تحریک جدید کو جاری کرنے کی غرض ۔ خطاب فرمودہ 28 دسمبر 1953ء برموقع جلسہ سالانہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطاب فرموده 28 دسمبر 1953ء
تحریک جدید کو جاری کرنے کی غرض
خطاب فرمودہ 28 دسمبر 1953ء بر موقع جلسہ سالانہ
حضرت مصلح موعودؓ نے یکم تا 29 اکتوبر 1938ء کو ایک رؤیا کی بناء پر قادیان سے حیدر آباد دکن کا
سفر اختیار فرمایا۔جس میں آپ نے سولہ ایسے قدیم اور عظیم تاریخی مقامات اور نظارے مشاہدہ کیے، جن سے
مسلمانوں کی عظمت کا اظہار ہوتا تھا۔اس دوران مسلمانوں کے روحانی اور ظاہری عروج وزوال کے تمام
مناظر آپ کے سامنے آئے۔یہاں تک کہ کشفی طور پر آپ کو الہی بشارات کے ماتحت حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اسلام کی آسمانی بادشاہت کے دوبارہ قیام کی سکیم کا نقشہ بھی دیکھا دیا گیا۔آپ نے
1938ءت1958ء کے جلسہ ہائے سالانہ کے مواقع پر جماعت کو، اسلام اور بیت اللہ کی حفاظت اور اس
کے مقاصد کے حصول کے لئے تیار کرنے کی غرض سے ”سیر روحانی“ کے نام سے بارہ عظیم الشان خطابات
کے ذریعہ ظاہری نظاروں کے مقابل پر اسلام کے روحانی مناظر بیان فرمائے۔1953 ء میں جب یہ
سلسلہ خطابات اپنے عروج پر پہنچا تو حضور نے اسلامی نوبت خانوں (اذان) کی عظمت بیان فرمائی۔اور
توحید باری تعالیٰ کا قیام اور اشاعت اسلام کو ہی تحریک جدید کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔۔۔۔اب خدا کی غیرت پھر جوش میں آئی ہے۔وو
اور خدا نے تم کو
اور تم کو،
ہاں
تم کو اس نوبت خانے کی خدمت سپرد کی ہے۔اے آسمانی بادشاہت کے موسیقارو!
اے آسمانی بادشاہت کے موسیقارو!
اے آسمانی بادشاہت کے موسیقارو!
ایک دفعہ پھر اس نوبت کو زور سے بجاؤ کہ دنیا کے کان پھٹ جائیں!
ایک دفعہ پھر اپنے دل کے خون اس قرنا میں بھر دو !
353

اقتباس از خطاب فرموده 28 دسمبر 1953ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ایک دفعہ پھر اپنے دل کے خون اس قرنا میں بھر دو!
کہ عرش کے پائے بھی لرز جائیں!
اور آسمان کے فرشتے بھی کانپ اٹھیں!
تا کہ تمہاری دردناک آوازوں اور نعرہ ہائے تکبیر وتشہید وتوحید کی وجہ سے خدا تعالیٰ آسمان -
زمین پر آجائے اور زمین پر پھر آسمانی بادشاہت قائم ہو جائے۔اسی غرض کے لئے میں نے تحریک جدید کو جاری کیا ہے۔اور اسی غرض کے لئے میں تمہیں وقف کی تعلیم دیتا ہوں
کہ آؤ ! خدا کے سپاہیوں میں شامل ہو جاؤ۔آج محمد رسول اللہ کا تخت مسیح نے چھینا ہوا ہے۔تم نے وہ تخت مسیح سے چھین کر محمد رسول اللہ کو دینا ہے۔اور محمد رسول اللہ نے اسے خدا کے سامنے پیش کرنا ہے۔اور پھر دنیا میں آسمانی بادشاہت قائم ہونی ہے۔پس میری سنو،
میری بات کے پیچھے چلو۔تم میری سنو،
میں جو کچھ کہہ رہا ہوں، خدا کہہ رہا ہے۔یہ میری آواز نہیں ہے۔میں تمہیں خدا کی آواز کی طرف بلاتا ہوں۔354
تم میری مانو۔خدا تمہارے ساتھ ہو،
خدا تمہارے ساتھ ہو،
خدا تمہارے ساتھ ہو،
تا تم اس دنیا میں بھی عزت پاؤ اور آخرت میں بھی عزت پاؤ۔( مطوعه روز نامہ الصلح مورخہ 15 جنور خہ 15 جنوری 1954ء )

آج 10 میں سے 10 باقی