خدا تعالی کا فضل اسی صورت میں حاصل ہو سکتا ہے کہ تم تحریک جدید میں حصہ لو۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جنوری 1954ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده و 22 جنوری 1954ء
خدا تعالیٰ کا فضل ہی صورت میں حاصل ہوسکتا ہے کہ تم تحریک جدید میں حصہ لو
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جنوری 1954ء۔۔۔اب میں اصل مضمون کی طرف آتا ہوں ، جو میں نے خطبہ میں بیان کرنا تھا۔وہ مضمون
میں تحریک جدید کے متعلق بیان کرنا چاہتا ہوں۔میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر بھی جماعت کو بتایا تھا کہ
تحریک کے دونوں دوروں کے جو وعدے آ رہے ہیں، وہ گزشتہ سالوں کی نسبت سے بہت کم ہیں۔اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ اس عرصہ میں کچھ کمی پوری کی گئی ہے۔یعنی جب میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر
جماعت کو اس طرف توجہ دلائی تھی، اس وقت اس سال کے وعدوں اور گزشتہ سال کے وعدوں میں 33
34 فی صدی کا فرق تھا۔یعنی سو کی بجائے 66 کے وعدے آئے تھے۔لیکن اب فرق کم ہو گیا ہے۔اب 66
کی بجائے قریباً 80 فیصدی وعدوں کی گزشتہ سال سے نسبت ہے۔لیکن اب وعدوں کی تاریخ ختم ہو رہی
ہے۔پندرہ فروری آخری تاریخ ہے، جس تک وعدے مرکز میں پہنچ جانے ضروری ہیں۔تین ، چار دن
ڈاک پر لگ جائیں گے۔گویا وعدے زیادہ سے زیادہ 20 فروری تک وصول ہوں گے۔اور اس میں جتنے
دن باقی رہ گئے ہیں، وہ اتنے تھوڑے ہیں کہ ان میں اس کسر کا پورا ہونا بہت مشکل نظر آتا ہے۔جلسہ سالانہ کے موقع پر میں نے جماعت کو بتایا تھا کہ ہمارے اہم ترین کاموں میں سے غیر
ملکوں میں تبلیغ اسلام کرنا ہے۔کیونکہ اسلام کی کمزوری اور ضعف کا موجب غیر مذاہب کا رویہ ہے۔اگر ہم
اسلام کی صحیح تعلیم لوگوں کے سامنے پیش کریں اور اگر ہم ان میں سے کچھ حصہ کو مسلمان بنادیں تو لازمی طور
پر ان کی دشمنی اور عداوت کمزور پڑ جائے گی۔اور آہستہ آہستہ ہوسکتا ہے کہ وہ سارے ہی ہمارے بھائی بن
جائیں۔مثلاً جب ملک تقسیم نہیں ہوا تھا ، ہم ہندوؤں میں تبلیغ کرتے تھے تو پیچھے پیچھے مولوی آجاتے تھے اور
وہ کہتے تھے کہ آریہ بنا احمدی ہونے سے بہتر ہے۔اور زیادہ تر قریب رہنے والے چونکہ وہی لوگ ہوتے
تھے، اس لئے ہمیں تبلیغ کرنے میں مشکل پیش آتی تھی۔کیونکہ لوگ یہ سمجھتے تھے کہ یہی اسلام ہے، جو مولوی
لوگ پیش کر رہے ہیں، احمدی تو تعداد میں بہت تھوڑے ہیں۔لیکن دوسرے ممالک میں چلے جاؤ تو وہاں
اگر ہمارا مبلغ ہے تو وہ جو صحیح اسلام پیش کرتا ہے، لوگ بھی اسی کو صحیح اسلام سمجھتے ہیں۔صرف چند اور ٹینٹسٹ
359
اور
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جنوری 1954ء
ور مستشرقین کہتے ہیں کہ دوسرے مسلمان اور کہتے ہیں۔لیکن ان کے اتباع بہت کم ہوتے ہیں، اس لئے
ان کی بات کو صرف چند افراد قیمت دیتے ہیں، عوام نہیں۔پس وہاں ہمارا نمائندہ جو کچھ کہتا ہے، لوگ اسے
قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اور اگر وہ باتیں انہیں معقول نظر آتی ہیں تو وہ مان لیتے ہیں۔اور وہی ممالک
ہیں، جہاں تبلیغ اسلام مفید ہو سکتی ہے۔کیونکہ ان ممالک میں ہمارے پیچھے مولوی نہیں ہوتے ، جو یہ کہیں کہ
یہ صیح اسلام نہیں۔بہر حال دوسرے ممالک میں ہمیں یہ سہولت میسر ہوتی ہے اور معقول طور پر قرآن کا پیش
کردہ اسلام لوگوں تک پہنچانا آسان ہوتا ہے۔بس ایک ہی طریق ، جو تبلیغ اور خدمت اسلام کا ہمارے
پاس ہے، اگر اس کی طرف توجہ نہ کی جائے تو اس سے بڑی بد قسمتی اور کیا ہوگی ؟
لیکن باوجود اس کے کہ یہی ایک طریق خدمت اسلام کا ہے محض اس لئے کہ میرے منہ سے 19 کا
لفظ نکل گیا تھا، تحریک جدید کے وعدوں میں کمی واقع ہوگئی ہے۔گویا 19 کالفظ کیا نکلا، قیامت آگئی ، اب اور کسی
چیز کی ضرورت ہی نہیں رہی۔غرض یہ لفظ لوگوں کے اندر کمزوری پیدا کر رہا ہے۔میں بتا چکا ہوں کہ در حقیقت
19 کا لفظ کوئی معنی نہیں رکھتا۔یہ لفظ مصلحت کے ماتحت خدا تعالیٰ نے میرے منہ سے نکلوایا تھا۔ورنہ خدمت
دین اور تبلیغ اسلام کا کام وہ ہے، جو قیامت تک چلے گا۔اور قرآن کریم سے بھی اس کا پتہ لگتا ہے۔خدا تعالیٰ کہتا
