پس جماعت کو چاہئے کہ وہ تمام افراد کو کھینچ کر تحریک جدید میں شامل کریں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 12 فروری 1954ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرموده 12 فروری 1954ء
پس جماعت کو چاہئے کہ وہ تمام افراد کو کھینچ کر تحریک جدید میں شامل کرے
خطبہ جمعہ فرمودہ 12 فروری 1954ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں پچھلے دو ہفتوں سے تحریک جدید کے متعلق خطبات دے رہا ہوں۔اس جمعہ پر بھی میں اس
سلسلہ میں کچھ باتیں کہنی چاہتا ہوں۔پچھلے جمعہ میں، میں نے بتایا تھا کہ گزشتہ سال کے تحریک جدید کے
وعدوں سے اس سال کے وعدوں کا فرق قریباً پچاس ہزار کا تھا۔آخری ایام میں خدا تعالیٰ کے فضل سے
جماعت نے اچھی کوشش کی ہے اور تحریک جدید کا جو ہفتہ منایا گیا تھا، اس میں جماعت کے دوستوں نے
خوب سرگرمی سے کام کیا۔چنانچہ جماعتوں کی طرف سے جو رپورٹیں آئی ہیں ، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ بہت
سی جماعتوں میں بیداری پیدا ہورہی ہے اور اب کل فرق پچاس ہزار سے اتر کر تیس ہزار کا رہ گیا ہے۔اور کل
سے اس وقت تک جو وعدے وصول ہوئے ہیں، ان کا اندازہ کرتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ غالباً یہ فرق
پچیس ہزار سے بھی کم رہ جائے گا۔ابھی نئی مقرر کردہ تاریخ کے لحاظ سے وعدوں میں دس دن باقی ہیں
اور وعدوں کے یہاں پہنچنے میں بھی پانچ ، دس دن لگ جائیں گے۔اگر ان دنوں میں بھی جماعت کے
احباب اسی طرح کوشش کرتے رہے، جس طرح وہ پہلے چند دن کرتے رہے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ نہ صرف
وہ فرق دور ہو جائے گا، جو اس سال کے وعدوں میں اور پچھلے سال کے وعدوں میں ہے بلکہ اس سال کے
وعدے پچھلے سال کے وعدوں سے بڑھ جائیں گے۔( مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اب جبکہ وعدے قریباً
پورے ہو گئے ہیں ، سال اول کے وعدوں میں چھبیس ہزار کا فرق ہے۔اگر سب دوست دس فیصدی کم
کرتے ،تب بھی 23 ہزار کا فرق ہونا چاہئے تھا۔مگر وعدے کم کرنے والے ہیں فیصدی بھی نہیں۔جس سے
معلوم ہوتا ہے کہ دس فیصدی کے قریب لوگوں نے وعدہ کیا ہی نہیں۔ایک اعلیٰ نیکی کے کام میں حصہ لینے کے
بعد یہ غفلت قابل افسوس ہے، اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے۔دفتر دوم کے وعدوں میں زیادتی ہے، گو امید کے
مطابق نہیں مگر بہر حال زیادتی ہے۔الحمد اللہ خدا کرے اب ادائیگی میں بھی چستی ہو۔آمین )
میں دیکھتا ہوں کہ بیرون ممالک میں اسلام کی تڑپ پیدا ہورہی ہے اور یہ تڑپ نہ صرف غیر مسلم
ممالک میں پیدا ہورہی ہے بلکہ مسلم ممالک میں بھی پیدا ہورہی ہے۔اور ان میں یہ احساس پیدا ہورہا ہے
377

خطبہ جمعہ فرمود و 12 فروری 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
کہ وہ اپنے بچے غیر مکوں میں بھیجیں تا کہ وہ دینی تعلیم حاصل کریں اور اس طرح وہ اپنے علاقوں میں اسلام
کو مضبوط کر سکیں۔چنانچہ پرسوں ہی مجھے سوڈان کی جماعت اسلامیہ کی طرف سے چٹھی آئی ہے کہ آپ اپنی
جماعت کی طرف سے ہمارے کچھ لڑکوں کو وظیفے دیں تا کہ وہ دوسرے ممالک میں جا کر اسلام کی تعلیم
حاصل کر سکیں۔اور اس طرح نہ صرف ہر سال ہمارے ملک کی تعلیم ترقی کرے بلکہ اسلامی ممالک
ہمارے تعلقات بھی مضبوط ہوں۔سے
ہر ملک میں کچھ خصلتیں ہوتی ہیں، جن کی وجہ سے وہ اپنے قرب وجوار کے علاقہ میں ایک
فضیلت حاصل کر لیتا ہے۔مثلاً یورپ کے ملکوں میں ذاتی کریکٹر اور محنت کی عادت ایسی پائی جاتی ہے، جو
ابھی تک ایشیائی ممالک میں پیدا نہیں ہوسکی۔وہاں لوگ اس قدر محنت کرتے ہیں کہ ان کے آگے ہمارے
ملک کے رہنے والوں کی محنت بالکل بیچ نظر آتی ہے۔اگر ہمارے سامنے خدا تعالیٰ کے وعدے نہ ہوں تو
انہیں
