مبلغین کو غیر ممالک میں اشاعت اسلام کے متعلق بعض اہم ہدایات ۔ خطاب فرمودہ 24 جنوری 1955ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطاب فرمودہ 24 جنوری 1955ء
مبلغین کو غیر ممالک میں اشاعت اسلام کے متعلق بعض اہم ہدایات
خطاب فرمودہ 24 جنوری 1955ء
پس میں ایک تو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ تم ایسا طریق تبلیغ اختیار کرو کہ افریقہ میں لوگ قوم وار
احمدیت میں داخل ہوں اور تم لوگوں سے خطاب بھی قوم وار کرو۔اب تو تمدن میں زیادہ ترقی ہو گئی ہے لیکن
بہر حال ایک ایک گاؤں میں کئی کئی قو میں آباد ہوتی ہیں۔فرض کرو تم ایک گاؤں میں جاتے ہو اور وہاں
ایک قوم آباد ہے اور اس کے علاوہ وہاں ب، ج اور 9 قو میں بھی آباد ہیں۔تمہیں معلوم ہوا ہے کہ ( والے
احمدیت میں داخل ہونے کے لئے تیار ہیں۔تو تم ان سے دریافت کرو کہ تمہاری قوم کہاں کہاں آباد ہے؟
اور پھر جہاں جہاں ان کی قوم آباد ہو، وہاں انہیں بھیجو تا کہ وہ انہیں تبلیغ کریں اور احمدیت میں داخل کریں۔پھر تم ب ، ج ، 9 میں سے کسی قوم کی طرف توجہ کرو اور انہیں تبلیغ کرو۔اگر ان میں سے کچھ افراد تیار ہو جائیں
تو انہیں اپنی اپنی قوم کے پاس بھیجو اور انہیں تاکید کرو کہ وہ اپنی قوم کو اپنے ساتھ لائیں۔ورنہ ان میں سے
کسی کا ذاتی طور پر احمدیت میں داخل ہو جانا، زیادہ مفید نہیں ہوسکتا۔پھر ہمارے ہاں مسائل پر زیادہ بحث کی جاتی ہے لیکن ان کے ہاں مسائل کی بحث زیادہ نہیں۔کوئی ایک مسئلہ لے لو اور انہیں سمجھا دو تو وہ سب مسائل کو درست ماننے لگ جائیں گے۔یہاں تو پہلے
وفات مسیح پر گھنٹوں بحث ہوتی ہے اور اس کے بعد نبوت پر بحث ہوتی ہے اور پھر صداقت مسیح موعود پر جھگڑا
شروع ہو جاتا ہے، پھر کفر و اسلام کا مسئلہ آجاتا ہے، پھر حشر اجساد پر بحث شروع ہوتی ہے۔غرض جب تک
ایک شخص ساری انسائیکلو پیڈیا نہ پڑھ لے، وہ اٹھتا نہیں۔اس کے مقابلہ میں پہلے مسلمانوں کو دیکھ لو، ان
میں اس قدر مسائل کہاں تھے؟ ان کے پاس صرف لا اله الا اللہ تھا اور اس میں زیادہ بحث کرنے کی
ضرورت ہی نہیں تھی۔پس تم ان اقوام کی سٹڈی کرو اور کوئی ایک بات ایسی لے لو، جس کے متعلق قومی احساس زیادہ
ہو۔مثلاً اس طرف زیادہ تر مالکی آباد ہیں، مالکی نماز میں ہماری طرح ہاتھ باندھتے نہیں ، وہ ہاتھ چھوڑتے
ہیں۔تم اس مسئلہ کو لے لو اور انہیں کہو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں ہاتھ باندھتے تھے اور اس امر کو
467
خطاب فرموده 24 جنوری 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
احادیث اور فقہ کی کتابوں سے ثابت کرو۔جب اس قسم کی ایک روچل جائے گی تو وہ اپنا مذ ہب ترک کر
کے اس رو کے پیچھے چل پڑیں گے۔اور جب وہ یہ سمجھ لیں گے کہ ان کے علماء اس مسئلہ میں صحیح راستہ پر نہیں
تو وہ دوسرے مسائل میں بھی ان پر اعتبار کر نا ترک کر دیں گے۔یہ بات میں نے مثال کے طور پر بیان کی ہے۔ویسے تم اپنی اپنی جگہ جا کر ان لوگوں کی سٹڈی کرو
