اپنی ذمہ داریوں کا احساس کر کے اپنے خاندان کے نوجوانوں کو وقف کرو ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اکتوبر 1954ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 اکتوبر 1954ء
اپنی ذمہ داریوں کا احساس کر کے اپنے اپنے خاندان کے نو جوانوں کو وقف کرو
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اکتوبر 1954ء
اس کے بعد میں پھر اس مضمون کو لیتا ہوں، جو میں نے گزشتہ خطبہ جمعہ میں بیان کیا تھا۔اور وہ مضمون یہ تھا کہ جماعت میں وقف کی طرف توجہ کم ہو گئی ہے اور اس کا احساس آہستہ آہستہ منتا جارہا
ہے۔وہ یہ
ایہ بجھتی ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے، وہ خود کرے گا۔حالانکہ یہ نقطہ نگاہ بالکل غلط ہے۔اس میں
کوئی شبہ نہیں کہ ہر کام خدا تعالیٰ ہی کرتا ہے۔مگر وہ بے وقوفی کی حد تک اسے لمبا کر دیتے ہیں اور اس کا ایک
غلط مفہوم لے لیتے ہیں۔قرآن کریم میں لکھا ہے کہ رزق خدا تعالیٰ دیتا ہے۔لیکن تم میں سے کوئی شخص بھی
یہ نہیں کہتا کہ رزق تو خدا تعالیٰ نے دینا ہے، اس لئے میں نوکری کیوں کروں؟ قرآن کریم میں یہ لکھا ہے کہ
اولا واللہ تعالیٰ دیتا ہے۔لیکن دنیا میں لوگ نکاح کرتے ہیں ، اگر اولاد نہ ہو تو بیویوں کا علاج کرواتے ہیں
اور
کبھی کسی نے یہ نہیں کہا کہ اولاد تو خدا نے دینی ہے، مجھے نکاح کی کیا ضرورت ہے؟ بلکہ ہر شخص نکاح کرتا
ہے اور اولاد کے لئے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرتا۔پھر خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ
جب کوئی شخص بیمار ہو تو وہی شفا دیتا ہے۔لیکن تم یہ نہیں کہتے کہ جب شفا خدا تعالیٰ نے دینی ہے تو ہم اپنے
بیمار بچہ کے علاج کے لئے ڈاکٹر کے پاس کیوں جائیں؟ بلکہ تم ان ساری جگہوں پر یہ سمجھتے ہو کہ باوجوداس
کے کہ سارے کام خدا تعالیٰ نے کرنے ہیں، پھر بھی انسان کو اس کے متعلق حسب استطاعت کوشش کرنی
چاہئے۔مگر جب وقف کا سوال آتا ہے تو تم اس کے لئے کوئی حرکت نہیں کرتے اور یہ کہہ دیتے ہو کہ خدا
تعالیٰ کا کام ہے۔اگر یہ بات تمہارے دوسرے اعمال سے ملا کر دیکھی جائے تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ
تمہارے نفس کا دھوکہ ہے۔یا تم دوسروں کو دھوکہ دینا چاہتے ہواور یا پھر تمہاری عقل اتنی کمزور ہے کہ تم اس
بات کا انکار کرتے ہو کہ جو تمہاری زندگی کے ہر شعبہ میں نمایاں طور پر پائی جاتی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ دینی جماعتوں اور دینی کاموں کو چلانے کے لئے وقف کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کے بغیر دینی جماعتیں بھی زندہ نہیں رہ سکتیں۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔وَلَتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ
395
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 اکتوبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
کہ تم میں سے ایک جماعت ایسی ہونی چاہئے کہ جس کا کام صرف قومی کام کرنا ہو اور یا پھر
دوسرے کام وہ صرف ضمنی طور پر کرے، اصل کام، قومی کام ہو۔آخر ہر آدمی ایک وقت میں تین ، چار کام کر لیتا ہے۔مثلاً سکول ماسٹر ہے، وہ پرائیویٹ ٹیوشن
بھی کر لیتا ہے۔یاڈاکٹر ہے، اگر وہ ملازم ہو تو پرائیویٹ پریکٹس بھی کر لیتا ہے۔لیکن جب سرکاری کام
سامنے ہوتو وہ دوسرے کام کو نظر انداز کر دے گا اور پرائیویٹ پریکٹس یا پرائیویٹ ٹیوشن چھوڑ کر اپنے
