خدمت دین کا ثواب دائمی ہے اور دنیوی مال ایک عارضی اور فانی چیز ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 8 اکتوبر 1954ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 اکتوبر 1954ء
خدمت دین کا ثواب دائمی ہے اور دنیوی مال ایک عارضی اور فانی چیز ہے
خطبہ جمعہ فرموده 08 اکتوبر 1954ء۔اس کے بعد میں جماعت کے نوجوانوں کو بالخصوص اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ
جماعت میں کچھ عرصہ سے وقف کی طرف توجہ نہیں رہی۔خصوصاً جب سے پاکستان بنا ہے، اس وقت سے
لوگوں
کی توجہ وقف کی طرف سے جاتی رہی ہے۔اس سے پہلے نوکریوں کا جھگڑا ہوتا تھا، جو اچھی نوکریاں
ہوتی تھیں ، وہ انگریز لے جاتے تھے، جو دوسرے درجے کی نوکریاں تھیں، وہ ہندو لے جاتے تھے اور جو
درمیانی درجہ کی نوکریاں ہوتی تھیں، وہ سکھ لے جاتے تھے اور جو گند باقی رہتا تھا، وہ مسلمانوں کے حصہ میں
آتا تھا۔اس وقت مسلمان سمجھتا تھا کہ چلو نوکری نہ سہی ، خدمت دین ہی سہی۔لیکن پاکستان بننے کے بعد
ساری نوکریاں مسلمانوں کو ہی ملتی ہیں، اب ان کا انگریزوں، ہندؤوں اور سکھوں سے مقابلہ نہیں رہا۔اور
وہ خیال کرتے ہیں کہ جب انہیں جیسے ایم۔اے اور بی۔اے وزیر ہیں ،سیکر یٹری ہیں، ڈائریکٹر ہیں اور
انسپکٹر جنرل پولیس وغیرہ ہیں تو وہ بھی کیوں ویسے ہی نہ بنیں؟ پس وہ نوکریوں کے پیچھے پڑگئے ہیں اور
خدمت دین کا خیال انہیں نہیں رہا۔حالانکہ یہ ان کے دماغ کی کمزوری کی علامت ہے کہ انہوں نے اس
بات کا اندازہ نہیں کیا کہ بڑے عہدے گنتی کے ہوتے ہیں اور وہ صرف گنتی کے چند افراد کو ہی مل سکتے ہیں۔دوسرے لوگ تو پہلے کی طرح نوکری کی تلاش میں جوتیاں چٹیا تے پھریں گے۔پھر انہوں نے یہ کس طرح
سمجھ لیا کہ وزارت ،سیکریٹری شپ یا ڈائریکٹر شپ انہیں ضرور ملے گی؟ اب بھی ملک میں دیکھ لو کہئی
ایم۔اے اور بی۔اے پاس لوگ فارغ ہیں، انہیں نوکریاں نہیں مل رہیں۔مگر یہ نقطہ نگاہ تو اس وقت پیدا
ہوتا ہے، جب خدا کے خانہ کو خالی چھوڑ دیا جائے۔اگر خدا تعالیٰ کے خانہ کو خالی نہ چھوڑا جائے تو انہیں سمجھنا
چاہئے کہ دین کی خدمت کا ثواب دائی ہے اور دنیوی مال ایک عارضی اور فانی چیز ہے۔جو شخص تمہیں یا
چالیس سالہ زندگی کے لئے اتنی محنت کرتا ہے اور تین کروڑ یا تین ارب سال کی آئندہ زندگی کو نظر انداز کر
دیتا ہے، وہ کس طرح امید کر سکتا ہے کہ ہم اسے عقلمند سمجھ لیں ؟ اگر وہ خدمت دین کرتا ہے تو ایک نہ ختم
ہونے والے عرصہ کے لئے انعام پاتا ہے۔وہ انعام اور اجرتین کروڑ سال کے لئے نہیں، تین ارب سال
389

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 اکتوبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
-
کے لئے نہیں بلکہ ایسے زمانہ کے لئے ہے، جسے اسلام نے نہ ختم ہونے والا کہا ہے۔اور جو زمانہ نہ ختم ہونے
