ہر کسے درکار خود با دین احمد کار نیست ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 19 نومبر 1954ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 نومبر 1954ء
ہر کسے در کار خود با دین احمد کا ر نیست
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 نومبر 1954ء۔۔۔۔۔دوسری بات جس کی طرف میں جماعت کو پہلے بھی توجہ دلا چکا ہوں ، یہ ہے کہ جماعت کو
کارکنوں کی ضرورت ہے، جو اس وقت مل نہیں رہے۔جو لوگ پنشنز ہیں ، وہ اپنی عمر کا اکثر حصہ دنیا کمانے
میں صرف کر دیتے ہیں اور پھر کوشش کرتے ہیں کہ اپنی آخری عمر میں بھی روپیہ کمانے کے ثواب سے محروم نہ
رہیں۔پس ایک طرف پنشنروں میں دین کی خدمت کا احساس نہیں اور دوسری طرف نوجوان ہیں ، وہ اول
تو اپنی زندگی وقف نہیں کرتے اور جو زندگی وقف کرتے ہیں، وہ مختلف بہانے بنا کر بھاگنے کی کوشش کرتے
ہیں۔بلکہ وقف اب ایک تجارت کا ذریعہ بن کر رہ گیا ہے۔ماں باپ آتے ہیں اور کہتے ہیں، میرا فلاں بیٹا
وقف ہے اور اس وقت تعلیم حاصل کر رہا ہے، کچھ روپیہ دے دیا جائے تو وہ اپنی تعلیم مکمل کرلے۔لیکن جب
تعلیم مکمل ہو جاتی ہے تو وہ وقف سے بھاگ جاتا ہے۔یہ لوگ اول درجہ کے بے ایمان، مجرم اور خائن
ہیں۔میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب میں انہیں چھوڑوں گا نہیں۔باقی نو جوانوں میں بھی ایسی رو چل گئی ہے
کہ وہ دین کی خدمت سے بھاگتے ہیں۔میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب اس معاملہ میں تختی سے کام لیا جائے۔یہ لوگ ایسے ہی ہیں، جیسے دینی جنگوں سے بھاگنے والے۔ہماری جنگ تلوار کی جنگ نہیں بلکہ تبلیغ کی جنگ
ہے۔پس جو شخص دین کی خدمت سے بھاگتا ہے، اس کی مثال ایسی ہی ہے، جیسے بدر، احد یا دوسری جنگوں
سے بھاگنے والے شخص کی۔اور چونکہ وہ میدان جنگ سے گریز کرتا ہے، اس لئے اس بارہ میں اب بختی سے
کام لوں گا۔بعد میں اس کی تفصیل بھی شائع کر دی جائے گی تاکہ لوگوں کو وقف کی اہمیت کا احساس ہو۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض دفعہ وقف نا قابل برداشت ہو جاتا ہے اور اس سے خاندان کے
دوسرے افراد کو بھی تکلیف ہوتی ہے۔مثلاً خاندان بڑا ہے لیکن ایک ہی لڑکا ہے، جس کی زندگی ماں باپ نے
وقف کر دی ہے۔یا زیادہ لڑکے ہیں لیکن سب کی زندگیاں وقف ہیں یا ان میں سے اکثر کی زندگیاں وقف
ہیں۔اب جب وہ بڑے ہو جاتے ہیں تو ہر ایک کی حالت ایک سی نہیں ہوتی۔گھر کے کاموں کے لئے بھی
ان میں سے کسی کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کے متعلق میں نے پہلے سے اعلان کیا ہوا ہے کہ اس صورت میں
405
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 19 نومبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
ہم ان میں سے ایک حصہ کو فارغ کر دیں گے۔ہم انہیں مجبور نہیں کریں گے کہ وہ ضرور وقف سے فارغ ہو
جائیں۔ہاں اگر وہ خود فراغت چاہیں گے تو انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔اس کے متعلق میرا خیال ہے کہ بعد
میں بعض تفصیلی قواعد بیان کردوں۔ویسے میں نے اعلان کر دیا ہوا ہے کہ اگر کسی کا ایک ہی بیٹا ہے اور اس کی
