کوشش کی جائے کہ جماعت کا کوئی فرد تحریک جدید سے باہر نہ رہ جائے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ یکم جنوری 1954ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
-
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 01 جنوری 1954ء
کوشش کی جائے کہ جماعت کا کوئی فرد تحریک جدید سے باہر نہ رہ جائے
خطبه جمعه فرموده یکم جنوری 1954ء
دوسری بات میں نے یہ پیش کی تھی کہ اس سال تمام جماعت میں تحریک جدید کو مضبوط کیا
جائے۔جماعت کا ہر فرد چھوٹا ہو یا بڑا، عورت ہو یا مردہ تحریک جدید میں حصہ لے۔اور اس کی بھی جو
صورت میں نے پیش کی ہے، اس میں کوئی مشکل نہیں۔اور وہ صورت یہ ہے کہ تحریک جدید میں کم سے کم
پانچ روپے دے کر ہر شخص شامل ہو سکتا ہے۔اور پھر یہ بھی ضروری نہیں کہ ہر حصہ لینے والا پانچ روپے
دے۔بلکہ اگر کوئی ایک روپیہ دے سکے تو پانچ آدمی مل کر ایک آدمی کے وجود کے طور پر پانچ روپیہ لکھا
دیں۔اور اگر فرض کرو، وہ ایک، ایک روپیہ بھی نہیں دے سکتے ، آٹھ ، آٹھ آنہ دے سکتے ہیں تو دس آدمی مل
کر ایک وجود کے طور پر پانچ روپیہ لکھا دیں۔بہر حال ایک دفعہ کوشش کی جائے کہ جماعت کا کوئی فرد
تحریک جدید سے باہر نہ رہ جائے۔اگر ہم اس سال ایسا کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو میرا وسیع تجربہ ہے
کہ جب بھی کوئی شخص نیکی کی طرف کوئی قدم اٹھاتا ہے تو اسے بعد میں اس کو پھیلانے کا موقع ملتا ہے۔میں جانتا ہوں کہ جولوگ پانچ، پانچ روپے دے کر تحریک جدید میں شروع میں شامل ہوئے تھے ، انہوں
نے اس دور کو چار چار، پانچ پانچ سوروپیہ پر ختم کیا ہے۔میں جب کہتا ہوں کہ جماعت کا ہر فرد ایک، ایک
روپیہ یا آٹھ ، آٹھ آنے دے کر تحریک جدید میں شامل ہو جائے تو میں جانتا ہوں کہ وہ ایک جگہ پر کھڑے
نہیں ہوں گے۔بلکہ یہ ایک روپیہ یا آٹھ آنے انہیں گھسیٹ کر آگے لے جائیں گے اور وہ اس ایک روپیہ
یا آٹھ آنے سے سو، دوسو یا پانچ سو اور ہزار روپیہ تک چلے جائیں گے۔تیسری تحریک، جو میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر کی ، پیتھی کہ ہر احمدی زمیندار، جو فصل عام طور
پر کاشت کرتا ہے، وہ اس کا1/20 فیصدی زیادہ بوئے اور اس کی آمدنی تحریک جدید میں دے۔مثلاً ایک
شخص 20 کنال فصل ہوتا ہے تو وہ 21 کنال فصل ہوئے اور اس ایک کنال کی آمد محض خدا تعالی کے لئے
وقف کرے۔تا کہ اس سے غیر قوموں اور غیر مذاہب میں تبلیغ اسلام ہو۔یہ بھی کوئی مشکل نہیں۔5 فیصدی
زیادہ کام کرنا کوئی مشکل امر نہیں ہوتا۔اگر کسی نے ایک کام میں 20 منٹ خرچ کرنے تھے اور وہ 21 منٹ
355
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 01 جنوری 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
خرچ کرلے تو اس کے لئے یہ کون سی مشکل بات ہے؟ یا اگر کسی شخص نے ایک کام سومنٹ خرچ کرنے تھے۔اور وہ اس میں 105 منٹ خرچ کرے تو یہ کون سی مشکل بات ہے؟ یا اگر کسی نے ایک جگہ 100 دن ٹھہر نا تھا
اور وہ 105 دن ٹھہر جائے تو یہ کون سی مشکل بات ہے؟ اس چیز کا زائد فائدہ یہ ہوگا کہ اس کے اندر پانچ
فیصدی زیادہ محنت کرنے کی عادت پیدا ہو جائے گی۔جو اس کے دوسرے کئی کاموں میں مفید ثابت ہوگی۔اس تجویز پر عمل کرنے سے بھی سلسلہ کی آمد بڑھ سکتی ہے اور دوستوں کو سلسلہ کے کاموں میں شمولیت کا موقع