دیکھ کر ہمیں مایوسی ہوتی ہے کہ ان حالات میں ہم ان کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں؟ ان کے عورت، مرد
اور بچے سب کام میں لگے ہوئے ہوتے ہیں، ان کے دلوں میں امنگیں پائی جاتی ہیں اور ان میں سے کوئی
شخص نہیں چاہتا کہ وہ اپنے مقام پر ہمیشہ کھڑا ر ہے۔یا ہمارے ملک کے لوگوں کی طرح یہ نہیں چاہتا کہ
دوسرے لوگ اسے سہارا دے کر کھڑا کریں۔ہمارے ملک میں اگر کوئی شخص ذراسی تکلیف میں بھی مبتلا ہو تو
جاتا ہے تو وہ اپنے دائیں بائیں دیکھنے لگ جاتا ہے۔اور پھر اسلامی تعلیم کی کمی کی وجہ سے چونکہ مذہب کا
مادہ کم ہو گیا ہے، اس لئے وہ یہ نہیں کرتا کہ اپنے نمونہ سے لوگوں کے اندر مدد کی تڑپ پیدا کرے بلکہ لوگوں
کے خلاف یہ پروپیگنڈا شروع کر دیتا ہے کہ وہ اس کی مدد نہیں کرتے۔ہمارے ملک کی حالت ایسی ہو رہی ہے، جیسے لطیفہ مشہور ہے کہ کوئی سپاہی کسی سڑک سے گزر رہا تھا
کہ اس کے کان میں آواز آئی کہ میاں ادھر آؤ میاں ادھر آؤ۔سڑک کے قریب ہی جنگل تھا، جس سے آواز آ
رہی تھی۔وہ سڑک چھوڑ کر جنگل کی طرف گیا اور اس نے دیکھا کہ دو آدمی لیٹے ہوئے ہیں۔اس نے ان سے
دریافت کیا کہ تم پر کیا مصیبت پڑی ہے، جس کی وجہ سے تم نے مجھے بلایا ہے؟ ان میں سے ایک نے کہا، یہاں
اوپر کی بیری سے ایک بیر گر کر میرے سینہ پر آپڑا ہے ہم یہ بیراٹھا کر میرے منہ میں ڈال دو۔سپاہی کو غصہ آیا کہ
اتنی چھوٹی سی بات کے لئے اسے تکلیف دی گئی ہے اور اس کا سفر خراب کیا گیا ہے۔چنانچہ سپاہی اس سے ترشی
سے پیش آیا اور اس نے کہا تم بڑے بے حیا اور بے شرم ہو۔کیا تم خود یہ پیر اٹھا کر منہ میں نہیں ڈال سکتے تھے ؟
اس پر دوسرا شخص کہنے لگا، میاں جانے دو، کیوں ناراض ہوتے ہو؟ اس شخص کی حالت ہی ایسی ہے، ساری
378

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبه جمعه فرموده 12 فروری 1954ء
رات
کتا میر امنہ چاہتا رہا لیکن اس کم بخت سے اتنا بھی نہیں ہوا کہ اسے ہشت کرتا۔یہ بات سن کر سپاہی بالکل
مایوس ہو گیا اور اس نے سمجھ لیا کہ انہیں کچھ کہنا بے فائدہ ہے۔چنانچہ وہ اپنے سفر پر چلا گیا۔ہمارے سارے ملک کی یہی حالت ہے۔ہر شخص یہ امید کرتا ہے کہ اسے دوسرے لوگ اٹھا ئیں۔اور اگر دوسرے لوگ اسے نہیں اٹھاتے تو اسے ان سے شکوہ ہوتا ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ ہماری جماعت میں
بھی یہ بات پائی جاتی ہے۔سینکڑوں آدمی ایسے ہیں، جو جماعت کے وظائف سے پڑھ کر انٹرنس تک تعلیم
حاصل کر چکے ہیں یا وہ بی۔اے یا ایم۔اے ہو چکے ہیں لیکن پھر بھی وہ یہ شکوہ کرتے ہیں کہ جماعت نے ان
کی پوری مدد نہیں کی۔انہیں یہ کبھی خیال نہیں آتا کہ جن لوگوں نے انہیں مدد دی ہے ، ان کی حالت بھی ان
جیسی ہی ہے۔کئی لوگ ایسے ہیں، جنہوں نے چندے دیئے اور اس مالی بوجھ کو برداشت کرنے کی وجہ سے
انہوں نے اپنے بچوں کی تعلیم خراب کر لی۔اور پھر اگر وہ اپنے خرچ پر پڑھتا تو شاید انٹرنس پاس کر لیتا یا
ایف اے کر لیتا۔لیکن جماعت کی مدد سے اس نے بی۔اے یا ایم۔اے پاس کر لیا ہے۔مگر بجائے اس
کے کہ وہ احسان مند ہو اور یہ ارادہ کر لے کہ اب وہ دوسروں کو تعلیم کے سلسلہ میں مالی مدد دے گا، وہ جماعت
سے اس بات
کا شکوہ کرتا ہے کہ اس نے پوری طرح اس کی مدد نہیں کی۔دوسرے ملکوں میں یہ بات نہیں پائی
جاتی۔جماعتیں اور سوسائٹیاں تو الگ رہیں، وہ لوگ ماں باپ سے بھی مدد نہیں لیتے۔ایک دفعہ چودھری ظفر اللہ خاں صاحب نے مجھے ایک قصہ سنایا۔جب وہ پہلی دفعہ امریکہ گئے،
اس وقت وہ وزیر نہیں ہوئے تھے۔اب تو ان کی تقریروں اور خدمات کی وجہ سے ایک خاص اثر قائم ہو چکا
ہے۔لیکن جب وہ نئے نئے امریکہ گئے تھے تو اس وقت ہمارے مبلغوں کی امداد بھی ان کے لئے بڑی کار
آمد ہوتی تھی۔ایک دن انہوں نے سیر کے لئے باہر جانے کا ارادہ کیا تو انہوں نے مبلغ سے کہا کہ وہ انہیں