ہے کہ مسیح علیہ السلام کے منکر قیامت تک رہیں گے۔اب صاف ظاہر ہے کہ ایک مسلمان تو مسیح علیہ السلام کا
منکر نہیں ہو سکتا، غیر مسلم ہی ان کے منکر ہو سکتے ہیں۔پس دوسرے لفظوں میں اس کے یہ معنی ہیں کہ غیر مسلم
قیامت تک رہیں گے۔اور اگر یہ بات صحیح ہے کہ غیر مسلم قیامت تک رہیں گے تو یہ بات بھی ماننی پڑے گی کہ
تبلیغ اور خدمت اسلام بھی قیامت تک رہے گی اور درمیان میں کوئی شخص اسے ختم نہیں کر سکتا۔ایک دفعہ قادیان میں ، میں نے جمعہ کی نماز پڑھائی تو بعد میں کسی شخص نے کہا کہ ایک پیر صاحب
آئے ہوئے ہیں، وہ آپ سے کوئی بات دریافت کرنا چاہتے ہیں۔میں نے کہا، اچھا، پیر صاحب کو لے
آئیں۔چنانچہ میں مسجد میں ہی بیٹھ گیا اور وہ پیر صاحب آگئے۔انہوں نے سوال کیا کہ آپ مجھے یہ بتائیں
کہ اگر کوئی شخص کشتی میں سوار ہو اور دریا کے دوسرے کنارے پر جانا چاہتا ہوتو جب کشتی کنارہ پر لگ جائے تو
وہ کشتی میں ہی بیٹھار ہے یا دوسرے کنارہ پر پہنچ کر کشتی سے اتر جائے؟ میرے دل میں اللہ تعالٰی نے معالیہ
بات ڈال دی کہ یہ پیرا باحتی فقیروں میں سے ہے، جو یہ کہتے ہیں کہ نماز خدا تعالیٰ سے ملنے کے لئے ہوتی
ہے، جب کسی کو خدا تعالیٰ مل جائے تو وہ نماز کیوں پڑھے؟ اس کا ایک جواب تو یہ ہوسکتا تھا کہ رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم اپنی وفات تک نماز پڑھتے رہے ہیں، اس لئے ہم بھی اپنی وفات تک نماز پڑھتے رہیں گے۔360
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 22 جنوری 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
لیکن میں نے جو جواب دیا، وہ یہ تھا کہ پیر صاحب یہ بات تو دریا کی چوڑائی پر منحصر ہے۔اگر دریا محدود ہے تو
جب کنارہ آجائے گا، اس شخص کا کشتی میں بیٹھے رہنا بے وقوفی کی بات ہوگی۔لیکن اگر وہ دریا غیر محدود ہے تو
اگر ہم سمجھیں گے کہ دریا کا کنارہ آگیا تو یہ بے وقوفی ہوگی۔پس جہاں ہم اترے، وہیں ڈوبے۔اب آپ
بتائیے کہ آپ محدود دریا کے متعلق پوچھ رہے ہیں یا غیر محدود دریا کے متعلق پوچھ رہے ہیں؟ اب یہاں سوال
تو خدا تعالیٰ کا تھا، جو غیر محدود ہے۔اسے وہ محدود کیسے کہتا ؟ اس لئے وہ کہنے لگا کہ بات ٹھیک ہے، میں سمجھ گیا
ہوں کہ جب دور یا غیر محدود ہوتو جہاں ہم کشتی سے اتریں گے، وہیں ڈوبیں گے۔وہی بات میں اب کہتا ہوں
کہ تبلیغ اسلام کا کام قیامت تک ہے۔جس نے یہ کام چھوڑ ا، مرا۔کھانا
چھوڑ دینے سے جسمانی موت واقع ہو جاتی ہے اور تبلیغ اسلام کا فریضہ ترک کر دینے سے روحانی موت آجاتی
ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے مومنوں کے ساتھ سودا کیا ہے کہ ان کی جانیں اور مال
میں نے ان سے لے لئے ہیں اور اس کے بدلہ میں، میں نے انہیں جنت دے دی ہے۔پس اللہ تعالیٰ بھی
سودے کرتا ہے۔اگر ہم اسے زندگی نہیں دیتے تو وہ ہمیں زندگی کیوں دے؟ خدا تعالیٰ کی زندگی کے معنی یہ
ہیں کہ اس کے دین کی تعلیم زندہ رہے۔اگر ہم اسلام کی زندگی کو قائم رکھ کر خدا تعالیٰ کوزندگی نہیں دیتے تو خدا
تعالیٰ بھی ہمیں زندگی نہیں دے گا۔لیکن اگر ہم اس کو زندہ رکھتے ہیں تو خدا تعالیٰ قیامت کے دن ہمیں کہے گا
کہ تم نے مجھے زندگی دینے کی کوشش کی ، اس لئے اب میں بھی تمہیں زندگی دوں گا۔یہ مت سمجھو کہ خدا تعالیٰ
کے لئے زندگی کا لفظ کیوں استعمال کیا گیا ہے؟ وہ تو جیبی و قیوم ہے، اس کے لئے زندگی کا لفظ استعمال نہیں کیا
جاسکتا۔کیونکہ احادیث میں آتا ہے کہ قیامت کے دن جب بعض لوگ خدا تعالیٰ کے سامنے پیش ہوں گے تو
ہ کہے گا تم جنت میں داخل ہو جاؤ۔کیونکہ میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا کھلایا۔میں پیاسا تھا تم نے مجھے پانی
پلایا۔میں بنگا تھا تم نے مجھے کپڑے پہنائے۔وہ لوگ کہیں گے ، یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ تو تو رب العالمین ہے
اور ہم تیرے بندے ہیں۔تیری شان تو بہت ارفع ہے۔تو کیسے بھوکا رہ سکتا ہے کہ ہم تجھے کھانا کھلا ئیں؟ تو
کیسے پیاسا رہ سکتا ہے کہ ہم تجھے پانی پلائیں؟ تو کیسے نگارہ سکتا ہے کہ ہم تجھے کپڑے پہنا ئیں؟ اللہ تعالیٰ
کہے گا، نہیں نہیں تم نے ایسا کیا ہے۔میرا ایک ادنیٰ سے ادنی بندہ جب تمہارے پاس آیا اور وہ بھوکا تھا اور تم
