بیرونی ممالک میں تعمیر مساجد کی تحریک ۔ خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1954ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

یک جدید - ایک الہی تحریک جلد
وو
جلد سوم
اقتباس از خطاب فرموده 27 نومبر 1954ء
بیرونی ممالک میں تعمیر مساجد کی تحریک
خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1954 ء بر موقع جلسہ سالانہ
میں نے عورتوں کے حصہ کی مسجد کے متعلق ابھی توجہ دلائی تھی کہ اس مسجد کے لئے اب
تک رقم جمع نہیں ہوئی۔لیکن مردوں کے ذمہ جو مسجد لگائی گئی ہے یا بہت سی مساجد لگائی ہوئی ہیں، ان کی
حالت اس سے بھی بدتر ہے۔عورتوں کی مسجد کے لئے زمین خریدی جا چکی ہے اور اس پر جو مسجد بنی ہے، اس
کی بھی قریباً ایک تہائی رقم جمع ہے۔لیکن مرد بیچارے ایسے کم ہمت ثابت ہوئے ہیں کہ ان کی طرف سے ابھی
زمین کی قیمت بھی ادا نہیں ہوئی۔حالانکہ میں نے اس کے لئے نہایت آسان راہیں بتائی تھیں۔لیکن تعجب
ہے کہ ان پر عمل نہیں ہوا۔ان آسان راہوں کے متعلق ہمارا یہ اندازہ تھا کہ اسی ہزار سے ایک لاکھ روپیہ تک
سالانہ جمع ہوسکتا ہے۔لیکن مجھے رپورٹ یہ کی گئی ہے کہ کل چودہ ہزار روپیہ سال میں چندہ آیا ہے۔میں نے بتایا تھا کہ جس کی مثلاً شادی ہو، وہ اس خوشی میں کچھ نہ کچھ رقم مسجد فنڈ میں بھی دے دیا
کرے۔ہماری جماعت دو، تین لاکھ کی ہے۔اور ہزار، دو ہزار کی شادی ہوتی رہتی ہے۔پس وہ جو سو ، دو
سو، پانچ سو، ہزار، دو ہزار، پانچ ہزار روپیہ شادی پر خرچ کرتا ہے، اگر پانچ ، دس ہیں، پچاس روپیہ تک
مساجد کے لئے بھی اس وقت دے دے تو کون سی بات ہے۔فرض کرو اگر ہزار شادی ہو اور پانچ روپیہ
اوسط لگالو۔کسی نے ایک روپیہ دیا، کسی نے دو دیئے، کسی نے نہیں یا پچاس بھی دیئے لیکن اوسط پانچ روپیہ
رکھو تو پانچ ہزار تو شادیوں کا آجاتا ہے۔اسی طرح میں نے کہا تھا کہ جب بچے پیدا ہوتے ہیں تو تم تھوڑا بہت تو خرچ کرتے ہو۔اگر
مسجد کے لئے کچھ دے دیا کرو تو یہ بھی خدا تعالیٰ کے حضور تمہاری اولاد کے لئے برکت کا موجب ہو جائے
گا۔فرض کرو اگر ہمارے ہاں سال میں
دو ہزار یا تین ہزار بچہ پیدا ہوتا ہے اور دوروپے اوسط آتی ہے تو پانچ
ہزار یہ بھی ہو جاتا ہے۔گویا دس ہزار تو صرف شادیوں اور بچوں سے ہو جاتا ہے۔پھر میں نے کہا تھا، جس کسی شخص کی ترقی ہو ، وہ پہلے مہینہ کی ترقی دے دیا کرے۔ہماری
جماعت میں خدا تعالیٰ کے فضل سے دو، تین ہزار ملازم ہیں۔اور ان کی اوسط تنخواہ میرے نزدیک تین ، چار
453