والا ہو ، وہ بہر حال تین کروڑ یا تین ارب یا تین کھرب سال سے زیادہ ہوگا۔اور اتنے لمبے عرصہ کے فائدہ کو
چند سالہ فائدہ کے لئے نظر انداز کر دینے والا عظمند نہیں کہلا سکتا۔میں نے سنا ہے کہ اس سال مدرسہ احمدیہ میں صرف ایک طالب علم داخل ہوا ہے۔اس میں کسی
حد تک سکول والوں کی ناتجربہ کاری کا بھی دخل ہے۔جب سید محمود اللہ شاہ صاحب " فوت ہوئے اور
موجودہ ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے تو انہیں یہ خیال نہ آیا کہ سال بھر طلباء کو وقف کی طرف توجہ دلاتے رہیں۔سید
محمود اللہ شاہ صاحب اس کے لئے سال بھر کوشش کرتے رہتے تھے اور مجھے وقتا فوقتا بتاتے رہتے تھے کہ
میں نے اتنے لڑکوں سے وقف کا وعدہ لیا ہے۔اور اس طرح مدرسہ احمدیہ میں کچھ نہ کچھ طلباء آ جاتے تھے۔لیکن اب جو نئے ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے، انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ وقف کی تحریک تو جاری ہی ہے، طلبا ء خود بخود
وقف کی طرف آجائیں گے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ گزشتہ سال طلباء کو اس کا احساس پیدا نہ ہوا۔اگر وہ سال
کے شروع سے ہی کوشش کرتے اور طلباء کو وقف کی طرف توجہ دلاتے رہتے تو کچھ نہ کچھ طلباء وقف میں آ
جاتے۔ایک کلاس پر کئی ہزار روپے سالانہ خرچ آتا ہے۔اگر ایک طالب علم ہو تب بھی یہ خرچ آئے گا اور
اگر پچاس طالب علم ہوں ، تب بھی یہ خرچ آئے گا۔گویا اس سال ایک طالب علم پر پچاس گنا خرچ کرنا
پڑے گا۔اور اگر خدانخواستہ لڑکا امتحان میں فیل ہو گیا تو ایک سال خالی رہ جائے گا اور یا پھر اس کلاس میں
صرف فیل شدہ لڑ کے داخل کرنے پڑیں گے۔میں دیکھتا ہوں کہ بیرون ہندوستان کی جماعتوں میں وقف کی تحریک کی طرف اب زیادہ توجہ پیدا
ہورہی ہے۔اس سال امریکہ سے تین، چار نو جوانوں کی طرف سے درخواستیں وصول ہو چکی ہیں کہ ہم دینی
تعلیم کے حصول کی خاطر پاکستان آنا چاہتے ہیں۔یورپ سے دو، تین نو جوانوں کی درخواستیں آئی ہیں، وہ
بھی دینی تعلیم کی خاطر مرکز میں آنا چاہتے ہیں۔اسی طرح انڈونیشیا، سیلون اور افریقہ سے بھی بعض نو جوانوں
کی درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔گویا جن ممالک میں آمد میں زیادہ ہیں، ان ممالک سے وقف کی درخواستیں آ
رہی ہیں۔یورپ میں معمولی سی تعلیم کے ساتھ لوگ جس قدر آمد پیدا کر لیتے ہیں، پاکستان کے رہنے والے
نہیں کر سکتے۔لیکن ان لوگوں کی طرف سے درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔ہم انہیں اس لئے نہیں بلاتے کہ
پہلے جوطلباء آچکے ہیں، وہ ابھی تعلیم سے فارغ نہیں ہوئے۔غرض جہاں
دفتر میں بیرونی ممالک کے احمدیوں
کی بارہ، تیرہ درخواستیں پڑی ہوئی ہیں، وہاں پاکستان کے احمدیوں کی توجہ اس طرف بہت کم ہے۔390

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ ہے