اور جس بات کے متعلق تمہیں معلوم ہو کہ ان میں اس کے متعلق زیادہ احساس ہے، تم اسے لے لو۔اس طریق میں کامیابی کے لئے تین باتوں کا ہونا ضروری ہے۔اول یہ کہ کون سے مسئلہ میں قومی احساس زیادہ ہے؟
دوسرے یہ کہ ہم کس پہلو کو زیادہ آسانی سے ثابت کر سکتے ہیں؟ مثلاً ہو سکتا ہے کہ دو باتوں میں
قومی احساس زیادہ ہو لیکن ایک بات کو ثابت کرنا مشکل ہو اور دوسری بات فطرت کو زیادہ اپیل کرتی ہو۔تیسرے جس مسئلہ کو تم اختیار کرو، اپنی جماعت کو مجبور کرو کہ وہ اس کی پابندی کرے۔چاہے اس
کا دوسرا پہلو بھی جائز ہو۔میں نے ہاتھ باندھنے کی مثال اس لئے دی ہے کہ بعض مبلغین نے لکھا ہے کہ بعض اوقات
لوگوں سے ہاتھ باندھنے پر بحث ہو جاتی ہے اور جب حوالے دکھا کر اپنا مسلک ثابت کیا جاتا ہے تو لوگ
کہتے ہیں، ہمارے علماء تو غلط بات پیش کر رہے ہیں۔پس اس قسم کا کوئی مسئلہ لے کر تم اس قوم کے لئے چڑ بنادو۔اور پھر اسی مسئلہ پر بحث کرو اور ان پر
ثابت کرو کہ تم جس طریق پر عمل کر رہے ہو، وہ درست نہیں۔اور جب یہ بات ان پر ثابت ہو جائے تو اس
مثال
کو پیش کر کے تم ان سے کہو کہ علماء نے اسی طرح دوسرے مسائل میں بھی تمہیں غلط باتیں بتائی ہیں۔تم
جب کوئی مسئلہ لو گے، مخالف علماء اس پر زیادہ زور دیں گے اور اپنے طریق کو درست ثابت کرنے کی کوشش
کریں گے۔اور جب اس پر کسی قوم میں زیادہ زور دیا جائے گا تو تمہارے لئے رستہ زیادہ آسان ہو جائے
گا۔تم حوالے پیش کر کے قرآن اور حدیث اور سنت سے اپنے طریق کو ثابت کرو۔اور جب وہ بات ان
لوگوں پر واضح ہو جائے گی تو وہ علماء کو خود بخود غلطی خوردہ خیال کرنے لگ جائیں گے۔تمہاری بات زیادہ
توجہ سے سنیں گے۔پس تم افریقہ میں قوم وار چلو، گاؤں وار تبلیغ کرو اور قبائل اور جتھوں کو خطاب کرو۔پھر اگر کسی قوم
میں سے کچھ لوگ تمہاری بات مان لیں اور بیعت کے لئے تیار ہو جا ئیں تو انہیں کہو تم اپنی قوم کے پاس
468
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم
خطاب فرمودہ 24 جنوری 1955ء
جاؤ اور انہیں تبلیغ کر کے ساتھ ملا ؤ اور پھر بیعت کرو۔ورنہ تمہیں ایک دو افراد کی بیعت کا کیا فائدہ؟ چھوٹے
چھوٹے قبائل کو بے شک علیحدہ علیحدہ بھی مخاطب کر لو۔میں اس سے منع نہیں کرتا لیکن بڑے قبائل اور بڑی
اقوام
کو ہمیشہ قوم وار مخاطب کرو۔ایک بات میں نے ان سے یہ بھی کہی ہے کہ دوسرے لوگ باہر جاتے ہیں، وہ اپنے وقار کا خاص
خیال رکھتے ہیں۔لیکن ہمارے مبلغین کی اس طرف توجہ نہیں۔مبلغین کو یہ بات ہمیشہ اپنے ذہن میں رکھنی
چاہئے کہ غیر ملکوں میں ان کی عزت زیادہ ہوتی ہے۔مثلا تم میرے سامنے آتے ہو تو میں تمہیں تم تم کہہ کر
مخاطب کرتا ہوں۔اس کے علاوہ اگر گوئی تمہارا استاد سامنے آجاتا ہے تو اس کے سامنے بھی تم اس کے
شاگرد ہوتے ہو۔لیکن باہر تم استاد ہوتے ہو اور دوسرے لوگ تمہارے شاگرد ہوتے ہیں۔تمہیں باہر جا کر