مفوضہ کام کی طرف متوجہ ہو جائے گا۔پس قرآن کریم کہتا ہے کہ تم میں سے ایک گروہ ایسا ہونا چاہئے کہ اس کا اصل کام، قومی کام ہو۔وہ
بے شک زراعت کرے، تجارت کرنے یا اور کوئی پیشہ کرے۔لیکن اس کے اصل کام میں کوئی روک واقع نہ
ہو۔ہم نے بھی بعض واقفین کو اجازت دی ہوئی ہے کہ وہ زائد کام کر لیں۔بلکہ بعض دفعہ میں نے دفتر والوں
کو ڈانٹا ہے کہ تم واقفین کوزائد کام کرنے سے کیوں روکتے ہو؟ ہاں ہم نے یہ شرط رکھی ہے کہ وہ ہمیں بتا دے
کہ میں فلاں کام کرنے لگا ہوں۔بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ واقفین کو زائد کام کرنے کی تحریک کرنی چاہئے۔لیکن بغیر وقف کے دین کا کام کرنا مشکل ہے۔جس جماعت میں وقف کا سلسلہ نہ ہو ، وہ اپنا
کام کبھی مستقل طور پر جاری نہیں رکھ سکتی۔ہم نے تو وقف کی ایک شکل بنادی ہے۔ورنہ زندگی وقف کرنے
والے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی موجود تھے۔کیا تم سمجھتے ہو کہ صحابہ نے ولتكن منكم
امة يدعون الى الخير ويامرون بالمعروف وينهون عن المنكر پر
عمل نہیں کیا ؟
حضرت ابو ہریرۃ" کو دیکھ لو، انہوں نے آخری زمانہ میں اسلام قبول کیا۔یعنی رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی وفات سے صرف اڑھائی سال پہلے مسلمان ہوئے۔مسلمان ہونے کے بعد حضرت ابوہریرة
نے غور کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اب آخری عمر میں ہیں اور میں بہت دیر بعد اسلام میں داخل ہوا
ہوں، اس لئے اگر میں کچھ سیکھنا چاہتا ہوں تو اس کا طریق یہی ہے کہ میں اپنے آپ کو اس کام کے لئے
وقف کر دوں۔چنانچہ وہ مسجد میں ہی رات دن بیٹھے رہتے شروع شروع میں ان کا بھائی گھر سے کھانا بھجوا دیتا
تھا۔لیکن جب اس نے دیکھا کہ یہ تو مستقل طور پر مسجد میں بیٹھ گئے ہیں تو اس نے کھانا بھجوانا بند کر دیا۔اور
پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر کہا کہ یا رسول اللہ! میرا بھائی تو مستقل طور پر مسجد میں بیٹھ گیا
ہے، میں عیال دار شخص ہوں، میں نے بچوں کا پیٹ بھی پالنا ہے، میں اسے کب تک خرچ دے سکوں گا ؟
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دیکھ رہے تھے کہ حضرت ابوہریرۃ دین کی خدمت کر رہے ہیں، اس لئے آپ
396
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 اکتوبر 1954ء
نے فرمایا، اللہ تعالی بعض دفعہ کسی کو دوسرے کی خاطر رزق دے دیتا ہے، تم ایسا نہ کرو ممکن ہے کہ ابو ہریرۃ کی
خاطر ہی اللہ تعالیٰ تمہیں رزق دے رہا ہو۔لیکن اس نے آپ کی باتوں
کی کوئی پرواہ نہ کی اور اس کا نتیجہ یہ ہوا
کہ ابو ہریرۃ " خود فرماتے ہیں کہ بعض اوقات مجھے سات سات وقت فاقے آجاتے تھے لیکن اس کے
باوجود آپ مسجد سے نہ ہلتے بلکہ سارا سارا دن وہیں بیٹھے رہتے۔اور اللہ تعالیٰ ان کے رزق کا سامان کر دیتا۔اب تم اللہ تعالیٰ کے رزق کے اور معنی کرتے ہو اور صحابہ اس کے اور معنی سمجھتے تھے۔وہ بے شک
دنیا کے کام بھی کرتے تھے لیکن دین کو ہمیشہ مقدم رکھتے تھے۔یہاں تو گزارہ بھی ملتا ہے، چاہے وہ گزارہ کم
ہی ہو لیکن ان کو یہ گزارہ بھی نہیں ملتا تھا، وہ اپنا اپنا کام کرتے تھے اور پیٹ پالتے تھے۔لیکن دینی کاموں کو
نظر انداز نہیں کرتے تھے۔بلکہ دینی کام کو اپنے ذاتی کاموں پر ترجیح دیتے تھے۔اسی طرح حضرت عبداللہ
بن عمرؓ تھے ، وہ بھی مسجد میں بیٹھے رہتے تھے۔اسی طرح بعض اور صحابہ تھے۔بعض کے نزدیک ان کی تعداد