کوئی ایسا آدمی دے، جو سیر کرا دے۔چنانچہ مبلغ نے انہیں چودہ پندرہ سال کا ایک لڑکا دیا اور کہا کہ یہ
ہوشیارلڑکا ہے، یہ آپ کو سیر کرا دے گا۔وہ لڑکا چودہ، پندرہ سال کا تھا یا سولہ سترہ سال کا ، بہر حال اس کی
عمر تعلیمی تھی۔چوہدری صاحب نے بتایا کہ اس لڑکے کی باتوں سے پتہ لگتا تھا کہ وہ نوکری کرتا ہے اور اس
کی باتوں سے یہ بھی پتہ لگتا تھا کہ اس کا باپ اچھا مالدار ہے۔چوہدری صاحب نے بتایا کہ میں نے اس
لڑکے سے کہا، میاں
تمہارا باپ مالدار ہے، وہ تمہیں تعلیم کیوں نہیں دلاتا ؟ اس پر مجھے یوں محسوس ہوا کہ گویا
اس کی ہتک ہو گئی ہے اور وہ بڑے جوش سے کہنے لگا، میں کسی کی مدد کیوں لوں؟ میرا باپ اپنی محنت سے بڑا
بنا ہے، میں بھی اپنی محنت سے بڑا بنوں گا۔مجھے کسی سے مدد لینے کی ضرورت نہیں۔379

خطبہ جمعہ فرموده 12 فروری 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد سوم
(ادھر ہمارے بچوں کی یہ حالت ہے کہ تمیں تمہیں سال کے ہو کے ماں باپ کی امداد پر نظر لگی رہتی
ہے۔میرے اپنے بچوں کا یہی حال ہے اور مجھے ہمیشہ فکر رہتا ہے کہ اس ہمت کے ساتھ انہوں نے دنیا کی
اصلاح کیا کرنی ہے؟) یہی وجہ ہے ، ان کے اس قدر ترقی کر جانے کی۔ان کے بڑے آدمیوں کو دیکھ لو،
ان میں سے اکثر ایک کنگال شخص کی حیثیت سے اٹھے ہیں۔ہمارے بڑے بھائی میرزا سلطان احمد صاحب مرحوم، جو مرزا عزیز احمد صاحب کے والد تھے۔ابھی احمدی نہیں ہوئے تھے کہ وہ یورپ گئے ، انہوں نے بتایا کہ جب میں یورپ گیا تو ایک شہر میں چند
دوستوں سے مل کر ایک مکان کرایہ پر لیا۔ایک لڑکی اس مکان والوں کی خدمت کیا کرتی تھی۔ایک دن
انہوں نے دیکھا کہ لڑکی رو رہی ہے اور اس کی آنکھیں رونے کی وجہ سے سوجی ہوئی ہیں۔ہم نے سمجھا کہ
شاید اس کا کوئی رشتہ دار مر گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ رو رہی ہے۔چنانچہ ہم نے اس سے دریافت کیا کہ
اس کے رونے کا کیا سبب ہے؟ تو اس نے بتایا کہ اسے جو تنخواہ ملتی تھی، وہ اس کی جیب سے گر گئی ہے۔ہم
جانتے تھے کہ اس لڑکی کے والدین کماتے تھے، بیکار نہیں تھے۔چنانچہ ہم نے اس لڑکی سے کہا تم روتی
کیوں ہو؟ تم لاوارث تو نہیں ہو تمہارے والدین زندہ موجود ہیں اور وہ کماتے ہیں۔تمہیں رونے کی کیا
ضرورت ہے؟ تو اس لڑکی نے ہمیں بتایا کہ میرے والدین مجھے ایک دن بھی روٹی نہیں دیتے۔ہمارے ملک میں اس قسم کی کوئی مثال نہیں پائی جاتی۔ماں باپ خود فاقے کریں گے اور اپنے
بچوں کا پیٹ پالیں گے۔لیکن یورپین ممالک میں بچوں میں حوصلہ پیدا کرنے کے لئے یہ طریق جاری ہے
کہ جب بچے جوان ہو جاتے ہیں اور کام کاج کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں تو وہ ان سے کہتے ہیں جاؤ اور کما
کر لاؤ۔عام طور پر ماں باپ اپنے بچوں سے کھانے کا خرچ لیتے ہیں لیکن بعض لوگ بچوں سے مکان کا کرایہ
تک بھی لیتے ہیں۔وہ ان سے کہہ دیتے ہیں کہ مکان کے ایک کمرہ میں تمہاری چارپائی بچھی ہے، تم اس جگہ کا
گراپہ دو لیکن ہمارے ہاں بچہ چھ سات سال کا ہوتا ہے تو پڑھنے کے لئے مدرسہ بھیجا جاتا ہے اور پھر وہ ہر
سال فیل ہو جاتا ہے اور بعض اوقات وہ ہیں ہیں، پچیس پچیس سال کی عمر کا ہو جاتا ہے لیکن اس کے ماں
باپ اس پر خرچ کرتے ہیں۔اور اس بچے کو یہ احساس بھی نہیں ہوتا کہ وہ اپنی تعلیم ہی مکمل کر لے۔پھر اکثر
بچے ایسے ہوتے ہیں کہ جب وہ کمانے لگتے ہیں تو والدین کی مددنہیں کرتے۔وہ سمجھتے ہیں کہ ان پر صرف اپنی
اولاد کی خدمت کرنا فرض ہے اور بعض نوجوان تو ایسے ہوتے ہیں، جو سنیما دیکھتے ہیں ، عیاشیاں کرتے ہیں۔لیکن جب کوئی ان سے کہے کہ میاں تم اپنے والدین کو بھی کچھ بھیجا کرو تو وہ کہہ دیتے ہیں، کوئی پیسہ بچے تو
380

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبه جمعه فرموده و 12 فروری 1954ء