اس قسم کی ذہنیت کا مظاہرہ کرنا چاہئے کہ محض جی حضور یے بن کر نہ رہ جاؤ تم کمشنروں اور گورنروں سے
بے دھڑک ملوں۔یہاں تو تم ایک تحصیلدار سے بھی نہیں مل سکتے۔لیکن وہاں تمہاری پوزیشن اس قسم کی ہوتی
ہے کہ تم بے دھڑک کمشنروں اور گورنروں سے مل سکتے ہو۔انہیں کیا پتہ ہے کہ کس کے شاگرد ہو؟ تمہاری
پوزیشن وہاں ایک سفیر کی ہوتی ہے۔تم وہاں جا کر اپنی ذہنیت کو بدل لو اور ڈر اور خوف کو اپنے پاس نہ آنے
دو۔یہاں تم ما تحت ہوا اور درجہ میں دوسروں سے نیچے ہو۔اگر ہماری عمریں ایک ہزار سال کی بھی ہوں اور
تمہاری عمر 900 سال کی ہو جائے ، تب بھی تم ماتحت رہو گے اور تمہاری گردنیں ہمارے سامنے جھکی ہوں
گی۔لیکن جب تم باہر جاؤ گے تو تم ایک بڑی جماعت کے لیڈر اور نمائندہ ہو گے اور دوسرے لوگ تمہاری
اس پوزیشن کا لحاظ رکھیں گے۔اس لئے جب تم باہر جاؤ تو کسی بڑے عہدیدار سے ڈرو نہیں۔تم ان سے
مساوی رنگ میں گفتگو کرو۔تم مولوی نذیر احمد صاحب مبشر کو ہی دیکھ لو، انہوں نے گولڈ کوسٹ میں ایک مسجد بنائی اور اس
موقع پر ملک کے وزیر اعظم کو بھی بلایا۔اور وہ آ گیا اور پھر وہ صرف مسجد کے احترام کی وجہ سے آ گیا۔گیسٹ آف آنر کے طور پر اس قسم کے لوگ بے شک آجاتے ہیں لیکن عام مہمان کی حیثیت سے ان کا
آنا مشکل ہوتا ہے۔لیکن وہاں یہ حالت تھی کہ وزیراعظم کو اس موقع پر صرف شمولیت کے لئے بلایا گیا اور وہ
آگیا۔لیکن یہاں مولوی نذیر احمد صاحب مبشر کی پوزیشن ایک ماتحت کی ہے۔اور میرے سامنے تو ان کی
پوزیشن ایک بچہ کی سی ہے۔اور پھر ان کے یہاں استاد بھی ہیں۔لیکن وہاں وہ کسی کے پاس جائیں تو وہ یہ
سمجھے گا کہ ایک بڑی جماعت کا ہیڈ مشنری میرے پاس آیا ہے۔469
خطاب فرموده 24 جنوری 1955ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم
پس باہر جا کر تمہاری پوزیشن ایک ایمبسیڈر کی ہوتی ہے اور تمہیں اس پوزیشن کو برقرار رکھنا
چاہئے۔یہاں تو اپنے آپ کو ماتحت خیال کرو اور باہر جاؤ تو اپنے آپ کو ایمبسیڈ رخیال کرو۔اور اسی
پوزیشن سے افسران کے ساتھ گفتگو کرو۔یہاں جولوگ ایمبسیڈر بن کر آتے ہیں، اپنے ملک میں ان کی
پوزیشن زیادہ نہیں ہوتی۔ان میں سے بعض معمولی تاجر ہوتے ہیں لیکن وہ اپنے ملک کی طرف سے سفیر
ہوتے ہیں۔اور بعض اوقات اس بات کا اقرار بھی کر لیتے ہیں۔مثلاً شامی سفیر مجھے ملا تو اس نے مجھے علیحدہ
ہو کر کہا کہ میں آپ کا بہت ممنون ہوں۔میں نے اپنے ملک میں آپ کا لٹریچر پڑھا تھا اور اس کا مجھ پر بڑا
اثر ہے۔لیکن اب وہ یہاں سفیر بن کر آیا ہوا تھا۔تمہاری حیثیت بھی بیرونی ممالک میں سفیروں کی سی ہے۔اس لئے تمہیں اس بات کو بھولنا نہیں چاہئے۔پھر زبان دانی کی طرف سے بھی خاص توجہ کرو۔اس وقت ہمارے مبلغ جہاں بھی گئے ہیں، وہاں
انگریزی غالب ہے۔اگر ہمارے مبلغ انگریزی جانتے ہوں تو انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آسکتی۔کیونکہ ہمارا
