تحریک جدید کی اہمیت اور اس کی شاندار تبلیغی نتائج ۔ خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1954ء برموقع جلسہ سالانہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1954ء
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے شاندار تبلیغی نتائج
خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1954 ء بر موقع جلسہ سالانہ۔اس کے بعد میں تحریک جدید کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔بات یہ ہے کہ جوں جوں کام بڑھتا
چلا جاتا ہے، اس کے مطابق تدبیر بھی بڑھتی چلی جانی چاہئے۔تمہارے ذمہ جو کام ہیں، وہ اتنے عظیم
الشان ہیں کہ دنیا کے پردہ پر اس زمانہ میں کسی کے ذمہ وہ کام نہیں۔ایک زمانہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کا تھا۔بڑا بوجھ تھا صحابہ پر چند صحابہ تھے ، جن پر دنیا کی اصلاح فرض تھی۔پر اب تو وہ صحابہ زندہ نہیں۔اگر آج وہ صحابہ زندہ ہوتے تو میں تمہیں کہتا کہ دیکھو، یہ تم سے زیادہ بوجھ اٹھارہے ہیں۔مگر وہ تو فوت ہو
چکے، اب تمہارا زمانہ ہے۔تم یہ بتاؤ، اس وقت بھی دنیا میں کوئی جماعت ہے، جس پر اتنا بوجھ ہو، جتنا تم پر
ہے۔آج تمہیں دنیا کے پردہ پر کوئی جماعت ایسی نظر نہیں آئے گی ، جس پر اتنا بوجھ ہو ، جتنا تم پر ہے۔اور تمہارا کام ایسا ہے، جو روز بروز بڑھتا چلا جاتا ہے۔جتنا تم چندہ دیتے ہو، اتنا ہی تم اگلے چندہ
کے لئے اپنے آپ کو مجبور کرتے ہو۔کیونکہ جب تم چندہ دیتے ہو ، ہم کہتے ہیں، بھئی یہ روپیہ ضائع نہ ہو، ایک
مشن اور کھول دو۔جب ہم وہ مشن کھولتے ہیں تو اب اس مشن کو چلانے کے لئے پھر روپیہ کی ضرورت ہوتی
ہے، پھر تمہیں کہتے ہیں اور دو۔ہم دو یا چار یا پانچ مشن کھول کر بند کر دیتے تو خرچ نہ بڑھتا۔مگر جوں جوں تم
چندہ دیتے چلے جاتے ہو، ہم کام بڑھاتے چلے جاتے ہیں۔اور جوں جوں کام بڑھتا چلا جاتا ہے، پھر ہم کو
اور روپیہ مانگنا پڑتا ہے۔گویا ہماری مثال بالکل اسی قسم کی ہوگئی ہے، جیسے کہتے ہیں کسی چیتے نے کوئی سل پڑی
ہوئی دیکھی تو وہ سل کو چاٹنے لگا۔سل چونکہ کھردری ہوتی ہے، اس سے خون بہا، جسے کھا کر اسے مزہ آیا۔پھر
اس نے اور چائی۔اس نے سمجھا شاید میں سل کھا رہا ہوں۔حالانکہ اصل میں وہ اپنی زبان ہی کھا رہا تھا۔ہوتے ہوتے اس کی ساری زبان گھس گئی۔اسی طرح تم بھی گویا اپنی زبان کھا رہے ہو۔لیکن فرق یہ ہے کہ
چیتے نے تو زبان کھائی تھی، اپنے مزہ کے لئے۔اور تم زبان کھا رہے ہو، خدا کے لئے۔اس کو تو اس کی زبان کا
بدلہ نہیں ملتا۔مگر تم جس کے لئے زبان گھسا رہے ہو ، وہ زبان پیدا کرنے والا ہے۔بلکہ سارا وجود ہی پیدا
کرنے والا ہے۔اس لئے تمہارے لئے یہ خطرہ نہیں ہو سکتا کہ تمہاری زبان گھس جائے تو پھر کیا ہوگا؟ اس
لئے کہ پھر دوسری زبان تم کومل جائے گی۔پھر تیسری زبان مل جائے گی۔پھر چوتھی زبان مل جائے گی۔457
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
