیرونی ممالک میں مساجد تعمیر نہ کریں
گے، ہماری تبلیغ عام نہیں ہوسکتی“۔(مطبوعہر روز نامہ الصلح 13 جنوری 1954 ء)
352

آج 10 میں سے 10 باقی