نے اسے کھانا کھلایا تو میں ہی بھوکا تھا، جس کو تم نے کھانا کھلایا۔اور جب میرا ایک ادنیٰ سے
ادنی بندہ تمہارے
پاس آیا اور وہ پیاسا تھا اور تم نے اسے پانی پلایا تو میں ہی پیا سا تھا، جس کو تم نے پانی پلایا۔اور جب میرا ایک
ادنیٰ سے
ادنی بندہ تمہارے پاس آیا اور وہ نگا تھا تو تم نے اسے کپڑے پہنائے تو میں ہی نگا تھا ، جسے تم نے
وہ۔361
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جنوری 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
کپڑے پہنائے۔اور اگر میرا ایک ادنیٰ سے ادنی بندہ بیمار ہوا اور تم نے اس کی عیادت کی تو تم نے میری ہی
عیادت کی۔پس چونکہ میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا کھلایا۔میں پیاسا تھا تم نے مجھے پانی پلایا۔میں نگا تھا تم
نے مجھے کپڑا پہنایا۔میں بیمار تھا تم نے میری عیادت کی۔اس لئے آج میں بھی تم کو ایسے گھر میں جگہ دوں گا ،
جہاں
تمہیں ہر قسم کا رزق اور آرام ملے گا۔اور اگر خدا تعالیٰ کے کسی کمزور سے کمزور بندے کو رزق دینا ، خدا تعالی کو رزق دینا ہے۔اگر اس
کے کمزور سے کمزور بندے کو پانی پلانا، خد تعالی کو پانی پلانا ہے۔اگر اس کے کمزور سے کمزور بندے کو کپڑے
پہنانا ، خدا تعالیٰ کو کپڑے پہنانا ہے تو دین تو اس کی ساری صفات کا جامع ہے۔دین اسلام کیا ہے؟ دین
اسلام خدا تعالیٰ کی ربوبیت، رحمانیت، رحیمیت اور مالکیت کی صفات کو بیان کرنے والا ہے۔جو شخص اس
دین کی اشاعت کے لئے کوشش نہیں کرتا، وہ خدا تعالیٰ کو دنیا میں زندہ کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔گویا خدا تعالیٰ
کا وجود اسلام کے ذریعہ آتا ہے۔جو شخص اسلام کو زندہ کرتا ہے، وہ دنیا کے لحاظ سے خدا تعالیٰ کو زندہ کرتا ہے
اور جو شخص اسلام کو زندہ نہیں کرتا ، وہ دنیا کے لحاظ سے خدا تعالیٰ کو مارتا ہے۔خدا تعالیٰ تو ہر وقت عرش پر موجود
ہے اور وہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔لیکن جہاں تک ہمارا تعلق ہے، وہ زندہ بھی ہوتا ہے اور مرتا بھی ہے۔جب
لوگوں کی توجہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہٹ جائے اور اس کی طرف ان کا دھیان نہ رہے تو ان کے لئے خدا
تعالیٰ مرا ہوا ہو گا۔اور جب لوگوں کی توجہ خدا تعالیٰ کی طرف ہو تو ان کے لئے خدا تعالیٰ زندہ ہو گا۔غرض اسلام
کی اشاعت میں ہی خدا تعالیٰ کی زندگی ہے اور اس کی اشاعت کو ترک کرنا گویا خدا تعالیٰ کی موت ہے۔پس
جو شخص اسلام کی اشاعت میں حصہ لیتا ہے ، وہ خدا تعالیٰ کو زندہ کرتا ہے اور جو شخص اسلام کی اشاعت میں حصہ
نہیں لیتا ، وہ خدا تعالیٰ کی زندگی سے لا پرواہ ہے۔اور جو شخص خدا تعالیٰ کی زندگی سے لا پرواہ ہے، اس کا یہ
امید رکھنا کہ خدا تعالیٰ اسے زندہ رکھے گا، بیوقوفی کی بات ہے۔آخر یہ ایک سودا ہے، جو تم نے خدا تعالیٰ سے
کیا ہے۔اگر تم اپنا حصہ پورا ادا نہیں کرتے تو خدا تعالیٰ اپنا حصہ کیوں پورا کرے؟
میں نے تم پر واضح کر دیا تھا کہ تبلیغ اسلام ہمیشہ کے لیے ہے، اس لئے اگر میرے منہ سے 19 کا
لفظ نکل گیا تو کیا تم یہ کہو گے کہ اب تبلیغ اسلام نہیں کی جائے گی ؟ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ
میں تشریف لائے تو آپ نے بھی اسی قسم کی ایک بات کہی۔مدینہ آنے سے قبل رسول کریم صلی اللہ علیہ و
آلہ وسلم کے ذہن میں یہ بات نہیں تھی کہ مکہ کے لوگ مدینہ پر حملہ کریں گے اور ان کی مسلمانوں سے
لڑائیاں ہوں گی۔اس لئے جب انصار مدینہ نے آپ کے سامنے یہ بات پیش کی کہ آپ مدینہ تشریف
362
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 22 جنوری 1954ء
لے چلیں اور آپ نے وہاں جانا منظور کر لیا تو آپ نے فرمایا، میں جب مدینہ آجاؤں گا تو تمہارا کام ہوگا
کہ اگر مدینہ پر حملہ ہو تو تم دشمن کا مقابلہ کرو اور اگر لڑائی مدینہ سے باہر ہو تو دشمن کا مقابلہ کرنے کی ذمہ داری
تم پر عائد نہیں ہوگی۔اب یہ ایک احتمالی بات تھی ، یقینی نہیں تھی۔اور چونکہ یہ ایک دور کا خیال تھا، اس لئے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے باہر کا خیال نہیں کیا اور مدینہ والوں نے بھی کہہ دیا کہ ہاں مدینہ پر حملہ
ہونے کی صورت میں ہم دشمن کا مقابلہ کریں گے لیکن باہر نہیں۔ہجرت کے بعد ایسے حالات پیدا ہو گئے کہ