بھیجیں۔کوئی پیسہ بچتاہی نہیں، والدین کو کہاں سے دیں ؟ غرض ان ممالک کے حالات اس قسم کے ہیں کہ ان کا
لوگوں کی محنت کو دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے کہ ایسے حالات میں ہم انہیں شکست کیسے دیں گے؟
لیکن پھر بھی ان کے اندر ایک احساس کمتری پیدا ہورہا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی ایسی چیز ہے،
جوان کے پاس نہیں اور ایشیائیوں کے پاس ہے۔یہ احساس کمتری ابھی زیادہ نمایاں نہیں کہ بڑے اور
چھوٹے سب لوگوں میں پایا جائے۔لیکن تاہم ایک طبقہ ان کے اندر ایسا پیدا ہو گیا ہے کہ جو سمجھتا ہے کہ ان
کے پاس دولت ہے، مال ہے لیکن انہیں دل کا چین نصیب نہیں۔وہ لوگ شرابیں پیتے ہیں، سنیماد یکھتے
ہیں، ناچ اور گانوں میں دن گزارتے ہیں لیکن جب نشہ اتر جاتا ہے اور وہ چار پائی پر جا کر لیٹتے ہیں تو انہیں
یوں معلوم ہوتا ہے کہ ان کے اندر کوئی خلاء پایا جاتا ہے۔اور وہ خلاء سوائے تعلق باللہ اور دین کے اور کوئی
چیز پر نہیں کر سکتی۔دنیا کی ہر نعمت کو حاصل کر لینے کے بعد بھی ان کے اندر یہ حسرت ہوتی ہے کہ کوئی چیز ایسی
ہے، جو انہیں حاصل نہیں۔اور وہ حاصل ہونی چاہئیے۔خدا تعالیٰ سے محبت ، ایک ایسی نعمت ہے کہ جب وہ
کسی شخص کو مل جاتی ہے تو دنیا کے سارے غم مٹ جاتے ہیں اور اسے کوئی حسرت باقی نہیں رہتی ، اسے کسی
چیز کی خواہش پیدا نہیں ہوتی۔عارضی غم بے شک آتے ہیں ، مثلاً کسی کو کانٹا چبھ جائے تو اس کے نتیجہ میں
اسے درد تو ہوتی ہے لیکن اسے کوئی شخص بیماری نہیں کہتا، اسی طرح عارضی تکلیفیں اور غم تو آتے ہیں لیکن یہ غیم
ان کے رستہ میں روک نہیں بنتے۔اور اپنے اپنے درجہ کے مطابق انہیں امن اور آرام حاصل رہتا ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح اول سنایا کرتے تھے کہ ایک بڑھیا تھی ، جو بہت نیک تھی۔ایک
دن میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ میں کسی طرح اس کی مدد کروں۔چنانچہ میں اس بڑھیا کے پاس
گیا اور اس سے کہا کہ مائی میرے دل میں خواہش پیدا ہوئی ہے کہ میں کسی طرح تمہاری مددکروں۔تمہیں
کوئی خواہش ہو تو مجھے بتاؤ تا میں اسے پورا کر کے دل کی خوشی حاصل کروں۔اس بڑھیا نے آپ کا نام لے
کر کہا، نور الدین ! اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، مجھے کسی چیز کی ضرورت نہیں۔آپ نے کہا، مائی پھر
بھی تم غریب عورت ہو، اگر کسی طرح میں تمہاری مدد کر سکوں تو یہ بات میرے لئے بڑی خوشی کا موجب ہو
گی۔مگر اس بڑھیا نے پھر بھی یہی کہا، اللہ تعالیٰ نے مجھے سب کچھ دیا ہے، مجھے کسی اور چیز کی خواہش نہیں۔فلاں شخص کے گھر سے دو روٹیاں آجاتی ہیں، ایک روٹی میں کھالیتی ہوں، ایک روٹی میرا بیٹا کھالیتا ہے۔اور ایک لحاف ہمارے پاس ہے، جس میں ہم دونوں ماں بیٹا ایک دوسرے کی طرف پیٹھ کر کے سورہتے
ہیں۔جب میرا بازو تھک جاتا ہے تو میں اپنے بیٹے سے کہہ دیتی ہوں ، بیٹا ذرا کروٹ بدل لو، تو وہ کروٹ کے
381

خطبہ جمعہ فرمود : 12 فروری 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
بدل لیتا ہے اور اس طرح میں دوسرے پہلو پر سو جاتی ہوں۔اور جب لڑکے کا بازو تھک جاتا ہے تو وہ مجھ
سے کہہ دیتا ہے، ماں ذرا کروٹ بدل لو اور میں کروٹ بدل لیتی ہوں اور وہ دوسرے پہلو پر سو جاتا ہے۔بیٹا بڑے مزے ہیں، مجھے کسی اور چیز کی ضرورت نہیں۔حضرت خلیفة المسیح اول فرمایا کرتے
تھے کہ یہ بات سن کر مجھے بڑی حیرت ہوئی کہ اس قسم کی غربت میں بھی وہ کتنی خوش ہے۔اس کی وجہ یہی تھی
کہ نیکی کی وجہ سے اسے کسی قسم کی تکلیف محسوس نہیں ہوتی تھی۔حضرت خلیفة المسیح اوّل
فرماتے تھے کہ میں نے پھر اصرار کیا کہ مائی پھر بھی تمہیں کوئی خواہش ہو تو مجھے بتاؤ، میں اسے پورا کر کے
ثواب حاصل کر سکوں؟ اس عورت نے کہا عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے میری نظر کمزور ہوگئی ہے، میرے