300 تھی اور بعض کے نزدیک ان کی تعداد 80 کے قریب تھی۔انہیں اصحاب الصفہ" کہا جاتا تھا اور ان
کا کام یہ تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے باتیں سنیں اور دوسرے صحابہ تک پہنچا دیا۔ان کو کوئی گزارہ
نہیں ملتا تھا۔اگر کسی کی طرف سے کھانا آجاتا تھا تو کھا لیتے تھے، ورنہ کسی سے مانگتے نہیں تھے۔ایک عورت
کے متعلق ذکر آتا ہے کہ وہ اصحاب الصفہ کو چقندر پکا کر بھیجا کرتی تھی اور وہ شوق سے انہیں کھاتے ہو
تھے۔بعض دفعہ لوگ دودھ بھیج دیتے تھے اور وہ اسے پی لیتے تھے۔اب تو بہت زیادہ ترقی ہوگئی ہے، واقفین کے گزارے مقرر کر دیئے گئے ہیں، اس طرح کام
بہت آسان ہو گیا ہے۔بشرطیکہ انسان اپنا زاویہ نگاہ بدل لے۔اگر جماعت کے لوگ اپنا زاویہ نگاہ صحابہ کی
طرح بنالیں تو اب بھی ان کا ساطریق رائج کیا جا سکتا ہے۔اور اگر صحابہ سے کمزور ہوں تو موجودہ طریق پر
وہ کام کر سکتے ہیں کہ معاوضہ بھی ملے اور قربانی بھی کریں۔پہلے لوگ مسجد میں بیٹھ جاتے تھے اور انہیں کوئی
گزارہ نہیں ملتا تھا۔جو کچھ کسی کی طرف سے آجاتا، وہ کھالیتے۔لیکن اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو لوگ وقف
کر کے آئیں، انہیں کچھ نہ کچھ رقم بھی دے دی جایا کرے۔لیکن باوجود اس کے کہ واقفین کے لئے
گزارے مقرر کئے گئے ہیں، میں نے دیکھا ہے کہ اول تو لوگ وقف میں آتے ہی نہیں اور اگر آ جاتے ہیں
تو شروع شروع میں وظیفے لیتے ہیں اور تعلیم حاصل کرتے ہیں اور جب تعلیم سے فارغ ہوتے ہیں تو مختلف
بہانے بنا کر وقف سے بھاگ جاتے ہیں۔اور کہتے ہیں، ہمیں اب ہمارے حالات اجازت نہیں دیتے کہ
وقف میں زیادہ عرصہ تک رہیں۔میں نہیں سمجھ سکتا کہ ان کے حالات پہلے کیوں اجازت دیتے تھے کہ وقف
میں آئیں؟ اور بعد میں کیوں اجازت نہیں دیتے کہ وقف میں رہیں؟
397
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 اکتوبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
جب وہ ہمارے پاس آتے ہیں تو اگر وہ میٹرک پاس تھے تو زیادہ سے زیادہ انہیں 90،80
پے تنخو اہل سکتی تھی۔لیکن جب وہ بی۔اے یا ایم۔اے ہو جاتے ہیں اور ان میں قابلیت پیدا ہو جاتی ہے
تو انہیں کسی جگہ سے تین سو ، ساڑھے تین سو کی آفر (offer) آجاتی ہے۔یہ آفر اس لئے آتی ہے کہ سلسلہ
نے ان پر خرچ کیا ہوتا ہے۔اس سے پہلے وہ عملاً یا عقلاً 80 یا100 روپیہ کما سکتے تھے۔لیکن پھر وہ کہتے ہیں
کہ ہمارے حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ ہم وقف میں رہیں۔جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ
اپنے آپ کو پہلے سے زیادہ قابل سمجھتے ہیں۔حالانکہ یہ قابلیت صرف اس لئے پیدا ہوئی کہ سلسلہ نے ان پر
روپیہ خرچ کیا اور ان کی مالی امداد کی۔پھر جن کو ہم نے امداد نہیں دی بلکہ وہ اپنے اخراجات سے پڑھے
ہیں، ان پر بھی ذمہ داری کم نہیں۔وہ بھی اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے سے ہی پڑھے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں
توفیق نہ دیتا تو وہ کیسے پڑھتے ؟
میرے اپنے بچے ہیں، میں نے انہیں خود پڑھایا ہے۔اب ایک لڑکا تبلیغ کے لئے انڈونیشیا گیا
ہے تو میں اسے اپنی جیب سے خرچ دیتا ہوں اور آئندہ بھی میرا ارادہ ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے تو جو
بچہ بھی تبلیغ کے لیے باہر جائے، میں اس کا خرچ خود ہی برداشت کروں لیکن سیدھی بات ہے کہ میرے
