ہالینڈ کی مسجد بنانا ، عورتوں کے ذمہ لگایا گیا ہے ۔ خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1954ء برموقع جلسہ سالانہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1954ء
"
ہالینڈ کی مسجد کا بنانا، عورتوں کے ذمہ لگایا گیا ہے
خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1954 ء بر موقع جلسہ سالانہ۔۔۔اس کے بعد اور کسی دوسرے مضمون کے شروع کرنے سے پہلے میں عورتوں سے خطاب کرتا
ہوں۔کیونکہ اس دفعہ پھر عورتوں کے لئے تقریر کا الگ انتظام نہیں ہو سکا۔عورتوں کے لئے جو ان کا خصوصی
فرض مقرر کیا گیا ہے، میں اس کی طرف انہیں توجہ دلاتا ہوں۔اور وہ مسجد ہالینڈ ہے۔ہالینڈ کی مسجد کا بنانا ،
عورتوں کے ذمہ لگایا گیا ہے۔مگر مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس فرض کو عورتوں نے اس تن دہی سے ادا
نہیں کیا ، جس طرح کہ وہ پہلے ادا کیا کرتی تھیں۔مسجد ہالینڈ کا سارا چندہ اس وقت تک غالباً ساٹھ ، پینسٹھ
ہزار کے قریب ہوا ہے۔لیکن اس کے اوپر جو خرچ کا اندازہ ہے، وہ جیسا کہ میں نے پچھلے سال بیان کیا تھا،
قریباً ایک لاکھ، دس ہزار روپے کا ہے۔بلکہ اب تو کچھ اور وقتیں پیدا ہوگئی ہیں۔یعنی جو آرکیٹیکٹ تھا، اس نے
اپنا نقشہ دیتے ہوئے
لکھ دیا کہ ساٹھ ہزار میں مسجد بنے گی۔جب دوسرے ماہرین سے پوچھا گیا تو انہوں
نے کہا کہ نوے ہزار لگے گا۔اب اگر ان کا اندازہ صحیح ہو تو نوے ہزار یہ اور تمیں ہزار کی زمین ہے، ایک لاکھ ،
ہیں ہزار ہوا۔پھر جونگرانی وغیرہ پر خرچ ہوگا، پانچ، چھ ہزار اور اس کا بھی اندازہ لگالو۔پانچ، چھ ہزار فرنیچر کا
لگا لو تو ایک لاکھ ہمیں ہزار بن گیا۔اس لحاظ سے بھی قریبا ستر ہزار کی رقم کی ضرورت ہے۔مجھے ابھی چلتے وقت دفتر نے رپورٹ بھجوائی ہے کہ سارے سال میں عورتوں سے اکیس ہزار
روپیہ مانگا گیا تھا اور انہوں نے نو ہزار جمع کر کے دیا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ تحریک کے منتظمین میں بھی کسی
قدرستی پائی جاتی ہے۔یا یہ کہو کہ ان کو کام کرنے کا طریقہ نہیں آتا۔جو ان سے پہلے لوگ گزرے ہیں، وہ
کام کروا لیتے تھے۔لیکن موجودہ عہدہ دار، جو پچھلے سال سے بدلے ہیں، کام کروا نہیں سکتے۔لیکن ہانپتے
ضرور ہیں کہ ہم نے اتنا کام کیا اور یوں لوگوں میں شور مچایا۔لیکن بہر حال شور مچانا وہی کارآمد ہوسکتا ہے،
جس کا نتیجہ بھی نکلے۔اگر نتیجہ نہیں نکلتا تو ہم یہ سمجھیں گے کہ کام کرنے والے کے طریق کار میں کوئی نقص
ہے۔مثلاً لجنہ ہے۔لجنہ نے اپنا ہال وغیرہ بنالیا ہے اور اس پر انہوں نے پچاس ہزار کے قریب روپیہ لگایا
ہے۔وہ آخر جمع ہو گیا کہ نہیں؟ اور وہ روپیہ انہوں نے اس صورت میں اکٹھا کیا ہے، جبکہ ابھی مسجد ہالینڈ کا
451

اقتباس از خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
چندہ عورتیں دے رہی تھیں۔جب وہ ان سے ایک مقامی ہال کے لئے اتنی رقم جمع کر سکتی تھیں تو وہ مسجد ، جو
کہ نسلوں تک عورتوں
کا نام بلند کرنے اور ان کے ثواب کو زیادہ کرنے کا موجب ہو سکتی تھی ، اس کے چندہ
کے جمع کرنے میں وہ کیوں کامیاب نہیں ہو سکتیں ؟ یقینا کام کرنے میں کوتاہی ہوئی ہے اور کم سے کم مجھ پر
یہی اثر ہے۔بڑا ذریعہ ہمارے ہاں اشتہارات کا اور لوگوں کو توجہ دلانے کا اخبار الفضل“ ہوتا۔مگر میں نے
تو " الفضل میں کبھی ایسی شکل میں اس کے متعلق کوئی اعلان نہیں پڑھا کہ جس سے مجھ پر یہ اثر ہوا ہو کہ صحیح
کوشش کی جارہی ہے۔پس میں عورتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ ابھی ان کے ذمہ اس ہزار روپیہ پورا کرنا ہے۔اور اب تو مسجد
کے نقشے وغیرہ بن گئے ہیں اور کچھ مقدمہ بازی بھی شروع ہو گئی ہے۔کیونکہ آرکیٹیکٹ نے کہا ہے کہ تم نے
کئی نقشہ بنوائے تھے ، سب کی قیمت دو۔اور ہمارے آدمی کہہ رہے ہیں کہ جو نقشے کام نہیں آئے ، ان کی
قیمت کیوں دیں؟ اب اس نے نالش کر دی ہے اور اس نے وہاں کی عدالت کے سمن ربوہ میں بھجوائے
ہیں۔حالانکہ اس سے معاہدہ تو مقامی امیر یا امام نے کیا تھا۔اس کی غرض یہ معلوم ہوتی ہے کہ نہ تحریک وہاں
پہنچے گی اور نہ عدالت میں اپنا جواب دے گی اور یک طرفہ ڈگری ہو جائے گی۔اگر وہ مسجد جلدی سے بنی
شروع ہو جائے تو پھر سوال حل ہو جاتا ہے۔دراصل وہاں قاعدہ یہ ہے کہ آرکیٹیکٹ کا نقشہ اگر رد کر دیا۔جائے تو اس کو اختیار ہوتا ہے کہ وہ اس زمین کو، جس پر مکان بنوایا جاتا ہے، نیلام کروا کے اپنی قیمت وصول
کرلے۔اور یہی اس کی غرض ہے۔اگر اس پر مسجد کی بنیا د رکھی جاتی تو پھر کسی کو جرات نہیں ہو سکتی تھی کہ اس
کے نیلام کا سوال اٹھائے۔کیونکہ وہ تو خدا کا گھر ہو گیا۔اور وہ بھی جانتے ہیں کہ اگر ہم نے ایسا کیا تو ساری
دنیائے اسلام میں شور مچ جائے گا۔پس اس جگہ پر مسجد کی تعمیر کا جلد ہونا نہایت ضروری ہے۔تا کہ وہ جگہ
محفوظ ہو جائے اور آئندہ کسی کو شرارت کرنے کا موقع نہ ملئے“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 15 فروری 1955ء)
452

آج 10 میں سے 10 باقی