میں دیکھتا ہوں کہ جماعت میں سے بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں اور بعض دفعہ تو کہہ بھی دیتے ہیں کہ یہ
بوجھ زیادہ بڑھایا جارہا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ جب میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ خلیفہ خدا بناتا ہے۔تو
میں اس بات کا بھی قائل ہوں کہ خلیفہ کوئی بات ایسی نہیں کر سکتا، جس کو کہ بعد میں پورا نہ کیا جاسکے۔کوئی
اس کو مبالغہ کہہ لے، کوئی اس کو خود پسندی کہہ لے، کوئی کچھ کہہ لے مگر میرا یہ یقین ہے اور میں سمجھتا ہوں،
یہ لازمی نتیجہ ہے، اس بات کا کہ خلیفہ خدا بناتا ہے کہ جو بھی خلیفہ کام شروع کرے گا ، وہ اسلام کی ترقی کے
لئے ضروری ہوگا۔اور جب وہ ضروری ہوگا تو جماعت کے اندر ضرور اس کی طاقت ہو گی۔وہ اپنی غفلت
سے اس کو پورا کر سکے یا نہ کر سکے، یہ اور بات ہے۔لیکن جہاں تک امکان
کا تعلق ہے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے
کہ یہ نا ممکن تھا، اس جماعت کے لئے۔اور میں سمجھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اب
تبلیغ ایسے رنگ میں آچکی ہے اور مشن ایسی طرز
پر قائم ہو چکے ہیں کہ شاید چند مشن اور قائم ہونے کے بعد ہم ساری دنیا میں شور مچاسکیں۔اگر اس وقت
صرف چھ سات مشن اور دنیا میں قائم ہو جائیں تو ایک وقت میں ساری دنیا میں آواز بلند ہوسکتی ہے۔اور
ایسی طرز پر آواز اٹھ سکتی ہے کہ لوگوں کو اسلام کی طرف لازماً توجہ کرنی پڑے۔اب ضرورت اس بات کی
ہے کہ ان موجودہ مشنوں کو قائم رکھا جائے اور چھ ، سات مشن اور قائم کر دئیے جائیں اور مساجد بنائی
جائیں اور لٹریچر شائع کیا جائے۔یہ ساری چیزیں ہو جائیں تو دنیا کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ اسلام اب دنیا میں
سنجیدگی کے ساتھ عیسائیت کے مقابلہ کے لئے کھڑا ہو گیا ہے۔تم تو خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت زیادہ ہو، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب صحابہ کو جمع کیا اور
فرمایا، مردم شماری کرو، مدینہ میں کتنے مسلمان ہیں؟ تو ان کے دلوں میں شبہ پیدا ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم ایسا کیوں فرماتے ہیں؟ بہر حال چونکہ آپ کا حکم تھا، وہ گئے اور انہوں نے مردم شماری کی۔اور اس وقت
سات سو مسلمان نکلے۔وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آ کر کہا یا رسول اللہ ! ہم سات سو
نکلے ہیں۔مگر آپ نے کیوں مردم شماری کرائی تھی؟ کیا آپ کو یہ وہم تھا کہ اب مسلمان تباہ نہ ہو جائیں ؟ وہ
زمانہ جب ہم تباہ ہو سکتے تھے، وہ گزر گیا۔اب
تو ہم دنیا میں سات سو ہیں، اب ہمیں کون تباہ کر سکتا ہے۔دیکھو، کس قدر یقین اور ایمان ان کے اندر تھا۔یہی حال تم اپنا سمجھ لو۔ایک زمانہ وہ تھا ، جب
اسلام کی آواز اٹھانے والا دنیا میں کوئی نہیں تھا۔اب تمہارے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے یہ برکت پیدا کی ہے