بچے میرے سامنے تو بول نہیں سکتے۔جب ہم بچے تھے تو ہماری جائیدادیں لا پرواہی کا شکار تھیں اور ہمیں
اتنی بھی توفیق نہیں تھی کہ ان کی نگرانی کے لئے پندرہ ہیں روپے ماہوار پر کوئی آدمی ملازم رکھ لیں۔جب
زمین کے کاغذات مجھے دیئے گئے تو میں گھبرا گیا کہ ان کا انتظام کیسے کروں گا ؟ مجھے کام کا تجربہ نہیں تھا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور ہمیں ایک آدمی مل گیا۔اس نے کہا مجھے آپ دس روپیہ ماہوار دے دیا کریں،
میں جائیداد کا انتظام کرتا ہوں۔چنانچہ تھوڑے عرصہ کے بعد ہی وہ جائیداد ، جس کی آمد اس قدر بھی نہیں تھی
کہ ہم پندرہ بیس روپے ماہوار پر کوئی آدمی ملازم رکھ لیں، اس سے آمد پیدا ہونے لگی۔جب قرآن کریم کا
پہلا پارہ شائع کرنے کا سوال پیدا ہوا تو میں نے اس وقت فیصلہ کیا کہ ہم اپنے خرچ پر اسے شائع کریں
گے۔چنانچہ میں نے اس شخص کو بلایا اور کہا کہ مجھے اشاعت قرآن کریم کے لئے کچھ رقم کی ضرورت ہے۔وہ کہنے لگا، آپ کو اس رقم کی کب ضرورت ہے؟ میں نے کہا مہینہ، دومہینہ میں مل جائے۔اس نے کہا، میرا
یہ خیال تھا کہ آپ یہ کہیں گے کہ مجھے اس وقت رقم کی ضرورت ہے۔میں آپ کو آج شام تک مطلوبہ رقم لا
دوں گا۔میں نے کہا تم شام تک رقم لاؤ گے؟ آخر کہاں سے لا دو گے، مجھے دو اڑھائی ہزار روپے کی
ضرورت ہے؟ اس نے کہا، مجھے کچھ زمین بیچنے کی اجازت دے دیں۔اور اس نے اس زمین کی طرف
398
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 اکتوبر 1954ء
اشارہ کیا، جہاں آجکل قادیان میں محلہ دار الفضل آباد ہے۔اس نے کہا میں 50 روپے فی کنال کے
حساب سے زمین بیچ دوں گا۔اور اس طرح قریباً چھ ایکڑ زمین کی فروخت سے دو، اڑھائی ہزار روپیل
جائے گا۔میں نے کہا، بہت اچھا تمہیں زمین فروخت کرنے کی اجازت ہے۔لیکن کیا تمہیں کوئی شخص 50
روپے فی کنال کے حساب سے قیمت دے دے گا ؟ اس نے کہا، ہاں بہت سے لوگ موجود ہیں، جو اس
بھاؤ پر زمین خریدنا چاہتے ہیں۔چنانچہ ظہر کے وقت اس نے یہ بات کی اور عصر کے وقت اس نے روپیہ لا
کر میرے سامنے رکھ دیا۔اور کہا، ابھی بہت سے گاہک موجود ہیں، اگر آپ سور و پیہ فی کنال بھی قیمت کر
دیں تو وہ خریدنے کے لئے تیار ہیں۔پھر وہی زمین تھی ، جو دس، دس ہزار روپیہ فی کنال کے حساب سے ہم
نے خود خریدی۔جہاں میرا دفتر تھا، وہاں پر کچھ زمین ہم نے ہیں ہزار روپیہ کنال کے حساب سے خریدی۔یہ سب خدا تعالی کی دی ہوئی چیز تھی، ورنہ ہم تو اپنی جائیداد سے اتنی آمد کی امید بھی نہیں رکھتے تھے کہ پندرہ،
ہیں روپیہ پر کوئی آدمی ملازم رکھ لیں۔بعد میں وہی جائیداد کروڑوں روپیہ کی ہوگئی۔غرض ہر چیز خدا تعالیٰ نے دی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔سب کچھ تری عطا ہے، گھر سے تو کچھ نہ لائے
پس جو لوگ گھروں سے پڑھ کر آئے ہیں ، سلسلہ نے ان
کی تعلیم پر کوئی خرچ نہیں کیا ، ان پر بھی
کم ذمہ داری نہیں۔انہیں بھی خدا تعالیٰ نے دیا تھا تو وہ پڑھے تھے۔اگر خدا تعالیٰ انہیں توفیق نہ دیتا تو وہ
کیسے تعلیم حاصل کر سکتے ؟ یہ صرف ایک پردہ ہے، ورنہ خدا تعالیٰ ہی سب کچھ کرتا ہے۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ مسلمانوں میں عام طور پر یہ شکوہ پایا جاتا ہے کہ علماء تو سب نائی ، موچی اور
دھوبی ہیں۔اور ایک حد تک ان کی یہ بات درست بھی ہے۔لیکن آخر ایسا کیوں ہوا؟ یہ اسی لئے ہوا کہ