اسلام کو بچانے کی خاطر مسلمانوں کو مدینہ سے باہر جا کر بھی لڑنا پڑا۔چنانچہ جنگ بدر ہی مدینہ سے باہر کئی
منزلوں پر جا کر لڑی گئی۔جب آپ جنگ کے لئے باہر نکلے تو پہلے یہ خیال تھا کہ ایک قافلہ سے مقابلہ ہوگا
مگر بعد میں معلوم ہوا کہ لڑائی مکہ سے آنے والے ایک باقاعدہ لشکر سے ہوگی۔اس پر آپ نے خیال فرمایا
کہ مدینہ والوں سے تو یہ معاہدہ تھا کہ انہیں مدینہ کے اندر رہ کر دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا ، مدینہ سے باہر لڑائی
کی صورت میں مقابلہ کرنے کی ذمہ داری ان پر عائد نہیں ہوگی۔جب آپ لڑائی کے لئے باہر نکلے تو
آپ کے ساتھ مہاجرین بھی تھے اور انصار بھی۔آپ نے صحابہ کو جمع کیا اور فرمایا تم مجھے مشورہ دو کہ دشمن
سے لڑائی کی جائے یا نہیں؟ آپ کا منشاء تھا کہ آپ کے سوال کے جواب میں انصار بولیں گے کہ معاہدہ
کے وقت ہم سے یہ شرط کی گئی تھی کہ مدینہ پرحملہ ہونے کی صورت میں ہم مدینہ کے اندر رہ کر دشمن کا مقابلہ
کریں گے، مدینہ سے باہر لڑائی کی صورت میں ہم اس کا مقابلہ کرنے کے پابند نہیں ہوں گے، اب آپ
بغیر بتائے ہمیں یہاں لے آئے ہیں، یہ بات اس معاہدہ کے خلاف ہے۔بہر حال آپ نے جب مشورہ پر
زور دیا تو مہاجرین نے مشورہ دیا کہ اگر دشمن حملہ کرتا ہے تو ہمارے لئے اس کا مقابلہ کرنے کے سوا اور کیا
چارہ ہے؟ انصار خاموش بیٹھے رہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مہاجرین کے بار بار کھڑا ہونے اور
مشورہ دینے کے بعد فرماتے ، اے لوگو! مجھے مشورہ دو کہ اب کیا کیا جائے؟ اس وقت ایک انصاری رئیس
کھڑے ہوئے اور انہوں نے عرض کیا، یا رسول اللہ ! لوگ آپ کو مشورہ تو دے رہے ہیں لیکن پھر بھی آپ
یہی فرمارہے ہیں ، اے لوگو! مجھے مشورہ دو، اے لوگو مجھے مشورہ دو۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ شاید آپ کی
غرض یہ ہے کہ ہم بھی بولیں۔یا رسول
اللہ ! ہم اب تک اس لئے نہیں بولے کہ حملہ آور مہاجرین کے بھائی
بند ہیں۔ان میں کوئی تو مہاجرین کا بھائی ہے، کوئی چچا ہے اور کوئی بھتیجا ہے۔ہمارا ان سے لڑائی کا مشورہ
دینا خلاف اخلاق
تھا۔کیونکہ اگر ہم یہ مشورہ دیتے کہ ہم حملہ آوروں سے لڑیں گے تو مہاجرین کہتے ، یہ لوگ
ہمارے بھائی بندوں کے قتل کے شوقین ہیں۔اس لئے ہم نے مناسب سمجھا کہ مہاجرین بول لیں۔کیونکہ
363
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 22 جنوری 1954ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
وہ لوگ ان کے اپنے بھائی بند ہیں۔لیکن یا رسول اللہ! آپ کے بار بار مشورہ پر زور دینے سے معلوم ہوتا
ہے کہ انصار بھی بولیں۔اور شاید حضور کا مشورہ طلب کرنے سے اس معاہدہ کی طرف اشارہ ہے، جو ہجرت
سے
قبل آپ کے اور انصار کے درمیان ہوا۔آپ نے فرمایا، یہ درست ہے ، وہی معاہدہ میرے مدنظر تھا۔اس پر اس انصاری رئیس نے کہا ، یا رسول
اللہ ! جب ہم نے وہ شرط کی تھی کہ ہم مدینہ کے اندر رہ کر دشمن سے
مقابلہ کریں گے ، مدینہ سے باہر لڑائی کی صورت میں ہم آپ کی مدد کے ذمہ دار نہیں ہوں گے ، اس وقت
ہمیں پتہ نہیں تھا کہ آپ ہیں کیا؟ آپ کی شان ہم پر واضح نہیں تھی۔صرف بعض صداقتیں دیکھ کر ہم آپ
پر ایمان لے آئے۔آپ نے ہجرت فرمائی تو مدینہ میں ہم آپ کی مجلسوں میں بیٹھے اور ہمیں پتہ لگا کہ آپ
کی شان کیا ہے؟ اب وہ معاہدہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔اب آپ کی شان ہمیں معلوم ہو چکی ہے۔اب یا
رسول اللہ ! ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے ، آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی
لڑیں گے اور دشمن ہماری لاشوں کو روندتا ہوا آپ تک پہنچے تو پہنچے، اس سے پہلے نہیں پہنچ سکتا۔پھر اس
انصاری رئیس نے کہا، یا رسول اللہ ! سامنے ( دو تین منزل پر ) سمندر ہے۔لڑائی تو الگ رہی ، آپ ہمیں حکم
دیں کہ تم سب اس سمندر میں کو دجاؤ تو ہم بلا سوچے سمجھے اس میں اپنی سواریاں ڈال دیں گے۔تو دیکھو وہ بھی ایک معاہدہ تھا، جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے ہجرت سے قبل کیا
تھا۔میں نے تو تم سے کوئی معاہدہ نہیں کیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے انصار نے یہ معاہدہ کیا تھا کہ وہ