اور تم کو اس برکت کا حاصل کرنے والا بنایا ہے۔امریکہ میں تمہارے مشن ہیں، اسی طرح تمہارا مشن انگلینڈ
458
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1954ء
میں ہے، ہالینڈ میں ہے، جرمنی میں ہے، سوئٹزر لینڈ میں ہے، یورپ میں اہم ملکوں کے لحاظ سے اٹلی،
فرانس اور چین میں اور مشن ہونے چاہئیں۔ایشیا میں تمہارا جاپان میں اور آسٹریلیا اور ایک تھائی لینڈ وغیرہ
کے علاقے میں ہونا چاہئے ، جو چین وغیرہ میں تبلیغ کو وسیع کر سکے۔امریکہ میں اگر ہمارے دو مشنری اور ہو
جائیں یعنی ایک کینیڈا میں اور ایک جنوبی امریکہ کے کسی علاقہ میں تو پھر اس طرح تمہاری تنظیم ہوسکتی ہے کہ
تم ایک دم ساری دنیا میں اسلام کی آواز کو بلند کر سکتے ہو۔اگر اس کے ساتھ لٹریچر مہیا ہو جائے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے قرآن شریف سے زیادہ اعلیٰ
لٹریچر کیا ہوگا، قرآن شریف شائع ہو گیا ہے اور کئی کتابیں ، جو ضروری ہیں، وہ ہمارے زیر نظر ہیں، تو اور بھی
آسانی ہو سکتی ہے۔جوں جوں چھپوانے کی توفیق ہو گی ، وہ چھپنی شروع ہو جائیں گی۔اگر جماعت کے مخلص
لوگ حصہ لے کر اور نینٹل پبلشنگ کمپنی کو کھڑا کر دیں اور پریس جاری ہو جائے تو پھر انشاء اللہ جلدی جلدی
اور لٹریچر بھی شائع ہونا شروع ہو جائے گا۔میں نے ایسے لٹریچر مد نظر رکھ لئے ہیں، جن کو فورا ہی لکھوا کر وسیع
کیا جا سکتا ہے۔بہر حال میں سمجھتا ہوں کہ اگر یہ تنظیم ہو جائے تو یہ عیسائیت پر ایک ایسا حملہ ہو جائے گا،
جس کو رد کرنے کے لئے دشمن کے لئے مشکل پیش آئے گی۔مثلاً دیکھو، میرا قرآن شریف کا دیباچہ شائع
ہوا ہے، اس کے متعلق متواتر جور پورٹیں آ رہی ہیں، جرمن سے، ہالینڈ سے اور دوسرے کئی ممالک سے ان
سے معلوم ہوتا ہے کہ بڑے بڑے مصنفوں نے اس کے متعلق لکھا ہے۔بعض نے گالیاں بھی دی ہیں اور
بعضوں نے کہا ہے کہ عیسائیت کے ساتھ بڑی سختی کی گئی ہے۔مگر تمام کا خلاصہ یہ آجاتا ہے کہ یہ اسلام کا ایسا
حملہ ہے، جس کو رڈ کئے بغیر ہم چپ نہیں رہ سکتے۔مگر یہ دیکھ لو کہ آج تم بہت زیادہ ہو، ( میں نے وہ مثال اسی لئے مدینہ کی دی تھی کہ آج تو تم بہت
زیادہ ہو۔) جب تم ابھی تھوڑے تھے اور جب قرآن شریف سارا نہیں نکلا تھا ، صرف پہلا سپارہ شائع ہوا تھا۔اس وقت فورمن کرسچن کالج لاہور کا پرنسپل اور اس کے دو ساتھی ، جن میں سے ایک عالمگیر محکمہ بینگ مین کرسچن
ایسوسی ایشن کا اشاعت کتب کا سیکرٹری تھا اور ایک جنرل سیکرٹری تھا، یہ تینوں مجھے قادیان ملنے آئے ، باتیں
ہوئیں، باتیں ہونے کے بعد ( وہ لوگ اس وقت امریکہ جا رہے تھے۔امریکہ چلے گئے۔چند دنوں کے
بعد سیلون سے وہاں کی جماعت نے مجھے ان کا ایک کٹنگ بھجوایا، جس میں ذکر تھا کہ سیلون میں فورمن کرسچن
کالج کا جو پر نسپل تھا، اس نے تقریر کی اور اس نے کہا کہ عیسائیت کے لئے اب وہ زمانہ آ گیا ہے کہ اس کو
اسلام کے ساتھ آخری جنگ لڑنی پڑے گی۔اور اس نے کہا یہ احساس عیسائیوں میں عام ہے کہ اب عیسائیت
459
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