بڑے تاجروں اور زمینداروں نے خدمت دین سے اپنا ہاتھ بیچ لیا۔اب یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ بڑے بڑے
تاجر اور زمیندار خدمت دین نہ کریں تو خدا تعالیٰ اپنے دین کو مرنے دے اور نائیوں اور دھوبیوں اور
موچیوں کو بھی اس کے زندہ رکھنے کی توفیق نہ دے؟ جب تم نے دین سے ہاتھ کھینچ لیا اور خدا تعالیٰ نے
نائیوں اور موچیوں کو دین کی خدمت کی توفیق دے دی تو اب تم چڑتے کیوں ہو؟ اب وہی تمہارے سردار
ہیں اور انہیں کے پیچھے تمہیں چلنا ہوگا۔میں سمجھتا ہوں کہ جو آجکل مسلمانوں کا حال ہے ، وہی آئندہ تمہارا ہو
گا۔اگر تم نے بھی خدمت دین سے ہاتھ بھینچ لیا تو کچھ عرصہ کے بعد تمہاری نسلیں بھی یہی کہیں گی کہ نائیوں،
دھوبیوں اور موچیوں نے علماء کی جگہ لے لی ہے۔آجکل بھی دیہات اور قصبات میں زیادہ تر عالم بر والے
399
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 اکتوبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
نائی، دھوبی یا موچی ہیں۔اور یہ قابل اعتراض بات نہیں۔اس کے یہ معنی ہیں کہ جب دین کا بیڑا غرق
ہونے لگا تو اس وقت جو دین کی خدمت کے لئے آگے آگئے ، خدا تعالیٰ نے انہیں عزت دے دی۔اسی
طرح اگر اب تم آگے نہ آئے تو تمہارے ساتھ بھی یہی ہوگا۔جب جماعت ترقی کرے گی تو انہیں لوگوں کو
عزت حاصل ہوگی ، جو اس وقت دین کی خدمت کریں گے۔پاکستان میں دیکھ لو، مولاناعبدالحامد بدایونی تقریر کرتے ہیں تو کبھی اس کی صدارت دستور ساز
اسمبلی کے صدر مولوی تمیز الدین خان کرتے ہیں اور کبھی اس کی صدارت خود گورنر جنرل کرتے ہیں۔حالانکہ پاکستان بننے سے قبل انہیں کسی ضلع کا ڈپٹی کمشنر بھی نہیں بلاتا تھا۔جب اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو
پاکستان بنانے کی توفیق دی تو اس نے علماء کو بھی عزت دے دی۔پاکستان بننے کے بعد جب میں کراچی گیا تو اس وقت سندھ کے گورنرسر غلام حسین ہدایت اللہ
تھے۔میں جب واپس روانہ ہونے لگا تو ان کا سیکرٹری میرے پاس آیا اور اس نے کہا سر غلام حسین ہدایت
اللہ نے سعودی عرب کے دو شہزادوں کی دعوت کی ہے اور انہوں نے اس موقع پر آپ کو بھی بلایا ہے۔میں
نے کہا میں تو آج چار بجے واپس جارہا ہوں۔اس نے کہا ، ان کی خواہش ہے کہ آپ اس موقع پر ضرور
تشریف لائیں۔میں نے کہا، بہت اچھا۔لیکن بعد میں خیال آیا کہ دعوت تو عین جمعہ کے وقت میں رکھی گئی
ہے۔میں نے کہا، آپ کی دعوت کا وقت وہی ہے، جو جمعہ کی نماز کا ہے۔اگر دعوت کا وقت پہلے یا بعد میں کر
دیا جائے تو میں آجاؤں گا۔بعد میں سعودی عرب والوں نے بھی کہا کہ ہم بھی سوچ رہے تھے کہ یہ وقت تو جمعہ
کی نماز کا ہے، ہم اس موقعہ پر کیسے آئیں گے؟ خیر انہوں نے دعوت کا وقت تبدیل کر دیا۔میں نے دیکھا کہ
اس دعوت میں مولوی شبیر احمد صاحب عثمانی بھی مدعو تھے۔اب پاکستان بننے سے پہلے عثمانی صاحب کی
حیثیت ایسی نہ تھی کہ انہیں ڈپٹی کمشنر بھی کسی دعوت پر بلا تا لیکن یہاں گورنر سندھ نے انہیں بلایا تھا۔پس جب کسی قوم پر خدا کا فضل نازل ہوتا ہے اور وہ ترقی کر جاتی ہے تو اس کے علماء کو بھی ایک
نمایاں مقام حاصل ہو جاتا ہے۔اور در حقیقت ان کا آگے آنے کا حق ہوتا ہے، بشرطیکہ وہ ان کاموں میں
حصہ نہ لیں، جو ان سے تعلق نہیں رکھتے۔جیسے پچھلے دنوں علماء نے سیاسیات میں حصہ لینا شروع کر دیا تو وہ
ملامت کا ہدف بن گئے۔اسی طرح اب بھی علماء اپنا کام چھوڑ کر سیاسیات میں حصہ لیں گے تو وہ لوگوں کی