مدینہ سے باہر جا کر دشمن کا مقابلہ نہیں کریں گے۔خدا تعالیٰ نے سمجھا کہ اگر ابھی سے انہیں کہہ دیا گیا کہ
تمہیں دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا تو یہ لوگ ڈر نہ جائیں۔جب ان پر حقیقت کھل جائے گی تو یہ لوگ خود لڑیں
گے۔اسی طرح جب میں نے تحریک جدید کا اعلان کیا تھا تو وہ تمہاری کمزوری کا وقت تھا۔اگر اس وقت میں
یہ کہ دیتا کہ یہ تحریک قیامت تک کے لئے ہے تو شاید تم میں سے اکثر ہمت سے کام نہ لیتے اور اس میں
حصہ لینے سے محروم رہتے۔اس لئے خدا تعالیٰ نے میری زبان سے پہلے تین اور دس اور پھر انیس کا لفظ نکلوا
دیا۔خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ جب یہ لوگ 19 سال تک پہنچ جائیں گے تو وہ اس میں اس طرح پھنس جائیں
گے کہ ان کا اس سے نکلنا مشکل ہوگا۔اس وقت سارے اہم ممالک میں ہمارے مشن قائم ہیں اور ان میں ہماری تبلیغ ہورہی ہے۔اب
اگر تحریک جدید کے کمزور ہونے کی وجہ سے ہمیں کسی مشن کو بند کرنا پڑا تو تمہاری ناک کٹ جائے گی۔اب
ناک کٹوانے سے محفوظ رہنے کے لئے تمہیں ساتھ ساتھ چلنا پڑے گا۔تم اپنے آپ
کو تبلیغ میں اس طرح
364
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 22 جنوری 1954ء
پھنسا بیٹھے ہو کہ اب سوائے بے شرمی اور بے حیائی کے کوئی چیز نہیں، جو تمہیں اس کام سے ہٹا سکے۔تبلیغ
اسلام کے متعلق جوذ مہ داری تم پر عائد ہوتی ہے تم اس فرض کو جانے دو۔تم اپنے ناک کی حفاظت کرو۔اگر
تم تحریک جدید سے ہٹ گئے تو تمہاری ناک کٹ جائے گی۔اللہ تعالیٰ نے تمہارے ساتھ یہ طریق صرف
اس لئے اختیار کیا تھا کہ تم کمزوری کا شکار نہ ہو جاؤ اور تمہیں مضبوط ہونے اور بہادری دکھانے کا موقع مل
جائے۔تم دس اور انیس کے پھیر میں نہ پڑو، یہ کام قیامت تک کے لئے ہے۔یا یوں سمجھ لو کہ یہ کام اس
وقت تک کے لئے ہے، جب تک تم زندہ رہو۔جب تم مر جاؤ گے تو یہ کام تمہارے لئے بند ہو گا۔اور جب
یہ کام بند ہوگا تو تم مرجاؤ گے۔اگر تبلیغ اسلام ختم ہوگی تو تمہاری روحانی زندگی ختم ہو جائے گی۔اور اگر تم
روحانی طور پر زندہ رہو گے تو تبلیغ اسلام بھی ختم نہیں ہوگی۔پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اور یہ دیکھتے
ہوئے کہ تم نے بھی خدا تعالیٰ سے کچھ امید میں لگا رکھی ہیں ہم تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک دفعہ حضرت عائشہ نے پوچھا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم آپ تو اپنے اعمال کے زور سے جنت میں چلے جائیں گے؟ آپ نے فرمایا نہیں عائشہ، میں بھی اللہ
تعالٰی کے فضل سے ہی جنت میں جاؤں گا۔اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا وجود بھی یہ کہتا ہے کہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ہی جنت
میں جاؤں گا تو تم کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑے ہو کہ تم اپنے اعمال کے زور سے جنت میں
چلے جاؤ گے؟ آخر وہ کیا چیز ہے، جو تم خدا کے سامنے پیش کرو گے؟ اگر تم نماز پڑھتے ہو تو تم اپنے فائدہ کے
لئے پڑھتے ہو، اگر تم روزے رکھتے ہو تو تم اپنے فائدہ کے لئے رکھتے ہو، اگر تم حج کرتے ہو تو تم اپنے
فائدہ کے لئے کرتے ہو، اگر تم زکوۃ دیتے ہو تو تم اپنے بھائی بندوں کے فائدہ کے لئے دیتے ہو۔صرف
ایک چیز ہے، جس کو تم خدا تعالیٰ کے سامنے پیش کر سکتے ہو اور کہہ سکتے ہو کہ اے خدا! ہم نے تیری خاطر یہ
کام کیا۔ہم پاکستان میں رہتے تھے ، نہ بند باندھتے تھے، پھٹی ہوئی پگڑیاں پہنتے تھے ، کھانے کو پیٹ بھر کر
بھی نہیں ملتا تھا مگر باوجودان سب تکلیفوں کے ہم نے محض تیرے نام کو بلند کرنے کے لئے چندے دیئے۔یہی وہ چیز ہے، جس کو قیامت کے دن اپنی نجات کی خاطر تم خدا تعالیٰ کے سامنے پیش کر سکتے ہو۔اور خدا
تعالی ، جو عدل وانصاف کا منبع ہے، تمہیں یہی کہہ سکتا ہے کہ تم نے تکلیفیں اٹھا کر میرے نام کو بلند کیا تھا،
اب میں اس جہاں میں تمہارے کام کو بلند کروں گا۔پھر یہی وہ چیز ہے، جسے تم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے سامنے پیش کر سکتے ہو اور کہہ سکتے ہو کہ یا رسول اللہ ! ہم نے آپ کے لائے ہوئے دین کی تبلیغ کی۔365