حالانکہ پاکستان یا ہندوستان، جس میں پاکستان اور بھارت شامل تھے، وہ ملک
تعالی نے چن لیا ہے۔اگر خدا تعالیٰ کسی اور ملک کو زیادہ قابل سمجھتا تو وہ اپنا مسیح اس ملک میں مبعوث کرتا۔لیکن اس نے اپنے مسیح کی بعثت کے لئے ہمارے ملک کو چن کر ایک تو ہم پر احسان کیا اور دوسرے ہم پر
اعتماد کا اظہار کیا، جس کا بدلہ دینا ہم پر فرض ہے۔حضرت ابن عباس سے ایک دفعہ کسی نے پوچھا کہ آپ کسی شخص کے لئے اس قسم کی دعا بھی
کرتے ہیں، جس قسم کی دعا آپ اپنی ذات کے لئے کرتے ہیں؟ آپ نے کہا ، ہاں ، میں اس شخص کے
لئے اس قسم کی دعا کرتا ہوں، جو مجھے آکر یہ کہتا ہے کہ مجھے آپ کے سوا اور کوئی دعا کرنے والا نظر نہیں آتا۔ایسے شخص کے لیے میں اس قسم کی دعا کرتا ہوں ، جس قسم کی دعا میں اپنی ذات کے لئے کرتا ہوں۔اس لئے
کہ اس نے مجھ پر اعتماد کیا ہے۔اور چونکہ اس نے مجھ پر اعتماد کیا ہے، اس لئے اب میرا فرض ہے کہ اس
کے اعتماد کے مطابق اس سے سلوک کروں۔اگر حضرت ابن عباس زید، بکر کے لئے اپنی جان لڑا دیتے تھے کہ اس نے آپ پر اعتماد کا اظہار
کیا تو پھر یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں اس لئے چنا کہ ہم اس کے دین کا جھنڈا بلند
کریں اور اسے ہر ملک میں گاڑ دیں لیکن ایک حقیر سی دولت کے لئے ہم اس کے کام کو نظر انداز کر رہے
ہیں۔آخر پاکستان کتنا بڑا ملک ہے؟ پاکستان کی حکومت چھوٹی سی حکومت ہے اور پھر اس میں جو حصہ تمہارا
ہے، وہ کتنا ہے؟ اس میں تمہارا حصہ تو بہت ہی کم ہے۔اس معمولی سی دولت کو خدا تعالیٰ کے انتخاب پر مقدم
کر لینا، کتنے افسوس کی بات ہے۔پس میں اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ یہ تمہارا اندھا پن ہے، اسے دور کرو۔یہ بیماری ہے، اس کا
علاج کرو۔اگر تمہاری آنکھوں میں موتیا اتر آیا ہے، اگر تمہاری آنکھوں میں سگرے پڑتے ہیں، اگر تمہاری
آنکھوں میں سفیدہ پڑتا ہے تو تم اس کا علاج کراتے ہو۔اب اس سے زیادہ سفیدہ ، موتیا اور مکرے اور کیا
ہوں گے کہ تم دنیوی مقاصد کو خدا تعالیٰ کے دین پر مقدم رکھتے ہو؟ یہ بڑا سخت سفیدہ ہے، یہ بڑے سخت
لکرے ہیں، جو تمہاری روحانی بینائی کو تباہ کر رہے ہیں۔پس میں سکول کے اساتذہ اور کالج کے پروفیسروں
کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس طرف توجہ کریں اور
طلباء کو وقف کی طرف لائیں۔میں نے لاہور میں ایک واقف زندگی پروفیسر سلطان محمود صاحب شاہد کو ایک
دفعہ تحریک کی کہ تم طلبا کے رجحانات کا جائزہ لے کر وہ مضامین تجویز کرو، جوان کے لئے آئندہ زندگی میں مفید
391

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 اکتوبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
ثابت ہوں۔لیکن چار سال ہو گئے ، ان کی طرف سے کوئی رپورٹ نہیں آئی۔دو، تین ماہ کے بعد میں نے انہیں