کو ایک آخری جنگ اسلام کے ساتھ لڑنی پڑے گی۔لیکن کسی کا تو یہ حساس ہے کہ یہ مصر میں لڑائی ہوگی کسی کا
یہ احساس ہے کہ کسی اور بڑے میں مرکز میں ہوگی ، یورپ میں ہوگی یا امریکہ میں ہوگی مگر میں ایک دورہ سے
جو ابھی آیا ہوں، میں نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ اسلام اور عیسائیت کی یہ جنگ کسی اور بڑے مقام پر نہیں لڑی
جائے گی ، ایک چھوٹا سا قصبہ قادیان ہے، وہاں لڑی جائے گی۔دیکھو، یہ 1917ء کی بات ہے۔اس کے معنی
یہ ہیں کہ سینتیس سال اس کے اوپر گزر گئے۔سینتیس سال ہوئے ، جب ہماری طاقت بالکل کم تھی ، جب ابھی
تحریک جدید کا نام بھی نہیں تھا۔اس وقت اس شخص کی ذہانت نے بتایا کہ آئندہ اسلام اور عیسائیت کی جنگ
قادیان میں ہونی ہے۔مگر اب تو تمہارے نام سے سارے کے سارے واقف ہیں۔دیکھو، ٹائن بی ، جو اس وقت سب سے بڑا مؤرخ مانا جاتا ہے اور قریباً گن کی پوزیشن اس کو ملنے
لگ گئی ہے بلکہ بعض تو اس سے بھی بڑھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دنیا میں ایسا مورخ کبھی نہیں گزرا، اس نے
اپنی تاریخ میں لکھا ہے کہ دنیا میں جو رد و بدل ہوا کرتے ہیں اور تغیر آیا کرتے ہیں، وہ اخلاقی اقدار سے آتے
ہیں۔جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ کوئی بڑی چیز ہو یا بڑی طاقت ہو تو اس سے تغیرات ہوتے ہیں، یہ غلط
بات ہے۔پھر اس نے مثال دی ہے اور اس نے لکھا ہے کہ عیسائیت کے ساتھ اب اسلام کی ٹکر ہوگی ، جس
کے سامان نظر آرہے ہیں۔آگے اس کے مطالعہ کی غلطی ہے۔اس نے سمجھا ہے کہ شاید یہ جو بہائی ہیں، یہ بھی
مسلمان ہی ہیں۔حالانکہ وہ تو کہتے ہیں ہم مسلمان نہیں ہیں۔بہر حال وہ کہتا ہے کہ بہائی ازم اور احمدی ازم
یہ دو چیزیں نظر آ رہی ہیں، جن میں مجھے آئندہ لڑائی والی جھلک نظر آ رہی ہے۔ان کے ساتھ ٹکر کے بعد یہ
فیصلہ ہوگا کہ آئندہ تہذیب کی بنیاد اگلی صدیوں میں اسلام پر قائم ہوگی یا عیسائیت پر قائم ہوگی۔پھر اس نے
مثال دی ہے، کہتا ہے، ہم تو گھوڑ دوڑ کے شوقین ہیں، ہمارے ہاں عام گھوڑ دوڑ ہوتی ہے۔ہم گھوڑ دوڑ والے
جانتے ہیں
کہ نہیں کہ بسا اوقات جو گھوڑ ا سب سے پیچھے سمجھا جاتا ہے، وہ آگے نکل جاتا ہے۔تو وہ کہتا ہے کہ
یہ مت خیال کرو کہ احمدی اس وقت کمزور ہیں۔کیونکہ بسا اوقات یہ ہوتا ہے کہ پچھلا گھوڑا آگے نکل جاتا ہے۔اسی طرح اب تم کو یہ کمزور نظر آتے ہیں لیکن مجھے ان میں وہ ترقی کا بیج نظر آرہا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے
کہ یہ کسی وقت عیسائیت کے ساتھ ٹکرلیں گے اور شاید یہی جیت جائیں۔دیکھو، اتنا بڑا شخص ، جس کے متعلق
یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ دنیا میں سب سے بڑا مؤرخ ہے، اس کو بھی مانا پڑا کہ احمدیت کے اندروہ بیج موجود ہے،
جس نے عیسائیت سے ٹکر لینی ہے۔اور پھر ممکن ہے، یہی جیت جائیں۔وہ تو آخر مخالف ہے، اس نے ممکن
ہی کہنا تھا، یہ تو نہیں کہنا تھا کہ یقینی امر ہے کہ جیت جائیں۔460