زندگی وقف کی ہوئی ہے یا زیادہ بیٹے ہیں لیکن سب کی زندگیاں وقف کی ہوئی ہیں تو ہم اسے یا اگر زیادہ ہوں
تو ان میں سے ایک حصہ کو وقف سے فارغ کر دیں گے۔لیکن ایسے لوگ جن کے لئے سہولت ہے اور وہ
اپنے سب لڑکے وقف کر سکتے ہیں، ان کو خود نہیں نکالیں گے۔لیکن اگر کسی خاندان کے اکثر افراد نے
زندگیاں وقف کر دی ہوں اور خاندان کو سنبھالنے میں دقت ہو تو ہم ان کے لئے یہ سہولت کر دیں گے کہ ان
میں سے ایک حصہ لے لیں گے اور ایک حصہ کو اگر وہ چاہیں گے تو فارغ کر دیں گے۔تیسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ تاریخ کے لحاظ سے اگلا جمعہ ان دنوں میں واقع ہے، جس میں،
میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کیا کرتا ہوں۔اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو اگلے جمعہ میں تحریک جدید
کے نئے سال کا اعلان کروں گا۔قرآن کریم کی سنت سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہمیشہ بڑے کاموں سے پہلے ان
کے متعلق ایک تمہید بیان کیا کرتا ہے۔جسے مستقل حکم سمجھ کر بعض لوگ قرآن کریم میں اختلاف پاتے اور اس
کے حل کرنے میں مشکلات محسوس کرتے ہیں۔حالانکہ وہ اختلاف نہیں ہوتا بلکہ کچھ آیات تمہید ہوتی ہیں، ایک
بڑے کام کی۔جس کی طرف طبائع کو متوجہ کیا جاتا ہے۔گویاوہ ایک غیر معین اعلان ہوتا ہے، جسے مستقل حکم سمجھ
کر قرآن کریم میں بیان کردہ اصل حکم سے اختلاف رکھنے والا قرار دیا جاتا ہے۔اس حکمت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پچھلے ایک، دوسالوں کے چندہ
سے معلوم ہوتا ہے کہ جماعت میں تحریک جدید کی طرف وہ توجہ نہیں رہی ، جو اس سے پہلے سالوں میں تھی۔یوں بھی جماعت میں بہت سے لوگ چندہ میں سست ہیں۔اگر جماعت حقیقتا صحیح طور پر چندہ دے تو اس
وقت کی تعداد کے لحاظ سے جماعت کا چندہ 30-25 لاکھ ہونا چاہئے۔105 کھ تحریک جدید کا اور 25 لاکھ
جماعت کے دوسرے چندے۔لیکن اگر عملاً وصولی کو دیکھا جائے تو تحریک جدید کا چندہ دو لاکھ کے قریب
ہے اور صدرانجمن احمدیہ کا چندہ 9-8لاکھ کے قریب۔گویا صدرانجمن احمد یہ اور تحریک جدید کو مد نظر رکھتے
ہوئے ، جماعت کا چندہ چالیس فی صدی کے قریب ہے۔اس لئے جماعت کے کام، جس سہولت سے
ہونے چاہئیں اور جس پیمانہ پر ہونے چاہیں نہیں ہو سکتے۔خصوصاً تحریک جدید کے کاموں میں بہت سی
مشکلات ہیں۔تحریک جدید کا کام چونکہ دنیا میں پھیلتا جاتا ہے، اس لئے کئی ممالک کی طرف سے مشن۔406
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 نومبر 1954ء
کھولنے کی درخواستیں آرہی ہیں۔اب ہمارے لئے یہ بڑی مشکل ہے کہ ہم انہیں کہہ دیں کہ چونکہ ہماری
جماعت پر بہت زیادہ مالی بوجھ ہے، اس لئے ہم مشن نہیں کھول سکتے۔یہ خیال بالکل غلط ہے کہ اگر
جماعت اتنا مالی بوجھ اٹھانے پر تیار ہو جائے تو پھر اس کے اوپر مشنوں
کا بوجھ کس طرح اٹھایا جائے گا ؟
کیونکہ جب کوئی جماعت پورے طور پر کسی کام کے لئے تیار ہو جاتی ہے تو اس کے ساتھ خدا تعالی بھی
شریک ہو جاتا ہے۔اگر تمہیں خدا تعالیٰ نے انجمن کے 25لاکھ اور تحریک جدید کے 105 کھ چندے کی