پاس جو قرآن کریم ہے، وہ باریک لفظوں والا ہے۔میں تلاوت کرتی ہوں تو نظر تھک جاتی ہے۔اگر تم
موٹے الفاظ والا قرآن کریم لا دو تو میں اپنی خواہش کے مطابق زیادہ دیر تک تلاوت کر سکوں۔یہ حالت جو اطمینان کی ہوتی ہے، دین کی وجہ سے نصیب ہوتی ہے۔اور اس وجہ سے حاصل ہوتی
ہے کہ انسان کو خدا تعالیٰ نظر آجاتا ہے۔جب اسے خدا تعالیٰ نظر آجاتا ہے تو دنیا کی سب چیزیں اس کے
سامنے سے ہٹ جاتی ہیں۔دنیا کی کوئی چیز اس کے اندر غم پیدا نہیں کرتی ہوئی چیز اس کے دل کی طاقتوں کو
تو ڑتی نہیں۔غرض یورپ کے لوگ یہ محسوس کرنے لگے ہیں کہ ان کے پاس بے شک دولت ہے لیکن پھر بھی
انہیں دل کا چین نصیب نہیں۔اور اسے حاصل کرنے کے لئے ان کے اندر خواہش پیدا ہورہی ہے اور وہ
چاہتے ہیں کہ ان تک خدا تعالیٰ کی آواز پہنچائی جائے تا وہ بھی اس پر غور کریں۔اور غرباء میں سے کچھ لوگ
ایسے بھی ہیں، جو اسے قبول کر لیتے ہیں۔اسی طرح تعلیم یافتہ لوگوں کو بھی اس طرف توجہ ہورہی ہے۔یہ چیز ، جو غیر ممالک میں پیدا ہو رہی ہے، اسے پورا کرنا، ہماری جماعت کے سوا اور کسی کا کام
نہیں۔ہم بے شک تھوڑے ہیں، غریب ہیں، کنگال ہیں۔ہم میں سے بڑے سے بڑا دولت مند آدمی
یورپ کے درمیانے درجہ کے لوگوں سے بھی نچلی حیثیت کا ہے۔ان کے ہاں درمیانے درجے کا آدمی لاکھ
پتی ہوتا ہے لیکن ہمارے ہاں صرف چند ایسے آدمی ہیں، جن کے پاس لاکھوں روپے ہیں۔اور وہ بھی لاکھ
پتی نہیں کہلا سکتے۔لاکھ پتی وہ ہوتا ہے، جس کے پاس تھیں، چالیس لاکھ روپیہ ہو۔پھر ان میں بہت سے
کروڑ پتی اور ارب پتی بھی ہیں۔اور ان کے پاس چھپیں چھپیں ہمیں تھیں ارب بلکہ اس سے بھی زیادہ روپیہ
ہے۔لیکن باوجود اس کے اللہ تعالیٰ نے ہماری ہی جماعت کو تو فیق دی ہے کہ اس کے قربانی کرنے والے
افراد اس رنگ میں قربانی کرتے ہیں کہ حیرت آجاتی ہے۔لیکن ان کی قربانی ہمارے لئے تسلی کا موجب
382

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرمود ه 12 فروری 1954ء
نہیں ہوسکتی۔کیونکہ جماعت کے بعض لوگ ایسے بھی ہیں، ان کے سامنے معجزات بھی ہیں، نشانات بھی
ہیں، احمدیت کی تعلیم بھی ہے اور ہم نے خدا تعالیٰ کو کھینچ کر ان کے سامنے کر دیا ہے لیکن ان کے دل کی
گر ہیں ابھی کھلی نہیں۔جو وعدے آتے ہیں ، ان سے بھی یہ حقیقت ظاہر ہوتی ہے۔دفتر والوں نے وعدوں کے فارموں پر ایک خانہ ماہوار آمد کا بھی بنایا ہوا ہے۔اس خانہ کی وجہ سے
قربانی کرنے والوں کی قربانی کا معیار واضح ہو جاتا ہے۔بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں، جن کے ناموں کے
آگے لکھا ہوا ہوتا ہے،ماہوار آمد پچاس روپے، وعدہ تحریک جدید نمیں روپے، چالیس روپے یا پینتالیس
روپے۔اور بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں ، جن کی آمد اڑھائی، تین سور و پیہ ماہوار ہوتی ہے اور وعدہ تحریک جدید
پانچ روپے یا دس روپے ہوتا ہے۔اس سے ان کی قربانی کے معیار کا پتہ لگتا ہے۔اگر اڑھائی سو روپیہ ماہوار
آمد والا شخص دس روپے وعدہ لکھاتا ہے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ سال میں 160 آنے دیتا ہے۔اور 160
آنوں کو سال پر تقسیم کیا جائے تو ماہوار تیرہ، چودہ آنہ کے درمیان پڑتا ہے۔اور اگر ماہوار تنخواہ اڑھائی سو
روپیہ ہو تو اس کے معنی یہ ہوئے کہ وہ چار، پانچ آنہ فی سینکڑہ قربانی کرتا ہے۔لیکن میں نے دفتر والوں کو
ہدایت دی ہوئی ہے کہ اگر بڑی آمد والا شخص بھی پانچ روپے وعدہ لکھا دیتا ہے تو تم اس کا انکار نہ کرو۔بعض
دفعہ وہ گھبراتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم اسے دوبارہ لکھتے ہیں۔لیکن میں کہتا ہوں ، رہنے دو۔اگر کوئی شخص نیکی
کی طرف ایک قدم اٹھاتا ہے تو میرا تجربہ ہے کہ وہ ہمیشہ آگے کی طرف بڑھتا جاتا ہے۔اور یہ تجربہ اتنا لمبا ہے