مل سکتا ہے۔پھر ایک تحریک میں نے یہ کی تھی کہ ہر آدمی اپنے ہاتھ سے کچھ نہ کچھ کام کرے اور اس سے جو آمد
ہو، وہ اشاعت اسلام کے لئے دے۔چنانچہ دو عورتوں کی طرف سے کچھ چندہ آ بھی چکا ہے۔ایک عورت
نے میری اس تقریر کے بعد کچھ کام کیا، اس سے دس آنہ کی آمد ہوئی ، جو اس نے تحریک جدید میں دی۔اور
دوسری عورت کا جلسہ پر میں اپنی تقریر میں ذکر کر چکا ہوں کہ اس نے میری اس تقریر کے بعد تین کا رڈلکھ کر
دیئے اور اس کے بدلہ میں تین پیسے حاصل کئے اور یہ تین پیسے اس نے تحریک جدید میں دے دیئے۔اگر ہر شخص کوئی نہ کوئی کام شروع کر دے اور اس کی آمد اشاعت اسلام کے لئے دے تو سلسلہ کی
آمد میں کافی ترقی ہو سکتی ہے۔مثلاً میں نے اچھے اچھے افسروں کے متعلق معلوم کیا ہے، انہوں نے میری
اس تقریر کے بعد اپنے لئے بعض کام سوچے ہیں۔مثلاً بعض افسروں نے یہ تجویز کیا ہے کہ وہ کسی دن
اسٹیشن پر چلے جائیں گے اور مسافروں کا سامان گاڑی سے باہر نکال کر رکھ دیں گے اور اس طرح کچھ نہ کچھ
آمد پیدا کریں گے۔گویا کسی نے کوئی کام سوچا ہے اور کسی نے کوئی۔اگر یہ روح جماعت میں پیدا ہو جائے تو چاہے اس کے نتیجہ میں کتنی کم آمد پیدا ہو، کم از کم اس کا
اس قدر فائدہ تو ضرور ہو گا کہ جماعت کے اندر قربانی کی روح پیدا ہوگی۔دوسرے غریب اور امیر میں جو
فرق آجکل پایا جاتا ہے ، وہ دور ہو جائے گا۔تیسرے ہر ایک شخص کی ذہنیت اس طرف مائل ہوگی کہ اسے
اپنے مقررہ رستہ سے ہٹ کر بھی کوئی کام کرنا چاہئے۔میں اپنے لئے بھی سوچ رہا ہوں کہ کوئی ایسا کام نکالوں کہ دوسرے کاموں میں فرق پڑے بغیر
میں اس کے نتیجہ میں کچھ آمد پیدا کر کے سلسلہ کو دے سکوں۔عام طور پر ایک زمیندار، ایک صناع یا ایک تاجر
کوئی کام کرتا ہے تو وہ اپنے لئے کرتا ہے اور اس میں سے ایک حصہ خدا تعالیٰ کے لئے دے دیتا ہے۔لیکن
یہ کام خالص خدا تعالیٰ کے لئے ہوگا اور اس سے جو آمد ہوگی ، وہ خالص اشاعت اسلام کے لئے ہوگی۔356
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 01 جنوری 1954ء
یہ پروگرام میں نے جماعت کے لئے تجویز کیا تھا۔اگر دوست اس طرف توجہ کریں ، سلسلہ کے
اخبار بار بار جماعت کو اس کی طرف توجہ دلاتے رہیں ، سلسلہ کے مبلغ جس جگہ جائیں ، وہ لوگوں کو اس کی
ترغیب دلائیں اور لوگوں سے سو فیصدی اس پروگرام پر عمل کرانے کی کوشش کریں ، جماعت کے سیکر یٹری
اور پریزیڈنٹ صاحبان ذمہ داری سے کام لیں اور جماعت کے تمام افراد سے اس پر عمل کرائیں اور پھر ان
رقوم کو پوری طرح ادا کر کے چھوڑیں تو ہمارا اگلا سال ہمارے سامنے نئی شکل میں ظاہر ہو گا۔ہماری تبلیغ بڑھی
ہوئی ہوگی ، ہماری جماعت میں پہلے سے زیادہ اخلاق پیدا ہو چکے ہوں گے، جماعت کی تعلیم پہلے سے اچھی
ہو چکی ہوگی، دین کا جذبہ ترقی کر چکا ہوگا اور جماعت قربانی میں ترقی کرنے کے قابل ہو چکی ہوگی۔پس میں اس نئے سال میں، جمعہ کے مبارک دن میں ، جو اس سال کا پہلا دن ہے، جماعت کو
ان امور کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ جماعت کے سارے احباب پختہ عزم اور ارادہ کے
ساتھ ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں گئے“۔المصاء
مطبوعه روزنامه اصبح 21 فروری 1954 ء )
357