توفیق دے دی تو پھر یقیناً خدا تعالیٰ وہ جماعت بھیج دے گا، جو انجمن کا چندہ 25 لاکھ کی بجائے 35لاکھ اور
تحریک جدید کا چندہ پانچ لاکھ کی بجائے سات ، آٹھ لاکھ ادا کرے گی۔یہ جو میں نے کہا ہے کہ تحریک جدید کا چندہ دولاکھ کے قریب ہوتا ہے، یہ پاکستان اور ہندوستان
کا چندہ ہے۔بیرونی چندے ملا کر اب بھی پانچ لاکھ ہو جاتا ہے۔لیکن چونکہ بیرونی جماعتیں تعداد میں کم
ہیں، اس لئے ان کے چندوں سے ہمیں عالمگیر سکیم میں کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔ہاں مقامی طور پر ان کا فائدہ
پہنچ جاتا ہے۔مثلاً انڈونیشیا کا مشن ہے، وہ اپنا سارا بوجھ خود برداشت کر رہا ہے۔ایسٹ افریقہ کا مشن
ہے، وہ اپنا بوجھ خود اٹھا رہا ہے۔مغربی افریقہ کے تین مشن ہیں، وہ بھی اپنا بوجھ خود اٹھاتے ہیں۔شام کا
مشن ہے، وہ بھی قریباً اپنا سارا بوجھ خود برداشت کرتا ہے۔اسی طرح اور کئی مشن ہیں، جو اپنا سارا بوجھ تو
نہیں اٹھاتے لیکن ایک حصہ ضرور اٹھاتے ہیں۔کوئی تین چوتھائی بوجھ اٹھا رہا ہے ، کوئی نصف بوجھ اٹھا رہا
ہے، کوئی ایک تہائی بوجھ اٹھارہا ہے، کوئی ایک چوتھائی بوجھ اٹھارہا ہے۔اس لئے ان پر مرکز کو زیادہ رقم
خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔مرکز کو لازمی طور پر اس قسم کے مشنوں پر کم خرچ کرنا پڑتا ہے۔لیکن
جہاں جماعت کے افراد کی تعداد بہت کم ہے اور اخراجات زیادہ ہیں ، مثلاً ہالینڈ ہے، امریکہ ہے ، سوئٹزر
لینڈ ہے، جرمنی ہے، وہاں زیادہ تر مرکز کو بوجھ اٹھانا پڑتا ہے۔کیونکہ وہ جماعتیں بہت تھوڑا بوجھ خود اٹھا سکتی
ہیں۔یا مبلغ آتے جاتے ہیں تو ان کا کرایہ اور دوسرے مصارف مرکز کو برداشت کرنے پڑتے ہیں۔یا
طالب علم ، خصوصا بیرونی طالب علم ہیں، ان کے اخراجات مرکز کو برداشت کرنے پڑتے ہیں۔اس وقت
زیادہ تر انہیں مدات پر خرچ ہوتا ہے۔اگر کسی جگہ نیا مشن کھولا جائے تو چونکہ ایک، دو سال تک وہاں جماعت اس قدر نہیں ہوتی کہ وہ
کوئی مالی بوجھ اٹھا سکے، اس لئے سب اخراجات مرکز کو برداشت کرنے پڑیں گے۔مثلاً جاپان میں اس
وقت احمد یہ جماعت قائم نہیں ، اگر ہم اپنا مشن کھولیں تو اس وقت تک کہ وہاں جماعت قائم ہو جائے اور وہ
407
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 نومبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
اپنا سب بو جھ یا اس کا کسی قدر حصہ اٹھانے کے قابل ہو جائے ، سب بوجھ مرکز کو اٹھانا پڑے گا۔جاپان میں
لوگوں کو مذہب کی طرف توجہ ہے اور اچھے اچھے لوگوں نے خواہش کی ہے کہ انہیں احمدیت سے روشناس کیا
جائے۔لیکن چندہ کم آنے کی وجہ سے ہمیں تو شاید بعض پہلے مشن بھی بند کرنے پڑیں، اس لیے ہم وہاں نیا
مشن نہیں کھول سکتے۔اب دیکھو، جاپان کتنا عظیم الشان ملک ہے، اگر ہم وہاں مشن کھول دیں اور خدا
کرے، وہاں ہماری جماعت قائم ہو جائے تو احمدیت کی آواز سارے مشرقی ایشیا میں گونجنے لگ جائے
گی۔لیکن ہماری موجودہ حیثیت ایسی نہیں کہ ہم کوئی نیا مالی بوجھ برداشت کر سکیں۔پھر آسٹریلیا ہے۔وسعت کے لحاظ سے وہ ہندوستان سے بڑا ہے اور آبادی بڑھ جانے کی وجہ