پکڑا اور کہا کہ تم نے اب تک اس تحریک کے بارہ میں کیا کیا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں لڑکوں کو اکٹھا
کر رہا ہوں، کچھ دنوں کے بعد اپنی رپورٹ پیش کر سکوں گا۔لیکن چار سال کا عرصہ گذر گیا، اب تک انہوں نے
کوئی رپورٹ پیش نہیں کی۔اس عرصہ میں کئی لڑکے بھاگ گئے اور باہر کاموں پر لگ گئے۔جہاں پروفیسروں
کی یہ حالت ہو، وہاں طالب علموں کی کیا حالت ہوگی؟ یہ تو ایسی ہی بات ہے، جیسے کہتے ہیں کہ مردہ باد اے
مرگ عیسی آپ ہی بیمار ہے، یعنی اے موت ! تجھے خوشخبری ہو کہ میسی خود بیمار ہو گیا ہے اور وہ کسی کو زندہ نہیں کر
سکتا۔جب پروفیسروں کی یہ حالت ہو کہ اگر ان کے سپر داتنا چھوٹا سا کام بھی کیا جائے ، جو اگر کسی چوڑھے کے
سپر د بھی کیا جا تا تو وہ اسے کر لیتا لیکن وہ چار سال تک نہ کریں تو طلباء کا کیا حال ہوگا؟ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ
اگر اساتذہ اور طالب علم اپنی اصلاح نہیں کریں گے اور خدمت دین سے غفلت کریں گے تو خدا تعالیٰ کا کام
بہر حال ہوتا چلا جائے گا۔لیکن یہ ضرور ہے کہ تم سے برکت چھین لی جائے گی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ ایک جنگ میں تشریف لے گئے اور اس میں خدا تعالیٰ نے
آپ کو فتح دی۔اس وقت ملکہ نیا یا فتح ہوا تھا اور آپ کے ساتھ مکہ کے حدیث العہد لوگ بھی تھے۔آپ نے
انہیں حدیث العہد سمجھ کر مال غنیمت کا بہت سا حصہ دے دیا اور مدینہ کے مسلمانوں کو نہ دیا۔اس پر ایک
انصاری نوجوان نے کہا کہ خون تو ہماری تلواروں سے ٹپک رہا ہے لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
مال اپنے رشتہ داروں کو دے دیا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوبھی یہ خبر پہنچی۔آپ نے انصار کو جمع کیا
اور فرمایا، اے انصارا مجھے یہ خبر پہنچی ہے۔انہوں نے کہا، یا رسول اللہ ا یہ بات درست ہے۔لیکن ہم میں
سے ایک بد بخت نو جوان نے یہ بات کہی ہے، ہم اس سے کلی طور پر بیزار ہیں۔آپ نے فرمایا، اے انصار!
کہنے والے کے منہ سے بات نکل گئی اور دنیا کے سامنے آچکی۔میں تمہارے سامنے اس کی اصل حیثیت رکھ
دیتا ہوں کہ آج جو کچھ ہوا ہے، اس کی دو شکلیں ہوسکتی ہیں۔تم یہ بھی کہہ سکتے ہو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم مکہ میں پیدا ہوئے ، ان کے اپنے رشتہ داران کے دشمن ہو گئے اور انہوں نے آپ کو اور آپ کے
ساتھیوں کو برا بھلا کہا، آپ پر مظالم کئے اور آخر اتنی سختیاں کیں کہ آپ کو مکہ سے نکلنا پڑا اور مدینہ تشریف
لے آئے۔وہاں ہم نے آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو پناہ دی، انہیں اپنی جائیدادیں پیش کر دیں، اپنے
مکان خالی کر دئیے۔غرض آپ کے لئے ہر ممکن قربانی کی اور اپنی جانوں کو آپ کی حفاظت کے لئے پیش کر