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1954ء
تو اتنے مقام پر پہنچنے کے بعد کتنی شرم کی بات ہے، اگر تم اپنے قدم پیچھے ہٹا لو تم وہ تو نہ کرو، جیسے
کہتے ہیں کہ کوئی مغرور شخص تھا، اس کو یہ خیال ہو گیا کہ میں بڑا بہادر ہوں اور بہادری کی علامت اس نے یہ
مقرر کی ہوئی تھی کہ وہ خوب چربی لگا لگا کے اپنی مونچھیں موٹی کرتا رہتا تھا۔چنانچہ اس نے خوب مونچھیں
یال لیں۔کوئی انچ بھر وہ موٹی ہو گئیں اور پھر اس نے ان کو مروڑ مروڑ کر آنکھوں تک پہنچا دیا۔اور پھر اس
نے یہ اصرار کرنا شروع کیا کہ چونکہ مونچھیں بہادری کی علامت ہیں ، اس لئے خبر دار اس علاقہ میں میرے
سوا کوئی مونچھ نہ رکھے۔لوگوں میں مونچھیں رکھنے کا عام رواج تھا کیونکہ اس زمانہ میں جنگی کیر کٹ یہ سمجھا جاتا
تھا کہ مونچھیں چڑھائی ہوئی ہوں۔مگر اس نے جس کی مونچھ دیکھنی پکڑ لینی اور قیچی سے کاٹ ڈالنی اور کہنا،
خبر دار آئندہ جو یہ حرکت کی ، میرے مقابلے میں کوئی شخص مونچھیں نہیں رکھ سکتا۔سارے علاقے میں شور پڑ
گیا۔آخر لوگوں نے کہا، ذلیل کیوں ہونا ہے؟ مونچھیں کٹوا ڈالو، ورنہ اس نے تو زبردستی کاٹ ڈالنی ہیں۔کئی بے چاروں نے گاؤں چھوڑ کر بھاگ جانا اور کسی نے چپ کر کے نائی سے کٹوا دینی۔نہیں کٹوانی تو اس
نے جاتے ہی بازار میں مونچھ پکڑ لینی اور قیچی مارنی اور کاٹ ڈالتی۔اس سے لوگوں کی بڑی ذلتیں ہوئیں۔آخر ایک شخص کوئی عقلمند تھا، یوں تھا غریب سا۔اس نے جو دیکھا کہ روز روز یہ مذاق ہو رہا ہے اور اس طرح
لوگوں کی ذلت ہوتی ہے تو اس نے کیا کیا کہ وہ بھی گھر میں بیٹھ گیا اور اس نے مونچھیں بڑھانی شروع کر
دیں۔یہاں تک کہ اس نے اس سے بھی زیادہ بڑی مونچھیں بنالیں۔جب مونچھیں خوب ہو گئیں تو آکر
بازار میں ٹہلنے لگ گیا اور ایک تلوار لٹکالی۔حالانکہ تلوار چلانی بیچارے کو آتی ہی نہیں تھی۔اب اس پٹھان کو
لوگوں نے اطلاع دی کہ خان صاحب چلئے کوئی مونچھوں والا شخص آ گیا ہے۔کہنے لگا، کہاں ہے؟ لوگوں
نے کہا، فلاں بازار میں ہے۔خیر دوڑے دوڑے وہاں آئے ، دیکھا تو بڑے جوش سے کہا تم کو پتہ نہیں،
مونچھیں رکھنا صرف بہادر کا کام ہے اور میرے مقابل میں کوئی مونچھیں نہیں رکھ سکتا۔وہ کہنے لگا ، جاؤ جاؤ
بڑے بہادر بنے پھرتے ہو۔تم سمجھتے ہو تم ہی بڑے بہادر ہو، میں تم سے بھی زیادہ بہادر ہوں۔اس نے
کہا، پھر یہ تو تلوار کے ساتھ فیصلہ ہوگا۔وہ کہنے لگا اور کس کے ساتھ ہو گا ؟ بہادروں کا فیصلہ ہوتا ہی تلوار کے
ساتھ ہے۔اس نے کہا، پھر نکالو تلوار۔چنانچہ اس نے بھی تلوار نکال لی۔حالانکہ اس بے چارے کو تلوار
چلانی ہی نہیں آتی تھی۔جب وہ تلوار نکال کر کھڑا ہو گیا تو یہ کہنے لگا، دیکھو، بھٹی خان صاحب ایک بات ہے
اور یہ کہ میرا اور آپ کا فیصلہ ہونا ہے کہ ہم میں سے کون بہادر ہے؟ لیکن ہمارے بیوی بچوں کا تو کوئی قصور
نہیں۔فرض کرو، میں مارا جاؤں تو میری بیوی کا کیا قصور ہے کہ بیچاری بیوہ بنے اور میرے بچے یتیم