کہ صرف پہلے پانچ روپیہ کے متعلق مجھے فکر ہوتی ہے۔جب کوئی شخص پانچ روپیہ دے دیتا ہے تو میں سمجھتا
ہوں، اب اس کے نکیل پڑ گئی ہے، اسے لذت محسوس ہوگی تو یہی پانچ روپے اگلے سال پھیس یا پچاس روپے
بن جائیں گے۔میں نے ایسے لوگ بھی دیکھتے ہیں کہ چندہ کے وقت انہوں نے کہا، ہم ایک پیسہ ماہوار چندہ
دیں گے۔اور میں نے کہا، ان سے ایک پیسہ ہی لے لو اور انہیں ثواب سے
محروم نہ کرو۔پھر انہی لوگوں کو میں
نے تین تین، چار چار سو روپے ماہوار دیتے بھی دیکھا ہے۔کیونکہ آہستہ آہستہ دلوں کی کیفیت بدل گئی۔میں امید کرتا ہوں کہ جماعت کے دوست اپنا پورا زور لگائیں گے کہ ہر احمدی تحریک جدید میں حصہ
لے لے۔میں نے جو یہ قاعدہ مقرر کیا ہے کہ کم سے کم رقم وعدہ کی پانچ روپیہ ہو، اس میں بھی حکمت ہے۔اگر چہ میں نے یہ اجازت دے دی ہے کہ اگر کوئی شخص پانچ روپے نہیں دے سکتا تو پانچ آدمی مل کر پانچ روپے
دے دیں۔اور اگر وہ آٹھ آنے دے سکتا ہے تو دس آدمی مل کر پانچ روپے دے دیں۔بلکہ چاہے تو 80 آدمی
ایک ایک آنہ دے کر پانچ روپیہ دے دیں۔لیکن کم سے کم وعدہ، جو تحریک جدید میں لیا جائے، وہ پانچ روپیہ
383

خطبه جمعه فرمود و 12 فروری 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
ہو۔کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ جب کسی کو لذت حاصل ہو جائے تو اس کے بعد وہ بجائے پیچھے ہٹنے کے آگے
بڑھتا ہے۔سوائے اس کے کہ کوئی بالکل مردہ ہو جائے اور ایسا شاذ ہوتا ہے۔عام طور پر جب لذت پیدا ہو جاتی
ہے تو انسان کے اندر یہ خواہش پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ دوبارہ اس میں حصہ لے اور بڑھ چڑھ کر لے۔میں ایک دفعہ دہلی گیا۔چودھری ظفر اللہ خاں اس وقت تک وزیر نہیں بنے تھے۔ویسے وہ ایک
خاص مقدمہ کی پیروی کے لئے معمور تھے۔ان دنوں ہندوستان کی حکومت نے انگلستان سے مالیات کے
ایک ماہر کو منگوایا تھا تا کہ بعض اہم باتوں میں اس کا مشورہ ہے۔چودھری صاحب نے اسے مجھ سے ملانے
کے لئے دعوت دی۔گلاب جامن یا رس گلے رکھے تھے۔اس شخص کے لئے یہ ایک نئی چیز تھی ، وہ انہیں دیکھ
کر گھبرایا۔چودھری صاحب نے اسے کہا، کھا کر دیکھو۔چنانچہ اس نے ایک گلاب جامن یا رس گلہ اٹھا کر
کھایا۔چودھری صاحب نے پھر ایک گلاب جامن یا رس گلہ اسے دیا تو اس نے پھر گریز کیا۔تو چودھری
صاحب نے اسے کہا تم نے پہلا گلاب جامن یا رس گلہ تو عجوبہ کے طور پر کھایا تھا، اب دوسرا گلاب جامن یا
رس گلہ اس کے مزے کی وجہ سے کھاؤ۔میں نے پوچھا، چودھری صاحب آپ نے یہ کیا کہا ؟ تو انہوں نے
بتایا، انگریزی میں یہ محاورہ ہے کہ پہلی چیز تو عجوبہ کے لئے ہوتی ہے اور دوسری چیز اس کے مزے کی وجہ سے
ہوتی ہے۔یہ ایک ضرب المثل ہے لیکن میں نے روحانیات میں بھی دیکھا ہے کہ پہلے چسکالگانے کی
ضرورت ہوتی ہے، پھر خود بخود عادت پڑ جاتی ہے۔دنیا میں بھی دیکھ لو، لوگ شراب پیتے ہیں پنکچر ، جس کے استعمال سے تم گریز کرتے ہو، بچوں کو
دیتے ہو تو وہ ناک، منہ چڑھاتے ہیں اور کہتے ہیں، یہ کڑوی چیز ہے، ہم نہیں دیتے۔اس میں الکوحل یعنی
شراب ہی کا جزو ہوتا ہے۔جوان لوگ بھی اس سے نفرت کرتے ہیں۔لیکن یورپ میں لوگ شراب مزے لے
لے کر پیتے ہیں اور روکنے کے بعد بھی اسے نہیں چھوڑتے۔پس ہر چیز کے دو مزے ہوتے ہیں۔ایک تو اس کا
ذاتی مزا ہوتا ہے اور دوسرا مزا عادت کے نتیجہ میں ہوتا ہے۔ہمارے ملک میں لوگ زردہ کا استعمال کرتے ہیں۔لیکن جس نے پہلے زردہ استعمال نہ کیا ہو، وہ اگر زردہ کھالے تو اس کے سر میں چکر آنے لگتے ہیں۔ایک دفعہ مجھے نقرس کی تکلیف ہوئی، ایک دوست ہندوستان کے تھے، انہوں نے کہا، آپ پان
میں زردہ ڈال کر کھا ئیں، درد ہٹ جائے گی۔میں نے کہا، میں نے تو زردہ کبھی کھایا نہیں، اس لئے اگر
میں نے زردہ کھایا تو سر میں چکر آ جائے گا۔انہوں نے کہا نہیں، آپ استعمال تو کریں۔اس پر انہوں نے