اقتباس از خطاب فرموده 27 نومبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
سور و پیہ ہوتی ہے۔اور ہر سال انہیں ترقی ملتی ہے۔اگر ان میں سے آدھوں
کی ترقی بھی فرض کر لی جائے ،
کیونکہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں، جیسے فوجی ملازم ہیں، ان کی سالانہ ترقی نہیں ہوتی ، کچھ وقفے کے بعد
ہوتی ہے۔بہر حال اگر ہزار آدمی بھی سمجھ لیا جائے تو بارہ، چودہ ، پندرہ یا بیس رو پیدان کی ترقی کی اوسط نکل
آئے گی۔اگر پندرہ روپیہ بھی ترقی کی اوسط رکھی جائے تو پندرہ ہزار تو یہ آ جاتا ہے۔پچیس ہزار ہو گئے۔پھر میں نے یہ کہا تھا کہ ڈاکٹر اور وکیل ( بلکہ خود ڈاکٹروں اور وکیلوں کے مشورہ سے یہ فیصلہ کیا گیا
تھا) اپنی سابق آمد کی تعیین کر کے ہر سال اس میں جو زیادتی ہو، اس زیادتی کا دسواں حصہ مسجد فنڈ میں دیا
کریں۔اسی طرح بجٹ کے سال کے پہلے مہینہ یعنی ما مٹی کی آمد کا پانچ فی صدی ہر سال ادا کیا کریں۔یہ بھی
کوئی ایسا بوجھ نہیں، جو لوگوں کے لئے مشکل ہو۔میرے نزدیک کئی ہزار کی رقم اس طرح نکل سکتی ہے۔اسی طرح ایک یہ تجویز تھی کہ جو چھوٹے تاجر ہیں، وہ ہر ہفتہ کے پہلے دن کے پہلے سودے کا
منافع مسجد فنڈ میں دے دیا کریں اور جو بڑے تاجر ہیں، وہ ہر مہینہ کی پہلی تاریخ کے پہلے سودے کا منافع
دے دیا کریں۔پھر زمینداروں کے متعلق یہ تھا کہ جو دس ایکڑ سے کم زمین کے مالک ہیں، وہ ایک آنہ فی ایکٹر
کے حساب سے اور جو دس ایکڑ سے زیادہ زمین کے مالک ہیں، خواہ بارانی ہو یا نہری ، وہ دو آنے فی ایکڑ
کے حساب سے دے دیا کریں۔یہ بھی کوئی ایسا چندہ نہیں ہے، جو کسی زمیندار پر دوبھر ہو۔مثلاً اگر دو آنے
مقرر ہیں اور 125 ایکٹر یعنی ایک مربع اس کے پاس ہے تو مربع والے کے لئے تین روپے مسجد کے لئے
چندہ دینا کوئی بڑی بات نہیں۔پھر پیشہ وروں کے لئے یہ قاعدہ تھا کہ وہ ہر مہینہ کی پہلی تاریخ کو یا مہینہ کا کوئی اور دن مقرر کر کے
اس دن ، جو انہیں مزدوری مل جائے ، اس کا دسواں حصہ مسجد فنڈ میں دے دیا کریں۔بہر حال یہ سارے کے سارے ذرائع آمدن ایسے تھے، جو کسی پر بوجھ نہیں بنتے تھے اور آمدن
اسی ہزار یا لاکھ کے قریب بنتی ہے۔لیکن ہوئی چودہ ہزار ہے۔اور اس چودہ ہزار میں سے دو، تین ہزار ایسے
بھی نکلیں گے، جنہوں نے اپنے اخلاص میں اپنی طاقت سے بہت زیادہ دے دیا ہے۔اصل چندہ، جو
قاعدہ کے مطابق دیکھا جائے گا، وہ دس گیارہ ہزار نکلے گا۔یعنی متوقع آمد کا دسواں حصہ۔گویا یہ چندہ ایسا
ہے، جو جماعت میں سے 1/10 حصہ نے ادا کیا ہے،9/10 نے ادا نہیں کیا۔454

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطاب فرموده 27 نومبر 1954ء
نتیجہ یہ ہوا ہے کہ ابھی ہمیں امریکہ سے مشن ہاؤس والوں نے لکھا کہ ہمارے مشن ہاؤس کے
ساتھ ایک زمین ہے، جس میں اچھے پیمانہ پر مسجد بنائی جاسکتی ہے۔یہ زمین اگر اس وقت لے لی جائے تو
سات ہزارڈالر میں حاصل ہو سکتی ہے۔کیونکہ مالک کو ضرورت ہے اور وہ ستا د ینے کو تیار ہے۔لیکن ہم
نے مجبوراً ان کو یہی لکھا کہ ہمارے پاس اتنا روپیہ ہی نہیں ، ہم کہاں سے دیں؟ اب اس کے نتیجہ میں یا تو
سابق جگہ میں بہت چھوٹا سا کمرہ مسجد کا بنے گا یا پھر ہمیں کوئی نئی زمین مسجد کے لئے خریدنی پڑے گی اور نئی
جگہ پر انتظام کرنا پڑے گا۔مطبوعه روزنامه الفضل 25 اکتوبر 1955 ء )
455

آج 10 میں سے 10 باقی