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جنوری 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اس لئے آپ خدا تعالیٰ کے پاس ہماری شفاعت کریں۔پس اللہ تعالیٰ کے فضل اور رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی شفاعت کو کھینچنے کے لئے تبلیغ اسلام کے سوا اور کوئی چیز نہیں۔اور دنیا میں سب سے مقدم یہی عمل
ہے۔اللہ تعالی ، رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے:۔وَجَاهِدُهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا
کہ تم قرآن کریم کو لے کر جہاد کبیر کرو۔پس سب سے بڑاعمل یہی ہے کہ تم قرآن کریم کے
ساتھ جہاد کبیر کرو۔اگر تم سمجھتے ہو کہ تم نماز اور روزہ سے جنت لے لو گے تو تمہاری مرضی۔لیکن اگر تم سمجھتے
ہو کہ جنت کو حاصل کرنے کے لئے خدا تعالیٰ کے فضل کی ضرورت ہے تو اس کا فضل اسی صورت میں حاصل
ہو سکتا ہے کہ تم تحریک جدید میں حصہ لو۔تکالیف اور مشکلات آتی ہیں تو آنے دو لیکن تبلیغ کو نہ چھوڑوتا کہ
نجات تمہارا دامن نہ چھوڑے۔اور تا تم رسول کریم سے دعوئی سے کہہ سکو کہ ہم آپ کی شفاعت کے مستحق
ہیں۔ہم نے آپ کے لائے ہوئے دین کو جہنم سے نکالا ہے، کیا آپ ہمیں جہنم سے نہیں نکالیں گے؟ یا تم
خدا تعالیٰ سے یہ کہ سکو کہ ہم نے تیرے نام کو دنیا میں روشن کرنے کے لئے فاقے بھی برداشت کئے
ہیں لیکن تجھے فاقے برداشت کرنے کی ضرورت نہیں۔ہم نے تکالیف برداشت کر کے تیرے دین کو زندہ
کیا ہے، اب ہمیں زندگی دینے کے لئے تجھے تکالیف برداشت کرنے کی ضرورت نہیں۔پھر کیا تو فاقے
برداشت کئے بغیر اور تکالیف اٹھائے بغیر بھی ہمیں زندگی نہیں بخشے گا ؟
پس یہ دو دلیلیں ہیں، جن کے ساتھ تم خدا تعالیٰ کے فضل اور رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت
کو حاصل کر سکتے ہو۔ان کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں، جس کے ذریعہ تم خدا تعالیٰ کے فضل کو حاصل کر سکو یارسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کی امید رکھ سکو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اگر تمہاری سفارش کریں گے تو
ان کے پاس کوئی نہ کوئی دلیل تو ہونی چاہئے ، جو وہ خدا تعالیٰ کے سامنے پیش کر سکیں۔آپ یہ تو نہیں کہیں گے
کہ میں پارٹی کا پنچ ہوں، اس لئے ان لوگوں کی شفاعت کرتا ہوں۔آپ کو خدا تعالیٰ کے سامنے کوئی نہ کوئی چیز
پیش کرنی ہوگی کہ یہ وجہ ہے، جس کی بناء پر میں ان
کو اپنی پارٹی میں شامل کرنا چاہتا ہوں۔اور خدمت اسلام
کے سوا مجھے کوئی اور چیز ایسی نظر نہیں آئی، جس کی بناء پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری شفاعت کریں۔بے شک جنت میں جانے کے لئے طہارت نفس کی بھی ضرورت ہے، اس کے لئے ایمان کی
بھی ضرورت ہے، اس کے لئے خدمت خلق کی بھی ضرورت ہے۔لیکن باوجود اس کے ہماری کوششوں میں
کمی رہ جاتی ہے، اس کمی کو پورا کرنے کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کی ضرورت ہے۔یہ
366
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 22 جنوری 1954ء
ہیں کہ فلاں شخص نے نماز میں پڑھی یا ا نے کو نہیں دی اس لئے رسول کریم صلی الہ علیہ سلم اس کی
سفارش کریں گے۔آپ کی شفاعت اس لئے ہوگی کہ ان لوگوں نے سارا زور لگا کر نمازیں پڑھی ہیں ، سارا
زور لگا کر روزے رکھے ہیں لیکن پھر بھی کچھ کر رہ گئی ہے۔انہوں نے اچھی طرح حج کیا ہے لیکن پھر بھی
اس میں کسر رہ گئی ہے۔انہوں نے پورا زور لگا کر ز کوۃ دی ہے، لیکن پھر بھی اس میں کچھ کسر رہ گئی ہے۔اس
کسر کو پورا کرنے کے لئے میں ان کی سفارش کرتا ہوں۔انہوں نے پورا زور لگا کر اعمال صالحہ کئے ہیں،
لیکن پھر بھی کچھ کسر رہ گئی ہے۔آپ رحیم و کریم ہیں ، آپ یہ کسر پوری کر دیں۔پس خدا تعالیٰ سے شفاعت کرنے کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی چیز تو ہونی
چاہئے کہ یہ شخص اخلاص سے کام کر رہا تھا لیکن اس کی کوششوں میں کمی رہ گئی ، آپ اس کمی کو پورا کر دیں۔تم
ب کسی سے کہتے ہو کہ میر افلاں کام کر دو۔یا کسی سے سفارش کرواتے ہو تو ساتھ ہی یہ دلیل دیتے ہو کہ
فلاں وجہ ہے، جس کی بناء پر مجھے یہ حق حاصل ہے۔پس اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے پاس