ملامت کا ہدف بن جائیں گے۔لیکن علماء ایسی باتوں میں دخل نہ دیں تو اس میں شبہ ہی کیا ہے کہ جب بھی
کوئی قوم ترقی کرے گی تو علماء بہر حال زیادہ عزت کی نگاہ سے دیکھے جائیں گے۔400
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد سوم
-
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 15 اکتوبر 1954ء
یورپ میں دیکھ لو کہ کنٹر بری کا پادری ایڈورڈ ہفتم کے خلاف ہو گیا تو اسے تخت سے دستبردار ہونا پڑا۔اب یہ کتنی بڑی طاقت ہے کہ ایک پادری ناراض ہو جاتا ہے تو بادشاہ بھی اس کے سامنے کھڑا نہیں ہوسکتا۔پس یہ قدرتی بات ہے کہ جب کسی قوم کو عزت ملے گی تو اس کے علماء کو بھی عزت ملے گی۔اسی طرح
جب جماعت احمدیہ کو ترقی ملے گی تو تم اس وقت یہ کہو گے کہ نائی ، دھوبی اور موچی آگے آگئے ہیں۔اس وقت
ہر شخص تمہیں یہی کہے گا بلکہ میرا یہ خطبہ نکال کر تمہارے آگے رکھے گا کہ یہ وہی لوگ ہیں، جنہوں نے دین کی
گاڑی کو اس وقت دھکا دیا، جب تم لوگ اس سے لاپر واہ ہو گئے تھے۔اب ان کا حق ہے کہ وہ آگے آئیں۔ہماری واقفین کی لسٹ کو بھی دیکھا جائے تو اس میں بڑے بڑے لوگوں اور ان کے بچوں کے نام
لکھے ہیں۔لیکن جولوگ کام کر رہے ہیں، ان میں بڑے بڑے لوگوں کے بچے شامل نہیں۔جب کسی بڑے
شخص کے بچے پڑھ رہے ہوتے ہیں تو وہ کہتا ہے، میرا فلاں بچہ واقف زندگی ہے، فلاں بچہ واقف زندگی ہے۔لیکن جب وہ پاس ہو جاتا ہے تو وقف میں آنے کا نام بھی نہیں لیتا۔ان
کی تعلیم مکمل ہونے سے پہلے وہ یہ لکھتا
تھا کہ میرا فلاں لڑکا وقف ہے، میرے دولڑ کے وقف ہیں، میرے تین لڑکے وقف ہیں، آپ دعا کریں کہ اللہ
تعالی انہیں کامیابی عطا کرے۔لیکن تعلیم سے فارغ ہو جانے کے بعد ان کی بو بھی نہیں آتی۔وہ سمجھتے ہیں کہ
اب دعا کا وقت گذر گیا ہے۔پھر اگر بعد میں کوئی لڑکا بیمار ہو جاتا ہے تو وہ کہنے لگ جاتے ہیں کہ اس کی نیت
دوبارہ حاضر ہونے کی تھی ، ملازمت کرنے کا مقصد صرف یہی تھا کہ کچھ تجربہ حاصل ہو جائے۔دعا فرمائیں کہ
اللہ تعالیٰ اسے صحت عطا فرمائے تا کہ وہ دین کی خدمات بجالا سکے۔لیکن تندرست ہو جانے کے بعد وہ حاضر
ہونے کا نام بھی نہیں لیتا۔گویا ان لوگوں نے وقف کو تجارت کا ذریعہ بنالیا ہے۔غرباء نے اسے وظیفے لینے کا
ذریعہ بنایا ہے اور امراء نے دعا کا ذریعہ بنایا ہے۔اور کسی کو یہ خیال نہیں آتا کہ دین کی گاڑی چلے گی کیسے؟
اب یہ حالت ہے کہ ناظر بڑھے ہو گئے ہیں اور بعض کے تو اب جو اس بھی ایسے نہیں کہ وہ اس
زیادہ دیر تک سلسلہ کا کام چلا سکیں۔لیکن ایسے آدمی سلسلہ کے پاس موجود نہیں ، جو ان کی جگہ کام کر سکیں۔آخر یہ تو ہو نہیں سکتا کہ نئے آدمیوں کو ان کی جگہ پر لگا دیا جائے۔چند سال تک انہیں بہر حال کام کا تجربہ
حاصل کرنا پڑے گا ، پھر وہ ان جگہوں پر کام کر سکیں گے۔اس وقت بعض ناظر قبروں میں پاؤں لٹکائے
بیٹھے ہیں اور ان کے حواس بھی بجا نہیں۔نئے آدمی ہمارے پاس تیار نہیں اور سلسلہ کا کام نہایت خطرناک
حالات میں سے گزر رہا
ہے۔اس کی ذمہ داری جماعت کے سب افراد پر ہے۔خصوصا ایسے طبقہ پر ، جو
اپنے آپ کو چودھری سمجھتا ہے۔چودھری کے لفظ سے میری مرادزمیندار نہیں بلکہ وہ لوگ مراد ہیں، جو
اپنے آپ کو قانون سے بالا سمجھنے لگ جاتے ہیں۔401
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 اکتوبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
حضرت خلیفہ امسیح اول جب بیمار ہو گئے تو آپ بعض دفعہ باہر آ کر لیٹ جاتے اور لوگ آپ