دیا۔لیکن جب مکہ فتح ہو گیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں محروم کر دیا اور اموال اپنے رشتہ داروں کو
392

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 اکتوبر 1954ء
دے دیئے۔انصار کے اندر ایمان تھا ، وہ اس قسم کی بے ایمانی والی بات نہیں کہہ سکتے تھے۔انہوں نے
روتے ہوئے عرض کیا، یا رسول اللہ ! یہ بات ہماری قوم کے ایک بد بخت نوجوان کے منہ سے نکل گئی ہے،
ہم اس سے کلی طور پر بیزار ہیں۔آپ نے فرمایا، اے انصار! اس کا ایک اور رخ بھی ہے۔تم یہ بھی کہہ سکتے
ہو کہ خدا تعالیٰ نے اپنے ایک نبی کو مکہ میں پیدا کیا لیکن اس کی قوم نے اس کی قدر نہ کی ، اس لئے خدا تعالیٰ
نے اپنی اس نعمت کو اٹھا کر مدینہ بھیج دیا۔پھر فرشتوں کی مدد اور خدا تعالیٰ کی برکات اور فضلوں کے نتیجہ میں وہ
بڑھا، پھلا اور پھولا اور اس نے ترقی حاصل کی اور مکہ فتح کر لیا۔جب اس کا مکہ پر قبضہ ہو گیا تو مکہ والوں کی
آنکھیں کھلیں اور انہوں نے سمجھ لیا کہ یہ تو سچا رسول تھا، ہم نے اس کی ناقدری کی ہے۔چنانچہ انہوں نے
اسے قبول کیا اور پھر وہ خیال کرنے لگے کہ شاید ان کی کھوئی ہوئی دولت ان کو واپس مل جائے گی اور خدا کا
رسول پھر مکہ میں آباد ہو جائے گا۔لیکن خدا تعالیٰ نے کہا، چونکہ تم نے میری نعمت کو رد کر دیا تھا ، اس لئے اب
یہ عظیم الشان نعمت تمہیں واپس نہیں مل سکتی۔چنانچہ اس نے مکہ والوں سے کہا کہ اونٹ اور بکریاں تم لے لو
اور مدینہ والوں سے کہا کہ تم میرے رسول کو اپنے ساتھ لے جاؤ۔فرمایا تم یہ بھی کہہ سکتے ہو۔تمہاری بھی یہی مثال ہے۔تم خدا تعالیٰ کو یہ بھی کہہ سکتے ہو کہ پہلے نوکریاں نہیں ملتی تھیں، اب
چونکہ پاکستان بن گیا ہے، اس لئے ہم نوکریاں کریں گے اور دنیوی راحت و آرام حاصل کریں گے۔اور
یہ بھی کہہ سکتے ہو کہ اب اگر نوکریاں مل رہی ہیں تو کوئی بات نہیں، ہم پہلے بھی خدا تعالیٰ کے تھے اور اب بھی
خدا تعالیٰ کے ہی رہیں گے اور اس کے دین کی خدمت کریں گے۔تم خود سمجھ سکتے ہو کہ تم خدا تعالیٰ کو ان
دونوں میں سے کون سا جواب دینا پسند کرو گے؟ کیا تم قیامت کے دن یہ کہہ کر اپنے ماں باپ کی ناک رکھو
گے کہ جب تک پاکستان نہیں بنا تھا ، ہم نے اپنی زندگیاں وقف کیں لیکن جب پاکستان بن گیا تو ہم نے
وقف توڑ دیئے؟ یاتم یہ کہو گے کہ جب تک پاکستان نہیں بنا تھا، ہم نے خدا تعالیٰ کی خاطر اپنی زندگیاں
وقف کی تھیں اور جب پاکستان بن گیا تب بھی ہم نے خدا تعالیٰ کو ہی مقدم رکھا ؟ تم سمجھ سکتے ہو کہ تم پہلا
جواب دے کر اپنے ماں باپ کی طرف فخر کے ساتھ گردن اٹھا کر دیکھ سکو گے یا دوسرا جواب دے کر تم ان کی
ناک کو محفوظ رکھ سکو گے؟ بہر حال فیصلہ تمہارے اختیار میں ہے اور ہر عظمند سمجھ سکتا ہے کہ اسے ان حالات
میں کیا فیصلہ کرنا چاہئے؟"
( مطبوعه روزنامه الفضل 13 اکتوبر 1954ء )
393

آج 10 میں سے 10 باقی