پان میں زردہ ڈال کر مجھے دیا۔میں نے کھایا، اس سے درد میں کچھ کمی واقع ہو گئی۔اس پر چند گھنٹوں کے
384

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبه جمعه فرموده 12 فروری 1954ء
بعد پان میں زردہ ڈال کر مجھے دینے لگے۔دو دن ہم سفر میں رہے اور اس سفر کے دوران میں وہ مجھے پان
میں زردہ ڈال کر دیتے رہے۔دو دن کے بعد میں نے دیکھا کہ زردہ کی تکلیف کم ہونے لگی۔تب میں نے
اسے چھوڑ دیا کہ کہیں عادت نہ پڑ جائے۔غرض بڑی تکلیف دہ اور بدمزہ چیزیں بھی اگر علاج کے طور پر استعمال کی جائیں تو ان کی عادت
پڑ جاتی ہے اور وہ اچھی معلوم ہونے لگتی ہیں۔اور جب اونی چیزوں کی عادت پڑ جاتی ہے تو دین کی قربانی
کی عادت کیوں نہیں پڑے گی ؟ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ انسان کو ایک دفعہ قربانی کے لئے آگے
لایا جائے۔اس کے بعد خود بخود اس کے اندر ذوق پیدا ہو جاتا ہے، اس کے اندر ایک قسم کی تسلی پیدا ہو جاتی
ہے۔پہلے وہ اپنے آپ کو لاوارث سمجھتا ہے لیکن جب وہ خدا تعالیٰ کے دین کی خاطر قربانی کرتا ہے تو وہ
اپنے آپ کو لاوارث نہیں سمجھتا، وہ خدا تعالیٰ کو اپنا وارث سمجھنے لگ جاتا ہے۔اور خدا تعالیٰ جب نظر آنے لگتا
ہے تو اس کا حوصلہ بڑھ جاتا ہے۔پہلے وہ معمولی معمولی تکلیف کی وجہ سے گھبرا جاتا تھا۔لیکن جب اسے
تکلیف پہنچتی ہے تو وہ خدا تعالیٰ کے آگے سجدہ میں گر جاتا ہے اور اس سے اسے تسلی ہو جاتی ہے۔پس جماعت کو چاہئے کہ وہ تمام افراد کو بینچ کر تحریک جدید میں شامل کرے۔میں امید کرتا ہوں
کہ اگر وہ پہلے اس میں تھوڑا حصہ بھی لے لیں گے تو بعد میں وہ زیادہ حصہ لینے لگ جائیں گے۔اس وقت
جماعت کی آمد 25 ، 26 لاکھ روپیہ ماہوار ہے اور تحریک جدید کے چندے کو ملا کر جماعت کا سالانہ چندہ
13 14 لاکھ روپیہ بنتا ہے۔گویا جماعت کی موجودہ آمد میں بھی موجودہ چندہ کا نصف اور بڑھ سکتا ہے۔پھر
خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت بڑھے گی تو آمد بھی زیادہ ہو جائے گی۔اور اس کے نتیجہ میں چندہ بھی بڑھ
جائے گا۔اس میں لوگوں کی مخالفت کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے۔لوگوں کی مخالفت کوئی چیز نہیں، جس سے ڈرا
جائے۔سینکڑوں لوگ بیعت کرنے کے لئے آتے ہیں اور وہ بتاتے ہیں کہ ہمیں خدا تعالیٰ نے بیعت کے
لئے کہا ہے۔اور جس شخص کو خدا تعالیٰ بیعت کے لئے کہہ دے، اس کو اگر کوئی رو کے بھی تو وہ رک نہیں سکتا۔گزشتہ جلسہ سالانہ پر ایک نوجوان نے بیعت کی ، وہ ایک کڑا احراری خاندان میں سے تھا۔پہلے
تو میں نے خیال کیا کہ وہ جلسہ پر آ گیا ہے اور وقتی جوش کے نتیجہ میں وہ بیعت کرنے لگا ہے۔لیکن پھر اس
نے تفصیل بتائی کہ بعض احمد یوں نے مجھے سلسلہ کی کتابیں پڑھنے کے لئے دیں ، جس سے مجھے احمدیت کی
طرف رغبت ہوئی اور میں نے خیال کیا کہ احمدی اتنے گندے نہیں، جتنا انہیں کہا جاتا ہے۔اس کے بعد
جب فتنہ کھڑا ہوا تو میری آنکھیں کھل گئیں اور میں نے خیال کیا کہ یہ کوئی اسلام نہیں ، جس کا غیر احمدی
385

خطبہ جمعہ فرمود : 12 فروری 1954ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
مظاہرہ کر رہے ہیں۔اگر ان میں اسلام کی روح ہوتی تو وہ اخلاق سے پیش آتے اور اس قدر ظالمانہ فعل نہ
کرتے۔چنانچہ ان واقعات کا مجھ پر سخت اثر ہوا اور میں اپنے باپ کے پاس گیا، جو کٹر احراری تھے۔میں
نے ان سے کہا، عدل، انصاف اور شریعت ان حرکات کی اجازت نہیں دیتی ، جو آپ لوگ احمدیوں سے کر
رہے ہیں۔میری یہ بات سن کر انہوں نے کہا ، نکل جا گھر سے تو بے دین ہو گیا ہے۔اس سے مجھے یقین
ہو گیا کہ اسلام صرف احمدیت میں ہے، اس لئے میرا باپ بھی کچی بات کو برا مناتا ہے۔اس سے احمدیت