کے ارد گر دا کٹھے ہو جاتے۔بیمار تھک بھی جاتا ہے۔جب آپ تھک جاتے تو فرماتے ، دوست اب چلے
جائیں۔اس پر کچھ لوگ چلے جاتے اور کچھ بیٹھے رہتے۔کچھ دیر کے بعد آپ فرماتے ، میں اب تھک گیا
ہوں ، احباب اب تشریف لے جائیں۔اس پر آٹھ ، دس آدمی اور چلے جاتے۔مگر چند آدمی پھر بھی بیٹھے
رہتے اور وہ سمجھتے کہ ہم اس حکم کے مخاطب نہیں ہیں۔اس پر آپ تیسری بار فرماتے کہ اب چوہدری بھی چلے
جائیں۔یعنی جو لوگ اپنے آپ کو قانون سے بالا سمجھتے ہیں، وہ بھی چلے جائیں۔مراد زمیندار اور
جاٹ
کی نہیں تھی۔بلکہ وہ لوگ مراد تھے، جو اپنے آپ کو قانون کی اطاعت سے مستنی سمجھتے تھے۔لیکن جب
جماعت کو عزت ملے گی تو پھر یہی لوگ کہیں گے کہ نائی ، موچی اور دھوبی آگے آگئے ہیں۔اور وہ کوشش
کریں گے کہ خود عزت حاصل کریں۔اس وقت جماعت کے اندر اگر غیرت پائی جاتی ہو تو اس کا فرض ہے کہ وہ انہیں پیچھے ہٹا دے اور
کہے کہ جب ضرورت کے وقت تم نے خدمت نہیں کی تھی تو اب تمہیں آگے آنے کی اجازت نہیں۔لیکن
بد قسمتی سے جب قوم کو عزت ملتی ہے اور مال زیادہ ہو جاتا ہے تو وہی چوہدری آگے آ جاتے ہیں۔قرآن
کریم میں بھی اللہ تعالی فرماتا ہے کہ جب مال غنیمت آتا ہے تو منافق بھی آگے آجاتے ہیں۔اور جب
انہیں کہا جاتا ہے کہ اب تم کیوں آئے؟ تو کہتے ہیں تم ہم پر حسد کرتے ہو۔ہر قوم میں یہی نظارہ نظر آتا
ہے۔جب جنگ ہوتی ہے اور جانی قربانی کا وقت آتا ہے تو اس ٹائپ کے لوگ پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔لیکن جب فتح اور عزت ملتی ہے تو یہی لوگ آگے آجاتے ہیں اور بدقسمتی سے قوم انہیں دھتکارتی نہیں۔وہ
سمجھتی ہے کہ بڑے لوگ آگے آگئے ہیں۔حالانکہ ان کی بڑائی اسی دن ختم ہو جاتی ہے، جب وہ دین کی
خدمت سے اپنا پہلو بچالیتے ہیں۔اگر قوم اس کریکٹر کو زندہ رکھے تو اس قسم کے لوگوں کی اصلاح ہو جائے۔لیکن قوم اس کریکٹر کو زندہ نہیں رکھتی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت عمر کے زمانہ تک یہ کریکٹر مسلمان قوم میں زندہ رہا،
اس کے بعد یہ کریکٹر مٹ گیا۔ایک دفعہ حضرت عمر کے دربار میں مکہ کے رؤساء آئے۔حضرت عمرؓ نے
انہیں اعزاز سے بٹھایا۔لیکن وہ رؤسا ابھی باتیں ہی کر رہے تھے کہ حضرت سہیل آ گئے۔اس پر حضرت عمرؓ
نے ان رؤسا سے کہا، آپ ذرا پیچھے ہٹ جائیں اور ان کے لئے جگہ چھوڑ دیں۔اور آپ نے سہیل سے
باتیں کرنی شروع کر دیں۔اس کے بعد کچھ اور غلام صحابہ آئے تو آپ نے پھر ان سے فرمایا، آپ ذرا
402
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 اکتوبر 1954ء
پیچھے ہٹ جائیں اور ان کے لئے جگہ چھوڑ دیں۔اس پر وہ اور پیچھے ہٹ گئے۔اتفاق سے اس دن سات
آٹھ غلام صحابہ " آگئے۔ان دنوں کمرے چھوٹے ہوتے تھے، اس لئے وہ ان کے لئے جگہ خالی کرتے
کرتے جوتیوں میں آگئے۔اور پھر انہیں وہاں سے بھی اٹھ کر باہر آنا پڑا۔اس پر وہ ایک دوسرے سے
مخاطب ہو کر کہنے لگے تم نے دیکھ لیا کہ آج عمرؓ نے ہمیں ان غلاموں کے سامنے کیسا ذلیل کیا ہے۔ان
میں سے ایک عقلمند تھا، اس نے کہا تم نے کبھی یہ بھی سوچا ہے کہ یہ کس کی کرتوتوں کا نتیجہ ہے؟ یہ سب کچھ
ہمارے باپ دادا کی کرتوتوں کی وجہ سے ہوا ہے۔یہ لوگ وہ تھے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
دعوی کیا تو انہوں نے آپ کی آواز پر لبیک کہا۔ہمارے باپ دادوں نے انہیں مارا پیٹا اور طرح طرح کے