سے اس کی حیثیت بہت بڑھ جائے گی۔وہاں پہلے ایشیائیوں کو نہیں آنے دیتے تھے لیکن اب یہ رو بدل گئی
ہے۔وہاں سے ایک نوجوان نے مجھے تحریک کی کہ یہاں
کوئی مبلغ بھیجیں۔میں نے اسے جواب دیا کہ اس
وقت ہم کوئی نیا مالی بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔یوں اگر ہو سکا تو ہم سروے کے لئے کسی شخص کو بھجوادیں
گے۔لیکن مشکل یہ ہے کہ آسٹریلیا میں کسی ایشیائی کو نہیں آنے دیتے۔اس نوجوان نے جوش میں آکر
گورنمنٹ کو خط لکھ دیا کہ ہمیں یہاں
مبلغ بھجوانے کی اجازت دی جائے۔اس پر حکومت نے ہمیں چٹھی لکھی
کہ کیا آپ یہاں
کوئی مبلغ بھیجنا چاہتے ہیں؟ ہم نے جواب دیا کہ موجودہ حالات میں تو ہمارا کوئی ارادہ
نہیں کہ آپ کے ملک میں کوئی مبلغ بھیجیں۔لیکن آپ کے ہاں جو مشکلات ہیں، وہ اگر دور ہو جائیں تو
شاید ہم کوئی مبلغ بھیج دیں۔اس پر وہاں سے فوراً جواب آگیا کہ آپ بے شک اپنا مبلغ بھیج دیں۔اب ہم
چپ کر کے بیٹھے ہیں کیونکہ مزید مالی بوجھ کے اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں۔گو یا چندہ کم آنے کی وجہ سے
تبلیغ کے جو نئے رستے کھلتے ہیں، ان سے ہم فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔غرض ایک طرف تو جماعت میں جو جوش پیدا ہوا تھا، وہ اب ایک حد تک کم ہو گیا ہے۔اور
دوسری طرف تحریک جدید کے بیرونی مبلغ اپنا کام لوگوں کے سامنے نہیں لاتے اور اگر وہ کوئی کام لوگوں
کے سامنے لائیں بھی تو اس طرح لاتے ہیں کہ سال کی رپورٹ اکٹھی شائع کر دیتے ہیں۔اگر ہر ہفتہ یا
پندرہ دن کے بعد لوگوں کے سامنے یہ بات لائی جاتی رہے کہ مثلاً امریکہ اور انگلینڈ کے مشنوں نے یہ کام
کیا ہے، وہاں اس قدر لوگ احمدیت میں داخل ہو گئے ہیں اور پھر وہاں کے بعض واقعات بھی بیان کئے
جائیں تو چند دن کے اندر اندر جماعت میں اپنے فرض کو ادا کرنے کا احساس پیدا ہو جائے۔لیکن اس وقت
تک جو کچھ ہو رہا ہے، بعض اوقات تو مجھے اس پر ہنسی آتی ہے۔مثلاً " الفضل میں چوہدری خلیل احمد
408
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 نومبر 1954ء
صاحب ناصر مبلغ امریکہ کا زکوۃ پر مضمون شائع ہو رہا ہے۔اب کوئی ان سے پوچھے کہ تم تو وہاں تبلیغ کے
لئے گئے تھے ہم تبلیغ کی بات کرو۔زکوۃ کے متعلق تو تم سے زیادہ بہتر لکھنے والے لوگ یہاں موجود ہیں،
تمہیں ایسی مصیبت میں پڑنے کی کیا ضرورت ہے؟ تمہیں چاہئے تھا کہ اس قسم کا مضمون لکھتے ، جس سے
لوگوں کو وہاں کے تبلیغی حالات سے واقفیت ہوتی یا پھر ز کوۃ کا مضمون شائع کرنا تھا تو امریکہ میں شائع
کرتے تا انہیں اسلام کے اس رکن سے واقفیت ہو جاتی۔یہاں کے لوگ تو زکوۃ دیتے بھی ہیں اور اس
بارہ میں ان کا علم بھی زیادہ ہے۔پھر الفضل میں اس قسم کے مضامین کا کیا فائدہ؟
پس میں دیکھتا ہوں کہ جماعت کو تحریک جدید کی طرف توجہ نہیں رہی اور کام کرنے والے بھی
جماعت کی توجہ صحیح طور پر اپنے کام کی طرف نہیں کھینچ رہے۔پس چونکہ اس وقت جماعت پر ایک غفلت کی
حالت طاری ہے اور اگلے جمعہ میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کرنے والا ہوں، اس لئے دوستوں کو