کی صداقت مجھ پر کھل گئی اور میں نے بیعت کا پختہ ارادہ کر لیا۔پس جب کوئی شخص خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کے نشانات دیکھ لے تو خدا تعالی کی طرف
سے اسے ایک نور ملتا ہے، جس سے اس کا دل منور ہو جاتا ہے۔بعض لوگوں کو یہ نور نشانات دیکھنے سے پہلے
ہی مل جاتا ہے اور جس شخص کو یہ نور مل جائے ، وہ کسی کے گمراہ کرنے ، ورغلانے اور دکھ دینے سے پیچھے نہیں
ہتا۔پچھلی شورش میں بعض ایسے نو جوانوں نے بیعت کی ، جنہوں نے بتایا کہ ہم دیر سے اس سلسلہ کو اچھا سمجھتے
تھے مگر بیعت نہیں کی تھی۔لیکن اب جب ایک بڑا فتنہ احمدیت کے خلاف اٹھا تو ہم نے خیال کیا کہ امن کے
دنوں میں تو شہادت کا موقع نہیں مل سکتا۔اب ہر طرف آگ لگی ہوئی ہے، اگر ہم احمدیت میں داخل ہو
جائیں تو شہادت کا موقع مل جائے گا۔ایک نوجوان نے مجھے لکھا کہ میں دل سے دس سال سے احمدی
ہوں، اس فتنہ کے دوران میں نے خیال کیا کہ اب احمدیت کی خاطر جان دینے کا وقت آگیا ہے، اگر میں
اب بیعت نہیں کروں گا تو کب کروں گا ؟ پس اصل چیز ایمان کا پیدا ہو جانا ہے۔جب کسی کے اندر ایمان
پیدا ہو جائے تو اس کو صداقت کی خاطر قربانیاں کرنے سے کوئی شخص روک نہیں سکتا۔ایمان پیدا ہو جانے کے
بعد سب گڑھے، کانٹے اور سمندر، جو بھی رستہ میں آئیں، آنکھوں سے اوجھل ہو جاتے ہیں۔پس ایک دفعہ تمام افراد کے اندر قربانی کا ذوق پیدا کرو۔اور چھوٹے ، بڑوں کو تحریک جدید میں
شامل کرو۔چھوٹوں کے اندر ذمہ داری کا احساس پیدا کرو۔چاہے تم ان کی طرف سے ایک، ایک پیسہ ہی دو
لیکن ان
کو تحریک جدید میں شریک ضرور کرو۔یہ درست ہے کہ اگر وہ الگ طور پر حصہ لیتے تو ہم ان سے
کہتے ، دوسروں سے مل کر پانچ روپیہ دے دو اور تحریک جدید میں شامل ہو جاؤ۔لیکن جب ان کا باپ اور
ماں اس میں شریک ہیں تو ان کے لئے کوئی مشکل نہیں۔باپ یا ماں ان کی طرف سے اپنے چندہ کے ساتھ
چار، چار آنہ دے کر ان کو ساتھ ملالیں۔اور پھر ان کی طرف سے چندہ لکھانے کے ساتھ ساتھ انہیں بتا ئیں
کہ ان کے لئے اس قسم کے چندوں میں شامل ہونا ضروری ہے۔پھر اب تو پندرہ میں والی روک بھی نہیں
386

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطبہ جمعہ فرموده 12 فروری 1954ء
رہی۔اگر کوئی شخص اپنی طالب علمی میں چندہ دیتا ہے تو وہ چندہ اب آئندہ تحریک جدید میں حصہ لینے میں
روک نہیں بنے گا۔پہلے چھوٹے بچوں سے چندہ لینے سے دفتر والے گھبراتے تھے اور وہ سمجھتے تھے کہ اگر ہم
نے ان سے چندہ لے لیا تو تحریک جدید کی مقرر کردہ مدت دس سال یا انیس سال ان کی طالب علمی میں ہی
گزر جائے گی۔جب یہ جوان ہوں گے اور کمانے لگیں گے تو ہم ان سے چندہ نہیں لے سکیں گے۔لیکن
اب تو یہ روک بھی نہیں کیونکہ اب یہ چندہ ہمیشہ کے لئے ہے۔دسویں سال کے بعد جب میں نے دوبارہ تحریک کی تو مجھے خیال تھا کہ چندہ میں کمی آجائے گی۔اسی طرح دس سال کے ختم ہونے پر بھی میں سمجھتا ہوں کہ کچھ کمزوری پیدا ہوگی۔مگر جو لوگ اس دفعہ شامل ہو
گئے تو اس کے بعد کمزوری ایمان کی وجہ سے کوئی شخص پیچھے ہٹے تو ہٹے، ورنہ ہر احمدی آگے بڑھنے کی کوشش
کرے گا۔کیونکہ جب وہ اپنی قربانیوں کے نتائج دیکھے گا تو اس کی ہمت بڑھ جائے گی اور وہ سمجھے گا کہ میرا
روپیہ ضائع نہیں ہو رہا۔پس سب سے اہم سوال یہ ہے کہ ہر شخص کو کھینچ کر تحریک جدید میں شامل کر دیا
جائے۔ممکن ہے، پھر بھی کوئی شخص رہ جائے ، وہ دوسرے سال شامل ہو جائے گا۔جب سب کو عادت پڑ
جائے گی تو میں سمجھتا ہوں ، ہمارا چندہ اس قدر بڑھ جائے گا کہ جماعت کے لئے اسلامی ممالک کے لڑکوں
کو تعلیم دلانا بھی آسان ہو جائے گا اور غیر اسلامی ملکوں میں تبلیغ کا کام بھی وسیع ہو جائے گا۔اور خدا تعالیٰ
کے فضل سے غیر مسلموں کو گمراہی اور ضلالت سے بچانے کا سہرا صرف احمدیوں کے سر ہوگا“۔مطبوعه روز نامه ا صح 11 مارچ 1954 ء )
387

آج 10 میں سے 10 باقی