کوئی مبلغ ایسا نہیں ، جس کی انگریزی کی بنیاد اتنی نہ ہو کہ وہ کچھ عرصہ کے بعد انگریزی زبان میں اپنے مانی
الضمیر کو ادا نہ کر سکے۔پس تم جہاں جہاں جاؤ، انگریزی زبان کو دھڑلے سے استعمال کرو۔چاہے تم غلط
سلط انگریزی بولو لیکن دھڑلے سے بولو۔اس طرح آہستہ آہستہ زبان خود بخود آ جائے گی۔یہاں جو لوگ
دوسرے ممالک سے آتے ہیں، انہیں میں نے دیکھا ہے کہ وہ بے دھڑک انگریزی بولتے ہیں اور گرامر کی
غلطیوں کی پروا نہیں کرتے۔یہی وجہ ہے کہ جس بے تکلفی سے وہ انگریزی بولتے ہیں، ہمارے گریجوایٹ
بھی نہیں بول سکتے۔پس مبلغین کو چاہئے کہ وہ جو جوز بائیں جانتے ہیں، انہیں وسعت دیں۔مثلاً مغربی افریقہ میں
بعض شامی تاجر آباد ہیں، جو عربی زبان جانتے ہیں۔اگر تم ان سے عربی زبان میں گفتگو کرنے کی عادت
ڈال لو تو تمہاری زبان صاف ہو سکتی ہے۔اسی طرح انگریزی زبان بھی مغربی افریقہ میں ہر جگہ بولی اور سمجھی
جاتی ہے۔اس میں بھی ترقی کی جاسکتی ہے۔پھر میں نے مبلغین میں ایک نقص یہ بھی دیکھا ہے کہ وہ ہمیشہ رپورٹ بھیجنے میں کوتاہی کرتے
ہیں۔اور یہ چیز درست نہیں۔جب انہیں ڈانٹا جاتا ہے تو کہتے ہیں، ہمیں اور بہت سے کام ہیں۔دنیا میں
حکومتوں نے ایڈمنسٹریشن کے لئے مختلف قانون بنائے ہیں۔اور یہ قانون بڑی بڑی ایمپائرز نے بڑے
بڑے تجربہ کے بعد بنائے ہیں۔ان قوانین میں سے ایک اہم قانون یہ ہے کہ کارکن اپنے کام کی رپورٹ
470
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم
خطاب فرمودہ 24 جنوری 1955ء
ضرور دے۔وہ کام بے شک چھوڑ دے لیکن رپورٹ بھیجنے میں کوتاہی نہ کرے۔کام مقدم نہیں ، رپورٹ
بھیجنا مقدم ہے۔اگر تم رپورٹ بھیجتے ہو اور کام کچھ نہیں کرتے تو ہم تم سے جواب طلبی کریں گے۔اور اگر
رپورٹ نہیں بھیجو گے تو تم کام چاہے کتنا بھی کرو، وہ کام ہماری نظروں میں بیکار ہوگا۔اگر مرکز کو علم ہی نہیں
کہ تم کیا کام کر رہے ہو تو وہ ہدایت کیسے بھیج سکتا ہے؟ رپورٹ بھیجو گے تو وہ تمہارے کاموں کا جائزہ لے
سکے گا۔اور اگر تم کوئی غلط کام کر رہے ہو تو وہ تمہاری اصلاح کر سکے گا۔پاس تمہارا کام بھی تبھی مفید ہوسکتا
ہے، جب تم جہاں جاؤ، اپنے کام کی رپورٹ باقاعدہ بھیجتے رہو۔پھر رپورٹ اس قسم کی نہ ہو کہ میں فلاں
سے ملا، فلاں سے یہ گفتگو کی، فلاں کو میں نے اپنے پاس بلایا۔بلکہ اپنی رپورٹ میں ملک کا جغرافیہ اور
تاریخ لکھو، اس کے سیاسی حالات لکھو، پھر لکھو کہ ان حالات میں تبلیغ کا کام کیسے ہو رہا ہے؟ یہ نہیں کہ میں
فلاں گاؤں گیا، وہاں ایک دن ٹھہرا، تقریر کی اور واپس آگیا۔بلکہ تمہاری رپورٹ میں مذکورہ بالا تمام
پوائنٹس آنے چاہئیں کہ فلاں جگہ اس رنگ میں تقریر کی گئی اور فلاں پوائنٹ کی وضاحت کی گئی۔اس طرح
مضامین لکھو اور ملک میں شور مچادو۔قوم وار تبلیغ کرو اور اپنے کام کی باقاعدہ رپورٹ بھیجتے رہو۔تا مرکز
تمہاری رپورٹ کے مطابق تمہیں اپنی ہدایات بھیج سکے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 05 فروری 1961 ء )
471