خصوصیت کے ساتھ اس ہفتہ میں یہ دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ جماعت کو اس دلدل سے نکالے اور
اس کی ترقی میں جو رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں، ان کو دور کرے۔اگر تمہیں ابھی تک تحریک جدید میں حصہ لینے کی
توفیق نہیں ملی تو اللہ تعالی تمہیں حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے اور تمہارے دلوں کی گرہیں کھول دے۔اور اگر
تمہیں اللہ تعالیٰ نے اس میں حصہ لینے کی توفیق تو دی ہے لیکن تم نے اپنی حیثیت کے مطابق اس میں حصہ
نہیں لیا تو اللہ تعالیٰ تمہیں بشاشت ایمان عطا فرمائے تا تم اپنی حیثیت کے مطابق اس میں حصہ لے سکو۔اور
اگر تم نے اس میں حصہ لیا تھا اور اپنی حیثیت کے مطابق لیا تھا لیکن اپنی کسی شامت اعمال کی وجہ یا کسی مجبوری
کی وجہ سے تم اپنا وعدہ پورا نہیں کر سکے تو اللہ تعالیٰ تمہاری شامت اعمال اور مجبوریاں دور کر دے اور تمہیں اپنا
وعدہ پورا کرنے کی توفیق بخشے۔یہ تین چیزیں ہیں، ان کے متعلق تم اس ہفتہ میں دعا کرتے رہو۔تا وقت
آنے پر تم بشاشت ایمان، عزم اور ارادہ کے ساتھ تحریک جدید کے جہاد میں حصہ لے سکو۔تم یہ جانتے ہو کہ اسلام کی خدمت کی طرف تمہارے سوا اور کسی کی توجہ نہیں۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔ہر کے در کار خود با دین احمد کار نیست
یعنی ہر شخص اپنے اپنے کام میں لگا ہوا ہے، اسلام کی خدمت کی طرف کسی کو توجہ نہیں۔اگر تم بھی
کارخود کو دین کے کاموں پر ترجیح دو اور انہیں کی طرف سے بے تو جہی اختیار کر لو تو دین کا خانہ بالکل خالی رہ
جائے گا۔حقیقت یہ ہے کہ اس وقت لاکھوں لاکھ غیر احمدی ایسا ہے کہ وہ اسلام کی خدمت کرنی چاہتا ہے۔409
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 نومبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
لیکن صرف اس وجہ سے کہ تم نے یہ بوجھ اٹھایا ہوا ہے ، وہ آگے نہیں آتے۔اگر تم آگے نہ آئے ہوتے تو
شاید وہ آگے آکر اسلام کی خدمت کا بوجھ اٹھا لیتے۔میں نے دیکھا ہے کہ کئی غیر احمدی ایسے ہیں، جو دل
سے یہ سمجھتے ہیں کہ جو کام یہ جماعت کر رہی ہے، وہ بہت اچھا ہے۔لیکن ساتھ ہی وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ چونکہ
جماعت احمد یہ اس بوجھ کو اٹھا رہی ہے، اس لئے انہیں اس بوجھ کے اٹھانے کی کیا ضرورت ہے؟ اگر تم نے
یہ بوجھ نہ اٹھایا ہوتا تو وہ آگے آجاتے تو اس کام کو سرانجام دیتے۔اگر تم بھی اس کام میں ست پڑ جاتے ہو تو
اس کے معنی یہ ہیں کہ تم نے دوسروں کو بھی اسلام کی خدمت سے روک دیا اور خود بھی غافل ہو گئے۔پس تم اس گناہ اور خدا تعالیٰ کی ناراضگی کی حالت کو دور کرنے کی کوشش کرو۔اور اس کو دور کرنے
کا سب سے بہتر طریق یہ ہے کہ تم خدا تعالیٰ سے دعائیں کرو کہ وہ تمہیں اس موت سے بچالے۔اور وہ
پنے فضل سے
تمہیں زندگی کا پانی پلائے۔تا تم اپنے فرائض کو ادا کر سکو اور خدمت اسلام کے اس بوجھ کو، جو
تم پر ڈالا گیا ہے، صحیح طور پر اٹھا سکی۔( مطبوعه روزنامه الفضل 23 نومبر 1954ء )
410