شفاعت کے لئے جائیں گے تو آپ کے پاس کوئی نہ کوئی دلیل ہونی چاہئے ، جس کو پیش کر کے وہ خدا تعالیٰ
سے شفاعت کر سکیں۔اور وہ یہی ایک چیز ہے کہ ہم نے خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت کر کے اسے زندہ کیا
تھا، اب وہ ہمیں زندہ کرے۔ہم نے خدا تعالیٰ سے سودا کیا تھا، سو ہم نے اپنی شرط پوری کر دی، اب وہ اپنی
شرط پوری کرے۔یہی ایک دلیل ہے، جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خدا تعالیٰ کے سامنے پیش کر سکتے
ہیں اور اس کا فضل حاصل کر سکتے ہیں۔پس مت سمجھو کہ یہ کوئی معمولی کام ہے۔یہ مت سمجھو کہ اسے نظر انداز کر کے تم اپنی روحانیت کو
سلامت رکھ سکتے ہو یا قیامت کو خدا تعالیٰ کے فضلوں کا مطالبہ کر سکتے ہو۔خدا تعالیٰ کے فضلوں کا مطالبہ
کرنے کے لئے کسی غیر معمولی چیز کی ضرورت ہوتی ہے۔اپنے رستہ سے ہٹ کر کوئی چیز ہے، جو انسان کو
خدا تعالیٰ کے فضلوں کا وارث بنادیتی ہے۔اور یہ کام یعنی خدمت اسلام رستہ سے ہٹ کر ہے۔تم کہہ سکتے
ہو کہ اے خدا ! باقی کام تو ہم اپنے نفسوں کے لئے کرتے رہے ہیں لیکن یہ کام ہم محض تیرے لئے کرتے
رہے ہیں۔اور ان لوگوں کے لئے کرتے رہے ہیں، جو دوسرے ممالک میں رہتے تھے۔پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے فرائض کو سمجھے۔اسے کوشش کرنی چاہئے کہ قربانی
کے لئے چھلانگیں مار کر آگے آئے تا کہ ہم جلد سے جلد اسلام کی اشاعت کر سکیں۔اب دنیا کنارے پر لگ
چکی ہے، اسے صرف ایک ٹھوکر کی ضرورت ہے۔طبائع میں سلامت روی پیدا ہو چکی ہے۔لوگ سمجھتے ہیں
367
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جنوری 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
کہ دنیاد ہر بیت اور بے دینی کی طرف جارہی ہے۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ دنیاد ہر یت اور بے دینی کی
طرف نہیں جارہی بلکہ عقل کی طرف جارہی ہے۔پہلے لوگ مولویوں اور پنڈتوں سے سن کر مذہبی باتیں
مان لیتے تھے۔اگر پنڈت کہہ دیتے تھے کہ خدا تعالیٰ دنیا میں آکر ہمارے کاموں میں شریک ہو جاتا ہے تو
وہ امنا و صدقنا کہہ دیتے تھے۔اگر پنڈت کہتے کہ خدا تعالیٰ بتوں میں آجاتا ہے اور ہم سے باتیں کرتا
ہے تو وہ یہ باتیں مان لیتے تھے۔اگر پنڈت کہتے کہ خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ تم اس کے خاص لوگوں میں سے ہو،
تم دوسرے لوگوں کو مارتے پھرو تو لوگ کہتے ، یہ ٹھیک ہے۔لیکن اب ایسا نہیں۔اب اگر کسی کو کوئی بات کہو تو
وہ کہتا ہے، پہلے مجھے سمجھاؤ کہ یہ کس طرح درست ہے؟ لوگ اس کا نام بے دینی اور دہریت رکھتے ہیں،
لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ سچائی کی جستجو ہے، جو عیسائیوں اور دوسرے مذاہب والوں میں پیدا ہو گئی ہے۔نئی
پور کے ہر فرد میں یہ احساس پیدا ہو جانا کہ تم ہمیں سمجھاؤ تو ہم مانیں، یہ نہایت خوش قسمتی اور مفید احساس
ہے۔اب وہی مذہب غالب آ سکتا ہے، جس کی بنیاد عقل پر ہو۔جس مذہب کی بنیاد عقل پر نہیں ، وہ مذہب
ہارے گا۔اور جس کی بنیاد عقل پر ہے، وہ جیتے گا۔لوگ اسے دہریت اور بے دینی کہتے ہیں اور میں اسے
دین کی جستجو اور اس کے لئے ایک تڑپ کہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ دماغوں کو اس طرف مائل کر رہا ہے کہ وہ معقول
باتوں کو مانیں اور غیر معقول باتوں کو رد کریں۔پس دنیا اسلام کے کنارے پر کھڑی ہے اور وہ زبان حال
سے پکار رہی ہے کہ مجھے اسلام دو، مجھے صداقت دوتا میں اسے مان لوں۔اس زریں موقع کو ہاتھ سے
جانے دینا، بہت بڑی غفلت اور جرم ہے۔اسی سلسلہ میں، میں جماعت میں یہ تحریک کرتا ہوں کہ یکم فروری سے سات فروری تک تحریک
جدید کا ہفتہ منایا جائے۔ہر جگہ پر ایک بار یا دو دو، تین تین بار جلسے کئے جائیں اور جماعت کے ہر فرد کے
پاس جماعت کے مخلصین پہنچیں اور اسے اس تحریک میں شامل کریں۔میں نے مخلصین کا لفظ اس لئے کہا
ہے کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ جماعت کا کچھ حصہ کمزور ہے۔اس لئے میں کہتا ہوں
کہ مخلصین کمزوروں کے
پاس پہنچیں تا ان میں سے بھی کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ اسے تحریک جدید میں شامل کرنے کے لئے کوئی تحریک