461
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1954ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
بنیں؟ اور تم مارے جاؤ تو تمہاری بیوی بچوں کا کیا قصور ہے، خواہ مخواہ ظلم بن جاتا ہے؟ اس نے کہا پھر کیا
علاج ہے؟ کہنے لگا ، علاج یہی ہے کہ میں جاکے اپنے بیوی بچوں کو مار آتا ہوں اور تم جاکے اپنے بیوی اور
بچوں
کو مار آؤ۔پھر ہم آپس میں آکر لڑیں گے۔پھر تو ٹھیک ہوئی بات ، اب خواہ مخواہ اپنی اس لڑائی کے
ساتھ دوسروں کو کیوں تکلیف دینی ہے؟ یہ بات بیچارے خان صاحب کی سمجھ میں آگئی۔انہوں نے کہا
ٹھیک ہے۔چنانچہ وہ گئے اور اپنے بیوی بچوں کو مار کے آگے اور یہ وہیں بیٹھا ر ہا۔جس وقت وہ واپس پہنچا
تو کہنے لگا، نکالوتلوار اس نے کہا، نہیں، میری رائے بدل گئی ہے اور یہ کہہ کر اس نے اپنی مونچھیں نیچی کر
لیں۔تو کیا اب تم وہی کرنا چاہتے ہو؟
تم تھوڑے سے تھے، جب تم دنیا میں نکلے اور تم نے نکل کر دنیا سے یہ منوالیا کہ اگر اسلام کی
عزت رکھنے والی کوئی قوم ہے تو صرف احمدی ہیں۔تم نے دنیا سے منوالیا کہ اگر عیسائیت کا جھنڈ از پر کرنے
والی کوئی چیز ہے تو وہی دلیلیں ہیں، جو مرزا صاحب نے پیش کی ہیں۔جب عیسائیت کا پینے لگی ، جب وہ
تھر تھرانے لگی، جب اس نے سمجھا کہ میراند ہی تخت مجھ سے چھینا جا رہاہے اور یہ تخت چھین کرمحمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا جارہا ہے تو تم نے کہا ہم اپنی مونچھیں نیچی کرتے ہیں۔کیسی افسوس کی بات ہے۔یہی
تو وقت ہے، تمہارے لئے قربانیوں کا۔یہی تو وقت ہے، تمہارے لئے آگے بڑھنے کا۔اب جبکہ میدان
تمہارے ہاتھ میں آ رہا ہے تم میں سے کئی ہیں، جو پیچھے ہٹنا چاہتے ہیں۔لیکن یاد رکھو، اس قسم کی عزت کا
موقع اور اس قسم کی برکت کا موقع اور اس قسم کی رحمت کا موقع اور اس قسم کے خدا تعالیٰ کے قرب کے موقعے
ہمیشہ نہیں ملا کرتے سینکڑوں سال میں کبھی یہ موقعے آتے ہیں۔اور خوش قسمت ہوتی ہیں ، وہ قومیں ، جن
کو وہ موقعے مل جائیں اور وہ اس میں برکتیں حاصل کر لیں۔نوجوانوں کو میں خصوصاً توجہ دلاتا ہوں کہ خدام کے ذریعہ سے تم نے بڑے بڑے اچھے کام
کرنے شروع کئے ہیں۔خدمت خلق کا تم نے ایسا عمدہ لاہور میں مظاہرہ کیا ہے کہ اس کے اوپر غیر بھی عش
عش کرتا ہے۔اور میں امید کرتا ہوں کہ تم روزانہ اپنی زندگیوں کو اس طرح سنوارتے چلے جاؤ گے کہ تمہارا
خدمت خلق کا کام بڑھتا چلا جائے۔لیکن یہ کام سب سے مقدم ہے۔کیونکہ اسلام کی خدمت کے لئے تم
کھڑے ہوئے ہو۔اور اسلام کی تبلیغ کا دنیا میں پھیلانا، یہ ناممکن کام اگر تم کر دو گے تو دیکھو آئندہ آنے والی
نسلیں تمہاری اس خدمت کو دیکھ کر کس طرح تم پر اپنی جانیں نچھاور کریں گی۔کیا آج تم میں سے کوئی شخص
خیال کر سکتا ہے، کیا آج ایشیا میں کوئی شخص خیال کر سکتا ہے، کیا آج افریقہ کا کوئی شخص خیال کر سکتا ہے، کیا
462
تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد سوم