دکھ دیئے لیکن انہوں نے اس کی پرواہ نہ کی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر انہوں نے بڑی بڑی
قربانیاں کیں۔اب جب اسلام نے ترقی کی ہے تو انہی لوگوں کا حق تھا کہ وہ عزت پاتے۔ان کا حق انہیں
مل رہا ہے اور تمہارا حق تمہیں مل رہا ہے۔دوسروں نے کہا، پھر اس کا علاج کیا ہے؟ اس نے کہا، چلو، پھر عمر
سے ہی اس کا علاج پوچھ لیں۔چنانچہ وہ واپس آئے ، آواز دی، حضرت عمر نے انہیں اندر بلایا، آپ سمجھتے
تھے کہ آج جو سلوک ان سے ہوا ہے، اسے انہوں نے محسوس کیا ہے۔چنانچہ آپ نے فرمایا، آج جو کچھ آ
لوگوں سے ہوا، میں اس کے متعلق مجبور تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی زندگی میں ان لوگوں کی عزت
فرمایا کرتے تھے۔اب عمر کی کیا حیثیت ہے کہ وہ ان کی عزت نہ کرے؟ انہوں نے کہا، ہم ساری بات سمجھ
گئے ہیں اور ہم اس لئے دوبارہ آئے ہیں کہ آپ سے دریافت کریں کہ اس ذلت کو دور کیسے کیا جائے؟
حضرت عمر خود بھی ایک بڑے خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور پھر دوسرے خاندانوں کے شجرہ نسب کو یاد
رکھنا ، آپ کے خاندان کے ذمہ تھا۔اس لئے آپ جانتے تھے کہ وہ لوگ کس قدر معزز خاندانوں سے تعلق
رکھتے تھے۔ان کی کیفیت دیکھ کر آپ کی آنکھیں ڈبڈبا آئیں، آپ
کی آواز بھرا گئی اور آپ منہ سے کوئی لفظ
نہ نکال سکے۔آپ نے صرف ہاتھ سے شام کی طرف اشارہ کیا۔جس کا مطلب یہ تھا کہ اس کا علاج شام
میں ہے۔شام میں ان دنوں جنگ ہو رہی تھی۔ان لوگوں نے آپ کا مفہوم سمجھ لیا اور ورا اونٹ اور گھوڑے
تیار کئے اور شام کی طرف روانہ ہو گئے۔تاریخ میں لکھا ہے کہ ان میں سے پھر ایک شخص بھی زندہ واپس نہیں
آیا اور سب کے سب وہیں شہید ہو گئے۔گویا انہوں نے اپنی جان قربان کر کے اپنی ذلت کا داغ دھویا۔لیکن حضرت عمرؓ کے بعد جو لوگ آئے ، انہوں نے اس قومی کیریکٹر کو قائم نہ رکھا۔حضرت عثمان
نے پرانے لوگوں کو مختلف کاموں کے لئے آگے بلایا مگر انہوں نے مدینہ چھوڑ نا پسند نہ کیا۔جس پر لاز ما انہیں
403
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 اکتوبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
نئے لوگ آگے لانے پڑے۔صحابہ کو یہ بات بری لگی۔لیکن حضرت عثمان نے فرمایا، میں مجبور ہوں۔میں
تمہیں ان جگہوں پر بلاتا ہوں لیکن تم مدینہ سے باہر جانے پر راضی نہیں ہوتے۔لیکن حالت یہ تھی کہ اس
وقت حکومت کے کام مصر، شام، فلسطین اور ایران تک پھیل چکے تھے اور پرانے لوگ یہ چاہتے تھے کہ وہ بڑے
بھی بنے رہیں اور مدینہ سے بھی نہ نکلیں۔اور یہ چیز مشکل تھی۔نتیجہ یہ ہواکہ کئی قسم کی خرابیاں پیدا ہوگئیں۔اور نہ یہ کی
بہر حال یہ خرابی اسی وقت پیدا ہوتی ہے، جب بڑے لوگ، جنہوں نے دین کی خدمت نہیں کی
ہوتی ، وہ آگے آجاتے ہیں۔اور قوم انہیں یہ سمجھ کر سر پر اٹھا لیتی ہے کہ ہمارے بڑے لوگ آگے آگئے ہیں۔اور اس طرح قوم پر تباہی آجاتی ہے۔پس تم ضرورت وقت کو سمجھو اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس کر کے اپنے
اپنے خاندان کے نوجوانوں کو وقف کرو۔اور یہ وقف اتنی کثرت کے ساتھ ہونا چاہئے کہ اگر دس نو جوانوں کی
ضرورت ہو تو جماعت سونو جوان پیش کرے۔مگر اب واقفین ملتے بھی ہیں تو بعد میں بھاگ جاتے ہیں۔اور
ید ایسی شرمناک چیز ہے کہ اس کی موجودگی میں کوئی قوم شرفاء کے سامنے سر نہیں اٹھا سکتی“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 20 اکتوبر 1954 ء )
404