نہیں ہوئی۔اور پھر جو شخص ایک دفعہ تحریک جدید میں حصہ لے گا اور یہ سمجھ کر حصہ لے گا کہ یہ تحریک قیامت
تک چلنے والی ہے، وہ پیچھے نہیں ہٹے گا۔اب بعض لوگ ایسے ہیں، جو پیچھے ہٹ گئے ہیں یا انہوں نے اپنے
سابقہ وعدوں کے مقابل پر صرف پندرہواں ، سولہواں یا بیسواں حصہ چندہ لکھوایا ہے۔لیکن وہ بھی ہیں،
جنہوں نے پہلے سے بھی بڑھ کر اس میں حصہ لیا ہے۔368
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 22 جنوری 1954ء
ہمارے کارکن وعدوں میں کمی کرنے والوں پر چڑتے ہیں اور قربانی کرنے والوں کی طرف نہیں
دیکھتے۔جماعت میں ایسے لوگ بھی ہیں، جنہوں نے اپنے سابقہ وعدوں میں کافی اضافہ کیا ہے۔مثلاً کچھ
دن ہوئے ، میرے سامنے ایک فہرست وعدہ کنندگان کی پیش ہوئی تھی۔اس میں سے ایک شخص کا چندہ
پچھلے سال - 600 روپیہ تھا اور اس سال اس نے ایک ہزار کا وعدہ کیا ہے۔پس کارکنوں کو چاہئے کہ وہ
دونوں
کو دیکھیں۔کمزور پر چڑنے کی ضرورت نہیں۔بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ استقلال اور قوی
جد و جہد کے ساتھ کمزور کو طاقت دی جائے۔یہ ایک موڑ ہے، جو انیس سال کے گزرنے کے بعد سامنے آ گیا ہے۔جب یہ موڑ گزر جائے گا تو
آگے کوئی موڑ نہیں آئے گا۔اب موت ہی ہے، جو چندہ دینے سے کسی کو روکے۔اور موت سے آگے تو ہم
کسی سے چندہ لے بھی نہیں سکتے۔یعنی اس کے آگے اور کوئی موڑ نہیں ، سوائے اس کے کوئی شخص زندگی کے
موڑ سے ہی مڑ جائے۔اور ایسے شخص کا واسطہ خدا تعالیٰ سے ہو جاتا ہے۔پس اس سال ہمیں خاص جد و جہد
کی ضرورت ہے۔اس کے لئے میں نے فروری کا پہلا ہفتہ مقرر کیا ہے۔یکم فروری سے سات فروری تک
ہفتہ تحریک جدید منایا جائے۔ان دنوں جماعت میں جلسے کئے جائیں اور ہر شخص کے پاس جماعت کے
سیکرٹری اور صدر صاحبان
پہنچیں اور دیکھیں کہ کوئی شخص اس تحریک میں حصہ لینے سے محروم نہ رہے۔یا کون
شخص ایسا ہے، جس نے اپنی حیثیت کے مطابق حصہ نہیں لیا ؟ اس کے متعلق میں نے جلسہ سالانہ کے موقع
پر بھی بتا دیا تھا کہ ہر شخص اپنی حیثیت کے مطابق اپنی ماہوار آمدن کا چوتھا، نصف، تین چوتھائی یا اللہ تعالیٰ
اسے توفیق دے تو ایک مہینہ کی ساری آمد تحریک جدید میں دے۔یعنی جس شخص کی ماہوار آمد ایک سور و پیر
ہے، وہ کم سے کم پچیس روپے اس تحریک میں دے۔یا خدا تعالیٰ اسے توفیق دے تو پچاس پچھتر یا سوروپیہ
اس تحریک میں دے۔پس اس ہفتہ میں لوگوں میں اس کی تحریک کی جائے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہم نے تحریک جدید میں حصہ لینے کے لئے کم از کم پانچ روپیہ کی شرط لگائی
ہے۔اگر کوئی شخص ایک ہزار روپیہ ماہوار والا بھی پانچ روپیہ دے کر اس تحریک میں شامل ہوتا ہے تو ہمیں
اس کا انکار نہیں کرنا چاہئے۔ہاں اسے سمجھانا چاہئے کہ تم اپنی قربانی کا مقابلہ دوسروں کی قربانیوں سے کر
کے دیکھ لو۔کجاوہ لوگ تھے، جنہوں نے پانچ پانچ، چھ چھ ماہ کی آمد میں تحریک جدید میں دے دیں اور کجا تم
ہو کہ تم اپنی ماہوار آمد سے، جو ایک ہزار روپیہ ہے،صرف پانچ روپیہ اس تحریک میں دیتے ہو۔وہ تو پانچ ،
پانچ ماہ کی آمد میں تحریک جدید میں دے دیتے تھے اور تم اپنی ماہوار آمد کا دوسواں 200 حصہ دیتے ہو۔گویا
369
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمود و 22 جنوری 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
تم ان کی قربانی کا ہزارواں حصہ قربانی کرتے ہو۔اور اس قربانی کا تو ہمیں مجلسوں میں اظہار کرنے سے
بھی شرم آتی ہے۔بہر حال تحریک کرنا تمہارا فرض ہے۔اگر کوئی شخص اپنی حیثیت سے کم قربانی کرتا ہے تو
اس سے انکار کرنا، ہمارا حق نہیں۔چاہے کوئی لاکھوں روپے ماہوار آمد والا پانچ روپیہ لکھائے ہتم لکھ لو لیکن
اسے یہ تحریک کرنی چاہئے کہ تمہاری قربانی پہلوں کی قربانی سے کوئی نسبت نہیں رکھتی۔جماعت کے
دوستوں سے میں امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کو سمجھتے ہوئے بچے طور پر اور پورے
اخلاص سے اس بات کے لئے زور لگا دیں گے کہ اس سال تحریک جدید کے وعدے پچھلے سال کے وعدوں
سے کم نہ رہیں بلکہ ان سے بہت آگے نکل جائیں۔( مطبوعه روزنامه الصلح مورخہ 28 جنوری 1954ء)
370