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1954ء
آج امریکہ کا کوئی شخص خیال کر سکتا ہے، کیا آج چین اور جاپان کا کوئی شخص خیال کر سکتا ہے یا شمالی علاقوں
کا کوئی شخص خیال کر سکتا ہے کہ اسلام غالب آ جائے گا اور عیسائیت شکست کھا جائے گی ؟ کیا کوئی شخص یہ
خیال کر سکتا ہے کہ ربوہ ، جو ایک کوردہ سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا، ایک شور زمین والا ، جس میں اچھی طرح
فصل بھی نہیں ہوتی، جس میں پانی بھی کوئی نہیں، اس ربوہ میں سے وہ لوگ نکلیں گے، جو واشنگٹن اور
نیو یارک اور لندن اور پیرس کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے؟ تو یہ تمہاری حیثیت ہے کہ کوئی شخص ، نہ دشمن،
نہ دوست، یہ قیاس بھی نہیں کر سکتا کہ تم دنیا میں یہ کام کر سکتے ہو۔مگر تمہارے اندر خدا تعالیٰ نے یہ قابلیت
پیدا کر دی ہے۔تمہارے لئے خدا تعالیٰ نے یہ وعدے کر دیتے ہیں ، بشرطیکہ تم استقلال کے ساتھ اور ہمت
کے ساتھ اسلام کی خدمت کے لئے تیار رہو۔اگر تم اپنے وعدوں پر پورے رہو، اگر تم اپنی بیعت پر قائم رہو
تو خدا تعالیٰ نے یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا تاج تم چھین کے لاؤ گے اور تم پھر محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر رکھو گے۔تم تو چند پیسوں کے اوپر ہچکچاتے ہو، مگر خدا کی قسم ، اگر اپنے
ہاتھوں سے اپنی اولادوں اور اپنی بیویوں کو ذبح کرنا پڑے تو یہ کام پھر بھی سستا ہے۔پس نو جوانوں کو یہ
سوچ لینا چاہئے کہ ان کے آباء نے قربانیاں کیں اور خدا کے فضل سے وہ اس مقام پر پہنچے۔کچھ ان میں
سے فوت ہو گئے اور کچھ اپنا بوجھ اٹھائے چلے جارہے ہیں۔میں نو جوانوں سے کہتا ہوں کہ اب وہ آگے
بڑھیں اور اپنی قربانیوں سے یہ ثابت کر دیں کہ آج کی نسل پہلی نسل سے پیچھے نہیں بلکہ آگے ہے۔جس قوم
کا قدم آگے کی طرف بڑھتا ہے، وہ قوم ہمیشہ آگے کی طرف بڑھتی ہے اور جس قوم کی اگلی نسل پیچھے بہتی ہے،
وہ قوم بھی پیچھے بٹنی شروع ہو جاتی ہے۔کچھ عرصہ تک تمہارے بوجھ بڑھتے چلے جائیں گے، کچھ عرصہ تک
تمہاری مصیبتیں بھیانک ہوتی چلی جائیں گے، کچھ عرصہ تک تمہارے لئے ناکامیاں ہرقسم کی شکلیں بنا بنا کر
تمہارے سامنے آئیں گی۔لیکن پھر وہ وقت آئے گا ، جب آسمان کے فرشتے اتریں گے اور وہ کہیں گے،
بس ہم نے ان کا دل جتنا دیکھا تھا، دیکھ لیا۔جتنا امتحان لینا تھا، لے لیا۔خدا کی مرضی تو پہلے سے یہی تھی کہ
ان
کو فتح دے دی جائے۔جاؤ، ان کو فتح دے دو۔اور تم فاتحانہ طور پر اسلام کی خدمت کرنے والے اور اس
کے نشان
کو پھر دنیا میں قائم کرنے والے قرار پاؤ گے۔پس بڑوں کو چاہئے کہ اپنے بچوں کی تربیت کریں
اور بچوں کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور زیادہ سے زیادہ دین کی خدمت میں حصہ لیں اور وقف
زندگی کریں۔تاکہ تمہاری قربانیوں کے ذریعہ سے پھر اسلام طاقت اور قوت پکڑے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 28 اکتوبر 1955ء)
463